Baaghi TV

Category: شوبز

  • شاہ رخ عالیہ کو اور عالیہ شاہ رخ کو کس نام سے بلائیں گی؟

    شاہ رخ عالیہ کو اور عالیہ شاہ رخ کو کس نام سے بلائیں گی؟

    بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان پوری دنیامیں ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں۔ اسی طرح سے عالیہ بھٹ بھی بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ ہیں۔ دونوں نے گو کہ تاحال ایک ساتھ کام نہیں کیا لیکن ان کی آپس میں کافی اچھی دوستی ہے۔ گزشتہ روز عالیہ بھٹ نے شاہ رخ خان کو ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں اور میں پچیس جنوری کے بعد آپ کو پٹھان بلایا کروں گی ،دیکھا میں کری ایٹیو ہوں نا؟ ۔ شاہ ر خ خان نے عالیہ بھٹ کے ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کرکے لکھاکہ ٹھیک ہے چھوٹی لڑکی ، اور میں تم کو چھوٹی اماں بھٹ کپور بلایا کروں گا۔ دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ پیار بھری گفتگو کو ان کے مداحوں نے بہت زیادہ سراہا۔اور اس گفتگو کا حصہ کمنٹس سیکشن میں کمنٹ کر کے بنے۔ یاد رہے کہ پچیس جنوری کو شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز ہونے جا رہی ہے ، جس کے لئے کنگ خان نے پرموشنل ایکٹیویز شروع کر دی

    ہیں۔ تاہم انیک انتہا پسند ہندو طبقے کا کہنا ہے کہ فلم کا نام تبدیل کیے جانے کے ساتھ ساتھ دیپیکا کے گانے کو بھی فلم سے نکالا جائے۔ دوسری طرف پٹھان کی ٹیم کو سنسر بورڈ نے بھی کہہ دیا ہے کہ فلم پر جو اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں ان کو دور کیا جائے ورنہ فلم کو ریلیز نہیں کیا جائیگی۔ ا س فلم کے زریعے شاہ رخ خان چار سال کے بعد فلموں میں واپسی کررہے ہیں شائقین پٹھان کو دیکھنے کےلئے کافی بے تاب نظر آتے ہیں۔

  • بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے شاہ رخ خان نے اپنے مداح کو ایسا کیوں کہا؟

    بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے شاہ رخ خان نے اپنے مداح کو ایسا کیوں کہا؟

    گزشتہ روز شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر آسک شاہ رخ خان کا ایک سیشن رکھا اس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے۔ پوری دنیا سے ان کے مداحوں نے ان سے سوالات کئے اور زیادہ تر لوگوں کو شاہ رخ خان نے جواب دیا۔ شاہ رخ خان نے ٹویٹ کے زریعے اپنے مداحوں سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ہلکے پھلکے سوال پوچھیں جائیں کسی قسم کا سخت سوال نہ کیا جائے۔ شاہ رخ خان سے ایک صارف نے پوچھا کہ خان صاحب آپکا فیملی بیگ گراﺅنڈ کشمیری ہے نا پھر بھی آپ نام کے ساتھ خان کیوں لگاتے ہیں ؟ تو اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ پوری دنیا ہی میری فیملی ہے ، فیملی کے نام سے نام نہیں ہوتا ، کام سے نام ہوتا ہے چھوٹی باتوں میں مت پڑو، ایک صارف نے لکھا کہ پٹھا ن گھٹیا فلم ہے

    ریٹائرمنٹ لے لو، اس پر شاہ رخ خان نے لکھا کہ بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایک مہینے میں کتنا کما لیتے ہو تو اسکے جواب میں شاہ رخ خان نے لکھا کہ میں ہر دن بےشمار پیار کما لیتا ہوں۔ ایک صارف نے لکھا کہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ پٹھان کو کس لئے دیکھا جائے تو شاہ رخ خان نے کہا کہ لوگ اتنی گہری باتیں کرتے ہیں مجھے ان باتوں کا نہیں پتہ کہ زندگی کا کیا مقصد ہے یا کسی چیز کا کیا مقصد ہے میں کوئی گہری سوچ رکھنے والا انسان نہیں ہوں۔ یوں شاہ رخ خان نے ایک خوبصورت سوالات کا لائیو سیشن کیا جسے انکے مداحوں نے خوب سراہا۔

  • ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب

    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب

    میجر عادل راجہ نے جب سے پاکستانی اداکاراﺅں (مہوش حیات ، سجل علی ، کبری خان اور ماہرہ خان) پر گھٹیا قسم کے الزمات لگائے ہیں تب سے ہر طرف انہی کے چرچے ہیں ہر کوئی ان کو گھٹیا انسان کہہ رہا ہے اور شوبز انڈسٹری بھی اپنی ساتھی اداکاراﺅں کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے۔ جب کبری خان نے عادل راجہ سے کہاکہ تین دن میں اپنا الزام واپس لو نہیں تو معافی مانگو ورنہ برطانیہ آکر کیس کردوں گی تو اسکے جوا ب میں عادل راجہ نے کہا کہ میں نے جو ناموں کے شروع کے الفاظ بولے ان سے تو بہت ساروں کے نام شروع ہو تے ہیں عادل راجہ کی اس بات نے انہیں مزید گندا کیا اور لوگوں سمیت شوبز انڈسٹری کے لوگوں نے انکو لیا آڑھے ہاتھوں ۔ حال ہی میں اسد صدیقی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے کہا ہے کہ ہم بچے نہیں ہیں جو سمجھ نہ سکیں کہ ناموں کے شروع کے الفاظ لئے جائیں اور

    ہمیں سمجھ نہ آئے، یہ حملہ صرف چند اداکاراﺅں پر نہیں پوری شوبز انڈسٹری پر حملہ ہے، آرٹسٹ اپنی زندگیوں میں چاہے جس بھی مسئلے میں ہوں لیکن وہ لوگوں کو ہنساتے ہیں۔لہذا اگلی بار میری فیملی جو کہ میری شوبز انڈسٹری ہے اس پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے سوچ لینا کہ کیچڑ تم پر بھی اچھلے گا۔ یوں اسد صدیقی نے عادل راجہ جیسے کرداروں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کیا خبردار کہ آئندہ ایسی کوئی حرکت کرنے سے باز رہنا ورنہ ہم بھی گھر تک چھوڑ کر آئیں گے۔

  • عمیر سوال نے شعیب اختر کی بائیو پک چھوڑی

    عمیر سوال نے شعیب اختر کی بائیو پک چھوڑی

    جب سے معروف کرکٹر شعیب اختر کی زندگی پر فلم بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے تب سے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کہ وہ اپنے پسندیدہ کرکٹ ہیرو کی زندگی پر بننے والے فلم کو دیکھیں گے اور انہیں ایسی چیزیں بھی دیکھنے کو ملیں گی جن کے بارے میں وہ آگاہی نہیں رکھتے۔ شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام راولپنڈی ایکسپریس ہے جس میں مرکزی کردار کے لئے عمیر جسوال کاانتخاب کیاگیا تھا اور عمیر اس حوالے سے کافی پرجوش بھی تھے ان کا کہنا تھا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں اس فلم کا حصہ بن رہا ہوں تاہم اس ھوالے سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ عمیر جسوال نے شعیب اختر کی بائیو پک میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ میں اس فلم میں

    کام نہیں کروں گا میں اس پراجیکٹ سے علیحدگی اختیار کررہا ہوں ، کچھ ذاتی اور کری ایٹیو ایشوز کی وجہ سے میں نے اس فلم سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اب سے پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہوں نہ ہی اس سے متعلق کسی خبر کا حصہ ہوں ، میں پھر بھی اس فلم کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ ان کا یہ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہو۔ اس فلم میں عمیر جسوال کے بعد کس کا انتخاب کیا جائیگا اسکی تفصیلات ابھی آنا باقی ہیں۔یاد رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر ایم فراز قیصر ہیں۔

  • دیپیکا پڈوکون 36 برس کی ہو گئیں

    دیپیکا پڈوکون 36 برس کی ہو گئیں

    یپیکا پڈوکون آج 36 برس کی ہو گئیں ہیں، دیپیکا اپنے سٹائل اور خوبصورت اداکاری کی وجہ سے کافی مشہور ہیں. دیپیکا بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ انہوں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز شاہ رخ خان کے ساتھ اوم شانتی اوم سے کیا تھا پہلی ہی فلم نے ان کی قسمت بدل دی ،اور دیپیکا ہر بڑے فلم میکر کی چوائس بن گئیں، یوں پہلی فلم کے بعد اداکارہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ آج ان کا شمارہندوستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتاہے. ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تین فلم فئیر بھی مل چکے ہیں. 2018 میں ٹائم نے دیپیکا دنیا کی 100 بااثر ترین شخصیات میں سے ایک قرار دیا اور 2022 میں TIME100 امپیکٹ ایوارڈ سے نوازا۔

    دیپیکا پڈوکون بیڈمنٹن کھلاڑی پرکاش پڈوکون کی بیٹی ہیں جو کہ کوپن ہیگن میں پیدا ہوئیں اور ان کی پرورش بنگلور میں ہوئی۔ انہوں نے قومی سطح کی چیمپئن شپ میں بیڈمنٹن کھیلی لیکن فیشن ماڈل بننے کے لیے اس کھیل کو چھوڑ دیا۔بہت جلد ہی انہیں فلمی کرداروں کی پیشکشیں موصول ہونا شروع ہو گئیں ،اپنی پہلی فلم سے ہی انہوں نمبر ون اداکارائوں کو ٹف ٹائم دینا شروع کر دیا اور فلم فئیر جیتا. ان کی مشہور فلموں میں کاک ٹیل ، ہیپی نیو ائیر ، باجی رائو مستانی ، پدماوت ، پیکو کے نام قابل زکر ہیں. دیپیکا آج کل فلم پٹھان میں اپنے بولڈ‌گانوں کی پکچرائزیشن کی وجہ سے بہت زیادہ چرچا میں ہیں، اداکارہ نے رنویر سنگھ سے شادی کی اور خاصی خوش ہیں۔

  • خلیل الرحمان قمر کے پراجیکٹ میں کام اس شرط پہ کروں گی اگر ان سے ملاقات نہ ہو صحیفہ جبار

    خلیل الرحمان قمر کے پراجیکٹ میں کام اس شرط پہ کروں گی اگر ان سے ملاقات نہ ہو صحیفہ جبار

    معروف مصنف خلیل الرحمان قمر سے ہر دوسرے آرٹسٹ کو شکایت رہتی ہے، اور شکایت کی وجہ یہ ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر نہیں بولتے اور کسی کے لئے کچھ بول دیتے ہیں‌. جن اداکاروں کو خلیل الرحمان قمر سے شکایات رہیں انہی میں اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار بھی شامل ہیں . صحیفہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ اول تو میں خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام نہیں‌کروں گی اگر پیسے بہت زیادہ آفر ہوں اور پورے پراجیکٹ میں ان سے ملاقات نہ ہو تو میں کام کرنے کو تیار ہوں. صحیفہ جبار نے کہا کہ خلیل الرحمان اچھے رائٹر ہیں ان کے لکھے ہوئے ڈراموں نے بہت

    کامیابی حاصل کی وہ نوجوان نسل میں بہت زیادہ مقبول ہیں لیکن انہیں‌بات کرنے کا نہیں‌پتہ کہ کیسے کسی سے بات کرنی ہے اور کیسے کسی کو عزت دینی ہے. یاد رہے کہ صحیفہ جبار نے ماضی میں خلیل الرحمان کو آڑھے ہاتھوں لیا تھا انہیں خاصا برا بھلا کہا تھا. یاد رہے کہ صحیفہ جبار ماڈلنگ کی دنیا میں ایک بڑا مقام رکھتی ہیں حال ہی میں‌ انہوں نے ہم برائیڈل کٹیور ویک میں‌شرکت کی . صحیفہ ڈراموں میں‌کم نظر آرہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے جب تک اچھے کردار نہیں‌ملیں گے میں‌نہیں‌کروں‌گی .

  • منیشا کوئرالا کارتک آریان کی ماں بن گئیں

    منیشا کوئرالا کارتک آریان کی ماں بن گئیں

    نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ منیشا کوئرالہ جن کی خوبصورتی اور خوبصورت اداکاری کے لاکھوں کروڑوں دیوانے تھے. انہوں نے بہت ساری فلموں میں‌یادگار کردار ادا کئے. ان کی خدمات کے عوض انہیں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا. منیشا کینسر جیسے مرض میں بھی مبتلا رہی ہیں لیکن وہ اب مکمل طور پر صحتیاب ہیں. منیشا کوئرالہ ایک لمبے عرصے کے بعد کسی فلم میں نظر آرہی ہیں ، فلم کا نام ہے شہزادے ، فلم میں‌کارتک آریان ہیرو کا جبکہ منیشا انکی والدہ کا کردار ادا کررہی ہیں. منیشا کوئرالا نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کارتک کی اداکاری کی تعریفوں کے

    پل باندھ دئیے ہیں ان کا کہنا ہے کہ کارتک ایک بہترین اداکار ہے مجھے اس کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا . کارتک اپنے کردار کو پہلے سمجھتے ہیں پھر نبھاتے ہیں سینیرز کی عزت کرتے ہیں. میں نے ان کے ساتھ کام کرکے محسوس کیا ہے کہ یہ بہت باصلاحیت ہیں. مجھے امید ہے کہ شہزادے اچھا بزنس کرے گی اور شائقین مجھے ویلکم بھی کریں گے. یاد رہے کہ کارتک آریان کی فلم شہزادے دس فروری کو ریلیز ہونے جا رہی ہے. گزشتہ برس تو کارتک کی فلم نے اچھا بزنس کیا دیکھنا یہ ہے کہ اس برس ان کی قسمت ان کا کتنا ساتھ دیتی ہے.

  • میں نے کب کہا بے شرم رنگ میرے گانے کی کاپی ہے سجاد علی

    میں نے کب کہا بے شرم رنگ میرے گانے کی کاپی ہے سجاد علی

    پاکستان کے منجھے ہوئے گلوکار سجادعلی نے گزشتہ دنوں ایک وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرکے اس میں‌کہا کہ میں ایک بھارتی فلم کے گیت سن رہا تھا کہ مجھے اپنے 26 سال پہلے کا ایک گیت یاد آگیا ، انہوں نے گیت کے بول اب کے بچھڑے بھی سنائے . اس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی اور کہا جانے لگا کہ شاہ رخ‌خآن کی فلم بے شرم رنگ سجاد علی کے گانے کی کاپی ہے، بالی وڈ‌والوں‌کو شرم آنی چاہیے کاپی کرتے ہیں اور کریڈٹ بھی نہیں دیتے.بلکہ کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ سجاد علی نے ناہید اختر کے گانے کی نقل کی ہے. سوشل میڈیا پر جاری بہت بڑی بحث نے سجاد علی کو یہ کہنے پر مجبور کر دیا ہے کہ میں نے کب کہا تھا کہ بےشرم رنگ میرے گانے کی کاپی ہے . گلوکار نے کہا کہ

    میں نے تو صرف یہ کہا تھا کہ میں ایک فلم کے گیت سن رہا تھا تو مجھے اپنا گانا یاد آگیا. سجاد علی نے یہاں تک کہا کہ اب کے بچھڑے ، احمد فراز کی غزل ہے اور غزل تو کوئی بھی گا سکتا ہے. یاد رہے کہ بے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا گیت بے شرم رنگ ان دنوں کافی مقبول ہے کہا جا رہا تھا کہ یہ گیت سجاد علی کے گانے کی کاپی ہے لیکن سجاد علی نے ایسی کسی بھی چیز کی تردید کردی ہے.

  • قائداعظم زندہ باد کی 14 جنوری کو ٹی وی پرنمائش ہو گی

    قائداعظم زندہ باد کی 14 جنوری کو ٹی وی پرنمائش ہو گی

    گزشتہ برس جہاں دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا وہیں دو اور ایسی فلمیں تھیں جنہوں نے اچھا بزنس کیا اور شائقین کی بڑی تعداد ان فلموں کو دیکھنے کےلئے سینما گھروں میں‌گئی. ایک فلم تھی لندن نہیں‌جائونگا اور دوسری کا نام تھا قائداعظم زندہ باد . قائداعظم زندہ باد اب ٹی وی پر لگنے جا رہی ہے . 14 جنوری کو یہ فلم ٹی وی پر نمائش پذیر ہو گی جوکہ ماہرہ خان اور فہد مصطفی کے مداحوں کے لئے کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہے. گزشتہ برس جو فلمیں ریلیز ہوئیں تھیں ان میں دم مستم بھی ٹی وی پر لگ چکی ہے ، کملی بھی ریلیز ہو رہی ہے جبکہ قائداعظم اب ریلیز

    ہونے جا رہی ہے. قائداعظم زندہ باد پاکستان کی پہلی ایسی فلم ہے جس میں ایسے ایفکٹس استعمال ہوئے ہیں جو عموما باہر کی فلموں‌میں استعمال ہوتے ہیں. فلم کی کہانی جذبہ حب الوطنی کو ابھارتی ہے . محمد قوی خان نے فہد مصطفی کے باپ کا کردار ادا کیا ہے وہ ایک ایسے پاکستانی دکھائے گئے ہیں جو ملک کے لئے جیتا مرتا ہے. فلم کا میوزک کافی اچھا ہے . ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے. فلم مجموعی طور پر سپر ہٹ رہی تھی . فلم کو نبیل قریشی نے ڈائریکٹ کیا تھا.

  • انتظار ختم ، یمنہ زیدی بڑی سکرین پر نظر آئیں گی

    انتظار ختم ، یمنہ زیدی بڑی سکرین پر نظر آئیں گی

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ یمنہ زیدی کو بڑی سکرین پر دیکھنے کےلئے ان کے مداح خاصے بے چین تھے تاہم اب خوشخبری ہے کہ یمنہ اپنے مداحوں کو بڑی سکرین پر نظر آئیں گی. جی ہاں‌یمنہ زیدی فلم میں‌کام کررہی ہیں اس ھوالے سے انہوں نے ایک فلم سائن کر لی ہے . فلم کا نام ہے نایاب یاد رکھنا، اداکارہ نے اپنی اس فلم کا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میں‌اپنی پہلی فلم کو لیکر کافی پرجوش ہوں ، مجھے امید ہے کہ آپ سب کو میرا اس فلم میں‌کردار پسند آئیگا. اداکارہ یمنیٰ زیدی فلم نایاب یاد رکھنا میں کرکٹر کا کردار نبھا رہی ہیں۔ڈائریکشن عمیر علی کی جبکہ پیشکش رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی کی ہے، فلم کا اسکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھا ہے۔ فلم کی کاسٹ

    میں جاوید شیخ اور محمد فواد خان شامل ہیں۔ یمنہ زیدی کو چھوٹی سکرین پر تو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ بڑی سکرین پر یہ کتنی سراہی جا تی ہے کیونکہ بہت بار ایسا ہوا ہے کہ چھوٹی سکرین پر اپنا جادو چلانے والے فنکار بڑی سکرین پر اپنا جادو نہ چلا سکے لیکن امید کی جا رہی ہے یمنہ زیدی بڑی سکرین پر بھی چھا جائیں گی.