Baaghi TV

Category: شوبز

  • میں نے خود بولڈ کپڑے پہنے کس منہ سے دوسروں‌ کو منع کروں رابعہ بٹ

    میں نے خود بولڈ کپڑے پہنے کس منہ سے دوسروں‌ کو منع کروں رابعہ بٹ

    ہماری ماڈلنگ کی فیلڈ کافی وسیع ہے اس میں بہت ساری ماڈلز کام کرتی ہیں لیکن بہت کم ایسی ماڈلز ہوتی ہیں جو اداکاری کی طرف آئیں اور بہت کامیابی بھی حاصل کریں. عفت رحیم نے ماڈلنگ میں بہت عروج دیکھا لیکن جب وہ اداکاری میں آئیں تو بہت زیادہ سراہی نہ گئیں لیکن کسی حد تک انہوں نے ثابت کیا کہ اداکاری کرسکتی ہیں. ان کے علاوہ نادیہ حسین سونیا و دیگر نے بھی کام کیا. انہی کی طرح‌ سے رابعہ بٹ بھی اداکاری کی فیلڈ میں آئیں . رابعہ ابھی تک جتنا بھی کام کر چکی ہیں لوگوں‌نے سراہا ہے اور نوٹس بھی کیا ہے. رابعہ بٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں

    نے خود اپنے ماڈلنگ کیریر میں‌بولڈ کپڑے پہنے میں‌ کیسے کسی کو منع کر سکتی ہوں‌کہ ایسا نہ کرے میں ہوتی کون ہوں؟ جب میں نے بولڈ کپڑے پہنے شاید تب میرا وقت نہیں تھا سیکھنے کا میں اب سیکھنے کے عمل سے گزر رہی ہوں شاید اب میں اپنی لیمیٹیشن میں رہ کر کام کروں گی. جو لڑکیاں‌اب بولڈ کپڑے پہن رہی ہیں وہ شاید سیکھنے کے مراحل میں ابھی داخل نہیں‌ہوئیں جب ان کا وقت آئیگا وہ بھی سیکھ جائیں گی. تو ہر انسان کا ایک وقت ہوتا ہے جس میں وہ کام کرتا ہے اور سیکھتا بھی ہے.یاد رہے کہ رابعہ بٹ اداکارہ مایا علی کی سوتیلی ماں کا کردار بھی ادا کر چکی ہیں.

  • پروفیشنل اور گھریلو ذمہ داریوں‌ کو سارا خان کیسے نبھاتی ہیں؟

    پروفیشنل اور گھریلو ذمہ داریوں‌ کو سارا خان کیسے نبھاتی ہیں؟

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ سارا خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کھل کر کی ہیں دل کی باتیں انہوں نے ہر سوال کا جواب کھلے دل سے دیا ہے . ان سے جب سوال ہوا کہ آپ پروفیشنل اور گھریلو ذمہ داریوں کو کیسے نبھاتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ پروفیشنل اور گھریلو ذمہ داریوں کو نبھانا اتنا مشکل نہیں ہے جتنا بنا دیاجاتا ہے یا سمجھا جاتا ہے. میں آسانی سے گھریلو اور پروفیشنل ذمہ داریوں کو نبھا رہی ہوں. سارا نے یہ بھی کہا کہ یہ عجیب ہی بات کہی جاتی ہے کہ شادی ہو گئی تو ترجیھات بدل جائیں گی زندگی بدل جائیگی یہ سب یقینا ہوتا ہے لیکن سب کچھ مینج کرنا پڑتا

    ہے اور عورت یہ سب کر لیتی ہے اور میری پریگنینسی کے سات ماہ تک میں کام کرتی رہی اور میں اب بھی مسلسل کام کررہی ہوں، اور اس دوران ایسا نہیں ہے کہ میں گھریلو ذمہ داریوں‌ کو نظر انداز کررہی ہوں میں گھر اور اپنا پروفیشن ایک ساتھ لیکر چل رہی ہوں‌ مجھے پتہ ہے کہ میری ذمہ داریاں‌کیا ہیں اور مجھے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں‌کرنا. یاد رہےکہ سارا خان کی شادی گلوکار فلک شبیر کے ساتھ ہوئی ان کی ایک بیٹی بھی ہے آلیان .سارا خان نے شادی کے بعد شوبز نہیں چھوڑا وہ اپنے پرستاروں‌کے لئے کام کررہی ہیں.

  • کیا سارا خان فلم کریں گی ؟

    کیا سارا خان فلم کریں گی ؟

    اداکارہ سارا خان سے انکے حالیہ انٹرویو میں جب سوال ہوا کہ کیا وہ فلم میں کام کریں گے تو انہوں نے کہا کہ کون سا ایسا آرٹسٹ ہے جو فلم نہیں‌ کرنا چاہے گا؟ ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خود کو بڑی سکرین پر دیکھے اور سراہا جا ئے. میری بھی خواہش ہے کہ میں بڑی سکرین پر نظر آئوں لیکن میں فلم اپنی شرائط پر کروں گی کیونکہ بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو میں نہیں‌ کرتی ، میں جو ہوں اور جس طرح کی ہوں اگر اسی طرح کا کردار ملے تو یقینا میں کروں گی. اور اگر میں نے ابھی تک کوئی فلم نہیں کی تو اسکی وجہ ہی یہی ہے کہ مجھے کوئی ایسی کوئی کہانی

    سمجھ میں نہیں آئی کہ میں کرسکوں ،باقی آفرز تو آتی رہتی ہیں. سارا خان نے ایک سوال کے جواب میں‌ کہا کہ میں آئٹم سانگ کے حق یا خلاف نہیں‌ ہوں‌لیکن زبردستی کسی چیز کو فلم میں ڈالنا اس کے ضرور خلاف ہوں. ہمیشہ جو چیز دکھائی جا رہی ہواسکا کوئی جواز ہونا چاہیے. لاجک کے بغیر جو بھی کام کریں گے اس پر یقینا تنقید آتی ہے. سارا خان نے مزید کہا کہ اگر مجھے کوئی کمال کی کہانی اور میرے مزاج کے مطابق اس میں کردار مل گیا تو آپکو میں فلم میں دکھائی دوں گی ورنہ ٹی وی تو کررہی رہی ہوں.

  • سارا خان نے وبال کیوں سائن کیا؟

    سارا خان نے وبال کیوں سائن کیا؟

    اداکارہ سارا خان جو آج کل ڈرامہ سیریل وبال میں ہمیں نظر آرہی ہیں اس میں وہ مختلف قسم کا کردار ادا کررہی ہیں اور ان کا گیٹ اپ خصوصی طور پر ان کے بالوں کا سٹائل ہم نے پہلے ان کے کسی ڈرامے میں نہیں دیکھا سارا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس حوالے سے ہے کہ ڈرامہ سیریل لاپتا کے بعد میں نے بہت ساری کہانیاں پڑھیں میرے پاس بہت سارے سکرپٹ آئے لیکن مجھے کوئی پسند نہیں آرہا تھا لیکن وبال کی کی کہانی ایسی تھی اور میرا کردار ایسا تھا کہ جو میں نے پہلے ادا نہیں کیا تھا ، اس کردار کی جو شخصیت ہے وہ مجھ سے بالکل الگ ہے تو مجھے لگا کہ چیلنجنگ کردار ہے مجھے کرنا چاہیے سو میں نے حامی بھر لی. میرا جو کردار ہے وہ ایسی لڑکی کا ہے جو پیسوں‌کے پیچھے بھاگتی

    ہے اپنی سہیلوں کی طرح امیر لگنا چاہتی ہے ان کی طرح کپڑے پہننا چاہتی ہے انہی کی طرح نظر آنا چاہتی ہے لیکن وہ کتنی کامیاب ہوتی ہے یہ تو آپ ڈرامہ دیکھ رہے ہیں محسوس کر سکتے ہیں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈراموں میں مار پیٹ نہیں دکھایا جانا چاہیے میں اس کے خلاف ہوں اگر کوئی چیز دکھانی ہے تو پھر ضروری ہے کہ بتایا جائے کیوں ایسا ہو رہا ہے صرف یہ کہنا کہ ہم سوسائٹی کو سکھا رہے ہیں یہ ٹھیک نہیں.
    ہیں‌ہوتا کہ مینج نہ ہو سکے

  • سارا قتل کیس: خواتین کا کوئی ملک نہیں فریحہ الطاف رنجیدہ

    سارا قتل کیس: خواتین کا کوئی ملک نہیں فریحہ الطاف رنجیدہ

    کہا جاتا ہےکہ فنکار حساس ہوتے ہیں اور سارا قتل کیس تو میں فنکار واقعی بہت زیادہ حساس محسوس ہوئے ہیں. ہر دوسرے فنکار نے سارا کے قتل کی مذمت کرتےہوئے ملزم کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے. معروف صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ کو ڈمبل مار مار کر قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کو باتھ ٹب میں ڈال کر اس میں پانی چھوڑ دیا. لڑکی کے اس طرح سے بہیمانہ قتل کے بعد دنیا کانپ اٹھی ہے انسانیت شرما اٹھی ہے . ایسا ہی ایک کیس نورمقدم کا تھا اس کے مجرم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے لیکن آج تک اس لڑکی کے گھر والوں‌کو انصاف

    نہیں مل سکا. ہماری سوسائٹی میں قتل ہوجاتے ہیں دو چار دن مذمت ہوتی ہے لیکن ہوتا کچھ بھی نہیں . جہاں بہت سارے آرٹسٹوں نے سارا کے قتل کی مذمت کی ہے وہیں فریحہ الطاف بھی پیچھے نہیں رہیں. انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے اس میں انہوں نے نہایت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہےکہ میں آپ سب سے اپیل کرتی ہوں کہ ٹویٹر پر اس قتل کے حوالے سے ٹرینڈ چلائیں اور اس حوفناک خبر کو دنیا تک پہنچائیں .فریحہ الطاف نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے یہاں‌تک لکھ دیا کہ خواتین کا تو کوئی ملک ہی نہیں ہے. انہوں نے جسٹس فارا سارا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا.

  • حدیقہ کیانی نے سیلاب سے لُٹے رکشہ ڈرائیور کے گھر کی وڈیو شئیر کرکے رلا دیا

    حدیقہ کیانی نے سیلاب سے لُٹے رکشہ ڈرائیور کے گھر کی وڈیو شئیر کرکے رلا دیا

    گللوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے سب جانتے ہیں کہ سیلاب زدگان کی بہت زیادہ مدد کی ہے وہ بذات خود سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گئیں وہاں جا کر لوگوں سے ملیں ان کے لئے ضرورت کی چیزیں لیکر گئیں . سیلاب سے متاثرہ خواتین کے درمیان میں بیٹھ کر ان کو اعتماد دیا ان کو ضرورت کی چیزیں دیًں. حدیقہ کیانی مسلسل اس کام میں لگی ہوئی ہیں اور وہ سیلاب سے متاثر ہونے والے لوگوں‌ کی مدد کررہی ہیں انہوں نے سیلاب سے متاثر ہونے والے تین گائوں کی بحالی کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے اس ضمن میں وہ دن رات کام کررہی ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک رکشہ ڈرائیور کے تباہ حال گھر کی وڈیو شئیر کی جس کا گھر سیلاب میں بہہ گیا. انہوں نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ رکشہ ڈرائیور نے پیسے جمع کرکے اپنے خوابوں کا گھر بنایا تھا جوکہ سیلاب آنے سے تباہ ہوگیا اور ایسا ہم میں سے کسی

    کے بھی ساتھ ہوسکتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ سیلاب کے اثرات اور تباہی ابھی باقی ہے لیکن ایسا لگتا ہے دنیا بھول رہی ہے کہ سیلاب آیا بھی تھا، یہ حال ہمارے گھروں میں سے بھی کسی کے گھر کا ہو سکتا ہے۔ لہذا ان کی مدد کریں. حدیقہ کیانی کے اس کیپشن اور وڈیو نے ہر کسی کی آنکھ کو نم کر دیا اور ہر کسی نے اس رکشہ ڈرائیور کی تکلیف کا احساس کیا. حدیقہ کیانی کی طرح ہم سب کو چاہیے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے بہن بھائیوں کی تب تک مدد کریں جب تک کہ یہ نارمل زندگی کی طرف نہ لوٹ آئیں.

  • شگفتہ اعجازنے بتائی اپنی  زندگی کے نشیب و فراز کی کہانی

    شگفتہ اعجازنے بتائی اپنی زندگی کے نشیب و فراز کی کہانی

    سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز جو کہ بہترین اداکارہ مانی جاتی ہیں ان کی اداکاری نئے آنے والوں کے مشعل راہ ہے. شگفتہ حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں، ٹک ٹاک پر ہنستی کھیلتی نظر آنے والی یہ اداکارہ ذاتی زندگی میں کن مشکلات سے گزریں اس کا خلاصہ انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کیا. انہوں نے کہا کہ چونکہ ان کے والدین کے ساتھ ان کے بہت زیادہ اختلافات رہے اسلئے جب ان پر مشکل وقت آیا تب بھی وہ ان کے پاس نہیں گئیں اور اپنی مشکلات کو چیلنج سمجھ کر ان سے نبرد آزما ہوئیں. شگفتہ اعجاز کہتی ہیں کہ جب میری میرے شوہر کے

    ساتھ علیحدگی ہوئی تو اس وقت میری دو بیٹیاں تھیں یہ میرے لئے بہت مشکل وقت تھا میری بیٹیوں کی مجھ پر ذمہ داری تھی آنے والا وقت کیسا ہو گا کچھ نہیں پتہ تھا لیکن اس کے باوجود میں کسی کے دروازے پرنہیں گئی اور اپنی بیٹیوں کی ذمہ داری کو تن تنہا نبھایا. یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز نے زندگی کے کئی سال بغیر جیون ساتھی کے گزارے لیکن ان کی زندگی نے کچھ سال پہلے ایک نیا موڑ لیا اور انہیں شادی کے لئے ایک پرپوزل آیا جس کو یہ قبول نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن جنہوں نے پرپوز کیا شاید انہوں نے ٹھان لیا تھا کہ وہ ان سے شادی کرکے رہیں گے شادی ہو گئی اور اب شگفتہ ایک ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہیں.

  • کیا فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی جوڑی کو ماہرہ خان اور فواد خان جیسی مقبول جوڑی کہا جا سکتا ہے؟

    کیا فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی جوڑی کو ماہرہ خان اور فواد خان جیسی مقبول جوڑی کہا جا سکتا ہے؟

    فواد خان اور ماہرہ خان کی آن سکرین جوڑی ڈرامہ سیریل ہمسفر سے ہٹ ہوئی اس جوڑی کی کیمسٹری کو سکرین پر بہت زیادہ سراہا گیا اس قدر سراہا گیا کہ اس جوڑی کی مقبولیت بھارت تک جا پہنچی اور ماہرہ اور فواد دیکھتے ہی دیکھتے سپر سٹارز بن گئے. اس جوڑی کے بعد ابھی تک ٹی وی کی ایسی کوئی جوڑی سامنے نہیں آئی جس کوماہرہ خان اور فواد جیسی مقبولیت ملی ہو. تاہم آج کل ایک ڈرامہ چل رہا ہے میرے ہمسفر اس میں فرحان سعید اور ہانیہ عامر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اس جوڑی کو کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے ، عوامی سطح پر اس جوڑی کی پذیرائی

    دن بہ دن بڑھ رہی ہے. اس جوڑی کی کیمسٹری کو بھی بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے تو ماہرہ خان اور فواد خان کی جوڑی جیسی فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی جوڑی کوقرار دیدیا ہے. ڈرامہ شائقین سوشل میڈیا پر فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی جوڑی کو فواد خان اور ماہرہ خان جیسی مقبول جوڑی کہہ رہے ہیں. اور ان دونوں ڈراموں کے سینز نکال کر ان دونوں کی جوڑیوں کی آپسی کیمسٹری کا موازنہ کیا جا رہا ہے. یہ بات درست ہے کہ ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی جوڑی کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے لیکن ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی جوڑی ابھی اُس عروج کو نہیں پہنچی جس عروج پر ماہرہ اور فواد کی جوڑی پہنچی.

  • سارا قتل کیس : عثمان مختار نے سسٹم پر سوال اٹھا دئیے

    سارا قتل کیس : عثمان مختار نے سسٹم پر سوال اٹھا دئیے

    ٹی وی کے معروف اداکار عثمان مختار بھی بول پڑے ہیں قتل ہونے والی سارا کے حق میں . انہوں نے تو سوسائٹی اور ہمارے انصاف کے سسٹم پر سیدھے سوال ہی اٹھا دئیے ہیں . انہوں نے ایک پوسٹ کے زریعے کہا ہے کہ ایک عورت کا پھر سے بےدردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا ہے. ایک اور ہیش ٹیگ انصاف مانگ رہا ہے. کب وہ وقت آئیگا جب خواتین خود کو محفوظ تصور کریں گی. کب تک خواتین مرنے کے بعد سپورٹ حاصل کرتی رہیں گی .کب تک ہم اسکو ہی ذمہ دار ٹھہراتے رہیں گے. عثمان مختار نے پوسٹ کے آخر میں جسٹس فار سارا کا ہیش ٹیگ بھی لگایا .

    یوں عثمان مختار کی سوچنے پر مجبور کر دینے والی پوسٹ سے کافی لوگوں نے اتفاق کیا ہے. خاص کر انہوں جو بات کی ہے کہ اور سوال پوچھا ہے کہ کب تک خواتین قتل کئے جانے کے بعد سپورٹ حاصل کرتی رہیں گی مطلب یہ کہ ان کی زندگی میں کیوں ان کو سپورٹ نہیں کیا جاتا کیوں ان کے لئے آواز نہیں اٹھائی جاتی مرنے کے بعد ہی ساری ہمدردیاں اس کے ساتھ کیوں کی جاتی ہیں. یاد رہے کہ سارا کے قتل کے بعد ہر خاص و عام افسردہ ہے اور خائف بھی ہے اور ہمارے انصاف کے نظام اور سوسائٹی کے رویوں پر سوال اٹھا رہے ہیں.

  • لڑکیوں کو خوف کے ساتھ جینا سکھایا گیا ہے حرامانی بھی سارا  کے قتل پر افسردہ

    لڑکیوں کو خوف کے ساتھ جینا سکھایا گیا ہے حرامانی بھی سارا کے قتل پر افسردہ

    معروف صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے جس طرح‌ سے اپنی اہلیہ کو قتل کیا ہے اس پر ہر کوئی ہے حیران اور پریشان. اور سوچنے پر مجبور ہے کہ کیا یہ سوسائٹی خواتین کے لئے محفوظ نہیں ہے؟ جب تک سوسائٹی کی سوچ تبدیل نہیں ہوتی لڑکیاں اسی طرح سے قتل ہوتی رہیں گی. جب تک انصاف کا نظام ٹھیک نہیں ہوتا تب تک اسی طرح سے قاتل دندناتے پھریں گے. ایاز امیر کی بہو سارا کے قتل پر اداکارہ حرامانی بھی پریشان ہیں اور دکھی ہیں انہوں نے ایک پوسٹ لگائی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ خواتین ظلم کے خلاف آواز اس لئے نہیں اٹھاتیں

    کیونکہ ان کو خوف کے ساتھ جینا سکھایا گیا ہوتا ہے. ان کو سکھایا گیا ہوتا ہے کہ خود سے زیادہ اس خوف کی عزت کریں جس خوف کے ساتھ آپ کو پروان چڑھایا گیا ہے. انہیں سکھایا گیا ہے کہ وہ خاموش رہیں گی تو محفوظ رہیں گی اور خاموشی میں ہی انکی بھلائی ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے نہ ہو گا. خدا کے لئے اٹھیں ناانصافی اور تشدد کے خلاف.حرامانی نے جسٹس فارا سارا کا ہیش ٹیگ بھی استمال کیا. حرامانی کی انسٹاگرام یہ سٹوری کافی وائرل ہو رہی ہے کیونکہ حرا مانی نے اس میں ٹو دی پوائنٹ لکھی ہے اور سوسائٹی کے رویوں‌ پر سوال اٹھایا ہے.