Baaghi TV

Category: شوبز

  • عمیر جسوال شعیب اختر بنیں گے

    عمیر جسوال شعیب اختر بنیں گے

    عمیر جسوال نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ شعیب اختر کی بائیو پک میں شعیب اختر کا کردار کرنے کےلئے تیار ہیں.ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے ایک لیجنڈ کے کردار کے لئے منتخب کیا گیا ہے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فلم عالمی سطح پر دیکھی جائے گی اس لئے مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اس فلم کا حصہ بننے جا رہا ہوں. دوسری طرف شعیب اختر پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس کے انسٹاگرام اکائونٹ نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ عمیر جسوال شعیب اختر کا کردار کرنے جا رہے

    ہیں. اس فلم کو ایم فراز قیصر ڈائریکٹ کررہے ہیں. انہوں نے عمیر جسوال کو کاسٹ کئے جانے کی تصدیق کر دی ہے تاہم فلم میں دیگر کاسٹ کونسی ہو گی کون کیا کیا کردار کریگا اس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں‌لائی گئیں. کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں‌شعیب اختر کی زندگی کے ان پہلوئوں کو بھی سامنے لایا جا ئے گا جن کے بارے میں شائقین جاننے میں دلچپسی رکھتے ہیں اس کے علاوہ ان کے میچز اور ان سے جڑے دلچپسپ واقعات کو بھی فلم کا حصہ بنایا جائے گا . شعیب اختر کے فینز فلم راولپنڈی ایکسپریس کو دیکھنے کےلئے بےتاب دکھائی دیتے ہیں.

  • صنم جھنگ نے منائی اپنی بیٹی کی 6 ویں سالگرہ

    صنم جھنگ نے منائی اپنی بیٹی کی 6 ویں سالگرہ

    اداکارہ صنم جھنگ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی اور بیٹی کی تصاویر شئیر کی ہیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی سالگرہ منا رہی ہیں انہوں نے ایک پارٹی کا اہتمام کر رکھا ہے جس میں ان کے قریبی فیملی ممبر اور دوست دکھائی دے رہے ہیں . سالگرہ کی تقریب کے انتظامات بتا رہے ہیں کہ صنم نے بیٹی کی سالگرہ بہت بڑے پیمانے پر نہیں کی ورنہ مہمانوں کا ایک جھرمٹ ضرور نظر آرہا ہوتا. صنم جھنگ کی بیٹی کا نام عالیہ ہے اور ان کی عمر چھ سال ہے. عالیہ صنم جھنگ جیسی دکھائی دیتی ہیں . اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے سفید رنگ کی فراق پہن رکھی تھی جب کہ صنم جھنگ پینٹ کوٹ میں‌نظر آرہی تھیں دونوں ہی خاصی دلکش لگ رہی تھیں . ایک تصویر میں‌صنم اپنی بیٹی کو اپنی

    بانہوں میں لئے ہوئے ہیں اور سالگرہ کی خوشی کا اظہار کررہی ہیں. یاد رہے کہ صنم جھنگ کا شمار پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے انہوں نے ہر قسم کے کردار ادا کئے ، اور انہیں ان کے ہر کردار میں ان کے پرستاروں نے خوب سراہا. صنم ایک عرصہ تک مارننگ شو بھی کرتی رہی ہیں ،صنم جھنگ کو بطور میزبان بھی بہت سراہا جاتا ہے. انہوں نے کئی فیشن شوز میں ریمپ پر واک بھی کی ہے.

  • اشنا شاہ کام کے دوران ہر کسی کو بھائی کیوں کہتی ہیں ؟

    اشنا شاہ کام کے دوران ہر کسی کو بھائی کیوں کہتی ہیں ؟

    اداکارہ اشنا شاہ کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے ساتھ کام کرنے والے ہر شخص کو بھائی کہتی ہیں . اداکارہ جو کہ انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں بتا دیا ہے کہ وہ کیوں ہر کسی کو بھائی کہتی ہیں ،. انہوں نے لکھا کہ ہم جن کے ساتھ کام کررہے ہوتے ہیں ان کو بھائی کہنا بہت ضروری ہوتا ہے اگر ان کو بھائی نہ کہیں تو ان کا دماغ خراب ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں بھی کام کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بھائی کہنے کا مجھے کوئی شوق نہیں ہے لیکن مجھے لگنے لگ گیا ہے کہ

    ایسا کرنا ضرورت ہے . انہوں‌نے مزید کہا کہ اگر ہمیں بھی اندازہ ہو کہ بھائی کہے بغیر کام چل سکتا ہے کسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا تو ہم بھی بھائی نہ کہیں لہذا بھائی کہہ کر ہم انہیں زرا اس بات کا پابند کر دیتے ہیں کہ اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہے. واضح رہے کہ اشنا شاہ ٹی وی اور فلم دونوں میڈیم کے لئے کام کرتی ہیں ، لیکن اشنا کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں اسلئے فلمز اور ٹی ڈراموں میں کم کم نظر آتی ہیں .

  • فرحان سعید نے ہمایوں سعید سے کہہ دیا چاہے ادھر جائیں یا ادھر جائیں لیکن ٹچ بٹن دیکھنے ضرور جائیں

    فرحان سعید نے ہمایوں سعید سے کہہ دیا چاہے ادھر جائیں یا ادھر جائیں لیکن ٹچ بٹن دیکھنے ضرور جائیں

    اداکار فرحان سعید جن کی 25 نومبر کو فلم ٹچ بٹن ریلیز ہونے جا رہی ہے انہوں نے گزشتہ روز اداکار ہمایوں سعید کو ٹیگ کرکے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ”چاہے ادھر جائیں یا اُدھر جائیں‌لیکن ٹچ بٹن دیکھنے ضرور جائیں آپ ہماری انسپریشن ہیں ” . اس ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کرکے ہمایوں سعید نے لکھا کہ ”سنا ہے جب پیار ہوتا ہے تو بندہ آپے سے باہر ہوتا ہے ، ٹچ بٹن بھی دیکھنے ضرور جائوں گا” انہوں نے عروہ حسین ، فرحان سعید اور قاسم علی مرید کو آل دا بیسٹ بھی کہا .
    ٹچ بٹن بچیس نومبر کو ریلیز ہو نے جا رہی ہے اس میں فیروز خان ، سونیا حسین ، ایمان علی اور فرحان سعید مرکزی کرداروں میں نظر آرہے ہیں جبکہ عروہ حسین اس فلم کی پرڈیوسر ہیں اور عروہ نے اس میں ایک آئٹم سانگ بھی کیا ہے. عروہ کہتی ہیں کہ یہ ایک سیچوایشنل سانگ ہے جو میں نے فرحان اور قاسم علی مرید کے کہنے پر کیا . ہم نے فلم پر بہت محنت کی ہے امید ہے کہ شائقین ضرور پسند کریں گے . واضح رہے کہ اس فلم میں جتنے بھی فنکار ہیں وہ سب کسی نہ کسی حوالے سے ایک عرصے سے خبروں میں ہیں اسی لئے فلم کی پرموشن کے رنگ کچھ پھیکے ہی نظر آرہے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم سینما گھروں میں شائقین کو لانے میں کتنا کامیاب ہوپاتی ہے.

  • سندھ ہائی کورٹ‌ میں اسد خٹک اور وینا ملک کا آمنا سامنا

    سندھ ہائی کورٹ‌ میں اسد خٹک اور وینا ملک کا آمنا سامنا

    گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔اس دوران اسد خٹک نے اپنے بچوں کے ساتھ ملاقات کی . اسد خٹک نے کہا کہ چار سال کے بعد میری میرے بچوں کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے میں چاہتا ہوں کہ کوئی ایسا حل نکلے کہ جو بچوں کے مستقبل کےلئے اچھا ہو. اسد خٹک نے یہ بھی کہا کہ میں ان تمام مسائل کے حل کےلئے مولانا طارق جمیل سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کررہا ہوں لیکن ان سے بھی رابطہ نہیں ہو پا رہا. میں بچوں‌کا باپ ہوں ان کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھنا چاہتا

    ہوں ان کو پیار محبت اور اپنی شفقت دینا چاہتا ہوں . میری میڈیا سے بھی درخواست ہے کہ وہ میری مدد کرے تاکہ ہمارے مسائل کا کوئی مناسب حل نکل آئے . انہوں نے کہا کہ بچے مجھے بہت یاد آتے ہیں وینا ملک اس موقع پر بہت زیادہ بات کرتی ہوئی نظر نہیں آئیں انہوں‌ نے صرف اتنا کہا کہ غلط فیصلے ہو جایا کرتے ہیں . تاہم اسد خٹک کافی پریشان دکھائی دئیے اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ شاید اپنے اور وینا کے درمیان غلط فہمیوں اور تعلق کی خرابی پر نہایت پریشان ہیں . اسد خٹک نے تو میڈیا کی مدد بھی مانگ لی ہے.

  • جوائے لینڈ اب پاکستان میں ریلیز ہوگی

    جوائے لینڈ اب پاکستان میں ریلیز ہوگی

    فلم جوائے لینڈ جس کی نمائش کا شائقین کو بے چینی سے انتظار تھا اس کی ریلیز پر پابندی کے بعد ان میں مایوسی کی ایک لہر دوڑ گئی تھی تاہم پابندی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک کمیٹی تشکیل دی اور وزیراعظم سمیت کمیٹی نے مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ کے ممبران کے ساتھ فلم دیکھی اور فلم میں انہیں اتنا ایشو نظر نہیں آیا کہ جس کی وجہ سے فلم پر مکمل پابندی لگا دینی چاہیے لہذا چند ایک سین کاٹ کر فلم کو پاکستان بھر میں نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے . فلم کی پہلے ریلیز ڈیٹ 18 نومبر تھی ابھی بھی یہ اپنی طے شدہ تاریخ کو ہی ریلیز ہونے جا رہی ہے. پاکستان میں بننے والی اپنی نوعیت کی یہ پہلی فلم ہے جو کہ ایک ٹرانسجینڈر کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے. فلم کے ہدایتکار صائم

    صادق اور پرڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ ہیں۔فلم کو دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے (کانز) میں ایوارڈ بھی مل چکا ہے. دنیا بھر کے دیگر میلوں میں بھی یہ فلم اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ چکی ہے. فلم کی مرکزی کاسٹ میں ثروت گیلانی ، علینہ خان اور راستی فاروق و دیگر ہیں . فلم کی نامزدگی پاکستان کی طرف سے آسکر کے لئے بھی ہو چکی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ آسکر میں یہ فلم اپنی جگہ بنا پاتی ہے یا نہیں‌.

  • فلم جوائے لینڈ کو نمائش کی اجازت مل گئی

    فلم جوائے لینڈ کو نمائش کی اجازت مل گئی

    مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ نے فلم جوائے لینڈ کے بعض حصے حذف کر نے کے بعد نمائش کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی : جوائے لینڈ پر بعض مکاتب فکر کے اعتراض کے بعد وزیر اعظم نے کابینہ کمیٹی بنائی تھی اور کابینہ کمیٹی نے گزشتہ روز فلم کو دیکھ کر معاملہ فل بورڈ کے سپرد کر دیا تھا۔

    پاکستان میں پابندی کے بعد فلم جوائے لینڈ کیا آسکر کی نامزدگی کےلئے بھی نااہل ہو…

    فلم جوائے لینڈ کے معاملے پر مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فلم کو دیکھا گیا اور اس کے کچھ حصے حذف کر دیئے گئے۔

    فل بورڈ نے فلم کے بعض حصے حذف کر نے کے بعد نمائش کی اجازت دے دی ہے۔

    خیال رہے کہ فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے ہدایت کار صائم صادق کی اس فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

    ’جوائے لینڈ‘ کو پاکستان بھر میں رواں ماہ 18 نومبر کو ریلیز کیا جانا تھا، فلم کی کہانی ایک نوجوان اور ٹرانس جینڈر کے گرد گھومتی ہے جو کہ ڈانس کلب میں ملازمت کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

    اسی فلم کو کانز فلم فیسٹیول میں ’کانز: کوئیر پام‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا جو کہ خصوصی طور پر ہم جنس پرست یا پھر مخنث افراد کی کہانیوں پر مبنی فلموں کو دیا جاتا ہے۔

    علاوہ ازیں حال ہی میں فلم کے اداکار علی جونیجو کو ساؤ پولو فلم فیسٹیول میں بھی بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

    جوائے لینڈ کی پاکستان میں ریلیز پر پابندی

  • ثروت گیلانی اور عثمان خالد بٹ جوائے لینڈ‌ کی پابندی پر بول پڑے

    ثروت گیلانی اور عثمان خالد بٹ جوائے لینڈ‌ کی پابندی پر بول پڑے

    فلم جوائے لینڈ‌ کی پاکستان میں پابندی جہاں شائقین پر بجلی بن کر گری ہے وہیں فنکار برادری بھی سراپا احتجاج ہے . ثروت گیلانی جو کہ فلم کا حصہ بھی ہیں انہوں نے اور عثمان خالد بٹ نے جوائے لینڈ کی پاکستان میں پابندی پر سخت اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بالکل غلط بات ہے کہ کسی فلم کو مکمل طور پر بین کر دیا جائے. اگر فلم کے کسی حصے پر اعتراض ہے تو اسے نکال دیا جائے لیکن یہ کیا کہ پوری فلم کو ہی بین کر دیا . ان دونوں کا کہنا ہے کہ نہایت ہی افسوس کی بات ہے کہ جوائے لینڈ کو کانز سمیر دیگر فلمی میلوں میں پذیرائی ملی اور پاکستان میں اس کی نمائش کو ہی متنازعہ بنا دیا گیا ہے جو کہ بہت ہی افسوسناک ہے. جوائے لینڈ نے ٹورنٹو سے کانز تک مقبولیت کے جھنڈے گاڑھے ہیں، پاکستانی

    شائقین کے ساتھ یہ سخت زیادتی ہے کہ جس فلم کا وہ بے چینی سے انتظار کررہے تھے اسکو بین کر دیا گیا ہے. یاد رہے کہ فلم جوائے لینڈ کو ریلیز کی اجازت دی جا چکی تھی اور 18 نومبر کو یہ فلم سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی تھی لیکن ریلیز سے ایک ہفتہ قبل پابندی لگا دی گئی ہے.

  • میری کالی رنگت کی وجہ سے کئی سال انڈسٹری میں بے عزتی کا سامنا کیا متھن چکرورتی

    میری کالی رنگت کی وجہ سے کئی سال انڈسٹری میں بے عزتی کا سامنا کیا متھن چکرورتی

    بالی وڈ اداکار متھن چکرورتی جن کے کریڈٹ پر متعدد سپر ہٹ فلمیں اور کریکٹرز ہیں . بالی وڈ کی کونسی ایسی نمبر ون ہیروئین ہے جس کے ساتھ انہوں نے کام نہیں کیا . حال ہی میں اداکار متھن چکرورتی نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میری رنگت گہری ہے لیکن مجھے اداکاری کاشوق تھا ، میں کام حاصل کرنے کےلئے جدوجہد کرتا رہا لیکن مجھے میری رنگت کی وجہ سے کئی سال تک تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور کئی سال تک میں اسی بات پر بے عزت بھی ہوتا رہا. یہ ہی وجہ ہے کہ مجھے کام نہیں‌ملتا تھا اور میں بھوکے پیٹ سونے پر مجبور ہوتا تھا. بھوکے پیٹ نیند نہیں آتی تھی لیکن مجھے سونا پڑتا تھا . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میری

    زندگی پر کوئی فلم بنے میں‌نے بہت بری زندگی دیکھی ہے ایسا ایسا وقت گزارا ہے کہ سن کر لوگ حیران رہ جائیں اس لئے میری زندگی لوگوں کے سامنے نہ ہی آئے تو بہتر ہے. انہوں نے کہا کہ کام حاصل کرنے کےلئے میں نے دھکے رنگت کی وجہ سے کھائے کیونکہ میری رنگت کو پہلے دیکھا جاتا تھا ٹیلنٹ کتنا ہے اسکے بارے میں بعد میں سوچا جاتا تھا. انہوں نے کہا کہ لیکن پھر بھی جدوجہد اور محنت کا دامن نہیں چھوڑا اور آج آپ کے سامنے بیٹھا ہوں.

  • عرفی جاوید بن گئیں ہانیہ عامر کی دیوانی

    عرفی جاوید بن گئیں ہانیہ عامر کی دیوانی

    بھارتی اداکارہ عرفی جاوید جو کہ اکثر اپنے ملبوسات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں. عرفی ایسا لباس زیب تن کرتی ہیں جو کسی بھی ایشیائی سوسائٹی میں شاید ناقابل قبول ہے . اداکارہ کئی بار اپنے لباس کی وجہ سے ہی مشکل کی زد میں آئیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی کی مالک ہیں اور ان کا جو دل کریگا وہ وہی پہنیں گی. لیکن عرفی جاوید نے کر دیا ہے سب کو حیران اور پریشان کیونکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک وڈیو جاری کی جس میں وہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے سٹائل کا لباس زیب تک کرکے جھوم رہی ہیں. ہانیہ عامر کے جیسا لباس پہن کر سر پر دوپٹہ اوڑھ کر عرفی کی طرف سے جاری کردہ اس وڈیو کو سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی مل رہی ہے. عرفی جاوید نے سوشل میڈیا

    پر یہ وڈیو پوسٹ‌کر کے لکھا کہ ”حالہ کے لئے میری محبت” . یاد رہے کہ ہانیہ عامر اور فرحان سعید کے ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کو پاکستان سمیت انڈیا میں بھی بہت پذیرائی ملی . اس ڈرامے میں ہانیہ عامر نے حالہ کا کردار ادا کیا ہے، حالہ کے کردار کی معصومیت نے شائقین کو اپنی طرف راغب کیا. دوسری طرف فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی جوڑی کو اتنا سراہا گیا ہے کہ شائقین کی خواہش ہے کہ ایک بار پھر دونوں کسی ڈرامے میں دکھائی دیں‌.