Baaghi TV

Category: شوبز

  • شان نے دیا سید نور اور شعیب منصور کو مشورہ

    شان نے دیا سید نور اور شعیب منصور کو مشورہ

    شان شاہد جن کی حال ہی میں فلم ضرار ریلیز ہوئی ہے، انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ شعیب منصور ایک منجھے ہوئے ڈائریکٹر ہیں جب بھی کوئی فلم تیار کرتے ہیں وہ کمال کا ہی شاہکار ہوتا ہے ، انہیں چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ فلمیں بنایا کریں اور جلدی بنایا کریں زیادہ سال نہ لگایا کریں . دوسری طرف انہوں نے سید نور کے حوالے سے بھی کہا کہ سید نور ایک بہت اچھے ڈائریکٹر ہیں اور انہوں نے بہت اچھی اچھی فلمیں لکھی ہیں ان ی فلموں‌کو بہت پذیرائی بھی ملی ہے. لیکن انہیں چاہیے کہ وہ اب خود نہ لکھا کریں . انہوں نے کہا کہ خود لکھنے میں مسئلہ نہیں ہے لیکن وہ اچھے ڈائریکٹر ہیں بطور ڈائریکٹر وہ زیادہ سے زیادہ فلمیں ڈائریکٹ کریں تاکہ فلمی صنعت کو سنبھالا مل سکے. یاد رہے کہ شان

    اور سید نور نے ایک ساتھ جس دور میں کام کیا وہ فلموں کے لئے ایک بہترین دور تھا.نوے کی دہائی میں سید نور نے شاہکار فلمیں بنائیں جبکہ شعیب منصور نے ٹی وی کے لئے بے تحاشا کام کیا اور خدا کے لئے اور بول جیسی فلمیں بنا کر شائقین کو اپنا گرویدہ بنا لیا . شان خود بھی ڈائریکٹر ہیں ان کی حال میں ہی ریلیز ہونے والی فلم ضرار انہوں نے ڈائریکٹ کی ہے.

  • یاسر حسین کے پاس پیسے ختم ہو گئے

    یاسر حسین کے پاس پیسے ختم ہو گئے

    اداکار اور میزبان یاسر حسین ہیں بہت پریشان کیونکہ ان کے پاس جو پیسے تھے وہ ہو چکے ہیں ختم . بقول یاسر حسین ان کے پاس جتنے بھی پیسے تھے انہوں نے اس کی گاڑی خرید لی ہے. تفصیلات کے مطابق یاسر حسین نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی پسند کی ایک گاڑی خریدی اور گاڑی کافی مہنگی ہے. یاسر حسین نے اس گاڑی کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرکے لکھاکہ میری سالگرہ کے موقع پر میں نے خود کو ایک گاڑی گفٹ کی ہے اور یہ میری پسند کی گاڑی ہے میرے پاس جتنے پیسے تھے میں نے گاڑی پر لگا دئیے اور اب میرے پاس پیٹرول ڈلوانے کے لئے بھی پیسے نہیں ہیں کیا کروں. یاسر حسین کی اس پوسٹ کے بعد انہیں ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف مشورے دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور

    ان کے مداحوں نے بتایا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں کیا کریں. یاد رہے کہ یاسرحسین کا شمار ان شوبز سلیبرٹیز میں ہوتا ہے جو بغیر سوچے سمجھے بول دیتے ہیں . لیکن پچھلے کچھ عرصے سے یاسر احتیاط سے بات کررہے ہیں . دوسری طرف انہوں نے فیروز خان کے گھریلو تشدد والے معاملے میں واضح پوزیشن لیتے ہوئے اداکار کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ان کی اہلیہ اقراء عزیز نے بھی فیروز خان کے ساتھ پراجیکٹس کرنے سے منع کر دیا ہے.

  • کرن ملک کا شان شاہد کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا ؟‌

    کرن ملک کا شان شاہد کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا ؟‌

    حال ہی میں فلم ریلیز ہوئی ہے ضرار اور ضرار میں ہیں کرن ملک جو کہ معروف ماڈل ہیں ماڈلنگ کی دنیا میں‌کامیابیاں سمیٹنے کے بعد انہوں‌نے باقاعدہ طور پر فلم انڈسٹری کا رخ کر لیا ہے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شان شاہد کے ساتھ اپنے کام کرنے کے تجربے کو شئیر کیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ شان شاہد نہ صرف اچھے ایکٹر ہیں بلکہ ڈائریکٹر بھی ہیں وہ سیٹ پر کافی سختی کرتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے پتہ نہیں‌کتنے غصے والے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ بہت زیادہ ہنسی مذاق بھی کرتے ہیں. شان شاہد کے ساتھ کام کرنے کے بعد میں‌نے بہت کچھ

    سیکھا ہے اور جو کچھ سیکھا ہے وہ آگے بہت کام آئیگا. انہوں نے تو اپنے انٹرویو میں شان شاہد کو کامیڈین ہی کہہ دیا انہوں نے کہا کہ شان بہت مذاق کرتے ہیں ان کی طبیعت ہنسی مذاق کرنے والی ہے وہ دوسروں کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں . نہایت پروفیشنل ہونے کے ساتھ نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ہر وقت ان کی مدد کے لئے سیٹ پر تیار رہتے ہیں . انہوں نے کہا کہ مجھے اگر مزید بھی اچھے پراجیکٹ ملے تو میں‌اداکاری ضرور کروں‌گی .انہوں نے کہا کہ ہر کردار نبھانے کےلئے بہت ساری محنت کرنی پڑتی ہے.

  • ایمن کو کام سے نہیں روکا منیب بٹ

    ایمن کو کام سے نہیں روکا منیب بٹ

    چھوٹی سکرین کے بڑے اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنی اہلیہ ایمن جو کہ سپر سٹار ہیں ان کو کبھی بھی کام کرنے سے نہیں روکا. میں نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی ہے. ان کی مرضی ہے وہ کام کریں یا نہ کریں . کام کرنے کا فیصلہ بھی ان کا اپنا ہے اور نہ کرنے کا فیصلہ بھی اپنا ہے. ہم کبھی ایک دوسرے کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں‌ہوتے. ایمن نے خود ہی شادی کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ اپنی بچی اور گھر کو وقت دیں گی لہذا انہوں نے کام سے بریک لی ہے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ

    مجھ سے ایمن اگر کوئی مشورہ لیتی ہے تو میں اسکو اپنا مشورہ ضرور دے دیتا ہوں لیکن کبھی اس کے سامنے یہ شرط نہیں رکھی کہ وہ اسے مانے بھی. انہوں نے مزید کہا کہ ایمن کو جب بھی کام شروع کرنا ہو گا وہ کر لیں گی اور میں ان کا ساتھ دوں گا. یہ گمان بالکل غلط ہے کہ میں نے اسکو کام کرنے سے روکا ہے. ایمن اپنی مرضی اور فیصلے کرنے میں بالکل آزاد ہیں. یاد رہے کہ ایمن اور منیب کی شادی سے پہلے تک ایمن کام کررہی تھیں لیکن شادی ہوتے ہی انہوں نے کام چھوڑ دیا.

  • میرا شعیب کے ساتھ شادی کا ارادہ نہیں وہ ثانیہ کے ساتھ بہت خوش ہیں عائشہ عمر

    میرا شعیب کے ساتھ شادی کا ارادہ نہیں وہ ثانیہ کے ساتھ بہت خوش ہیں عائشہ عمر

    جب سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں تب سے ہیں اداکارہ عائشہ عمر تنقید کی زد میں . ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اس شادی کی خرابی کی ذمہ دار ہیں. انہوں‌ نے اس جوڑے کا گھر توڑا ہے. تاہم دونوں کی طلاق کی خبروں کی باقاعدہ شعیب اور ثانیہ کی طرف سے تردید یا تصدیق نہیں ہوئی لیکن عائشہ عمر کو مسلسل سوشل میڈیا پر تنقیدکا سامنا ہے. ان پر ان کا گھر توڑنے کے الزامات مسلسل لگائے جارہے ہیں عائشہ عمر نے چپ سادھی ہوئی تھی اور اس معاملے پر بات کرنے سے گریز کررہی تھیں لیکن ایک مداح نے ان کو

    بولنے پر مجبور کردیا مداح نے عائشہ عمر سے پوچھا کہ کیا آپ شعیب کے ساتھ شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تو اس پر عائشہ عمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے کہ میں شعیب ملک کے ساتھ شادی کروں وہ دونوں آپس میں‌بے حد خوش ہیں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میرا نام شعیب ملک کے ساتھ بلاوجہ نہ جوڑا جائے. عائشہ عمر کے اس جواب سے ان کے کچھ مداحوں نے اتفاق کیا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے اور کچھ نے کہا کہ یہ خاتون ہی شعیب اور ثانیہ کے گھر ٹوٹنے کی وجہ ہے.

  • میں اچھی اور پاکیزہ انسان ہوں میرا

    میں اچھی اور پاکیزہ انسان ہوں میرا

    اداکارہ میرا جو کہ خبروں میں رہنے کا ہنر بخوبی جانتی ہیں ان کا ایک وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے اس میں وہ اپنی خوبصورتی کا راز بتاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. میرا کہتی ہیں کہ میں ایک بہت اچھی انسان ہوں اسکے ساتھ ساتھ پاکیزہ بھی ہوں .انہوں نے کہا کہ میری خوبصورتی کا راز بس یہ ہے کہ میں اچھے کام کرتی ہوں، کسی کا دل نہیں دکھاتی اور انسانیت کی خدمت کرتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میرا چہرہ خوبصورت نظر آتا ہے. میرا کی اس وڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر دلچپسپ تبصرے ہو رہے ہیں. کسی صارف کا کہنا ہےکہ میرا جان بوجھ کرایسے بیان دیتی ہیں کہ وہ

    خبروں میں رہیں اور کسی صارف کا کہنا ہے کہ شاید میرا کو خود بھی پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کیا بو ل رہی ہیں. حال ہی میں میرا نے شان شاہد کی فلم ضرار کی سکریننگ میں شرکت کی وہاں ان سے جب پوچھا گیا کہ ان کو شان کی فلم کیسی لگی تو وہ کچھ سیکنڈز خاموش رہنے کے بعد بولی اچھی فلم ہے ضرور بولیں ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ انہوں نے شاید کچھ یاد کر رکھا تھا جو انہوں‌نے میڈیا کے سامنے بولنا تھا اور وہ نہیں بول سکیں . میرا کنفیوژ ہو گئیں اور صرف اتنا ہی کہہ سکیں کہ شان شاہد ایک حقیقی سٹار ہے ضرار ضرور دیکھیں .

  • مجھ پہ تو تقنید ہوتی تھی لیکن فلم انڈسٹری کو پروان چڑھانے کےلئے گنڈاسے کی ضرورت پڑگئی ہے شان شاہد

    مجھ پہ تو تقنید ہوتی تھی لیکن فلم انڈسٹری کو پروان چڑھانے کےلئے گنڈاسے کی ضرورت پڑگئی ہے شان شاہد

    اداکار شان شاہد جن کی حال ہی میں فلم ضرار ریلیز ہوئی ہے . انہوں‌نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جب گنڈاسہ پکڑتا تھا تو مجھ پر تو بہت تنقید ہوتی تھی لیکن آج فلم انڈسٹری کو دوبارہ پائوں پر کھڑا کرنے کےلئے اسی گنڈاسے کی ضرورت پڑی ہے ، شان شاہد نے کہا کہ گنڈاسہ کلچر اتنا ہی برا ہوتا تو کئی برسوں کے بعد آج کے فنکار گنڈاسہ نہ پکڑ رہے ہوتے . انہوں‌نے کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ اور ضرار کا بالکل بھی مقابلہ نہیں ہے مولا جٹ ایک بڑے بجٹ کی فلم تھی ہاں لیکن میری دعا ہے کہ ضرار بہت اچھا بزنس کرے. انہوں‌نے مزید یہ بھی کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ‌ہٹ ہوئی تو مجھے لگا کہ پرانی فلم مولا جٹ ہٹ ہوئی ہے. انہو‌ں نے کہا کہ یہ وقت سینما انڈسٹری کے لئے بہت

    اچھا ہے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے . آڈینز ہماری فلموں پر ایک بار پھر اعتبار کرنے لگی ہے. مجھے خوشی ہےکہ میری فلم ضرار کو پسندکیا جا رہا ہے . جس کی بھی فلم ہٹ ہوتی ہے مجھے خوشی ہوتی ہے کیونکہ یہ چیز پاکستان سینما انڈسٹری کے لئے بہت اچھی ہے. شان نے کہا کہ جس طرح سے مولاجٹ کو کامیابی نصیب ہوئی ہے میری فلم کو بھی ہو میری دعا ہے.

  • کترینہ کیف کے شوہر  وکی کوشل کی پنجاب کی کترینہ شہناز گل سے ملاقات

    کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کی پنجاب کی کترینہ شہناز گل سے ملاقات

    وکی کوشل ہندی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔چند ہی برسوں میں انہوں نے ہندی فلم انڈسٹری میں اپنا نام اور مقام بنا لیا. وکی کی فلم گوندا میرا نام 16 دسمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے. وکی کوشل بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے شوہرہیں اور وہ آج کل اپنی اسی فلم کی پرموشنز میں مصروف ہیں اسی سلسلے میں وہ پہنچے شہناز گل کے شو میں . دونوں نے ایک گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگایا ، میڈیا کے لئے پوز دیا تو چند لوگوں نے شہناز گل کو پنجاب کی کترینہ کیف کہہ دیا جس پر وکی اور شہناز دونوں کھل کر ہنسے اور خوش ہوئے.بعد ازاں شہناز گل نے انسٹاگرام پر وکی کوشل کے حوالے سے ایک پوسٹ لکھی انہوں‌ نے لکھا کہ بہت کم ہی آپ کسی ایسے

    سٹار سے ملتے ہیں جن سے مل کر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ بھی سٹار ہیں، ان کو مل کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے آپ ان کو صدیوں سے جانتے ہیں اور بہت پرانی ملاقاتیں ہیں. انہوں نے اپنی اس پوسٹ میں وکی کوشل کو حقیقی سٹار بھی کہا. مزید لکھا کہ میں آپ سے ایکبار پھر مل کر بہت خوش ہوں.میری دعا ہے کہ آپ کی فلم سپر ہٹ ہو آپ ایک حقیقی سٹار ہو جسے دیکھنے کےلئے لوگوں کو سینما گھروں میں ضرور جانا چاہیے.

  • حاملہ ہونے کی خبروں پر ملائکہ اروڑہ برس پڑیں

    حاملہ ہونے کی خبروں پر ملائکہ اروڑہ برس پڑیں

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ و رقاصہ ملائکہ اورڑہ اپنے سٹائل اور خوبصورتی کی وجہ سے رہتی ہیں اکثر خبروں میں. سلمان خان کے بھائی ارباز کے خان کے ساتھ طلاق کے بعد ان کا رشتہ جڑا بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور کے ساتھ . ملائکہ ارجن کو قریب چار سال سے ڈیٹ کررہی ہیں. اس لئے وہ رہتی ہیں کافی چرچا میں . حال ہی میں ان دونوں کے حوالے سے ایک خبر گردش کررہی تھی کہ ملائکہ پریگنینٹ ہو گئیں ہیں ، جب یہ خبر پہنچی ملائکہ کے کانوں تک تو انہوں‌نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایسی خبر بنانے اور پھیلانے والوں کو کھری کھری سنا دیں انہوں‌نے کہا کہ ایسی خبربے بنیاد ہے اور غیر اخلاقی حرکت ہے جو کی جا رہی ہے . ایسی کوئی خبر سچ نہیں ہے کہ میں پریگنینٹ ہوں. انہوں نے کہا کہ یہ کس قسم کی جرنلیزم ہے جو کی جا رہی ہے یوں ملائکہ نے اپنی پریگننسی کی خبروں پر ری ایکشن دیا.

    یاد رہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ کی شادی کی خبریں کافی عرصہ سے گردش کررہی ہیں لیکن ان دونوں کی طرف ایسی خبروں کی ابھی تک تو تردید ہی کی جارہی ہے .تاہم ارجن کپور اس معاملے میں کافی کلئیر دکھائی دیتے ہیں ان کہنا ہے کہ میں ابھی کیرئری بنا رہا ہوں شادی کا ارادہ نہیں ہے.

  • صائمہ بلوچ کو مولاجٹ‌ کی کامیابی سے پہلے جانتا ہوں ابو علیحہ

    صائمہ بلوچ کو مولاجٹ‌ کی کامیابی سے پہلے جانتا ہوں ابو علیحہ

    معروف ڈائریکٹرابو علیحہ جو فلم سپر پنجابی لاہور میں شوٹ کررہے ہیں انہوں نے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا ہےکہ ان کی فلم کی ہیروئین صائمہ بلوچ کو سپر پنجابی میں دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے بعد نہیں لیا بلکہ وہ ان کو پہلے سے جانتے تھے اور ان کی صلاحیتوں کی قدر کرتے تھے لیکن ان کو بہت وقت لگا دوسروں کو قائل کرنے میں کہ وہ ایک مکمل ٔپیکج ہیں. دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ ہٹ ہوئی تو صائمہ بلوچ کو نوٹس کیا گیا جبکہ میں بہت پہلے سے ان کو جانتا ہوں انکی اداکاری کی صلاحیتوں کا معترف ہوں. انہوں‌نے کہ سپر پنجابی دیکھ کر شائقین بوریت کا شکار نہیں ہوں گے. اس فلم کی شوٹنگ لاہور میں ہی کی جا رہی ہے ہم اس فلم کے زریعے انڈیا کے پنجاب کی آڈینز کو بھی

    ٹارگٹ‌کررہے ہیں. بہت سارے سکھ اور لوگ لاہور سے محبت کرتے ہیں اسے دیکھنا چاہتے ہیں ہم نے اس فلم میں اسی چیز کو دکھانے کی کوشش کی ہے. محسن عباس حیدر کی گو یہ پہلی پنجابی فلم ہے لیکن وہ بہت زبردست کام کررہے ہیں. ابو علیحہ نے کہا کہ ہمیں دا لیجنڈ آف مولا جٹ‌کی کامیابی کو کیش کروانا چاہیے مزید اچھی پنجابی فلمیں بننی چاہیے تاہم ہم سپر پنجابی کی شکل میں کوشش کررہے ہیں.