Baaghi TV

Category: شوبز

  • میری کامیابیوں کا سہرا میرے استادوں کے سر ہے سید نور

    میری کامیابیوں کا سہرا میرے استادوں کے سر ہے سید نور

    معروف ہدایتکار سید نور کہتے ہیں کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے استادوں کی وجہ سے ہوں ان سے جو کچھ سیکھا وہی میرے کام آیا، اگر میں‌ یہ کہوں کہ آج جو کچھ ہوں اپنے استادوں اور سیئنرز کی وجہ سے ہوں تو بے جا نہیں‌ہو گا. اپنے استادوں اور سینئرز سے جو کچھ سیکھا ہوتا ہے وہ ساری زندگی کام آتا ہے اس لئے بہت ضروری ہے کہ ان کی عزت کی جائے اور ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے.جو اپنے سئنیرز کی عزت نہیں کرتے ان کو پھل بھی ویسا ہی ملتاہے. سید نور نے مزید کہا کہ میں‌نے اپنی طرف سے اچھی فلمیں بنانے کی کوشش کی اس میں مجھے میری توقعات سے زیادہ کامیابی ملی میں نے کبھی نہیں

    سوچا تھا کہ اللہ مجھے اتنی عزت سے نوازے گا اور اتنی کامیابیاں دے گا. میں نے اپنے بڑوں سے جو کچھ سیکھا وہ میں آگے منتقل کررہا ہوں ڈائریکشن ہو یا لکھنا لکھانا مجھے جو آتا ہے میں کھلے دل کے ساتھ اپنے سے جونئیرز کو سکھا رہا ہوں اور سیکھنے کےلئےویسے تو کوئی بھی عمر نہیں‌ہوتی کبھی بھی آپ کچھ بھی طے کر سکتے ہیں کہ میں نے کیا کرنا ہے لہذا سیکھنے کے لئے عمر کی قید نہیں. عمر کے کسی بھی حصے میں آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں سیکھ سکتے ہیں. سید نور نے کہا کہ فلمی صنعت کی بحالی کے لئے جو کام ہو رہا ہے وہ زبردست ہے جس یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے کبھی بھی رکنا نہیں چاہیے.

  • فلم چکر یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    فلم چکر یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    یاسر نواز کی فلم چکر جو کہ عید الفطر پر ملک بھر میں ریلیز کی گئی تھی وہ اب عید الاضحی کے موقع پر یوٹیوب پر ریلیز کی جا رہی ہے. یاسر نواز اور ندا یاسر نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو پیغام جاری کیا اس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب اپنی فلم چکر یوٹیوب پر جاری کرنے جا رہے ہیں.ندا یاسر نے کہا کہ ہمارے پرستاروں نے ہم سے بہت بار کہا کہ اس فلم کو یوٹیوب پر جاری کریں تو پھر ہم نے سوچا کہ کیوں نہ اس عید پر اپنے پرستاروں کو فلم چکر ریلیز کرکے تحفہ دیا جائے. یاد رہے کہ فلم کی کاسٹ میں احسن خان، نیلم منیر، جاوید شیخ ، محمود اسلم و دیگر کے نام شامل ہیں. فلم عید الفطر پر سینما گھروں کی

    زینت بنی تھی لیکن خاطر خواہ بزنس نہ کر سکی.چکر کوشائقین کی طرف سے بالکل بھی ریسپانس نہیں دیا گیا پہلے ہی ہفتے بلکہ دو دن کے بعد سے سینما ہالز خالی دکھائی دئیے. ندا یاسر اور یاسر نواز نے کہا تھا کہ ہالی وڈ فلم سینما گھروں میں‌لگنے کی وجہ سے ان کی فلم کو دیکھا نہیں گیا اورانہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستانی فلموں کے ساتھ ہالی وڈ کی فلموں کو نہیں لگایا جانا چاہیے کیونکہ ایک دن میں آدھے سے زیادہ شوزتو وہ فلمیں لے جایا کرتی ہیں. اس عید پر بھی دو بڑی فلموں‌کے ساتھ تھور فلم ریلیز کی جا رہی ہے دیکھنا یہ ہے کہ تھور لگنے کے باوجود پاکستانی فلمیں کتنا بزنس کرتی ہیں.

  • واسع چوہدری نے پہلا کردار کونسا کیا؟

    واسع چوہدری نے پہلا کردار کونسا کیا؟

    اداکار اور مصنف واسع چوہدری جن کے چہرے پر ہر وقت سمائل رہتی ہے انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا اور کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں بہت زیادہ نشیب و فراز دیکھے.سوچا نہیں تھا کہ اداکار بننا ہے لیکن قسمت کو شاید یہی منظور تھا کسی عزیز کے ساتھ ایک روز تھیٹر گیا وہاں انہوں نے کہا کہ پندرہ سیکنڈ کا ایک سیکیورٹی گارڈ کا کردار ہے کرو گے تو میں نے حامی بھر لی اور کر لیا. وہ دن جائے آج کا آئے بس سفر جاری ہے اور میں چلتا جا رہا ہوں. واسع نے کہا کہ جوانی پھر نہیں آنی کا آئیڈیا ہمایوں سعید کے ساتھ ڈسکس کیا اور میں نے کہا کہ اس پر ڈرامہ بناتے ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ نہیں اس

    پر فلم بناتے ہیں یوں یہ فلم بنی اور بعد میں اس کے سیکوئل بھی بنے جنہیں لوگوں نے بہت سراہا.یاد رہے کہ واسع چوہدری لندن نہیں جائونگا میں ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں وہ مہوش حیات کے ساتھ نظر آئیں گے. واسع چوہدری کہتے ہیں کہ اس فلم میں میرا کردار کافی الگ اور ہٹ کر ہے یقینا میرے پرستار مجھے اور اس فلم کو ضرور پسند کریں گے. واسع چوہدری ایک چینل پر پروگرام ہوسٹ بھی کرتے ہیں اور اس میں وہ نامور شخصیات کے ہلکے پھلکے سوالوں کے ساتھ انٹرویوز کرتے ہیں. واسع چوہدری بہت کم انٹرویوز دیتے ہیں لیکن لندن نہیں جائونگا کی پرموشن کے دوران انہوں نے پہلی بار کھل کر میڈیا سے بات چیت کی.

  • امریکی گلوکارہ ریحانہ دنیا کی پہلی ارب پتی امیر ترین خاتون

    امریکی گلوکارہ ریحانہ دنیا کی پہلی ارب پتی امیر ترین خاتون

    لاس اینجلس: عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ دنیا کی پہلی ارب پتی امیر ترین خاتون موسیقار بن گئیں –

    باغی ٹی وی : فوربز کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ 34 سال کی عمر میں امریکی گلوکارہ 2 کھرب 91 ارب روپوں کے اثاثوں کی مالک ہیں،آوٹ لک کےمطابق 21ویں نمبر پرموجود ریحانہ کی دولت میں اضافہ میوزک کیرئیر اورمیک اپ برا نڈ سے ہوا۔

    قائد اعظم زندہ کی پریس کانفرنس کا دبئی کے صحافیوں نے بائی کاٹ کر دیا

    امریکی گلوکارہ نے 2017 میں پارٹنر شپ پر کاسمیٹکس برا نڈ کا آغاز کیا تھا جس پران کا کہنا تھا کہ ان کا میک اپ ہر طرح کی خواتین کے استعمال کے لیے ہوگا ان کے دونوں برانڈز نے حیران کن طور پر کایلی جینر، کم کارڈیشن اور میڈونا سمیت تمام اداکارائوں کے برانڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے پہلے سال میں ہی 550 ملین ڈالرز سے زائد کی سالانہ آمدنی حاصل کی تھی۔

    مارچ میں، بلومبرگ نے اطلاع دی تھی کہ برانڈ ایک آئی پی او پر مشیروں کے ساتھ کام کر رہا ہے جس کی قیمت ممکنہ طور پر 3 بلین ڈالر ہو سکتی ہے۔ ریحانہ اس کمپنی کی 30 فیصد شئیرز کی مالک ہے۔ وہ فینٹی بیوٹی کے نصف کی بھی مالک ہے، جس نے 2020 میں 550 ملین ڈالرز کی آمدنی حاصل کی۔

    اداکارہ صائمہ نور بھی انسٹاگرام پر آگئیں

    ریحانہ کا کہنا تھا کہ کہ ان کی توجہ قیمتوں اور تعریفوں پر نہیں ہے۔ 2019 میں، گلوکارہ نے نیویارک ٹائمز کے ٹی میگزین کو بتایا کہ چونکہ انہوں نے کبھی بھی کمانے کا منصوبہ نہیں بنایا تھا، اس لیے مالیاتی سنگ میل تک پہنچنا مجھے کام کرنے سے نہیں روکے گا۔

    2012 میں، ریحانہ نے ایک فلاحی فنڈ، کلارا لیونل فاؤنڈیشن (CLF) شروع کیا۔ فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کے مطابق ان کا مقصد "اعلیٰ تعلیم اور موسمیاتی لچک کے اقدامات کی حمایت اور فنڈز فراہم کرنا ہے۔”

    ان کے پہلے اقدامات میں سے ایک، جس کو فاؤنڈیشن شروع ہونے کے ایک سال بعد شروع کیا، MAC کاسمیٹکس کے ساتھ گلوکارہ کی لپ اسٹک کی آن لائن فروخت کے ذریعے ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ خواتین اور بچوں کے لیے 60 ملین ڈالر اکٹھا کیا۔

    فلم لفنگےپر پابندی عائد کرنا باہر بیٹھے پرڈیوسرز کی حوصلہ شکنی ہے

    فوربز کی فہرست میں 41 سالہ کم کارڈیشین اس فہرست میں دوسری سب سے کم عمر ارب پتی خاتون ہیں، جو 1.8 بلین ڈالر کے ساتھ 18 ویں نمبر پر ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ریحانہ نے دنیا کی پہلی امیر ترین خاتون موسیقارکا اعزاز حاصل کیا تھا-

  • دلیپ کمار کی آٹھ یادگار ترین فلمیں اور کردار

    دلیپ کمار کی آٹھ یادگار ترین فلمیں اور کردار

    دلیپ کمار نے بہت ساری یادگار فلموں میں کام کیا لیکن آج ہم ان کی برسی کے موقع پر ان کی آٹھ بہترین فلموں کے بہترین کرداروں پر بات کریں گے. ان کے کیرئیر میں مغل اعظم ایک ایسی فلم رہی جس نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑے اس میں انہوں نے شہزادہ سلیم کا کردار کیا اور اس کردار میں حقیقت کے رنگ بھرے. دیوداس، اس فلم کی کہانی ایک ناول پر مبنی تھی اس میں ان کا کردار نہ بھولنے والا ہے انہوں نے اس میں ایک ایسے ناکام عاشق کا کردار ادا کیا جو اپنی محبوبہ کے نہ ملنے پر موت کو گلے تو لگا سکتا تھا لیکن جی نہیں سکتا تھا.فلم آن جو

    رومینٹک ڈرامہ تھی اس میں انہوں نے جو کردار کیا اس کے لئے انہیں فلیم فئیر ایوارڈ بھی ملا.گنگا جمنا 1961 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں انہوں نے ایک نوکر کا کردار ادا کیا اس میں ان کے ساتھ وجنتی مالا تھیں. فلم نیا دور میں انہوں نے ایک بار پھر وجنتی مالا کے ساتھ کام کیا اس میں دلیپ کمار نے ایک ٹانگے والے کا کردار کیا تھا جو شائقین کو بہت بھایا.رام اور شیام ان کے کیرئیر کی ایک ایسی فلم تھی جس نے ثابت کیا کہ دلیپ کمار بہترین کامیڈی بھی کر سکتے ہیں.فلم انداز میں‌انہوں نے راج کپور اور نرگس کے مقابلے میں کام کرکے خود کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اس میں انہوں نے ایک رومینٹک ہیرو کا کردار نبھایا. یہ وہ آٹھ فلمیں ہیں جو دلیپ کمار کا نام لیتے ہی ذہن میں آتی ہیں.

  • ٹریجڈی کنگ  دلیپ کمار کی پہلی برسی

    ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار کی پہلی برسی

    ٹریجڈی کنگ کہلائے جانے والے اداکار دلیپ کمار کی آج پہلی برسی ہے. دلیپ کمار نے 1944 میں جوار بھاٹا سے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کی اس فلم نے زیادہ کامیابی حاصل نہیں کی اس کے بعد انہوں نے فلم جگنو میں میڈم نور جہاں کے مد مقابل کام کیا یہ فلم سپر ہٹ ہوئی ۔1949میں انہوں نے راج کپور اور نرگس کے ساتھ فلم انداز کی یہ فلم بھی سپر ہٹ ہوئی اس کے بعد دلیپ کمار نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ دیوداس ،نیا دور ،رام اور شیام ،مدھو متی ،ودھاتا ،کرانتی اور شکتی جیسی فلموں میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ثابت کیا کہ ان سے بہتر اداکار کوئی نہیں۔ دلیپ کمار نے سنجیدہ اداکاری کے ساتھ کامیڈی کردار بھی کئے کامیڈی کرداروں کے ساتھ بھی دلیپ کمار نے بھرپور انصاف کیا۔دلیپ کمار نے پینسٹھ سے زائد

    فلموں میں کام کیا۔ مغل اعظم ان کے کیرئیر کی ایسی فلم تھی جو ہر حوالے سے یادگار ہے اس فلم میں ان کے ساتھ مدھوبالا تھیں اور کہا جاتا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران مدھوبالا اور دلیپ کمار کے درمیان نفرت کی ایک دیوار کھڑی ہو چکی تھی لیکن اس کے باوجود دونوں نے دیکھنے والوں کو گمان تک نہ ہونے دیا ۔دلیپ کمار کو ان کی بہترین اداکاری پر کئی یوارڈز بھی ملے۔1954میں وہ بہترین اداکار کے لئے فلم فئیر جیتنے والے پہلے اداکار تھے ،انہوں نے یہ ایوارڈ آٹھ بار جیتا۔ انہیں دادا صاحب پھالکے اور پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ پاکستان نے 1998 میں دلیپ کمار کو نشان امتیاز سے بھی نوازا۔

  • جاوید اختر چاہتے تھے میں‌ہرتیک روشن سے معافی مانگوں کنگنا رناوت

    جاوید اختر چاہتے تھے میں‌ہرتیک روشن سے معافی مانگوں کنگنا رناوت

    بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اپنے الٹے سیدھے بیانات کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں. کنگنا بغیر سوچے سمجھے کچھ بھی بول دیتی ہیں ، انہوں‌نے کئی بار ایسا کیا اور کئی بار تو انہیں‌سخت ذلت کا سامنا بھی کرنا پڑا. انہوں نے جاوید اختر کے بارے میں بھی الٹے سیدھے بیانات دئیے اور دعوے کئے تو انہوں نے کنگنا پر ہتک عزت کا دعوی کر دیا اب مقدمہ زیر سماعت ہے. کنگنا نے عدالت کو بتایا ہے کہ جاوید اختر چاہتے تھے کہ میں اداکار ہرتیک روشن سے معافی مانگوں اور اگر میں‌نے ایسا نہیں کیا تو مجھے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے.کنگنا نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ جاوید اختر نے انہیں‌ یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اگر اس نے ہرتیک سے معافی نہ مانگی تو اسے بہت زیادہ بدنام کر دیاجائیگا اتنا بدنام کر دیا جائے گا کہ سوائے خود کشی کے کوئی راستہ سمجھ نہیں‌آئیگا. اداکارہ نے کہا کہ وہ جاوید اختر

    کی کسی قسم کی دھمکی میں‌ نہیں آئی. لیکن انہوں نے مجھے شدید قسم کی ذہنی اذیت دی . یاد رہے کہ ہرتیک روشن پر کنگنا رناوت نے دھوکہ دینے کا الزام لگایا تھا انہوں نے ایک انٹرویو میں‌کہا تھا کہ وہ ہریتک سے شادی کرنا چاہتی تھیں اور دونوں کے درمیان اس بارے میں بات بھی ہوئی تھی۔ کنگنا نے یہ بھی کہا تھا کہ
    ہریتک نے اپنی بیوی سے طلاق کے بعد کنگنا سے وعدہ کیا تھا کہ وہ سے شادی کریں گے لیکن بعد میں پہچاننے سے بھی انکار کر دیا۔

  • یشما گل کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟

    یشما گل کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟

    اداکارہ یشما گل جن کی سنجیدہ اداکاری کو بہت پسند کیا جاتا ہے انہوں نے اس پر کبھی بھی فوکس نہیں کیا کہ ان کو ملنے والا کردار مرکزی ہے یا سائیڈ کریکٹر.ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ایسا کردار کریں جو کہانی کو آگے لیکر چلنے والا ہو. یشما نے جہاں مثبت کردار کئے ہیں وہیں منفی کردار بھی بخوبی نبھائے ہیں. حال ہی میں ان کا ایک انٹرویو ہوا اس میں ان سے ایک سوال ہوا ان سے پوچھا گیا کہ وہ فیصل قریشی اور شہریار منور میں سے کس کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی تو انہوں نے کہا کہ فیصل قریشی کے ساتھ تو میں نے کام کر لیا ہے شہریار منور

    کے ساتھ کام کرنے کی آفر آئی تھی لیکن ڈیٹس نہ ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ کام نہ کرسکی. انہوں نے کہا کہ میں ہمایوں سعید کے ساتھ کام ضرور کرنا چاہوں گی. یشما گل نے کہا کہ ہمیں دو ٹکے کا کہنے والے مرد ہمارے پیچھے خود دو ٹکے کے ہوجاتے ہیں. اصل میں ان کی اس بات کے پیچھے ہمایوں سعید کا وہ ڈائیلاگ تھا جو انہوں نے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں آئزہ خان کے لئے بولا تھا. یشما گل نے کہا کہ وہ اداکاری کرتے وقت خود کو بھول جاتی ہیں بس جو کردار کررہی ہوتی ہیں اُس وقت بس اسکو جیتی ہیں.

  • حرامانی کو ساڑھی پہننا مہنگا پڑ گیا

    حرامانی کو ساڑھی پہننا مہنگا پڑ گیا

    اداکارہ حرا مانی کو ساڑھی پہن کر تصاویرسوشل میڈیا پر لگانا مہنگی پڑ گئیں. حرامانی نے ساڑھی زیب تن کرکے بارش کے موسم کو انجوائے کیا اور اس دوران کچھ تصاویر بھی بنوائیں جو کہ بعد میں‌سوشل میڈیا پر لگائیں.تصاویر میں حرا مانی نے نیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے اور نہایت ہی دلکش لگ رہی ہیں وہ بارش میں رقص بھی کررہی ہیں.ان کی تصاویر کے اس انداز کو جہاں ان کے مداحوں نے بہت سراہا وہیں بہت ساروں نے تنقید بھی کی اور کہا کہ حرامانی بچوں کی والدہ ہیں اور عمر میں اچھی خاصی میچور ہیں ان کو یہ حرکتیں کرنا زیب نہیں دیتیں. انہیں‌ چاہیے کہ اپنے عمر کے حساب سے حرکتیں کریں.

    یاد رہے کہ حرامانی ڈراموں میں‌ مرکزی کردار کرتی ہیں ان کی جوڑی افان وحید اور جنید خان کے ساتھ خاصی سراہی جاتی ہے. ابھی تک دونوں‌ کے جتنے بھی پراجیکٹس ایک ساتھ آئے ہیں ڈرامہ شائقین نے انہیں‌ بے حد پسند کیا ہے.حرا مانی حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں ان کا ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں کردار کافی پسند کیا گیا. حرامانی نے اس میں ایک ٹیچر کا کردار ادا کیا تھا اس ڈرامے کے بعد ان کی مقبولیت میں‌ دو گنا اضافہ ہوا. حرامانی کافی صاف دل ہیں جو دل میں‌آئے بول دیتی ہیں. بعض اوقات وہ ایسی باتیں بھی کہہ جاتی ہیں جن کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے .

  • ماہرہ خان کس اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

    ماہرہ خان کس اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

    ماہرہ خان آج کل اپنی فلم کی پرموشنز میں مصروف ہیں اس دوران ان سے ہر جگہ مختلف سوال ہو رہے ہیں. کسی نے ماہرہ خان سے پوچھا کہ آپ نے شاہ رخ خان کے ساتھ تو کام کر لیا ہے اب مزید کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں. ماہرہ خان نے کہا کہ میں‌ پاکستان میں‌ نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں اگر بھارت میں دیکھا جائے تو امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی. ماہرہ خان نے اداکار وہاج علی کی بھی بہت زیادہ تعریف کی انہوں نے کہا کہ وہ بہت اچھا کام کرتے ہیں‌. جیسا کہ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ ماہرہ خان شادی کب کریں

    گی تو انہوں نے کہا کہ جب بھی شادی کروں گی سب کو پتہ چل جائیگا.بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری شادی کا مجھ سے پہلے آپ کو پتہ ہوگا. یاد رہے کہ ماہرہ خان کا ایک بیٹا ہے، ان کی ان کے شوہر سے شادی کے چند سال کے بعد ہی طلاق ہو گئی تھی. طلاق کی وجوہات تو ابھی تک سامنے نہیں آسکیں تاہم ماہرہ خان نے بھی اپنے پہلے رشتے کی ناکامی پر کبھی بات نہیں‌ کی. ماہرہ خان شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح بھی ہیں اور خود کو ان کی فین نمبر ون بھی کہتی ہیں. ان کی عید پر فلم قائداعظم زندہ باد ریلیز ہو رہی ہے اسکے حوالے سے وہ کافی پر امید ہیں.