Baaghi TV

Category: شوبز

  • راج ببر کو سنائی گئی سزا لیکن کیوں ؟

    راج ببر کو سنائی گئی سزا لیکن کیوں ؟

    بالی وڈ کے اداکار راج ببر کو حال ہی میں بھارتی عدالت نے آٹھ ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کرنے کے ساتھ دو سال کی قید سنائی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ راج ببر نے انیس سو چھیانوے میں ایک پولنگ آفیسر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا بعد میں یہ کیس درج ہوا اور بالاخر چھبیس سال کے بعد اس کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ ممبئی کی ایک عدالت نے دو سال قید کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ یاد رہے کہ راج ببر کا پولنگ آفیسر پر تشدد کی خبر اُن دنوں میں بہت عام ہوئی تھی ،راج ببر سے اس ھوالے سے مختلف پلیٹ فارمز پر سوالات بھی ہوتے رہے لیکن انہوں نے کبھی بھی اس کا جواب نہیں دیا۔ جب یہ واقعہ ہوا اس وقت راج

    ببر ملائم سنگھ یادو کے ساتھ تھے اور لکھنؤ کی سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر پارلیمانی انتخاب لڑ رہے تھے۔الیکشن کے دوران ہی پولنگ افسر اور ان کے درمیان پہلے زبانی تکرار ہوئی اور پھر ہاتھا پائی ہو گئی تھی۔ پولنگ افسر نے اپنیشکایت میں کہا تھا کہ راج ببر نے انہیں ڈیوٹی کے دوران ڈرایا دھمکایا اور فرائض سے روکنے کی کوشش کی۔
    راج ببر کے پرستاروں کے لئے یقینا یہ خبر کوئی اچھی نہیں ہے لیکن عدالت نے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اداکار کو نہ صرف جرمانہ کیا ہے بلکہ دو سال قید بھی سنائی ہے۔یاد رہے کہ راج ببر نے اداکاری کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی حصہ لیا.

  • کملی کا کردار پہلے مجھے آفر ہوا تھا ماہرہ خان

    کملی کا کردار پہلے مجھے آفر ہوا تھا ماہرہ خان

    اداکارہ ماہر ہ خان جو اپنی فلم قائداعظم زندہ باد کی پرموشنز کے لئے بے حد مصروف ہیں انہوں نے انہی پرموشنز کے دوران ہی ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ فلم کملی میں جو صبا قمر کا کردار ہے وہ انہیں پہلے آفر ہوا تھا. لیکن ان کے پاس کام کی مصروفیت اس طرح کی تھیں کہ وہ اس کےلئے ہاں نہیں‌کر سکیں. ماہرہ خان نے صبا قمر کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ صبا قمر سے بہتر کوئی بھی یہ کردا نہیں کر سکتا تھا . ماہرہ خان نے صبا قمر کے کام اور ان کی صلاحیتوں کی بے حد تعریف کی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس فلم کو چھوڑنے کا افسوس اس لئے نہیں‌ہے کیونکہ صبا نے اس کردار کو جس انداز میں کیا ہے اس کا یقینا حق ادا ہو گیاہے. یاد رہے کہ ماہرہ خان اور سرمد کھوسٹ نے ایک ساتھ ڈرامہ سیریل ہمسفر کیا تھا.

    ڈرامہ اپنے وقتوں میں‌سپر ہٹ ہوا عوامی سطح پر اتنا پسند کیا گیا کہ اس کی شہرت ملک سے نکل کر ہمسایہ ملک تک بھی جا پہنچی. اس ڈرامے نے اداکارہ ماہرہ خان کی قسمت بدل کر رکھ دی. آج ماہرہ خان پاکستان کی نمبر ون ہیروئین ہیں،. ان کی اداکاری پر بہت سارے بہت بار سوال اٹھ چکے ہیں ان کے کریڈٹ پر بہت زیادہ ہٹ فلمیں نہیں‌ہیں‌لیکن اس کے باوجود ان کے بخت کا ستارہ اتنا بلند ہے کہ وہ اس وقت پاکستان کی صف اول کی اداکارہ مانی جاتی ہیں.

  • آزادی رائے کا احترام کیا جائے ورنہ نتائج اچھے برآمد نہیں ہوں گے شگفتہ اعجاز

    آزادی رائے کا احترام کیا جائے ورنہ نتائج اچھے برآمد نہیں ہوں گے شگفتہ اعجاز

    اداکارہ شگفتہ اعجاز جو کہ آج کل ٹک ٹاک پر کافی متحرک نظر آتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے اس میں انہوں نے کافی سنجیدہ باتیں کی ہیں ان کا کہنا ہے کہ آج کل جو کچھ ہو رہا ہے وہ کل کو ہمارے لئے نقصان دہ ثابت ہو گا اور ہماری آنے والی نسلیں بھگتیں گی۔جب ہم محنت کرتے ہیں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو اس کے پس منظر میں ہمارے بچے اور ہمارا خاندان ہوتا ہے کہ ہم ان کے تحفظ اور آسودگی کے لئے سب کچھ کر رہے ہیں ،جب یہ اجتماعی طور پر ہوتا ہے تو اس سے آنے والی نسلیں جڑتی ہیں اس لئے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے۔انہوں نے

    کہا کہ آزادی رائے سب کا حق ہے اور یہ حق کسی سے بھی نہیں چھینا جانا چاہیے اگر ایسا کرنا شروع کر دیا تو بہت سارے مسائل پیدا ہوں گے اور ان مسائل پر پھر قابو پانا ہمارے بس میں نہیں ہو گا۔ کیوں ہم اپنے معاشرے کو اتنا گھٹن زدہ کررہے ہیں کہ یہاں بولنا تو درکنار سانس لینا بھی مشکل ہوجائے۔ شگفتہ اعجاز نے اپنی اس وڈیو کے زریعے بہت سارے سوال اٹھائے جن پر سوشل میڈیا پر لوگ دلچپسپ تبصرے کررہے ہیں۔سب کا یہی ہنا ہے کہ آزادی رائے پر قدغن نہیں ہونی چاہیے.

  • فلم کملی نے پانچ کروڑ کا بزنس کر لیا

    فلم کملی نے پانچ کروڑ کا بزنس کر لیا

    سرمد سلطان کھوسٹ کی ڈائریکشن میں تیار کردہ فلم کملی نے پانچ کروڑ کا بزنس کر لیا ہے. فلم تین جون کو سینما گھروں میں لگی تھی تب سے اب تک فلم کا بزنس پانچ کروڑ ہو گیا ہے. اور یہ بزنس کوئی معمولی بزنس نہیں ہے کیونکہ کورونا کے بعد ابھی تک جتنی بھی فلمیں نمائش پذیر ہوئی ہیں ان میں سے کملی کا بزنس سب سے زیادہ ہے. فلم کو ابھی بھی لوگ جا کر دیکھ رہے ہیں. فلم کو نوجوان نسل کے ساتھ ہر عمر کے لوگ پسند کررہے ہیں. فلم میں کوئی آئٹم نمبر نہیں ہے نہ ہی دھوم

    دھڑکے والا میوزک ہے اس کے باوجود فلم کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے.فلم میں صبا قمر کی اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے .کہا جا رہا کہ شاید یہ صبا قمر کی زندگی کا یادگار اور بہترین کردار ہے جو انہوں نے اس انداز سے نبھایا ہے کہ دیکھنے والوں‌کو رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں. فلم میں جس سماجی ایشو کو اٹھایا گیا ہے اس پر لوگ عموما بات کرنا پسند نہیں کرتے.فلم کسی بہت بڑے ہیرو کو لیکر نہیں بنائی گئی بلکہ اس میں ایک نئے لڑکے کو متعارف کروایا گیا ہے.اس کے علاوہ جو میوزک اور گانے ہیں ان پر کوئی ڈانس نہیں‌دکھایا گیا لیکن اس کے باوجود فلم شائقین نے بہت زیادہ پسند کی ہے . اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر کسی بھی ایشو کو فلم کے زریعے طریقے سے ہائی لائٹ کیا جائے تو لوگ ضرور دیکھتے ہیں.

  • سلمان خان کی بھانجی علیزے اگنی ہوتری کی فلموں میں اینٹری

    سلمان خان کی بھانجی علیزے اگنی ہوتری کی فلموں میں اینٹری

    یہ سال لگتا ہے بالی وڈ کے سٹار سنز کا ہے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا بیٹا آریا، امیتابھ بچن کا نواسا ہو یا سری دیوی کی بیٹی بہت سارے نئے بچے بچیاں بالی وڈ میں ڈیبیو کررہے ہیں ۔ اب خبر آرہی ہے کہ سلمان خان کی بھانجی علیزے اگنی ہوتری بھی فلموں میں اینٹری دے رہی ہیں ۔ اکیس سالہ علیزے اگنی ہوتری بالی وڈ میں اپنی پہلی فلم کے لئے تیار ہیں ۔فلم رومینٹک ڈرامہ ہے جسے سلمان خان خود اور ان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری ،نکھیل نامت پرڈیوس کررہے ہیں۔فلم کو ڈائریکٹ سومیندرا پاڈی کررہے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ علیزکے ساتھ فلم کی کاسٹ میں دیگر بھی نیو کمرز ہیں ۔ فلم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کاسٹ فائنل ہو گی ہم شوٹنگ سے کچھ وقت پہلے فلم کا اعلان کر دیں گے۔علیزے پچھلے دو سال سے اداکاری اور ڈانس کی

    کلاسز لے رہی ہیں اب ان کی ماں، ان کے باپ اور سلمان خان کو لگتا ہے کہ وہ فلم کے لئے تیار ہیں اور اب ایکٹنگ میں آسکتی ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ سلما ن خان علیزے کی بالی وڈ میں اس اینٹری کو لیکر کافی سنجیدہ ہیں اور وہ قدم قدم پر علیزے کا خیال کررہے ہیں ۔علیزے سے قبل سلمان خان نے جس کو بھی متعارف کروایا ہے اسے بالی وڈمیں خاصی پہچان ملی اب دیکھنا یہ ہے کہ علیزے بالی وڈ میں اپنی جگہ بنا پاتی ہیں یا نہیں۔علیزے کافی خوبصورت ہیں پر اعتماد ہیں ان کا خیال ہے کہ وہ اپنی بہترین پرفارمنس دینے کےلئے تیار ہیں۔

  • میری زندگی کے رنگ دلیپ کمار کے بغیر پھیکے ہیں سائرہ بانو

    میری زندگی کے رنگ دلیپ کمار کے بغیر پھیکے ہیں سائرہ بانو

    ماضی کی نامور اداکارہ اور دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے گھر میں دعا کا اہتمام کیا. اس موقع پر سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ میری زندگی کے رنگ دلیپ کمار کے بغیر پھیکے ہیں . ایک طرف ساری دنیا کی دولت رکھ دی جائے اور ایک طرف دلیپ کمار ہوں میں ساری دنیا کو ٹھوکر مار کر دلیپ کمار کو چُن لوں گی. دلیپ کمار میرا عشق تھے. انہوں نے کہا کہ میں زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کررہی ہوں لیکن بہت مشکل لگتا ہے ایسا کرنا .ایک سال گزر چکا ہے ان کے بغیر رہتے ہوئے لیکن میں آگے نہیں بڑھ پا رہی. ان کی ہر دم یاد ستاتی ہے اس قدر یاد ستاتی ہے

    کہ میں جذباتی ہوجاتی ہوں اور یہ ساری صورتحال میری صحت پر اثرانداز ہو رہی ہے.سائرہ بانو کہتی ہیں کہ میرے جینے کا مقصد دلیپ کمار کی خدمت تھا اب وہ نہیں رہے تو میں کیا کروں؟ صبح کو اٹھتی ہوں تو میری آنکھیں ان کو تلاشتی ہیں .
    یاد رہے کہ گزشتہ برس سات جولائی کو دلیپ کمار اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے ان کے انتقال کے بعد سائرہ بانو انہیں بہت یاد کرتی ہیں ان کی خود کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں رہتی کہا جاتا ہے کہ سائرہ بانو نے لوگوں سے ملنا ملانا چھوڑ دیا ہے. یہاں تک کہ وہ فون پر بھی کسی سے بات نہی کرتیں. سائرہ بانو کا ان کے قریبی رشتہ دار کافی خیال کرتے ہیں.

  • فلم لفنگے کی پرموشنز دھری کی دھری رہ گئیں

    فلم لفنگے کی پرموشنز دھری کی دھری رہ گئیں

    عموما یہ ہوتا ہے کہ جب کوئی فلم ریلیز کی جانی ہوتی ہے اس کی بھرپور انداز میں‌پرموشن کی جاتی ہے جیسے اس عید پر جو دو بڑی فلمیں آرہی ہیں ان کی شہر شہر جم کر پرموشن کی گئی.لیکن فلم لفنگے کی پرموشنز دھری کی دھری رہ گئی ہیں. پرموشنز دھری کی دھری رہ جانے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ فلم کو نمائش کی اجازت عین ٹائم پر ملنا ہے اور اس وقت فلم کی آدھی کاسٹ اسلام آباد ہے آدھی کراچی اور کچھ لاہور میں موجود ہیں. لاہور میں‌فلم کی پریس میٹ سات جولائی کو رکھی گئی تھی لیکن فلم کو سنسر بورڈ کی جانب سے سرٹیکفیٹ ہی اتنی تاخیر سے ملا ہے کہ اب وقت ہی نہیں ہے کہ فلم

    کی پرموشنز کرنے کےلئے شہر شہر جایا جائے. فلم سے جڑے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم تو لاہور میں بھی پرموشن کی غرض سے گئے تھے لیکن فلم پر پنجاب سنسر بورڈ کی طرف سے جب پابندی لگی تو پھر مایوسی کی حالت میں‌ہم واپس اپنے اپنے شہروں میں لوٹ گئے. فلم کی پی آر کمپنی کا بھی کہنا ہے کہ اب تو وقت ہے ہی نہیں‌کہ فلم کی پرموشن کرنے کے لئے کسی شہر میں جایا جائے یا کسی بھی شہر میں اس کی سکریننگ کی جائے، بھاری دل کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اب شاید فلم کی سکریننگ کراچی میں‌ ہی ہوگی. ہم نے پرموشنز اور سکریننگ کے حوالے سے پلان بنا رکھا تھا جو سب چوپٹ ہو گیا.

  • لندن نہیں جائونگا کی آج لاہور میں سکریننگ

    لندن نہیں جائونگا کی آج لاہور میں سکریننگ

    ندیم بیگ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم لندن نہیں‌جائوں گا جو کہ فلم پنجاب نہیں‌جائونگا کا ری بوٹ ہے اس کی آج لاہور میں سکریننگ ہے. گزشتہ روز دبئی میں اسکی سکریننگ کی جا چکی ہے. فلم کی کاسٹ خاصی خوش ہے ان سب کا کہنا ہے کہ فلم لوگوں‌کو پسند آئیگی. فلم میں سہیل احمد بھی ایک اہم کردار میں‌نظر آرہے ہیں. واسع چوہدری اس فلم میں‌مہوش حیات کے مقابلے میں نظر آئیں گے، واسع نے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے کہا ہے کہ مہوش کی شادی مجھ سے ہو گی یا نہیں یہ

    چیز دیکھنے کےلئے آپ کو فلم دیکھنی پڑے گی. ٹریلر سے یہی لگ رہا ہے کہ ہمایوں سعید مہوش حیات کو پسند کرتے ہیں اور مہوش حیات کسی اور کو یعنی واسع چوہدری کو. اس ٹرائی اینگل کو کس طرح سے فلمایا گیا ہے یہ دیکھنے کےلئے ہم سب کو دیکھنی ہوگی لندن نہیں جائونگا. فلم کی مرکزی کاسٹ میں ہمایوں سعید ، مہوش حیات ،کبری خان ،واسع چوہدری اور عفت رحیم و دیگر شامل ہیں. ہدایتکار ندیم بیگ جنہوں نے یہ فلم ڈائریکٹ کی ان کی ڈائریکشن میں بنا ہوا ڈرامہ صنف آہن حال ہی میں ختم ہوا ہے اس میں بھی کبری خان تھیں . ندیم بیگ کا شمار ہمارے ملک کے بہترین ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے وہ جب بھی کوئی پراجیکٹ بناتے ہیں چاہے وہ بڑی سکرین کا ہو یا چھوٹی کا لوگ اسے کافی پسند کرتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے ندیم سمجھ چکے ہیں کہ لوگ کیا دیکھنا پسند کرتے ہیں اور کیا نہیں.

  • رومینٹک فلمیں تو بنتی ہیں ہارر کامیڈی نہیں بنائی جاتیں مانی

    رومینٹک فلمیں تو بنتی ہیں ہارر کامیڈی نہیں بنائی جاتیں مانی

    اداکار مانی جو اپنی کامیڈی کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں وہ کافی عرصے کے بعد ایک ہارر کامیڈی فلم میں دکھائی دے رہے ہیں ان کی فلم لفنگے عید الاضحی کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے.مانی نے اس حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رومینٹک فلمیں‌تو بنتی آرہی ہیں بچپن سے ہم ایسی ہی فلمیں دیکھتے آرہے ہیں لیکن ہارر کامیڈی فلم کوئی نہیں لیکر آتا اس عید پر ہم ہارر کامیڈی فلم لیکر آئے ہیں.ہم نے فلم پر خاصی محنت کی ہے بنیادی طور پر یہ چار دوستوں کی کہانی ہے ان کی وجہ سے کچھ مسئلے مسائل بھی ہوں گے اور بھوتوں کو بھی ان سے کچھ مسئلے ہوں گے اور یہ سب دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے.سب

    سے اہم بات یہ ہے کہ چار یا تین کا جو کمبینشن ہو تا ہے اسکو لوگ بہت شوق سے دیکھتے ہیں بچے بھی بڑے بھی دلچپسیی رکھتے ہیں اس قسم کے کمبینشن میں‌. اس فلم سے سنسر بورڈ نے جو کہا ہم نے وہ کاٹ دیا حالانکہ ایسی کوئی چیز اعتراض والی نہیں تھیں اس سے پہلے بھی بہت ساری فلمیں آئیں جن میں بولڈ ڈائیلاگز تھے لیکن ا نکو چلایا گیا لیکن ہماری فلم پر اعتراضات لگا دئیے گئے تاہم اچھی بات ہے کہ فلم کو نمائش کی اجازت مل گئی ہے. اس فلم سے بہت کچھ کاٹنے کے بعد پیور کامیڈی رہ گئی ہے یقینا دیکھنے والوں‌کو بہت پسند آئیگی.جہاں فلم فلج کامیڈی ہے وہیں اس میں ایموشنز بھی دکھائے گئے ہیں وہ ایموشنز دیکھنے والوں کے دل کو چھوئیں گے.

  • اپنی فلم کے ساتھ نمائش پذیر ہونے والی فلموں سے خائف نہیں ہوں فضا علی مرزا

    اپنی فلم کے ساتھ نمائش پذیر ہونے والی فلموں سے خائف نہیں ہوں فضا علی مرزا

    فلم قائداعظم زندہ باد کی رائٹر اور پرڈیوسر فضا علی مرزا کہتی ہیں کہ انہیں بالکل ڈر خوف نہیں ہے نہ ہی کوئی پریشانی ہے کہ انکی فلم کے ساتھ انگریزی فلم تھور لگ رہی ہے یا لندن نہیں جائونگا لگ رہی ہے. اگر فلم اچھی ہو اور اچھی بنائی ہو تو پھر بالکل نہیں ڈرنا چاہیے. ہم نے فلم قائداعظم زندہ باد پر بہت محنت کی ہے میں تو چاہتی ہوں کہ ہماری فلم بھی ہٹ ہو اور لندن نہیں جائونگا بھی ہٹ ہو .رہی بات انگریزی فلم تھور کی تو اگر ہماری فلمیں شائقین کو اچھی لگیں تو تھور

    ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی. بلکہ میں تو کہتی ہوں کہ مقابلےکی فضا ہونی چاہیے اور عید ایک خوشی کا موقع ہے اس میں شائقین کے پاس مختلف چوائس ہونی چاہیے لیکن ایک ساتھ اتنی بھی فلمیں نہیں لگائی جانی چاہیے کیونکہ سینما شوز ملنے کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے. فضا علی مرزا نے کہا کہ میں قطعا نروس نہیں ہوں.
    یاد رہے کہ فلم قائداعظم زندہ باد کی لاہور اور دبئی میں سکریننگ ہو چکی ہے اب کراچی میں سکریننگ ہونا باقی ہے. محدود آڈینز کو فلم دکھائی گئی ہے جنہوں نے بھی فلم دیکھی ہے وہ تعریف کررہے ہیں. اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم مجموعی طور پر شائقین کے دل جیتنے میں‌کتنا کامیابی ہوتی ہے.فلم کی مرکزی کاسٹ میں‌ ماہرہ خان اور فہد مصطفی ہیں. اس فلم کی لاہور میں ہونے والی سکریننگ میں فواد خان نے بھی شرکت کی تھی.