Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکارہ میراکس  کے ساتھ ہیں شادی کی خواہشمند

    اداکارہ میراکس کے ساتھ ہیں شادی کی خواہشمند

    اداکارہ میرا جو ہر وقت اپنے ہی کسی نہ کسی بیان کی وجہ سے رہتی ہیں خبروں میں. حال ہی میں ان کا ایک انٹرو ہوا ہے اس میں ان سے شادی کے حوالے سے سوال ہوا تو کہنے لگیں کہ بھارتی اداکار سلمان خان اگر انہیں شادی کی آفر کریں تو یقینا وہ ہاں کر دیں گی. میرا نے مزید یہ بھی کہا کہ انہیں‌ ماضی میں اگر اداکار جان ریمبو کے ساتھ شادی کرنے کا موقع میسر آتا تو وہ ضرور کرتیں، انہوں نے کہا کہ اگر مجھے اب بھی سلمان خان شادی کی پیشکش کریں تو میرا

    جواب ہاں میں ہی ہو گا. یوں اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ وہ کس کے ساتھ شادی کی خواہش رکھتی ہیں. اداکارہ میرا ایک وقت میں سابق وزیراعظم عمران خان سے شادی کی خواہشمند بھی تھیں . میرا اکثر میڈیا سے یہ گلہ کرتی نظر آتی ہیں کہ ان کی عمر ٹھیک نہیں بتائی جاتی. حالانکہ وہ کم عمر کی ہیں اور ان کی عمر کو بڑھا چڑھا کر پیش کی جا تی ہے. میرا نے کہا کہ مجھے میری مرضی کا کردار نہیں ملتا اگر ملے تو ضرور کروں جبکہ اس سے پہلے احسن خان کی فلم رہبرا کی پرموشن کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ مجھے کام نہ ملے اس حوالے سے سازشیں کی جاتی ہیں اور میرا راستہ روکا جاتا ہے.

  • شعیب منصور کی فلم کا ٹیزر جاری

    شعیب منصور کی فلم کا ٹیزر جاری

    باصلاحیت فلم ساز شعیب منصور نے اپنی نئی فلم کا ٹیرز جاری کر دیا ہے. فلم کا نام ہے آسمان بولے گا، مرکزی کردار ماڈل و اداکار عماد عرفانی اور مایا علی نظر آ رہے ہیں .شعیب منصور نے فلم کا ٹیزر تو جاری کر دیا ہے لیکن فلم کب ریلیز ہو گی اس کی تاریخ کا اعلان نہیں‌کیا. فلم بنانے کا اعلان دو سال قبل کیا گیا تھا. یقینا شعیب منصور کی یہ فلم بھی انکی پہلی فلموں کی طرح منفرد کہانی پر مبنی ہو گی. شعیب منصور کافی عرصے سے صرف فلمیں ہی بنا رہے ہیں انہوں نے ٹی وی کے لئے شاہکار قسم کے ڈرامے بھی تخلیق کئے. انہوں نے آسمان بولے گا

    سے پہلے جو فلم بنائی تھی اس کا نام ورنہ تھا اور اس میں ماہرہ خان کے ساتھ ہارون شاہد کو لیا گیا تھا یہ فلم باکس آفس پر کچھ اچھا بزنس نہیں‌کر سکی تھی. ماہرہ خان کے ساتھ شعیب منصور فلم بول میں بھی کام کر چکے ہیں. عماد عرفانی ڈراموں میں‌تو کام کافی عرصے سے کررہے ہیں لیکن بڑی سکرین کے لئے بڑے ڈائریکٹر کے ساتھ ان کا یہ پہلا پراجیکٹ ہے جبکہ مایا علی اس سے پہلے سپر ہٹ فلم طیفا انٹربل میں‌کام کر چکی ہیں. مایا علی کا شمار بھی پاکستان کی بہترین اداکارائوں میں‌ہوتا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ مایا علی اور عماد عرفانی کی جوڑی ایک ساتھ شائقین کو کتنا بھاتی ہے اور شعیب منصوران سے کتنا ہٹ کر کام کرواتے ہیں.

  • کامیڈین بھارتی نے اپنے بیٹے لکش کی جھلک دکھا دی

    کامیڈین بھارتی نے اپنے بیٹے لکش کی جھلک دکھا دی

    بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ جو 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں ان کے ہاں رواں برس بیٹے کی پیدائش ہوئی وہ اپنے بیٹے کی پیدائش پر کافی خوش ہیں، انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر تو اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی تھی لیکن اپنے بیٹے کی جھلک کسی کو بھی نہیں دکھائی تھی. ان کے مداح منتظر تھے کہ کب بھارتی انہیں اپنے بیٹے کی شکل دکھائیں گی، بھارتی نے اس انتطار کو ختم کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی جھلک دکھا دی ہے. بھارتی سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے بیٹے کی تصاویر شئیر کیں اور یوٹیوب چینل پر ایک تفصیلی وڈیو شئیر کی جس میں‌انہوں نے اپنے بیٹے کی شکل دکھائی. بھارتی کے

    مداح ان کے بیٹے کی شکل دیکھنے کےلئے بے تاب تھے وہ نہ صرف بھارتی کی طرف سے شئیر کی جانے والی تصاویر پر خوش ہیں بلکہ جو وڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے اس کو بھی دیکھ کر خوشی کا اظہار کررہے ہیں. یاد رہے کہ بھارتی سنگھ پہلی فنکارہ نہیں ہیں‌جنہوں نے بیٹے کی پیدائش پر اس کی شکل نہیں‌دکھائی بلکہ بہت سارے دوسرے فنکار ہیں جنہوں نے اپنے بچے کی پیدائش کی خبر تو مداحوں کے ساتھ شئیر کی لیکن شکل نہیں‌دکھائی. بھارتی کے بیٹے کا نام لکش ہے اور انہوں نے محبت کی شادی کی. بھارتی بیٹے کی پیدائش کے بعد بہت خوش ہیں.

  • اداکارہ ماورا حسین کورونا کا ہو گئیں شکار

    اداکارہ ماورا حسین کورونا کا ہو گئیں شکار

    چھوٹی سکرین کی بہت ہی پیاری اداکارہ ماورا حسین بھی ہو گئی ہیں کورونا کا شکار. انہوں نے یہ خبر اپنے پرستاروں کے ساتھ انسٹاگرام کی ایک پوسٹ کے زریعے شئیر کی انہوں نے بتایا کہ وہ کورونا کا شکار ہو گئی ہیں اور اپنی تمام مصروفیات ترک کے گھر بیٹھ گئی ہیں .انہوں نے کہ وہ اس وقت دنیا کی بہترین جگہ یعنی اپنے گھر میں ہیں اور مکمل آرام کررہی ہیں. اداکارہ ماورا حسین سے پہلے گزشتہ دنوں اداکارہ حریم فاروق کو کورونا ہوا تھا انہوں نے بھی پوسٹ کر کے اپنے پرستاروں کو بتایا تھا کہ کورونا میں مبتلا ہو نے کی وجہ سے وہ اس بار

    عید تنہائی میں کریں گی. یاد رہے کہ کورونا کے کیسسز کی تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے اور حکومت عوام سے اپیل کررہی ہے کہ عوامی مقامات پر نہ جائیں ماسک لگائیں اور ملنے جلنے میں‌احتیاط کریں. ماورا حسین جو آج کل گھر میں کورونا کی وجہ سے آرام کررہی ہیں وہ آخری بار ڈرامہ سیریل قصہ مہربانو میں دیکھی گئیں اس میں ان کے ساتھ احسن خان تھے. ماورا حسین کی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ دوستی کے بھی بہت چرچے ہیں ان کی شادی کی خبریں متعدد مرتبہ سامنے آئیں ہیں لیکن دونوں‌کی طرف سے ابھی تک ایسی کسی خبر کی تصدیق نہیں ہوئی. اطلاعات ہیں دونوں‌بہت جلد ایک ڈرامے میں‌جلوہ گر ہو رہے ہیں اس ڈرامے کی شوٹ بھی جاری ہے.

  • معروف اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے

    معروف اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے

    پاکستان کے معروف اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اداکار تنویر جمال کا انتقال جاپان میں ہوا جہاں وہ کچھ عرصہ قبل علاج کی غرض سے منتقل ہوئے تھے۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اداکار تنویر جمال نے لواحقین میں اہلیہ اور 3 بچے چھوڑے ہیں۔

    تنویر جمال کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کینسر کے باعث اداکار کے پھیپڑے ختم ہو گئے تھے اور ان کا مزید علاج ممکن نہیں تھا۔

  • احسن رحیم نے دیا ہمایوں سعید کو دیا ایک مشورہ

    احسن رحیم نے دیا ہمایوں سعید کو دیا ایک مشورہ

    منجھے ہوئے ڈائریکٹر احسن رحیم نے پرڈیوسر و اداکار ہمایوں سعید کو دیا ہے ایک مشورہ اور وہ مشورہ ہے ایک سال میں ایک سے زیادہ فلمیں بنانے کا. احسن رحیم نے ہمایوں سعید کی مقبولیت اور باکس آفس پر ان کی کامیابی کا گراف دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ ہمایوں سعید سمجھ چکے ہیں آڈینز کیا چیز چاہتی ہے اور کیا نہیں تو ایسے میں ان کو چاہیے کہ یہ فلمیں‌ بنانے کی تعداد زیادہ کریں. تین سال کے بعد ایک فلم دینے کی بجائے ایک سال میں ایک سے زیادہ فلمیں بنایا کریں تاکہ شائقین مسلسل سیبنما گھر کا رخ کرتے رہیں. احسن رحیم جو خود کام کی باریکیوں‌کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں انہوں نے ہمایوں سعید کی حال ہی میں ریلیز

    ہوئی فلم لندن نہیں‌جائونگا کی بھی تعریف کی ہے اور لوگوں کا اس فلم کی طرف رجحان دیکھنے کے بعد ہی ہمایوں سعید کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک سال میں ایک سے زیادہ فلمیں بنایا کریں. یاد رہے کہ لندن نہیں‌ جائونگا کے ساتھ قائداعظم زندہ باد بھی ریلیز ہوئی ہے لیکن ہمایوں سعید کی فلم کو زیادہ پذیرائی مل رہی ہے. فلم رومینٹک کامیڈی ہے اس میں ہمایوں سعید کے ساتھ کبری خان ،مہوش حیات، واسع چوہدری کے ساتھ سہیل احمد اور گوہر رشید بھی ہیں سب نے اپنی اپنی جگہ بہت اچھا کام کیاہے. فلم کو ندیم بیگ نے ڈائریکٹ کیا ہے.

  • انیل کپور سونم کپور کا بے بی شاور کریں گے لیکن دھوم دھام سے

    انیل کپور سونم کپور کا بے بی شاور کریں گے لیکن دھوم دھام سے

    اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور امید سے ہیں سونم کے شوہر آنند آہوجا جہاں بہت ہیں خوش وہیں انیل کپور اور ان کی اہلیہ پھولے نہیں سما رہیں. سونم کپور کے والدین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کا بے بی شاور دھوم دھام سے کریں گے اور ایسا بے بی شاور کریں گے کہ دنیا دیکھے گی. بے بی شاور کی تقریب ستراں جولائی رکھی گئی ہے اور اس میں شرکت کرنے کےلئے دعوت نامے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں. انیل کپور گرینڈ بے بی شاور کے لئے بھرپور تیاریاں کررہے ہیں. سونم کپور اپنے والد کی طرف سے دی جانے والی اس پارٹی پر ہیں نہایت خوش. یاد رہے کہ سونم کپور کا شمار بالی وڈ کی بہترین اداکارائوں میں

    ہوتا ہے سونم نے آنند آہوجا کے ساتھ شادی سال 2018 میں کی تھی. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خو دکھائی دیتے ہیں سونم نے اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کا نام بھی لگا رکھا ہے . سونم کپور آہوجا جو اب ماں بننے جا رہی ہیں انہوں نے کم مگر معیاری کام کیا ہے بہت ہی کم عرصے میں انہوں نے اپنی صلاھیتوں کا لوہا منوایا. سونم کپور پاکستانی اداکار فواد خان کی بہت بڑی مداح ہیں ان کے ساتھ انہوں نے فلم خوبصورت میں کام کیا ہے اس کے علاوہ رنبیر کپور ، سلمان خان ، ہرتیک روشن ، فرحان اختر اور ابھیشیک بچن و دیگر جیسے بڑے فنکاروں کے مقابلے میں‌کام کرچکی ہیں.

  • اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے

    اداکار تنویر جمال انتقال کر گئے

    پی ٹی وی کے سہنرے دور کے سنہرے فنکار تنویر جمال اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں. تنویر جمال کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے ان کے بیٹے اور اہلیہ جاپان میں رہائش پذیر ہیں تنویر جمال ایک سال میں‌کچھ وقت جاپان گزارتے تھے کچھ وقت پاکستان میں. جب سے تنویر جمال کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو ان کے بچے ان کو جاپان لے گئے جہاں ان کا علاج جاری تھا. چند ماہ قبل اداکار تنویر جمال کے اہلخانہ کی طرف ان کی صحتیابی کی دعا کے لئے بھی کہا گیاتھا. تنویر جمال مسلسل بیماری کی حالت میں تھے. تنویر جمال نے جاپان میں مختلف

    ڈاکٹرز کو چیک اپ کرایا تاہم ڈاکٹرز نے انکا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں یہ کہہ کر جواب دے دیا تھا کہ اگر آپریشن کیا گیا تو صحت کو مزید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔اداکار تنویر جمال آج سے چھ برس قبل پہلی بار کیسنر جیسے مرض میں مبتلا ہوئے تھے ان کا علاج کروایا گیا اور یہ مکمل طور پر صحیتاب ہو گئے تھے لیکن اس مرض نے ایک بار پھر ان پر حملہ کیا اور اس بار ان کے لئے جان لیواثابت ہوا.یاد رہے کہ تنویر جمال ایک باصلاحیت اداکار تھے انہوں نے شاہکار ڈراموں میں کام کیا اور ہر ڈرامے میں اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا. انہیں انکی خدمات کے اعتراف میں پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ بھی ملا

  • فیصل قریشی کراچی کی صورتحال پر بول پڑے

    فیصل قریشی کراچی کی صورتحال پر بول پڑے

    مون سون کی بارشوں کے بعد کراچی شہر کی صورتحال خاصی افسوسناک ہے، شہر بارش کے پانی سے ڈوب گیا ہے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں. کراچی کے شہر کے لوگوں کے معاملات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں.سوشل میڈیا پر جہاں لوگ عام عوام تشویش کا اظہار کررہے ہیں وہیں شوبز شخصیات بھی مایوس نظر آرہی ہیں. فیصل قریشی نے گزشتہ روز ایک پوسٹ لگائی اور لکھا کہ ایک بارش میں ڈوب گئے ڈیفنس اور ناظم آباد، نہ کوئی برگر بچا نہ کوئی کباب. فیصل قریشی نے کراچی میں بارش کی صورتحال پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے اپیل کی کہ شہر کی صورتحال بہتر کریں.

    کراچی میں‌ کئی برسوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ہر برس جب بھی بارشیں ہوتی ہیں تو کراچی شہر ڈوب جاتا ہے سندھ حکومت کی طرف سے بڑے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن اگلے برس وہی مایوس کن صورتحال ہوتی ہے اور بارش آتے ہی شہر پانی میں ڈوب جاتا ہے اور شہری پریشان ہو کر اپنے گھروں میں‌محصور ہو کر رہ جاتے ہیں. یہ صورتحال یقینا سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے. اس وقت کراچی کا ہر علاقہ پانی میں ڈوب چکا ہے لوگوں کی گاڑیاں اور املاک تباہ و برباد ہو رہی ہی کہیں تو گھروں کے اندر پانی داخل ہو چکا ہے.

  • کامیڈین تابش ہاشمی نے کراچی کیوں چھوڑا؟‌

    کامیڈین تابش ہاشمی نے کراچی کیوں چھوڑا؟‌

    معروف کامیڈین جو جیو ٹی وی پر ہنسنا منع ہے کے نام سے ایک پروگرام کرتے ہیں. وہ لاہور منتقل ہو چکے ہیں حال ہی میں‌ جب ان سے سوال ہوا کہ آپ تو کراچی کے رہنے والے ہیں لیکن کراچی چھوڑ کر لاہور منتقل کیوں ہو گئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ کبھی آپ نے دیکھا ہے کہ آپ کا قریبی دوست بیمار ہوجائے اور اسی بیماری سے انتقال کر جائے آپ کو دکھ تو بہت ہوتا ہے لیکن دل ہی دل میں آپ سوچتے ہیں‌ کہ چلو اچھا ہوا اسکی مشکل آسان ہوگئی ، میرا شہر کراچی

    بہت تکلیف میں ہے اورٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے مجھ سے کراچی کی حالت دیکھی نہیں‌جاتی اسلئے میں اسے چھوڑ کر لاہور منتقل ہو گیا ہوں اور دعا گو ہوں کہ میرا شہر جو کہ میرے لئے پورا پاکستان ہے وہ کسی طریقے سے درد اور تکلیف سے نجات حاصل کر لے. یاد رہے کہ تابش ہاشمی معروف کامیڈین ہیں اور آج کل ایک کامیڈی پروگرام ہی کررہے ہیں ان کے پروگرام کے بارے میں دعوی کیا جاتا ہے کہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا کامیڈی شو ہے. تابش کے شو میں نامور فلمی ستارے شرکت کرتے ہیں اور ان کے مزے مزے کے سوالوں‌کا جواب بھی دیتے ہیں. تابش ہاشمی کا یہ شو بھارتی شو کپل شرما کی کاپی ہے سیٹ سمیت سارا پیٹرن اُسی شو سے متاثر نظر آتا ہے.