Baaghi TV

Category: شوبز

  • معمر رانا نے صرف وہی کیا جو ڈائریکٹر نے کہا ببرک شاہ

    معمر رانا نے صرف وہی کیا جو ڈائریکٹر نے کہا ببرک شاہ

    اداکار ببرک شاہ جو کہ بہت ہی کھلے دل سے بات کر دیتے ہیں چاہے کسی کو بہت ہی زیادہ بری کیوں نہ لگے. ببرک شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ معمر رانا جنہوں نے کافی اچھی فلموں میں‌کام کیا وہ اچھے اداکار تھے لیکن انہوں نے ہمیشہ ان فلموں میں کام کیا جو پہلے ہی سپر ہٹ تھیں یعنی بننے سے پہلے ہی اندازہ ہو جاتا تھا کہ وہ سپر ہٹ ہیں. معمر رانا نے صرف اتنا کیا جتنا اسکو ڈائریکٹر نے کہا اس نے کبھی بھی اپنی طرف ایفرٹ کرنے کی کوشش نہیں‌کی. انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ معیاری کام کروں ،

    میں نے پنجابی فلموں میں کام کیا ، بے شک پنجابی بہت اچھی بولنی نہیں آتی تھی لیکن میں‌نے کام کیا لوگوں نے پسند بھی کیا. ببرک شاہ نے کہا کہ پنجابی بولنے میں‌پنجابی فلم میں کرنے میں‌کوئی برائی نہیں ہے لیکن اس زبان کو برا کہنے والوں پر مجھے حیرت ہوتی ہے . حالانکہ یہ زبان بہت میٹھی زبان ہے. ببرک شاہ نے کہا کہ کراچی والوں نے ہمیں‌کبھی کاسٹ نہیں کیا یا ان کے نصیب میں‌ہمارے ساتھ کام کرنا نہیں‌لکھا ہوا تھا یا ہے. تو کیا کیا جا سکتا ہے ، ہم نے بہت کام کیا ہے آج تو کوئی بھی ہیرو سو فلم نہیں کرسکتا جس رفتار سے فلمیں بن رہی ہیں.

  • آج کے فلم آرٹسٹوں پر برس پڑیں نور بخاری

    آج کے فلم آرٹسٹوں پر برس پڑیں نور بخاری

    اداکارہ نور بخاری جنہوں‌ نے پاکستان فلم انڈسٹری کے گولڈن وقت کو انجوائے کیا. وہ گو کہ آج اداکاری چھوڑ چکی ہیں لیکن پھر وہ اس سارے سسٹم پر گہری نظر رکھتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے جب کام شروع کیا تھا تو سمجھا جاتا تھا کہ ہم شاید اچھے گھروں کی نہیں ہیں غلط عورتیں ہیں جو فلموں میں‌کام کرتی ہیں. لیکن آج کل ایسا نہیں ہے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے ان پہ جو ہمیں‌باتیں کیا کرتے تھے صرف اس لئے کہ ہم پنجابی فلمیں بناتے ہیں ، ہمیں کہا جاتا تھا کہ کھیت تباہ کررہی ہیں‌،

    کلچر تباہ کررہی ہیں، لیکن آج کیا ہو رہا ہے ہمیں باتیں کرنے والے خود بھی پنجابی فلمیں‌کررہے ہیں . یہ دوہرا معیار نہیں تو اور کیا ہے ؟ جو کام آپ نے خود کرنا ہو اس پہ دوسروں کو غلط نہیں کہنا چاہیے. یہ تو وہی حساب ہو گیا ساڈا کتا کتا تاڈا کتا ٹومی. نور بخاری نے کہا کہ میں ٹی وی پر بھی کام کرتی تھی یہی ٹی وی والے ہمیں باتیں‌کرتے تھے اور آج یہی لوگ خود وہی کام کررہے ہیں‌جس پر ہمیں تنقید کا نشانہ بناتے تھے . مجھے ایسے ڈبل سٹینڈرڈز نہیں پسند.

  • موقع ملا تو علی ظفر کے ساتھ کام کروں گی انجمن

    موقع ملا تو علی ظفر کے ساتھ کام کروں گی انجمن

    ماضی کی سینئر اداکارہ انجمن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جس گنڈاسے پر بہت اعتراض کیا جاتا تھا آج وہی گنڈاسہ پکڑ کر فلمیں بنائی جا رہی ہیں. لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ فلمیں چل رہی ہیں اور لوگ پسند بھی کررہے ہیں. انجمن نے مزید کہا کہ نئی فلمیں جو بن رہی ہیں‌وہ میں دیکھتی ہوں نئے لوگ اچھا کام کررہے ہیں. اردو فلمیں بھی چلنی چاہیں اور پنجابی فلمیں بھی چلنی چاہیں دونوں زبانوں میں فلمیں چلیں گی تو فلم انڈسٹری کا بھلا ہو گا اس سے جڑے لوگوں کا بھلا ہو گا. انہوں نے کہا کہ میں‌نے علی ظفر کی فلم طیفا انٹربل دیکھی تھی بہت اچھی لگی

    علی ظفر ایک بڑا آرٹسٹ اور گلوکار ہے. مجھے اگر موقع ملا تو علی ظفر کے ساتھ ضرور کام کروں گی اور میں‌ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں. یہ ہمارے ملک کا سرمایا ہیں اور نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار ہیں. انجمن نے کہا کہ پنجابی فلمیں بننی چاہیں ہمارا جو کلچر ہے وہ زندہ رہنا چاہیے. اب جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ رکنا نہیں چاہیے. سب فنکاروں‌کو چاہیے کہ سب فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے مل کر کام کریں تاکہ وہ وقت دوبارہ آئے جب سال کی سو سے زیادہ فلمیں بنتی تھیں.

  • کارتک  آریان کیوں ہیں‌ پر اعتماد ؟‌

    کارتک آریان کیوں ہیں‌ پر اعتماد ؟‌

    بالی وڈ اداکار کارتک آریان کے لیے 2022 خاص سال رہا ہے کیونکہ انہوں نے اس سال فلم انڈسٹری پر راج کیا. ان کی سال کی پہلی فلم بھول بھولیا 2 نے باکس آفس پر بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اوروبائی امراض کے پھیلاؤ کے درمیان 150 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ ہارر کامیڈی اس سال بالی وڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم بن گئی۔کارتک کی فلم شہزادے اگلے سال ریلیز ہو گی اس حوالے سے ان کہنا ہے کہ مجھے اعتماد ہے کہ شہزادے بہت اچھا بزنس کریگی ، ہم سب نے اس فلم پر بہت محنت کی ہے کہانی

    روٹین سے ہٹ کر ہے لہذا مجھے مکمل اعتماد ہے کہ شہزادے سپر ہٹ‌ہوگی . یاد رہے کہ کارتک آریان حال ہی میں قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ دیکھنے گئے.فٹبالر لیونل میسی کی زیرقیادت ارجنٹائن نے فرانس کو شکست دی تواس کے فورا بعد کارتک نے لیجنڈری فٹبالر کی تعریف کی اور انہیں شہزادہ کہا۔ کارتک آریان کے اس کمنٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے کہا کہ ایک شہزادہ دوسرے کو شہزادہ کہتے ہوئے.
    یاد رہے کہ کارتک آریان بالی وڈ‌کے نئے سپر سٹار ہیں. ان کی فلموں‌نے اس سال اچھا بزنس کرکے ان کو باکس آفس کنگ بنا دیا ہے .

  • ارجن کپور کے بالی وڈ میں  10 سال مکمل

    ارجن کپور کے بالی وڈ میں 10 سال مکمل

    معروف پرڈیوسر بونی کپور کے صاحبزادے ارجن کپور جو آج کل ملائکہ اروڑہ کے ساتھ دوستی کی وجہ سے ہیں خبروں میں ، انہیں‌بالی وڈ میں دس سال مکمل ہو گئے ہیں. ارجن کپور نے 2012 میں پرینیتی چوپڑا کے ساتھ عشق زادے سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا.ارجن آج کل اپنی نئی آنے والی کامیڈی تھرلر فلم، کٹے کی ریلیز کی تیاری کررہے ہیں. اس فلم میں ان کے ساتھ نصیرالدین شاہ، تبو، کونکونا سینشرما اور رادھیکا مدن و دیگربھی دکھائی دیں گے. کٹے 13 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کو لو رنجن، وشال، انکور گرگ اور ریکھا بھردواج نے پروڈیوس کیا ہے۔ کُٹے موسیقار اور ہدایت کار وشال بھردواج کے بیٹے آسمان بھردواج کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ہے۔

    اسی فلم کی پرموشن کے دوران ارجن کپور سے میڈیا نے کئے کچھ سوالات، ارجن نے کہا کہ میں نے وفادار رہنے کا فن بہت پہلے سیکھا ہے۔ میں نے ایک چیز سیکھی ہے کہ ہر حال میں صبر کرو اور صبر کرنا جو سیکھ لے وہ بہت ساری مشکلوں سے بچ جاتا ہے . ارجن کو بالی وڈ میں دس سال کا عرصہ بیت گیا ہے اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ دس طرسوں میں ، میں نے بہت کچھ سیکھا جو پہلے مشکل لگتا تھا اب وہ آسان لگتا ہے. یاد رہے کہ بہت جلد ارجن بھومی پیڈنکر کے ساتھ دی لیڈی کلر میں نظر آئیں گے.

  • بھارت کے مشہور برینڈ کی انوشکا کے ہاتھوں دھلائی

    بھارت کے مشہور برینڈ کی انوشکا کے ہاتھوں دھلائی

    بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ہیں شدید غصے میں ، اسی غصے میں انہوں نے دھلائی کر دی ہے مشوہر برینڈ کی. تفصیلات کے مطابق مشہور سپورٹس برینڈ پوما نے انوشکا شرما کی تصویر اپنی سیل کلیکشن پر لگائی اور انہیں بتایا بھی نہیں گیا. جب انوشکا شرما نے ان کے پیج پر سیل کلیکشن کے ساتھ اپنی تصویر دیکھی تو وہ آگ بگولہ ہو گئیں انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں سپورٹس پرینڈ پوما کو خوب سنائیں اور لکھا کہ کیا آپ نہیں‌جانتے کہ آپ میری تصاویر میری اجازت کے بغیر استعمال نہیں کرسکتے. میری تصاویر کو فورا ہٹائیں. انوشکا شرما نے کہا کہ میں آپ

    کے برینڈ کی ایمیسیڈر نہیں‌ہوں پھر کس طرح سے میری تصاویر استعمال کی گئیں‌ہیں . انوشکا نے برینڈ کو خوب شرم دلائی جس پر ان کی طرف سے لکھا گیا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے. یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ انوشکا کسی پر برس پڑی ہیں اس سے پہلے بھی اداکارہ کئی بار کچھ فوٹوگرفرز پر بھڑک اٹھیں جب انہوں نے ان کی بیٹی کی تصایر ان کی اجازت کے بغیر اتاریں . اب دیکھنا یہ ہے کہ سپورٹس برینڈ کتنی جلدی انوشکا کی بات پر عمل کرتے ہوئے ان کی تصاویر کو اپنے آفیشل پیج سے ہٹاتے ہیں.

  • آئمہ بیگ کو انکے والد نے کیوں کہا کہ میرا نام اپنے نام سے ہٹا دو

    آئمہ بیگ کو انکے والد نے کیوں کہا کہ میرا نام اپنے نام سے ہٹا دو

    پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے ان سے کہا تھا کہ اپنے نام کے ساتھ سےبیگ ہٹا دو. آئمہ نے کہا کہ میرے والد کو جب پتہ چلا کہ میں گانا چاہتی ہوں تو انہوں نے میرے گانے کی سخت مخالفت کی اور غصے میں کہا کہ میرا نام اپنے نام کے ساتھ ہٹا دو اگر تم گانا چاہتی ہو. میری والدہ نے میرا ساتھ دیا اور کہا کہ بچی کا گانا سن کر تو دیکھیں ، وہ اچھا گاتی ہے اسکو اپنے شوق

    کی تکمیل کرنے دیں گانے دیں اسے ، آئمہ بیگ کے مطابق ان کی ماں نے ان کے والد کو منایا اور انہوں‌نے ایک ان کا گانا سنا تو انہیں لگا کہ میری بیٹی اچھا گا سکتی ہے تو اس کے بعد انہوں نے گانا گانے کی اجازت دے دی. آئمہ بیگ نے کہا کہ میں نے نہایت محنت کے ساتھ یہ مقام حاصل کیا ہے مجھے خوشی ہے کہ میرے مداح میرے کام کو سراہتے ہیں. یاد رہےکہ حال ہی میں آئمہ بیگ کا گانا کہانی سنو ریلیز ہوا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے یہ گانا بنیادی طور پر کیفی خلیل کا ہےجسے گانے کے لئے آئمہ نے ان سے اجازت حاصل کی .

  • شاہ رخ خان کا ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن

    شاہ رخ خان کا ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن

    بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کا جب سے گانا ریلیز کیا گیا ہے تب سے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون ہیں مشکل میں. لیکن لگتا ہے کہ کنگ خان نے اس تنقید کو سر پہ سوار نہیں کیا اس لئے انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ ٹویٹر پر ایک چھوٹا سا سوال و جواب کا سیشن رکھا. شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دئیے انہوں نے کہا کہ آپ سب میری فلم پٹھان ضرو دیکھنے آئیں. انہوں نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے بچے میرے لئے سب کچھ ہیں میں ان سے بہت محبت کرتا ہوں. اور ایک اور مداح کےسوال کے جواب میں

    انہوں نے کہا کہ آپ کی شادی پٹھان کی ریلیز کے دن ہے تو شادی کے بعد فلم دیکھ لیجیے گا. شاہ ر‌خ خان نے اس سیشن میں اپنے مداحوں کو قائل کرنے کی کوش کی کہ ان کی فلم پٹھان ایکشن مووی ضرور ہے لیکن مکمل طور پر وطن سے محبت کے جذبے سے بھری ہوئی ہے. شاہ رخ خان سوال و جواب کے اس سیشن میں مکمل طور پر مطمئن نظر آئے اور ایک پل کو بھی نہیں لگا کہ وہ بائیکاٹ ٹرینڈ سے پریشان ہیں یا ان کی فلم کے نام اور گانے میں پہنے گئے لباس پر ہونے والی تنقید سے پریشان ہیں.

  • مہوش حیات کیوں ہیں خوشی سے نہال

    مہوش حیات کیوں ہیں خوشی سے نہال

    فیفا ورلٍڈ کپ 2022 کا فائنل میچ دیکھنے کےلئے دنیا بھر سے سلیبرٹیز قطر پہنچیں. اس موقع پر پاکستان سلیبرٹیز بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے بھی فیفا ورلڈ‌کپ کا فائنل میچ سٹیڈیم میں براہ راست بیٹھ کر دیکھا. اداکارہ مہوش حیات نے بھی یہ میچ دیکھا. اس دوران ان کی ملاقات بالی وڈ کے ایکٹر کارتک آریان کے ساتھ بھی ہوئی ،مہوش حیات نے ان کے ساتھ اپنی تصویر اور چھوٹی سی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی. مہوش اس موقع پر کافی خو دکھائی دیں لیکن کارتک آریان کے ساتھ ملاقات سے بھی زیادہ مہوش خوش نظر آئیں سابق برطانوی فٹ

    بالر ڈیوڈ بیکم کے ساتھ سیلفی لیکر. انہوں‌نے ان کے ساتھ لی گئی اپنی سیلفی کو سوشل میڈیا پر شئیر کرکے اسکو سیلفی آف داائیر کا نام دیا . مہوش حیات سابق برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکم کے ساتھ سیلفی لیکر کافی خوش ہیں اور دوسری طرف ان کے پرستار بھی ان کی سیلفی ڈیوڈ‌بیکم کے ساتھ دیکھ کر کافی خوش ہیں. یاد رہے کہ مہوش حیات کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے سجل علی ، ہمایوں سعید ان کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں بھی تھے. سب نے مل کر میچ دیکھا اور ارجنٹینیا کی جیت کا لطف اٹھایا.

  • ٹام کروز کی انوکھی حرکت ، طیارے سے چھلانگ لگا کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا

    ٹام کروز کی انوکھی حرکت ، طیارے سے چھلانگ لگا کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا

    ہالی وڈ‌ اداکار ٹام کروز جو کسی تعارف کا محتاج نہیں ہیں، ان کی مشن امپاسبل سیریز نے پوری دنیا میں شائقین کے دل جیت لئے. اس سیریز کی ساتویں فلم اگلے سال ریلیز ہونے جا رہی ہے. اور فلم کی شوٹنگ زورو شور سے جاری ہے. ٹام کروز کو ان کے مداح دیکھنے کےلئے کافی بے تاب ہیں. ان کی آمد باکس آفس پر ہمیشہ ایک نیا رنگ جماتی ہے. پوری دنیا میں ٹام کروز کے مداح‌پائے جاتے ہیں اور ان کی مشن امپاسبل سیریزنے تو شائقین کو اپنے سحر میں

    جکڑ رکھا ہے. مشن امپاسبل سیریز میں ٕٹام کروز کے اسٹنٹس کو ان کے مداح کبھی نہیں بھولے.مشن امپاسبل سیریز کی ساتویں فلم کی شوٹنگ آج کل جاری ہے ، ٹام کروز نے شوٹنگ کے دوران ہی انوکھے انداز میں اپنے مداحوں‌کا شکریہ ادا کیا . ٹام کروز نے اپنے مداحوں کے لئے ایک سپیشل پیغام وڈیو کی صورت میں سوشل میڈیا پر جاری کیا انہوں نے اس وڈیو میں کہا کہ میں اس سال کا اختتام آپ سب کا شکریہ ادا کئے بغیر نہیں‌کرنا چاہتا ، یہ کہتے ہوئے انہوں نے طیار سے چھلانگ لگا دی ، ٹام کروز کے انوکھے انداز میں مداحوں کا شکریہ کرنے پران کے چاہنے والے خوش ہونے کے ساتھ ساتھ حیران بھی ہیں.