Baaghi TV

Category: شوبز

  • 2022 میں کونسی شوبز جوڑیاں ٹوٹیں

    2022 میں کونسی شوبز جوڑیاں ٹوٹیں

    ایک ہی پروفیشن میں کام کے دوران دو لوگوں کی آپس میں انڈر سٹینڈنگ اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ شادی پر بات جا کر ٹھہرتی ہے لیکن کچھ عرصہ ساتھ چل کر پتہ چلتا ہے کہ شاید ایک دوسرے کے ساتھ نہیں چلا جا سکتا لہذا طلاق کی صورت میں رشتہ ختم ہوجاتا ہے. 2022 میں کن شوبز سلیبرٹیز کی علیحدگی ہوئی آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں اپنی اس رپورٹ میں. رواں سال علیزے سلطان اور فیروز خان کی طلاق ہوئی . اداکار عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہوئی . اسی طرح سے اداکار فرقان قریشی اور سبرینا نے بھی راستے جدا کرلئے جبکہ اس کے علاوہ ٹاپ

    ماڈل آمنہ بابر کو بھی اسی سال طلاق ہوئی۔دوسری طرف دیکھیں تو اس سال عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں چلتی رہیں لیکن آج تک دونوں نے اپنی علیحدگی کی خبروں کی تصدیق کا تردید نہیں‌کی. سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبریں بھی منظر عام پر رہیں لیکن ان دونوں نے بھی آج تک اپنے منہ سے ایسی خبروں‌کی تصدیق یا تردید نہیں‌کی. لیکن مجموعی طور پر دیکھیں تو اس سال کافی شوبز سلیبرٹیز ٹوٹیں. یاد رہے کہ علیزے اور فیروز خان کے درمیان بچوں کی حوالگی کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے.

  • صدف کنول نے چھیڑ دی ایک نئی بحث

    صدف کنول نے چھیڑ دی ایک نئی بحث

    اداکارہ و ماڈل صدف کنول جو جب بھی کوئی انٹرویو دیتی ہیں تو کوئی ایسی بات کہہ دیتی ہیں کہ جس سےچھڑ جاتی ہے ایک نئی بحث. حال ہی میں‌انہوں نے اپنے شوہر شہروز کے ساتھ ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے ایک سوال ہوا جس کے جواب میں شہروز نے کہا کہ میں نے صدف کو جو پہلا تحفہ دیا تھا اس کی کافی قیمت تھی اور یہ تحفہ میری جیب پر کافی بھاری پڑا تھا. میں اکثر صدف کو تحفے دیتا رہتا ہوں. صدف کنول نے بھی اس بات کا عتراف کیا کہ میرے شوہر مجھے بہت زیادہ تحفے دیتے ہیں میں‌نے شاید ہی ان کو کوئی تحفہ دیا ہو شاید میں نے ان کو پرفیومز یا گھڑی تحفے میں دی ہے. انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ شوہر کو ہی بیوی کو تحفے دینے چاہیں لیکن بیوی کو اپنے شوہر کو تحفے نہیں

    دینے چاہیں . صدف کنول کی اس بات کے بعد چھڑ گئی ہے ایک نئی بحث . اور سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے دلچپسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں ، کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ صدف نے بالکل ٹھیک کہا ہے جبکہ زیادہ تر کا کہنا ہے کہ صدف نے بالکل غلط کہا ہے کہ . میاں بیوی ایک گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں اور دونوں کو نہ صرف ساتھ مل کر چلنا چاہیے بلکہ اک دوسرے کو تحفے تحائف بھی دینے چاہیں اس سے آپسی پیار بڑھتا ہے .

  • پوجا ہیگڑے کے ساتھ سلمان خان کا نام جوڑنے والے شرم کریں دبنگ خان کے دوست نالاں

    پوجا ہیگڑے کے ساتھ سلمان خان کا نام جوڑنے والے شرم کریں دبنگ خان کے دوست نالاں

    بالی وڈ‌کے دبنگ سلمان خان کسی ہیروئین کے ساتھ کریں اور ان کا نام اس سے نہ جڑے یہ نہیں‌ہو سکتا.حال ہی میں سلمان خان نے اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ مکمل کی ہے اس میں ان کے ساتھ نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ پوجا ہیگڑے کام کررہی ہیں ، پوجا اور سلمان خان کی افئیر کی خبریں کافی گرم ہیں. ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے ان کے قریبی دوستوں نے کہا ہےکہ شرم کریں وہ لوگ جو سلمان خان کا نام پوجا ہیگڑے کے ساتھ جوڑ رہے ہیں کیونکہ پوجا سلمان خان کی بیٹیوں کی عمر کی ہیں. ان دونوں نے ایک ساتھ کسی کا بھائی کسی کی جان میں‌کام کیا

    ہے اور کو سٹارز کے ساتھ بے تکلفی یا اچھی سلام دعا کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کا کوئی چکر چل رہا ہے. بھارتی میڈیا نے چند دن قبل یہ دعوی کیا تھا کہ سلمان اور پوجا ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں ، ان دونوں نے ان خبروں کی تردید نہیں‌کی لیکن ان کے قریبی دوست ایسی خبروں پر بھڑک اٹھے ہیں اور ایسی خبریں پھیلانے والوں‌سے کہہ رہے ہیں کہ شرم سے ڈوب مریں ایک بچی کا نام سلمان خان کے ساتھ جوڑتے ہوئے ، دوستوں کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو اپنی فلموں کی تشہیر کے لئے بھی ایسی گھٹیا حرکتیں کرنا سخت ناپسند ہیں .

  • کملی کا ایک اور اعزاز

    کملی کا ایک اور اعزاز

    صبا قمر پاکستان شوبز انڈسٹری کی انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں انہوں‌نے اپنے ہر نئے پراجیکٹ سے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا اور ناقدین کو بھی اپنے کام کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا. سرمد کھوسٹ اور صبا قمر نے جب جب ایکساتھ کام کیا ایک نئی چیز بن کر سامنے آئی. ان دونوں نے رواں برس فلم کملی کے لئے ایک ساتھ کام کیا. صبا قمر نے سرمد کھوسٹ کی ڈائریکشن میں کام کیا اور سرمد نے صبا سے ایسا کام لیا کہ جس کودیکھ کر شائقین کے رونگھٹے کھڑے ہوگئے. اس قسم کی فلمیں پاکستان میں کم بنتی ہیں، اس فلم کا اعزاز یہ ہے کہ یہ اب نیدرلینڈ کے فلم فیسٹیول میں جارہی ہے،یہ فیسٹول اگلے برس نیدرلینڈ کے شہر روٹرڈیم میں منعقد ہوگا اور یہ 25 جنوری سے 5 فروری تک

    جاری رہے گا۔ اس سے قبل یہ فلم بھارتی فلمی میلے میں بھی پیش کی جا چکی ہے. نیدر لینڈ کے فلمی میلے میں اس فلم کا جانا پاکستانیوں کے لئے فخر کی بات ہے. صبا قمر اور سرمد کھوسٹ کے ساتھ فلم کی پوری ٹیم اس کامیابی پر خوش ہے. ان کے ساتھ ساتھ ان کے مداح بھی کافی پرجوش اور خوش ہیں. صبا قمر نے کملی فلم کی ریلیز کے وقت ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ میری زندگی کا یادگار ترین کردار ہے جو میں نے کیا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ فلم شوٹ کرواتے ہوئے کئی بار میں اصل میں‌رو پڑی تھی.

  • سیمی راحیل نے ایوارڈز کی تقسیم پر سوال اٹھا دئیے

    سیمی راحیل نے ایوارڈز کی تقسیم پر سوال اٹھا دئیے

    شوبز انڈسٹری میں بہت سارے ایسے فنکار ہیں جن کو ایوارڈز کی تقسیم پر اعتراض ہے. ان کا کہنا ہے کہ ایوارڈز کی تقسیم منصفانہ نہیں‌کی جاتی، اپنی پسند کے فنکاروں‌کو ایوارڈ‌دے دئیے جاتے ہیں. ایسا ہی کہنا ہے سیئنر اداکارہ سیمی راحیل کا ان کا کہنا ہے کہ بہت سارے ایسے فنکاروں‌کو ایوارڈ دئیے جاتے ہیں جنہوں نے کچھ کیا بھی نہیں ہوتا نہ ہی ان کے کریڈٹ پر اتنا کام ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ایوارڈز جو دئیے جا رہے ہیں وہ کن بنیادوں پر دئیے جاتے ہیں. جن کو ایوارڈ ملنے چاہیں ان کو دئیے نہیں جاتے. یہ ایک کھیل ہے جو چل رہا ہے

    اور ہم سب دیکھ رہے ہیں. سیمی راحیل نے کہا کہ ایوارڈز کسی بھی فنکار کی حوصلہ افزائی کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں لیکن مجھے تو نہ کبھی ایوارڈ دیا گیا اور نہ ہی کسی ایوارڈ شو میں مجھے مدعو کیا گیا ہے. سیمی راحیل تو نے تو باقاعدہ طور پر کہہ دیا کہ ہماری انڈسٹری میں برے لوگوں کو ایوارڈز دئیے جا رہے ہیں ایسا نہیں‌ہونا چاہیے ، جن کا حق ہے ایوارڈ اسی جو دیا جانا چاہیے.یاد رہے کہ اس سے قبل اداکار علی عباس اور عفت رحیم نے بھی ایوارڈز کے فئیر ہونے پر سوال اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ ایوارڈز زیادہ تر سفارشی ہوتے ہیں اسلئے ہمیں ان پر یقین نہیں ہے.

  • ٹی وی کے آرٹسٹ کام سیکھ  کر فلموں میں‌آئیں شان شاہد

    ٹی وی کے آرٹسٹ کام سیکھ کر فلموں میں‌آئیں شان شاہد

    ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شان شاہد آج کل کی بننے والی فلموں سے مطمئن نہیں ہیں نہ ہی ان میں کام کرنے والے آرٹسٹوں سے مطمئن ہیں. وہ کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں‌جانے دیتے ، ان کو جہاں جب موقع ملتا ہے آج جو فلمیں بن رہی ہیں ان کے ڈائریکٹرز اور ایکٹرز کو کھری کھری سنا دیتے ہیں . حال ہی میں شان شاہد نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ ہر کام کو کرنے کا طریقہ سلیقہ ہوتا ہے. فلموں میں کام کرنے سے کسی کو کوئی بھی منع نہیں‌کرسکتا لیکن ضروری ہے کہ آپ کام سیکھ کر آئیں . اگر ٹی وی کے فنکار بھی فلموں‌میں کام کرنا چاہتے ہیں تو وہ بڑی سکرین کی ڈیمانڈ کو سمجھیں اور کام

    سیکھیں. شان شاہد نے یہ بھی کہا کہ مولا جٹ میں‌حمزہ علی عباسی اور فواد خان نے اچھی پنجابی نہیں بولی ، لیکن اچھی بات ہے کہ فلمیں اچھا بزنس کر رہی ہیں . انہوں نے کہا کہ فلمی صعنت کی بحالی میں ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا .یاد رہے کہ حال ہی میں شان کی فلم ضرار ریلیز ہوئی ہے فلم خاص بزنس تو نہیں‌کر سکی لیکن اس میں ان کی اداکاری اور ڈائریکشن کو کافی پسند کیا گیا ہے.

  • سلمان اور شاہ رخ  کے حوالے سےنواز الدین نے شئیر کیں کچھ منفرد اور الگ باتیں

    سلمان اور شاہ رخ کے حوالے سےنواز الدین نے شئیر کیں کچھ منفرد اور الگ باتیں

    نوازالدین صدیقی بالی وڈ کے منجھے ہوئے اداکار ہیں انہوں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا وہ اپنی مثال آپ ہے. بڑے اور نامور آرٹسٹ ان کے ساتھ کام کرکے فخر محسوس کرتے ہیں. نوازالدین صدیقی نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کیا ہے انہوں نے اپنے حالیہ انٹروقیو میں ان دونوں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شئیر کیا ہے،. ان کا کہنا ہے کہ میں وہ خوش نصیب آرٹسٹ ہوں جس نے شاہ رخ خان اور سلمان خان دونوں‌کے ساتھ کام کیا ہے. دونوں مزاج کے اعتبار سے ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں. انہوں نے کہا کہ سلمان خان بہت ہی کھلے دل کے مالک ہیں اتنے کھلے دل کے مالک ہیں کہ اپنے حصے کے بہترین ڈائیلاگز بھی سامنے والے کو دے دیتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ ان کے حصے کے ڈائیلاگز سے دوسرا آرٹسٹ

    کہیں بہت زیادہ داد نہ وصول کرلے. دوسری طرف شاہ رخ خان بہت زیادہ ریہرسل کرنے پر یقین رکھتے ہیں وہ ایک سین کرنے سے قبل کافی ریہرسل کرتے ہیں اور میں نے ان کے ساتھ بہت زیادہ ریہرسلز کی ہوئی ہیں . مجھے تو ان دونوں کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزا آتا ہے. انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے. انہوں نے کبھی بھی اپنے رویے سے یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ یہ دونوں بالی وڈ‌ پر راج کررہے ہیں‌.

  • سدھارتھ کی سالگرہ پر شہناز گل نے کہہ دیا میں تم سے پھر ملوں گی

    سدھارتھ کی سالگرہ پر شہناز گل نے کہہ دیا میں تم سے پھر ملوں گی

    بگ باس 13 میں رنگ جمانے والی شہناز گل دیکھتے ہی دیکھتے سب کی فیورٹ بن گئیں. بگ باس 13 میں ان کی دوستی سدھارتھ شکلہ سے ہوئی جو کہ اُس سیزن کے ونر بھی تھے .سدھارتھ شکلہ بہت جلد اس دنیا سے رخصت ہو گئے . شہناز گل ان کے بہت قریب تھیں ،سدھارتھ شکلہ کا دنیا سے جانا ان کے گھر والوں کے بعد شہناز گل کے لئے سب سے زیادہ تکلیف دہ تھا. شہناز سدھارتھ کو ان کی موت کے بعد بھی نہیں بھولیں ، انہوں نے ھال ہی میں سدھارتھ شکلہ کی سالگرہ منائی اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سدھارتھ میں تم سے پھر ملوں گی ، شہناز گل کے اس

    جذاتی جملے کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا گیا کسی نے کہا کہ شہناز سدھارتھ کو بہت پسند کرتی تھیں اور کرتی ہیں اور کسی نے کہا کہ سدھارتھ دنیا سے تو چلا گیا لیکن شہناز کےگل کے دل سے نہیں نکلا. یاد رہےکہ شہناز گل سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں ، سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فلم میں بہت ہی اچھا کام کیا ہے. شہناز کے مداح ان کو بڑی سکرین پر دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں .

  • سشانت سنگھ راجپوت کے گھر میں کوئی رہنے کو کیوں تیار نہیں ؟‌

    سشانت سنگھ راجپوت کے گھر میں کوئی رہنے کو کیوں تیار نہیں ؟‌

    بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت جنہوں نے نہایت کم عرصے میں وہ شہرت سمیٹی جو کسی کا خواب ہی ہوسکتی ہے. وہ اپنے ہی فلیٹ میں پنکھے سے جھول گئے اور موت کو گلے لگالیا. کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے جب سے خود کشی کی ہے ان کا گھر تب سے خالی ہے. سشانت سنگھ راجپوت کرائے کے گھر میں رہتے تھے ، اس گھر کو دوبارہ کرائے پر چڑھانے کی بارہا کوشش کی جا رہی ہے لیکن کوئی اس گھر میں آنے کے لئے تیار ہی نہیں ہے. اطالاعات کے مطابق ریئل اسٹیٹ کا کام کرنے والے بروکر نے اس فلیٹ کو کرائے پر دینے کے لیے ایک ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر

    شیئر کی۔ ٹویٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشادہ فلیٹ کی کھڑکی سے سمندر نظر آرہا ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ فلیٹ کا ماہانہ کرایہ پانچ لاکھ بھارتی روپے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ گھر آئیڈل لوکیشن پر ہے، اس گھر کو کرائے پر لینے کےلئے لوگوں‌کی ایک لائن لگی ہوتی تھی لیکن اب یہ وقت ہے کہ اس گھر کو لینے کے لئے کوئی تیار ہی نہیں ہے. شاید لوگ آج تک سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی دہشت سے باہر نہیں نکلے.

  • میری اہلیہ بہت لذیذ کھانا بناتی ہیں منیب بٹ

    میری اہلیہ بہت لذیذ کھانا بناتی ہیں منیب بٹ

    اداکار منیب بٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری اہلیہ ایمن خان بہت زیادہ اچھا کھانا بناتی ہیں. میں‌خود بھی کھانا بنا لیتا ہوں ، چکن کڑاہی ، نوڈلز اور انڈہ اچھا بنا لیتا ہوں . انہوں نے مزید کہا کہ ایمن قیمہ بہت اچھا بناتی ہے اور ان کے ہاتھ میں اتنی زیادہ لذت ہے کہ کیا ہی کہنے. منیب بٹ نے مزید کہا کہ میری ایمن کے ساتھ نوک جھوک ہو جاتی ہے لیکن بہت ہی معمولی باتوں‌ پر، ہمارا لڑائی جھگڑا بھی بہت کم ہوتا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنمی فیملی سے بہت لگائو ہے مجھے جب بھی وقت ملتا ہے باہر گھومنے پھرنے کی بجائے ان کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دیتا ہوں‌.انہوں‌ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو پسند کرنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ بہت ہی نڈر ، باہمت اور ایماندار ہیں،

    منیب بٹ کہتے ہیں کہ میں بچپن میں بہت زیادہ شرارتی ہوا کرتا تھا ، اور ایسی خطرناک قسم کی شرارتیں کرتا تھا کہ جو بتائی بھی نہیں جا سکتیں. آج بھی شرارتی ہوں لیکن اب زرا بڑا ہو گیا ہوں اس لئے ویسی شرارتیں نہیں کرتا جیسی بچپن میں کیا کرتا تھا. انہوں نے کہا کہ مجھے جون ایلیا کی شاعری بھی بہت پسند ہے اور میوزک سننا موڈ پر منحصر ہے.