Baaghi TV

Category: شوبز

  • آج سے لاہور میں تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک کا آغاز ہو رہا ہے

    آج سے لاہور میں تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک کا آغاز ہو رہا ہے

    ہر سال ہم ٹی وی ایک برائیڈل کیٹیور ویک کا اہتمام کرتا ہے اور اس میں نہ صرف اسٹیبلش بلکہ نئے ڈیزائنرز کو بھی اپنی کلیکشنز لوگوں کے سامنے رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے. اس سال برائیڈل کٹیور ویک کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شاہد آفریدی کا برینڈ اپنی مینز وئیر کلیکشن متعارف کروانے جا رہا ہے. تین روزہ اس برائیڈل ویک میں ملک کے نامور اور مشہور ڈیزائنرز اپنی کلیکشنز متعارف کروائیں گے اور معروف ماڈلز ان کے ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر واک کریں گے. گزشتہ روز تمام دن اور رات گئے تک ماڈلز اپنے اپنے شوز کے لئے ریہرسلز کرتی رہیں. آمنہ بابر اور گیتی آراء ریمپ پر واک کرنے کی پریکٹس کرتی رہیں.

    یاد رہے کہ برائیڈل کٹیور ویک میں جدید ٹرینڈز کے مطابق تیار کردہ عروسی جوڑوں کی نمائش کی جاتی ہے. ایسے برائیڈل شوز دلہنوں کے لئے کافی آسانی کر دیتے ہیں کیونکہ ان کو اپنی شادی کے جوڑے بنانے کےلئے کافی مدد مل جاتی ہے ان کے لئے فیصلہ کرنا آسان ہوجاتا ہے کہ انہوں‌نے کس ڈیزائنر کا جوڑا زیب تن کرنا ہے یا کیسا لباس زیب تن کرنا ہے . ہم برائیڈل کٹیور ویک میں شرکت کرنے کےلئے کراچی اور مختلف شہروں سے ماڈلز لاہور پہنچ چکے ہیں‌.

  • زندگی کے برے ترین وقت میں صرف گھر والوں‌ نے ساتھ دیا وویک اوبرائے

    زندگی کے برے ترین وقت میں صرف گھر والوں‌ نے ساتھ دیا وویک اوبرائے

    بالی وڈ کے اداکار وویک اوبرائے جنہوں نے بالی وڈ انڈسٹری می قدم رکھا تو انہیں نہیں‌ پتہ تھا کہ انہیں ایشوریا رائے کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی میسر آئیگا . ان کی قسمت کی دیوی نے ان کا ساتھ دیااور انہیں ایشوریا رائے کے ساتھ فلم میں‌کام کرنے کا موقع میسر آیا ، اس کے بعد ان کی دوستی اور افئیر کے چرچے بھی ہوئے لیکن ایسا کچھ بھی نہ ہو سکا، معاملہ اس وقت بگڑا جب وویک اوبرائے نے سلمان خان کے خلاف پریس کانفرنس کر دی اور یوں وویک اوبرائے کے کیرئیر پر فل سٹاپ لگ گیا ، اس دوران وہ کافی پریشان رہے ، وویک اوبرائے کہتے ہیں‌کہ

    وہ وقت میری زندگی پر بہت بھاری تھا میں ڈپریشن میں چلا گیا تھا ، مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ میں‌کیا کروں ، ہر وقت دل و دماغ کو پریشانی گھیرے رکھتی تھی، ایسے میں میرے گھر والوں‌نے مجھے سہارا دیا ، مجھے مشکل وقت سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی. ایک وقت ایسا بھی آیا کہ میرے دماغ میں مایوسی کی وجہ سے نیگٹیو سوچیں آنے لگیں.میرے گھر والوں‌ نے ایسے وقت میں مجھے اکیلا نہیں چھوڑا اور مجھے اس مشکل سے نکال کر ہی دم لیا. میں اس وقت کو اب یاد نہیں کرنا چاہتا کیونکہ وہ وقت میری زندگی کا مشکل اور مایوس ترین وقت تھا جو کاٹے نہیں کٹتا تھا.

  • کونسا آرٹسٹ شاہد آفریدی کے برینڈ کا برائیڈ‌ل کٹیور ویک میں شوسٹاپر بننے جا رہا ہے؟‌

    کونسا آرٹسٹ شاہد آفریدی کے برینڈ کا برائیڈ‌ل کٹیور ویک میں شوسٹاپر بننے جا رہا ہے؟‌

    آج سے لاہور میں تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک شروع ہو رہا ہے. اس میں مختلف برینڈز اپنی اپنی کلیکشنز متعارف کروائیں گے. اس بار کے برائیڈل ویک کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں معروف کرکٹر شاہد آفریدی اپنی مینز وئیر کلیکشن متعارف کروائیں گے، شاہد آفریدی کے ملبوسات زیب تن کر کے شوسٹاپر اداکار منیب بٹ بنیں گے. اداکار منیب بٹ کافی پر جوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ میں ویسے بھی شاہد آفریدی کا مداح ہوں ان کے برینڈ کے ملبوسات زیب تن کرکے ویمپ پر واک کرنا یقینا باعث مسرت ہے. شاہد آفریدی کی نئی کلیکشنز جو کہ انہوں‌ نے مردوں کے لئے نکالی ہے

    ان کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے اور یقینا ان کے مداح اس کلیکشن کو خریدنے کےلئے بےتاب ہوں گے. یاد رہے کہ اداکار منیب بٹ پہلے بھی متعدد مرتبہ ہم برائیڈل کٹیور ویک کے ریمپ پر واک کر چکے ہیں لیکن اس بار یہ واک اس لئے بھی مختلف ہو گی کیونکہ اس بار وہ ہر دلعزیز شاہد خان آفریدی کے برینڈ کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کررہے ہیں. یاد رہے کہ برائیڈل کٹیور ویک آج کے دن شروع ہو رہا ہے اور آئندہ کل آفریدی کے برینڈ کی تیار کردہ منیز وئیر کےلئے منیب بٹ ریمپ پر واک کریں گے.شاہد آفریدی خود بھی موقع پر موجود ہوں گے.

  • شاہ رخ اپنی فلم پٹھان کا نام تبدیل کرنے کے ساتھ بےشرم رنگ گانے کے مناظر بھی ٹھیک کریں بھارتی وزیر

    شاہ رخ اپنی فلم پٹھان کا نام تبدیل کرنے کے ساتھ بےشرم رنگ گانے کے مناظر بھی ٹھیک کریں بھارتی وزیر

    شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا جب سے ٹیزر ریلیز ہوا ہے یہ تنازعات میں ہی گھری ہوئی نظر آتی ہے. حال ہی میں فلم کا گانا بے شرم رنگ جو کہ دیپیکا پڈوکون پر فلمایا گیا ہے ریلیز کیا گیا ہے گانے کے مناظر بولڈ ہونے کی وجہ سے اس پر خاصی تنقید کی جا رہی ہے ، دیپیکا اس میں مختصر لباس میں نظر آرہی ہیں. سوشل میڈیا صارفین بھی جہاں تنقید کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں وہیں بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ نے ’پٹھان‘ کا نیا گانا سامنے آنے کے بعد اس میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے کپڑوں پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف فلم کا نام تبدیل

    کیا جائے بلکہ اس میں پہنے گئے کپڑوں کو بھی ٹھیک کریں اور گانے کے کچھ مناظر کو بھی تبدیل کیا جائے. مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم مدھیا پردیش میں فلم کی ریلیز کے بارے میں سوچیں گے. یاد رہے کہ فلم پٹھان اگلے برس ریلیز ہونے جا رہی ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ مدھیا پردیش کے وزیر کے اعتراضات کے بعد شاہ رخ خان اور ان کی ٹیم ان اعتراضات سے نمٹنے کے لئے کیا حکمت عملی اپناتے ہیں.

  • کترینہ تھوڑی تھوڑی پنجابی بول لیتی ہیں وکی کوشل کا انکشاف

    کترینہ تھوڑی تھوڑی پنجابی بول لیتی ہیں وکی کوشل کا انکشاف

    بالی وڈ کی خوبصورت جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ، اس جوڑے نے گزشتہ سال راجستھان کے سوائی مادھو پور میں سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں شادی کی۔ وکی فی الحال اپنی آنے والی فلم گووندا نام میرا کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں، اس سلسلے میں بھرپور پروموشنز بھی کررہے ہیں اس فلم میں ان کے ساتھ بھومی پیڈنیکر اور کیارا اڈوانی نظر آئیں گی. وکی کوشل نے حال ہی میں اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انکی اہلیہ کترینہ نے تھوڑی بہت پنجابی زبان سیکھ لی ہے اور وہ تھوڑی تھوڑی پنجابی بولنا شروع ہو گئی ہیں. انہوں‌نے کہا کہ وہ روانی میں شاید پنجابی کے جملے نہیں بول سکتیں لیکن کچھ پنجابی کے الفاظ ضرور روانی میں بولنے لگ گئی ہیں. وکی کوشل نے یہ بھی

    بتایا کہ ان کا پسندیدہ پنجابی لفظ کونسا ہے تو انہوں‌نے کہا کہ ”ہاں جی ‘ ان کا پسندیدہ لفظ ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر زندگی اچھی گزارنی ہے تو ہاں جی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے اور ہاں جی لفظ کا استعمال زندگی کو بہت زیادہ آسان اور اچھا بنا دیتا ہے. یاد رہے کہ وکی اور کترینہ کا شمار ان سلیبرٹیز میں‌ہوتا ہے جو باکس آفس کے علاوہ سوشل میڈپا پر بہت زیادہ مقبول ہے.

  • استادراحت فتح علی خان کے نئے گانے ”چال “ کا ٹیزر جاری

    استادراحت فتح علی خان کے نئے گانے ”چال “ کا ٹیزر جاری

    راحت فتح علیخان جو کہ ایک انٹرنیشنل گلوکار ہیں ان کے مداح ان کے نئے گیتوں کے لئے منتظررہتے ہیں . راحت کا شمار ان گلوکاروں میں ہوتا ہے جن کے بغیر بالی وڈ کی فلموں کے میوزک کے رنگ پھیکے دکھائی دیتے ہیں . سلمان خان ہوں یا شاہ رخ خان و دیگر بڑے نامور موسیقار ہر کوئی ان کی آواز کا دیوانہ ہے ان کی گائیکی کا دیوانہ ہے. انہوں نے آج تک جو بھی گایا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ،راحت پاکستان کی دنیا بھر میں خوبصورت انداز میں‌نمائندگی کرتے ہیں.ان کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ حال ہی میں ان کے نئے گیت چال کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے . راحت فتح علی خان کے اس گانے میں بین الاقوامی ماڈلز جلوہ آفروز ہو رہے ہیں اور ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ راحت کے کسی گیت میں انٹرنیشنل ماڈلز

    شامل ہو رہے ہیں . گانے کو لکھا kirick نے ہے جبکہ اس گانے کی ویڈیو کو Ricky MK نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ گانے کی ویڈیو کو مراکش کے مقامات پرعکسبند کیا گیا ہے۔”چال “ راحت فتح علی خان کا ”سولو“ گانا ہو گا۔راحت فتح علی خان طویل عرسے بعد ” سولو “ گانا گا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ راحت فتح علیخان کا شمار ان گلوکاروں میں‌ہوتا ہے جن کےیوٹیوب پر ریکارڈ‌گانے سنے جاتے ہیں.

  • ڈانس گرل عائشہ عرف مانو ماڈل بن گئیں

    ڈانس گرل عائشہ عرف مانو ماڈل بن گئیں

    سوشل میڈیا کے اس دور میں کون کب کتنا مشہور ہوجائے کسی کو کچھ نہیں‌پتہ ہوتا، اب عائشہ عرف مانو کو ہی دیکھ لیں کہ ان کو کیا پتہ تھا کہ اپنی سہیلی کی شادی پر کرنے والا ان کا ڈانس اس قدر مشہور ہوجائیگا کہ ڈانسنگ کوئین مادھو ڈکشٹ اور خوبصورت حسینہ کترینہ کیف بھی ان کے ڈانس سٹیپس فالوں کریں گی. عائشہ عرف مانو کو ان کی ایک ڈانس وڈیو نے راتوں رات سٹار بنا دیا ہے. ان کو بے شمار ایکٹنگ اور ماڈلنگ کی آفرز آنے لگی ہیں . اب اطلاعات یہ ہیں کہ عائشہ عرف مانو نے اب باقاعدہ طور پر ماڈلنگ شروع کر دی ہے. میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس کرنے والی یہ لڑکی اب برینڈز کے شوٹ میں‌دکھائی دیں گی، عائشہ نے ماڈلنگ کی پہلی اسائنمنٹ بھی کر لی ہے. یاد رہے کہ لتا منگیشکر کا گیت میرا دل

    یہ پکارے آجا پر عائشہ نے ڈانس کیا یہ وڈیو اس قدر وائرل ہوئی ہےکہ بالی وڈ‌کی نامور شخصیات اس پر ڈانس کررہی ہیں. پاکستان ہو یا انڈیا ہر جگہ اس گانے کا بخار چڑھا دکھائی دے رہا ہے. لیکن اس سارے سلسلے میں عائشہ ایک سلیبرٹی ضرور بن گئی ہیں اور ان کو اب ایک سلیبرٹی کے طور پر ہی دیکھا جا رہا ہے ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اب انٹرویوز دینے کے پیسے مانگنے لگی ہیں .

  • ماڈل ایمل خان کو برہنہ فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا

    ماڈل ایمل خان کو برہنہ فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا

    پاکستانی ماڈل ایمل خان بھی چل پڑے ہیں بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے نقش قدم پر. اس سال رنویر سنگھ نے ایک انٹرنیشنل میگزین کےلئے کروایا عریاں فوٹو ،اس فوٹو شوٹ پر ان کو کافی زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا . حال ہی میں پاکستانی ماڈل ایمل خان نے بھی اسی قسم کا شوٹ کروایا ہے. اور ایمل خان کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد ان کو ہے خاصی تنقید کا سامنا. ایمل خان کو سوشل میڈیا پر صارفین نے لیا ہے آڑھے ہاتھوں. تفصیلات کے مطابق ایمل خان کی برہنہ تصاویر مشہور فیشن ڈیزائنر اور فوٹو گرافر احسن خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شئیر کیں۔جن میں ایمل کو مکمل برہنہ دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین ایمل خان اور فوٹو گرافر احسن خان پر فحاشی پھیلانے کا الزام لگاتے

    ہوئے ان پر سخت کاروائی کرنے کا کہہ رہے ہیں۔کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان دونوں کے کام پر پابندی لگائی جائے اور ان دونوں پر ہرقسم کی پابندی لگائی جائے. انہوں نے جس قسم کا شوٹ کیا ہے اس کی اجازت ہمارا مذہب اور کلچر نہیں دیتا. یاد رہے کہ ایمل خان کا شمار پاکستان کے نمبر ون ماڈلز میں ہوتا ہے انہوں نے بڑے اور نامور برینڈ کے فوٹو شوٹ کئے ہیں لیکن اس قسم کا شوٹ پہلی بار کیا ہے . کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایمل نے یہ سب مزید شہرت حاصل کرنے کےلئے جان بوجھ کر کیا ہے.

  • آریان خان نے بھارت میں  واٹکا بزنس شروع کر دیا

    آریان خان نے بھارت میں واٹکا بزنس شروع کر دیا

    بالی کنگ شاہ رخ خان نے بیٹے آریان خان نے اداکاری کی طرف تو قدم نہیں رکھا پچھلے دنوں ان کے بارے میں ایک خبر آئی کہ وہ بطور رائٹر بالی وڈ میں قدم رکھ رہے ہیں. ان کے بارے میں جو حالیہ خبر سامنے آرہی ہے اس کے مطابق وہ بھارت میں واٹکا کا بزنس شروع کرنے جا رہے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ آریان نے بھارت میں دنیا کی مقبول ترین شراب کا برانڈ کا متعارف کروا دیا ہے. ۔آریان نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اس لگژری برانڈ کو متعارف کرانے میں 5 سال کا عرصہ لگا۔ آخر کار یہ DYAVOL حاضر ہے۔ آریان خان نے کہا کہ اس بزنس کو کرنے کےلئے میرے والدین نے میری بہت مدد کی اور پیسہ بھی دیا . انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اسی نام سے اپنے ملبوسات کا برینڈ بھی متعارف کروا رہا

    ہوں جس میں شرٹس، جیکٹ، کورٹس اور ہوڈیز شامل ہوں گی۔یاد رہے کہ آریان خان پر گزشتہ برس کافی بھاری رہا وہ منشیات کیس میں پھنس گئے تھے جس میں سے وہ کسی حد تک نکل بھی چکے ہیں. آریان خان کہتے ہیں کہ وہ بہت کم سوتے ہیں اور زیادہ گھنٹے کام کرتے ہیں . انہوں نے کہا کہ مجھے کام کرنا اچھا لگتا ہے.

  • فلم رئیس کے حوالے سے ایمان علی کا بڑا انکشاف

    فلم رئیس کے حوالے سے ایمان علی کا بڑا انکشاف

    اداکارہ ایمان علی جن کی حال ہی میں فلم ٹچ بٹن ریلیز ہوئی اس میں ان کو ایک خوبصورت کردار میں دیکھا گیا ، ایمان علی فلم میں نہایت ہی خوبصورت دکھائی دیں ان کے ساتھ مرکزی کردار فرحان سعید نے ادا کیا . ایمان علی کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کے جو دل میں آتا ہے وہ بول دیتی ہیں اور کوئی بھی بات دل میں نہیں رکھتیں. ایمان علی نے حال ہی میں عفت عمر کے ساتھ انٹرویو میں ایک انکشاف کیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ بالی ووڈ فلم رئیس ماہرہ خان سے پہلے مجھے آفر ہوئی تھی،ایمان علی نے کہا کہ مجھے بالی وڈ سے ایک کال موصول ہوئی جس

    میں کہا گیا کہ ہم آپ کو فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مقابل ہیروئن کا کردار آفر کرنا چاہتے ہیں ۔جس پر میں‌نے ان سے سکرپٹ مانگا تو اس کے بعد وہ مجھ سے رابطے میں نہیں آئے اور کافی عرصے کے بعد مجھے پتہ چلا کہ میری جگہ ماہرہ خان کو کاسٹ کر لیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ میں‌نے ہمیشہ اپنی مرضی کے مطابق کام کیا ہے سکرپٹ پڑھتی ہوں اگر نہ پسند آئے تو انکار کر دیتی ہوں. ہاں جو سکرپٹ نہیں دیتے ان کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کرتی چاہے وہ کتنی ہی بڑی آفر کیوں نہ ہو. میں کام اپنی ہی شرائط پر کرتی ہوں .