Baaghi TV

Category: شوبز

  • کاجول کبھی خوشی کبھی غم سپر ہٹ ہونے پر خوش کیوں نہ تھیں؟

    کاجول کبھی خوشی کبھی غم سپر ہٹ ہونے پر خوش کیوں نہ تھیں؟

    کاجول نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ اجے کو وہ کس طرح سے ملیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات فلم ہلچل کے سیٹ پر ہوئی اس وقت ہم دونوں کسی اور کو ڈیٹ کررہے تھے جلد ہی ہم دونوں کا ان سے سلسلہ ختم ہو گیا ۔ اسی فلم کے سیٹ پر ہماری دوستی ہو گئی ایک دوسرے سے باتیں کرتے ساتھ آتے جاتے لانگ ڈرائیو پر جاتے۔ چار سال تک ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے پھر ہم نے شادی کا فیصلہ کیا۔ میرے والد چاہتے تھے میں اپنے کیرئیر پر توجہ دوں لیکن میں طے کر چکی تھی شادی کرنی ہے سو ہماری فیملیاں آپس میں ملیں اور ہماری شادی ہوگئی۔

    شادی کے بعد ہم فیملی کو بڑھانا چاہتے تھے۔ سال 2001 میں میری فلم کبھی خوشی کبھی غم ریلیز ہوئی وہ فلم سپر ہٹ ہوئی مجھے اس کی خبر دی گئی لیکن میں خوش نہ ہو سکی کیونکہ میرا س وقت مس کیرج ہوا تھا اس فلم کے بعد بھی میرے ساتھ ایسا ہوا میں بہت پریشان اور مایوس ہو گئی۔یاد رہے کہ کاجول کی سکرین پر جوڑی شاہ رخ خان کے ساتھ پسند کی جاتی تھی ان دونوں نے جب جب ایک ساتھ کام کیا فلم سپر ہٹ ہوئی.کاجول نے اپنے شوہر اجے کے ساتھ بھی سکرین شئیر کی شائقین ان کو بھی ایک ساتھ کافی پسند کرتے تھے ان دونوں نے ایک ساتھ جن فلموں میں کام کیا ان میں عشق، پیار تو ہونا ہی تھا، اور تم میں اور ہم قابل زکر ہیں.

  • علی اصغر جھلک دکھلا جا کے سیزن 10میں نظر آئیں گے

    علی اصغر جھلک دکھلا جا کے سیزن 10میں نظر آئیں گے

    بھارتی معروف کامیڈین جو اکثر خواتین کا کردار کرتے ہی دکھائی دیتے ہیں وہ اب ہمیں سٹیج پر ناچتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ علی اصغر جھلک دکھلا جا کے سیزن دس میں نظر آئیں گے اور اس حوالے سے اداکار نے تصدیق بھی کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ہاں جی میں اس سیزن میں نظر آﺅں گا لیکن میں کافی نروس ہوں۔ میں جھلک دکھلا جا جیسے نامور شو کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہوں۔ اپنے کیریئر کے دوران میں نے تقریباً ہر کام کرنے کی کوشش کی ہے ، اب ہندوستان کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سلیبریٹی ڈانس شو کا حصہ بننے سے مجھے بطور فنکار اپنی صلاحیتیں مزید آزمانے میں مدد ملے گی۔علی

    اصغر نے مزید کہا کہ میں مادھوری ڈکشٹ کے سامنے پرفارم کرنے کےلئے جتنا پرجوش ہوں اتنا ہی نروس بھی ہوں۔ میں سامعین کو محظوظ کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گا۔یاد رہے کہ جھلک دکھلا جا سیزن دس کو بطور جج مادھوری ڈکشٹ نینے، کرن جوہر، نورا فتیحی و دیگر کریں گے۔جھلک دکھلا جا 10 کا پریمیئر 3 ستمبر کو کلرز پر رات 8 بجے ہوگا۔علی اصغر نے 2017 میں کپل شرما شو سے علیحدگی اختیار کی اس کے بعد وہ کہیں نظر نہیں آئے اس شو میں ان کا دادی کا کردار بہت مشہور ہوا تھا، تاہم اب ان کے مداح ان کو جھلک دکھلا جا کے پلیٹ فارم پر دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں.

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں انجمن کو کردار آفرہوا لیکن انہوں نے کیوں نہ کیا؟

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں انجمن کو کردار آفرہوا لیکن انہوں نے کیوں نہ کیا؟

    اداکارہ انجمن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کو بلال لاشاری کی فلم ”دا لیجنڈ آف مولا جٹ“ آفر ہوئی تھی لیکن وہ نہ کر سکیں۔ انہوں نے تفصیلات شئیر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس فلم کے لئے اپروچ کیا گیا تھا لیکن اس وقت میں ملک سے باہر جا رہی تھی میرا انگلینڈ جانا ضروری تھا لہذا میں اس آفر کو قبول نہ کر سکی۔ کردار کیسا تھا اس ھوالے سے انہوں نے کہا کہ میرا کردار مجھے بتایا گیا تھا کہ کافی پاور فل ہے ،میرا کردارمولا جٹ ، نوری نت کے ساتھ تھا ۔جس وقت ان لوگوں کو شوٹنگ کے لئے میں چاہیے تھی میں دسیتاب نہیں تھی یوں اس فلم میں کام نہ کرسکی۔لیکن مجھے امید ہے کہ یہ فلم بہت

    اچھی ہوگی میں نے اس فلم کا ٹریلر دیکھا ہے بہت اچھا ہے سب ہی فنکار اچھا کام کرتے نظر آرہے ہیں چاہے وہ ماہرہ خان ہو ، فوا د خان یا حمزہ علی عباسی ۔جس طرح سے پنجابی فلم ہونی چاہیے یہ اسی طرح سے ہی لگ رہی ہے اور میں تو اس کا ٹریلر دیکھ کر کافی پرجوش ہوں امید ہے کہ بہت اچھا بزنس کرے گی ۔ انجمن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں ہر فلم کی کامیابی کے لئے دعا کرتی ہوں ، خوشی ہوتی ہے یہ دیکھ کر کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں بہترین کام کررہے ہیں۔یاد رہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ رواں برس 13 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے.

  • خودکشی کر کے موت کو گلے لگانے والی جیا خان کی والدہ کا نیا انکشاف

    خودکشی کر کے موت کو گلے لگانے والی جیا خان کی والدہ کا نیا انکشاف

    بالی وڈ اداکارہ جیا خان جنہوں نے سال 2013 میں خود کشی کرکے موت کو گلے لگا لیا تھا ان کی والدہ رابعہ خان نے انکشاف کیا ہے آدیتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی نے ممبئی کی عدالت میں آنجہانی اداکارہ کو زبانی اور جسمانی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔سورج پنچولی ایک بار پھر سے سرخیوں میں آگئے ہیں کیونکہ جیا خان کی والدہ نے عدالت کو بتایا ہے کہ ان کی بیٹی جسمانی اور ذہنی استحصال کی وجہ سے اداکار سورج پنچولی کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کرنا چاہتی تھی۔ عدالت کی سماعت کے دوران رابعہ نے سورج کا ذکر کیا اور اس پر خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام لگایا۔ جیا کی والدہ کے مطابق اداکارہ نے انہیں 2012 میں سورج کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بتایا تھا۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹس کے مطابق رابعہ خان نے ان تمام چیزوں

    کے بارے میں مزید تفصیل سے بتایا جو جیا خان انہیں سورج پنچولی کے بارے میں بتاتی تھیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اکتوبر 2012 میں پتہ چلا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے گھر میں رہ رہے ہیں۔جیا بہت خوش تھی لیکن بعد میں سورج نے اس پر تشدد کرنا شروع کر دیا گالیاں دینی شروع کر دیں میری بیٹی نے اس ھوالے سے مجھے دسمبر 2012 میں بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیا نے سورج کو معاف کر دیا تھا لیکن وہ میری بیٹی کو مسلسل ٹارچر کرتا رہا اسکو دھوکہ دیتا رہا۔ میری بیٹی نے بتایا سورج اسے گندے ناموں سے بلاتا تھا اور ایک بار تو کار سے ہی باہر نکال کر پھینک دیا تھا۔عدالت نے رابعہ خان سے مزید بیان لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سورج پنچولی کے وکیل کو ہدایات دیں۔

  • میرا کی سونالی بیندرے سے نیو جرسی میں ملاقات

    میرا کی سونالی بیندرے سے نیو جرسی میں ملاقات

    اداکارہ میرا نے اپنے انسٹاگرام کے آفیشل اکاﺅنٹ پر ایک وڈیو شئیر کی ہے اس وڈیو میں وہ بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ سونالی بیندرے بیٹھی ہوئی ہیں اور فلمسٹار میرا سونالی کے پاس کھڑی ہیں اور وڈیو بنوا رہی ہیں۔ میرا نے اپنے آفیشل اکاﺅنٹ پر وڈیو شئیر کرنے کے ساتھ ایک جذباتی سا کیپشن لکھا ۔ انہوں نے لکھا کہ سونالی تم ایک فائٹر ہو،تمہیں دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے میرا دل تمہیں کام کرتا اور صحت مند دیکھ کر بہت خو ش ہوتا ہے۔ میرا نے زی فائیو والوں کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں سے کہا کہ دوستوں میں آپ کو یاد کروا دوں کہ میری دوست سونالی بیندرے نے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دی ہے۔میرا نے مزید لکھا کہ سونالی آپ بہادری کے ساتھ زندگی کے ساتھ چل رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ میرا کی بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے کے ساتھ ملاقات امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ہوئی ۔ میرا کا سسرال بھی امریکہ میں ہے کیپٹن نوید اور ان کی فیملی نیویارک میں رہتی ہے میرا زیادہ وقت امریکہ میں ہی گزارتی ہیں۔سونالی بیندرے نے نوے کی دہائی کی بہت ساری سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ان کی معروف فلموں میں ’سر فروش‘، ’ڈپلیکیٹ‘، ’ دل جلے‘،’ ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘ ، ’ کل ہو نہ ہو ‘ شامل ہیں.سونالی 2018 میں کینسر کے مرض میں‌مبتلا ہوئی تھیں اس کے بعد امریکہ چلی گئیں جہاں انہوں نے اپنا علاج بہت بہادری اور ہمت کے ساتھ کروایا اب وہ صحتیاب ہو چکی ہیں.

  • کھلاڑی اکشے کمار کی نئے اناڑی عمران ہاشمی سے ملاقات

    کھلاڑی اکشے کمار کی نئے اناڑی عمران ہاشمی سے ملاقات

    جب سے اکشے کمار نے عمران ہاشمی کے ساتھ اپنی نئی فلم ” سیلفی“ کا اعلان کیا ہے، مداحوں کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اس فلم کے پہلے پوسٹر اور ٹیزر نے کافی ہائپ پیدا کر دی ہے۔اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور اکشے کمار اور عمران ہاشمی فلم کے سیٹ سے تصاویر اور وڈیو بھی جا ری کررہے ہیں۔حال ہی میں کھلاڑی اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سیٹ سے ڈانس پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی۔ انہیں اپنے 90 کی دہائی کے مشہور گانے ’میں کھلاڑی تو اناری‘ پر ٹانگیں ہلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تاہم عمران ہاشمی نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سیلفی کے سیٹ سے اکشے کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔تصویر میں ہم عمران ہاشمی اور اکشے کمار کو ایک دوسرے

    کو گھورتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ عمران ہاشمی نے تصویر کاجو کیپشن لکھا ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دونوں سیلفی کے لیے ‘میں کھلاڑی تو اناری’ دوبارہ بنانے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی فلم ”رکشا بندھن“ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے فلم باکس آفس پر زیادہ کمال نہیں کر پائی۔ فلم کی کہانی بہن بھائیوں کی محبت کے گرد گھومتی ہے لیکن شائقین کو کہانی زیادہ متاثر نہیں کر سکی۔ اکشے کمار نوے کی دہائی کے واحد ایسے اداکار ہیں جو مسلسل کام کررہے ہیں اور ہر سال ان کی ایک یا دو فلمیں لازمی ریلیز ہوتی ہیں۔

  • کس اداکارہ کو ایوارڈ ملنے پر پریانکا چوپڑا ہوئیں افسردہ

    کس اداکارہ کو ایوارڈ ملنے پر پریانکا چوپڑا ہوئیں افسردہ

    بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں کافی و د کرن کے سیزن سیون میں بطور مہمان شرکت کی، اس میں ان سے مختلف سوال ہوئے ایک سوال ان سے ایسا بھی ہوا جس کا جواب انہوں نے کچھ یوں دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس سال میں نے فلم برفی کی تھی اسی سال ودیا بالن نے فلم کہانی کی تھی اور میری فلم برفی میں میرا کردار اور اداکاری کے ہر طرف چرچے تھے مجھے امید تھی کہ مجھے یہ ایواردڈ ملے گا لیکن اس سال فلم فئیر کا بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم کہانی پر ودیا بالن کو ملا۔ میں بہت افسردہ ہوئی کیونکہ مجھے یقین تھا کہ مجھے یہ ایوارڈ ملے گا۔ میرے والد جو کہ ان دنوں بہت بیمار تھے انہوں نے مجھے موٹیویٹ کیا کہ میں اس تقریب میں شرکت کروں اور جس کو بھی ایورڈ ملے اس کے لئے تالی بجاﺅں، سپورٹس مین شپ

    دکھائوں، وہ الگ بات ہے کہ تم نے برفی میں بہترین کام کیاتھا۔ پریانکانے بتایا کہ میرے والد نے مجھے بہت موٹیویٹ کیا اور کہاکہ مجھے تقریب میں جانا چاہیے۔یوں پریانکاچوپڑا نے بتایا کہ وہ کیوں‌ہوئیں اداس . یاد رہے کہ کافی ود کرن کا سیزن 7 گزشتہ ماہ 7 جولائی کو شروع ہوا تھا، اس میں اب تک رنویر سنگھ،عالیہ بھٹ، جھانوی کپور،سارہ علی خان، اکشے کمار،سمانتھا روتھ پربھو اور وجے دیورکونڈا،اننیا پانڈیا، کرینہ کپورعامر خان ، سونم کپور ،ارجن کپور جیسے اداکار شرکت کر چکے ہیں.

  • بی پاشا باسو نے کیوں پراجیکٹس سائن کرنا بند کر دئیے؟

    بی پاشا باسو نے کیوں پراجیکٹس سائن کرنا بند کر دئیے؟

    بالی وڈ کی بولڈ اداکارہ بی پاشا باسو کہتی ہیں کہ جب انہوں نے شادی کی ان کے اور ان کے شوہر نے فیملی بڑھانے کی پلاننگ کی،2016 میں شادی ہوئی اور اب جا کر خدا کی ذات کا ہم پر کرم ہوا ہے۔ بی پاشا نے کہا کہ میں نے اس بچے کے انتظار میں کام کی آفرز بھی قبول کرنا چھوڑ دی تھیں ۔میری بس ایک خواہش تھی کہ میری فیملی بڑھے یہی خواہش میرے گھر والوں کی تھی۔ بی پاشا نے ہندوستان ٹائمزکے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن بہت اہم تھا جب مجھے اور میرے شوہر کو پتہ چلا کہ ہم والدین بننے والے ہیں ۔ یہ خوشخبری جب ہمیں ملی تو ہم

    جس کے پاس سب سے پہلے گئے وہ میری والدہ تھی وہ اس خبر کو سن کرمیری طرح جذباتی ہو گئیں ان کی بہت خواہش تھی کہ ہمارے گھر اولاد ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ کو زندگی میں کوئی ساتھی دیر سے ملتا ہے اور آپ دیر سے شادی شدہ زندگی شروع کرتے ہیں تو ایسے میں آپ اتنے سمجھدار اور ذمہ دار ہوجاتے ہیں کہ کہ کسی دوسری زندگی کو جنم دے کر دنیا میں لائیں اور اس کی پرور ش کریں۔ یاد رہے کہ بی پاشا باسو اورکرن سنگھ گرورکی ملاقات 2015 کی ہارر فلم ’ایلون‘ کے سیٹ پر ہوئی دونوں میں دوستی محبت میں بدلی تو ایک سال کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

  • اداکارہ میرا نے نوجوانوں کو دیا ایک اہم مشورہ

    اداکارہ میرا نے نوجوانوں کو دیا ایک اہم مشورہ

    اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے اس وڈیو میں وہ بہت ہی فریش نظر آرہی ہیں۔ میرا نے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو دیا ہے مشورہ. مشورے میں انہوں نے بتایا ہے کہ کسی کو جانچنا ہو تو کتنی ملاقاتیں کرنی چاہیں۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ کسی سے آپ زیادہ سے زیادہ تین بار ملیں اور تیسری بار فیصلہ کر لیں کہ اس سکے ساتھ زندگی گزاری جا سکتی ہے یا نہیں۔ میرا نے کہا کہ دوسری ملاقات کے بعد تیسری ملاقات نتیجے والی ہونی چاہیے اس حوالے سے کہ کیا اس انسان جس کے ساتھ ملاقات کررہے ہیں رشتہ چل سکے گا یا نہیں۔ میرا نے زور دیکر کہا کہ اگر تین ملاقاتوں میں بھی سمجھ نہ آئے اور لگے کہ ہم ساتھ نہیں چل سکتے

    تو پھر چھوڑ دیں اور بھول جائیں اور تعلق کو آگے نہ بڑھائیں۔ میرا کی اس وڈیو پرصارفین نے دلچپسپ تبصرے کئے اور کمنٹ سیکشن میں دلچسپ کمنٹس کئے۔ یاد رہے کہ فلمسٹار میرا کی زندگی میں مردوں کے ساتھ تعلقات کی کہانیاں ہمیشہ ہی تنازعات سے بھرپور رہی ہیں۔تاہم وہ کیپٹن نوید کے ساتھ رہتی ہیں اور اپنے سسرال والوں میں زیادہ وقت گزارتی ہیں ان کے سسرال والے امریکہ میں رہتے ہیں۔واضح رہے کہ فلمسٹار میرا نے نوے کی دہائی میں پاکستان فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے نمبر ون ہیروئنز کی صف میں کھڑی ہو گئیں ان کے کریڈٹ پر چیف صاحب اور کھلونا جیسی سپر ہٹ فلمیں ہیں.

  • حدیقہ کیانی کا گانا بوہے باریاں کئی سال گزرنے کے بعد بھی چائنہ میں مقبول

    حدیقہ کیانی کا گانا بوہے باریاں کئی سال گزرنے کے بعد بھی چائنہ میں مقبول

    پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نہ صرف ملک بلکہ ملک سے باہر بھی مقبول ہیں۔ حدیقہ نے کچھ عرصہ پہلے اداکاری کا بھی باقاعدہ آغا کر دیا ہے۔ ماضی قریب میں ان کا ڈرامہ دوبارہ اختتام پذیر ہوا ہے اس میں ان کی اداکاری نے شائقین کے دل موہ لئے۔ حدیقہ کیانی کے گائے ہوئے گیت آج بھی مقبول ہیں اس کی مثال ان کا کئی سال پہلے گایا ہوا گیت ” بوہے باریاں نالے کنداں ٹپ کے“ ہے اس گانے کو ایک چائنیز ٹیچر نے گایا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق چین میں موجود پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹیول کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھاجس میں چینی ٹیچر مس وکی نے شاندار پرفارمنس دی۔اس پرفارمنس کی وڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے ۔چائنیز ٹیچر

    حدیقہ کیانی کا گانا بہت ہی پرفیکٹ انداز میں گا رہی ہیں یہاں تک کہ وہ لفظوں کی ادائیگی بھی بہترین انداز میں کررہی ہیں۔یاد رہے کہ بوہے باریاں گانا نوے کی دہائی میں ریلیز کی گیا تھا یہ گانا آج اتنے سال گر جانے کے بعد بھی مقبول ہیں اور حدیقہ کیانی مسلسل اپنے فن سے لوگوں کو محظوظ کررہی ہیں.حدیقہ نے کم عمری میں گانے کا آغاز کیا ان کے بھائی عرفان کیانی بھی کمپورز اور گلوکار ہیں.