Baaghi TV

Category: شوبز

  • مرد کم عمر لڑکی کو ڈیٹ‌ کرے تو ٹھیک عورت کرے تو غلط کیوں ؟ ملائکہ اروڑہ کا سوال

    مرد کم عمر لڑکی کو ڈیٹ‌ کرے تو ٹھیک عورت کرے تو غلط کیوں ؟ ملائکہ اروڑہ کا سوال

    بالی وڈ اداکارہ و رقاصہ ملائکہ اروڑہ برس پڑی ہیں ان لوگوں پر جو ان س ہر وقت یہی سوال کرتےہیں کہ اپنے سے چھوٹے لڑکے کو ڈیٹ کیوں کررہی ہیں. ملائکہ اروڑہ نے کہا ہے کہ مرد اپنے سے چھوٹی عمر کی لڑکی کو ڈیٹ‌کرے تو وہ ٹھیک ہے لیکن اگر عورت ایسا کرے تو غلط کیوں؟ یہ ناانصافی کیوں؟ اور اگر ارجن مجھے ڈیٹ کررہا ہے تو کیا وہ دودھ پیتا بچہ ہے؟ سکول میں پڑھتا ہے جو میں اسکو خراب کررہی ہوں. وہ ایک مرد ہے اور جو اسے بہتر لگتا ہے وہ کررہا ہے. مجھ سے اگر وہ 12 سال چھوٹا ہے تو اسکی مرضی سےہم اس تعلق میں ہیں ، میں‌ نے

    اس کے ساتھ کوئی زبردستی نہیں کی . ملائکہ نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا پر اس وجہ سے بہت زیادہ ٹرول کیا جاتا ہے کہ میں کم عمر لڑکے کو ڈیٹ کیوں کررہی ہوں بھئی آپ اپنے کام سے کام رکھیں نا آپ کو جیسے ٹھیک لگتا ہے کریں اور دوسروں‌کو بھی کرنے دیں نا . یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ نے اپنی 18 سالہ شادی کو ختم کرنے کے بعد ارجن کپور کے ساتھ دوستی کے تعلقات استوار کئے اور اب وہ ایک عرصے سے انہی کے ساتھ دیکھی جاتی ہیں چونکہ ارجن ملائکہ سے 12 سال چھوٹا ہے اسلئے انہیں بہت زیادہ ٹرول کیا جاتا ہے.

  • پرینیتی چوپڑا کیسی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں ؟

    پرینیتی چوپڑا کیسی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں ؟

    ہندی فلم انڈسٹری پر تو جیسے زوال ہی آگیا ہے ، اس سال جتنی بھی اور جس بھی اداکار کی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ان کو شائقین کی جانب سے رد کر دیا گیا ہے ، یہاں تک کہ اس سال عامر خان اور اکشے کمار کی فلمیں بھی باکس آفس پر پٹ گئیں. تاہم صرف کارتک آریان اور عالیہ بھٹ جیسے اداکاروں نے باکس آفس پر راج کیا ہے. اس وقت ہندوستان میں جتنی بھی فلمیں بن رہی ہیں ان میں زیادہ تر سائوتھ کی بننے والی فلموں کا ری میک ہیں. اسی چیز کو دیکھتے ہوئے شاید ہندوستانی فنکار بھی سائوتھ کی فلمیں کرنے لگے ہیں اور جو فنکار صرف ہندی فلموں‌کی حد تک

    محدود تھے اب وہ بھی سائوتھ کی فلموں‌ میں کام کرنا چاہتے ہیں‌. ایسی ہی خواہش حال ہی میں پرینیتی چوپڑا نے اپنے ایک انٹرویو میں کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں‌ کہ وہ سائوتھ کی فلموں میں کام کریں. سائوتھ میں بہت زبردست کام ہو رہا ہے ، میں تو سائوتھ کے اچھے سکرپٹ‌تلاش کررہی ہوں ، اچھا سکرپٹ‌، ڈائریکٹر ملاتو فورا ہاں کردوں گی بلکہ انہوں‌نے تو مذاق میں یہ بھی کہہ دیا کہ کوئی اگر کسی سائوتھ کے فلم میکر جو جانتا ہے تو میری سفارش کریں دیں تاکہ مجھے کام ملے اور میں سائوتھ کی فلموں میں کام کرنے کا شوق پورا کروں .

  • سوشل میڈیا اور فوٹوگرافرز پر نرگس فخری نے نکالا غصہ لیکن کیوں‌؟

    سوشل میڈیا اور فوٹوگرافرز پر نرگس فخری نے نکالا غصہ لیکن کیوں‌؟

    بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے حال ہی میں کہا ہے کہ مجھے یہ سوال بہت عجیب لگتا ہے کہ جس میں مجھ سے یہ پوچھا جائے کہ میں کس کوڈیٹ کر رہی ہوں. ٹھیک ہے آرٹسٹ پبلک پراپرٹی ہوتا ہے لیکن آرٹسٹ سے اس کے کام کی ہی بات ہونی چاہیے ، اسکی نجی زندگی یا اسکے معاملات کی نہیں. انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور فوٹوگرافرز کی وجہ سے آرٹسٹوں کی نجی زندگی ہر وقت زیر بحث رہتی ہے وہ کہاں آ رہے ہیں کہاں جارہے ہیں ہر چیز پبلک کے سامنے ہوتی ہے . انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی اور اس جڑے نجی معاملات کو پرائیویٹ ہی رکھنا چاہتی ہوں اور میری طرح جو آرٹسٹ‌ ایسا کرنا چاہتے ہیں ان کے اس فیصلے کی عزت کی جانی چاہیے اور ان سے پھر انکی نجی زندگی سے جڑے سوالات نہیں کرنے چاہیں ہم فنکار ہیں ہم سے ہمارے کام کے ھوالے سے ایک ہزار ایک

    سوال کریں لیکن ایسا نہ کریں کہ جس کا جواب دینے سے ہم خود آپ کو منع کریں.
    نرگس فخری ہی نہیں بہت سارے ایسے فنکار ہیں جو اپنی نجی زندگی کو پرائیویٹ رکھنے پر یقین رکھتے ہیں لیکن شاید سوشل میڈیا کے اس دور میں شاید کچھ بھی چھپا رہ سکتے .

  • میں اور ثانیہ اپنی نجی زندگی کے معاملات پر بات نہیں کریں گے شعیب ملک

    میں اور ثانیہ اپنی نجی زندگی کے معاملات پر بات نہیں کریں گے شعیب ملک

    معروف کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبریں ایک عرصہ سے گردش کررہی ہیں لیکن شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں ہی ایسی خبروں کی نہ تصدیق کررہے ہیں اور نہ ہی تردید . تاہم شعیب ملک نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا . میں نے اور ثانیہ نے طے کیا ہے کہ ہم اپنی نجی زندگی پر بات نہیں کریں گے اور ہونا بھی ایسے چاہیے ، ہم پبلک پراپرٹی ضرور ہیں لیکن لوگوں کوبھی چاہیے کہ وہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں ، میں کسی ایسی خبر پر بات نہیں کرنا چاہتا جو میری اور میری اہلیہ کے متعلق ہے ، یا ہماری نجی زندگیوں کے متعلق ہے مجھے اور ثانیہ کو ہمارے نجی معاملات

    میں زارا سپیس دیں . یوں شعیب ملک نے طلاق کی خبروں کی تردید تو نہیں کی بس انتا کہہ کر جان چھڑوا لی ہے کہ ہم دونوں اس پر بات نہیں کرنا چاہتے. ان کے رشتےکا سٹیٹس کیا ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے لیکن دونوں نے تاحال اس حوالے سے خاموشی اختیار کررکھی ہے. لیکن خبریں مسلسل گردش کررہی ہیں کہ دونوں‌کی طلاق ہو چکی ہے، اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کررہے.

  • میرا دل یہ پکارے آجا کا بخار تنزایہ جا پہنچا

    میرا دل یہ پکارے آجا کا بخار تنزایہ جا پہنچا

    میرا دل یہ پکارے آجا ، گیت پر ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو کے ڈانس نے تو پوری دنیا کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے. بالی وڈ کے بعد اب اس گانے کا بخار تنزایہ جا پہنچا ہے. جی ہاں حال ہی میں تنزایہ کے مشہور ٹک ٹاکر کیلی پال نے میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس کیا ہے اور عائشہ کے ڈانس سٹیپس کو فالو کیا ہے . اس سے قبل بھی مادھوری ڈکشٹ ہو یا کترینہ کیف ہر کوئی عائشہ کے ڈانس سٹیپس کو فالو کرتے ہوئے دکھائی دیا ہے ان سب کی وڈیوز کافی وائرل ہوئی ہے اور عائشہ کے ڈانس کا بخار دن بہ دن بڑھا ہی جا رہا ہے ، لوگ اس گانے اور اس پر کئے گئ ڈانس سٹیپس

    کے سحر سے باہر ہی نہیں نکل رہے. عائشہ نے یہ ڈانس اپنی دوست کی مہندی پر کیا تھا ، یہ ڈانس اتنا وائرل ہوا کہ عائشہ راتوں رات سٹار بن گئیں اور آج کل وہ ماڈلنگ کررہی ہیں ان کے پاس اس وقت ماڈلنگ کے کئی پراجیکٹس ہیں . عائشہ اس وقت کسی بھی کامیاب ماڈل جتنی ہی مصروف ہیں . یقینا آنے والوں دنو‌ں میں ان کے پاس اسے بھی زیادہ پراجیکٹس ہوں گے اور وہ یقینا کسی فلم یا ڈرامے میں بھی نظر آئیں گی .

  • بہروز سبزواری اپنے بیٹے شہروز کی تابعداری کے دیوانے

    بہروز سبزواری اپنے بیٹے شہروز کی تابعداری کے دیوانے

    سینئر اداکار بہروز سبزواری جو اپنی منفرد اور خوبصورت اداکاری کےلئے مشہور ہیں انہوں‌نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں‌ نے اپنی بیٹے کی تعریفوں‌کے پل اس طرح سے باندھے کے انٹرویو کرنے والے کو ہی کہہ دیا کہ میری دعا ہے کہ آپکا بیٹا بھی میرے بیٹے کے جیسا بنے. اداکار نے کہا کہ میرا بیٹا شہروز نہایت ہی فرمانبردار ہے اس نے ہمیشہ ہی میرے بہت تابعداری ہے. میں جب بیمار پڑا تو اس نے ہسپتال میں‌ہر دم میری خدمت کی ، مجھے کسی چیز کی کمی نہیں آنے دی ، ہسپتال سے گھر پہنچا تو دو نرسیں پہلے پہنچ چکی تھیں ، ضروری آلات لگا دئیے گئے تاکہ مجھے معمولی مسئلے کےلئے ہسپتال نہ بھاگنا پڑے . میرے بیٹے نے تو میرے علاج کے

    اخراجات بھی برداشت کئے . میری بیماری پر اسکا بہت پیسہ لگا. مجھے یاد ہے کہ میرا ہسپتال کا بل لاکھوں روپے بنا تھا لیکن وہ سارا میرے بیٹے نے ماتھے پر شکن لائے بغیر اداکیا . میں تو دعا کرتا ہوں کہ میرے بیٹے جیسا ہر کسی کا بیٹا ہو ، ایسی فرمانبردار اولاد ہو تو والدین کےلئے دنیا میں ہی جنت بن جاتی ہے . شہروز صحیح معنوں میں بیٹا ہونے کا حق ادا کررہا ہے . میری بہت ساری دعائیں میرے بیٹے کے ساتھ ہیں خدا اسکو خوش رکھے .

  • دنانیر مبین کا نیا برائیڈل شوٹ مداحوں کو بھا گیا

    دنانیر مبین کا نیا برائیڈل شوٹ مداحوں کو بھا گیا

    سوشل میڈیا کی ایک چھوٹی سی وڈیو سے راتوں رات شہرت پانے والی دنانیر مبین ایک سلیبرٹی بن چکی ہیں. انہوں نے ایک وڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں یہ کہہ رہی ہیں‌کہ یہ میں ہوں یہ میری دوستیں اور یہاں پارٹی ہورہی ہے. اس وڈیو نے ان کو دنیا بھر میں شہرت دلا دی یہاں تک کہ بالی وڈ‌کے بڑے اور نامور فنکار بھی دنانیر مبین کے دیوانے ہو گئے. دنانیبر مبین نہ صرف پڑے پراجیکٹس میں کام کررہی ہیں بلکہ وہ لکس سٹائل جیسے ایوارڈز کو بھی ہوسٹ کررہی ہیں. اس سال ہم ٹی وی کے لکس سٹائل ایوارڈز کے لئے دنانیر خصوصی طور پر لاہور تشریف لائیں

    اور لکس سٹائل ایوارڈز کے ایک بڑے حصے کی میزبانی کی . دنانیر مبین نے حال ہی میں ایک برائیڈل شوٹ کر وایا ہے تصاویر دیکھ کراندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جیسے کہ یہ مہندی کی تقریب کےلئے کروایا گیا شوٹ ہے . شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں. دنانیر مبین پیلے رنگ کا لہنگا زیب تن کئے ہوئے ہیں اور نہایت ہی دلکش لگ رہی ہیں. یاد رہے کہ دنانیر مبین اس وقت بریںڈز کے لئے نمبر ون چوائس ہیں اور وہ ٹی وی میں بھی اپنا ایک مقام بنا چکی ہیں ، انہوں نے ندیم بیگ جیسے منجھے ہوئے ڈائریکٹر کی ڈائریکشن میں بنے ہوئے ڈرامے میں بھی کام کیا ہے.

  • سنگیتا نے فلمسٹار ثناء کو اپنے پراجیکٹ دو بوند پانی سے الگ کردیا

    سنگیتا نے فلمسٹار ثناء کو اپنے پراجیکٹ دو بوند پانی سے الگ کردیا

    سینئر اداکارہ اور ڈائریکٹر سنگیتا جو کہ آج کل ڈرامہ سیریل دو باند پانی کی شوٹنگ کررہی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ثناء کو ڈرامے میں کاسٹ کیا تھا اس نے نو دن کی ریکارڈنگ بھی کروائی اور اس کے بعد ایکدم سے وہ پراجیکٹ یہ کہہ کر چھوڑ‌کر چلی گئی کہ مجھے پیسے نہیں ملیں گے. تفصیلات کے مطابق ثناء نے بہاولپور میں ابتدائی شوٹنگ کروائی جب لاہور میں شوٹنگ کروانے کی باری آئی تو اس نے کہا کہ میں‌تو کہیں اور شوٹنگ کررہی ہوں آپ میرے مینجر سے بات کریں. اس کے بعد سنگیتا نے ثناء کو پراجیکٹ‌سے ہی الگ کر دیا.

    سنگیتا کہتی ہیں کہ میں‌ نے ثناء کو نو دن کی شوٹنگ کے نو لاکھ روپے دئیے تھے. اور اس نے نومبر میں لاہور میں جو اسکی شوٹنگ تھی اسکی تاریخیں کسی اور کو دے دیں اور مجھے کہہ دیا کہ مجھے پیسے نہیں ملیں گے. میں نے 45 سالہ کیرئیر میں آج تک کسی کے پیسے نہیں رکھے نہ کسی کو تنگ کیا عزت کے ساتھ کام کیا. سنگیتا نے کہا کہ ثناء بھول گئی ہے کہ اسکو سب سے پہلے میں نے ہی اپنی فلم ریشماں میں چانس دیا تھا اس نے اپنی زندگی کا بہترین ڈرامہ چھوڑا ہے اسکو یہ احساس ہوگا اور وہ پچھتائے گی.

  • آئمہ بیگ کس کام کی ہیں دیوانی ؟

    آئمہ بیگ کس کام کی ہیں دیوانی ؟

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہو‌ں نے کی ہیں کچھ دل کی باتیں. ان کا کہنا ہے کہ مجھے ڈانس کرنے کا بہت زیادہ شوق ہے ، میں نے اپنی بہن کی شادیوں پر ڈانس کئے ، اپنی وڈیوز میں جب بھی موقع ملتا ہے ڈانس کر لیتی ہوں ، ہاں اگر کسی فلم میں ڈانس کی آفر ہوئی تو ضرور کروں گی. آئمہ بیگ نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ میرا پہلا شوق گانا گانا ہے اور وہی کررہی ہوں. آئمہ بیگ نے کہا کہ میرا نیا گانا پیار ہوا تھا بنانے سے قبل کیفی خلیل سے باقاعدہ اجازت لی. اجازت لئے بغیر گانا مناسب نہیں سمجھتی جس کی جو چیز ہے

    اس سے اجازت لینا اخلاقیات کا تقاضا ہے جسے میں پورا کرتی ہوں. آئمہ بیگ نے یہ بھی کہا کہ میرا دل ٹوٹا تھا لیکن کیفی خلیل کے اس گانے نے میرا دل جوڑنے میں مدد کی ، میں‌نے اس گانے کو بہت سنا ، اب میرا دل جڑ گیا ہے اب میں ٹھیک ہوں. انہوں‌نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ہم بھی انسان ہیں ہمارے بھی جذبات ہوتے ہیں ہمارا بھی دل ٹوٹتا ہے. یاد رہے کہ آئمہ بیگ کا حالیہ گانا پیار ہوا تھا یوٹیوب پر ٹرینڈ‌کررہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اسے پسند کررہے ہیں.

  • ارے بچے ہو گئے ابھی بھی ناچتی ہو؟  مادھوری کو ایسا کس نے کہا

    ارے بچے ہو گئے ابھی بھی ناچتی ہو؟ مادھوری کو ایسا کس نے کہا

    بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا ہے ایک شکوہ اور شکوہ بھی کچھ ایسا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ میری تصاویر اور وڈیوز پر بہت سارے کمنٹس ایسے آتے ہیں جن میں لکھا ہوتا ہے کہ ارے بچے ہو گئے آپ کے ، اتنی زیادہ عمر ہو گئی ابھی بھی آپ ناچتی ہیں . تو مجھے بہت حیرت ہوتی ہے کہ بھئی کیا ہوا اگر بچے ہوگئے ہیں یا میری عمر زیادہ ہو گئی ہے. میرے بچے یا عمر زیادہ ہونے سے میری خواہشات مر گئی ہیں کیا؟ میرے اندر سے جینے کی تمنا ختم ہو گئی ہے کیا؟ مادھوری نے مزید کہا کہ کیوں یہ سوچا جاتا ہے کہ عورت پر ذمہ داریاں پڑ

    گئی ہیں تو وہ کچھ اور نہیں کر سکتی خصوصی طور پر وہ نہیں کرسکتی جو اسکا دل کرتا ہے. میں اپنی گھریلو ذمہ داریاں پوری کر رہی ہوں تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ میں اپنی خواہشات کو مار دوں اور وہ نہ کروں جس سے مجھے خوشی ملتی ہے. یاد رہے کہ مادھوری کا شمار نوے کی دہائی کی معروف اداکارائوں میں ہوتا ہے ، انہوں نے بہترین ڈانس اور اداکاری کی بدولت شائقین کی دلوں میں جگہ بنائی اور نمبر ون کی پوزیشن حاصل کی . انہوں نے 1999 میں شادی کی ان کے دو بیٹے ہیں.