Baaghi TV

Category: شوبز

  • سشمیتا سین سابق بوائے فرینڈ روہمن شال پھر سے ایک ساتھ ؟‌

    سشمیتا سین سابق بوائے فرینڈ روہمن شال پھر سے ایک ساتھ ؟‌

    سشمیتا سین بالی وڈ کی وہ اداکارہ ہیں جن کے ساتھ سیکنڈل ایسے چلتے ہیں جیسے سایہ . سشمیتا اپنے کام کی وجہ سے کم اور اپنے سکینڈلز کی وجہ سے زیادہ شہرت رکھتی ہیں. سشمیتا سین کے درجن بھر کے قریب تو بوائے فرینڈز رہ چکے ہیں‌ جن میں پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کا نام بھی شامل ہے. گزشتہ برس ان کی دوستی کے چرچے بزنس مین للت مودی کے ساتھ ہوئے کہا جا رہا تھا کہ دونوں شادی کرلیں گے لیکن ایسا کچھ بھی نہ ہوا بلکہ ان دونوں کی دوستی بہت جلد ہی ہوا ہو گئی. اب سشمیتا سین کا نام ایک بار پھر ان کے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ لیا جا رہا ہے، دونوں کی گزشتہ برس دوستی ختم ہو گئی تھی لیکن یہ دونو‌ں پھر سے ایک دوسرے کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں. سشمیتا سین اور روہمن شال

    دونوں نے ایک فیملی ویڈنگ میں شرکت کی ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر پھر سے ان کا تعلق خبروں‌کی زینت بن گیا ہے . یہ شادی بھی سشمیتا کے ایک رشتہ دار کی تھی جس میں روہمن نے اپنے بھائی اور بھابھی کے ساتھ شرکت کی. اس شادی میں سشمیتا اور روہمن کی شرکت کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کلکتہ میں ہونے والی اس شادی میں شریک اپنی فیملی اور روہمن کی تصاویر شئیر کیں .

  • منشا پاشا اپنی پہلی شادی اور طلاق پر بول پڑیں

    منشا پاشا اپنی پہلی شادی اور طلاق پر بول پڑیں

    اداکارہ منشا پاشا جن کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے، بہت سارے لوگوں کو پتہ ہے کہ شاید معروف وکیل جبران ناصر کے ساتھ ان کی پہلی شادی ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ منشا کی پہلے بھی شادی ہوئی لیکن اسکا انجام خوشگوار نہ ہوا. تاہم اس حوالے سے منشا پاشا نے کبھی بھی بات نہیں کی. لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنی پہلی شادی اور طلاق کے بارے میں بات کی . انہوں نے کہا کہ میں‌ اپنی پہلی شادی کے بارے میں‌کبھی بھی بات نہیں‌کرنا چاہتی نہ ہی کرتی ہوں ، میں نے جس کے ساتھ شادی کی وہ شوبز انڈسٹری سے ہی تھا ، اور کیمرے کے پیچھے کام کرتا تھا. انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں‌کو لگتا ہے کہ بس شادی ہی زندگی کا آخر ہے حالانکہ شادی دو لوگوں کا آپسی رشتہ ہوتا ہے نہ چل سکے تو اسکو

    زندگی کا آخر نہیں سمجھنا چاہیے. یاد رہے کہ منشا پاشا نے دوسری دوسری شادی جبران ناصر سے کی ہے اور وہ ان کے ساتھ کافی خوش ہیں. وہ اکثر اپنے شوہر کی تعریفیں‌کرتی دکھائی دیتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے دعا زھری کیس میں اپنے شوہر کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دی اور ان کی دن رات کی محنت کو سراہا .

  • شیزان خان کی ضمانت ملتوی، وکیل تنیشا کی فیملی پر بھڑک اٹھا

    شیزان خان کی ضمانت ملتوی، وکیل تنیشا کی فیملی پر بھڑک اٹھا

    بھارتی ٹی وی ڈراموں‌ کی اداکارہ تنیشا کی خود کشی پر جہاں ان کے مداح پریشان ہیں وہیں شیزان خان اور ان کے گھر والے بھی پریشانی کاٹ کر رہے ہیں. شیزان خان پر تنیشا کو دھوکہ دینے کے الزامات ان کی والدہ کی طرف سے لگائے گئے ہیں ، اُدھر کچھ اتنہا پسند ہندو تنیشا کی موت کو لو جہاد کا نتیجہ قرار دے ہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ شیزان تنیشا کو مسلمان کرنا چاہتا تھا ، لو جہاد کی آڑ میں انتہا پسند ہندو تنیشا کی والدہ کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں ان کی کوشش ہے کہ شیزان خان کو ہر حال میں سزا ملے. اس سلسلے میں وہ مسلسل ایسے بیانات دے رہے ہیں جس سے کیس

    سو فیصد الجھتا جائے اور شیزان خان پر ان کے الزامات سچ ثابت ہونے میں کوئی شک باقی نہ رہ جائے. اطلاعات کے مطابق شیزان خان کے وکیل بھرپور کوشش کررہے ہیں‌کہ ان کی ضمانت ہو جائے لیکن 9 جنوری یعنی آج کے دن تک ضمانت کو ملتوی کر دیا گیا تھا دیکھنا یہ ہے کہ وکیل دوبارہ یہ کوشش کرتا ہے تو اسکو کتنی کامیابی ملتی ہے یا کامیابی ملتی بھی ہے یا نہیں‌. جب شیزان خان کی ضمانت 9 جنوری تک ملتوی ہوئی تو شیزان خان کے وکیل تنیشا کی فیملی پر بھڑ‌اٹھے کہ جان بوجھ کر یہ سب کیا اور کروایا جا رہا ہے.

  • خواتین کی بے عزتی بند کی جائے سونیا حسین کی ٓآگ لگاتی پوسٹ

    خواتین کی بے عزتی بند کی جائے سونیا حسین کی ٓآگ لگاتی پوسٹ

    اداکارہ سونیا حسین جو کہ اکثر ایسے کردار کرتی ہیں جن میں خواتین کو ایک مضبوط پیغام ملے ، وہ اکثر سوشل ایشوز خاص کر خواتین کے ساتھ سوسائٹی کے رویے پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں خواتین کی کنڈیشن پر بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہر روز ہراسمںٹ ، بے عزتی اور طرح طرح کے عجیب و غریب ہر قسم کے طعنے سننے کو ملتے ہیں۔ خواتین کی بے عزتی بند کی جائے ، خواتین لیڈرز ہیں ، اچیورز ہیں اور فائٹرز ہیں۔ ہم پاکستان کا مستقبل ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ہماری عزت کی جائے اور ہمیں عزت کے قابل سمجھا جائے۔ سونیا حسین کی اس پوسٹ کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے مکمل طور پر درست بات کی ہے۔ یاد رہے کہ سونیا حسین کے کریڈٹ

    پر گڑیا جیسے ڈراموں کے کردار ہیں۔ انہوں نے فلموں میں بھی قسمت ٓازمائی ہے لیکن انہیں بڑی سکرین پر وہ کامیابی نہیں مل سکتی جو انہیں ٹی وی پر ملی ہے۔ سونیا حسین نے کم عمری میں اداکاری کی اور ایسے کردار ان کی ہمیشہ سے ترجیح رہے ہیں جو سوسائٹی کو سوچنے پر مجبور کر ے دیں اسکو بعض معاملات میں اپنا طرز عمل تبدیل کرنے پر مجبور کر دیں۔

  • رنیبر اور عالیہ نے میڈیا کو کس بات پہ دو ٹوک انداز میں نہ کہہ دیا ؟‌

    رنیبر اور عالیہ نے میڈیا کو کس بات پہ دو ٹوک انداز میں نہ کہہ دیا ؟‌

    رنبیر کہور اور عالیہ بھٹ دونوں گزشتہ برس اپنی شادی اور پھر بیٹی کی پیدائش کی وجہ سے کافی چرچا میں رہے. یہ جوڑا بیٹی کی پیدائش کے بعد فلمی پارٹیز میں‌ متحرک ہو گیا ہے حال ہی میں مکیش امبانی کے بیٹے کی منگنی میں ان دونوں کو دیکھا گیا. عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کی پیدائش کو اپنی زندگی کا بہترین تحفہ قرار دیتی ہیں. یہ جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش ہے دونوں ہی اپنی بیٹی کی بہترین پرورش کے لئے کافی پرجوش ہیں. دونوں نے حال ہی میں‌میڈیا کو دو ٹوک انداز میں کہہ دیا ہے نہ؟ اور نہ بھی کہا ہے اس بات پر کہ میڈیا انکی بیٹی کی تصاویر اتارنا چاہ رہا تھا لیکن رنیبر اور عالیہ نے میڈیا کو صاف منع کرتے ہوئے کہا کہ جب ٹھیک وقت آئیگا اور اسکی مناسب عمر ہو گی تب میڈیا کو اجازت دے

    دی جائیگی بچی کی تصاویر بنانے کی. لیکن ابھی آپ ہماری فیملی کی پرائیویسی کا خیال رکھیے. یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر کپور کی بیٹی کا نام راحا کپور ہے اور اسکی دادی نیتو کپور اسکی آمد پر بے حد خوش ہے. عالیہ بھٹ‌اسی سال اپنی فلموں کی شوٹنگ کروائیں گی. گزشتہ برس انکی اپنے شوہر رنبیر کے ساتھ پہلی پکچر براہمسٹرا ریلیز ہوئی جس نے کامیابی حاصل کی. شائقین نے ان دونوں‌کو ایک ساتھ بہت سراہا.

  • فرح‌ خان کس ہیروئین کی فلم کے ایک گانے میں بیک ڈانسر تھیں؟

    فرح‌ خان کس ہیروئین کی فلم کے ایک گانے میں بیک ڈانسر تھیں؟

    فرح‌خان جو کہ رائٹر ، ڈائریکٹر ہیں ان کے انٹرویو کا سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ سلمان خان ان کے بچپن کے دوست تھے ، سلمان کے والد اور میری والدہ نے ایک ساتھ ایک فلم کی تھی جو کہ پورا آدھا دن چلی تھی . فرح‌نے کہا کہ سلمان خان کو ڈانس سیکھنے کاشوق تھا ،اسکی فلم بیوی ہو تو ایسی لا مہورت تھا اور مہورت 11 بجے تھا اور سلمان صبح 9 بجے میرے پاس آکر ایک ڈانس سٹیپ سیکھ کر گئے. انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان بہت ہی اچھا انسان ہےہمیشہ سے ہی دوستوں کا دوست ہے. فرح‌خان نے مزید کہاکہ شاہ رخ خان سے میری ملاقات کبھی ہاں کبھی نا کے سیٹ پر ہوئی تھی اور ان سے پہلی ہی ملاقات میں ایسا لگا کہ جیسے ہم سکول کے دنوں کے دوست ہیں.

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس فلم کے سیٹ پر شاہ رخ خان کو ڈائریکٹر کولڈ‌ڈرنک نہیں‌پینے دیتا تھا وہ کہتا تھا کہ تم پیو گے تو سب ہی کہیں گے کہ ہمیں بھی دو اور ہمارا بجٹ‌اتنا زیادہ نہیں‌ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ارچنا پورن سنگھ کی پہلی جلوہ ے ایک گیت میں‌، میں‌ بیک ڈانسر تی انہوں‌نے بہت اچھا ڈانس کیا تھا. انہوں نے کہا کہ ارچنا کے شوہر پرمیت کا بھی پہلا وڈیو بھی میں‌نے شوٹ کیا تھا اور کوئی پیسے نہیں‌لئے تھے. اس کو وہ وڈیو دکھا کر کام لینا تھا.

  • ڈائریکٹر ندیم بیگ کن دو بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں؟‌

    ڈائریکٹر ندیم بیگ کن دو بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں؟‌

    سپر ہٹ‌ ڈراموں اور فلموں‌ کے ڈائریکٹر ندیم بیگ جن کی ایک بڑی فین فالونگ ہے ان کے کام کو لوگ نہ صرف سراہتے ہیں بلکہ منتظر بھی رہتے ہیں‌کہ کب ان کا کوئی نیا پراجیکٹ آئیگا. گزشتہ سال ان کی فلم لندن نہیں‌جائونگا نے کامیابی حاصل کی. ندیم بیگ نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ وہ نہایت ہی باصلاحیت ہیں. ندیم عوام کی پسند نہ پسند سے خوب واقفیت رکھتے ہیں لہذا وہ کام ہی ایسا کرتے ہیں‌جو رد نہ ہو اور عوام ہاتھوں ہاتھ لے. حال ہی میں ندیم بیگ نے کہا ہے کہ میں‌شان شاہد اور ہمایوں سعید کے ساتھ سکس سگما کے بینر تلے کام کرنا چاہتا ہوں . ندیم بیگ کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے لالی وڈ‌سپر سٹار شان شاہد نے کہا کہ بہت شکریہ ندیم ، یقینا آپ کے ساتھ کام کرنا ایک اچھا تجربہ رہے گا

    بے شک آپ اک بڑے اور بہترین ڈائریکٹر ہیں. یاد رہےکہ شان شاہد کی گزشتہ سال فلم ضرار ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر بہت زیادہ کامیابی حاصل نہیں‌ کی ، لیکن ان کی اداکاری اور ڈائریکشن کو خاصا سراہا گیا. ہمایوں سعید بنیادی طور پر ٹی وی کے اداکار ہیں جبکہ شان شاہد فلموں‌کے اداکار ہیں‌، ہمایوں سعید فلم اور ڈرامہ دونوں کرتے ہیں جبکہ شان شاہد صرف فلم کرتے ہیں انہوں‌نے کبھی بھی چھوٹی سکرین پر جا کر کام کرنے کو ترجیح نہیں‌دی .

  • مہوش حیات انسٹاگرام پروڈیو اپلوڈ کرکے پھنس گئیں

    مہوش حیات انسٹاگرام پروڈیو اپلوڈ کرکے پھنس گئیں

    مہوش حیات جو چند روز پہلے شدید تنقید کی زد میں اس وقت آئیں جب عادل راجہ نے ان پر گھٹیا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی آرمی کے بڑے اور نامور لوگوں کے ساتھ نازیبا وڈیوز ہیں‌. مہوش حیات نے اس پر شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا. جہاں مہوش پر تنقید کی گئی وہیں ان کا ساتھ بھی دیا گیا. شوبز انڈسٹری ان کے ساتھ کھڑی ہو گئی اور عادل راجہ کو دئیے منہ توڑ‌جواب. یہ سلسلہ ابھی ختم ہوا نہیں‌تھا کہ مہوش حیات نے ایک اور مصیبت کو خود دعوت دے دی ، انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وڈیواپلوڈ‌ کی اس میں وہ بولڈ لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں اور انہوں نے کیپشن لکھا کہ

    میں پیزا لینے جا رہی ہوں. مہوش حیات نے جیسے ہی یہ وڈیو اپلوڈ‌کی ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ، زیادہ تر صارفین نے ان کے بولڈ لباس پر تنقید کی اور کہا کہ مہوش حیات کو ایسا لباس زیب تن نہیں‌کرنا چاہیے ان کو سوچ سمجھ کر لباس کا انتخاب کرنا چاہیے اور ایسا لباس زیب تن کرنا چاہیے جس کی اجازت ہمارا کلچر اور مذہب دیتا ہے. تاہم مہوش حیات نے لباس پر تنقید کرنے والوں کو بالکل بھی جواب نہیں دیا اور خاموشی اختیار کئے رکھی .

  • گوہر ممتاز کومتحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا

    گوہر ممتاز کومتحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا

    گلوکار واداکار گوہر ممتاز کو حال ہی میں گولڈن ویزہ ملا ہے ، گوہر ممتاز یو اے ای کی حکومت کے شکر گزار ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے جو عزت میرے پسندیدہ ملک نے دی ہے اس کے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں. گوہر ممتاز نےاپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شئیر کی. گوہر ممتاز سے پہلے بھی پاکستانی شوبز شخصیات کو گولڈ ویزہ مل چکا ہے. گولڈ‌ن ویزہ حاصل کرنے والے فخر عالم پہلے پاکستانی شوبز ستارے ہیں. ان کے بعد بہت سارے دیگر شوبز ستاروں‌کو بھی گولڈ‌ن ویزہ ملا جن میں ہمایوں سعید ،عمران عباس جاوید شیخ ، یاسر حسین ، اقراء عزیز ، علی ظفر ، عظمی خان ، و دیگر کو بھی گولڈن ویزہ مل چکا ہے. یاد رہے کہ گولڈن ویزہ ایک طویل مدتی رہائشی ویزہ

    ہے جو غیر ملکی مشہور شخصیات کو متحدہ عرب امارات رہنے ، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے. گولڈن ویزہ کے حامل افراد یو اے ای میں پانچ سے دس سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں جس کی خود بخود تجدید ہوجاتی ہے. یاد رہے کہ گوہر ممتاز نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کی بھی ہے. انہوں نے کیرئیر کی شروعات عاطف اسلم اور فرحان سعید کے ساتھ جل بینڈ‌سے کی تھی بعد میں‌یہ بینڈ ٹوٹ‌گیا اور سب نے الگ الگ گانا شروع کر دیا.

  • ہمایوں سعید کی مہوش حیات کو سالگرہ کی مبارکباد

    ہمایوں سعید کی مہوش حیات کو سالگرہ کی مبارکباد

    اداکارہ مہوش حیات جو گزشتہ روز 34 برس کی ہو گئیں تھیں ان کے ساتھی اور پرستار ان کو سالگرہ کی مبارکباد دیں . وہیں ان کے ساتھی اداکار ہمایوں سعید جن کے ساتھ ان کی کافی دوستی ہے انہوں نے مہوش حیات کو انسٹاگرام سٹوری میں تصویر کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی . ہمایوں سعید اور مہوش حیات کو عوامی سطح پر ایک ساتھ بہت پسند کیاجاتا ہے. گزشتہ برس ان کی فلم لندن نہیں‌جائونگا ریلیز ہوئی ، اس فلم میں ان دونوں کو بہت سراہا گیا دراصل یہ فلم گزشتہ برس کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک ہے. ہمایوں سعید اور مہوش حیات کا بہت جلد ایک ڈرامہ اے آر وائی

    سے آن ائیر ہونے جا رہا ہے. امید ہے کہ ان کی جوڑی کو ایکبار پھر سراہا جائیگا. یاد رہے کہ مہوش حیات کی ہمایوں سعید کے ساتھ ساتھ اظفر رحمان کے ساتھ بھی کافی زیادہ ہے دونوں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں.اظفر کے ساتھ اپنی دوستی کا مہوش ہمیشہ ہی دم بھرتی ہوئی نظر آتی ہیں. ہمایوں سعید جو کہ خود ایک بڑے سٹار ہیں وہ مہوش حیات کی اداکاری کے معترف ہیں. یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کو ان کی خدمات کے عوض تمغہ امیتاز بھی مل چکا ہے.