Baaghi TV

Category: شوبز

  • ہاشم ندیم کی موسیقار نوید نوشاد کے سٹوڈیو‌ میں آمد ، لکس ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی

    ہاشم ندیم کی موسیقار نوید نوشاد کے سٹوڈیو‌ میں آمد ، لکس ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی

    پری زاد اور خدا ور محبت جیسے ڈراموں کے رائٹر ہیں گزشتہ روز وہ میرے پاس تم ہو اور خدا اور محبت جیسے ڈراموں کے او ایس ٹی تخلیق کرنے والے نوید نوشاد کے سٹوڈیوتشریف لائے . نوید نوشاد کو حال ہی میں خدا اور محبت کے او ایس ٹی کے لئے لکس ایوارڈ ملا ہے انہیں مبارکباد دی. اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور نوید نوشاد کی اس کامیابی کو منایا گیا. ہاشم ندیم کے ساتھ معروف ہدایتکار شہزاد کشمیری بھی تھے. نوید نوشاد نے اس موقع پر سب کا شکریہ ادا کیا . نوید نوشاد کافی عرصے سے ڈراموں کے او ایس ٹی بنا رہے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں

    لکس سٹائل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے. یاد رہے کہ نوید نوشاد نے ڈرامہ سیریل دو بول کا او ایس ٹی جا تجھے معاف کیا بھی بنایاتھا اس او ایس ٹی نے بھی دھوم مچا دی تھی. لیکن اس پر نوید کو ایوارڈ نہیں دیا گیا تھا. نوید نوشاد کے بڑے بھائی قمر نوشاد اکثر ان کے لئے او ایس ٹی لکھتے ہیں . نوید نوشاد کا تعلق معروف موسیقار گھرانے سے ہے ان کے والد واجد علی ناشاد تھے جو کہ معروف موسیقار تھے. نوید نوشاد گائیکی بھی کر لیتے ہیں لیکن ان کا فوکس فی الوقت فوکس کمپوزنگ پر ہے . .

  • منال خان نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا

    منال خان نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا

    اداکارہ منال خان جو چھوٹی سکرین پر ہمیشہ خوبصورت اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں انہوں نے حال ہی میں اعلان کر دیا ہے کہ وہ اب سے یوٹیوب چینل پر بھی نظر آئیں گی. جی ہاں منال خان نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا ہے. انہوں نے یہ اعلان گزشتہ روز کیا اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ اب وہ یوٹیوب چینل پر بھی نظر آئیں گی جس کو وہ خود چلائیں گی. منال خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ‌گئی کہ وہ اپنی پسندیدہ فنکارا کو یوٹیوب پر بھی دیکھ سکیں گے . منال خان واحد شخصیت نہیں ہیں کہ جنہوں نے یوٹیوب چینل بنایا ہے ان سے پہلے بھی بہت ساری شخصیات یوٹیوب چینل بنا چکی ہیں .، ان کے ہی بہنوئی اور ایمن کے شوہر منیب بٹ کا بھی ہے. منیب کا یوٹیوب چینل کافی اچھا چل رہا ہے.

    اسی طرح سے سے نادیہ خان نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا رکھا ہے ،. شائستہ لودھی بھی یوٹیوب چینل رن کر رہی ہیں. یاد رہے کہ پاکستان میں ہر دوسرا اس وقت یوٹیوب چینل چلا رہا ہے لہذا بہتی ہوئی گنگنا میں منال نے بھی ہاتھ دھو لئے ہیں اور یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل پہ کیا چیز مختلف دکھاتی ہیں .

  • ہم دونوں ٹھیک ہیں آپ سب کیسے ہیں حسن اور سنیتا نے ایک ساتھ تصویر شئیر کرکے اختلافات کی خبروں کو زیرو کر دیا

    ہم دونوں ٹھیک ہیں آپ سب کیسے ہیں حسن اور سنیتا نے ایک ساتھ تصویر شئیر کرکے اختلافات کی خبروں کو زیرو کر دیا

    ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل اداکار حسن احمد کی اہلیہ ہیں دونوں کے درمیان اختلافات کی خبروں سے سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے لیکن ان خبروں نے یکسر دم توڑ دیا ہے کیونکہ حال ہی میں اس خوبصورت جوڑے نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرکے کیپشن لکھا ہے کہ ہم دونوں ٹھیک ہیں آپ سب کیسے ہیں‌. یوں جوڑے کی اس پوسٹ‌ نے ان افواہوں کو زیرو کر دیا جو ان دونوں کے اختلافات کے حوالے سے اڑائی جا رہی تھیں . حسن احمد نے بھی لکھا کہ جنہوں نے ہم دونوں کو ملانے کی باتیں کیں ان کا شکریہ اور جنہوں نے ہماری علیحدگی اور اختلافات

    کی خبریں اڑائیں ان کا اس سے بھی زیادہ شکریہ. یاد رہے کہ سنتیا مارشل نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں اپنے کیرئیر کے حوالے سے باتیں کیں تو حسن احمد نے جوابا ایک وڈیو پیغام جاری کیا جس کے مطابق کچھ باتیں میاں بیوی کے درمیان ہوتی ہیں وہ انہی کے درمیان رہنی چاہیے. حسن کے اس وڈیو پیغام کے بعد کہا جا رہا تھا کہ دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے تاہم اب دونوں نے ایک پوسٹ کر کے ساری افواہوں کی کمر توڑ دی ہے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں .

  • فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا تھا اقرا عزیز

    فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا تھا اقرا عزیز

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ جنہوں نے اداکار فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں فیروز خان کے ساتھ کام کرکے ریلیکس محسوس نہیں‌کرتی تھی اس لئے میں نے ان کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا تھا اور مجھے اس فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے جس کو ان کے ساتھ کام کرنا ہے وہ کرے میں نہیں کرنا چاہتی جب مجھے اس کے ساتھ کام کرکے ذہنی سکون نہیں‌ملتا میں کیوں کام کروں. جس کو میرے فیصلے پر اعتراض ہے رہے میں اپنی مرضی کی مالک ہوں. یہاں تک کہ میں اور میرے شوہر یاسر‌حسین ایک دوسرے کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوتے وہ اپنی رائے اور مرضی کے مطابق بات کرتے ہیں اور میں اپنی مرضی اور موڈ کے مطابق بیان دیتی ہوں یا

    فیصلے کرتی ہوں . انہوں نے کہا کہ مجھے فی الحال فلموں کی آفر نہیں آئی اور بھارت سے تو بالکل بھی فلموں کی آفر نہیں آئی میں بلاوجہ جھوٹ نہیں بول سکتی کہ مجھے آفر آئی تھی لیکن میں نے کام نہیں‌کیا. مجھے میرے ملک نے بہت عزت دی ہے لیکن یہ بات بھی ساتھ ہے کہ فنکار اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی. یاد رہے کہ گھریلو تشدد کے الزامات کے بعد اقرا عزیز نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا اور حالیہ انٹرویو میں اس فیصلے کی وجہ بھی بتا دی ہے.

  • سینما انڈسٹری کی مکمل بحالی پنجابی فلمیں مسلسل بنانے سے جڑی ہوئی ہے صائمہ نور

    سینما انڈسٹری کی مکمل بحالی پنجابی فلمیں مسلسل بنانے سے جڑی ہوئی ہے صائمہ نور

    اداکارہ صائمہ نور جنہوں نے زیادہ تر پنجابی فلموں میں ہی کام کیا ہے ان کی وجہ شہرت بھی پنجابی فلمیں ہیں . ان کی رواں برس فلم تیرے باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی تھی . صائمہ نور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کا دور ایک بار پھر شروع ہو سکتا ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ تسلسل سے پنجابی فلمیں بنیں اور جدید تقاضوں کو مد نظر رکھا جائے. انہوں نے مزید کہا دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی کامیابی سے پنجابی فلموں کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے. لیکن ہم سب کو اس کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا . صائمہ نور نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کے لڑکے لڑکیاں اچھا کام کررہے ہیں اور لوگ انہیں اچھا ریسپانس بھی دے رہے ہیں. صائمہ نور نے کہا کہ اس وقت بہت اچھا کام ہو

    رہا ہے اور سینما کے لئے اچھا وقت ہے لہذا ہمیں اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے اور کام پر توجہ دینی چاہیے . لوگوں کی بڑی تعداد آج بھی پنجابی فلموں کو پسند کرتی ہے اور چاہتی ہے کہ پنجابی فلمیں مسلسل بنتی رہیں. ہمیں اس سلسلے کو روکنا نہیں چاہیے. یاد رپے کہ صائمہ نور پنجابی فلموں کے فروغ کے لئے اپنے ہر انٹرویو میں بات کرتی ہیں .

  • بشری انصاری کی والدہ انتقال کر گئیں

    بشری انصاری کی والدہ انتقال کر گئیں

    سال ہا سال سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والی ہر فن مولا فنکارہ بشری انصاری ہیں غم اور صدمے کی کیفیت میں‌. بشری انصاری کی والدہ انتقال کر گئی ہیں . ان کی والدہ کافی دیر سے بیمار تھیں اور ہستپال میں زیر علاج تھیں دوران علاج ہی وہ اللہ کو پیاری ہو گئی ہیں. اپنی والدہ کے انتقال کی خبر بشری انصاری نے اپنے مداحوں کے ساتھ خود شئیر کی اور ان کی تصویر بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ محمودہ خانم دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں آپ سب سے دعائوں کی اپیل ہے انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میری بہن سنبل اقبال اور میری والدہ اب جنت میں ساتھ ساتھ ہوں

    گی. بشری انصاری کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں نے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی والدہ کی مغفرت کے لئے دعائیں کیں. بشری انصاری کے مداحوں کے ساتھ ساتھ ان کے انڈسٹری کے ساتھی بھی ان کے دکھ میں ہیں کافی دکھی اور پریشان. یاد رہے کہ بشری انصاری اور اداکارہ اسماء عباس دونوں بہنیں ہیں اور دونوں اس وقت کام کررہی ہیں. بشری انصاری اپنی والدہ کی خبر گیری کے لئے اکثر اپنے مصروف شیڈیول سے وقت نکال کر لاہور تشریف لاتی رہی ہیں. بشری انصاری کی پوری فیملی اس وقت سوگ کی کیفیت میں ہے .

  • انوشکا شرما اپنے دل کی باتیں کس سے کرتی ہیں ؟‌

    انوشکا شرما اپنے دل کی باتیں کس سے کرتی ہیں ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما جنہوں نے بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے ان دونو‌ں کی آن سکرین جوڑی کو بے حد سراہا جاتا ہے. انوشکا شرما بہت کم انٹرویو دیتی ہیں اور کم گو بھی ہیں . لیکن حال ہی میں ان کا سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کررہی ہیں کچھ دل کی باتیں اور ایسی باتیں جو شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں. انوشکا شرما نے کہا کہ میں اپنے دل کی باتیں اپنے ہی دل میں رکھتی ہوں یہاں تک فیملی کے ساتھ بھی دل کی باتیں شئیر نہیں کرتی. لیکن ایک انسان ایسا ہے جس کے

    ساتھ اپنے دل کی باتیں کرتی ہوں اور کھل کر کرتی ہوں . انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں شاہ رخ خان ایسے انسان ہیں جن کے ساتھ میں اپنے دل کی ساری باتیں کر لیتی ہوں اور جی بھر کے ان سے مشورے بھی لیتی ہوں. وہ میری باتوں پر مجھے اچھے مشورے دیتے ہیں. شاہ رخ خان بہت اچھے انسان ہیں جو دوسروں کی پریشانیوں کو سمجھتے ہیں ان کی خوشیوں میں خوش ہوتے ہیں اس لئے میں ان کے ساتھ اپنے دل کی باتیں کرتی ہوں.

  • کاجول کو انکے سسرال والوں نے کام کرنے سے روکا فلم جانور سے نکالنا پڑا سنیل درشن

    کاجول کو انکے سسرال والوں نے کام کرنے سے روکا فلم جانور سے نکالنا پڑا سنیل درشن

    بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر سنیل درشن کا کہنا ہے کہ کاجول کی جب شادی ہو رہی تھی تو ان پر ان کے سسرال والوں کی طرف دبائو تھا کہ وہ فلموں میں کام نہ کریں . انہوں‌نے کہا کہ کاجول کی شادی قریب تھی اور فلم کی شوٹنگ شروع ہونے والی تھی مجھے کاجول کی والدہ کی ایک کال آئی اور کہا کہ تم جانتے ہو کہ کاجول کی شادی ہو رہی ہے اور اسکے سسرال والے نہیں چاہتے کہ وہ فلموں میں کام کریں، اس لئے تم اسکو فلم جانور سے نکال دو . سنیل درشن نے کہا کہ آنٹی آپ کا جو حکم ہے وہ سر آنکھوں پر . میں کاجول کو فلم میں‌نہیں‌رکھوں گا آپ پریشان نہ ہوں، سنیل درشن

    نے مزید یہ کہا کہ فلم جانور کی شوٹنگ سر پہ تھی جب ان کو فلم سے الگ کرکے شلپا شیٹی کا انتخاب کیا گیا . یاد رہے کہ کاجول کی شادی اجے دیوگن کے ساتھ 1999 میں ہوئی تھی ، تاہم کاجول شادی کے بعد فلموں میں نظر آئیں تھیں لیکن سنیل درشن کا دعوی ہے کہ ان کے سسرال والوں نے ان کو کام کرنے سے روکا تھا. سنیل درشن نے یہ بات اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہی ہے تاہم ان کے اس دعوے کی اجے یا ان کی فیملی کی طرف سے تردید نہیں آئی .

  • گڈ لکس گڈ لکس گڈ لکس کرینہ نے 21سال کے بعد دوبارہ کہہ دیا

    گڈ لکس گڈ لکس گڈ لکس کرینہ نے 21سال کے بعد دوبارہ کہہ دیا

    بالی وڈ اداکار ہ کرینہ کپور نے 22 سال کے بعد اپنی ہی فلم کا ڈائیلاگ بول دیا ہے۔ کرینہ کپور کاجول اور شاہ رخ کے ساتھ فلم کبھی خوشی کبھی غم میں جلوہ گر ہوئیں تھیں اس فلم میں انہوں نے پُو کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں کرینہ کو بہت پسند کیا گیا تھا ان کے ڈائیلاگز کافی مقبول ہوئے تھے۔ اس فلم میں انہوں نے ایک ڈائیلاگ بولا تھا گڈ لکس گڈ لکس گڈ لکس یہ ڈائیلاگ اس زمانے میں کافی مشہور ہواتھا ۔ کرینہ کپور نے یہ ڈائیلاگ ایک بار پھر 21سال کے بعد بولا ہے اور بولا بھی اپنی تصاویر کے لئے ہے۔ حال ہی میں کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شئیر کی ہیں اور ساتھ میں لکھا ہے گڈ‌لکس گڈ‌لکس گڈ لکس ، کرینہ کپور کے اس ڈائیلاگ کو ایک بار پھر مداحوں کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے.

    کرینہ کی اس پوسٹ‌کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے خوبصورت کمنٹس کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا . کرینہ کے ساتھیوں نے بھی کمنٹس کئے جن میں کترینہ کیف کا نام قابل زکر ہے انہوں نے تصاویر کی بے حد تعریف کی . یاد رہے کہ کرینہ کیف نے سیف علی خان کےساتھ شادی کی ہے ان کے دو بیٹے ہیں اور وہ ایک خوشگوار زندگی بسر کررہی ہیں.

  • وکی کوشل کے پاس ہٹ‌ فلم نہیں‌لیکن برطانوی پاسپورٹ والی بیوی ضرور ہے کمال آر خان

    وکی کوشل کے پاس ہٹ‌ فلم نہیں‌لیکن برطانوی پاسپورٹ والی بیوی ضرور ہے کمال آر خان

    کمال آر خان جو کہ بھارتی فلم نقاد بھی ہیں وہ ٹویٹر پر خاصے ایکٹیو رہتے ہیں اور ہر وقت کوئی نہ کوئی ایسی پوسٹ ضرور کرتے ہیں کہ جس سے یہ آجائیں خبروں میں۔ کمال آر خان نے چند ہفتے قبل کرن جوہر کی فلم براہمسٹرا کے بزنس پر جم کر انگلیاں اٹھائی تھیں اور کہا تھا کہ فلم فلاپ ہے سینما گھروں میں اسے کوئی دیکھنے نہیں جا رہا ہے لیکن کرن جوہر کے مطابق اس فلم نے پہلے تین دن دن ریکارڈ بزنس کیا ہے۔ انہوں نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ کرن جو ہر فلم کے جو بزنس کے اعداو شمار بتا رہے ہیں وہ جھوٹ ہیں اور غلط ہیں۔ اسی طرح سے انہوں نے ہرتیک روشن کی ایک تصویر لگائی جس میں ان کے سر کے بالوں کا کچھ حصہ کم نظر آرہا ہے تو انہوں نے اس تصویر پر دائرہ بنا کر لکھا کہ ہرتیک اپنا بالوں کا پیچ

    لگانا بھول گئے ہیں۔ کمال آر خان نے اب آڑھے ہاتھوں لے لیا ہے کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کو انہوں نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ وکی کوشل نے اڑی جیسی سپر ہٹ فلم دیدی لیکن اس کے بعد ان کے کریڈٹ پر کیا دیکھا کسی نے؟ان کو کوئی بڑی فلم ملی؟ نہیں ہاں لیکن اتنا ضرور ہے کہ ان کو برٹش پاسپورٹ والی وائف ضرور مل گئی ہے۔ یوں کمال آر خان نے پھر اپنے ٹویٹ کے زریعے پھجھڑی چھوڑ دی ہے۔