Baaghi TV

Category: شوبز

  • تو گویا اب امتیابھ بچن کمپوزر بھی کہلائیں گے؟

    تو گویا اب امتیابھ بچن کمپوزر بھی کہلائیں گے؟

    بالی وڈ کے بگ بی کہلائے جانے والے امیتابھ بچن نے اپنے 54 سالہ کیرئیر میں مختلف کردار نبھائے ، ہر کردار پر آڈینز سے داد بھی وصول کی . آج بھی اس عمر میں بھی امیتابھ بچن کا شمار سب سے زیادہ پیسے لینے والے فنکاروں میں ہوتا ہے. امیتابھ بچن نے ایکٹنگ اور ہوسٹنگ کے بعد اب میوزک کے شعبے میں بطور کمپوزر بھی قسمت آزمائی کی ہے یعنی امیتابھ کے انٹروڈکشن میں‌ اب جہاں اداکار ، گلوکار اور میزبان لکھا جائے گا وہیں میوزک ڈائریکٹر بھی لکھا جائے گا. اطلاعات کے مطابق امیتابھ بچن نے فلم چپ کا میوزک ترتیب دیا ہے اس فلم کو آر بلکی ڈائریکٹ کر رہے ہیں. آر بلکی نے اس سے پہلے امیتابھ بچن کی فلم چینی کم اور شیمتابھ کی ڈائریکشن دی تھی.23 ستمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں اداکار ،

    ہدایتکار اور پرڈیوسر گرودت کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے.فلم کے ڈائریکٹر آر بلکی کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن نے بہت خوبصورت میوزک ترتیب دیا ہےایسا میوزک ہے کہ جس کو سن کر واقعتا مزا آجاتا ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ امیتابھ بچن کو بطور کمپوزر کتنی پذیرائی ملتی ہے. یاد رہے کہ امیتابھ بچن حال ہی میں کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں اور آج کل کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی کررہے ہیں.

  • اداکار عابد علی کی آج تیسری برسی

    اداکار عابد علی کی آج تیسری برسی

    ورسٹائل اداکارہ عابد علی جو کہ اپنی ذات میں اکیڈمی کی حیثیت رکھتے تھے ان کو ہم سے بچھڑے آج تین برس بیت گئے ہیں. عابد علی کا شمار ان فنکاروں‌میں ہوتا ہے جن کے نام کے بغیر پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ ادھوری ہے. انہوں نے ریڈیو پاکستان کوئٹہ سے کیرئیر کی بطور صدا کار شروعات کی اس کے بعد انہوں نے ٹی وی کا رخ کیا اور 1973 میں انہوں نے ڈرامہ سیریل جھوک سیال سے ایکٹنگ کیرئیر کی شروعات کی. اس ڈرامے میں ان کی اہلیہ حمیرا بھی تھیں دونوں کی اس ڈرامے کے دوران قربتیں بڑھیں اور دونوں نے شادی کر لی حالانکہ حمیرا کے والد اس شادی کے خلاف تھے ان دونوں کی تین بیٹیاں ہیں دونوں کی آپس میں جب نہ بن پائی تو دونوں نے راستے الگ کر لئے. عابد علی اس دوران مختلف ڈراموں میں

    نظر آتے رہے پھر انہوں نے ڈرامہ سیریل دشت بنایا جو کہ منو بھائی نے تحریر کیا تھا اس ڈرامے کی دھوم سرحد پار تک گئی اس کے بعد انہوں نے مزید ڈرامے کی ڈائریکٹ کئے. عابد علی نے اپنے کیرئیر کے دوران متعدد کردار کئے اور ہر کردار پر انہیں پذیرائی ملی انہوں نے مورت ڈرامے میں خواجہ سرا کا کردار نبھایا اس کردار کو بھی بے حد پسند کیا گیا. ا نہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس بھی دیا گیا. عابد علی نے دوسری شادی رابعہ نورین سے 2006 میں کی جسے ان کی بیٹیوں نے قبول نہ کیا. عابد علی آخری وقتوں میں جگر کے عارضے میں مبتلا ہو گئے اور اسی سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئے

  • کنگنا رناوت نے دیا جنم ایک نئی کنٹرورسی کو

    کنگنا رناوت نے دیا جنم ایک نئی کنٹرورسی کو

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ہر وقت کسی نہ کسی کنٹروورسی میں گھری رہتی ہیں یا وہ جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کر دیتی ہیں کہ جس میں وہ خود اور دوسرے بھی لپیٹے جاتے ہیں. کنگنا رناوت نے پہلے جاوید اختر پر الزام لگایا کہ انہوں نے کنگنا کو ہرتیک روشن کا پیچھا چھوڑ دینے کا کہتے ہوئے قتل کروا دینے کی دھمکیاں دیں ( کنگنا کے اس الزام کے بعد جاوید اختر نے ان پر ہتک عزت کا دعوی کر دیا). اور اب انہوں نے بالی وڈ فلم ساز مہیش بھٹ پر الزام لگا دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مسلمان ہو چکے ہیں اور ان کا مسلم نام اسلم ہے لیکن وہ اپنی مسلم شناخت ہم سب سے چھپاتے ہیں.

    انہوں نے سوشل میڈیا پر مہیش بھٹ کی ایک پرای وڈیو شئیر کی اور لکھا کہ وہ لوگوں کو شاعرانہ طور پر تشدد پر اکساتے ہیں. حالانکہ کنگنا رناوت نے 2006 میں مہیش بھٹ کی ہی فلم گینگسٹر سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی اور شہرت کی بلندیوں کو پہنچیں ، اس فلم کی کامیابی کے بعد بالی وڈ میں ایک دھماکہ ہوا کہ کنگنا نام کی کسی لڑکی نے اینٹری دی ہے. لیکن کنگنا مہیش بھٹ کی بھی نہ بنی ان پر بھی تنقید کے نشتر چلا دئیے ہیں. پوجا بھٹ اور مہیش بھٹ کو کنگنا مووی مافیا بھی کہتی ہیں بتایا جاتا ہے کہ کنگنا جو پوجا بھٹ پر شدید غصہ ہیں کیونکہ انہوں نے انہیں اپنی فلم میں کاسٹ نہیں کیا تھا. کنگنا کی اس نئی بحث نے کئی سوالوں کو جنم دے دیا ہے.

  • پنجابی لڑکی ہوں سائز زیرو کو مسلسل برقرار رکھنا ممکن نہیں‌تھا  کرینہ کپور

    پنجابی لڑکی ہوں سائز زیرو کو مسلسل برقرار رکھنا ممکن نہیں‌تھا کرینہ کپور

    بالی وڈ‌اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم ”ٹشن ” کے دوران انہوں نے سائز زیرو کیا تھا بہت پذیرائی ملی نوجوان لڑکیاں متاثر بھی ہوئیں لیکن اس سائز کو مسلسل برقرار رکھنا ممکن نہیں‌ تھا کیونکہ میں انڈین پنجابی لڑکی ہوں اور کھاتی پیتی ہوں. یوگا کرتی ہوں خود کو فٹ رکھتی ہوں لیکن اس چیز کو زیادہ دیر برقرار نہیں رکھ سکتی. ایک سوال کے جواب میں کرینہ کپور نے کہا کہ میرے شوہر سیف علی خان اپنے وزن کے بارے میں کافی محتاط رہتے ہیں وہ کھانے پینے میں‌احتیاط کے ساتھ ایکسر سائز کرتے ہیں. کرینہ نے کہا کہ مجھ پر ایک کتاب لکھی جا رہی

    ہے پہلے میں اس کتاب کے حق میں نہیں تھی لیکن جب مصنفہ نے مجھے کہا کہ یہ میری ذاتی زندگی کو ڈسکس نہیں کریگی.یہ کتاب لڑکیوں کو فیشن ٹپس دے گی ، بتائے گی کہ کس ایونٹ پر کیا پہننا ہے. اس کتاب کو میری سٹائل ڈائری کہا جا سکتا ہے. اس کے زریعے لڑکیاں میری شخصیت اور سٹائل کو جانیں گی. کرینہ کپور نے کہا کہ کام کے دوران میک اپ کرنا مجبوری ہوتی ہے ورنہ تو میں میک اپ کے بغیر زیادہ بہتر محسوس کرتی ہوں. میں عام جو ہماری تقریبات ہوتی ہیں ان میں کاجل لگا کر چلی جاتی ہوں اور میں بہت اچھا محسوس کرتی ہوں . کرینہ نے آخر میں کہا کہ آج کل تو ہیوی گائونز پہن کر تقریبات میں خواتین جاتی ہیں ٹھیک ہیں جائیں لیکن عام لڑکیاں ایسا نہیں کر سکتیں وہ کیا پہنیں یہ سب مجھ پہ لکھی جانے والی کتاب میں ہو گا .

  • ملک کی ترقی کے لئے عروہ حسین کی تجویز

    ملک کی ترقی کے لئے عروہ حسین کی تجویز

    اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سیلاب آنے کے بعد جو لوگ بے گھر ہوئے ، بے آسراء ہیں بھوکے ہیں ان کی مدد کو لوگ پہنچ رہے ہیں . ہماری حکومت ہو یا این جی اوز ہر کوئی اپنے تائیں کوشش کررہا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کی جائے. ٹوئٹر پر اداکارہ عروہ حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج کسی نے مجھ سے کہا کہ یہ دیکھ کر دل خوش ہو رہا ہے کہ اس قدرتی آفت کے وقت ہم ایک قوم کے طور پر کیسے متحد ہیں۔عروہ حسین نے تو ایک تجویز بھی دے دی اور کہاکہ جس طرح سب مل کر سیلاب زدگان کی مدد کررے ہیں اگر

    اسی جذبے کے ساتھ ملک کی ترقی کے لئے ایک ساتھ کھڑے ہو جائیں اور مل کر کام کریں آگے بڑھیں تو بہتری کے امکانات بہت روشن ہیں.اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے حالات جلد بدلیں گے. یاد رہے کہ اداکارہ عروہ حسین کی آج کل ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گانا گاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں صارفین کا کہنا ہےکہ ایک طرف عروہ حسین کو سیلاب زدگان سے بہت ہمدردی ہے دوسری طرف وہ گانا بجانا بھی کررہی ہیں یقینا ایسا اعتراض مناسب تو نہیں ہے لیکن بہت سارے صارفین اس قسم کا اعتراض اٹھارہے ہیں.

  • نیلم منیر نے کی پاکستانی ڈراموں کی تعریف

    نیلم منیر نے کی پاکستانی ڈراموں کی تعریف

    اداکارہ نیلم منیر جنہوں نے یکساں طور پر چھوٹی اور بڑی سکرین کے لئے کام کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ہاں بننے والے ڈرامے بہت اچھے ہیں . ان کی کہانیوں میں اصلاحی پہلو ہوتا ہے. ہمارے ڈرامے آج بھی شوق سے دیکھے جاتے ہیں ،. میں نہیں‌جانتی کہ تنقید کرنے والے ڈراموں کی کہانیوں میں کیا دیکھنا چاہتے ہیں. ہر موضوع پر ہر سوشل ایشو پر ڈرامے بنائے جا رہے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ لوگوں‌کو شعور دیا جاسکے. ایسے ایشوز پر بھی ڈرامے بنے ہیں کہ جن پر بات کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے. نیلم نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جو فلمیں بن رہی ہیں وہ بھی اچھی ہیں اور مجھے بہت امید ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری بہت جلد اپنے پائوں پر کھڑی ہو جائیگی. اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ ڈرامہ

    انڈسٹری بھی میڈیا کی ہی ایک شکل ہے. حکومت کو معاشرے کی اصلاح کے لئے نجی شعبے سے مل کر جوائنٹ ونچر کے تحت پروڈکشن کرنی چاہیے. یاد رہے کہ نیلم منیر نے اپنے کیرئیر کے دوران متعدد ڈرامے کئے ہر ڈرامے میں ان کا کردار پہلے سے مختلف ضرور رہا لیکن زیادہ تر کردار سنجیدہ تھے شائقین نیلم کو کامیڈی کرداروں میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ نیلم کب اپنے پرستاروں کو کامیڈی کرداروں میں نظر آئیں گی. ویسے تو نیلم کی جوڑی جن کے ساتھ بھی انہوں نے کام کیا پسند کی گئی ہے لیکن احسن خان کے ساتھ ان کی جوڑ ی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے.

  • براہمسٹرا کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ ، عالیہ اور رنبیر کو اپنے ادا کئے الفاظ پڑ گئے مہنگے

    براہمسٹرا کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ ، عالیہ اور رنبیر کو اپنے ادا کئے الفاظ پڑ گئے مہنگے

    عالیہ بھٹ اور خصوصی طور پر رنبیر کپور دونوں ہی بولنے سے پہلے سوچتے نہیں ہیں ، متعدد مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ دونوں نے ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ٹرینڈز بنے. براہمسٹرا کی پرموشن کے دوران عالیہ بھٹ سے کسی نے نیپو ٹیزم کے بارے میں سوال کیا تو عالیہ نے جھٹ سے کہا کہ کسی کو اگر میں نہیں‌ پسند تو میری فلمیں نہ دیکھے ، اگر کسی کو پسند ہوں تو دیکھے ، عالیہ کے اس بیان پر ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلا اور بات یہیں آکر نہیں رکی بلکہ ان کی نو ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم کے بائیکاٹ کا بھی ٹرینڈ چل پڑا ہے. اسی طرح سے رنبیر کپور نے اپنے ایک پرانے بیان میں کہا تھا کہ گائے کا گوشت میری پسندیدہ غذا ہے ، اس پرانے کلپ پر رنبیر کپور کے خلاف بھی ٹرینڈ چل رہا ہے . یوں

    دونوں کی آنے والی فلم براہمسٹرا ہو رہی ہے بائیکاٹ ٹرینڈ کا شکار. عالیہ اور رنبیر اس حوالے سے ہیں کافی پریشان اور ان کی فلم کی پوری ٹیم بھی کافی پریشان ہے.یاد رہے کہ ابھی تک جن بھی فلموں کے بائیکاٹ کے ٹرینڈز چلے ہیں وہ فلاپ گئی ہیں اور انہوں نے بہت کم بزنس کیا ہے بہت کم لوگوں نے سینما گھروں‌کا رخ کیا ہے . بائیکاٹ کے اس ٹرینڈ سے اس وقت پورا بالی وڈ پریشان ہے. ہر دوسرے پرڈیوسر کی فلم بائیکاٹ کا ٹرینڈ کھا رہا ہے.

  • سدھارتھ شکلہ کی پہلی برسی شہناز گل کی پراسرار خاموشی

    سدھارتھ شکلہ کی پہلی برسی شہناز گل کی پراسرار خاموشی

    بالی وڈ کے نوجوان اداکار اور بگ باس سیزن 13 کے ونر سدھارتھ شکلہ کے انتقال کو ایک برس بیت گیا ہے اس موقع پر ان کے مداحوں نے انہیں خوب کیا یاد لیکن اسکی طرف سے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ نظر نہ آئی جو سدھارتھ کے ساتھ ہی مرجانا چاہتی تھی اس کے بغیر نہ رہنے کا دعوی کرتی تھی. جی ہاں شہناز گل کی بات ہورہی ہے. سدھارتھ شکلہ جنہوں نے تیزی سے شہرت سمیٹی اور کم ہی وقت میں اپنا نام اور پہچان بنا لی ان کو گزشتہ برس دل کا دورہ پڑا وہ دنیا سے چلے گئے، اُس وقت شہناز گل جو ان کی گرل فرینڈ تھیں ان کی حالت سے اندازہ ہو رہا تھا کہ جیسے ہی ان کا کوئی واقعتا اپنا چلا گیا ہے. لیکن لگتا ہے کہ شہناز گل شہرت اور بالی وڈ کی رنگینیوں میں اس قدر کھو گئی ہیں کہ ان کو احساس ہی

    نہیں رہا کہ ان کے سدھارتھ شکلہ کی پہلی برسی ہے. سدھارتھ شکلہ کے مداح کافی حیران ہیں کہ آخر ایسا کیا ہوا کہ اداکار کی برسی کے موقع پر شہناز گل نے ان کو یاد نہیں کیا. ہر وقت سوشل میڈیا پر رہنے والی شہناز گل نے سدھارتھ کی یاد میں دو لائنیں نہ لکھیں. شہناز گل کی پر اسرار خاموشی یا تو یہ ظاہر کرتی ہے کہ وہ سدھارتھ کو بھول چکی ہیں یا پھر وہ اس وقت شہرت کے نشے میں چور ہیں اسلئے ان کو یاد ہی نہیں کہ ان کے سدھارتھ کو ان سے بچھڑے ہوئے ایک سال بیت چکا ہے.

  • کورونا سے صحتیبابی کے بعد امیتابھ بچن کی کون بنے گا کروڑ پتی کے سیٹ پر واپسی

    کورونا سے صحتیبابی کے بعد امیتابھ بچن کی کون بنے گا کروڑ پتی کے سیٹ پر واپسی

    امیتابھ بچن جنہیں دو بار کورونا ہو چکا ہے اور دونوں بار انہوں نے کورونا کو شکست دیکر اپنے کام پر واپسی کی. نو دن قرنطینہ میں گزارنے کے بعد امیتابھ بچن نے کام پر واپسی کر لی ہے . 79 سالہ اداکار کا کورونا کا ٹیسٹ منفی آیا تو انہوں نے اگلی ہی صبح کام پر واپسی کا فیصلہ کر لیا امیتابھ بچن نے ”شو کون بنے گا کروڑ پتی 14 ” کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ آپ سب نے جس طرح سے میرے لئے فکر کی اور دعائیں کیں سب کا شکر گزار ہوں . یاد رہے کہ امتیابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی متحترک رہتے ہیں اور اپنے کام اور ذات سے جڑی اہم باتوں کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ رکھتے ہیں. امیتابھ بچن عموما اپنی پرانی تصاویر شئیر کرکے

    خوبصورت کیپشن لکھتے اور پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہیں. امیتابھ بچن کی فلم براہمسٹرا بھی ریلیز کے لئے تیار ہے ، فلم کی مرکزی کاسٹ میں امیتابھ بچن کے ساتھ عالیہ بھٹ اور رنیبر کپور شامل ہیں‌فلم نو ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے لیکن فلم کی پوری ٹیم بالی وڈ‌کی فلموں کے بائیکاٹ کے رجحان سے ڈری ہوئی ہے. دوسری طرف عالیہ بھٹ نے بھی فلم کی پرموشن کے دوران یہ کہہ دیا کہ جس کو میں پسند ہوں وہ مجھے دیکھے جس کو نہیں پسند وہ نہ دیکھے عالیہ کی اس بات کے بعد براہمسٹرا کے بائیکاٹ کا بھی ٹرینڈ چل رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ ٹرینڈ فلم کے بزنس پر کتنا اثر انداز ہوتا ہے.

  • موہنی رائے نے باندھے رنیبر اور عالیہ کی تعریفوں کے پل لیکن کیوں؟

    موہنی رائے نے باندھے رنیبر اور عالیہ کی تعریفوں کے پل لیکن کیوں؟

    ٹی وی اداکارہ موہنی رائے نے فلم براہمسٹرا میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ ان کے ساتھ کام کرکے کافی خوش ہیں ان کا کہنا کہے کہ مجھے ان دونوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا. اپنے ایک ھالیہ انٹرویو میں موہنی رائے نے کہا کہ یہ دونوں گریٹ آرٹسٹ ہیں ، حیرت انگیز انسان ہیں نظم و ضبط کے ایسے پابند کے او میرے خدایا. دونوں کو وقت پر ہی سیٹ پر آتے دیکھا اور کام کے معاملے میں ان کا پروفیشنلزم حیرت انگیز ہے. موہنی رائے نے کہا کہ میں نے ان کو اداکاری کرتے ہوئے دیکھا ہے بہت ہی نیچرل اداکار ہیں. دونوں کو کوئی بھی سین کتنی بار کیوں نہ کرنا پڑے ہر بار ایسے ڈائیلاگ بولتے ہیں جیسے کہ پہلی بار یہ سین کررہے ہوں ، زرا ان کے ماتھے پر شکن نہیں آتی نہ لہجہ تھکا

    ہوا محسوس ہوتا ہے وہ ہر بار سین کو انرجی کے ساتھ کرتے ہیں. یاد رہے کہ براہمسٹرا 9 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے اس میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن بھی ہیں. برہمسٹرا ایک ایڈونچر ڈرامہ ہے جو ہندوستانی افسانوی تصورات پر مبنی ہے۔ ایان مکھرجی نے اس فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ دھرما پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ فلم میں دیپیکا پڈوکون کا کیمیو نظر آئے گا۔ حقیقی زندگی کے ساتھی عالیہ اور رنبیر پہلی بار اس فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے.