Baaghi TV

Category: شوبز

  • میگا اسٹارسلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو وائرل

    میگا اسٹارسلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی وڈ سُپراسٹارسلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہی ہیں-

    شاہ رخ اور سلمان خان کی ٹائیگر 3 ، رواں ماہ کے آخر میں شوٹنگ کا آغاز

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان اپنی گاڑی سے اترے اور ہاتھ میں پکڑا گلاس اپنی جینز کی پینٹ کی جیب میں رکھ لیا گلاس میں محلول بھی نظر آرہا ہے۔

    سلمان خان کی جیب میں گلاس رکھنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئےایک صارف کا کہنا تھا کہ جیب میں پارٹی کا انتظام ہے ایک صارف نے کہا کہ پینٹ کی جیب میں گلاس بھائی کا نیا اسٹائل ہےایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا جیب میں گلاس یہ صرف سلمان خان ہی کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سلمان خان فلم پروڈیوسر مراد کھیتانی کی سالگرہ میں شرکت کے لئے گئے تھے۔

    دبنگ سلمان خان کے بالی وڈ میں 34 سال مکمل

    دوسری جانب سلمان خان کی ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کا رواں ماہ کے آخر میں آغاز ہو گا ہ شاہ رخ خان اس مہینے کے لئے آخر میں فلم ٹائیگر 3 میں اپنے حصے کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے. شاہ رخ خان کو دس دن تک مسلسل شوٹنگ کرنی ہوگی-

    خبریں ہیں کہ اس فلم میں شاہ رخ خان ایک را افسر کا کردار ادا کریں گے ٹائیگر 3 میں سلمان خان کے علاوہ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ سلمان خان آج کل کسی کابھائی کسی کی جان کی شوٹنگ میں‌ مصروف ہیں ، جیسے ہی ان کی یہ شوٹنگ ختم ہو گی وہ ٹائیگر 3 کے لئے شوٹنگ کریں گے-

    سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • کیا سشمیتا سین اور للت مودی کی دوستی ٹوٹ گئی ؟

    کیا سشمیتا سین اور للت مودی کی دوستی ٹوٹ گئی ؟

    آئی پی ایل کے بانی اور بزنس ٹائیکون للت مودی نے رواں برس 14 جولائی کو سوشل میڈیا پر سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین کے ساتھ اپنی دوستی کا اعلان کیا، اس اعلان کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اداکارہ کے ساتھ اپنی پروفائل پکچر بھی لگائی تھی. سوشل میڈیا پر کافی شور مچا بالی وڈ میں بہت سارے نامور ستارے سشمیتا سین کے ساتھ کھڑے ہو گئے اور ان کی للت مودی کے ساتھ دوستی کا دفاع یہ کہہ کر کیا کہ سشمیتا سین ہو یا کوئی بھی اور ہر کسی کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا حق ہے. لیکن لگتا ہے اب یہ دوستی ختم ہو گئی ہے کیونکہ للت مودی نے اپنے انسٹاگرام پر سشمیتا کے ساتھ لگائی پروفائل پکچر ہٹا دی ہے اور سشمیتا سین کے بارے میں انہوں نے جو بھی

    لکھا تھا وہ بھی ڈیلیٹ‌کر دیا، للت مودی کے اس عمل کے بعد گمان کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے. تاہم
    دونوں نے ابھی تک کوئی سرکاری بیان نہیں دیا اور نہ ہی ایسا کچھ کہا ہے کہ ہماری دوستی اور راہیں الگ ہو چکی ہیں۔دوسری طرف سشمیتا سین ایک بار پھر اپنے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ دیکھی جا رہی ہیں اور ان کو روہمن کے ساتھ دیکھ کر بھی گمان کیا جا رہا ہے کہ شاید للت مودی کے ساتھ دوستی چیپٹر کو سسمیتا سین کلوز کر چکی ہیں. یاد رہے کہ سشمیتا سین للت مودی کے ساتھ دوستی کے تعلق کا اعتراف کرکے خبروں میں رہیں ان کو تو تنقید کرنے والوں نے لالچی تک کہہ دیا جس پر سشمیتا سین نے لمبی چوڑی وضاحتیں دیں.

  • شاہ رخ اور سلمان خان کی ٹائیگر 3 ، رواں ماہ کے آخر میں  شوٹنگ کا آغاز

    شاہ رخ اور سلمان خان کی ٹائیگر 3 ، رواں ماہ کے آخر میں شوٹنگ کا آغاز

    شائقین ہمیشہ ہی شاہ رخ خان اور سلمان خان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں جب سے یہ اعلان ہوا ہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان ٹائیگر 3 میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے تب سے ان کے مداح کافی خوش ہیں اور منتظر ہیں کہ کب فلم کی شوٹنگ مکمل ہو اور فلم سینما گھروں‌کی زینت بنے. اب اطلاعات یہ ہیں کہ شاہ رخ خان اس مہینے کے لئے آخر میں فلم ٹائیگر 3 میں اپنے حصے کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے. شاہ رخ خان کو دس دن تک مسلسل شوٹنگ کرنی ہوگی.کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان ایک ٹRAW ٍ افسر کا کردار ادا کریں گے. ٹائیگر 3 میں سلمان خان کے علاوہ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے. سلمان خان آج کل کسی کا

    بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ میں‌ مصروف ہیں ، جیسے ہی ان کی یہ شوٹنگ ختم ہو گی وہ ٹائیگر 3 کے لئے شوٹنگ کریں گے.فلم کے ڈائریکٹر روہت شرما ان دونوں سٹارز کو کافی برس کے بعد کسی فلم میں اکٹھا کتنے میں کامیاب ہو ہی گئے ہیں اور فلم ہے ٹائیگر 3.
    یاد رہے کہ شار رخ خان اور سلمان خان نے پہلی بار ایک ساتھ فلم کرن ارجن میں کام کیا تھا اس کے بعد کچھ کچھ ہوتا جیسی دیگر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا. شائقین ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے کافی پرجوش رہتے ہیں.

  • ذاتی طور مجھے سنجیدہ کردار پسند ہے صاحبہ

    ذاتی طور مجھے سنجیدہ کردار پسند ہے صاحبہ

    نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ صاحبہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے ذاتی طور پر سیریس کردار پسند ہیں یہی وجہ ہے کہ مجھے آج تک زیادہ تر سیریس کرداروں میں ہی میرے پرستاروں نے دیکھا ہے. صاحبہ نے کہا کہ ہم جس دور میں کام کررہے تھے وہ پاکستان فلم انڈسٹری کا بہت خوبصورت دور تھا پھر اس پر زوال آگیا اور میں ایک بار پھر پاکستان فلم انڈسٹری کو اوپر جاتا دیکھ رہی ہوں . مجھے بہت امید ہے کہ فلم انڈسٹری ایک بار پھر پھلے پھولے گی . آج کل جو فلمیں بن رہی ہیں ان پر بہت محنت

    کی جا رہی ہے شائقین شوق سے دیکھنے کے لئے سینما گھروں کا رخ بھی کررہے ہیں. سرمایہ کار سرمایہ کاری بھی کررہا ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم انڈسٹری بہت جلد اپنے پائوں پر کھڑی ہو جائیگی.صاحبہ نے اس انٹرویو میں مزید کہا کہ میں آج جو بھی ہوں صرف اپنے شوہر کی بدولت ہوں انہوں نے میرا بہت ساتھ دیا. اگر شوہر ساتھ دے تو عورت کے لئے منزلیں طے کرنا آسان ہو جاتی ہیں. انہوں نے اپنے پرستاروں‌کا شکریہ ادا بھی کیا اور کہا کہ میں نے آج تک جو بھی کام کیا اسکو بے حد سراہا گیا جس کے لئے میں مداحوں کی ہمیشہ شکر گزار رہوں گی.

  • میرا نے سوشل میڈیا سٹارز کی کلاس لے لی

    میرا نے سوشل میڈیا سٹارز کی کلاس لے لی

    اداکارہ میرا جن کو ہر کسی سے ہر وقت کوئی نہ کوئی مسئلہ رہتا ہے پہلے وہ ایک عرصہ تک ماہرہ خان کے پیچھے پڑی رہیں آج کل وہ سوشل میڈیا سٹارز کے پیچھے پڑی ہیں ان کا گلہ ہے کہ فلموں میں اور ڈراموں میں سوشل میڈیا سٹارز کو ان کی فالونگ کی وجہ سے جگہ دی جا رہی ہے جو کہ پروفیشنل سٹارز کے ساتھ زیادتی ہے. میرا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اور اس میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا سٹارز خوابوں کی دنیا سے نکلیں اور عملی طور پر کچھ کر کے دکھائیں ایسا کچھ کر کے دکھائیں کہ لگے کہ وہ سچ میں سٹارز ہیں اور آرٹسٹ ہیں. فلمسٹار میرا نے مزیدکہا کہ جو لوگ دوسروں میں ہمیشہ خامیاں ڈھونڈتے رہتے ہیں وہ ہمیشہ ناکام ہی رہتے ہیں ، مجھ پر جو تنقید کرتے ہیں کرتے رہیں میں نے کبھی ان کو زبان سے نہیں بلکہ اپنے کام سے جواب دیا ہے. کام وہی ہے جو سب کو نظر آئے اور خود بولے. فلمسٹار میرا نے مزید کہا کہ مجھے

    انڈسٹری میں تیس سال ہونے کو ہیں اور میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے میرے پرستاروں نے ہر کردار میں ہر روپ میں پسند کیا اور یہی میری شوبزنس میں سب سے بڑی کمائی ہے. میرا نے کہا کہ میں نے شوبز چھوڑا نہیں ہے جب بھی کوئی اچھا سکرپٹ ملا یقینا کام کروں گی، اداکاری میرا کل بھی جنون تھا اور بھی جنون ہے.

  • مہوش حیات کا بالی وڈ فنکاروں سے گلہ

    مہوش حیات کا بالی وڈ فنکاروں سے گلہ

    اداکارہ مہوش حیات جو بہت ووکل ہیں وہ ہر معاملے پر کھل کر بات کرتی ہیں پاکستانی خواتین کے لئے وہ انسپریشن ہیں. مہوش حیات جتنی باصلاحیت اداکارہ ہیں اتنی ذہین انسان بھی ہیں. وہ بین الاقوامی فورمز پر ٔپاکستانی خواتین کے حق میں بات کرتی ہوئی نظر آتی ہیں. انہوں نے پاکستان میں آئے سیلاب اور اور اس کے بعد ہونے والی تباہی پر بالی وڈ کے فنکارو‌ں کی خاموشی پر دکھ کا اظہار کیا ہے . اس چیز کا گلہ مہوش حیات سے پہلے ایک برطانوی صحافی نے کیا انہوں نے پاکستان میں آنے والی قدرتی آفت کے بعد بالی وڈ‌کے فنکاروں‌کی طرف سے خاموشی کو ناپسند کیا . اداکارہ مہوش حیات نے اسی صحافی کا ٹویٹ اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شئیر کیا اور کہا کہ ”بالی وڈ میں خاموشی حیران کن ہے،

    مصیبت کسی کی قومیت، نسل یا مذہب کو نہیں دیکھتی ہے،بالی وڈ فنکاروں کے پاس یہ اچھا وقت ہے وہ ثابت کرسکتے ہیں کہ قوم پرستی اور سیاست سے بالاتر ہو کر وہ پاکستان میں اپنے مداحوں کی فکر کرتے ہیں۔مہوش حیات کی اس ٹویٹ کو بہت سراہا گیا اور بالی وڈ کے فنکاروں کی اس موقع پر خاموشی اور بے حسی پر سوال اٹھا دیا. یار رہے کہ جب پاکستان میں اے پی ایس میں بچوں کو شہید کر دیا گیا تھا اداکار سلمان خان نے بگ پاس کی میزبانی کے دوران اس شو میں اس افسوسناک واقعہ کی مذمت کی اور اسے انسانیت کے خلاف عمل کہا.

  • اکشے کمار نے کپل کو سنا دیں کھری کھری

    اکشے کمار نے کپل کو سنا دیں کھری کھری

    کپل شرما شو بھارت کا سب سے پاپولر کامیڈی شو ہے، اس شو میں بالی وڈ کی وہ سلیبرٹیز بھی آتی ہیں جو شاید انٹرویوز کم کم دیتی ہیں. اکشے کمار ایک ایسے ہیرو ہیں جنہوں نے متعدد مرتبہ کپل شرما کے شو میں شرکت کی ہے، اکشے کمار نے حال ہی میں کپل شرما شو کے اس سال کے سیزن میں شرکت کی ہے . شو کے پرومو کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے. پرومو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپل شرما اکشے کمار سے کہتے ہیں کہ آپ اپنی ہر سالگرہ کے بعد مزید چھوٹے ہوجاتے ہیں؟ کیسے، اس پر اکشے کمار کپل سے کہتے ہیں کہ تیری نظر میرے پیسے اور فلموں پر رہتی ہے تُو میری ہر چیز پر بری نظر رکھتا ہے،میری ہر چیز کو نظر لگاتاہے، یہ تیری نظر کا ہی نتیجہ ہے کہ میری فلمیں فلاپ ہورہی ہیں.یاد رہے کہ جب بھی اکشے کمارکپل شرما کے شو

    میں آتے ہیں کپل ان کے ساتھ بہت چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں اور اکثر ان کے پاس گاڑیوں‌کی تعداد اور ان کی قیمت کے علاوہ ان کے فلموں کے معاوضے پر بات کرتے ہیں جس پر اکشے کمار انہیں مذاق ہی مذاق میں کافی سناتے بھی ہیں. اکشے کمار کی حال ہی میں فلم رکشا بندھن ریلیز ہوئی جو کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ کی نذر ہو گئی. اکشے بائیکاٹ کے اس ٹرینڈ سے کافی پریشان ہیں. اکشے کمار کیا پورا بالی وڈ ہی اس ٹرینڈ کی وجہ سے پریشان ہے.

  • فراڈیہ کون ہے صبا قمر نے بتا دیا

    فراڈیہ کون ہے صبا قمر نے بتا دیا

    ڈرامہ سریل ”فراڈ” اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے. ڈرامے میں احسن خان ایک فراڈیے کا کردار کررہے ہیں. اس ڈرامے میں مرکزی کردار کرنے والے احسن خان ، صبا قمر اور میکال ذوالفقار حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں ماضی میں بھی یہ تینوں ایک دوسرے کے ساتھ کام چکے ہیں اور ہر بار ان کو شائقین کی جانب سے خاصی پذیرائی ملتی ہے. میکال ذوالفقار احسن خان اور صبا قمر کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ تینوں ایک ساتھ کھڑے ہیں اور تینوں ہی بہت اچھے موڈ میں ہیں. تینوں ہنس رہے ہیں، وڈیو میں صبا قمر میکال اور احسن خان کے درمیان میں کھڑی ہیں میکال ذوالفقار صبا قمر سے پوچھتے ہیں کہ صبا بتائو اصلی فراڈیہ کون

    ہے وہ میکال کے طرف اشارہ کرتی ہیں اور میکال ذوالفقار صبا قمر کے جواب پر حیران ہوجاتے ہیں اور احسن خان کھل کھلا کر ہنس دیتے ہیں. شائقین اس وڈیو سے کافی محظوظ ہو رہے ہیں. فراڈیے کا کردار ڈرامے میں احسن خان نے ادا کیا ہے شائقین کو میکال کے سوال پر لگا کہ شاید صبا قمر احسن خان کی طرف اشارہ کریں گی لیکن انہوں نے میکال ذوالفقار کا نام لیا. یاد رہے کہ ان تینوں آرٹسٹوں کو ڈرامہ سیریل فراڈ میں بہت پسند کیا جا رہا ہے. کہانی میں‌لڑکیوں کی شادی اور ان کے والدین کے مسئائل کو دکھایا گیا ہے.

  • سید شفاعت حکومت اور اپوزیشن کے رویے سے پریشان

    سید شفاعت حکومت اور اپوزیشن کے رویے سے پریشان

    اداکار سید شفاعت جنہوں‌نے ابتدائی طور پر جو شہرت حاصل کی وہ سوشل میڈیا سے ہی کی. ان کی پہچان مختلف سیاستدانوں کی ممکری بنی. لیکن شفاعت سوشل میڈیا پر نہایت ہی سنجیدہ ٹویٹس کرتے ہیں اور بالکل بھی ایسا تاثر نہیں دیتے کہ جس سے لگے کہ یہ ایک غیر سنجیدہ انسان ہیں یا کامیڈین ہیں. سید شفاعت نے حال ہی میں ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں جو مخیر اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں یا حکومتی اکائونٹس اور سیاسی جماعتوں کے زریعے سیلاب زدگان کی مدد کررہے ہیں. ان کا جذبہ یقینا قابل تحسین ہے. لیکن میں دیکھ رہا ہوں ہم اس یگانگت اور اکٹھ سے محروم ہیں جو اکٹھ اور یگانگت ہم نے

    2005 اور 2010 کے مشکل وقت میں دیکھی تھی. اس وقت شہباز شریف عمران خان کو اور عمران خان شہباز شریف کو لتاڑ رہے ہیں. دوسری طرف بلاول کو دیکھیں تو وہ ملک کی اپوزیشن کو انٹرنیشنل لیول پر جا کرلتاڑ‌رہے ہیں. یہی وہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ملک میں وہ اتحاد دیکھنے کو نہیں مل رہا جو ہونا چاہیے. یاد رہے کہ سید شفاعت سیاسی معاملات ہوں یا ملکی معاملات ان پر سنجیدگی سے رائے دیتے ہیں اور ان کے ٹویٹس کو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے.

  • حدیقہ کیانی کی پہلی شادی ناکام کیوں ہوئی ؟

    حدیقہ کیانی کی پہلی شادی ناکام کیوں ہوئی ؟

    حدیقہ کیانی کا سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو کلپ بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے اس میں وہ بتا رہی ہیں کہ ان کی شادی کیسے ناکام ہوئی . حدیقہ کیانی نے کہا کہ میری شادی لو نہیں ارینج تھی. وہ مجھے میوزک کی دنیا میں ملے تھے، وہ اس وقت پاکستان کے واحد تھری ڈی اینی میٹر تھے بہت ذہین تھے پڑھے لکھے تھے. یہ رشتہ میرے گھر جس وقت آیا اس وقت میری امی میرے رشتے دیکھ رہی تھیں. قسمت ان کے ساتھ تھی لہذا ہوگئی شادی. ہماری منگنی کے ڈھائی برسوں میں میرا دل نہیں مان رہا تھا اس شادی کو کرنے کے لئے، لیکن جب میرے منگیتر نے خود کشی کرنے کی کوشش کی گولیاں کھا لیں تو مجھے لگا کہ یہ مجھ سے بہت پیار کرتا ہےساری زندگی میرا بہت خیال رکھے گا میں‌ نے شادی کر لی . شرط بس یہ تھی کہ میوزک نہیں چھورنا. میرے شوہر کو میرے میوزک سے مسئلہ نہیں تھا لیکن میری ساس کو تھا میرے میاں کے ساتھ میرا جو سب سے بڑا مسئلہ

    بنا وہ ان کی والدہ کا میرے میوزک پر اعتراض تھا. بس اس کے بعد نہیں بن پائی میں نے اس بات پر سٹینڈ لیا. حدیقہ نےانٹرویو میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو چیز میرے ساتھ سب سے زیادہ غلط ہوئی یا جو میں نے خود کے ساتھ غلط کی وہ یہ تھی کہ انہوں نے جب خود کشی کی کوشش کی تھی مجھے پیچھے ہٹ جانا چاہیے تھا اور دوسرا یہ کہ انہوں نے جب کہا تھا کہ مجھے میوزک کرنے دیا جائیگا تو پھر ان کی والدہ کے اعتراض پر ان کو اعتراض کرنا چاہیے تھا لیکن ایسا نہ ہوا، میں سمجھتی ہوں انسان وہ کمٹمنٹ کرے جس کو وہ نبھا سکتا ہے وہ کمنٹنٹ نہ کرے جسکو وہ نبھا نہیں سکتا.