Baaghi TV

Category: شوبز

  • سلمان خان اپنی دس فیصد کمائی استعمال کرتے ہیں باقی کا کیا کرتے ہیں ؟‌

    سلمان خان اپنی دس فیصد کمائی استعمال کرتے ہیں باقی کا کیا کرتے ہیں ؟‌

    بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کہتے ہیں‌کہ میں اپنی کمائی کا دس فیصد خود استعمال کرتا ہوں‌ میری باقی کمائی چیرٹی کو جاتی ہے. سلمان خان نے کہا کہ میری شخصیت کے دو رخ ہیں ایک رخ یہ ہے کہ میرا اپنا جہاز ہو اچھا لائف سٹائل ہو لیکن دوسرا رخ یہ ہے کہ جتنا ہو سکے لوگوں کی مدد کروں. میرے بارے میں‌ نیگیٹیو زیادہ لکھا گیا کبھی لوگوں کو کلئیر بھی نہیں کیا گیا کہ میرے بارے میں کچھ زیادہ ہی لکھ دیا گیا ہےایسی کوئی بات تھی نہیں‌جتنا اور جیسا لکھا گیا. سلمان خان نے کہا کہ میرا سب سے بڑا ایوارڈ مداحوں کی تعریف اور پذیرائی ہے جو مجھے ملتی ہے یہ ملتی رہے کافی ہے یہی

    میرے لئے ائوارڈ ہے. انہوں نے انٹرویو کے دوران یہ بھی کہا کہ میری امیج کافی خراب رہی ہے اسی امیج کے خلاف لڑ رہا ہوں اور چیرٹی جیسے کام کررہا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کسی بھی سیاستدان کے پاس گیا ہوں حلقے کے لوگوں کے لئے گیاہوں کبھی خود کے لئے نہیں‌ گیا. سلمان خان نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں‌بہت سارے کردار کئے لیکن فلم میں نے پیار کیا کا کردار ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا اس فلم نے میری زندگی بدل دی اور مجھے راتوں رات ایسی شہرت دی جس کا میں جتنا بھی اوپر والے کا شکر ادا کروں کم ہے.

  • شگفتہ اعجاز کو کس سے ہے شکایت؟‌

    شگفتہ اعجاز کو کس سے ہے شکایت؟‌

    سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز جن کی اداکاری کو بے حد پسند کیاجاتا ہے . وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ، خصوصی طور پر وہ انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر اپنی وڈیوز لگاتی رہتی ہیں اور اپنے مداحوں سے داد وصول کرتی رہتی ہیں، کبھی تو وہ اپنی بیٹی کے ساتھ وڈیوز بنا کر شئیر کرتی ہیں. شگفتہ اعجاز انٹرویوز کم کم دیتی ہیں لیکن نعمان اعجاز کے شو میں وہ محب مرزا کے ساتھ بطور مہمان نظر آئیں انہوں نے نعمان اعجاز کےسوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بہت شکایت ہے کہ ہمارے جو سینئرز ہیں جنہوں پی ٹی وی کے دور میں شاہکار ڈراموں میں کام کیا ، وہ

    اب ہمیں‌کہیں‌نظر نہیں آتے صرف اسلئے کہ وہ گلیمرس نہیں ہیں، شگفتہ اعجاز نے کہا کہ یہ ایک غلط روش ہے اس بدلنا چاہیے. نعمان اعجاز نے ان کی بات کو بڑھاتے ہوئے کہا کہ 35سال کے لڑکے کے بال سفید کرکے اس سے باپ کا کردار کروایا جا رہا ہوتا ہے جو کہ سینئرز کے ساتھ سخت زیادتی ہے ، اور اس بچے کے ساتھ بھی زیادتی ہوتی ہے جس سے یہ کروایا جا رہا ہوتا ہے. شگفتہ اعجاز نے کہا کہ سینئرز کا حق اس طرح‌سے نہیں‌مارا جانا چاہیے . انہوں نے کہا کہ ہمارے سیئنرز ہمارا اثاثہ ہیں ہمیں ان کو نہیں‌بھولنا چاہیے.

  • شیزان خان کو کیسے پتہ لگا کہ تنیشا علی سے بات کررہی تھی؟‌ وکیل تنیشا

    شیزان خان کو کیسے پتہ لگا کہ تنیشا علی سے بات کررہی تھی؟‌ وکیل تنیشا

    بھارتی ٹی وی اداکارہ تنیشا نے گزشتہ ماہ آن سیٹ خود کشی کی ، اور تنیشا کی والدہ کا ماننا ہے کہ تنیشا کی موت کا ذمہ داراسکا بوائے فرینڈ شیزان ہے کیونکہ اس نے اسے دھوکہ دیا جس کو وہ سہہ نہ سکی. شیزان جو کہ ابھی تک پولیس کی کسٹڈی میں ہے ، تاہم کیس عدالت میں چل رہا ہے. تنیشا کے وکیل نے کہا ہے کہ آج بھی تنیشا کی خود کشی کے کیس کی سنوائی ہوئی ، اس میں شیزان کے وکیل نے کہا کہ مرنے سے پہلے پندراں منٹ تک تنیشا علی نامی ایک لڑکے کے ساتھ وڈیو کال پہ بات کررہی تھی. تنیشا کا فون تو ابھی کھل ہی نہیں پایا اسکا لاک ہی نہیں کھل پایا تو پھر کیسے شیزان خان کو پتہ چل

    گیا کہ وہ علی نامی لڑکے سے بات کررہی تھی جبکہ یہ خود کہہ چکا ہےکہ جس وقت تنیشا نے خود کشی کی اس وقت وہ کمرے میں‌نہیں تھا اور اس سے پہلے بھی کمرے میں‌موجود نہ تھا. تو شیزان کا اب نیا بیان مزید شک و شبہات کو جنم دے رہاہے. تنیشا کے وکیل نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ تنیشا کے ساتھ کورٹ انصاف کریگی. انہوں نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سورج پنچولی ہو ، جیا خان یا سشانت سنگھ راجپوت ان کیسز کی نوعیت الگ تھی لہذا ان کیسز اور فیصلوں کو تنیشا کے کیس کے ساتھ نہ جوڑا جائے.

  • کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا مہم بارے ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کردی

    کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا مہم بارے ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کردی

    کبریٰ خان کیخلاف سوشل میڈیا مہم: ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کردی

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اداکارہ کبریٰ خان کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں اداکارہ کبریٰ خان کی میجر (ر) عادل فاروق راجہ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت میں ایف آئی اے نے کبری خان کے خلاف مہم چلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

    ایف آئی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کبریٰ خان کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے، کبریٰ خان کے خلاف مہم چلانے والے تمام اکاؤنٹس بلاک کرنے کیلئے پی ٹی اے کو معاملہ بھیج دیا گیا ہے، ساتھ ہی پی ٹی اے کو یوٹیوب ، ٹوئٹر ، انسٹا گرام سمیت دیگر اکاؤنٹس بلاک کرنے کیلئے کہہ دیا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو ایف آئی اے کی انکوائری میں تعاون کی ہدایت کردی اور سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
     واضح رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان نے یوٹیوبر کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، اداکارہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھاکہ یو ٹیوبر اور سابق فوجی افسر نے میڈیا انڈسٹری کی چار اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی، جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے میری اور دیگر اداکاراؤں کی عزت ووقار کو مجروح کیا گیا۔

  • کیفی خلیل کے کنسرٹ میں بدنظی،خواتین کو ہراسانی کا سامنا،خواتین کی گتھم گھتا ہونے کی ویڈیو وائرل

    کیفی خلیل کے کنسرٹ میں بدنظی،خواتین کو ہراسانی کا سامنا،خواتین کی گتھم گھتا ہونے کی ویڈیو وائرل

    کراچی: بلوچی گلوکار کیفی خلیل نے کنسرٹ کے دوران حملے میں زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔

    باغی ٹی وی : مشہور بلوچی گانے کنا یاری اور کہانی سنو کے گلوکار کیفی خلیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں گزشتہ روز کنسرٹ کے دوران حملے میں زخمی ہونے کی افواہوں کو جعلی قرار دے دیا۔

    گلوکار نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو پیغام دیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی میرے زخمی ہونے کی خبریں جھوٹی ہیں میں خیریت سے ہوں۔

    کیفی نے بتایا کہ وہ کراچی میں جاری ایٹ فیسٹیول میں گزشتہ رات ہونے والی بدنظمی کے باعث کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر روانہ ہوگئے تھے ان کا کہنا تھا کہ کنسرٹ میں آئی خواتین کو ہراساں کیا گیا جوکہ کچھ دیر لطف اندوز ہونے کیلئے اپنی فیملی کے ساتھ آئی تھیں۔

    کیفی نے ایونٹ آرگنائزر سے درخواست کی کہ وہ کنسرٹ کیلئے بہتر جگہ کا انتخاب کریں اور آرٹسٹ سمیت ایونٹ میں آئے تماشائیوں خاص کر خواتین کی سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

    کیفی کا کہنا تھا کہ کل کے واقعے نے انہیں بےحد مایوس اور پریشان کیا ہے اس سے قبل بھی ایک مرتبہ اس طرح کی بدنظمی کی وجہ سے انہیں پرفارمنس ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا تھا۔

    کیفی خلیل نے مداحوں سے درخواست کی وہ اپنے رویے کو بہتر بنائیں اور سب کے ساتھ عزت سے پیش آئیں خاص طور پر خواتین کی عزت کرنا سیکھیں۔

    کراچی کے علاقے ڈیفینس کے بیچ پارک ویو پارک میں ہونے والے سالانہ دسویں ایٹ فیسٹیول میں بدنظمی، دھکم پیل اور خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات کے بعد گلوکار کیفی خلیل پرفارمنس درمیان میں روک کر چلے گئےفیسٹیول میں دھکم پیل ہوئی، خواتین کو نامعلوم افراد نے ہراساں کیا جب کہ سوشل میڈیا پر خواتین کی لڑائی کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔

    یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ رات ایٹ فیسٹیول جاری تھا جہاں کچھ لڑکے رکاوٹیں پھیلانگ کر گھس آئے اور فیسٹیول میں آئی خواتین اور فیملیز کو ہراساں کیا، اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جبکہ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ کیفی خلیل پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ خواتین کی بھی گتھم گتھا ہونے کی ویڈیو سامنے آئی ہیں-

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کراچی ایٹ فیسٹیول کی مختلف ویڈیوز میں چند افراد کو رکاوٹوں کو عبور کرکے فیسٹیول میں اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے اندر داخل ہوتے ہی وہاں دھکم پیل شروع ہوجاتی ہے۔

    ویڈیوز میں لڑکیوں کے چلانے اور خواتین کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں جب کہ بعض ویڈیوز میں فیسٹیول کے اندر لڑکیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا اور ہاتھا پائی کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس نے بھی واضح کیا ہے کہ کراچی ایٹ میں دھکم پیل اور بھگدڑ مچنے کا کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا گیا، انتطامیہ نے انہیں تاحال کوئی شکایت نہیں کی۔

    پولیس نے بھی فیسٹیول میں بدنظمی کی تصدیق کی اور بتایا کہ بعض افراد نے ٹکٹس کے بغیر اندر داخل ہوکر وہاں بدنظمی پھیلائی اور لوگوں کو ہراساں کیا۔

    دوسری جانب ایٹ فیسٹیول میں شریک خاتون نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر اس واقعے پر شدید پریشانی اور مایوسی کا اظہار کیا اورپاکستان میں کھلے عام اس طرح نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کی نازیبا حرکات پر شدید برہمی اور کنسرٹس میں سیکیورٹی خدمات پر سوال اٹھائے –

    فیسٹیول میں دھکم پیل، بدنظمی اور خواتین کو ہراساں کیے جانے کے حوالے سے انتظامیہ نے اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اختتامی روز ہونے والے واقعات افسوس ناک ہیں، جس سے کئی افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    انتظامیہ نے اعتراف کیا کہ فیسٹیول میں بہتر صورتحال برقرار رکھنے کے لیے مزید سخت انتظامات کیے جانے چاہئیے تھے اور آئندہ اس بات کا خیال رکھا جائے گا۔

    انتظامیہ نے بدنظمی، دھکم پیل اور ہراسانی کا شکار ہونے والے افراد سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • ٹوئنکل کھنہ کو رکشہ رانی کیوں کہا جاتا تھا؟‌

    ٹوئنکل کھنہ کو رکشہ رانی کیوں کہا جاتا تھا؟‌

    اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے ایک کتاب لکھی جس کے سر ورق پر ایک رکشے کی تصویر تھی ، اس تصویر کو دیکھ کر کسی کو سمجھ نہیں آ سکتی تھی کہ ایسا کیوں ہے اور کیوں رکشہ کی تصویر لگائی گئی ہے. لیکن شاید اب ان کے مداحوں کو سمجھ آگئی ہو گی کہ کیوں انہوں نے اپنی کتاب کے سرورق پر رکشہ کی تصویر لگائی تھی. تفصیلات کے مطابق ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی اور اپنی بیٹی کی وڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جس میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹوئنکل اپنی بیٹی کے ساتھ رکشہ میں سفر کررہی ہیں. انہوں نے اس تصویر کا کیپشن لکھا کہ اب تو مسمجھ گئے ہوں گے آپ لوگ کہ میری کتاب پر رکشے کی تصویر کیوں تھیِ؟ مجھے بچپن سے ہی رکشوں میں سفر کرنے کا شوق تھا

    مجھے رکشہ رانی بھی کہا جاتا تھا صرف اسی لئے کیونکہ میں گاڑی چھوڑ کر رکشوں میں سفر کیا کرتی تھی . ٹوئنکل کھنہ کی یہ وڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے اور شائقین ٹوئنکل کھنہ کے اس روپ کا کافی سراہ رہے ہیں کہ اتنی بڑی سلیبرٹی ہو کر وہ گاڑی کی بجائے رکشوں میں‌سفر کرتی ہیں. یاد رہے کہ توئنکل کھنہ نے شادی کے بعد اداکاری کو چھوڑ دیا تھا .

  • روہت شیٹی نے بتا دیا کہ وہ کتنے پروفیشنل ہیں

    روہت شیٹی نے بتا دیا کہ وہ کتنے پروفیشنل ہیں

    بالی وڈ کے معروف ہدایتکار روپت شٹی جنہوں نے بالی وڈ‌کے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے .انکی ڈائریکشن میں‌تیار کردہ فلمیں شائقین خاصی پسند کرتے ہیں . روہت آج کل اپنی ویب سیریز انڈین پولیس فورس کی شوٹنگ کررہے ہیں اس کی شوٹنگ کے دوران وہ ایک ایکشن سین فلماتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے، ان کے ہاتھ پر خاصی چوٹ آئی جس کی وجہ سے انہیں‌ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں وہ 12 گھنٹے مسلسل رہے ان کا علاج ہوا لیکن وہ 12 گھنٹوں کے بعد سیٹ پر پہنچ گئے یہ چیز دیکھ کر پورا کا پورا کریو حیران رہ گیا کیونکہ روہت کو خاصی چوٹیں آئیں تھیں اور انہیں‌مکمل آرام کی ضرورت تھی. ان کی ہسپتال سے سیدھا سیٹ پر آنے کی وڈیو معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا نے سوشل میڈیا پر شئیر کی

    تھی ، اور دکھایا کہ کس طرح‌سے وہ پٹی بندھے ہاتھ سے سیٹ پر کام کے لئے پہنچ گئے ہیں. یاد رہے کہ روہت شیٹی ایکشن رئیلٹی شوز کی ہوسٹنگ بھی کرتے ہیں. ان کی ایک بڑی فین فالونگ ہے اور اکشے کمار کے ساتھ ان کی اچھی دوستی ہے. روہت کا اس فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ فلم شائقین کو اس لئے پسند آئیگی کیونکہ اس میں روٹین سے ہٹ کر کہانی اور ایکشن دکھایا گیا ہے .

  • مایا خان پروگرام کے سیٹ پر کیوں گریں؟‌

    مایا خان پروگرام کے سیٹ پر کیوں گریں؟‌

    اداکارہ و پروگرام ہوسٹ مایا خان بہت زیادہ کنٹرورسیز کا شکار رہی ہیں، ان کی زندگی میں دو بڑے حادثوں سے وہ بہت ڈسٹرب ہوئیں ایک بھائی کا انتقال اور دوسرا ان کی طلاق. تاہم مایا خان اس حوالے سے کہتی ہیں کہ جو ہونا ہوتا ہے وہ ہو کر رہتا ہے. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویودیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ معروف قوال امجد صابری جو کہ اس دنیا میں‌ نہیں رہے ہمارا آپس میں‌بہن بھائیوں والا تعلق تھا وہ میرے ساتھ پروگرام بھی کررہے تھے ، جب ان کا انتقال ہوا. جب ان کے انتقال کی خبر مجھ تک پہنچی تو اس سے پہلے میں ان کا سیٹ پر آنے کا انتظارکررہی تھی کیونکہ انہوں نے میرے پروگرام کا ھصہ بننا تھا ، جیسے ہی مجھے یہ بتایا گیا کہ ان کو قتل کر دیا گیا ہے تو مجھے لگا کہ کوئی غلط فہمی

    ہوئی ہو گی اگر کچھ ہوا بھی ہو گا تو وہ موت کے منہ میں‌نہیں‌گئے ہوں‌گے، لیکن میں نے جب ٹی وی دیکھا تو ہر طرف ان کے قتل کی خبریں چل رہی تھیں‌، میرے جسم سے جان ہی نکل گئی ، میں اسقدر پریشان ہوئی میرا خود پر قابو نہ رہا اور میں‌گر گئی مجھے کچھ ہوش ہی نہیں‌رہی یہ سن کر کہ واقعتا امجد صابری قتل کر دئیے گئے ہیں. میری زندگی میں یہ خبر طوفان کی طرح آئی جسے میں آج تک نہیں بھول سکی .

  • میرا اور ریشم بے شرم رنگ کی دیوانی بن گئیں

    میرا اور ریشم بے شرم رنگ کی دیوانی بن گئیں

    بالی وڈ‌ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان جس کی ریلیز کا انڈیا اور پاکستان میں بےچینی سے انتظار کیا جا رہا ہے. اس فلم کے زریعے شاہ رخ خان بڑی سکرین پر چار سال کے بعد واپسی کررہے ہیں. اس فلم کے گیت ہوں یا نام انتہا پسند ہندو معترض ہیں. ٕفلم کے گیت بے شرم رنگ پر بہت زیادہ احتجاج کیا جا رہا ہے انتہا پسند ہندئوں نے تو شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکی بھی دیدی ہے کہ اگر اس گانے میں دیپیکا کے لباس اور ان کے رنگ تبدیل نہ کئے گئے تو فلم کا بائیکاٹ‌ کیا جائیگا. یہ ساری باتیں ایک طرف ہیں شاہ رخ خان کی یہ فلم ریلیز سے پہلے ہی کافی مشہور ہو گئی ہے. اس کا گیت بے شرم رنگ کے سحر میں تو شائقین ابھی سے مبتلا ہیں اور ہر کسی کی زبان ہر یہی گیت ہے دیپکا کے ڈانس سٹیپس کو ہر کوئی

    فالو کرتا نظر آرہا ہے ، سوشل میڈیا پر سینکڑوں کی تعداد میں ایسی وڈیوز نظر آتی ہیں ایک ایسی ہی وڈیو ہمیں نظر آئی ہے کہ ریشم اور میرا کی جس میں دونوں گاڑی میں بیٹھی ہیں اور دونوں‌ہی بے شرم رنگ گیت سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ اسے گنگنا بھی رہی ہیں. یوں یہ دونوں بھی بے شرم رنگ کی دیوانی بن گئی ہیں. یاد رہے کہ آج کل ریشم اور میرا ایک دوسرے کی دوستی کا دم بھرتی ہوئی نظر آرہی ہیں.

  • اداکارہ مہرین شاہ کے انڈین پرڈیوسر پر ہراسگی کے الزامات

    اداکارہ مہرین شاہ کے انڈین پرڈیوسر پر ہراسگی کے الزامات

    شوبز انڈسٹری میں‌ہ راسگی نئی بات نہیں ہے ، بہت ساری لڑکیاں اس لئے بھی چپ رہتی ہیں کہ کہیں ان کا کیرئیر نہ خراب ہوجائے. لیکن بہت ساری ایسی لڑکیاں ہوتی ہیں جو اپنے ساتھ ہونے والی ہراسگی پر آواز اٹھاتی ہیں مہرین شاہ بھی انہی میں سے ایک ہیں. انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی جس میں‌انہوں نے کہا کہ مجھے کام کے لئے پاکستانی ڈائریکٹر احسان زیدی نے رابطہ کیا اور انہی کے توسط سے میں بالکو جو کہ آزبائیجان کا شہر ہے وہاں شوٹنگ کے لئے پہنچ گئی وہاں ایک انڈین پرڈیوسر راج گپتا نے مجھے ہراس کیا میرے سامنے عجیب و غریب باتیں کیں

    میں‌سب کو اگنور کرتی گئی ، انہوں نے ایک نارمل وڈیو بنانے کو کہا اس میں‌میرا ہاتھ پکڑ لیا جس پر میں نے کہا کہ یہ کیا کررہے ہیں جس وقت میں ان سے یہ کہہ رہی تھی اس وقت احسان زیدی موجود تھے اور وہ مکمل طور پر خاموشی اختیار کئے رکھے انہوں نے راج گپتا کو کسی طور منع نہیں‌کیا. جو کہ اخلاقیات کے دائرے میں‌نہیں‌آتا.میں یہ وڈیو اس لئے بنا رہی ہوں کہ جن لڑکیوں نے ان کے ساتھ کام نہیں‌کیا وہ سوچ سمجھ کر کام کریں . میں نہیں چاہتی کہ جس پریشانی سے میں گزری ہوں اس سے باقی لڑکیاں بھی گزریں.