Baaghi TV

Category: شوبز

  • کامیڈین تابش ہاشمی نے کراچی کیوں چھوڑا؟‌

    کامیڈین تابش ہاشمی نے کراچی کیوں چھوڑا؟‌

    معروف کامیڈین جو جیو ٹی وی پر ہنسنا منع ہے کے نام سے ایک پروگرام کرتے ہیں. وہ لاہور منتقل ہو چکے ہیں حال ہی میں‌ جب ان سے سوال ہوا کہ آپ تو کراچی کے رہنے والے ہیں لیکن کراچی چھوڑ کر لاہور منتقل کیوں ہو گئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ کبھی آپ نے دیکھا ہے کہ آپ کا قریبی دوست بیمار ہوجائے اور اسی بیماری سے انتقال کر جائے آپ کو دکھ تو بہت ہوتا ہے لیکن دل ہی دل میں آپ سوچتے ہیں‌ کہ چلو اچھا ہوا اسکی مشکل آسان ہوگئی ، میرا شہر کراچی

    بہت تکلیف میں ہے اورٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے مجھ سے کراچی کی حالت دیکھی نہیں‌جاتی اسلئے میں اسے چھوڑ کر لاہور منتقل ہو گیا ہوں اور دعا گو ہوں کہ میرا شہر جو کہ میرے لئے پورا پاکستان ہے وہ کسی طریقے سے درد اور تکلیف سے نجات حاصل کر لے. یاد رہے کہ تابش ہاشمی معروف کامیڈین ہیں اور آج کل ایک کامیڈی پروگرام ہی کررہے ہیں ان کے پروگرام کے بارے میں دعوی کیا جاتا ہے کہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا کامیڈی شو ہے. تابش کے شو میں نامور فلمی ستارے شرکت کرتے ہیں اور ان کے مزے مزے کے سوالوں‌کا جواب بھی دیتے ہیں. تابش ہاشمی کا یہ شو بھارتی شو کپل شرما کی کاپی ہے سیٹ سمیت سارا پیٹرن اُسی شو سے متاثر نظر آتا ہے.

  • مصطفی قریشی کی اہلیہ گلوکارہ روبینہ قریشی انتقال کر گئیں

    مصطفی قریشی کی اہلیہ گلوکارہ روبینہ قریشی انتقال کر گئیں

    پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فنکار مصطفی قریشی کی اہلیہ گلوکارہ روبینہ قریشی انتقال کر گئی ہیں وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں.رواں برس مارچ کے مہینے میں ان کی طبیعت خاصی خراب ہوجانے کے بعد ان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروایا گیا تھا ان کے شوہر مصطفی قریشی نے اس وقت اپنے پرستاروں سے روبینہ قریشی کی صحیتابی کے لئے بھی دعا کی تھی. اکیاسی سالہ روبینہ قریشی نے اردو اور سندھی گیت بڑی تعداد میں گائے ، سندھی زبان میں گانا انکی پہچان بنا.روبینہ قریشی نے اپنے فن کا آغاز1960 میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے کیا انہیں‌ ان کی خدمات کے اعتراف میں متعدد اہمیت کے حامل ایوارڈز مل چکے ہیں۔

    یادرہے کہ روبینہ قریشی 19 اکتوبر 1940 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئیں۔ان کا اصل نام عائشہ شیخ تھا وہ ایک گائیک گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں. ان کے بڑے بھائی عبدالغفور ایک بڑے گلوکار تھے. روبینہ قریشی ایک سماجی کارکن بھی تھیں۔ انہوں نے پاکستان کی بلائنڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (لیڈیز ونگ) کے لئے بھی کام کیا. صوفی موسیقی کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر، انھیں "قلندر شہباز” اور "خواجہ غلام فرید” ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے بھی ایوارڈ ملا ہے۔ روبینہ قریشی کو صدر پاکستان کی جانب سے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا.

  • رنبیر کپور نے اپنی خواہش بتا دی

    رنبیر کپور نے اپنی خواہش بتا دی

    بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں‌ڈائریکٹر بننا چاہتا ہوں ایک بہترین فلم ڈائریکٹ کرنا چاہتا ہوں . رنبیر کپور نے کہا کہ میں نے انو راگ باسو کے ساتھ فلم جگا جاسوس پرڈیوس کی تھی لیکن وہ میں نے بطور ایکٹر ہی پرڈیوس کی تھی مجھے کسی قسم کا کوئی تجربہ نہ تھا اس فلم میں کتریہ کیف تھیں. مجھے اب بھی فلم پرڈیوس نہیں‌کرنی آتی لیکن میری خواہش ہے کہ میں فلم ڈائریکٹ کروں اور کورونا کے دنوں میں، میں نے ایک کہانی بھی لکھی جو کہ تیار ہے لیکن اس کو مکمل فلم کی شکل دینے

    کی مجھ میں شاید صلاحیت نہیں ہے یقینا کسی ایسے بندے سے کہانی بنوائوں گا جو اس کا تجربہ رکھتا ہے جہاں تک فلم کو پرڈیوس کرنے کی بات ہے تو میری بیوی عالیہ کپور ایک اچھی پرڈیوسر ہیں ہو سکتا ہے کہ وہ میری فلم کو پرڈیوس کریں. رنبیر کپور نے مزید کہا کہ اداکاری کرنے کا اپنا مزہ ہے اور فلم ڈائریکٹ کرنے بھی اپنا ہی مزہ ہے میری یہ خواہش یقینا میں پوری کروں گا لیکن کب ابھی یہ نہیں پتہ. یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ دونوں فلم شمشیرا میں ایک ساتھ نظر آرہے ہی شائقین ان کو آن سکرین دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں.

  • ورون دھون نے جھانوی کپور کی تصویر شئیر کرکے کیا لکھ دیا؟

    ورون دھون نے جھانوی کپور کی تصویر شئیر کرکے کیا لکھ دیا؟

    ورون دھون اور سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور دونوں آج کل فلم باول کی یورپ میں شوٹنگ کررہے ہیں. دونوں یورپ کے اس ٹرپ کو شوٹنگ کے دوران کافی انجوائے کررہے ہیں. ورون دھون نے گزشتہ روز جھانوی کپور کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کی، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھانوی کپور اپنے کانوں پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں اور ڈر کا اظہار کررہی ہیں. ورون نے اس تصویر کاکیپشن دیا ہے کہ کس کو بارش سے ڈر لگتا ہے.ورون نے یہ نہیں بتایا کہ جھانوی کپور تصویر میں‌ کس چیز سے ڈر رہی ہیں لیکن جس قسم کا کیپشن دیا ہے اس سے محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے جھانوی کپور بارش کی زور دار آواز سے ڈر رہی ہیں. دونوں فلم کی شوٹنگ کے دوران آن سیٹ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کے اپنے مداحوں سے داد وصول کررہے ہوتے ہیں. کہا جا رہا ہےکہ فلم ہندوستان میں‌ تین مختلف علاقوں کے ساتھ یورپ کے پانچ ملکوں میں شوٹ کی جائیگی.جھانوی کپور اور ورون دھون کی ایک ساتھ یہ پہلی فلم ہے.ویسے تو یہ دونوں فلمی پارٹیوں میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں لیکن پہلی بار یہ دونوں ایک ساتھ سکرین شئیر کرنے جا رہے ہیں.
    باول فلم اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی. یاد رہے کہ ورون دھون کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم جگ جگ جیو سپر ہٹ ہوئی ہے اس میں ان کے کرادار کو بہت سراہا جا رہا ہے انہوں نے نچ پنجابن پر جو ڈانس کیا ہے اسے خاص کر بہت پسند کیا جا رہا ہے.

  • ایشوریا رائے کی پوسٹ پر ابھیشیک بچن کا ریسپانس

    ایشوریا رائے کی پوسٹ پر ابھیشیک بچن کا ریسپانس

    سنجے لیلا بھنسالی کی ڈائریکشن میں تیار کردہ فلم دیوداس کو ریلیز ہوئے بیس سال ہو چکے ہیں. فلم کی لیڈنگ لیڈیز اس خوشی کو منا رہی ہیں جہاں مادھوری ڈکشٹ نے سوشل میڈیا پر فلم سے اپنے کردار کی تصاویر شئیر کیں وہیں ایشوریا رائے نے بھی انسٹاگرام پر کی پارو کے کردار کی ایک تصویر شئیر. انہوں نے تصویر شئیر کی تو ان کے پرستاروں نے کمنٹس کرنا شروع کر دئیے. کسی نے ایشوریا رائے کو بہترین اداکارہ کہا تو کسی نے فلم میں ان کے کردار کی تعریف کی تو کسی نے ان کے حسن کی تعریف کی. جہاں سب کمنٹس کررہے تھے وہیں ایشوریا رائے کے شوہر ابھیشیک بچن نے بھی کیا کمنٹ انہوں نے اپنی اہلیہ کی تصویر کے نیچے دل والا ایمو جی بنایا. دونوں اداکاروں کے پرستاروں نے خوب سراہا دونوں کی محبت کے انداز کو.

    یاد رہے کہ فلم دیوداس 1955 میں دلیپ کمار کے ساتھ بنائی گئی تھی اس کے بعد 2002 میں شاہ رخ خان ، مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے کو لیکر بنائی گئی تھی. فلم کے گانے بہت اچھے تھے ان پر مادھوری اور ایشوریا رائے کا رقص بہت پسند کیا گیا. فلم میں‌ مادھوری نے چندر مکھی اور ایشوریا رائے نے پارو کا کردار ادا کیا تھا. فلم سپر ہٹ ہوئی تھی شاہ رخ خان کے کردار کو بھی بے حد سراہا گیا تھا. فلم کی کہانی 1917 میں لکھے گئے ناول پر مبنی ہے.

  • عالیہ بھٹ نے ہالی وڈ میں کام کرنے کے تجربے کو کیا شئیر

    عالیہ بھٹ نے ہالی وڈ میں کام کرنے کے تجربے کو کیا شئیر

    اداکارہ عالیہ بھٹ جو کہ حال ہی میں لندن سے اپنی پہلی فلم ہارٹ آف سٹون کی شوٹنگ کروا کے واپس وطن لوٹی ہیں.عالیہ بھٹ اپنے ہالی وڈ پراجیکٹ کو لیکر کافی پرجوش ہیں کہتی ہیں کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے ایک نہایت ہی پروفیشنل ٹیم کے ساتھ کام کیا ہے.عالیہ بھٹ نے ہالی وڈ میں اپنا کام کا تجربہ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل ہارٹ آف سٹون کے پاس ہے.اداکارہ نے ہارٹ‌آف سٹون کے سیٹ پر لی گئی چند تصاویر بھی شئیر کیں اور وہاں گزرے ہوئے لمحات کو یاد کیا. عالیہ بھٹ‌ نے لکھا کہ میں نے آج اداکار جیمی ڈورنان اور فلم کی پوری ٹیم کو ان کے ساتھ کام کرنے کے ناقابلِ فراموش تجربے کی وجہ

    سے بہت یاد کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیٹ پر اور پورے شوٹ میں جس طرح سے میرا خیال رکھا گیا اور جو مجھے محبت ملی وہ میں زندگی بھر یاد رکھوں گی. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے ہارٹ آف سٹون سے ہالی وڈ میں ڈیبیو کیا ہے.عالیہ اس قبل پریانکا چوپڑا بھی ہالی وڈ کی فلموں میں کام کر چکی ہیں .ان دونوں اداکارائوں کے علاوہ بھی بہت سارے بھارتی اداکار ہالی وڈ کی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں لیکن ہر کسی کا ہالی وڈ کا سفر ایک یا زیادہ سے زیادہ دو فلموں تک ہی رہا.

  • نمرہ خان کو ملی سنجے دت کی طرف سے عیدی

    نمرہ خان کو ملی سنجے دت کی طرف سے عیدی

    ڈرامہ آرٹسٹ نمرہ خان ہیں بہت خوش کیونکہ ان کو ملی ہے بھارتی اداکار سنجے دت سے عیدی. نمرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی اور سنجے دت کی وڈیو کال کی ریکارڈنگ لگائی اس ریکارڈنگ میں نمرہ خان اور سنجے دت کو آپس میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے .اداکارہ نے ریکارڈنگ کا کیپشن یہ لکھا کہ مجھے سنجو بابا کی طرف سے عیدی ملی. نمرہ خان کی اس پوسٹ کے نیچے سنجے دت کے مداحوں نے ان کو ہائی بولا تو کسی نے کہا کہ آپ میرے پسندیدہ اداکار ہیں. نمرہ خان ڈراموں میں کام

    کرتی ہیں اور پچھلے کچھ عرصہ سے ٹی وی سکرین سے غائب ہیں.انہوں نے شادی کی لیکن یہ رشتہ نہ چل سکا انہوں نے اپنے شوہر پر انہیں مارنے پیتنے جیسے الزامات لگائےتھے.یاد رہے کہ نمرہ خان پہلے کافی موٹی تھیں انہوں نے اپنا وزن حیران کن حد تک کم کیا ان کے وزن کم کرنے کے بعد ان کو فیشن شوز میں شوز سٹاپر کے طور پر بھی دیکھا گیا.اس ھوالے سے نمرہ خان کہتی ہیں کہ انہیں کبھی کسی نے فیشن شو میں بطور ماڈل آنے کی دعوت نہیں دی تھی لیکن جیسے ہی وہ اپنے وزن میں کمی لائیں انہیں ہم ٹی وی کی طرف سے ایک فیشن شو میں شو سٹاپر کے طور پر آنے کی دعوت دی گئی.نمرہ خان کہتی ہیں کہ انہوں نے وزن میں کمی لانے کےلئے بہت جتن کئے اور اب وہ اپنی ڈائیٹ کا بہت خیال رکھتی ہیں تاکہ پھر سے ان کا وزن نہ بڑھ جائے.

  • فواد خان نے اپنے مداحوں سے کی اپیل

    فواد خان نے اپنے مداحوں سے کی اپیل

    فواد خان عموما سوشل میڈیا پر کم ہی اپنی وڈیوز جاری کرتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں انہوں نے انسٹاگرام پر کی اپنی ایک وڈیو جاری جس میں انہوں نے اپنے پرستاروں سے میوزک ڈائریکٹر میکال حسن کی سٹوڈیو کی تعمیر میں ان کی مدد کرنے کی درخواست کی. ویڈیو پیغام میں کہا کہ بہت سے گلوکاروں نے اپنے پہلے گانے میکال حسن کے اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیے اور خود ان کی بھی ماضی میں اس اسٹوڈیو سے ریکارڈنگ کے حوالے سے وابستگی رہی. پاکستان کے ہر عظیم گلوکار کی کسی نہ کسی طرح میکال حسن کے ڈیجیٹل فیڈیلیٹی اسٹوڈیو سے ماضی میں وابستگی رہی ہے۔ فواد خان نے کہا کہ میکال حسن کے

    سٹوڈیو نے نامور گلوکار متعارف بھی کروائے یہ وہ تاریخی سٹوڈیو جہاں بڑے بڑے گلوکار آکر اپنا گانا ریکارڈ کرواتے رہے ہیں. فواد خان نے کہا کہ اس سٹوڈیو کا دوبارہ بننا بہت ضروری ہے اسکے لئے میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ میکال حسن کی مدد کی جائے. یاد رہے کہ میوزک ڈائریکٹر میکال حسن کا سٹوڈیو آتشزدگی کی وجہ سے تباہ ہو گیا تھا اب اسکی دوبارہ سے تعمیر کی ضرورت ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے تمام دوست اپنے پرستاروں سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ میکال کا سٹوڈیو بنانے میں اس کی مدد کریں. فواد خان کی میکال حسن سے خاصی دوستی ہے اس دوستی کا لیول ان کا وڈیو پیغام جاری کرنے سے لگایا جا سکتا ہے.

  • سجل علی کس کی ہیں مداح ؟

    سجل علی کس کی ہیں مداح ؟

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ سجل علی جنہوں نے کم وقت میں اپنا نام اور مقام بنایا ہے آج ان کا شمار چھوٹی سکرین کی صف اول کی اداکارائوں میں ہوتاہے. سجل علی نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے ان کے پرستاروں نے بہت سراہا ہے. سجل علی اور صبور علی دونوں بہنیں ہیں. سجل علی کے ساتھ کام کرنا کسی بھی آرٹسٹ کی خواہش ہوسکتی ہے. ماضی قریب میں ان کا ڈرامہ عشق لاء اختتام پذیر ہوا ہے. اس میں انہوں زیبا بختیار اور عدنان سمیع کے صاھبزادے اذان سمیع خان کے مقابلے

    میں‌کام کیا ہے.ان کا کردار ایک صحافی کا تھا. سجل علی کی دنیا پرستار ہے لیکن وہ کس کی پرستار ہیں انہوں نے سب بتا دیا ہے. سجل علی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کس کی پرستار ہیں. سجل علی اداکارہ و ماڈل ایمان علی کی مداح ہیں بلکہ کہتی ہیں کہ ایمان علی ان کا کرش ہیں. سجل علی نے جب انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کی تو ان کے پرستاروں نے اس پوسٹ کے نیچے مختلف قسم کے کمنٹس کئے. یاد رہے کہ ماڈلنگ ایمان علی کی پہچان ہے انہوں نے اداکاری کی ہے لیکن بہت کم.ایمان علی نے فلموں میں بھی اداکاری کی جوہر دکھائے. ایمان علی کافی عرصہ سے چھوٹی اور بڑی سکرین پر دکھائی نہیں دے رہیں.

  • شاٹ کٹ مکمل طور پر فیملی کامیڈی فلم ہے ڈائریکٹر ابو علیحہ

    شاٹ کٹ مکمل طور پر فیملی کامیڈی فلم ہے ڈائریکٹر ابو علیحہ

    ”جاوید اقبال” جیسی سنجیدہ فلم بنانے کے بعد باصلاحیت ہدایتکار ابو علیحہ اب پنجابی کامیڈی فلم ”شاٹ کٹ ” لیکر آرہے ہیں . فلم دو ستمبر کو ریلیز ہو نے جا رہی ہے ، کاسٹ‌ میں جگن کاظم، ثنا فخر، نسیم وکی اور گوہر رشید و دیگر شامل ہیں. ابو علیحہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے جو فلم بنائی ہے وہ مکمل طور پر فیملی فلم ہے جس میں‌مزاح کا تڑکہ لگایا گیا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ تھیٹر کے ایکٹر کے بارے میں یہ مشہور ہو چکا ہے کہ وہ تو ذو معنی گفتگو ہی کرے گا وہ تو گھٹیا سی جگت ہی مارے گا. یہاں تک کہ سہیل احمد جنہوں نے تھیٹر پر کامیڈی بھی کی وہ بھی ایک وقت میں یہ کہہ کر تھیٹر سے الگ ہو گئے کہ جو کچھ اب تھیٹر پر ہو رہا ہے یا جس طرح کی گفتگو چل رہی ہے وہ میں نہیں کر

    سکتا.میری اس فلم میں نسیم وکی ہوں یا سخاوت ناز ہم سب نے سیٹ پر بہت مزہ کیا لیکن فلم کو اس کے لکھے ہوئے ڈائیلاگز کی حد میں ہی رکھا، ہماری فلم میں ایک بھی ذو معنی جملہ نہیں ملے گا اور مجھے یقین ہے کہ ہماری فلم جس طرح‌بنی ہے اسی طرح سے پاس ہوجائیگی.ہماری فلم کی کہانی میں جہاں جہاں‌میسج دیا جا سکتا ہے ہم نے دیا ہے.ایک سوال کے جواب میں ابوعلیحہ نے کہا کہ میں پنجابی نہیں‌ ہوں لیکن میں نے باہر سے آکر پنجاب کے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے.میں نے تھیٹر کے فنکاروں سے انکی صلاحیتوں کے مطابق کام لینے کی کوشش کی ہے کہیں یہ تاثر نہیں آنے دیا تھیٹر کا ایکٹر ہے تو جگت ہی مارے گا. فلم کے تمام فنکار پنجاب کے روایتی انداز میں مزاحیہ مکالمے ادا کرتے دکھائی دیں گے. ہم نے کوشش کی ہے کہ بھرپور فیملی اینٹرٹینمنٹ ہو.یاد رہے کہ شاٹ کٹ کو جاوید احمد کاکے پوٹو اور فہیم سمیجو نے پرڈیوس کیا ہے جبکہ آئی ایم جی سی اسے ریلیز کررہی ہے.