Baaghi TV

Category: شوبز

  • حمزہ علی عباسی نے مولا جٹ کے وڈیو کلپس بناکر شئیر کرنے والوں‌ کو کر دیا خبردار

    حمزہ علی عباسی نے مولا جٹ کے وڈیو کلپس بناکر شئیر کرنے والوں‌ کو کر دیا خبردار

    عمارہ حکمت اور بلال لاشاری نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے سینما میں‌بنائی گئی وڈیوز کے کلپس شئیر کرنے والوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ایسا نہ کریں لیکن ایسا مسلسل ہوتا رہا ، آخر کار عمارہ حکمت کو سخت ایکشن لینا پڑا. اب آگئے ہیں حمزہ علی عباسی بھی میدان میں انہوں نے بھی اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایسا کرنے والوں‌کو خبردار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا. یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمئیر میں شرکت نہیں کی تھی کیونکہ وہ بیمار تھے لیکن وہ مسلسل اپنی فلم کی تشہیر سوشل میڈیا پر کررہے ہیں اور اپنے مداحوں کو متحرک بھی کررہے ہیں کہ وہ سینما گھروں میں جا کر فلم دیکھیں.

    تاہم مسلسل فلم کے وڈیو کلپس سوشل میڈیا پر اپلوڈ کئے جا رہے ہیں. اس فلم کو پاکستان سمیت دنیا کے تیس ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے.فلم کو دیکھنے کےلئے بھارتی شائقین بھی خاصے پرجوش نظر آتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے ایسا ہونا فی الحال ممکن نہیں ہے. فلم کی پوری کاسٹ خاصی تعریفیں سمیٹ رہی ہے. فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی جوڑی کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور کہا جا سکتا ہے کہ یہ فلم اس سال کی سب سے بڑی پاکستانی ہٹ ہے.

  • کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کی 10 ویں سالگرہ

    کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کی 10 ویں سالگرہ

    بالی وڈ کی مشہور شخصیات کی شادیاں ہمیشہ سے ہی سب کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں، بالی وڈ کی کچھ شادیاں ایسی رہی ہیں جن کا بے حد چرچا رہا. کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی بھی ایسی ہی تھی جس کا بہت چرچا رہا، شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑی کی شادی پر ان کے مداح بہت خوش تھے اکتوبر 2012 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھے. کرینہ اور سیف کی شادی کو دس سال کا عرصہ بیت گیا ہے. اس خوبصورت جوڑے کے دو بیٹے ہیں. کرینہ اور سیف علی خان کی شادی میں ان کے دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی. کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی شادی میں کینیا، لندن، مسقط، دبئی اور سوئٹزرلینڈ سے ان کے دوستوں نے

    شرکت کی. اپنی شادی پر کرینہ کپور خان نے ایک شاندار شرارہ کا انتخاب کیا جو نسل در نسل منتقل ہوتا رہا۔ یہ اصل میں شرمیلا ٹیگور کی ساس ساجدہ سلطان کا تھا اور درحقیقت شرمیلا نے اسے 1962 میں اپنے نکاح پر پہنا تھا.یاد رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی ملاقات فلم ٹشن کے سیٹ پر ہوئی کام کے دوران ان کی نزدیکیاں‌بڑھیں تو دونوں نے شادی کر لی اور کرینہ کپور نے ہمیشہ کے لئے شاہد کپور کو خدا حافظ کہہ دیا .

  • ڈریم گرل ہیما مالنی کی 5 مشہور فلمیں

    ڈریم گرل ہیما مالنی کی 5 مشہور فلمیں

    بھارتی فلم انڈسٹری کی ڈریم گرل ہیما مالنی آج 74 سال کی ہو گئی ہیں۔ہیما مالنی کا کیرئیر چھ دہائیوں پر محیط ہے اس دوران انہوں نے لازوال فلموں میں کام کیا اور خوب داد سمیٹی. ان کا شمار ہندی فلم انڈسٹری کی ان ہیروئنز میں ہوتا ہے جو صحیح معنوں میں فلمی شائقین کے دلوں‌پر راج کررہی ہیں. ڈریم گرل کہلائی جانے والی اداکارہ ہیما مالنی کی سالگرہ کے موقع پر ہم آپ کو ان کی پانچ بہترین فلموں کی یاد دلا رہے ہیں. پہلے نمبر ہر پے ان کی فلم سپنوں کا سوداگریہ فلم 1968 میں ریلیز ہوئی تھی بنیادی طور پر اسی فلم سے مالنی نے ہندی فلم انڈسٹری میں‌ڈیبیو کیا اس میں ان کے ساتھ راج کپور، تنوجا اور نادرا جیسے اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔دوسرے نمبر پر ہے ان کی فلم

    جانی میرا نام یہ فلم 1970 میں ریلیز ہوئی یہ ایک کرائم تھرلر تھی جسے وجے آنند نے ڈائریکٹ کیا تھا اس میں ہیما مالنی کے ساتھ دیو آنند اور پران نے اہم کردار ادا کئے تھے. تیسرے نمبر پر ان کی فلم ہےستے پہ ستہ جو کہ 1982 میں‌ریلیز ہوئی تھی اسے راج این سپی نے ڈائریکٹ کیا تھا اس فلم میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن،امجد خان، رنجیت کور، اور سچن پلگونکر نے مرکزی کردار ادا کئے تھے. چوتھے نمبر پر ہے ان کی فلم شعلے جو کہ 1975 میں ریلیز ہوئی تھی اس فلم میں موجود ہر آرٹسٹ کو اس فلم نے سٹار بنا دیا. اس میں ہیما مالنی نے بسنتی کا کردار نبھایا .
    پانچویں نمبر پر ہے ان کی فلم ہے باغبان جو کہ 2003 میں ریلیز ہوئی اس فلم کو روی چوپڑا نے ڈائریکٹ کیا تھا.یہ ایک فیملی ڈرامہ تھی جسے شائقین نے بہت پسند کیا .

  • ہیما مالنی 74 برس کی ہو گئیں

    ہیما مالنی 74 برس کی ہو گئیں

    ہیما مالنی بالی وڈ اداکارہ، ہدایت کار، پروڈیوسر، اور سیاست دان ہیں۔ ہیما مالنی بنیادی طور پر ہندی فلموں میں اپنے کام کے لیے مشہور ہیں۔ہیما مالنی نے فلمی سفر کا آغاز 1963 میں تامل فلم ادھو ساتھیام سے کیا۔اس کے بعد انہوں‌نے ہندی فلموں کا رخ کیا. ہندی فلموں میں انہوں نے نامور ہیروز کے ساتھ کام کیا یہاں تک کہ وہ شمی کپور کے ساتھ بھی ہیروئین آئیں. انہوں‌ نے اداکار دھرمیندر کے ساتھ 1980 میں شادی کی. ہیما مالنی کو ڈریم گرل کے خطاب سے بھی نوازا گیا .ہیما مالنی نے کامیڈی سنجیدہ ہر طرح کی فلم میں کام کیا. اداکارہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز

    سے بھی نوازا گیا ، بہترین اداکارہ کے فلم فئیر اورفلم فئیر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ جیتنے والی اس اداکارہ کو پدم شری سے بھی نوازا گیا جو حکومت ہند کی طرف سے دیا جانے والا چوتھا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے۔ان کی مشہور فلموں میں سیتا اور گیتا ، کرانتی ، جانی میرا نام ، دھرما تما ، ستے پہ ستہ ، چرس ، قدرت ، راجہ رانی ، تری شول ، دوستی ، امیر غریب ، آزاد ، قدرت کا قانون ، لال پتھر ، بندش ، ماں و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. 2003 سے 2009 تک، مالنی کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے نمائندے کے طور پر راجیہ سبھا، پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے لیے منتخب کیا گیا۔ 2014 میں مالنی لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئیں۔ مالنی خیراتی اور سماجی کاموں میں شامل رہی ہیں۔ فی الحال، مالنی انٹرنیشنل سوسائٹی فار کرشنا کانسینس کی تاحیات رکن بھی ہیں.

  • مولاجٹ کی لیڈنگ لیڈی حمائمہ ہے ماہرہ نہیں، سوشل میڈیا صارف کے تبصرے سے ماہرہ ہوئیں متفق

    مولاجٹ کی لیڈنگ لیڈی حمائمہ ہے ماہرہ نہیں، سوشل میڈیا صارف کے تبصرے سے ماہرہ ہوئیں متفق

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو وہ لوگ بھی دیکھنے جا رہے ہیں جنہوں نے سال ہا سال سے سینما گھر کا رخ نہیں کیا. وہ لوگ بھی اس فلم کو دیکھ رہے ہیں جو اپنی زندگی اور کاموں میں خاصے مصروف ہیں. جو جو بھی اس فلم کو دیکھ کر آرہا ہے وہ سوشل میڈیا پر تبصرے کررہا ہے. ایسے ہی تبصرے زوروشور سے جاری ہیں. گزشتہ شب لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی نے فلم دیکھی اسکے بعد انہوں نے تھریڈ کی صورت میں ٹویٹر پر اپنا ریویو دیا. اس ریویو میں انہوں نے وہ لکھا جو انہوں نے فلم دیکھ کر محسوس کیا. انہوں نے جہاں بہت کچھ لکھا وہاں یہ بھی لکھا

    کہ فلم کی لیڈنگ لیڈی حمائمہ ملک ہیں ماہرہ خان نہیں. انہوں نے یہ بات ماہرہ خان کو ٹیگ کرکے لکھی. ماہرہ خان نے ان کے اس ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جی ایسا ہی ہے. اور ساتھ میں دل والا ایمو جی بھی بنایا. یوں ماہرہ خان نے بھی تسلیم کیا کہ فلم میں حمائمہ ملک کا کردار ماہرہ خان سے زیادہ مضبوط اور نوٹس کیا جانے والا ہے. یاد رہے کہ فلم کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جہاں جہاں ریلیز ہوئی ہے پسند کیا جا رہا ہے .

  • نرگس فخری بالی وڈ میں واپس لوٹ آئیں

    نرگس فخری بالی وڈ میں واپس لوٹ آئیں

    بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری جنہوں نے نہایت کم عرصے میں اپنا ایک مقام بنایا انہوں نے راک سٹار اور ایم ایس دھونی جیسی بڑی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن اچانک نرگس کی زندگی میں ایک ایسا موڑ آیا کہ انہوں نے بالی وڈ سے کنارہ کشی کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنی فیملی کے پاس امریکہ چلی گئیں . لیکن بہت جلد ہی انہوں نے دوبارہ بالی وڈ کا رخ کر لیا ہے. کہا جا رہا ہے کہ نرگس فخری ایک بار پھر بالی وڈ کی فلموں میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے کے لئے تیار ہیں . نرگس فخری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ جب وہ بالی وڈ میں ئئی نئی آئیں تھیں انہیں‌نہیں‌معلوم تھا کہ انہیں‌کیسے رہنا ہے کیسے لوگوں سے بات کرنی ہے میں ہر بات صاف دل

    سے کر دیتی تھی جس کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوا. انڈسٹری میں‌رہتے ہوئے بعض اوقات آپ کو ایسے لوگوں سے بھی بات کرنی پڑتی ہے جن کو آپ نا پسند کرتے ہیں.مجھے یہ چیزیں سمجھنے میں کافی وقت لگا. نرگس فخری نے اس انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ بالی وڈ میں رہتے ہوئے انہیں ڈپریشن ہونے لگا تھا اس لئے وہ اپنی فیملی کے پاس واپس چلی گئیں تھیں. یاد رہے کہ نرگس فخری نے دوبارہ بالی وڈ میں جو واپسی کی ہے وہ کس فلم سے واپسی کر رہی ہیں کیا کردار ادا کررہی ہیں اس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں .

  • عمارہ حکمت نے مولا جٹ کی وڈیوز یوٹیوب سے ہٹوا دیں

    عمارہ حکمت نے مولا جٹ کی وڈیوز یوٹیوب سے ہٹوا دیں

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ سینما گھروں میں شانداربزنس کررہی ہے. لوگوں کی بڑی تعداد ہر شو کو دیکھ رہی ہے. فلم کی پوری ٹیم فلم کی کامیابی سے کافی خوش ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا کریز دیکھتے ہوئے بہت سارے شائقین نے سینما میں بیٹھ کر فلم دیکھنے کے دوران کچھ سینز ریکارڈ کرکے اپنے اپنے یوٹیوب اور سوشل میڈیا اکائونٹس پر ڈالے. اس خلاف ورزی پر عمارہ حکمت نے لیا ایک سخت ایکشن اور ان تمام یوٹیوبرز کی وڈیوز ڈس ایبل کروا دیں جنہوں نے سینما میں بیٹھ کر سینز ریکارڈ کئے. عمارہ حکمت نے اس حوالے سے ایک پوسٹ بھی لگائی کہ میں سخت ایکشن لے رہی ہوں اور اب تک اتنے چینلز سے فلم کا مواد ہٹوا چکی ہوں. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ

    پاکستان کی حالیہ وقتوں کی ایک ایسی فلم بن گئی ہے جس نے ریکارڈ توڑ بزنس کرنے کے ساتھ سب سے زیادہ سکرینز حاصل کی ہیں. عمارہ حکمت اور ڈائریکڑ بلال لاشاری شائقین کا لہو گرمانے کے لئے سینما گھروں میں‌پہنچ رہے ہیں . جبکہ فواد خان اور ماہرہ خان خاصے خوش ہیں. فلم میں کوئی گیت نہیں ہے لیکن میوزک پر ایک ڈانس پرفارمنس ہے جسے شائقین بہت پسند کررہے ہیں. فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی جوڑی کو بہت سراہا جا رہا ہے. دوسری طرف ماہرہ خان اور فواد خان کی کیمسٹری کو بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے.

  • میں ساس بہو والے ڈرامے نہیں کر سکتی کروانا ہے تو کچھ اچھا کام کروائیں حمائمہ ملک

    میں ساس بہو والے ڈرامے نہیں کر سکتی کروانا ہے تو کچھ اچھا کام کروائیں حمائمہ ملک

    اداکارہ حمائمہ ملک جنہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ‌ میں دارو نتنی کا کردار ادا کیا ہے انہیں ہر طرف سے بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے. انہوں نے دارو نتنی کے کردار میں ثابت کیا ہےکہ اگر سچ میں دارو نتنی ہوتی تو شاید وہ ایسی ہی ہوتی. حمائمہ ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد انہوں نے ایک ڈرامہ کیا ہے جس کانام ہے جندو اسے انجم شہزاد نے ڈائریکٹ کیا ہے. اور بہت ہی خوبصورت انداز میں لکھا گیا ہے ایسے ڈرامے کرکے مجھے فخر ہوتا ہے اور فخر ہوتا ہے ایسے ڈائریکٹرز اور رائٹرز پہ. میں‌ نے یہ ڈرامہ تین ماہ تک ریگستان میں شوٹ کیا.اب ایسے ڈرامے کرنے کے بعد میں تو بالکل بھی ساس بہو والے ڈرامے نہیں کر سکتی.

    میں‌نے ایک ڈرامہ سائن کیا جس میں پہلے دن سیٹ پر گئی تمام دن ڈائننگ ٹیبل کے ہی سین ہوتے رہے میں
    تو اکتا گئی اور ڈرامہ چھوڑ کر واپس آگئی ، ہمارے ڈرامے ان چیزوں سے باہر ہی نہیں نکل رہے بہو کو ساس نے تھپڑ مار کر گھر سے باہر نکال دیا ، بھابھی کو دیور سے پیار ہو گیا دیور کو جیٹھانی سے پیار ہو گیا ، کیا ہے یہ سب ؟ میں یہ سب کچھ نہیں کر سکتی اگر مجھ سے کام لینا ہے تو مختلف ہو اور جو کرنے کے قابل ہو وہ مجھے آفر کریں میں ضرور کروں گی.

  • انڈسٹری کےلئے حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر جوائنٹ ونچرکرے حیدر سلطان

    انڈسٹری کےلئے حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر جوائنٹ ونچرکرے حیدر سلطان

    سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان جنہوں نے حال ہی میں دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے پریمئیر میں شرکت کی، انہوں نے فلم کو خاصا سراہا اور کہا کہ یہ فلم پنجابی سینما کو مضبوط بنانے کےلئے اہمیت کی حامل ہے. حیدر سلطان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری نے ہمیشہ اپنے پائوں پر خود کھڑے ہونے کی کوشش کی کسی بھی حکومت نے اس کی سرپرستی نہیں کی حالانکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ انڈسٹری کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر جوائنٹ ونچر کرے لیکن ایسا ہوتا نظر نہیں آتا. حیدر سلطان نے کہا کہ ہمارے پاس بہت کم بجٹ ہوتے ہیں وسائل بھی محدود ہوتے ہیں ، محدود وسائل کے ساتھ فلمیں بنانا بہت بڑی بہادری ہے. ہم کم وسائل اور بجٹ میں بہترین فلمیں تیار کر رہے ہیں.

    حیدر سلطان نے کہا کہ پنجابی سینما کو سپورٹ کی بے حد ضرورت ہے اور یہ سپورٹ سب سے پہلے آرٹسٹوں کو خود دینی ہو گی وہ فلمیں کریں کام کریں، کام کرنے کی حامی بھریں اگر ہر کوئی اپنی اپنی جگہ بیٹھا رہے گا تو پنجابی سینما تو جوں کا توں رہے گا . یاد رہے کہ حیدر سلطان راہی پجابی فلموں کے اداکار ہیں ان کی رواں برس اشتہاری ڈوگر ریلیز ہوئی تھی جس نے اچھا بزنس کیا تھا اور حیدر سلطان نے اس فلم کی کامیابی کا جشن بھی منایا تھا .

  • بڑی تعداد میں میری فلمیں دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہوئیں صائمہ نور

    بڑی تعداد میں میری فلمیں دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہوئیں صائمہ نور

    پنجابی فلموں‌کی اداکارہ صائمہ نور جو نہ صرف کم کم بولتی ہیں بلکہ انٹرویوز بھی کم کم ہی دیتی ہیں. بہت مشکل سے ہی ان کا کہیں کوئی انٹرویو دیکھنے کو ملتا ہے. اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ میری فلمیں بار بار سینما گھروں کی زینت بنیں. اور شاید میں ہی واحد اداکارہ ہوں جس کی پرانی فلمیں بار بار سینما گھروں میں‌لگیں. صائمہ نور نے کہا کہ جو فلمیں بن رہی ہیں وہ بہت اچھی ہیں. انڈسٹری کو نئے خون اور وژن کی ضرورت ہے. فلمیں تسلسل سے بنتی رہیں تو فلمی صنعت کی بحالی زیادہ دور نظر نہیں آتی. صائمہ نور نے کہا کہ ہمارے پاس نہ صرف باصلاحیت اداکار ہیں بلکہ باصلاحیت ڈائریکٹر ،رائٹر ٹیکنینشنز ہیں بس مواقع اور وسائل کی کمی

    نظر آتی ہے. میں دیکھ رہی ہوں کہ پچھلے کچھ عرصے سے مسلسل فلمیں بن رہی ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہے، اگر یہ سلسلہ اسی طرح سے چلتا رہا تو فلم انڈسٹری بحرانی کیفیت سے جلد نکل آئیگی اور پاکستان فلم انڈسٹری کا ستارہ پھر سے چمکے گا. انہوں نے کہا کہ مجھے جب جب اچھے کردار ملیں گے میں لازمی کروں گی. ایسا نہیں ہے کہ میں اداکاری سے دور ہو گئی ہوں بس اچھے سکرپٹ کے انتظار میں زرا دیر ہوجائے تو الگ بات ہے ورنہ اداکاری تو میری اولین ترجیح ہے اور رہے گی.