Baaghi TV

Category: شوبز

  • نامور اداکار اور کامیڈین ماجد جہانگیرانتقال کرگئے

    نامور اداکار اور کامیڈین ماجد جہانگیرانتقال کرگئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور کامیڈین ماجد جہانگیر لاہور میں انتقال کرگئے-

    باغی ٹی وی: پاکستان کے نامور کامیڈین واداکار ماجد جہانگیر طویل عرصے سے بیمار تھے اور لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ان کے اہل خانہ کے مطابق اداکار پر فالج کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد وہ شدید بیماری میں مبتلا رہے۔

    ماجد جہانگیر ایک ماہ قبل گھر پر بیڈ سے گرگئے تھے جس کے باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا تھا ماجد جہانگیر کو سانس کا مرض پہلے ہی لاحق تھا جو شدت اختیار کر گیا تھا۔

    اداکار ماجد جہانگیر کے اہل خانہ نے چند روز قبل عوام سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کی تھی اداکار کی منہ بولی بیٹی کے مطابق نامور اداکار کے آخری الفاظ یہ تھے کہ یااللہ مجھے معاف کرنا جب کہ ان کی آخری وقت میں عمرہ ادا کرنے کی خواہش رکھتے تھے اور وہ اکثر مجھے کہا کرتے تھے کہ میں تمہیں عمرہ اور حج کے لیے لے کر جاؤں گا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ سینئر اداکار ماجد جہانگیر بحریہ ٹاؤن لاہور میں رہائش پذیر تھے جب کہ ان کے بچے کراچی میں رہائش پذیر ہیں جو اپنے والد کی موت کی خبر سن کر لاہور آئے،بیٹے فہد جہانگیر کا کہنا ہے کہ والد کی تدفین کراچی میں کی جائے گی۔

    ماجد جہانگیر نے پی ٹی وی کے پروگرام ففٹی ففٹی سے شہرت پائی-

  • بلال عباس کس کی زلفوں کے ہیں اسیر؟

    بلال عباس کس کی زلفوں کے ہیں اسیر؟

    اداکار بلال عباس نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار ہیں انہوں نے ابھی تک جتنے بھی کردار کئے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں. بلال عباس کی بہترین اداکاری کے معترف ان کے سیئنرز بھی ہیں .انہوں نے حدیقہ کیانی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرکے شائقین کے دل جیت لئے. بلال عباس حقیقت کے قریب اداکاری کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ شائقین ان کے ڈراموں کے منتظر رہتے ہیں. بلال عباس نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ محبت کبھی کسی سے بھی ہوجاتی ہے، ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پرکہا جا رہا ہے کہ شاید وہ کسی کی زلفوں کے اسیر

    ہو گئے ہیں ، بلال عباس نے جس انداز سے یہ بات انٹرویو میں‌کہی اس کو دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے کہ جیسے بلال کسی کی زلفوں کے اسیر بن گئے ہیں. بلال عباس کا نام ماضی میں‌کئی ہیروئینز کے ساتھ جڑا لیکن ان کا نام مسلسل اداکارہ سجل علی کے ساتھ جڑ رہا ہے. تاہم کبھی بھی دونوں نے نہ اس کی تردید کی نہ ہی تصدیق. لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ بلال عباس سجل علی کی زلفوں کے اسیر بن گئے ہیں. اب حقیقت کیا ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا .

  • سونو نگھم کا فنکاروں اور صارفین کو ایک مشورہ

    سونو نگھم کا فنکاروں اور صارفین کو ایک مشورہ

    بالی وڈ کے معروف گلوکار سونو نگھم جنہوں نے نوے کی دہائی میں بالی وڈ کو بہترین گانے دئیے ، ان کی آواز کا ایک زمانہ دیوانہ رہا ہے. انہوں نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کی . انہوں نے معروف اداکار راج ببر کی بیٹی کے ساتھ ایک فلم بھی کی لیکن ان کو اداکاری کے میدان میں سراہا نہ گیا یوں انہوں نے اس کے بعد زیادہ پراجیکٹس نہ کئے. سونو نگھم سے ھال ہی میں ایک سوال کیا گیا اور سوال بھی پٹھان فلم کے بے شرم رنگ کے ھوالے سے تھا ، اس سوال پر رد عمل نہ دیتے ہوئے انہوں نے صرف اتنا کہا کہ میں کسی بھی فلم اور گانے کے بائیکاٹ کے بالکل بھی حق میں‌ نہیں ہوں، جو لوگ فلموں یا گانوں کا بائیکاٹ کرتے ہیں میں‌ان سے بات ہی کیوں کروں؟ کیونکہ انہوں نے میری بات کو سمجھنا تو ہو گا

    نہیں الٹا مجھ پر تنقید کرنا شروع کر دینی ہے لہذا بہتر یہی ہے کہ فنکار اور سوشل میڈیا صارفین اپنے اپنے کام سے کام رکھیں‌کوئی کسی کے کام میں‌نہ بولے . اور خدا کے لئے بائیکاٹ کے ٹرینڈز سے باہر نکل آئیں اس سے ہماری ہی فلموں کا نقصان ہو رہا ہے ہماری انڈسٹری کی کامیابی کا گراف گر رہا ہے. یاد رہے کہ سونو نگھم بہت سارے گلوکاروں کی اچھی کاپی بھی کر لیتے ہیں.

  • مومل شیخ نے بہروز کے بیان کو انکی زاتی رائے کہہ دیا

    مومل شیخ نے بہروز کے بیان کو انکی زاتی رائے کہہ دیا

    سیئنر اداکار بہروز سبزواری نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ خواتین کو بائیک پر تنگ کپڑے پہن کر نہیں‌بیٹھنا چاہیے ، اس بیان کے بعد ان کو سوشل میڈیا پر آڑھے ہاتھوں لیا گیا تھا. بہت کم لوگوں نے اس بیان کی حمایت کی تھی زیادہ تر نے تنقید ہی کی تھی . جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ جو کہ بہروز سبزواری کی رشتہ دار بھی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بہروز سبزواری نے اگر ایسا کوئی بیان دیا بھی ہے تو یہ ان کی اپنی زاتی رائے ہو سکتی ہے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہو سکتا ہے کہ جب وہ انٹرویو کے لئے آرہے ہوں انہوں نے راستے میں کوئی مشاہدہ کیا ہو اور آکر انہوں

    نے وہی بات کر دی ہو. لہذا تنقید کرنے کی بجائے اگلے کی رائے کا نہ صرف احترام کرنا چاہیے بلکہ یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ہو سکتا ہے ان کے مشاہدے میں میں‌کوئی چیز آئی ہوگی. مومل شیخ نے کہا کہ ہر کسی کو آزادی ہے بات کرنے کی بولنے کی ہمیں کس پر بلا سوچے سمجھے تنقید نہیں کرنی چاہیے. یوں مومل شیخ نے بہروز سبزواری کے بیان کو کھل کر غلط نہیں‌کہا لیکن کہہ بھی دیا. یاد رہے کہ مومل شیخ اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں.

  • امیتابھ بچن سے ہوئی غلطی اور ٹرولز نے انکی کلاس کر دی

    امیتابھ بچن سے ہوئی غلطی اور ٹرولز نے انکی کلاس کر دی

    بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ٹویٹر پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ اکثر پرانی تصاویر شئیر کرنے کے ساتھ ساتھ پوسٹیں لکھتے رہتے ہیں لیکن ان کی پوسٹوں کی یونیک بات یہ ہے کہ وہ ان پوسٹوں کے ساتھ نمبرز لکھتےہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک ایسی پوسٹ کی جس پر نمبرز اپنی پرانی پوسٹ کے لکھ دئیے. ان کی اس غلطی کو شاید کسی نے بھی نوٹس نہیں‌کیا تھا امیتابھ بچن نے خود ہی اس غلطی پر سب کا دھیان ڈال دیا اور کہا کہ مجھ سے ایک غلطی ہو گئی ہے اور میں‌اس غلطی کے لئے معافی مانگتا ہوں ، غلطی یہ ہے کہ میں نے اپنی نئی پوسٹ پر پرانی پوسٹ کے نمبرز

    لکھ دئیے تھے. امیتابھ بچن نے ایسی پوسٹ کی تو ساتھ ہی اس پر کمنٹس کا سلسلہ شروع ہو گیا. کسی نے امیتابھ بچن کو سراہا کہ وہ انہوں نے اپنے غلطی کا اعتراف کیا اور کسی نے لکھا کہ ایسی کیا بڑی بات ہو گئی تھی جو اسکو اتنا سیریس بنا کر ٹویٹ‌ لکھ کر معافی مانگی جا رہی ہے.
    امیتابھ بچن نے غلطی مان کر بڑے پن کا مظاہرہ تو کیا لیکن بہت سارے صارفین نے ان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ معافی انگلش میں‌ لکھ کر مانگ رہے ہیں .

  • میرے نام سے فیک اکائونٹ سیاسی پوسٹیں‌ کررہا ہے میرا اس سے کوئی تعلق نہیں سجل علی

    میرے نام سے فیک اکائونٹ سیاسی پوسٹیں‌ کررہا ہے میرا اس سے کوئی تعلق نہیں سجل علی

    اداکاروں کے سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹس کی بھرمار ہے ، کسی کو یہ سمجھنے میں یقینا دقت ہوتی ہے کہ آیا کہ اصلی اکائونٹ کونسا ہے اور جعلی کونسا. سجل علی بھی ان اداکاروں میں شامل ہیں جن کے سوشل میڈیا پر کئی جعلی اکائونٹس ہیں. سجل علی نے حال ہی میں کہا ہےکہ میرا ٹویٹر پر ایک ہی اکائونٹ ہے اور میرا اس اکائونٹ سے کوئی تعلق نہیں جس سے سیاسی پوسٹیں کی جا رہی ہیں، میں نے کبھی سیاست پر بات نہیں کی اور نہ ہی کبھی سیاسی پوسٹ کی ہے لہذا اس اکاوئنٹ کے ہاتھوں بے وقوف مت بنیے. سجل علی نے مزید کہا کہ میں نے اپنے اصلی اکائونٹ پر اس جعلی اکائونٹ کی تفصیلات شئیر کردی ہیں لہذا میری تمام مداحوں سے ریکویسٹ ہے اس جعلی اکائونٹ کو رپورٹ کیا جائے تاکہ اسکو ریمو

    کروایا جا سکے. سجل علی نے کہا کہ یہ بہت ہی غلط بات ہے کہ کسی کے نام کا جعلی اکائونٹ بنا کر اسکو مس یوز کیا جائے اور اس سلیبرٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جائے. یاد رہے کہ سجل علی کے علاوہ انور مقصود ، مستنسر حسین تارڑ و دیگر کے جعلی اکائونٹس چلائے جا رہے ہیں
    جس کی وجہ سے مداح کنفیوژ رہتے ہیں‌کہ آیا اصلی اکائونٹ کونسا ہے اور جعلی کونسا.

  • پٹھان کا ٹریلر جاری

    پٹھان کا ٹریلر جاری

    بالی وڈ کی فلم پٹھان کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ، ٹریلر کو شائقین بہت زیادہ پسند کررہے ہیں. فلم فی الحال تنازعات کا شکار ہے لیکن اس کا بےچینی سے انتظار کیا جا رہا ہے. فلم میں‌شاہ رخ خان ایک ایسے انسان کا کردار نبھا رہے ہیں جس کا مذہب جس کا نام ذات سب ملک ہے، شاہ رخ خآن کے علاوہ فلم میں‌جان ابراہیم اور دیپیکا پڈوکون ہیں. شاہ رخ خآن اور دیپیکا پڈوکون تو کافی زیادہ تنقید کی زد میں‌ہیں تاہم جان ابراہیم کے بارے میں ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آئی. فلم 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. فلم کو ہندی کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی ریلیز کیا جا رہا ہے. شاہ رخ خان کا اس میں گیٹ اپ ان کی پہلے کی فلموں سے کافی مختلف ہے ایسا گیٹ اپ انہوں نے اپنی کسی فلم میں‌ پہلے نہیں اپنایا .

    دوسری طرف دیپیکا اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو بھی کافی پسند کیا جاتا ہے انکی ابھی تک ایک ساتھ جتنی بھی فلمیں آئی ہیں وہ کامیابی سے ہمکنار ہوئیں دیکھنا یہ ہے کہ پٹھان سینما گھروں میں‌ کیا رنگ جماتی ہے. پٹھان کی موسیقی تو سپر ہٹ ہو چکی ہے فلم کی کہانی اور کردار شائقین کو کتنا بھاتے ہیں یہ پتہ کرنے کے لئے 25جنوری کو ریلیز ہونے والی اس فلم کو دیکھنا ہو گا.

  • طلاقیں کیوں‌ ہو رہی ہیں‌ نادیہ خان نے بتا دیا

    طلاقیں کیوں‌ ہو رہی ہیں‌ نادیہ خان نے بتا دیا

    اداکارہ نادیہ خان جنہوں نے کیرئیر کے آغاز میں ایسے کردار کئے کہ جن سے انہیں بے حد شہرت ملی ، نادیہ خان پاکستان کی بہترین پروگرام میزبانوں میں بھی شمار ہوتی ہیں. انہوں نے مارننگ شوز کو نئے انداز سے متعارف کروایا. نادیہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دئیے ان سے جب طلاق ہونے کی وجوہات پر بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ماضی میں تو لڑکی اور لڑکے کا ملنا اور بات کرنا ہی بہت مشکل ہوتا تھا لیکن آج آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں. جو جس کے مرضی ساتھ رابطہ کسی بھی وقت کر لیتا ہے، آج مردوں کے پاس اپارٹمنس پیسہ سب کچھ ہے لہذا ان کو کوئی دقت نہیں‌ہوتی کسی لڑکے کو ڈیٹ کرنے میں . انہوں نے کہا کہ مجھے ایسے مرد بہت برے

    لگتےہیں جو بیویوں کی موجودگی میں باہر کی لڑکیوں سے چکر چلاتے ہیں، وہ اپنی بیویوں اور گرل فرینڈز دونوں کو دھوکہ دے رہے ہوتے ہیں . انہوں نے کہا کہ آج ماضی کی نسبت طلاقوں کی شرح اس لئے زیادہ ہے کیونکہ معاشرے میں‌بے راہ روی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے. نادیہ خان نے مزید کہا کہ وہ خواتین بھی اچھا نہیں‌کرتیں جو شادی شدہ مردوں کے ساتھ دوستیاں کرتی ہیں . میری خود ایسی دوستیں ہیں جن کی شادی شدہ مردوں‌کے ساتھ دوستیاں ہیں‌جو کہ غلط بات ہے .

  • بھارتی گلوکار بادشاہ ہانیہ عامر کے دیوانے نکلے

    بھارتی گلوکار بادشاہ ہانیہ عامر کے دیوانے نکلے

    بھارتی مشہور گلوکار بادشاہ کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں‌انہوں نے کہا کہ مجھے اداکارہ ہانیہ عامر بہت اچھی لگتی ہیں اور ان کی سوشل میڈیا پر پوسٹیں دیکھ کر میرا موڈ اچھا ہو جاتا ہے اور دل خوش ہوجاتا ہے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں‌ہانیہ عامر کو فالو بھی کرتا ہوں. بادشاہ نے ہانیہ عامر کی ایک پوسٹ پر کمنٹ کیا اور پھر ہانیہ نے بھی انہیں‌جواب دیا، ہانیہ عامر کی مزاحیہ پوسٹ پر بھارتی گلوکار کا کمنٹ دیکھ کر مداحوں نے بھی دلچپسپ سوالات کئے، بادشاہ نے اعتراف کیا کہ وہ ہانیہ عامر کے بڑے مداح ہیں. یاد رہے کہ ہانیہ عامر انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور وڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں، وہ اپنی بہترین

    اداکاری کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی پسند کی جاتی ہیں. یہ بات بھی دلچپسپ ہے کہ ہانیہ عامر اپنے کام سے زیادہ اپنے سکینڈلز کی وجہ سے مشہور ہیں تاہم ان کی خوبصورتی کے دیوانے ان کے کام کو بھی بے حد سراہتے ہیں. گزشتہ برس ان کا ڈرامہ میرے ہمسفر سپر ہٹ ہوا اس میں ان کی فرحان سعید کے ساتھ جوڑی کو بہت سراہا گیا .

  • غنا علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    غنا علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    اداکارہ غنی علی جن کے ہاں شادی کے بعد 2021 میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ان کو خدا کی ذات نے دوسری بار بیٹے جیسی نعمت سے نوازا ہے. غنا علی نے اس خبر کو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا. انہوں نے تصویر لگا کر ایک کیپشن لکھا ، مجھے اللہ نے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے میری فائحہ کو بھائی مل گیا ہے. غنا علی نے کہا کہ میرے شوہر نے ہمیشہ بہت زیادہ ساتھ دیا وہ اچھے برے وقت میں‌ میرے ساتھ کھڑے رہے. انہوں نے کہا کہ میرے میاں نے ہمیشہ پہلے دوسروں کا سوچا پھر اپنا سوچا اور میری دعا ہے کہ میرے بچے اپنے والد کے جیسے بنیں اور اپنا سوچنے سے پہلے دوسروں کا سوچیں.

    میرے بچے خو نصیب ہیں جو ان کو ایسا باپ ملا ، انہوں نے مزید یہ بھی لکھاکہ آج میں خوشی کے ساتھ اعلان کر رہی ہوں کہ ہمارے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور ہم دونوں بے حد خوش ہیں. یاد رہے کہ غنا علی نے شادی کے بعد اداکاری سے بریک لے رکھی ہے. ان کا کہنا ہے کہ میں ابھی اپنے گھر پر توجہ دے رہی ہوں میرے گھر اور بچوں‌کو میری ضرورت ہے.