Baaghi TV

Category: شوبز

  • فیروز خان کو بڑا دھچکا

    فیروز خان کو بڑا دھچکا

    اداکارہ اقراء عزیز جن کی آن سکرین جوڑی جہاں بہت سارے دوسرے ہیروز کے ساتھ مقبول ہے وہیں ان کی جوڑی اداکار فیروز خآن کے ساتھ بھی بہت زیادہ سراہی جاتی ہے. دونوں کو ڈرامہ سیریل خدا ور محبت میں بہت زیادہ پسند کیا گیا. شائقین ان کو ساتھ دیکھنے کے لئے بےتاب ہیں. سانول یار پیا ڈرامہ کی یہ جوڑی اب ٹوٹنے کو ہے کیونکہ اقراء عزیز نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے. اداکارہ نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ وہ ایسے انسان کے ساتھ کام نہیں کریں گی جو اہلیہ پر تشدد کرتا تھا. ان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ مشکل ضرور ہے

    لیکن ضروری ہے کیونکہ اقراء عزیز نے مزید کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ گھریلو تشدد کا شکار علیزے کو میں سپورٹ‌ کروں اورفیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنےکا فیصلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے. یاد رہے کہ جب سے علیزے نے جسمانی تشدد کے ثبوت عدالت میں پیش کئے ہیں تب سے شوبز انڈسٹری میں‌کہا جا رہا ہے کہ فیروز خان کا بائیکاٹ‌کیا جائے اس کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا جائے. فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا سلسلہ چل نکلا ہے بہت سارے فنکار اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر چکے ہیں.

  • امان اللہ کی بیٹی نے والد کی یاد میں سوشل میڈیا پر کی ایک وڈیو شئیر

    امان اللہ کی بیٹی نے والد کی یاد میں سوشل میڈیا پر کی ایک وڈیو شئیر

    پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعزاز حاصل کرنے والے اداکار امان اللہ نے سٹیج کی دنیا پر راج کیا. انہوں نے طویل عرصے تک سٹیج ڈرامہ کیا. امان اللہ کو پاکستان میں اسٹینڈ اپ کامیڈی کا بانی قرار دیا جاتا ہےامان ایک بڑی فین فالونگ پاکستان سمیت دنیا بھر میں رکھتے تھے. ان کی بیٹی زرگون نے حال ہی میں‌اپنے والد کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اپنے والد کے ساتھ گزرے ہوئے لمحات دکھا رہی ہیں ان کی اس وڈیو کے بیک گراونڈ میں بالی وڈ کی فلم اگنی پت کا گانا او سیاں سنا جاسکتا ہے۔ زرگون کی جانب سے جاری کی گئی اس وڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. وڈیو خاصی وائرل بھی ہو رہی ہے. یاد رہے کہ

    امان اللہ آخری وقت میں گردوں اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور اسی حالت میں انتقال کر گئے تھے. امان اللہ کا جانا یقینا سٹیج کے لئے اور شوبز انڈسٹری کے لئے بہت بڑا دھچکا تھا اور ایسا خلا ء تھا جو کہ کبھی پورا ہوا ہے نہ ہوا سکتا ہے. زرگون امان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو بھی رہتی ہیں اور وہ خود بھی شوبز سے ہی منسلک ہیں‌گو کہ بہت زیادہ کام نہیں‌کررہی ہیں لیکن انہوں نے اپنے والدکی فیلڈ کو نہیں چھوڑا .

  • جویریا عباسی کو کیرئیر کے آغاز میں کون سی آرٹسٹ سیٹ پر کھانا کھلاتی تھی

    جویریا عباسی کو کیرئیر کے آغاز میں کون سی آرٹسٹ سیٹ پر کھانا کھلاتی تھی

    بہت کم ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اپنے ماضی کو یاد رکھتے ہیں اور یاد رکھتے ہیں‌ کہ انہوں‌ کے کتنی تنگی اور سختی کا وقت گزارا اور اس وقت میں کن کن نے ان کی مدد کی. جویریا عباسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں‌نے کیرئیر کی شرعات کی تھی اس وقت میرے پاس بہت زیادہ پسیے نہیں ہوتے تھے، یہاں تک کہ جب میں شروع کے ڈرامے کررہی تھی تو میرے پاس بہت کم پیسے ہوتے تھے. مجھے یاد ہے کہ اداکارہ صائمہ قریشی کے ساتھ ایک ڈرامہ کررہی تھی ہم دونوں کے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے صرف ایک سو روپیہ روزانہ کا ہوتا تھا جس

    میں ہم اپنا آنا جانا کرتے تھے. اس سیٹ پر اداکارہ زارا اکبر بھی تھیں جن کے پاس اس وقت کافی پیسہ تھا اور وہ سیٹ پر کھانا منگواتی تھیں وہ ہمینں کھلایا کرتی تھیں ہمیں‌تھوڑی شرم بھی آتی تھی کہ ہم تو انہیں کھلا نہیں سکتے تو کھائیں کیسے، لیکن مجھے آج تک یاد ہے کہ انہوں نے اس وقت اس سلسلے میں بہت مہربانی کی . جویریا نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ خوش رہنے کی کوشش کی ہے چاہے میرے پاس کچھ ہے یا نہیں ہے. یاد رہے کہ جویریا عباسی کا شمار پاکستان کی نامور اور باصلاحیت اداکارائوں میں ہوتا ہے.

  • فرحان سعید کو پاک انڈیا کرکٹ پر دیا جانے والا بیان پڑ گیا مہنگا

    فرحان سعید کو پاک انڈیا کرکٹ پر دیا جانے والا بیان پڑ گیا مہنگا

    جیسا کہ کرکٹ کا جنون ہر پاکستانی کو ہے اداکار فرحان سعید بھی ان لوگوں‌میں سے ایک ہیں‌جنہیں‌کرکٹ حد درجہ جنون ہے فرحان کرکٹ کو بہت زیادہ فالو کرتے ہیں . جیسا کہ آج کل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جاری ہے اس میں انڈیا اور پاکستان کا میچ ہوا اس میچ میں پاکستان کو شکست ہو گئی جس پر پاکستانیوں کا دل بہت برا ہوا. لیکن فرحان سعید کرکٹ کے حوالے سے ایک بیان دیکر پھنس گئے ہیں انہوں نے حال ہی میں‌کہا تھا کہ پاکستانیوں کو بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے بائیکاٹ کرنا چاہیے.ان کے اس مشورے کے بعد ان سے ہو گئے ہیں ان کے بھارتی پرستار

    ناراض. فرحان سعید کے ایسے مشورے کے بعد ان کے ایک بھارتی مداح نے سوشل میڈیا پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کو بہت پسند کرتا ہوں لیکن آپ سے زیادہ اپنے وطن سے محبت کرتا ہوں لیکن آپ نے جو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے اس نے دل توڑ دیا ہے اس پر فرحان سعید کو اپنے ہی بیان کی وضاحت دینا پڑ گئی ہے فرحان نے اپنے ناراض بھارتی مداح سے کہا ہے کہ میں‌ نے اگر بھارت سے میچ نے کھیلنے کی بات کی ہے تو یہ چیز بھارتی کرکٹ بورڈ کے لئے کہی ہے جو کھیل میں سیاست کو لاتاہے. انہوں نے کہا کہ میں بہت عزت کرتاہوں اپنے بھارتی مداحوں کیوہ مجھے بہت پیار دیتےہیں‌.

  • کیا ریشم نے کیا فواد خان کی اہلیہ کو نظرانداز ؟

    کیا ریشم نے کیا فواد خان کی اہلیہ کو نظرانداز ؟

    لالی وڈ کی معروف اداکارہ ریشم جو کہ لیجنڈ‌آف مولا جٹ میں فواد خان کی ماں کا کردار کرتی نظر آرہی ہیں . ریشم نے فلم کے پریمئیر سے قبل ایک بار بھی زکر نہیں‌کیا کہ انہوں نے فواد خان کی ماں کا کردار ادا کیا ہے. جب ریشم فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمئیر پر پہنچیں تو وہاں سب حیران رہ گئے جب انہوں نے کہا کہ میں نے فلم میں ایک کردار کیا ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے بتانے سے منع کیا گیا تھا. اس پریمئیر میں‌فواد خان کے ساتھ ان کی اہلیہ صدف خان بھی موجود تھیں . ریشم جب آئیں تو انہوں نے ان کو خوش ہو کر ویلکم کیا. اوران لمحات کی وڈیوز

    سوشل میڈیا پر موجود ہیں جو کہ کافی وائرل بھی ہو رہی ہیں، جو وڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریشم فواد خان اور ان کی اہلیہ صدف کی طرف بڑھتی ہیں صدف انہیں مسکرا کر ویلکم کہتی ہیں کہ لیکن ریشم ان کو نظر انداز کرکے اپنی توجہ صرف فواد پر بھی مرکوز رکھتی ہیں ان کے اس عمل سے سامنے کھڑی صدف چہرے کے تاثرات کچھ ایسے دیتی ہیں کہ صاف پتہ لگتا ہےکہ ریشم کا اس طرح‌سے انہیں‌نظر انداز کرنا پسند نہیں آیا . جبکہ سوشل میڈیا صارفین دلچپسپ تبصرے کررہے ہیں.

  • ثبوت کے باوجود فیروز خان کا اہلیہ پر تشدد کی تردید

    ثبوت کے باوجود فیروز خان کا اہلیہ پر تشدد کی تردید

    اداکار فیروز خان جوہیں آج کل خاصی تنقید کی زد میں ، شوبز انڈسٹری میں ان کے خلاف ایک غم و غصہ پایا جاتا ہے کیونکہ ان کی سابقہ اہلیہ نے ان کے تشدد کے ثبوت پیش کر دئیے ہیں یہ ثبوت منظر عام پر آنے کے بعد فیروز کے مداح اور ان کے شوبز کے ساتھی ان کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں. کل تک فیروز خان نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن آج وہ بول پڑے ہیں اور انہوں نے ایسے تمام الزامات کی تردید کر دی ہے جو ان کے ساتھ منسوب کئے جا رہے ہیں، خصوصی طور پر انہوں نے تشدد کرنے کے الزام کو

    یکسر رد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ میں انسانی حقوق پر مکمل یقین رکھتا ہوں میں سمجھتا ہوں کہ ہر انسان کے کچھ بنیادی حقوق ہوتےہیں لہذامیں نے کبھی بھی اپنی سابقہ اہلیہ پر ظلم اور تشدد نہیں‌کیا. جو لوگ میرے خلاف سوشل میڈیا پر پراپگینڈا کررہے ہیں میں ان کے خلاف قانونی کاروائی کروں گا اور میری لیگل ٹیم اس سلسلے میں متحرک ہو گئی ہے. فیروز خان کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر جو بھی تصاویر شئیر کی جا رہی ہیں وہ جھوٹی ہیں ان پر یقین نہ کیا جائے کیونکہ میں نے کبھی بھی ایسا نہیں کیا.

  • خلیل الرحمان قمر نے مریم نواز کو سنا دی کھری کھری

    خلیل الرحمان قمر نے مریم نواز کو سنا دی کھری کھری

    معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کے بعد مریم نواز نے کسی کی ٹویٹ جس میں لکھا تھا ”کہنا تو نہیں چاہتا تھا مگر یہ فتنہ عمران اور اس کے یوتھیوں کے لیے خبر ،یہ اینکر کہتا تھا کہ نوازشریف نے اپنی مرحومہ ماں کو پارسل کرکے بھیجا ہے اس اینکر نے بہت پروگرام کیے جس میں دوسروں کی بیماری اور موت کا مذاق اڑایا آج دیکھیں وہ وقت خود اس پر آگیا”
    اس ٹویٹ پر مریم نواز نے لکھا کہ ” مجھے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ ایک سبق ہے جسے ہم سب کو اپنانا چاہیے”. مریم نواز کی اس ٹویٹ پر ری ایکشن دیتے ہوئے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ” میں دس ہزار لعنت بھیجتا ہوں ایسی طنز کے اوپر، پھٹکار ایسی عورت کے منہ پر، حرام کی پلی. اس

    خبیث عورت کو ان مائوں کے گھروں میں لیکر جائیے جن کے بیٹے شہید ہوئے اور لعنت ان لوگوں پر جو اس ٹویٹ کو سپورٹ کرتے ہیں. ایسی کی تیسی تمہاری” .
    مریم نواز کی ٹویٹ پر جب ہر طرف سے تنقید ہوئی تو انہیں معافی مانگنی پڑی اور انہوں نے کہا کہ ”میں ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر رہی ہوں اور اس سے متاثرہ افراد کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں جو میرا ارادہ کبھی نہیں تھا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ کبھی کسی کو اس تکلیف سے نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعائیں” .

  • پریانکا چوپڑہ کا دورہ افریقہ، بولیں دعا ہے دوبارہ جائوں تو وہاں حالات ٹھیک ہوں

    پریانکا چوپڑہ کا دورہ افریقہ، بولیں دعا ہے دوبارہ جائوں تو وہاں حالات ٹھیک ہوں

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے حال ہی میں افریقہ کا دورہ کیا ہے. اس دورے کی یہ بہت ساری یادیں لیکر واپس ممبئی لوٹی ہیں‌. پریانکا چوپڑہ جب افریقہ سے واپس آئیں تو اس کے بعد انہوں نے ایک انٹرویو دیا اس انٹرویو میں ان سے اس دورے کے بارے میں سوالات ہوئے تو انہوں نے جن دو باتوں‌پربات کی وہ یہ ہیں کہ ایک تو انہوں نے کہا کہ وہاں‌کے لوگ بہت خوش دل نرم مزاج اور پرجوش ہیں وہ اپنے مہمانوں کی عزت کرتے ہیں اور ایسے ملتے ہیں‌ کہ ایسا لگتا ہے جیسے کوئی اپنا مل رہا ہے. دوسرا یہ کہ وہاں کے حالات ایسے ہیں کہ دل پریشان ہو

    گیا ، میں گھانا کے علاقے میں‌گئی وہاں پر میں نے بہت سارے بچوں‌کو پریشان حال میں دیکھا بھوکے پیاسے دیکھا. میں یہ دیکچھ کر بہت پریشان ہوئی ، بطور ماں‌میں یہ سوچتی ہوں کہ اگر میرا بچہ بھوکا ہو اور میرے پاس اسکو کچھ دینے کو نہ ہو تو میری کیا حالت ہوگی، بس ایسے ہی حالات میں‌وہاں مائیں دیکھیں. پریانکار چوپڑہ نے کہا کہ مجھے دوبارہ موقع ملا تو میں‌یقینا افریقہ جائوں گی لیکن میری دعا ہے کہ اب جب بھی میں وہاں جائوں وہاں‌کے حالات اچھے ہوں جو کچھ میں نے دیکھا ہے جن تکالیف میں وہاں کی مائوں کو دیکھا ہے وہ ان میں نہ ہوں.

  • عرفی جاوید پھنس گئیں مشکل میں

    عرفی جاوید پھنس گئیں مشکل میں

    سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے جانی جانے والی عرفی جاوید آخر کار پھنس گئی ہیں مشکل میں. تفصیلات کے مطابق حال ہی میں عرفی جاوید ایک میوزک وڈیو میں دکھائی دی ہیں ” ہائے ہائے یہ مجبوری ” .اس وڈیو میں عرفی جاوید نے بولڈ اور نہایت ہی مختصر کپڑے زیب تن کئے ہیں . اس وڈیو کے بعد ان پر خاصی تنقید کی جا رہی ہے .عرفی جاوید کی بولد ڈریسنگ کو لیکر یہ پھنس گئی ہیں مشکل میں ، انہیں اب قانونی کاروائی کا سامنا ہے. یاد رہے کہ عرفی جاوید عموما بھی ایسا ہی لباس پہنتی ہیں کہ جس کو دیکھ کر ہر آنکھ دنگ رہ جائے.

    عرفی کے خلاف پہلے بھی بہت بار آواز اٹھائی جا چکی ہےاور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان پر اس قسم کے لباس پہننے کی پابندی عائد کی جائے. عرفی جو کہ راکھی ساونت کی بہت اچھی دوست ہیں راکھی سے جب ان کی بولڈ ڈریسنگ کے حوالے سے سوال ہوا تھا تو انہوں نے کہا کہ ہر شہری یہاں ہمارے ملک میں آزاد ہے تو کیوں عرفی کی ڈریسنگ پر میں تنقید کروں اسکی جو مرضی ہے وہ ، وہ پہن سکتی ہے ہم کون ہوتےہیں ان کو روکیں. دوسری جانب عرفی کا بھی یہی کہنا ہے کہ میرا جو دل کرے گا وہی پہنوں گی.

  • فواد شادی شدہ نہ ہوتے تو انکے ساتھ تعلقات بڑھاتی سونم باجوہ

    فواد شادی شدہ نہ ہوتے تو انکے ساتھ تعلقات بڑھاتی سونم باجوہ

    فواد خان نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی خواتین کو بھی بہت پسند ہیں. فواد خان کو نوجوان لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد بے حد پسند کرتی ہے. ان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے سو کروڑ کا بزنس کر لیا ہے یوں فواد خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ نمبر ون ہیں اور نمبر ون کی پوزیشن پر ہی رہیں گے. بھارتی اداکارہ سونم کپور ہو یا سونم باجوہ ہر کوئی فواد خان کی دیوانی ہے. حال ہی میں‌بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے کہا ہے کہ وہ فواد خان کی بہت بڑی مداح ہیں ان کو بہت پسند کرتی ہیں. انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر فواد خان شادی

    شدہ نہ ہوتے تو میں ان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھاتی ان کے ساتھ دوستی کرتی. انہوں نے یہ بھی کلئیر کیا کہ وہ شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات بنانے اور دوستی کرنے کو بہت اچھا نہیں سمجھتیں لیکن فواد انہیں‌بے حد پسند ہے. اگر شادی شدہ نہ ہوتے تو میں ان سے تعلقات بنانے کے بارے میں ضرور سوچتی اور کوشش بھی کرتی . یاد رہے کہ بھارتی اداکارائیں فواد خان کو نہ صرف پسند کرتی ہٰیں بلکہ ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں.اس لسٹ میں‌ بالی وڈ کی نامور اداکارائوں کے نام شامل ہیں.