Baaghi TV

Category: شوبز

  • شان شاہد پہنچے سینما ، ضرار دیکھنے والوں کے ساتھ بنوائیں سلیفیاں

    شان شاہد پہنچے سینما ، ضرار دیکھنے والوں کے ساتھ بنوائیں سلیفیاں

    اداکار شان شاہد جن کی حال ہی میں‌فلم ضرار ریلیز ہوئی ہے وہ پہنچے لاہور کے ایک سینما گھر میں. شان شاہد نے سینما میں سرپرائز وزٹ دیا اور ضرار دیکھنے والوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں . شان شاہد کو دیکھ کر ان کے مداحوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی. ان کے مداحو‌ں نے ان کی فلم کی تعریف کی اور اس موقع پر شان سے کہا کہ مسلسل کام کرتے رہیے. شان شاہد نے سینما میں اپنے مداحوں کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزارا. مداحوں نے شان کے ساتھ ساتھ کرن ملک کے کام کی بھی بے انتہا تعریف کی . شان نے خود اپنے مداحوں کے موبائل پکڑ کر سیفلیاں بنوائیں اور ضرار دیکھنے کے لئے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا .

    یاد رہے کہ شان شاہد کی فلم ضرار وطن سے محبت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اس فلم کو شان نے خود ڈائریکٹ کیا ہے کرن ملک نے اس فلم میں ایک صحافی کردار بخوبی نبھایا ہے. شائقین فلم کو بہت پسند کررہے ہیں . بین الاقوامی معیار کی بنی اس فلم میں ندیم بیگ فلم دم مستم کے بعد نظر آئے ہیں. فلم کا میوزک بہت زبردست ہے کہانی شان شاہد نے خود ہی لکھی ہے فلم کا ایک بڑا حصہ انگلش ڈائیلاگز پر مبنی ہے.

  • دیویا دتا نے شاہ رخ خان کو پہلی بار کہاں دیکھا؟

    دیویا دتا نے شاہ رخ خان کو پہلی بار کہاں دیکھا؟

    بالی وڈ اداکارہ دیویا دتا نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے شاہ رخ خان کو پہلی بار ایک سٹوڈیو میں دیکھا میں سیڑھیوں سے نیچے اتر رہی تھی اور وہ اوپر جا رہے تھے.میں نے جب ان کو دیکھا تو میں نے کہا کہ او مائی گاڈ یہ تو وہ لڑکا ہے جو فوجی ڈرامہ میں آتا ہے. شاہ رخ خان چلے گئے. انہوں نے کہا کہ بعد میں شاہ ر‌خ خان مختلف فلموں میں آئے میرا بھی دل کرتا تھا کہ میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کروں. ایکبار مجھے کسی نے کہا کہ جائو تم شاہ رخ خان کے ساتھ ملو اور اس خواہش کا اظہار کرو. میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایک سیٹ پر ملنے گئی اور وہاں دیکھا کہ جہاں

    شوٹنگ ہو رہی تھی جس وین میں شاہ رخ خان بیٹھے تھے اس کے باہر شاہ رخ شاہ رخ کے نعرے لگ رہے تھے اتنے ہجوم میں انہوں نے میرے لئے ہاتھ باہر نکالا اور میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے وین کے اندر بلا لیا بولے کیا کھائو پیو گی میں نے کہا کہ کافی پیوں گی. بہت عزت احترام کے ساتھ شاہ رخ خان نے مجھ سے بات کی اور میں‌نے کہا کہ میرے ساتھ ایک پکچر کر لیجیے . دیویا نے کہا کہ شاہ رخ خان اچھے آرٹسٹ ہونے کے ساتھ اچھے انسان بھی ہیں.

  • طلاق یافتہ عورتوں سے اپنی بیوی کو دوستی کرنے سے منع کر رکھا تھا خلیل الرحمان قمر

    طلاق یافتہ عورتوں سے اپنی بیوی کو دوستی کرنے سے منع کر رکھا تھا خلیل الرحمان قمر

    معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ ان کی جب شادی ہوئی تھی تو ان کی اہلیہ کم عمر تھیں اور وہ چاہتے تھے کہ وہ کسی ایسی دوستی میں نہ پڑے جس سے وہ غلط فیصلے کرے یا جس سے اسکا گھر خراب ہو. اس لئے اسے مشورہ دیا تھا کہ تم طلاق یافتہ عورتوں کے ساتھ دوستی نہیں رکھو گی . میں نے اس کو بولا تھا کہ تم نہایت کم عمر ہو اس لئے بہت ضروری ہے کہ تم ایسی عورتوں کے ساتھ دوستی نہ رکھو جن کی طلاق

    ہو چکی ہے. خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں نے اپنی اہلیہ کو طلاق یافتہ عورتوں سے دوستی رکھنے سے منع خاص کر اس لئے کیا تھا کیونکہ وہ میری اہلیہ کا بسا ہوا گھر حسرت سے بھی دیکھ سکتی تھیں یوں‌ہماری زندگی میں بھی الجھنیں آسکتی تھیں. انہوں نے کہا کہ اگر میں نے اپنی اہلیہ کو ایسی عورتوں سے دوستی کرنے سے منع کیا تھا تو مجھے اس چیز پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے کیونکہ میری اپنی سوچ ہے اور اگر کسی کو برا لگے گا تو اسکی مرضی ہے لیکن میری سوچ کا اپنا انداز ہے. خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ گھر بسانے کے لئے ضروری ہے کہ شوہر جن باتوں سے منع کر ے اس سے بیوی باز رہے.

  • دل یہ پکارے آجا گانا وائرل ، ژالے سرحدی نے سب کی طبعیت صاف کردی

    دل یہ پکارے آجا گانا وائرل ، ژالے سرحدی نے سب کی طبعیت صاف کردی

    چند دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک عام لڑکی شادی کی تقریب میں ڈانس کررہی ہے. اس گانے پر ڈانس کی وڈیو اس قدر وائرل ہوئی کہ پوری قوم اس گانے اور اس پر ہونے والے ڈانس کے خمار میں مبتلا ہو گئی . یہاں تک کہ لتا منگیشکر کے گائے اس گیت پر پاکستانی لڑکی کے ڈانس کی وڈیو کی دھوم بھارتی بھی پہنچی اور بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ایک وڈیو بنا کر مداحوں کے نام کی جس میں وہ اس گانے پر ڈانس کررہی ہیں. ژالے سرحدی نے لیکن کر دی ہے سب کی طبیعت صاف . انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کرکے کہا

    ہے کہ بس کردو اس گانے کو سن سن کر میرے کان پھٹ گئے ہیں. یاد رہے کہ دنانیر مبین نامی لڑکی نے بھی راتوں رات شہرت حاصل کی تھی اسی طرح سے عائشہ نامی لڑکی نے شہرت حاصل کرلی ہے اور ان کے ابھی تک کئی ٹی وی انٹرویوز ہو چکے ہیں . اس لڑکی کا نام صائمہ ہے اور صائمہ اداکاری کی خواہش رکھتی ہیں. وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے کسی تیاری کے ساتھ ڈانس نہیں کیا تھا بلکہ اچانک ہی دوستوں‌ نے کہا کہ ڈانس کرو تو کر دیا نہیں پتہ تھا کہ میرا ڈانس اتنا مشہور ہو گا .

  • ہمایوں سعید اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے

    ہمایوں سعید اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے

    اداکارہ و پرڈیوسر ہمایوں سعید اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں. ان کی بیٹی ثںاء نے اپنے والد اور والدہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پرجاری کیں. جبکہ ہمایوں سعید نے صرف ایک سٹیٹس لگایا جس سے ان کے مداحوں کو پتہ چلا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودیہ میں موجود ہیں. ہمایوں سعید نو دسمبر کے بعد ملک واپسی کریں گے. ہمایوں سعید اکثر و بیش تر کام کے سلسلے میں بیرون ملک جاتے رہتےہیں‌ لیکن اپنی مصروفیت سے وقت نکال کر انہوں نے فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور اسی سلسلے میں وہ سعودی عرب میں موجود ہیں. یاد رہے کہ ہمایوں سعید اس ملک کے کامیاب ترین اور

    ایکٹر اور پرڈیوسر ہیں اس برس ان کی فلم لندن نہیں‌جائونگا نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے. ویسے تو ہمایوں سعید کی جوڑی ماہرہ خان کے ساتھ بھی پسند کی جا تی ہے لیکن اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ ان کی آن سکرین جوڑی کو بے حد سراہا جاتا ہے. ہمایوں سعید نے حال ہی میں‌ڈیانا کی زندگی پر بننے والی سیریز میں‌ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرکے دنیا بھر سے اپنے مداحوں سے خوب داد سمیٹی. ہمایوں سعید کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی اور بیوی کا بھی ایک بڑا پروڈکشن ہائوس ہے.

  • حمزہ علی عباسی نے بالوں کا اہم ٹریٹمنٹ کروا لیا

    حمزہ علی عباسی نے بالوں کا اہم ٹریٹمنٹ کروا لیا

    شوبز انڈسٹری کی چکا چوند ہی کچھ اس طرح‌ کی ہوتی ہے کہ ہر کوئی اس سے متاثر ہوتا ہے اور نہ چاہتے ہوئے بھی اس کے رنگ میں رنگ جاتا ہے. اس انڈسٹری سے وابستہ لڑکے لڑکیاں اپنا ہر لحاظ سے خیال کرتے ہیں اور جو بھی کرنا پڑے کرتے ہیں. اداکار حمزہ علی عباسی بھی خود کا بہت خیال رکھتے ہیں لہذا انہوں نے اپنے بالوں کے لئے ایک ٹریٹمنٹ کروایا ہے. اس ٹریٹمنٹ کا نام ہئیر فال ٹریٹمنٹ‌ ہے. حمزہ علی عباسی نے اپنے بالوں کا ٹریٹمنٹ اپنی بہن فضیلہ عباسی سے کروایا ہے. اداکار حمزہ علی عباسی نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے ہئیر ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ بال گرنے سے پہلے ہی انکا

    ٹریٹمنٹ‌ کروا لینا چاہیے. یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کی حال ہی میں‌فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی ہے اس میں انہوں نے نوری نت کا کردار ادا کیا ہے. نوری نت کے اس کردار کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے.فلم دو سو کروڑ کا بزنس کر چکی ہے اور مسلسل پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک میں تاریخی بزنس کررہی ہے. فلم میں‌ فواد خان حمائمہ ملک فارس شفیع سمیت سب کی اداکاری اچھی ہے لیکن حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا ہے.

  • فیروز خان پھنس گئے مشکل میں

    فیروز خان پھنس گئے مشکل میں

    اداکار فیروز خان جو عدالت میں گھریلو تشدد کا کیس بھگت رہے ہیں انہیں عدالت نے کہہ دیا ہے کہ وہ اپنی آمدنی کی تفصیلات عدالت میں‌ جمع کروائیں. کراچی کی فیملی کورٹ شرقی نے بچوں سے ملاقات اور اخراجات سے متعلق فیروز خان کی درخواست پرآمدنی کے حوالے سے جواب طلب کرلیا ہے۔کراچی سٹی کورٹ میں فیملی کورٹ شرقی کے روبرو فیروز خان کی بچوں سے ملاقات اور اخراجات سے متعلق کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اس سے قبل فیروز خان کے وکیل نے عدالت میں بچوں کو ماہانہ خرچ دینے کےلئے جو رقم لکھ کر دی تھی اسے رد کر دیا گیا

    ہے اور عدالت اب اداکار کی آمدنی کی تفصیلات دیکھتے ہوئے بچوں‌کے خرچ کا تعین کریگی. دوسری طرف فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزےکے حوالے ان کے وکیل کا کہنا ہےکہ میرے کلائنٹ نے علیزے کو حق مہر کے چیک دے دئیے تھے. تاہم عدالت نے سماعت چھ دسمبر تک ملتوی کر دی ہے. یاد رہے کہ فیروز خان کو اس وقت سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے اس قدر تنقید کا سامنا ہے کہ وہ اپنی فلم ٹچ بٹن کی پرموشن کا بھی حصہ نہیں بنے. دیکھنا یہ ہےکہ فیروز خان کے خلاف یہ کیس کیا موڑ لیتا ہے کیونکہ اداکار کے خلاف مار پیٹ کے ثبوت عدالت میں‌جمع ہو چکے ہیں.

  • سپر پنجابی سپر ثابت ہو گی محسن عباس حیدر

    سپر پنجابی سپر ثابت ہو گی محسن عباس حیدر

    اداکار محسن عباس جو کہ ابو علیحہ کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم سپر پنجابی میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں انہوں‌ نے کہا ہے کہ سپر پنجابی ہر حوالے سے سپر ہے اس پر ہم سب بہت محنت کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ اس فلم میں ہر کوئی بہترین کردار ادا کررہا ہے. سلیم البیلا ہویا دیگر سٹیج کے ستارے، ہر کوئی ایسے کرداروں میں دیکھا جائیگا کہ جن کو دیکھ کر محسوس ہو گا کہ وہ سٹیج کی جگتیں نہیں کررہے. تمام آرٹسٹ فلمی کامیڈی کرتے ہوئے دکھائی دیں گے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ مجھ سے بہت کم لوگ مایوس ہوتے ہیں. ٰمیں سٹار یا ایکٹر

    ہونے سے پہلے مزدور ہوں مزدوروں کی طرح‌کام کرتا ہوں ، میں بہت محنت کے ساتھ کام کرتا ہوں. مجھے جب بھی کوئی کام دیا جاتا ہے میں ایکسٹرا ایفرٹ کرتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی اپنے ساتھ کام کرنے والوں‌کا سر نیچا نہیں‌ہونے دیتا. میں نہیں‌چاہتا کہ مجھے جو لوگ کاسٹ کریں کل کو وہ پچھتائیں. محسن عباس حیدر نے کہا کہ ہم سب شائقین کو فلم میں الگ انداز سے نظر آنے والے ہیں. یاد رہے کہ فلم کا ٹیزر جلد ہی ریلیز ہونے جا رہا ہے اور اسکی ریلیز بھی چند ہفتوں میں متوقع ہے.

  • صفدر ملک کی فلم سپر پنجابی کی شوٹنگ، صائمہ بلوچ اور محسن عباس پر گانا فلمایا گیا

    صفدر ملک کی فلم سپر پنجابی کی شوٹنگ، صائمہ بلوچ اور محسن عباس پر گانا فلمایا گیا

    صفدر ملک اور افتخار ٹھاکر کی فلم ”سپر پنجابی” کی لاہور میں شوٹنگ جاری ہے، آج بیدیاں کے ایک فارم ہائوس پر فلم کا گانا شوٹ کیا گیا. گانا اداکار محسن عباس حیدر اور صائمہ بلوچ پر فلمایا گیا . فلم کو ابو علیحہ ڈائریکٹ کررہے ہیں.گانے کو شوٹ کرنے کےلئے ایک بہت بڑا سیٹ تیار کیا گیا. گانے کی ریہرسل کافی دیر تک جاری رہنے کے بعد فائنل ٹیک ہوا. افتخار ٹھاکر اس موقع پر موجود نہیں تھے. فلم میں‌مرکزی کردار کرنے والی صائمہ بلوچ اس فلم سے قبل دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں بھی ایک اہم کردار ادا کر چکی ہیں فلم میں ایک ہی میوزیکل

    پرفارمنس ہے جس پر صائمہ نے لاجواب رقص کیا ہے جبکہ محسن عباس حیدر کی یہ پہلی پنجابی فلم ہے. صائمہ بلوچ فلم کا ٹیزرآئندہ کچھ ہفتوں میں ریلیز کیا جائیگا. فلم کی دیگر کاسٹ میں ثناء ، ناصر چینیوٹی ، عدنان شاہ ٹیپو، ثاقب سمیر ، رخما مریم ، سلیم البیلا، نواز انجم، قیصر پیا ، گوگا پسروری ، سارا خان اور بلبیر سنگھ شامل ہیں. فلم پنجابی زبان میں‌بنائی گئی ہے. فلم کا میوزک روٹین سے ہٹ کر بنایا گیا ہے.صفدر ملک اس سے قبل بھی کافی فلمیں پرڈیوس کر چکے ہیں اسی سال ان کی فلم تیرے باجرے دی راکھی بھی ریلیز ہوئی.

  • بھارت کی ہندی فلم انڈسٹری  پاکستانی گانوں کی چوری میں بھی نمبر ون نکلی

    بھارت کی ہندی فلم انڈسٹری پاکستانی گانوں کی چوری میں بھی نمبر ون نکلی

    بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ پاکستانی گانوں کی چوری میں بھی نمبر ون ہے

    بھارت کی ہندی فلم انڈسٹری دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹری قرار دی جاتی ہے جہاں کسی بھی دوسری فلم انڈسٹری کے مقابلے میں سب سے زیادہ فلمیں ہر سال ریلیز کی جاتی ہیں۔ بھارتی فلموں کے میوزک کا تو ہر کوئی دیوانہ ہے لیکن بھارتی میوزک انڈسٹری پاکستانی گانوں کی دیوانی ہے۔ جس کا ثبوت یہ ہے کہ کوئی ایک دو نہیں بلکہ درجنوں ایسے پاکستانی گانے ہیں، جن کی دھنیں اور بول چرا کر بالی ووڈ نے اپنی فلموں میں شامل کر لئے، اور یہ سلسلہ آج سے نہیں کئی سالوں سے جاری ہے جس کی فہرست بھی بہت طویل ہے۔

    مہک فاطمہ کے مطابق؛ 2022 میں بھی بھارتی انڈسٹری کا پاکستان کے گانے چوری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سال بھی کئی پاکستانی گانے بھارتی فلموں اور البمز کا حصہ بن گئے۔ سُروں کے شہنشاہ استاد نصرت فتح علی خان،، جو اپنے گیتوں کے زریعے کئی سال گزر جانے کے بعد بھی دنیا بھر میں زندہ ہیں،، ان کے گیتوں کا بڑا ذخیرہ آج بالی وڈ کی فلموں کا حصہ بنا ہوا ہے. حال ہی میں بالی وڈ کے ابھرتے سنگر جوبین نوٹیال کو استاد نصرت فتح علی خان کے گیتوں نے شہرت کی بلندوں پر پہنچا دیا جس میں آنکھ اٹھی محبت میں اور میری زندگی ہے تو شامل ہے۔

    اس کے علاوہ راجہ ہندوستانی میں کرشمہ کپور اور عامر خان پر ، استاد نصرت فتح علی خان کا گانا ۔۔۔ کنا سوہنا تجھے کو کتنا پیارا تجھے۔۔ کر کے چوری کر کے فلمایا گیا۔ سانوں اک پل چین نی آوے کو بھی بھارت نے بڑی ڈھٹائی سے جدائی اور اجے دیو گن کی نئی فلم ۔۔ ریڈ۔۔ میں استعمال کیا۔ یہ جو ہلکا ہلکا سرور کو بھی سوتن کی بیٹی فلم کا حصہ بنا۔ جبکہ شاہ رخ خان اور مادھوری کی بلاک بسٹر فلم ، کوئلہ کا مشہور گانا ۔۔ سانسوں کی مالا پر ۔۔ بھی نصرت فتح علی خان کے گانے کی کاپی تھی۔

    شاید گنتی ختم ہو جائے لیکن نصرت فتح علی خان کے کاپی کیے ہوئے گانوں کی فہرست پوری نہ ہوسکے، میرا پیا گھر آیا او لال نی،، نے دنیا بھر میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا، جسے بالی ووڈ نے چوری کر کے فلم یارانا میں مادھوری پر فلمایا، فلم کیلئے خوبصورت بول بدل کر ،، میرا پیا گھر آیا ، او رام جی کر دیا گیا۔ ابرار الحق کا پنجابی گانا نچ مجاجن جس نے سرحد پار بھی دھوم مچائی، بالی ووڈ نے اسے بھی بڑی ڈھٹائی سے چوری کر لیا۔ اس بار یہ چوری بھارت کے مشہور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر نے کی، اور ورن دھون، انیل کپور کے ساتھ بنائی گئی اپنی فلم جُگ جُگ جیو‘ کا ٹائٹل سانگ نچ پنجابن بنا لیا.

    اس سے پہلے بھی ابرار کے کئی گانے بھارت میں چوری کیے جس میں مشہور گانا ۔۔ بھیگا بھیگا سا دسمبر ۔۔۔ بھی شامل ہے جو عمران ہاشمی پر فلمایا گیا۔ مایہ ناز پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے گیت آج بھی لوگوں کی اولین پسند ہیں، ان کا مشہور زمانہ گانا ڈسکو دیوانے فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر میں عالیہ بھٹ، ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا پر فلمایا گیا حال ہی میں آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ملائکہ اڑوڑہ پر فلمایا گیا۔

    دبنگ کا مشہور آئٹم نمبر ،، منی بدنام ہوئی ،، جس نے بالی ووڈ میں دھوم مچائی بھی اصل میں پاکستانی گانے کی ہی کاپی تھا جو 1992 میں عمر شریف پر فلمایا گیا۔ شاید ہی کوئی شخص ایسا ہو جسے پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا گیت ’بوہے باریاں‘ یاد نہیں ہو گا، یہ گانا 1999 میں ریلیز ہوا جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے، اور اب اس گیت کو مشہور میوزک کمپنی ’سا رے گا ما میوزک‘ نے انہی بول کے ساتھ بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور کی آواز میں ’اوریجنل‘ کے طور پر پیش کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ
    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی
    جامعات میں داخلوں کیلیے انٹربورڈ کا 45 فیصد پاسنگ مارکس پر غور
    حدیقہ کیانی نے اس چوری کیلخلاف آواز اٹھاتے لکھا کہ ۔۔ بوہے باریاں ۔۔ اور ان کے البم روشنی کے تمام گیتوں کے کاپی رائٹس ان کے پاس ہیں۔ اور اس گیت کو لکھا بھی ان کی والدہ نے ہے، اگر کوئی کہہ رہا ہے کہ ان کے پاس حقوق ہیں تو یہ غیر قانونی ہے اور اس پر ان کی ٹیم ایکشن لے رہی ہے۔ جس پر کنیکا نے ردعمل بھی دیا اور کہا کہ ان کے اور کمپنی کے مطابق یہ ایک لوک گیت ہے۔

    مسرت نذیر کا گایا خوبصورت گانا ۔۔۔ چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر ۔۔ بھارت نے کاپی کیا اور 1991 میں سنجے دت کی فلم سڑک کا حصہ بنا لیا. بھارتی گلوکارہ دھوانی بھنوشالی نے اپنے گانے ’’مہندی‘‘ میں پاکستانی پاپ میوزک کو پہچان دینے والے عالمگیر کے مقبول گانے ’’ گاگر‘‘ کی دھن نقل کر لی جس پر سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ دھوانی بھنوشالی کا 21 ستمبر 2021کو گانا مہندی ریلیز کیا گیا جبکہ عالمگیر کا مقبول ترین گانا گاگر 90 کی دہائی میں ریلیز کیا گیا تھا۔