Baaghi TV

Category: شوبز

  • جیکولین فرنینڈس اداکارہ بننے سے پہلے کس شعبے سے وابستہ تھیں؟

    جیکولین فرنینڈس اداکارہ بننے سے پہلے کس شعبے سے وابستہ تھیں؟

    سری لنکن نژاد بالی وڈ کی نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ جیکولین فرنینڈس کا شمار بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے ان کا دلکش انداز سب کو بھاتا ہے. جیکولین فرینینڈس جنہوں نے ماڈلنگ بھی لیکن اب کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اداکاری میں آنے سے پہلے صحافی تھیں اور شعبہ صحافت سے منسلک تھیں انہوں نے باقاعدہ جرنلیزم میں ایم اے بھی کیا.لیکن ایم اے انہوں‌ نے سری لنکا سے کیا تھا اور وہیں کچھ عرصہ مقامی چینل میں کچھ عرصہ رپورٹر کے طور پر کام بھی کیا. بھارتی میڈیا

    کے دعوے کے مطابق اداکارہ پہلے صحافی تھیں. جیکولین فرینینڈس کا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے کہ جنہوں نے اداکاری سے پہلے کسی اور شعبے اور وہ بھی صحافت میں‌کام کیا .جیکولین فرینینڈس نے سری لنکا کی ملکہ حسن کا تمغہ بھی 2006 میں جیتا تھا. اداکارہ نے بالی وڈ انڈسٹری میں فلم آلہ دین سے قدم رکھا بعد ازاں انہوں نے بڑے بینر کی بڑی فلموں کی بڑی کاسٹ کے ساتھ کام کیا. ان کے ڈانس نمبرز بھی خاصے مشہور ہوئے. جیکولین فرینینڈس نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ بہترین رقاصہ بھی ہیں.وہ ہندی زبان پر عبور تو نہیں رکھتیں لیکن ایسی اور اتنی ہندی بول لیتی ہیں کہ جس سے ان کی فلم چل جائے اور فلم بین ان کے لہجے پر انگلیاں نہ اٹھائیں.

  • انیل کپور نے محض 17 برس کی عمر میں کام کیوں شروع کیا؟

    انیل کپور نے محض 17 برس کی عمر میں کام کیوں شروع کیا؟

    بالی وڈ کے اداکار انیل کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنی زندگی کی جدوجہد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ آج جس بھی مقام پر ہیں وہ انہیں آسانی سے نہیں ملا. بے شک ان کے والد سریندر کپور فلمساز تھے اس کے باوجود انہیں بہت محنت کرنا پڑی. فلموں میں‌ہیرو آنے سے پہلے سپاٹ بوائے کے طور پر بھی کام کیا اس کے بعد کاسٹنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا. انیل کپور نے بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے انہوں نے محض 17

    سال کی عمر میں کام شروع کر دیا تھا. انیل کپور بتاتے ہیں کہ انہیں کچھ پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملا ہندی فلموں میں آنے سے پہلے تیلگو اور کناڈا فلموں میں کام کیا . انیل کپور نے چند برس پہلے ایک انٹرویو میں اس سے بھی آگے کی کچھ باتیں بتائیں تھیں جیسے کہ انہوں نے کہا تھا کہ جب وہ نئے نئے انڈسٹری میں آئے تھے تو ان کے ساتھ ایسا سلوک ہوتا تھا جیسے وہ پتہ نہیں‌کہاں سے آگئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ان کی شروع کی چند فلمیں کامیاب ہوئیں تو اس کامیابی کی خوشی میں جو پارٹیاں رکھی گئیں اس میں ان کے علاوہ باقی تمام کاسٹ کو مدعو کیا گیا.یاد رہے کہ انیل کپور کا شمار بالی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے سنجیدہ اور کامیڈی ہر طرح کے کردارو میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا.

  • سشمیتا سین نے خاموشی سے شادی کرلی؟للت مودی نےبھی ایڈوانس خوشخبری دے دی

    سشمیتا سین نے خاموشی سے شادی کرلی؟للت مودی نےبھی ایڈوانس خوشخبری دے دی

    نئی دہلی :سشمیتا سین نے خاموشی سے شادی کرلی؟للت مودی بھی اس سلسلے میں میدان میں آگئےہیں ، شمیتا سین اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی وجہ سے سُرخیوں میں رہتی ہیں وہ اپنے انسٹا گرام پر تازہ ترین تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو اپڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔

    اب اس طرح کی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سشمیتا سین جلد ہی آئی پی ایل کے بانی للت مودی سے شادی کریں گی دونوں کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں مداح ان تصاویر کو دیکھ کر حیران ہیں۔

    آئی پی ایل کے بانی للت مودی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کے ساتھ اپنی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سشمیتا سین للت کے ساتھ کافی رومانوی انداز میں نظر آرہی ہیں۔

     

    انہوں نے لکھا کہ میں فیملی کے ساتھ مالدیپ کا دورہ کرکے ابھی لندن واپس آیا ہوں۔ انہوں نے سشمیتا کو ‘بیٹر ہاف (بیوی)’ بھی کہا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ ایک نئی شروعات اور نئی زندگی ہے۔

    اس ٹوئٹ کے ساتھ میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ اداکارہ نے خاموشی سے شادی کرلی ہے لیکن کچھ دیر بعد ہی للت مودی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کردی ۔

     

     

    للت مودی نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں وہ واضح کر رہے ہیں کہ انہوں نے ابھی تک سشمیتا سے شادی نہیں کی ہے لیکن دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

    انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ سشمیتا سین کو ڈیٹ کررہے ہیں لیکن ایک دن ہماری شادی ضرور ہوگی۔

  • معروف بھارتی پنجابی گلوکار دلیر مہدی کو دو سال قید کی سزا

    معروف بھارتی پنجابی گلوکار دلیر مہدی کو دو سال قید کی سزا

    بھارتی پنجاب کی مقامی عدالت نے معروف پنجابی گلوکار دلیر مہدی کو دو سال قید کی سزا سنا دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2003 میں دلیر مہدی کے خلاف انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ چل رہا تھا جس پر انہیں آج سزا سنائی گئی ہے پولیس نے عدالتی فیصلے کے بعد انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔


    یاد رہے کہ پنجاب پولیس نے چند روز پہلے بھارت کے بھنگڑے کے مشہور پاپ گلوکار دلیر مہدی، ان کے بھائی شمشیر سنگھ اور تین دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے لوگوں کو موسیقی کے طائفوں میں شامل کرکے انہیں باہر بھیجنے کے بہانے لاکھوں روپے ہتھیائے ہیں۔

    پولیس نےدلیر مہدی کے بڑے بھائی شمشیر سنگھ کو حراست میں لے لیا تھا۔ دلیر مہدی کے بھائی کے خلاف شکایات تھیں کہ انہوں نے مغربی ممالک بھیجنے کا جھانسہ دے کر کئی افراد کو دھوکا دیا ہے اور ان سے بڑی بڑی رقوم بٹوری ہیں۔

    دلیر مہدی نے اس الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کافی عرصے پہلے ان کا اپنے بھائی سے تعلق ٹوٹ چکا ہے۔
    پولیس نے چند سال پہلے ہی دلیر مہدی کے بڑے بھائی شمشیر سنگھ کو حراست میں لے لیا تھا۔

  • رنبیر کپور کی چار سال کے بعد سلور سکرین پر واپسی

    رنبیر کپور کی چار سال کے بعد سلور سکرین پر واپسی

    اداکار رنبیر کپور کی فلم شمیشرا ریلیز کے لئے تیار ہے اس میں رنبیر کپور ایک الگ اور ایسے روپ میں نظر آرہے ہیں جو ان کے پرستاروں پہلے کبھی نہیں دیکھا. اس فلم میں سنجے دت رنیبر کپور کے مخالف نظر آئیں گے.رنبیر کے پرستار چار سال کے بعد اپنے پسندیدہ اداکار کی سلور سکرین پر واپسی کو لیکر کافی پرجوش ہیں . رنبیر کپور سے جب ان کے چار سال کے وقفے کے بارے میں پوچھا گیا اور سوال ہوا کہ ایک اداکار کے لئے وقفہ کتنا ضروری ہے تو انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کے لئےکام سے وقفہ لینا بہت

    ضروری ہے. زندگی کے اتار چڑھائو ساتھ ساتھ چلتے رہتے ہیں لیکن خود کو بھی وقت دیا جانا چاہیے.یاد رہے کہ رنبیر کپور شمشیرا میں وانیہ کپور کے ساتھ نظر آئیں گے فلم کی ہداتیکاری کرن ملہوترا نے کی ہے . رنبیر اس فلم کے بعد دھرما پروڈکشن کی فلم براہمسٹرا میں نظر آئیں گے اس فلم کی ہداتیکاری آیان مکھر جی کررہے ہیںاس میں ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن، مونی رائے اور ناگارجن اکینینی نظر آئیں گے. اگلے برس ان کی فلم لو رنجن میں نظر آئیں گے اس میں ان کے ساتھ شردھا کپور ہوں گی اسی سال ان کی فلم اینیمل بھی ریلیز ہو گی اس میں ان کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکابھی نظر آئیں گے.

  • ایمبر ہرڈ لالچی ہیں  اداکار مکی رورک

    ایمبر ہرڈ لالچی ہیں اداکار مکی رورک

    جب سے ایمبر ہرڈ نے اپنے شوہر جونی ڈیپ پر الزامات لگا کر عدالت کا رخ کیا اور پھر ہتک عزت کا مقدمہ بھی ہار گئیں تب سے ان کے بارے میں ان کے قریبی دوست کچھ اچھا نہیں سوچ رہے.حال ہی میں ہالی وڈ اداکار مکی رورک نے ایمبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمبر ہرڈ ایک لالچی خاتون ہونے کے ساتھ مطلب پرست بھی ہیں. مکی رورک نے کہاکہ میں جونی ڈیپ کو قریب سے نہیں جانتا نہ ہی میری کوئی ان سے کبھی اتنی دوستی رہی ہے کہ میں کہہ سکوں‌کہ اس مقدمے کی اصل حقیقت کیا ہے لیکن جونی ڈیپ ہتک عزت کا مقدمہ جیت چکے ہیں یہ فیصلہ ایک حقیقت ہے

    اسکو مد نظر رکھتے ہوئے اتنا ضرور کہوں گاکہ جونی ڈیپ پر جو بھی الزامات لگائے گئے وہ سب کے سب جھوٹے ثابت ہوئے لیکن اس دوران جونی ڈیپ کس اذیت سے گزرے ہوں گے مجھے اس تکلیف کا بھی اندازہ ہے کیونکہ ماضی میں ، میں بھی جھوٹے الزامات کے زد میں آ چکا ہوں وہ الگ بات ہے کہ وہ الزمات جھوٹے ثابت ہو بھی گئے لیکن اس دوران مجھے جو ذہنی اذیت ہوئی اسکے بارے کیا بات کروں، میرا کیرئیر تباہ ہو گیا مجھے کام ملنا بند ہو گیا لوگوں کا مجھ سے اعتبار اٹھ گیا تھا لیکن جب الزامات جھوٹ ثابت ہوئے تومیرا ساکھ بحال ہوئی لہذا میں سمجھ سکتا ہوں کہ جونی ڈیپ پر کیا گزری ہو گی.

  • کس کام کو آغا علی نے مشکل کہہ دیا

    کس کام کو آغا علی نے مشکل کہہ دیا

    اداکار اغا علی نے حال ہی میں ایک انٹرویودیا ہے اس میں انہوں‌ نے کہا کہ کام کوئی بھی آسان نہیں‌ہوتا اور ہر قسم کا کردار نبھانا بھی آسان نہیں ہوتا لیکن کامیڈی کرنا بہت ہی مشکل کام ہے. حالانکہ مجھے کامیڈی کرنا اچھا لگتا ہے لیکن یہ بہت مشکل کام ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ویسے تو بہت سارے فنکار ہیں جو کامیڈی اچھی کرتے ہیں لیکن جس مہارت سے امان اللہ کامیڈی کرتے تھے وہ کسی کے پاس نہ ہے نہ ہوگی. وہ اتنی خوبصورتی سے جملے فی البدیع بولتے تھے کہ مزہ آتا تھا. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ایک بار میں کسی ایک پروگرام میں ان کے ساتھ تھا اس میں انہوں نے میرے لمبے قد پر دو

    تین منٹ مسلسل جملے کہے اور میں ان دو تین منٹ میں‌مسلسل ہنستا رہا اور اتنا ہنسا کہ ہنس ہنس کر میرے پیٹ میں درد ہو گیا. مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ کامیڈی میں‌امان اللہ کا کوئی ثانی نہیں تھا.وہ بہت بڑے فنکار تھے لیکن جتنے بڑے وہ فنکار تھے ان سے اس طرح سے کام نہیں‌لیا گیا ان کے جانے سے کامیڈی کا فن یتیم ہو گیا ہے اور آج تک ان کا کوئی خلاء نہ پورا کر سکا ہے نہ ہی کر سکے گا.یاد رہے کہ آغا علی اداکاری کے ساتھ میزبانی بھی کرتے ہیں وہ اپنی اہلیہ حناالطاف کے ساتھ ایک پروگرام ہوسٹ کرتے رہے ہیں اس پروگرام میںانہوں نے شوبز کی حقیقی زندگی کی جوڑیوں کے انٹرویوز کئے.

  • زارا نور عباس کا نوجوانوں کے لئے مشورہ

    زارا نور عباس کا نوجوانوں کے لئے مشورہ

    اداکارہ زارا نور عباس جو کہ سینئر اداکارہ اسماء عباس کی صاحبزادی اور اداکار اسد صدیقی کی اہلیہ ہیں انہوں نے شادی کے حوالے سے نوجوانوں کو ایک مشورہ دیا ہے وہ کہتی ہیں کہ صرف روینٹک ڈنرز کے لئے شادی نہ کریں بلکہ اگر آپ ذمہ داریاں اٹھا سکتے ہیں یا شادی کے بعد اس رشتے کی ذمہ داریوں‌کو نبھانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں تو پھر شادی کیجیے. شادی ایک خوبصورت بندھن ہے اسکو نبھانے کے تقاضوں سے جب تک ہم آہنگ نہ ہوجائیں اور ذہنی طور پر

    تیار نہ ہوجائیں شادی کے رشتے میں‌نہ بندھیں. زارا نور عباس اداکار اسد صدیقی کی اہلیہ ہیں اور اسد کے ساتھ اپنے رشتے کو لیکر حساس بھی ہیں وہ کوشش کرتی ہیں کہ وہ کوئی ایسی بات نہ کہیں اور کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے ان کے خاندان والے ان سے خفا ہوں. زارا نور عباس گزشتہ دنوں لندن اپنے شوہر کے ہمراہ چھٹیاں منانے گئی ہوئیں تھیں. زارا ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں، ان کے کریڈٹ پر کم مگر اچھا کام ہے وہ سال میں ابھی تک تو ایک آدھ ڈرامے میں ہی نظر آرہی ہیں.اسد صدیقی اور زارا نور عباس ایک ساتھ اپنی خالہ بشری انصاری کے لکھے ہوئے ڈرامے ذیبائش میں نظر آئیں تھیں. اسد اور زارا کی آن سکرین جوڑی کافی پسند کی جاتی ہے.

  • سرمد کھوسٹ نے بتا دیا ان کے سب سے بڑے نقاد کون ہیں؟

    سرمد کھوسٹ نے بتا دیا ان کے سب سے بڑے نقاد کون ہیں؟

    باصلاحیت ڈائریکٹر اور اداکار سرمد سلطان کھوسٹ جو کہ سینئر اداکار عرفان کھوسٹ کے بیٹے ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے والد میرے سب سے بڑے نقاد ہیں. اپنے حالیہ انٹرویو میں سرمد کھوسٹ نے کہا کہ میں نے آج تک جتنی بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں ان کے پیچھے میرے والد کی حوصلہ افزائی اور ڈانٹ ہے. وہ مجھے ڈانٹتے بھی ہیں پیار بھی کرتے ہیں لیکن ڈانٹتے صرف بہتری کےلئے ہیں.میں آج جس بھی مقام پر ہوں اس میں ان کا بہت بڑا کردار ہے .اگر میں یہ کہوں کہ وہ میرے دوست بھی ہیں

    تو بے جا نہ ہو گا. وہ سخت باپ بھی ہیں اور نرم دل معصوم انسان بھی ہیں.سرمد نے یہ بھی بتایا کہ وہ اردو زبان پر عبور رکھتے ہیں لیکن پنجابی بہت زیادہ اچھی نہیں بول پاتے، سرمد کہتے ہیں‌کہ میرے والد بہت اچھی پنجابی بولتے ہیں. یاد رہے کہ رواں برس سرمد سلطان کھوسٹ کی جون کے مہینے میں فلم کملی ریلیز ہوئی اس فلم میں انہوں نے مرکزی کردار میں صبا قمر کو لیا ان کی اس فلم کو بہت پذیرائی ملی، فلم بنیادی طور پر تین عورتوں‌کی کہانی ہے. سرمد کے کریڈٹ پر فلموں‌کے علاوہ سپر ہٹ ڈرامے بھی ہیں جن میں ہمسفر ڈرامہ سر فہرست ہے اس ڈرامے نے فواد خان ماہرہ خان اور سرمد کو ایسی شہرت بخشی کے ان کے کیرئیر کی ڈگر ہی بدل گئی. سرمد خود کم بولتے ہیں لیکن ان کا کام زیادہ بولتا ہے.

  • والد نے کہا تھا تم اداکاری کر ہی نہیں سکتے کاشف محمود

    والد نے کہا تھا تم اداکاری کر ہی نہیں سکتے کاشف محمود

    چھوٹی سکرین کے اداکار کاشف محمود جو میزبان بھی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے والد نے ان سے کہا تھا کہ تم کبھی بھی اداکار نہیں بن سکتے کیونکہ اداکاری تمہارے بس کی بات نہیں .انہوں نے کہا کہ میرے والد کو پورا یقین تھا کہ میں اداکاری نہیں کر سکتا بلکہ وہ کہا کرتے تھے کہ تمہیں اداکاری کرنی نہیں آنی اور ہمارا ہر طرف سے مذاق اڑایا جائیگا. کاشف محمود نے مزید بتایا کہ جب انہوں‌نے اداکاری شروع کی تو لوگوں‌کی داد ملی اور کام بھی دھڑا دھڑ ملنے لگا تو میرے والد کا نظریہ تبدیل ہوگیا بلکہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ وہ میری اداکاری کے معترف ہو گئے. کاشف محمود نے کہا میرے والد میرا حوصلہ نہیں توڑنا چاہتے تھے اس لئے منع کررہے تھے کہ میں اداکاری نہ

    کروں ان کولگتا تھا میں اداکاری نہیں کر سکتا. وہ مجھے ایک اچھے مقام پر دیکھنا چاہتے تھے اور میں آج جس مقام پر ہوں یقینا میرے والد مجھے اسی مقام پر دیکھنا چاہتے تھے. یاد رہے کہ کاشف محمود نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہی بڑے پراجیکٹس میں سینئرزاداکاروں کے ساتھ کام کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے فنکاروں کی بھیٹر میں اپنی پہچان بنا لی. کاشف محمود جتنے اچھے اداکار ہیں اتنے ہی اچھے میزبان بھی ہیں. کاشف محمود پی ٹی آئی کے بہت بڑے سپورٹر ہیں سوشل میڈیا پر وہ ہر دوسرے لمحے عمران خان کی حمایت کرتے نظر آرتے ہیں.