Baaghi TV

Category: شوبز

  • رنویر سنگھ جب بھی کہیں شادی کرنے کو تیار ہوں عرفی جاوید

    رنویر سنگھ جب بھی کہیں شادی کرنے کو تیار ہوں عرفی جاوید

    سوشل میڈیا پر پر وقت موضوع بحث رہنے والی عرفی جاوید نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اور کہا ہے کہ میں اداکار رنویر سنگھ کو بہت پسند کرتی ہوں ان کی ہر فلم بہت شوق سے دیکھتی ہوں. مجھے تو اس حد تک پسند ہیں کہ اگر وہ مجھے شادی کرنے کےلئے کہیں تو میں شادی بھی کر لوں گی. ویسے تو ان کی اہلیہ دیپیکا پاڈوکون بہت خوبصورت ہیں وہ ان کے ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں لیکن اگر رنویر سنگھ دیپیکا کے بعد کسی عورت سے شادی کرنا چاہیں تو میں تیار ہوں. مجھے ان کی اہلیہ بن کر بہت خوشی ہو گی. عرفی جاوید نے یہ بھی کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ میں جو بھی پہنتی ہوں وہ اتنا ڈسکس کیوں ہوتا ہے اور میں جو بھی کہتی ہوں اس پر اتنا وبال کیوں اٹھتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں‌نے ابھی

    شادی کا فیصلہ نہیں کیا جب مجھے کوئی اچھا لڑکا ملے گا شادی کر لوں گی لیکن اگر رنویر مجھ سے شادی کرنا چاہیں تومیں تیار ہوں. عرفی نے مزید یہ بھی کہا کہ میں شلوار قمیض پہنوں یا مغربی لباس مجھ پر ہونی تو تنقید ہی ہے تو پھر میں کیوں نا اپنی مرضی کے مطابق کپڑے پہنوں.انہوں‌نے کہا کہ مجھ پہ الزام لگتا ہےکہ میں‌میڈیا کو پیسے دیکر اپنی کوریج کرواتی ہوں حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے میڈیا خود میرا پیچھا کرتا رہتا ہے جہاں میں ہوتی ہوں‌پہنچ جاتا ہے. انہوں نے میڈیا سے ہی سوال کر ڈالا اور کہا کہ آپ ہی بتائیے میں آپ لوگوں کو پیسے دیتی ہوں؟

  • نانا بن کر ہوائوں میں اڑ رہا ہوں انیل کپور

    نانا بن کر ہوائوں میں اڑ رہا ہوں انیل کپور

    انیل کپور نانا بننے پر کتنے خوش ہیں یہ تو سب کو معلوم ہے وہ اس خوشی کا اظہار وقتا فوقتا کرتے رہتے ہیں. انیل کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے ایک بار پھر کہا ہےکہ میں نانا بننے پر بہت زیادہ خوش ہوں . اور نانا بن کر مجھے ایسا لگتا ہے کہ جیسے میں ہوائوں میں اڑ رہا ہوں. میں اپنے نواسے کے ساتھ گھنٹوں گزارتا ہے اور مجھے اس کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگتا ہے. انیل کپور نے کہا کہ میں جب اپنے کام میں مصروف ہوتا ہوں تو سونم ،اور میری اہلیہ بچے کا خیال رکھتی ہیں لیکن میں رابطے میں رہتا ہوں. انیل کپور نے مزید کہا کہ میرا نواسا ابھی بہت چھوٹا تھوڑا بڑا ہوجائے تو زیادہ اچھا لگے گا. مجھے اپنے نواسے کو ہر روز دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے. یاد رہے کہ سونم کپور

    اور آنند اہوجا کی شادی 2018 میں ہوئی تھی ، 20 اگست 2022 کو سونم کے ہاں ایک بیٹے کی ولادت ہوئی سونم نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ابھی تک جتنے بھی انٹرویوز دئیے ہیں اس میں انہوں نے یہی کہا ہے کہ میرے بچے نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے مجھے اب بس اسی کی فکر رہتی ہے. میں اس کی بہترین پرورش کرنا چاہتی ہوں، میں اپنے بیٹے کو لندن میں پڑھائوں گی یا انڈیا میں، اسکا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا. سونم کپور کہتی ہیں کہ وہ فلم انڈسٹری چھوڑیں گی نہیں لیکن کم کام کریں گی جب کوئی سکرپٹ ایسا لگا کہ کرنا چاہیے تو کرلیں گی.

  • رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو احتجاج کا سامنا، پولیس کو مداخلت کرنا پڑ گئی

    رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو احتجاج کا سامنا، پولیس کو مداخلت کرنا پڑ گئی

    براہمسٹرا کی ریلیز کا بے چنی سے انتظار کیا جا رہا ہے، ہدایت کار آیان مکھر جی کو اس فلم کو بنانے کا خیال ایک دہائی پہلے فلم یہ جوانی ہے دیوانی کے شوٹنگ کے دوران آیا.فلم بڑی لاگت سے تیار ہوئی ہے کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم لگ بھگ 8000 اسکرینز پر ریلیز کی جا رہی ہے .فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی جاری ہے، ٹکٹیں ہاٹ کیک کی طرح فروخت ہو رہی ہیں. دو دن کے بعد ریلیز ہونے والی اس فلم کی پرموشنز فلم کی کاسٹ سمیت پوری ٹیم شہر شہر جا کر کر رہی ہے. رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور آیان مکھرجی گزشتہ روز مہاکلیشور مندر میں پوجا کرنے کے لیے اجین کے لیے روانہ ہوئے، لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ وہاں ان کا استقبال احتجاج کے زریعے ہو گا. جب یہ تینوں وہاں پہنچے تو مظاہرین کی ایک بڑی تعداد

    کھڑی تھی، مظاہرین سیاہ جھنڈے لے کر مہاکالیشور مندر موجود تھے اور انہوں نے ہنگامہ شروع کر دیا. پولیس کو مداخلت کرکے اس صورتحال پر قابو پانا پڑا اور رنبیر کپور ، عالیہ بھٹ اور آیان مکھر جی کو وہاں سے نکالنا پڑا. اس واقعہ کے بعد بالی وڈ میں تشویش کی لہر دوڑ‌گئی ہے اور سب کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والا بائیکاٹ کا ٹرینڈ اب عملی طور پر نظر آنے لگا ہے جو کہ اچھی علامت نہیں ہے. یاد رہے کہ آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس پرجوش فلم میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن کے علاوہ ناگارجونا اکینینی، مونی رائے اہم کرداروں میں نظر آئیں گے.

  • گڈ بائے سٹار رشمیکا منڈنا کو کیوں ایسا لگا امیتابھ بچن انکو پسند نہیں کرتے

    گڈ بائے سٹار رشمیکا منڈنا کو کیوں ایسا لگا امیتابھ بچن انکو پسند نہیں کرتے

    سائوتھ کی فلموں میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھنے والی اداکارہ رشمیکا منڈنا بالی وڈ اداکار امیتابھ کی بہت بڑی مداح ہیں انہوں نے حال ہی میں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم گڈ بائے میں کام کیا ہے اور ان کی خوشی کی انتہا نہیں ہے. فلم کے ٹریلر لانچ پر رشمیکا منڈنا نے انٹرویو دیتے ہوئے امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کیا اور کہا کہ مجھے یا د ہے کہ میں امیتابھ بچن سے اپنی سالگرہ کے موقع پر پہلی بار ملی، میں سیٹ پر ان کا انتظار کر رہی تھی جیسے ہی وہ آئے میں نے ان کو ہیلو کہا لیکن وہ مجھے کراس کرتے ہوئے سیدھے ہی چل دئیے. جب ایسا ہوا تو مجھے نہیں سمجھ میں آئی کہ میں ان کو کیا کہوں. اس کے بعد جب میں سیٹ پر گئی تو میں بہت گھبرائی ہوئی تھی میں نے امیتابھ بچن سے اپنا تعارف کروایا . شروع میں تو مجھے ایسا لگا کہ شاید امیتابھ بچن مجھے پسند نہیں کرتے. لیکن، مجھے یاد ہے، ایک دن امیتابھ بچن نے میرا ایک پوسٹر

    شئیر کیا مجھے بہت خوشی ہوئی. فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے امیتابھ بچن کو جاننے کا موقع ملا میرا ان سے ایک کنکشن بنا. میں نے جانا کہ وہ تو ایک بہت ہی خوبصورت انسان ہیں مجھے خوشی ہے کہ ایک تو مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا دوسرا یہ کہ میں نے اس لیجنڈ کی شخصیت کو قریب سے دیکھا. ایکتا کپور کی فلم گڈ بائے 7 اکتوبر کو ہندوستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہو رہی ہے. اس فلم میں رشمیکا منڈنا ، امیتابھ بچن کے علاوہ نینا گپتا بھی اہم کردار میں‌ نظر آرہی ہیں.

  • خانز کے ساتھ  کام نہیں کرنا چاہتی ایکتا  کپور نے ایسا کیوں کہا؟

    خانز کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی ایکتا کپور نے ایسا کیوں کہا؟

    بالی وڈ اداکار جتندر کی بیٹی معروف پروڈیوسر ایکتا کپورجنہوں بھارتی ٹی وی چینلزپر کامیاب ڈرامے بنائے، ایکتا نے اپنے بھائی کو لیکرفلمیں بھی بنائیں. ایکتا نے بہت سارے نیو کمرز کو اپنے ڈراموں میں چانس دیا جو کہ آج سٹارز بن چکے ہیں.لیکن اب انکے بچپن کا خواب پورا ہوا ہے یہ وہ خواب ہے جس کو آنکھوں میں سجا کر وہ بڑی ہوئی ہیں اور خواب ہے امتیابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا. ایکتا نے گڈ بائے کے نام سے ایک فلم بنائی ہے جس میں انہوں‌نے اپنے ڈریم سٹار امیتابھ بچن کو کاسٹ کیا ہے گزشتہ روز اس فلم کا ٹریلر لانچ ہوا اس موقع پر انہوں‌نے فلم انڈسٹری میں کام کے حوالے سے اپنے تجربے کو شئیر کیا. پریس میٹ کے دوران ایکتا نے بتایا کہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا ان کا بچپن کا خواب تھا۔ یہ پہلا موقع ہے جب ایکتا نے بگ بی کے ساتھ کسی فلم کے لیے کام کیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی خانز یا کسی اور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش نہیں کی صرف بگ بی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش دل میں پالی. ایکتا نے کہا بچپن سے میں نے ہمیشہ صرف ایک شخص کے ساتھ کام کرنے کا خواب دیکھا تھا اور وہ تھے بگ بی۔ بچپن میں میں امیت جی کے گھر سالگرہ کی پارٹیوں میں جاتی تھی۔ امیتابھ بچن نے ایک بار میرے والد (جیتندر) سے کہا تھا کہ آپکی کی بیٹی تمام شام مجھے گھورتی رہی ہے . ایکتا نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں امیتابھ بچن کے علاوہ کبھی کسی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، نہ خانز نہ کوئی اور صرف مسٹر امیتابھ بچن۔ یاد رہے کہ وکاس بہل کی ہدایت کاری میں بنی ‘گڈ بائی’ 7 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

  • ٹی وی اور سٹیج کے فنکاروں کو فلموں میں کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے ریشم

    ٹی وی اور سٹیج کے فنکاروں کو فلموں میں کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے ریشم

    پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ریشم نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اب جو فلمیں بن رہی ہیں ان میں ٹی وی اور سٹیج کے فنکاروں کو بھی موقع ملنا چاہیے. ٹی وی اور سٹیج میں بہت سارے ایسے باصلاحیت اداکار ہیں جن کو فلموں میں کام کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا. ریشم نے کہا کہ میں نے کام کے معاملے میں کبھی بھی کمپرومائز نہیں کیا ہمیشہ معیاری کام کیا ہے یہ یہی وجہ ہےکہ میرے پرستار مجھ سے پیار کرتے ہیں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری ایک بار پھر پھلے پھولے اور

    یہاں کی رونقیں ایک بار پھر سے بحال ہوں. جس طرح سے فلمیں بن رہی ہیں اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بہت جلد پاکستان فلم انڈسٹری اپنے پائوں پرکھڑی ہو جائیگی. اور میرا یہ خواب کہ پاکستان فلم انڈسٹری پھلے پھولے ضرور حقیقت بنے گا. ریشم نے کہا کہ انقلابی بنیادوں‌ پر ہمیں انڈسٹری کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھانے ہوں گے. یاد رہے کہ ریشم نے کیرئیر کے شروع میں ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا اور خوب داد سمیٹی پھر انہیں سید نور نے فلم جیوا میں چانس دیا، فلم سپر ہٹ ہوئی اور ریشم راتوں رات سٹار بن گئیں.

  • امر خان  کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ؟

    امر خان کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ؟

    باصلاحیت اداکارہ امر خان جن کی رواں برس فلم دم مستم بطور رائٹر ریلیز ہوئی. ان کی پہلی فلم بطور رائٹر کوئی خاص اچھا تاثر نہ چھوڑ سکی لیکن اداکارہ امر خان کی صلاحیتوں کا اعتراف ضرور کیا گیا. اداکارہ امر خان ہر معاملے پر کھل کر سوچ سمجھ کر بات کرتی ہیں. فلم دم مستم کے بعد وہ ایک بار پھر ٹی وی کا رخ کررہی ہیں. اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بالی وڈ اداکار پنکج ترپاٹھی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے ساتھ ایک بار کام کرنے کا موقع میسر آجائے . انہوں نے صرف پنکج کے ساتھ ہی نہیں بلکہ وہاج علی اور احمد علی اکبر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی لگے ہاتھ

    زکر کر دیا. انہوں نے مجموعی طور پر اداکاروں کے کام کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سید جبران نہایت ہی نیچرل اداکار ہیں اور وہ کام میں اس طرح سے ڈوب جاتے ہیں‌کہ دیکھنے والے کو گمان ہوتا ہے کہ وہ اداکاری نہیں کررہے بلکہ یہ سب حقیقت ہے. اداکارہ نے مزید یہ بھی کہا کہ ڈراموں میں کام کرنا ان کی اولین ترجیح ہے جب جب انہیں اچھا سکرپٹ ملے گا وہ ضرور کام کریں گی. یاد رہے کہ امر خان نے نیگیٹیو اور پازیٹیو دونوں طرح کے کردار کئے ہیں ان کے مداح ان کو ہر روپ میں سراہتے ہیں.

  • ٹوئنکل ایک بار پھر طالب علم بن گئیں

    ٹوئنکل ایک بار پھر طالب علم بن گئیں

    اکشے کمار کی اہلیہ راجیش کھنہ کی بیٹی اور بالی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ایک بار پھر زمانہ طالب علمی میں چلی گئی ہیں . وہ سٹوڈنٹ بن گئی ہیں . جی ہاں ٹوئنکل کھنہ نے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا ہے. اطلاعات یہ ہیں کہ ٹوئنکل کھنہ نے فکشن رائٹنگ میں ڈگری حاصل کرنے کےلئےلندن یونیوسٹی میں داخلہ لے لیا ہے. ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہے کہ وہ فکشن رائٹنگ میں ڈگری کے بعد اس شعبے کو اپنانا چاہیں گی.اکشے کمار سے جب میڈیا نے اس حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ جی ہاں بالکل ٹوئنکل کھنہ ایک بار پھر طالبعلم بن گئی ہیں. اکشے کمار اور ان کی اہلیہ اور دونوں بیٹے اس وقت لندن میں موجود ہیں. اکشے کمار کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک ٹوئنکل کھنہ کی ڈگری مکمل نہیں‌ ہو جاتی وہ لندن

    میں ہی رہیں گی جب ڈگری حاصل کر لیں گی تب انڈیا واپس لوٹیں گی. اکشے کمار نے تو مذاق کے انداز میں یہ بھی کہہ دیا کہ لوگ اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے جاتے ہیں اور میں اپنی بیوی کو یونیورسٹی چھوڑنے جائونگا. یاد رہے کہ ٹوئنکل کھنہ نے بطور ہیروئین کام کیاان کی فلموں نے باکس آفس پر کوئی کمال بزنس نہ کیا جس کی وجہ سے انہیں درمیانے درجے کی اداکارہ ہی سمجھا جاتا ہے. ٹوئنکل کھنہ نے اکشے کمار کے ساتھ شادی کے بعد بالی وڈ فلموں سے علیحدگی اختیار کر لی اور گھر داری میں جُٹ‌گئیں.

  • ” منی بیک گارنٹی ” کا پہلا پوسٹر جاری

    ” منی بیک گارنٹی ” کا پہلا پوسٹر جاری

    ڈائریکٹر فیصل قریشی نے ا پنے آفیشل فیس بک اکائونٹ سے فلم ” منی بیک گارنٹی ” کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا ہے، پوسٹر کی کافی تعریف کی جا رہی ہے. فلم اگلے برس اپریل کے مہینے میں ریلیز کی جائیگی. فلم کا پہلا ٹیزر بھی جلد ریلیز کر دیا جائیگا اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں. فلم کی کاسٹ میں فواد خان، عائشہ عمر، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، جاوید شیخ، حنا دل پذیر، گوہر رشید، شایان خان، مانی، کرن ملک، علی سفینہ شفاعت علی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں. کہا جا رہا ہے کہ منی بیک گارنٹی میں سوئنگ کے سلطان لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم اور انکی اہلیہ شنیرا اکرم نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اس فلم کی ریلیز کے لئے شائقین اس لئے بھی منتظر ہیں کہ وہ دیکھ سکیں کہ وسیم اکرم اور شنیرا اکرم اداکاری کرتے ہوئے کیسی لگتی ہیں. فیصل

    قریشی نے جب بھی کوئی پراجیکٹ کیا ہے وہ اپنی انفرادیت کی وجہ سے کافی سراہا گیا ہے. یہ دور حاضر کی واحد ایسی فلم ہے جس میں ایک ساتھ اتنے زیادہ سپر سٹارز موجود ہیں. فواد خان ، وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کو ایک پلیٹ فارم کے نیچے لانا یقینا آسان کام نہیں‌تھا. فلم کا پوسٹر ریلیز ہوتے ہی شائقین پرجوش ہو گئے ہیں، پوسٹر کے بعد شائقین فلم کے ٹیزر اور اسکی ریلیز کے شدت سے منتظر ہیں. دیکھنا یہ ہے کہ ملٹی سٹارر اس فلم کو شائقین کی جانب سے کیسا ریسپانس ملتا ہے.

  • نادیہ حسین نے لاہور کے ایک شاپنگ مال میں اپنے میک اپ برینڈ کی لانچ کی

    نادیہ حسین نے لاہور کے ایک شاپنگ مال میں اپنے میک اپ برینڈ کی لانچ کی

    ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین جن کا اپنا میک اپ برینڈ بھی ہے، انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے ایک شاپنگ مال میں اپنے میک اپ برینڈ کی لانچ کی . اس موقع پر نادیہ حسین نے یہ کہا کہ میری کوشش ہے میں خواتین تک بہترین میک اپ پہنچائوں. لاہور میں اب میرا میک اپ دستیاب ہو گا اور یہ تین ہزار سے شروع ہوتا ہے. نادیہ حسین نے اس موقع پر ایک ماڈل پر میک اپ بھی کرکے دکھایا. میک اپ کافی سافٹ اور شائنی تھا میک اپ کرنے کے دوران انہوں نے اپنی پراڈکٹس کا بھی تعارف کروایا. نادیہ حسین کہتی ہیں کہ اب زیادہ بھر بھر کر فائونڈیشن لگانے کا وقت نہیں رہا. ہلکی سی فائونڈیشن کے ساتھ گلٹری میک اپ پسند کیا جا رہا ہے. نادیہ نے مزید یہ بھی کہا کہ اب تو شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی میک اپ ہلکا ہی

    کیا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ میک اپ خریدتے وقت کوالٹی کا دھیان رکھا جانا چاہیے اور خصوصی طور پر میک اپ کرنے سے پہلے یہ دیکھ لینا چاہیے کہ جہاں جا رہی ہیں وہ کیا جگہ ہے آفس ہے ، شاپنگ ہے یا کوئی تقریب ہے اس حساب سے میک اپ کریں. یاد رہے کہ نادیہ حسین نے دو ہفتہ پہلے لاہور کے ایک شاپنگ مال میں اپنے میک اپ برینڈ کی لانچ کی اور گزشتہ روز ایک بار پھر اپنے میک اپ برینڈ کی لانچ کی اور خواتین سے کہا کہ وہ ان کا میک اپ ایک بار ٹرائی ضرور کریں.