Baaghi TV

Category: شوبز

  • اگر غصے کو کنٹرول نہیں کر سکتے تو شادی نہ کریں منال خان سارا کے بیہمانہ قتل پر بول پڑیں

    اگر غصے کو کنٹرول نہیں کر سکتے تو شادی نہ کریں منال خان سارا کے بیہمانہ قتل پر بول پڑیں

    اداکارہ منال خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک سٹوری شئیر کی جس میں لکھا ہوا تھا کہ گھریلو تشدد کب ختم ہوگا؟ اسے اب ختم ہونا چاہیے. اگر آپ اپنے غصے کو کنٹرول نہیں‌ کر سکتے تو شادی مت کیجیے. کسی دوسرے کی زندگی کو جہنم میں مت دھکیلیں شادی کرکے. اس پوسٹ کے شروع میں لکھا تھا کہ میری پیاری سہیلی سارا کا گزشتہ روز اسکے شوہر نے بےدردی سے قتل کر دیا۔ اسکی عمر 37 اور وہ فل آف لائف تھی. وہ چاہتی تھی وہ ماں بنے اسکی فیملی بڑھے. سارا کو کتابیں پڑھنے سے بہت زیادہ رغبت تھی. وہ اپنی فیملی سے بہت

    محبت کرتی تھی. بلا کی ذہین تھی. سارا جیسی کیا کسی لڑکے کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہیے اس کے شوہر نے کہا کہ اس نے اپنے دفاع میں سارا کو قتل کیا. 45 کلو وزن رکھنے والی سارا کا دل بچوں جیسا تھا وہ معصوم تھی. سارا کے بارے میں جھوٹ مت بولو. گھریلو تشدد کو کہیں تو رکنا چاہیے. یاد رہے کہ سارا جو کہ دبئی میں ملازمت کرتی تھیں ان کی تین ماہ پہلے شاہنواز کے ساتھ شادی ہوئی تھی شاہنواز معروف صحافی ایازامیر کے بیٹے ہیں. ایاز امیر کے بیٹے کی یہ تیسری شادی تھی کہا جاتا ہے کہ شاہنواز نشے کے عادی تھے اور ان کا انکے غصے پر کنٹرول نہیں تھا.

  • مداح نرگس فخری کو کترینہ کیف سمجھ بیٹھے

    مداح نرگس فخری کو کترینہ کیف سمجھ بیٹھے

    بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری کوکترینہ کے مداح نے کترینہ کہہ دیا اور بولا تصویر بنوائیے. تفصیلات کے مطابق نرگس فخری کو اداکارہ کترینہ کیف کے ایک مداح نے روکا اور انہیں کہا ہائے کترینہ، کیا میں آپ کے ساتھ پکچر لے سکتا ہوں، جس پر نرگس فخری نےانہیں‌ کہا کہ میں کترینہ نہیں‌ہوں، مداح نے کہا کہ آپ کترینہ نہیں بھی ہیں تو بھی میں آپ کے ساتھ تصویر لینا چاہوں گا کیونکہ آپ کترینہ کیف جیسی لگتی ہیں.یاد رہے کہ نرگس فخری ایک
    امریکی فیشن ماڈل اور اداکارہ ہیں وہ ہندی اور انگلش فلموں میں کام کرتی ہیں. نرگس نے فلم راک سٹارسے ہندی فلموں

    میں کیرئیر کا آغاز کیا اس فلم کے لئے فلم فئیر بھی حاصل کر چکی ہیں. نرگس فخری میں تیرا ہیرو ، ہاؤس فل 3 جیسی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں. نرگس فخری کو ان کی لکس اور اداکاری کی وجہ سے کافی پسند کیا جاتا ہے . کئی بار ان کے مداح ان کو دیکھ کر کنیفوژہوجاتے ہیں کیونکہ ان کی شکل کترینہ کیف سے واقعتا ملتی ہے. نرگس فخری کی اداکار اُدے چوپڑا کے ساتھ افئیر کی خبریں بھی منظر عام پر آئیں خبریں یہ بھی آئیں کہ دونوں نے شادی کر لی ہے لیکن ایسا کچھ نہیں تھا بہت جلد ان کی دوستی اختتام پذیر ہو گئی.

  • ماہرہ ، احسن خان، آئزہ خان، اسامہ خالد بٹ ، عمران اشرف ،اقرا عزیز نے ہم ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

    ماہرہ ، احسن خان، آئزہ خان، اسامہ خالد بٹ ، عمران اشرف ،اقرا عزیز نے ہم ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

    حال ہی میں کینڈا میں ہم ایوارڈز کا انعقاد ہوا ہے جن کو ایوارڈز ملے ہیں ان کی تفصیلات کچھ یوں ہیں. بیسٹ ایکٹر میل جیوری ایوارڈ احمد علی اکبر کو ملا یہ یوارڈ انہیں ماہرہ خان اور شہزاد خالد نے دیا. اقراء عزیزکو بیسٹ فی میل ایکٹریس جیوری ایوارڈ ڈرامہ سیریل رقیب سے کے لئے ملا یہ ایوارڈ انہیں نعمان اعجاز اور محمد شاہنواز نے دیا. مومنہ درید کو بیسٹ ڈرامہ پری زاد کے لئے جیوری ایوارڈ ملا یہ ایوارڈ انہیں سلطانہ صدیقی اور دانیال کامران نے دیا. آئزہ خان اور اسامہ خالد بٹ کو بیسٹ کپل ایوارڈ چپکے چپکے کےلئے دیا گیا انہیں یہ ایوارڈ ہانیہ عامر اور فرحان سعید نے دیا. آئزہ خان کو چپکے چپکے کےلئے بیسٹ فی میل پاپولر ایکٹریس کا ایوارڈ دیا گیا ان کو یہ ایوارڈ کاشف مجید اور احسن خان نے دیا. بیسٹ ڈائریکٹر شہزاد کشمیری کو پری زاد کے لئے ایوارڈ ملا یہ

    ایوارڈ انہیں ثانیہ سعید اور درید قریشی نے دیا. ہاشم ندیم کو بیسٹ ڈرامہ رائٹر کا ایوارڈ پری زاد کے لئے دیا گیا انہیں یہ ایوارڈ نعمان اعجاز اور زیبا بختیارنے دیا .احسن خان کونیگیٹیو کردار کےلئے قصہ مہربانو پر ایوارڈ دیا گیا انہیں یہ ایوارڈ اسامہ خالد بٹ اور سلوا لیون نے دیا. شہزاد شیخ کو بیسٹ نیگٹیو کردار ڈرامہ سریل پھانس کے لئے دیا گیا.ثانیہ سعید کو ڈرامہ سیریل رقیب سے میں امپیکٹ فل کردار کرنے پر ایوارڈ دیا گیا. پری زاد میں بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ عدیل افضل کو دیا گیا اسی طرح سے صبور علی کو بیسٹ فی میل سپورٹنگ ایکٹریس کا ایوارڈ ملا.
    عمران اشرف اقراء عزیز کو ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کردی کے لئے ایوارڈ دیا گیا . نو بجے کی سلاٹ کے لئے مرزا زین اور زینب شبیر کو یار نہ وچھڑے کے لئے ایوارڈ دیا گیا. بے مول وفا کے لئے علی عباس اور کومل میر کو ایوارڈ دیا گیا.بشری انصاری کو سپیشل ایوارڈ دیا گیا. زارا نور عباس اور عروہ حسین نے ایکساتھ پرفارمنس دی.ہانیہ عامر اور فرحان سعید نے بھی پرفارمنس دی.عاطلف اسلم نے پرفارم کیا .ماہرہ خان اور بلال اشرف نے ایک ساتھ پرفارمنس دی. اذان سمیع خان نے بھی پرفارمنس دی. اشنا شاہ ، حریم شاہ اور احسن خان ، علی رحمان خان اور یاسر حسین نے شو کو ہوسٹ کیا. احمد علی بٹ نے شو کے دوران مزاحیہ سیشن پیش کیا . زاوایار نعمان ، ارسلان نصیر ، مومن ثاقب ، ایمن سلیم کو بیسٹ سینسیشل ایوارڈز دئیے گئے.

  • مومنہ مستحسن کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں

    مومنہ مستحسن کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں

    پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں وہاں وہاں مقبول ہیں جہاں پاکستانی میوزک سنا جاتا ہے. ان کے مداح پوری دنیا میں‌پائے جاتے ہیں، مومنہ جو بھی گاتی ہیں وہ سنا جاتا ہے اور وہ جو بھی کہتی ہیں اسکو سنا جاتا ہے. ان کی حال ہی میں ٹائم سکوائر پر انکی تصاویر آویزاں کی گئیں ہیں، ٹائم سکوائر پر ان کی تصاویر آویزاں کرنے کی وجہ یہ ہے کہ گلوکارہ مومنہ مستحسن نے دنیا کی توجہ موسمیاتی تبدیلی کی جانب مبذول کروائی۔ گلوکارہ نے لوگوں کو آگاہی دی کہ کس طرح موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا میں مشکلات پیش آرہی

    ہیں.انہوں نے ملک میں حالیہ سیلابوں سے پاکستان میں تباہی پر کہا ہے کہ آج یہاں متاثرہ ملک پاکستان ہے، کل یہاں آپ کا ملک بھی ہوسکتا ہے۔” انہوں نے بین الاقوامی دنیا کیلئے اپنے پیغام میں کلائمیٹ ایمرجنسی کا ہیش ٹیگ (#ClimateEmergency) بھی استعمال کیا۔مومنہ مستحسن کے اس پیغام کو دنیا بھر میں کافی سراہا گیا کیونکہ انہوں نے ان مشکل حالات میں پاکستان کی نمائندگی اس میسج کے زریعے کی. یاد رہے کہ پاکستان میں حالیہ کی تباہ کاریاں پاکستان کو کئی برس پیچھے لے گئی ہے ایسے میں ہر کوئی اپنی اپنی جگہ پاکستان کی نمائندہ جہاں جہاں کر سکتا ہے وہ کررہا ہے پاکستان کا کیس لڑ رہا ہے.

  • جاوید شیخ نے احوال بیان کیا دلیپ کمار سے اپنی دلچپسپ ملاقات کا

    جاوید شیخ نے احوال بیان کیا دلیپ کمار سے اپنی دلچپسپ ملاقات کا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار جاوید شیخ جو کسی تعارف کا محتاج نہیں ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ کس طرح سے ان کی ملاقات اداکارہ سلمی آغا کی والدہ نے دلیپ کمار سے کروائی. جاوید شیخ بتاتے ہیں کہ میں اور سلمی آغا کسی فلم کی شوٹنگ کےلئے لندن میں موجود تھے اور سلمی آغا کی والدہ نے ایک دن کہا کہ جاوید آپ اور فلم کے ڈائریکٹر میرے گھر شام کو ضرور آئیے کھانا بھی کھائیے اور ساتھ میں کسی سے ملاقات بھی کروانی ہے آپ کی . جاوید شیخ کہتے ہیں‌ کہ میں نے بہت زیادہ اصرار کیا اور پوچھا کہ آنٹی وہ کونسے مہمان ہیں جن سے آپ مجھے ملوانا چاہ رہی ہیں تو انہوں نے آخر کار بتا دیا بولیں دلیپ

    کمار آرہے ہیں. یہ سننا تھا کہ میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہ رہا میرے لئے ایک لمحہ ایک سال تھا کیونکہ میں انتظار کررہا تھاکہ کب شام ہو اور کب دلیپ صاحب سے ملاقات ہو. شام ہوئی میں سلمی آغا کی والدہ کے گھر پہنچ گیا دلیپ کمار آئے اور سلمی آغا کی والدہ نے سب کا تعارف کروایا میرا تعارف کروایا تو دلیپ کمار نے کہا میں ان کو جانتا ہوں یہ کہہ کر مجھے گلے لگایا لیکن میں نے سوچا کہ ان کو کوئی غلط فہمی ہو گئی ہے کیونکہ میں تو بہت نیا ہوں مجھے کیسے جانتے ہیں پھر انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ڈرامہ سیریل ان کہی دیکھا تھا. یوں‌ انہوں نے میری حوصلہ افزائی اور میری خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ تھا.

  • فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی ہم ایوارڈز میں ایک ساتھ شرکت ، ایک ہی گاڑی میں پہنچے

    فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی ہم ایوارڈز میں ایک ساتھ شرکت ، ایک ہی گاڑی میں پہنچے

    اداکار و گلوکار فرحان سعید اور ہانیہ عامر جن کی دوستی کے آج کل ہیں کافی چرچے. ان دونوں نے حال ہی میں ہم ایوارڈز میں شرکت کی ہے. دونوں ایک ساتھ ایوارڈز کی تقریب میں پہنچے، فرحان سعید نے گاڑی سے اتر کر ہانیہ عامر کےلئے گاڑی کا دورازہ کھولا اور ہاتھ پکڑ کر ان کو گاڑی سے نیچے اتارا. دونوں کو دیکھ کر وہاں موجود مداحوں نے خوشی میں کافی شور مچایا اور ان کے ساتھ سلیفیاں لیں . فرحان اور ہانیہ دونوں گاڑی سے اترتے ساتھ ہی اپنے مداحوں کے پاس پہنچے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں. ہانیہ عامر اور فرحان سعید نے ان ایوارڈز میں

    ایکساتھ پرفارمنس بھی دی. اس پرفارمنس کی ریہرسل کی وڈیوز پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر خاصی وائرل بھی رہی ہی. دونوں ایک ساتھ ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں‌ کام بھی کررہے ہیں.ان کی آن سکرین جوڑی کو کافی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے. ان دونوں‌ کے درمیان دوستی کے بھی کافی چرچے ہورہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ شاید یہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا نیا جوڑا بننے جا رہا ہے تاہم دونوں طرف سے ابھی اس قسم کا اعتراف نہیں کیا گیا نہ ہی انہوں نے اپنی دوستی کا اعتراف کیا ہے. لیکن دونوں کی آن سکرین کیمسٹری کو کافی پسند کیا جا رہا ہے شائقین ان کوایک ساتھ دیکھنے کےلئے کافی بےتاب نظر آتے ہیں.

  • ماہرہ خان کا کینڈا میں مداحوں نے کیا پرتپاک استقبال

    ماہرہ خان کا کینڈا میں مداحوں نے کیا پرتپاک استقبال

    اداکارہ ماہرہ خان جن کو پاکستان اور بھارت نیز پوری دنیا میں جہاں جہاں پاکستانی شوبز انڈسٹری کو فالو کیا جاتا ہے سراہا جاتا ہے. ماہرہ خان ہم ایوارڈز کے لئے کینڈا پہنچی ہوئی ہیں. گزشتہ روز کینڈا میں ہم ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی اس تقریب کےلئے ماہرہ خان پہنچیں اُس جگہ جہاں تقریب کا انعقاد ہو رہا تھا. جس مقام پر ایوارڈز کی تقریب منعقد ہو رہی تھی اس کے باہر مداحوں کی ایک بڑی تعداد کھڑی ہوئی تھی جیسے ہی ماہرہ خان وہاں پہنچیں تو مداحوں نے ماہرہ ماہرہ کے نعرے لگانا شروع کر دئیے جوان بچیاں بزرگ خواتین

    بھی ماہرہ خان کی ایک جھلک دیکھنےکےلئے بےتاب تھیں. ماہرہ خان کالے رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے تھیں نہایت ہی دلکش لگ رہیں تھیں. ماہرہ خان نے اپنی ایک جھلک کو دیکھنے آئی ایک بزرگ خاتون کو گلے لگایا اور کچھ لڑکیوں کو آٹوگراف بھی دئیے. ماہرہ خان نے نہایت ہی پرجوش طریقے سے ان سب سے ملاقات کی. یاد رہے کہ ماہرہ خان سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کے تقریبا سٹارز اس وقت کینڈا میں موجود ہیں. ان سب پر خاصی تنقید بھی کی جا رہی ہے ناقدین کا کہنا ہے کہ پاکستان سیلاب سے ڈوبا ہوا ہے اور فنکاروں‌ کو ایوارڈز کی سوجھ رہی ہے.

  • کیا پروین بابی ثروت گیلانی کی خالہ لگتی ہیں؟‌

    کیا پروین بابی ثروت گیلانی کی خالہ لگتی ہیں؟‌

    منجھی ہوئی اداکارہ ثروت گیلانی جن کی فلم جوائے لینڈ نے کانز فلمی میلے میں ایوارڈ جیتا ہے وہ اس کامیابی پر ہیں بہت خوش. اداکارہ ثروت گیلانی کسی بھی کردار کو ایسے کرتی ہیں کہ اس میں ڈوب جاتی ہیں اور دیکھنے والے کو حقیقت کا گمان ہوتا ہے. ثروت گیلانی ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ، ویب سیریز اور فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں . انہوں نے حال ہی میں بتایا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ پروین بابی ان کی خالہ ہیں اور انہوں نے آج تک یہ بات کسی سے اس لئے شئیر نہیں کی تھی کیونکہ ان کو لگتا تھا کہ جن لوگوں کا تعلق شاہی خاندان کے ساتھ ہوتا ہے وہ شیخیاں نہیں

    مارتے. اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ 20 سال سے یہ بات میں نے راز رکھی ہے کہ ہمارے اجداد کا تعلق بابی شاہی خاندان سے ہے. یاد رہے کہ پروین بابی کا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اسی کی دہائی میں بالی وڈ کی فلمی ہیروئینز کا تصور ہی بدل دیا. وہ بولڈ اور خوبصورت اداکارہ تھیں اور ان کی اداکاری اور حسن کے لاکھوں دیوانے تھے. پروین بانی نفسیاتی مسائل کا شکار ہو کر تنہائی کے عالم میں اس دنیا سے رخصت ہو گئیں تھیں،. تاہم اداکارہ ثروت گیلانی نے اب انکشاف کیا ہے کہ وہ ان کی خالہ تھیں اور انہوں نے خود ہی یہ بات لوگوں سے چھپائی.

  • فضا علی شوبز انڈسٹری یں آئیں تو ان کے مالی حالات کیسے تھے اداکارہ نے کھل کر بتا دیا

    فضا علی شوبز انڈسٹری یں آئیں تو ان کے مالی حالات کیسے تھے اداکارہ نے کھل کر بتا دیا

    عمموما شوبز انڈسٹری میں عمروں کے ساتھ ساتھ اپنے مالی حالات بھی دوسروں سے چھپائے جاتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے بارے میں کھل کر سچائی بیان کرتے ہیں . اداکارہ و میزبان فضا علی کا شمار بھی ایسے فنکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے بارے میں کوئی بات نہیں چھپاتے. فضا علی نے پہلی بار کھل کر بتایا ہے کہ وہ جب شوبز انڈسٹری میں آئیں تو کن حالاتوں میں تھیں . انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ میں جب شوبز انڈسٹری میں آئی تو میرے مالی حالات کچھ زیادہ اچھے نہیں تھے. میرے والد کینسر کے مریض تھے

    مجھے ان کے علاج کے لئے پیسے چاہیے تھے ، گھر کی تمام تر ذمہ داری مجھ پر تھی میں تعلیم حاصل کررہی تھی . میں لنڈے بازار سے کپڑے لا کر پہنتی تھی اور زرا بھی شرم محسوس نہیں کرتی تھی . پھر میں نے بہت زیادہ محنت کی خدا نے میری محنت کا صلہ مجھے دیا اور ایک وقت مجھ پہ ایسا بھی آیا کہ میں نے اپنا گھر خریدا کہاں میرے پاس ایک فلیٹ کا کرایہ دینے کےلئے پیسے نہ تھے. فضا علی نے کہا کہ مشکل حالات میں گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے. یاد رہے کہ فضا علی اداکاری کے ساتھ ساتھ پروگرام ہوسٹ بھی کرتی ہیں.

  • آغا علی بن گئے شیف

    آغا علی بن گئے شیف

    آغا علی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر بہت ہی دلچپسپ وڈیو جاری کی ہے اس میں وہ کوکنگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. آغا علی نے اس وڈیو میں بتایا کہ شوربے والے سفید چنے میری کمزوری ہیں میں انہیں سفید چاولوں کے ساتھ کھاتا ہوں. وڈیو میں آغا علی کو سفید چنے بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. اس وڈیو میں انہوں نے چنے بنانے سے پہلے اپنے مداحوں سے کچھ بات چیت کی انہوں نے کہا کہ میں ابھی ابھی شوٹ سے واپس آیا ہوں، اور میری اہلیہ شوٹ پر ہی ہیں. میرا دل آج کررہا تھا کہ شوربے والے سفید چنے سفید چاولوں کے ساتھ کھائوں لہذا میں نے اپنی ماں

    کو کال کی اور ان سے اس ڈش کی ریسپی پوچھی.تاکہ میں جم جانے سے پہلے یہ ڈش تیار کرلوں آغا علی نے کہا کہ اگر آپ زندگی میں سکون ، خوشی اور کامیابی چاہتے ہیں تو پلیز اپنی مائوں کی عزت کریں ان کو محبت کریں ان کو وقت دیں . جن کی مائیں زندہ ہیں وہ بہت خوش نصیب ہیں اور ماں ایک رحمت اور نعمت ہے قدر کیجیے ان کی . مائیں سب سے زیادہ اپنے بچوں سے پیار کرتی ہیں ان کو اعتماد دیتی ہیں. آپ بھی ان کو وہ اعتماد دیں جو وہ چاہتی ہیں اور وہ اعتماد ہے ایک اچھا بیٹے ہونے کا، اچھا اور ذمہ دار انسان ہونے کا.