Baaghi TV

Category: شوبز

  • کیا مومنہ اقبال کو پڑھے لکھے لوگوں سے شکایت ہے ؟

    کیا مومنہ اقبال کو پڑھے لکھے لوگوں سے شکایت ہے ؟

    نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ مومنہ اقبال ہر دلعزیز ہیں ان کو ہر کردار میں خآصا سراہا جاتا ہے. مومنہ نے کم ہی عرصے میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں‌ کا لوہا منوایا ہے. مومنہ اقبال نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں‌نے کہا ہے کہ پڑھے لکھے لوگوں کے رویوں‌ میں عام لوگوں کی نسبت فرق ہوتا ہے وہ جانتے ہیں‌ کہ ہم اگر کسی پر انگلی اٹھا رہے ہیں تو تین ہمارے اپنی طرف بھی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ شوبز کی فیلڈ میں بھی اگر شادی نہ ہو تو کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ میں‌ نے اس فیلڈ سے باہر کے لوگوں‌ کو شادیاں‌ کرکے ان کو نبھاتے دیکھا ہے. بہت سارے لوگوں نے شوبز کی لڑکیوں سے شادی اور نبھایا بھی اور بہترین انداز میں نبھایا. مومنہ اقبال نے کہا کہ اگر

    کسی کا ارادہ ہے شادی چلانے کا تو وہ ہر حال میں چلا لیتا ہے چاہے وہ شوبز کا ہو یا شوبز سے باہر کی فیلڈ کا. اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ پاگل ہوئے رہتے ہیں ان کے ڈپریشن آج کل اس قسم کے ہیں اوہو فلاں نے میک اپ ٹیوٹوریل ڈالا ہے تو میں پھر آئی لائنر کی وڈیو ڈال دیتی ہوں اس طرح‌ کی چیزوں کے لئے لوگوں کے کمپلیکسسز ہیں ایسے لوگ زندگی کی حقیقتوں‌ کا بھلا کیا سامنا کریں گے. تو چیزوں‌ کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے اور یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ آخر ہم جا کس طرف رہے ہیں.

  • 7 ملین فالورز، حرامانی نے پسوڑی وڈیو لگا کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا

    7 ملین فالورز، حرامانی نے پسوڑی وڈیو لگا کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا

    اداکارہ و گلوکارہ حرامانی جن کو اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا رہتا ہے وہ ہیں بہت زیادہ خوش اور اس بار خوشی کسی پراجیکٹ کے سپر ہٹ ہوجانے کی نہیں ہے بلکہ اس بار خوشی ان کو انسٹاگرام پر 7 ملین فالورز ہونے کی ہے. حال ہی میں ان کے انسٹاگرام پر 7 ملین فالورز ہو گئے ہیں اس موقع پر اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور شکریہ ادا بھی انہوں نے اپنی ہی آواز میں گایا ہوا گانا پسوڑی کی وڈیو لگا کر کیا. اس وڈیو میں حرامانی ایک کنسرٹ کررہی ہیں اور اس دوران وہ علی سیٹھی کاسپر ہٹ گانا پسوڑی گا رہی ہیں اور حرامانی نے اپنے مداحوں کا شکریہ اس وڈیو کو لگا کر کیا. حرا نے جیسے ہی شکریہ کی پوسٹ لگائی تو ان کے مداحوں نے بھی ان

    کو 7 ملین فالورز کی تعداد پر مبارکباد دیں. حرامانی انسٹاگرام پر بہت زیادہ ایکٹیو ہیں وہ اپنا ہر پراجیکٹ اور اپنی ہر موومنٹ کے بارے میں اپنے مداحوں کو انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے آگاہی دیتی رہتی ہیں. یاد رہے کہ حرامانی کی اداکاری پر تو کوئی سوال نہیں اٹھایا جاتا لیکن ان کی گلوکاری پر ضرور سوال اٹھایا جاتا ہے ، وہ جب بھی کوئی گانا گاتی ہیں تو زیادہ تر لوگوں‌ کی تعداد ان سے یہی کہہ رہی ہوتی ہےکہ خدا کےلئے گانا مت گایا کریں لیکن گائیکی حرامانی کا شوق ہے اسلئے وہ کنسرٹ بھی کرنے لگ گئی ہیں.

  • سب فنکار گھروں سے نکل کر سیلاب زدگان کے لئے فنڈ ریزنگ کریں راحت فتح‌ علیخان

    سب فنکار گھروں سے نکل کر سیلاب زدگان کے لئے فنڈ ریزنگ کریں راحت فتح‌ علیخان

    پاکستان کے صف اول کے گلوکار راحت فتح علیخان نے اپنی تمام تر مصروفیات چھوڑ کر سیلاب زدگان کے لئے لندن میں ایک کنسرٹ کیا ہے، اس کنسرٹ سے ملنے والی رقم کو متاثرین سیلاب پر خرچ کیا جائیگا . اس کنسرٹ میں راحت فتح علیخان کے بیٹے شازمان علی خان نے بھی ان کے ساتھ پرفارم کیا جسے بہت زیادہ سراہا گیا ہے. اس موقع پر راحت فتح‌علیخان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی فنکار برادری سے اپیل کی. انہوں‌ نے کہا کہ پاکستان پر یہ وقت بہت ہی مشکل ہے کئی جانیں جا چکی ہیں مالی جانی نقصان بہت زیادہ ہو چکا ہے لوگ بے آسرا ہیں ان کو ہماری مدد کی ضرورت ہے . تو تمام فنکار برادری اپنے اپنے گھروں سے نکلے اور سیلاب زدگان کے

    لئے فنڈ ریزنگ کرے. راحت فتح‌علیخان نے مزید کہا کہ ہمارا ملک ہر لحاظ سے مشکل میں ہے چاہے وہ سیاسی صورتحال ہو یا قدرتی آفت ، ہمارے متاثرین سیلاب بہن بھائی بہت مشکل میں ہیں ان کے بچے مر گئے ہیں کہیں کسی کی ماں بہن بیوی مر گئی ہے ، لوگ اجڑ گئے ہیں اس لئے یہ وقت سیاسی سماجی ہر طرح‌ اختلاف بھلا کر ایک ساتھ چلنے کا وقت ہے. ہمیں آگے بڑھ کر اپنے بہن بھائیوں کو گلے لگانا ہے ان کو خوشیاں دینی ہیں ان کی اجڑی دنیا کو پھر سے بسانا ہے.

  • لندن نہیں جائونگا میں  بھٹی کا  کردار احمد علی بٹ‌ کے لئے لکھا تھا  خلیل الرحمان قمر

    لندن نہیں جائونگا میں بھٹی کا کردار احمد علی بٹ‌ کے لئے لکھا تھا خلیل الرحمان قمر

    اپنی ہی کہی ہوئی باتوں سے تنازعات میں گھرے رہنے والے مصنف خلیل الرحمان کا حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا ہے اس میں انہوں‌ نے کہا ہے کہ فلم لندن نہیں‌ جائوں گا میں جو کردار گوہر رشید نے نبھایا وہ میں نے احمد علی بٹ کے لئے لکھا تھا جب یہ کردار لکھ رہا تھا تو میرے زہن میں احمد علی بٹ تھا اسی کو میں نے سامنے رکھا تھا. لیکن بعد میں مجھے بتایا گیا کہ یہ کردار گوہر رشید کرے گا، مجھے نہیں‌ پتہ کہ کن بنیادوں‌ پر ان کو سلیکٹ کیا گیا لیکن ان کی سلیکشن پر مجھے منا لیا گیا بلکہ مجھے کنونس کیا گیا میں ہو بھی گیا.اسی انٹرویو میں کہا گیا کہ گوہر رشید اس کردار میں امپورٹڈ پنجابی لگا ہے تو مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ جب میں نے کردار اس کےلئے لکھا ہی

    نہیں تھا تو ایسے ہی ہونا تھا اور دوسرا یہ کہ میری گوہر کو اس کردار کو نبھانے کےلئے حوالے سے کوئی بریفنگ نہیں‌تھی، جب پنجاب نہیں‌ جائوں گی بنی تھی تو اس میں ہیرو سمیت پوری کاسٹ کو بریفنگ دی گی تھی یہی وجہ ہے کہ وہ فلم ہر حوالے سے ایک مکمل پیکج تھی لیکن اس بار اس فلم میں ایسی چیز زرا تھوڑی کم تھی لیکن اس کے باوجود فلم بہت اچھی چلی اچھی بنی ، گوہر رشید نے بھی بھٹی کا کردار اچھا نبھایا وہ میرا دوست ہے لیکن میں نے یہ کردار لکھا احمد علی بٹ کےلئے تھا.

  • والدہ نے شوبز میں آنے کی بہت مخالفت کی رابعہ کلثوم

    والدہ نے شوبز میں آنے کی بہت مخالفت کی رابعہ کلثوم

    ابھرتی ہوئی اداکارہ رابعہ کلثوم جن کی والدہ بھی مشہور اداکارہ ہیں ، رابعہ کلثوم سینئر اداکارہ پروین اکبر کی صاحبزادی ہیں. رابعہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ ان کے شوبز میں‌آنے کے شدید خلاف تھیں .شوبز میں آنے کی مخالفت کرنے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے جس دور میں کام شروع کیا اس دور میں لڑکیوں کا شوبز میں آنا معیوب سمجھا جاتا تھا اس لئے ان کو کافی مشکلات کا سامنا رہا ، لہذا وہ نہیں‌ چاہتی تھیں کہ جن مشکلات کا سامنا ان کو کرنا پڑا انہی مشکلات سے میں بھی گزروں اس لئے ان کی یہ کبھی بھی خواہش نہیں‌ رہی کہ میں شوبز کا حصہ رہوں‌، میری والدہ کے میں اس فیصلے کا بھی احترام کرتی تھی

    صرف اسلئے کہ ان کے اپنے تجربات ہیں اور وہ اپنے تجربات کی روشنی میں‌ ہی کسی بات سے مجھے منع کرتی تھیں. رابعہ کلثوم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب میری شادی ہو گئی تو میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ میں شوبز میں آنا چاہتی ہوں وہ مجھ سے کافی محبت کرتے ہیں اور میری خواہشات کا احترام کرتے ہیں‌ لہذا انہوں نے مجھے شوبز میں‌ آنے کی اجازت دیدی یوں میں شوبز میں‌آگئی. یاد رہے کہ رابعہ کلثوم اور اداکارصرحا اصغر کا ایک معروف یوٹیوب چینل بھی ہے جہاں یہ دونوں اپنی ڈانس وڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں. رابعہ اپنے گانے خود کوریوگراف کرتی ہیں.

  • کام حاصل کرنے کےلئے بہت سارے آڈیشنز دئیے کشال خان

    کام حاصل کرنے کےلئے بہت سارے آڈیشنز دئیے کشال خان

    ڈرامہ سیریل قصہ مہربانو کا سے شہرت کی بلندیوں‌ کو چھونے والے نوجوان نسل کے نمائندہ اداکار کشال خان کہتے ہیں‌ کہ انہوں نے کام حاصل کرنے کےلئے بہت سارے آڈیشنز دئیے اور ان کو کبھی بھی آڈیشن دینا برا نہیں لگا. قصہ مہربانو کا لئے بھی آڈیشن دیا آج بھی مجھ سے آڈیشن لیا جاتا ہے. مجھے خوشی ہے کہ میرے کام کو سراہا جا رہا ہے اور کم ہی عرصے میں لوگ مجھے پہچاننے لگے ہیں. کشال خان کہتے ہیں کہ کسی بھی کردار کو کرنے سے پہلے مکمل طور پر دیکھتا ہو‌ں اس کردار کی اصل میں ڈیمانڈ‌ہے کیا. کشال خان مزید کہتے ہیں کہ ماڈلنگ سے میں نے اپنے کیرئیر کی شروعات کی تھی آج اداکاری بھی کررہا ہوں ، میں نے کبھی سوچا نہیں‌تھا کہ ایک دن میرے پاس کام

    کی آفرز خود چل کر آرہی ہوں گی. کشال خان کی دلچپسی صرف ڈراموں‌ کی حد تک نہیں ہے بلکہ فلموں میں‌بھی کامم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں نے ایک فلم میں‌کام بھی کیا ہے جو کہ بہت جلد ریلیز بھی ہونے والی ہے. یاد رہے کہ کشال خان نے ڈرامہ سیریل قصہ مہربانو کا سے کیرئیر کی شروعات کی اور آج وہ کافی اہم پراجیکٹس کا حصہ ہیں ناقدین بھی ان کے کام کو کافی سراہ رہے ہیں. کشال خان ڈرامہ سیریل وحشی میں بھی نظر آرہے ہیں بہت جلد یہ ڈرامہ آن ائیر جانے والا ہے.

  • راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے کی لندن میں ایکساتھ  پرفارمنس

    راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے کی لندن میں ایکساتھ پرفارمنس

    استاد راحت فتح علیخان اور ان کے بیٹے شازمان نے ایک ساتھ پرفارمنس دی ہے. دونوں کی ایک ساتھ پرفارمنس کو بہت سراہا گیا ہے. اطلاعات کے مطابق لندن میں سیلاب زدگان کے لئے ایک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں راحت فتح علی خان نے شرکت کی اور ان کے ساتھ ان کے بیٹے بھی اس موقع پر دکھائی دئیے دونوں نے ایک ساتھ پرفارمنس دی تو وہاں موجود لوگوں‌ نے دونوں کو کافی سراہا. کہا جا رہا ہےکہ اس کنسرٹ سے حاصل ہونے والی رقم متاثرین سیلاب پر خرچ کی جائیگی. راحت فتح علیخان کے بیٹے کافی سریلے ہیں کہا جا رہا ہےکہ جس طرح سے نصرت فتح علیخان کے فن کو راحت فتح علیخآن آگے لیکر چلے ہیں اسی طرح‌ سے راحت فتح علیخان کا فن لیکر

    انکے بیٹے آگے چلیں گے اور پاکستان کا نام روشن کریں گے. یاد رہے کہ پوری دنیا میں لوگ اس وقت پاکسان میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لئے اپنے اپنے تائیں جتنی اور جیسے ہو سکے مدد کر رہے ہیں اور فنکار برادری جو اس سلسلے میں کوششیں کررہی ہیں وہ یقینا قابل تحسین ہیں. یاد رہے کہ راحت فتح علی خان کا شمار ان گائیکوں میں ہوتا ہے جوصدیوں میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں، ان کو نہ صرف پاکستان ، بھارے سمیت پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے.بالی وڈ کے بڑے بڑے ہیروز پر ان کے گانے پکچرائز ہو چکے ہیں.

  • فلم گھبرانا نہیں کا ٹی وی پر پریمئر

    فلم گھبرانا نہیں کا ٹی وی پر پریمئر

    صبا قمر، زاہد احمد اور سید جبران کی فلم گھبرانا نہیں ہے کا پریمئیر اب ٹی وی پر ہونے جا رہا ہے. جیو ٹی وی اس فلم کا میڈیا پارٹنر تھا لہذا جیو پر ہی یہ فلم دیکھی جا سکے گی تاہم تاریخ کا اعلان نہیں‌ کیا گیا.جنہوں نے ابھی تک فلم نہیں دیکھی وہ فلم دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں. فلم گھبرانا نہیں ہے رواں برس عید الفطر پر ریلیز ہوئی تھی اس فلم کے ساتھ مزید چار فلمیں بھی ریلیز ہوئیں تھیں جو کہ سب فلاپ رہیں تھیں تاہم فلم گھبرانا نہیں ہے نے کافی اچھا بزنس کیا تھا. زاہد احمد اور سید جبران کی یہ پہلی فلم تھی دونوں‌کو شائقین نے بے حد پسند کیا لیکن سید جبران کا کریکٹر زرا زیادہ داد وصول کر گیا.یوں سید جبران اپنی پہلی فلم سے ہی سپر ہٹ کہلائے. سید جبران کا کریکٹر ہلکی

    پھلکی کامیڈی تھی جسے انہوں نے چہرے کے تاثرات سے مزید پاور فل بنا دیا. صبا قمر اور زاہد احمد چونکہ پہلے بھی ٹی وی ڈراموں میں کام کر چکے ہیں چھوٹی سکرین کی سپر ہٹ یہ جوڑی بڑی سکرین پر بھی کافی پسند کی گئی. فلم بہت ساری وجوہات کی بنا پر سپر ہٹ رہی ان میں سے ایک یہ تھی کہ سکرپٹ میں کہیں‌کوئی جھول نہیں تھا. فلم کو ڈائریکٹ ثاقب خان نے کیا تھا ان کا آج کل ڈرامہ سیریل فراڈ چل رہا ہے جسے عوامی سطح پر کافی پذیرائی مل رہی ہے.

  • بلال اشرف ٹی وی ڈراموں میں

    بلال اشرف ٹی وی ڈراموں میں

    بلال اشرف نے ابھی تک جتنا کام کیا ہے وہ بڑی سکرین کے لئے ہی کیا ہے ان کے مداح ان کو چھوٹی سکرین یعنی ٹی وی پر دیکھنا چاہتے تھے، بلال اشرف نے اپنے مداحوں کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے ان کا انتظار ختم کر دیا ہے. بلال اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ شئیر کرکے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شئیر کی ہے کہ وہ اب ٹی وی پر بھی نظر آئیں گے.بلال اشرف کی پوسٹ سے ظاہر وہ رہا ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور اس کے ڈائریکٹر احتشام الدین ہیں.ڈرامے کا نام یونہی ہے، بلال کے ساتھ اداکارہ مایا علی نظر آئیں گی. مایا علی آخری بار شہریاد منور کے ساتھ ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت میں نظر آئیں تھیں تاہم اب ان کے پرستار ان کو بلال

    اشرف کے ساتھ دیکھ سکیں گے. بلال اشرف سپر سٹار ، رنگریزا، جانان، یلغار اور ٹیلی فلم ایک ہے نگار جیسی ٹیلی فلم میں نظر آچکے ہیں. ماہرہ خان کے ساتھ انکی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا ہے. بلال اشرف نے ابھی تک جتنے بھی کردار کئے ہیں ان میں کامیڈی نظر نہیں آئی حالانکہ ان کے مداح انہیں‌ کامیڈی کرداروں میں بھی دیکھنا چاہتے ہیں. بلال کسی بھی پراجیکٹ کو بہت سوچ سمجھ کر سائن کرتے ہیں امید کی جا رہی ہے ڈرامہ سیریل یونہی کی کہانی روٹین سے ہٹ کر ہو گی اور بلال اشرف کا کردار پاور فل ہو گا.

  • انسٹاگرام پر حرامانی کے فالورز کی تعداد 7 ملین ہوگئی

    انسٹاگرام پر حرامانی کے فالورز کی تعداد 7 ملین ہوگئی

    ٹی وی اداکارہ حرامانی جواپنی اداکاری کی وجہ سے خاصی مقبول ہیں ان کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 7 ملین ہو گئی ہے. حرامانی کا شمار پاکستان کی ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈپا کافی ایکٹیو رہتی ہیں. وہ وقفے وقفے سے اپنی وڈیوز پوسٹ کرکے اپنے مداحوں سے داد وصول کرتی رہتی ہیں. حرامانی ٹی وی ڈراموں میں سنجیدہ کرداروں کے حوالے سے ایک خاص پہچان رکھتی ہیں. ان کے کریڈٹ پر دو بول اور میرے پاس تم ہو جیسے ڈرامے ہیں . حرامانی گانے کی بھی شوقین ہیں، حرامانی ملٹی ٹلینٹڈ ہیں گا بھی لیتی ہیں اداکاری بھی کر لیتی ہیں ڈانس بھی کر لیتی ہیں. حرامانی فلمسٹار میرا کی طرح سوچ سمجھ کر نہیں‌بولتیں جو دل میں آئے بول دیتی ہیں چاہے

    ان کے بولے ہوئے کی بعد میں قیمت ہی کیوں نہ ادا کرنی پڑے. حرامانی نے متعدد مرتبہ اپنے انٹرویوز میں ایسی باتیں کہی ہیں جن کا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مذاق بنا ہے.حرا اپنی اور اپنے شوہر مانی کی لو اسٹوری اور شادی کے قصے بہت شوق سے سناتی ہیں.حرامانی نے فراری گانے کے بعد کنسرٹ کرنے بھی شروع کر دئیے ہیں. مانی اپنی اہلیہ کی صلاحیتوں پر کافی فخر محسوس کرتے ہیں. انہوں نے اپنی اہلیہ کو اداکاری اور گلوکاری دونوں میں بہت سپورٹ کیا ہے اور حرا کے ناقدین کو خود بھی کبھی کبھار جواب دے دیتے ہیں. حرامانی کو زیادہ تر سکس سگما پروڈکشن ہائوس ہی اپنے ڈراموں میں کاسٹ کرتا ہے.