Baaghi TV

Category: شوبز

  • حدیقہ کیانی سیلاب زدگان کےلئے پکے گھر بنائیں گی

    حدیقہ کیانی سیلاب زدگان کےلئے پکے گھر بنائیں گی

    پاکستان میں حالیہ سیلاب نے تباہی پھیر کر رکھ دی ہے کئی گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گئے ، مال مویشی سب کچھ پانی میں بہہ گیا ، کھیت کھلیان سب اجڑ گئے. ایسے میں سب پاکستانی مل کر اپنے سیلاب زدگان بہن بھائیوں کی مدد کررہے ہیں. آرٹسٹ بھی سیلاب زدگان کی مدد کررہے ہیں ان میں اگر دیکھیں‌ تو حدیقہ کیانی ہمیں‌سب سے آگے نظر آتی ہیں انہوں‌ نے سر توڑ کوشش کی ہے کہ سیلاب زدگان کو سر چھپانے کےلئے جگہ مل جائے. اس کوشش میں وہ کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہیں کیونکہ انہوں‌نے عارضی طور پر تو ٹینسٹس سیلاب متاثرین کو دئیے ہیں لیکن اب وہ ان کے لئے پکے گھر بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں. حدیقہ کیانی نے حال ہی میں ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے اس میں‌

    انہوں‌ نے کہا ہے کہ میں آپ سب کے پیار محبت اور ٹرسٹ کا بے حد شکریہ ادا کرتی ہوں، میں‌نے ارادہ باندھا ہے کہ میں اب اپنے سیلاب زدگان بہن بھائیوں کو پکے گھر بنا کر دوں تاکہ وہ اپنی زندگیاں سکون سے بسر کر سکیں. آپ لوگ پکے گھر بنانے کے ضمن میں‌ میری مدد کریں ، مجھے یقین ہے کہ آپ کی مدد اور اللہ کی رضا سے ہم اس مقصد میں کامیاب ہوں گے. ہم پکے گھر بنانے کا سلسلہ تمبو سے شروع کریں گے آرمی ہمیں کافی سہولیات فراہم کررہی ہے لیکن آپ لوگوں‌ کی مدد کی ضرورت ہے . حدیقہ کیانی نے کہا کہ میری بھتیجی شازے اسلم نے ایک کو اکائونٹ بنایا ہے اس میں پاکستانی اور ، اورسیز پاکستانی فنڈز بھیجیں تاکہ ہم مل کر سیلاب زدگان کو چھت دے سکیں.

  • میں نے غلطی کی معافی بھی مانگی لیکن مجھے معافی نہیں ملی ریشم کا گلہ

    میں نے غلطی کی معافی بھی مانگی لیکن مجھے معافی نہیں ملی ریشم کا گلہ

    لالی وڈ اداکارہ ریشم جن کی گزشتہ دنوں‌ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ دریا میں مچھلیوں کو کھانا ڈال رہیں تھیں اور ساتھ ہی انہوں‌ نے پانی میں‌پلاسٹک کا شاپر بھی پھینک دیا ان کے ایسا کرنے کے بعد ان کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرول کیا گیا اور کہا گیا کہ ریشم ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہیں.ریشم پر ہر طرف سے خاصی تنقید کی گئی ریشم نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اور اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے سب سے معافی مانگی اور ایک وڈیو جاری کرکے کہا کہ یہ میرے کیرئیر کی میری پہلی غلطی ہے مجھے معاف کردیں لیکن اس کے بعد بھی وہ ٹرول ہو تی رہیں. ریشم نے اب کیا ہے گلہ ان کا کہنا ہے کہ میں‌ نے اپنے کیرئیر میں یہ پہلی غلطی کی اس پر معافی بھی

    مانگی لیکن مجھے معافی نہ ملی. میرا دل اس لئے بھی دکھا کہ میرے ساتھ جن لوگوں‌نے میرے ساتھ کام کیا یا شوبز انڈسٹری کے کسی ایک فنکار نے میرے حق میں ایک ٹویٹ نہ کیا میرا ساتھ نہ دیا اور یہ نہ کہا کہ ریشم اچھی عورت ہے اچھی اداکارہ ہے اس سے غلطی ہوئی اس نے معافی مانگ لی. لیکن کسی نے بھی ایسا نہ کیا. اپنے وڈیو پیغام میں‌ریشم نے کہا کہ میرا ساتھ میری صرف ایک ساتھی فنکارہ علینہ خان نے دیا انہوں‌ نے اس سارے پیریڈ میں میرا ساتھ دیا اور میرا حوصلہ بلند رکھا میں‌ان کی بہت زیادہ شکر گزار ہوں اور جنہوں‌نے ساتھ نہیں دیا ان سے یہی کہوں گی کہ ٹھیک ہے آپ نے میرا ساتھ نہیں دیا لیکن برا وقت سب پر آتا ہے کوئی نہیں.

  • وہ وقت گیا جب میری دال روٹی فلمسازوں کے سر چلتی تھی ناصر ادیب کا دو ٹوک بیان

    وہ وقت گیا جب میری دال روٹی فلمسازوں کے سر چلتی تھی ناصر ادیب کا دو ٹوک بیان

    معروف مصنف ناصر ادیب جنہوں‌ نے درجنوں پنجابی فلمیں لکھیں اور ان کی ہر دوسری فلم سپر ہٹ ہوئی ، سلطان راہی اور مصطفی قریشی کی جوڑی کو بنانے والا یہ مصنف آج تک لکھ رہا ہے اور نوجوان نسل کے فلمساز ان کے لکھے ہوئے پر اعتبار کرتے ہیں، پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے ناصر ادیب سے اپنی فلم لکھوائی. ناصر ادیب نے گزشتہ رات پنجابی فلم کنڈی نہ کھڑکا کے پریمئیر میں شرکت کی اور وہاں انہوں‌ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ دور گیا جب میری دال روٹی فلمسازوں کے سر پر

    چلتی تھی یہ جتنا پیسہ دیتے تھے میں اتنے میں ہی ان کو کہانی لکھ کر دے دیا کرتا تھا. اب تو اگر مجھ یہ سے یہ لوگ لکھوانا چاہتے ہیں تو بھئی اب تو جو رائٹر کی صحیح معنوں میں فیس ہونی چاہیے وہ مجھے ادا کریں گے تو میں لکھوں گا ورنہ میں نہیں‌لکھوں گا. ناصر ادیب کی اس بات پر حسن عسکری نے کہا کہ ناصر ادیب اپنا بھائی ہے بس کبھی کبھی تھوڑا غصہ کر جاتا ہے لیکن ہم اسے منالیں گے اور یقینا جو اسکی محنت ہے اس کو اس حساب سے معاوضہ دیا جائے گا ہم سب نے پہلے بھی مل کر کام کیا اور آئندہ بھی انڈسٹری کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں گے. تاہم ناصر ادیب نے کہا کہ دوستی اپنی جگہ کام اپنی جگہ.

  • پنجابی فلم کنڈی نہ کھڑکا کا لاہور میں پریمئیر

    پنجابی فلم کنڈی نہ کھڑکا کا لاہور میں پریمئیر

    چھوٹے بجٹ سے تیارکردہ پنجابی فلم ” کنڈی نہ کھڑکا” کا گزشتہ رات لاہور میں پریمئیر ہوا. فلم کو نوجوان نسل کے نمائندہ ڈائریکٹر ملک یعقوب نے بنایا ہے اور اس فلم کے ہیرو بھی یہ خود ہیں ان کے ساتھ بطور ہیروئین نیلم نور نے کام کیا ہے. لوکل سطح پر ہونے والے اس پریمئیر میں‌ ملک یعقوب نور نے کہا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کی فلموں‌ کو سپورٹ کرنا چاہیے اگر ہم ایکدوسرے کی فلموں‌ کو سپورٹ کریں گے تو فلم انڈسٹری ترقی کریگی. اور پنجابی فلم انڈسٹری کو تو ویسے ہی بہت زیادہ سپورٹ کی ضرورت ہے. میری خواہش ہے کہ پنجابی فلم انڈسٹری ایک بار پھر

    پھلے پھولے تاکہ سٹوڈیوز میں لگے تالے کھلیں. نوجوان ڈائریکٹر اور ایکٹر ملک یعقوب نے بتایا کہ انہیں فلم انڈسٹری میں‌لانے والے حسن عسکری ہیں اگر یہ نہ لاتے تو آج میں انڈسٹری میں‌ نہ ہوتا. اس موقع پر سلطان راہی کے بیٹے ایکٹر حیدر سلطان بھی موجود تھے انہوں‌ نے کہا کہ فلم کنڈی نہ کھڑکا اچھی فلم ہے پنجابی زبان میں بنی اس فلم کا سکرپٹ کافی اچھا ہے اور ہمیں سکرپٹس پر ہی کام کرنے کی ضرورت ہے سکرپٹ اچھا ہو گا تو یقینا فلم بھی اچھی بنے گی اور لوگ دیکھنے کےلئے بھی آئیں. فلم کے پریمئیر پر پرڈیوسر صفدر ملک ، حسن عسکری ، حدیر سلطان راہی اور ناصر ادیب و دیگر موجود تھے.

  • جوائے لینڈ سے پہلے کون کونسی پاکستانی   فلم آسکر کےلئے نامزد ہوئی

    جوائے لینڈ سے پہلے کون کونسی پاکستانی فلم آسکر کےلئے نامزد ہوئی

    آسکر ایوارڈز میں فلموں‌ کی نامزدگی یقینا اعزاز کی بات ہے پاکستان کی آسکر سلیکشن کمیٹی نے فلم جوائے لینڈ کو آسکر کے لئے نامزد کر دیا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم آسکر کی حتمی نامزدگیوں میں جگہ بنا پاتی ہے یا نہیں. جوائے لینڈ سے پہلے بھی پاکستان آسکر سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کچھ فلمیں آسکر کےلئے نامزد کی جا چکی ہیں. ان میں زندہ بھاگ ، ،دختر ، موڑ ، ماہ میر ، ساون ، کیک اور لال کبوتر کے نام قابل زکر ہیں یہ تمام وہ فلمیں ہیں‌جو الگ موضوع پر بنیں اور اپنے الگ موضوع کی وجہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں. تاہم ابھی تک بڑے

    پردے کی کوئی بھی فلم آسکر ایوارڈ نہیں‌ جیت سکی. اگر ہم ہمسایہ ملک بھارت کی انڈسٹری پر نظر ڈالیں تو یقینا وہ ایک بڑے ملک کی بڑی انڈسٹری ہے ان کے فنکار ہالی وڈ سمیت دیگر ممالک کی فلموں میں‌کام کرتے ہیں. بھارت میں ابھی تک صرف دو فلموں‌ کی آسکر کےلئے حتمی نامزدگی ہوئی ان میں 1989 میں بننے والی فلم سلام بومبے اور 2001 میں بننے والی فلم لگان تھی لیکن کوئی بھی فلم آسکر نہ حاصل کر سکی. اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ آسکر کی حتمی نامزدگی میں آتی ہے یا نہیں. یاد رہے کہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ حاصل کر چکی ہے رواں برس ہی یہ فلم پاکستانی سینما گھروں میں بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے.

  • پاکستانی فلم جوائے لینڈ آسکر کے لئے نامزد

    پاکستانی فلم جوائے لینڈ آسکر کے لئے نامزد

    پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو آسکر کے لئے نامزد کر دیا گیا ہے. پاکستان کی آسکر سلیشن کمیٹی نے فلم کو آسکر کی نامزدگی کے لئے گرین سگنل دیدیا ہے. آسکر ایوارڈ کی کمیٹی رواں برس 21 دسمبر کو تمام ممالک سے بھیجی گئی فلموں کو دیکھنے کے بعد 15 فلموں‌ کو نامزد کریگی جبکہ حتمی 5 نامزدگیوں‌ کا اعلان 24 جنوری کو ہو گا. پاکستان میں سلیکشن کمیٹی کی سربراہ شرمین عبید چنائے ہیں جو خود دو بار آسکر ایوارڈ جیت چکی ہیں اس کمیٹی میں ان کے ساتھ علی سیٹھی ، ثمینہ احمد ، جرجیس سیجا اور بی گل و دیگر شامل ہیں.تاہم فی الحال پاکستان کی طرف سے

    جوائے لینڈ کو آسکر کے لئے نامزد کیا گیا ہے اس فلم کے ڈائریکٹر صائم صادق ہیں اور پرڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ ہیں. فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد اور مخنث ڈانسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈانس کلب میں کام کرنے کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔امید کی جا رہی ہے کہ فلم آسکر کی حتمی نامزدگیوں‌ میں نہ صرف شامل ہو گی بلکہ آسکر ایوارڈ بھی جیتے گی.فلم کے ہدایت کار صائم صادق اور پرڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ‌ کے ساتھ ساتھ شرمین عبید بھی ہیں پر امید کہ جوائے لینڈ آسکر کی حتمی نامزدگی میں‌ضرور شامل ہوگی.

  • کس کرکٹر کا کورونا مثبت آنے پر معمر رانا نے کی صحیابی کی پوسٹ ؟

    کس کرکٹر کا کورونا مثبت آنے پر معمر رانا نے کی صحیابی کی پوسٹ ؟

    نوجوان نسل کے نمائدہ کرکٹر نسیم شاہ کا کورونا مثبت آگیا ہے پہلے انہیں نمونیا بتایا گیا لیکن اب رپورٹس کے مطابق وہ کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ابھی ہسپتال میں ہی زیر علاج ہیں. کہا جا رہا ہےکہ نسیم شاہ پاک انگلینڈ سیریز کے باقی میچز کے لیے اب دستیاب نہیں ہوں گے ۔ کرکٹر نسیم شاہ کے کورونا مثبت آنے پر اداکار معمر رانا نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ان کی صحیتابی کی دعائوں کی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی ہے اداکار کا کہنا ہے کہ االلہ تعالی آپ کو مکمل صحیتابی دے میری بہت ساری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں. معمر رانا کی اس پوسٹ کے

    بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی نسیم شاہ کے لئے صحیتابی کے کمنٹس کئے. یاد رہے کہ کورونا کا آغاز 2019 کے مارچ میں پوری دنیا میں ہوا تھا اس کے بعد تقریبا ڈیڑھ برس تک اس نے پوری دنیا کی معمول کی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا تھا. لیکن اس کے اثرات ابھی بھی باقی ہے اور پوری دنیا میں آج بھی لوگ کورونا سے متاثر ہورہے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ہینڈ سینٹائزر اور ماسک کے استعمال کے ساتھ مجمع میں جانے سے پرہیز کیا جائے. نسیم شاہ کے کورونا مثبت آنے پر معمر رانا کے علاوہ بھی آرٹسٹ ان کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں.

  • انجلینا جولی نے  دورہ پاکستان سے واپسی کے بعد دنیا کو بتائی پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی اصل صورتحال

    انجلینا جولی نے دورہ پاکستان سے واپسی کے بعد دنیا کو بتائی پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی اصل صورتحال

    عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی جنہوں نے حالیہ سیلاب کے بعد پاکستان کا دورہ کیا. اس سے پہلے بھی وہ زلزلہ اور سیلاب کے دوران 2005 اور 2010 میں پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں.اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں انجلینا جولی نے سیلاب زدہ علاقوں کا بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی اور مقامی تنظیموں کے ساتھ وہاں کا دورہ کیا. انجلینا جولی پاکستان سے جیسا کہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرکے واپس جا چکی ہیں اب وہ واپس جا کر دنیا کی توجہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کی طرف

    مبذول کروا رہی ہیں. انہوں نے سوشل میڈیا پر سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں‌کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں گزشتہ ہفتے پاکستان کے دورے پر تھی وہاں سیلاب نے ملک کی ایک تہائی اراضی کو تباہ کر دیا ہے. میں نے ان تباہ کاریوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے. انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں سیلاب سے 33 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں، اور 6 ملین سے زائد کو ہنگامی بنیاد پر امداد کی ضرورت ہے۔یوں انجلینا جولی نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دنیا کو باور کروایا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی اس مشکل وقت میں مدد کرنا بے حدضروری ہے وہاں لوگ پریشان ہیں اور امداد کے متنظر ہیں.

  • ایک طرف طلاق کی خبریں دوسری طرف دیپیکا پاڈوکون نے صحتیاب ہونے کے بعد پھر سے کام شروع کر دیا

    ایک طرف طلاق کی خبریں دوسری طرف دیپیکا پاڈوکون نے صحتیاب ہونے کے بعد پھر سے کام شروع کر دیا

    بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کی طببیعت اب سنبھل گئی ہے اور وہ اپنے کام پر واپس بھی آ گئی ہیں ،. رپورٹس کے مطابق دیپیکا پاڈوکون نے اپنی روٹین کی مصروفیات کا پھر سے آغاز کر دیا ہے، رپورٹس یہ بھی ہیں صحتیاب ہونے کے بعد دیپیکا کو ممبئی ائیر پورٹ پر بھی دیکھا گیا وہ کافی ہشاش بشاش اور خوش دکھائی دے رہی تھیں. دیپیکا پاڈوکون کو سینے میں درد کی شکایت تھی جس کے بعد ان کی کافی طبیعت خراب ہوئی اور ان کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، وہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے اور ان کو ٹریٹمنٹ بھی دیا گیا، تاہم دیپیکا کی طبیعت

    میں اب کافی بہتری آ چکی ہے. اس خبر سے دیپیکا کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے. اس کے ساتھ ساتھ دیپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں لیکن اطلاعات یہ ہیں کہ ان خبروں میں کسی قسم کی صدقت نہیں ہے یہ خوبصورت جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہے بلکہ رنویر سنگھ کا ایک حالیہ کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں دیپیکا کی تعریفیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور خواہش کا اظہار کررہے ہیں کہ چاہتا ہوں‌ کہ اہلیہ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع میسر آئے.

  • نادیہ افگن نے کر دی کھل کر تعریف لیکن کس کی؟‌

    نادیہ افگن نے کر دی کھل کر تعریف لیکن کس کی؟‌

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے اس وڈیو میں گلوکارہ حدیقہ کیانی لوگوں سے اپیل کررہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ میں سیلاب زدگان کے لئے کافی سارے ٹینٹس لیکر آئی لیکن ابھی بھی بہت زیادہ ٹینٹس کی ضرورت ہے. مجھے سے وسیلہ راہ کے پلیٹ فارم پر رابطہ کیجیے. میں ان کی ساری صورتحال دیکھ رہی ہوں لہذا ذمہ داری سے بتا رہی ہوں کہ ان لوگوں کو آپ کی مدد کی بہت ضرورت ہے ، ان کی مدد کرنے کےلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں . حدیقہ کیانی کی اس وڈیو پر اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہے کہ ” تم بہت بہادر ہو تمہارا دل سونے کا ہے تم ایک ایسے مقصد کے لئے

    کام کررہی ہوں جو بہت ہی عمدہ ہے اور انسانیت کی خدمت ہے، آپ بہت ہی زبردست کام کررہی ہو.حدیقہ تم لمبی زندگی جیو اور اللہ تمہیں تمہاری ان کوششوں کا اجر دے. یاد رہے کہ حدیقہ کیانی نے بلوچستان کے ربی، چھتر اور اب ٹمبو، نامی گائوں کو دوبارہ تعمیر کروانے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔حدیقہ کیانی شوبز کی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے سیلاب زدگان کے لئے جو کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور مسلسل حدیقہ ان لوگوں کے درمیان موجود ہیں اور دن رات ان کی امداد میں مصروف ہیں. جبکہ دیگر آرٹسٹ سیلاب زدگان کے لئے فنڈز اکٹھے کررہے ہیں.