Baaghi TV

Category: شوبز

  • فلم لفنگے کو سینما گھروں میں نمائش کی اجازت مل گئی

    فلم لفنگے کو سینما گھروں میں نمائش کی اجازت مل گئی

    فلم لفنگے کو اسلام آباد سنسر بورڈ میں فل بورڈ ریویو کے بعد کلیئرنس مل گئی ہے لہذا اب یہ فلم عید پر سینما گھروں میں لگائی جائیگی. اس فلم کو پہلے سندھ بورڈ نے دیکھا اور کہا کہ فلم سے کچھ ڈائیلاگز اور سینز نکال دئیے جائیں لہذا جن ڈائیلاگز اور سینز پر اعتراض کیا گیا ان کو نکال دیا گیا.اس کے بعد پنجاب سنسر بورڈ نے دیکھی تو اس نے پابندی لگا دی، اس کے بعد اسلام آباد سنسر بورڈ میں فل بورڈ ریویو کے بعد کلیئرنس مل گئی جس کے بعد ٹیم لفنگے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی . لفنگے کی کاسٹ میں مانی، سمیع خان، سلیم معراج اور بہروز سبزواری ، نازش جہانگیر، سلمان ثاقب عرف مانی، مبین گبول اور اختر حسنین بھی شامل ہیں۔

    سنسر بورڈ پر اداکار مانی برس پڑے تھے ان کا کہنا تھا کہ فلم کو پوری طرح سے دیکھا بھی نہیں اور پابندی عائد کر دی گئی ہے مانی کا اس وقت بھی یہی کہنا تھا کہ جو کہا گیا ہے وہ کاٹ دیا گیا ہے پھر فلم کو نمائش سے روکنا غلط بات ہے. فلم کو کلئیرنس ملنے کے بعد مانی نے کہا کہ ہم تو پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ اس فلم میں ایسا کچھ نہیں ہے کہ جس پر اتنا اعتراض لگایا جائے کہ فلم کو ہی شائقین کےلئے غیر موزوں قرار دے دیا جائے.اسی طر‌ح سمیع خان کا یہی کہنا ہے کہ خوشی کی بات ہے کہ فلم کو نمائش کی اجازت مل گئی ہے.

  • ایمبر ہرڈ نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کر دیا

    ایمبر ہرڈ نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کر دیا

    جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ جو اپنے سابق شوہر سے ہتک عزت کا دعوی ہار چکی ہیں، عدالتی حکم کے مطابق انہیں جونی ڈیپ کو جرمانہ بھی ادا کرنا ہے.ایمبر پہلے دن سے ہی اس فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں ان کا کہنا ہے کہ جونی ڈیپ اس فیصلے پر اثر انداز ہوئے ہیں اور ججز نے ان سے متاثر ہو کر فیصلہ دیا ہے.لہذا ایمبرہرڈ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اس فیصلے کو چیلنج کریں گی. ا نہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ جو فیصلہ ان کے خلاف دیا گیا ہے اسکو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ یہ فیصلہ جن بنیادوں پر کیا گیا ہے وہ درست نہیں ہیں.ایمبر ہرڈ جن کو اس فیصلے کے بعد ایک کروڑ

    پچاس لاکھ ڈالر جرمانہ جونی ڈیپ کو دینا تھا اس جرمانے کو دینے کے ھوالے سے ایمبر نے کہا تھا کہ میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں ان کے اس بیان کے بعد ان پر تنقید بھی ہوئی تھی کہ اگر ان کے پاس پیسے نہیں ہیں تو یہ اپنے جہاز میں کیسے سفر کررہی ہیں. ایمبر ہرڈ کے وکیل اس فیصلے کے خلاد اپیل دائر کر چکے ہیں اور ایمبر توقع کررہی ہیں کہ اب کی بار فیصلہ ان کے حق میں آئے گا. ایمبر ہرڈ کے وکلا نے 43 صفحات پر مشتمل اپنی درخواست میں ریاست ورجینیا کی عدالت سے استدعا کی ہے کہ اداکارہ کے خلاف دیے گئے جیوری کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔سوشل میڈیا پر بہت سارے لوگ ایمبر کے اس فیصلے کو ان کی ایک اور غلطی قرار دے رہے ہیں.

  • پہلی ملاقات سے ہی ہم فیملی بڑھانے کی باتیں کررہے ہیں رنبیر کپور

    پہلی ملاقات سے ہی ہم فیملی بڑھانے کی باتیں کررہے ہیں رنبیر کپور

    اداکار رنبیر کپور جو والد بننے پر نہایت ہی خوش ہیں ان کی خوشی دیدنی ہے.انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں نے بتایا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ وہ باپ بننے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے لئے انتظار کرنا مشکل ہے. رنبیر کپور نے مزید کہا کہ میں اور عالیہ جب سے ملے ہیں ہم تب سے ہی اپنی فیملی بڑھانے کی باتیں کر رہے ہیں. مجھے اور عالیہ ہم دونوں کو ہی بچے بہت پسند ہیں اور ہم چاہتے بھی تھے کہ ہمارے گھر یہ خوشخبری جلد سے جلد آئے. دوسری طرف عالیہ بھٹ

    کی بھی اتنی ہی خوش ہیں جتنے رنبیر کپور ہیں.. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ پچھلے ڈیڑھ مہینہ سے لندن میں موجود ہیں وہاں وہ اپنی پہلی ہالی وڈ فلم کی شوٹنگ کروا رہی ہیں.عالیہ بھٹ نے بہت کوشش کی کہ وہ کرن جوہر کی سالگرہ کے لئے ایک دن کے لئے ممبئی آجائیں لیکن ایسا ممکن نہ ہوسکا. لیکن عالیہ انسٹاگرام پر مسلسل متحرک ہیں اور وہ دنیا بھر سے مبارکبادیں وصول کرنے کے ساتھ ساتھ جوابات بھی دے رہی ہیں. عالیہ بھٹ کی ساس اور نند بھی عالیہ سے بہت خوش ہیں.عالیہ کی نند کا کہنا ہے کہ عالیہ بیسٹ بھابھی ہیں جبکہ ساس کا کہنا ہے کہ عالیہ بیسٹ بہو ہیں. نیتو کہتی ہیں کہ عالیہ مجھے اس لئے زیادہ اچھی لگتی ہے کیونکہ اس نے ان کے بیٹے کی زندگی میں رنگ بھر دئیے ہیں .

  • تُو چاچا بن گیا اور تُو ماما بن گیا رنبیر کپور نے ایسا کیوں کہا؟

    تُو چاچا بن گیا اور تُو ماما بن گیا رنبیر کپور نے ایسا کیوں کہا؟

    اداکار رنبیر کپور آج کل جہاں بھی جاتے ہیں ان کو والد بننے کی مبارکباد دی جاتی ہے ان کے مداح ان کو روک کر مبارکبادیں دیتے ہیں. گزشتہ روز بھی ایسا ہی ہوا وہ تیزی سے واک کرکے کہیں جارہے تھے تو ان کو ان کے مداحوں نے والد بننے پر مبارکباد ی جس پر رنبیر کپور بولے تُو چاچا بن گیا اور تُو ماما بن گیا. اس واقعہ کی وڈیو دیکھیں تو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے رنبیر کپور نے غصے سے جواب دیاہے. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام پر ایک فوٹو شئیر کی اور اس کا کیپشن لکھا کہ ہمارا بے بی بہت جلد آرہا ہے. اس کے بعد رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ

    کو دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں.یہاں تک کہ نیتو کپور اور سونی رازدان مہیش بھٹ سب ہی بہت خوش ہیں اور وہ اپنی خوشی کا اظہار اپنے انٹرویوز میں کررہے ہیں اور سوشل میڈیا پر عالیہ اور رنبیر کی تصاویر لگا کر رہے ہیں. مہیش بھٹ تو کہتے ہیں کہ میں زندگی میں ایک نیا کردار کرنے کےلئے تیار ہوں. نیتو کہتی ہیں کہ ہم سب بہت خوش قسمت ہیں عالیہ ہمارے گھر کی بہو بنی ہیں. جبکہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ میں بھی بہت خوش ہوں.رنبیر کی خوشی کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے تو اپنے بے بی کے لئے شاپنگ بھی شروع کر دی ہے.

  • اپنے جسم کی نمائش پسند نہیں کرتی نمرہ خان

    اپنے جسم کی نمائش پسند نہیں کرتی نمرہ خان

    اداکارہ نمرہ خان جو کہ ٹی وی ڈراموں میں دکھائی دیتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے جسم کی نمائش کرنا بالکل بھی پسند نہیں ہے. میں ایسا کوئی لباس نہیں پہنتی جس سےمیرا جسم نمایاں ہو اور میں ایسا کوئی کام بھی قبول نہیں کرتی جس میں مجھے ایسا لباس زیب تن کرنا پڑے کہ جس کو میرے بھائی اور باپ نہ دیکھ سکیں . جب میرے باپ بھائی نہ دیکھ سکیں گے تو پرستار کیسے دیکھ سکیں گے.اس لئے میں ضروری سمجھتی ہوں کہ

    لباس مناسب انداز میں پہنوں‌کے کل کو کسی کے سامنے بھی شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے. نمرہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اس سےکوئی فرق نہیں‌پڑتا کہ میری ساتھی اداکارائیں کیسے لباس پہن رہی ہیں نہ ہی میں‌کسی کے پہننے اوڑھنے پر تنقید کرتی ہوں. میں سمجھتی ہوں کہ ہر کوئی اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہے، ہر کوئی جو چاہے مرضی پہنے ہم اپنے لئے تو کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں لیکن کسی کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ ایسا نہ کریں یا ویسا نہ کریں. نمرہ خان نے مزید کہا کہ کسی کی کیا رپیوٹ ہے مجھے اس سے فرق نہیں‌پڑتا اگر کوئی میرے ساتھ اچھا ہے تو بس میرے لئے وہ اچھا ہے میں اسکو اچھا ہی کہوں گی. یاد رہے کہ نمرہ خان کا پہلے بہت زیادہ وزن تھا انہوں نے زبردست قسم کی ڈائیٹ کرکے اپنا وزن کم کیا.

  • خوش قسمت ہوں میرے پاس یوسف 56 سال تک رہے سائرہ بانو

    خوش قسمت ہوں میرے پاس یوسف 56 سال تک رہے سائرہ بانو

    ماضی کی خوبصورت اداکارہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر کی پہلی برسی کے موقع پر بھارتی میڈیا کے لئے ایک نوٹ تحریر کیا. سائرہ بانو نے لکھا ہے کہ میں دلیپ کمار کی یادوں کے سہارے جی رہی ہوں اور میرے جینے کی وجہ ان کی یادیں ہیں. میں آج بھی جب نیند سے جاگتی ہوں تو دوبارہ اپنا چہرہ تکیے میں رکھ کر اس خیال سے آنکھیں بند کرلیتی ہوں اگر آنکھیں دوبارہ کھولوں گی تو میرا شوہر میرے سامنے ہوگا. سائرہ بانو نے اس نوٹ میں مزید یہ بھی لکھا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ یوسف میرے پاس چھپن برس تک رہے میں باراں سال کی تھی جب سے ان کی محبت میں گرفتار ہوں وہ میری زندگی میں

    واحد مرد تھے جو میرے لئے سب سے بہترین تھے. سائرہ بانو نے کہا کہ ایسا کوئی دن نہیں جب دلیپ میری آنکھوں میں نہ ہوں.یاد رہے کہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر دلیپ کمار کی بہت خدمت کی.دیکھنے والے بتاتے ہیں‌کہ سائرہ نے دلیپ کمار کی دیکھ بھال ایسے کی جیسے کسی چھوٹے بچے کی، کی جاتی ہے. سائرہ بانو کو جب ڈاکٹروں نے دلیپ کمار کے انتقال کے بارے میں بتایا تو وہ یقین ہی نہیں‌کر پا رہی تھیں کہہ رہی تھیں کہ کہہ دیں جھوٹ ہے غلط ہے. سائرہ بانو اور دلیپ کمار کی شادی 1966 میں ہوئی تھی. دونوں نے آئیڈیل زندگی گزاری دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے ایک ساتھ فلموں میں کام بھی کیا ان کی حقیقی جوڑی کو سکرین پر بھی بہت سراہا جاتا تھا.

  • نیلم منیر عید پر ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم بھرت بکرا کے لئے خوش

    نیلم منیر عید پر ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم بھرت بکرا کے لئے خوش

    نیلم منیر جو ہمیں اکثر سنجیدہ کرداروں میں نظر آتی ہیں وہ اب کامیڈی کرتی دکھائی دیں گی. عید الاضحی کے موقع پر ان کی ٹیلی فلم بھوت بکرا ریلیز ہو رہی ہے.اس ٹیلی فلم میں ان کے ساتھ سید جبران ہیں . سید جبران اور نیلم منیر پہلی بار ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں. سید جبران بھی اکثر سنجیدہ کرداروں میں ہی نظر آتے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ تو ہنستے ہی نہیں لیکن عید الفطر پر ان کی فلم گھبرانا نہیں ہے ریلیز ہوئی اس نے اس تاثر کو زائل کیا. اس فلم میں سید جبران

    ہلکی پھلکی کامیڈی کرتے دکھائی دے رہے تھے. اب ان کے پرستار ایکبار پھر انہیں مزاحیہ کردار میں دیکھنے کے لئے بےتاب ہیں. نیلم منیر کہتی ہیں کہ ایک ہی طرح سے کردار کرتےکرتے کبھی کبھی بوریت ہونے لگتی ہے ایسے میں بھوت بکرا جیسی ٹیلی فلمیں آرٹسٹ کا مزاج اچھا کر دیتی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ بھوت بکرا ، بھوت بکرے اور خاندان کے گرد گھومتی ہے. نیلم نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں بامقصد کردار کروں اور ایسے کردار جو لوگوں‌کو یاد رہ جائیں. یہی وجہ ہے کہ میں ایک دم سے کسی بھی سکرپٹ کے لئے ہاں نہیں کر دیتی میں مکمل سکرپٹ پڑھنے کے بعد ہاں یا نہ کرتی ہوں. آرٹسٹ بہت مشکل سے اپنا اچھا امیج بناتا ہے اسکو کوئی بے ڈھنگا پراجیکٹ سائن کرکے خراب کرنے سے بہتر ہے کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے.

  • فواد خان ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں

    فواد خان ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں

    ڈرامہ سیریل ہمسفر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے فواد خان کو ان کے پرستار دیکھنےکےلئے بے تاب رہتے ہیں. حال ہی میں جب وہ مس مارول میں نظر آئے ہیں تو شائقین کافی خوش ہیں اور اپنے پسندیدہ فنکار کو سراہ رہے ہیں. س مارول کے 5 ویں قسط میں فواد خان اور مہوش حیات اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئے اس سے قبل چوتھی قسط میں فواد خان کی صرف ایک جھلک دکھائی گئی تھی جس کے بعد سے ان کے مداح ان نئی قسط میں فواد خان کا کردار دیکھنے کیلئے بے چین تھے. فواد خان کافی سال کے بعدان کے پرستاروں کو نظر آئے ہیں اس لئے ان کی خوشی کہیں کوئی ٹھکانہ ہی نہیں ہے. سوشل میڈیا پر فواد پر دلچپسپ تبصرے ہورہے ہیں. کوئی ان کو دیکھ کر خوش ہے تو کوئی ان کی اداکاری کے گن گا رہاہے. ٹویٹر پر تو فواد خان

    کو اتنا ڈسکس کیا گیا کہ وہ ٹاپ ٹرینڈ ہی بن گئے. یاد رہے کہ فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرتے ٹویٹر پر ان کا اکائونٹ ضرور ہے لیکن اسے وہ استعمال نہیں رتے. فواد خان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی پائے جاتے ہیں. بھارتی فلمساز ان کے اور ان کی اداکاری کے دیوانے ہیں انیل کپور کی بیٹی سونم کپور بھی فواد کی بہت بڑی مداح ہیں.فواد بھارت میں کرن جوہر جیسے ڈائریکٹروں‌کے ساتھ کام کر چکے ہیں. فواد خان کی دو فلمیں ریلیز کے لئے تیار ہیں ایک نیلوفر اور دوسری مولا جٹ. ان کے مداح اس خوشخبری کو سننے کے لئے بےتاب ہیں کہ فلاں تاریخ یا فلاں مہینے میں فواد کی فلم ریلیز ہو رہی ہے. فواد خان اور ماہرہ خان کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور ان دونوں فلموں‌ میں ماہرہ خان اور فواد دونوں ایکساتھ نظر آئیں گے.

  • میرے فوٹو شوٹ پر تنقید کرنے والوں کو سمجھنا چاہیے کہ میں شوبز کا حصہ ہوں فلمسٹار ثناء

    میرے فوٹو شوٹ پر تنقید کرنے والوں کو سمجھنا چاہیے کہ میں شوبز کا حصہ ہوں فلمسٹار ثناء

    فلمسٹار ثناء نے نوے کی دہائی میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا. ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں ہیں‌ ان کے الگ انداز نے شائقین کو بہت متاثر کیا.ثناء نے اردو اور پنجابی دونوں طرح کی فلموں میں کام کیا ان کے مداحوں نے ان کو اردو بولتے بھی پسند کیا اور پنجابی بولتے بھی سراہا. ثناء کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ فٹنس اور یوگا کے بارے میں بتاتی ہیں. ثناء نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے اس کی تصاویر جب انہوں نے سوشل میڈیا پر ڈالیں تو جہاں بہت سارے لوگوں نے

    ان تصاویر اور ثناء کے انداز کو سراہا وہیں کئی صارفین نے تنقید کے نشتر بھی چلائے. جنہوں نے تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ ثناء کو اس طرح کا لباس پہننا زیب نہیں دیتا انکو چاہیے کہ وہ کم از کم اتنا ہی خیال کر لیں کہ وہ کس ملک میں رہ رہی ہیں. جب ثناء پر حد سے زیادہ تنقید ہوئی تو وہ چپ نہ رہیں انہوں نے تنقید کرنے والوں سے کہا کہ میں شوبز انڈسٹری کا حصہ ہوں اور جو کام مجھے ملتا ہے اس کے جو بھی تقاضے ہوتے ہیں وہ میرے لئے پورا کرنا ضروری ہے. اور جو میں نے فوٹو شوٹ کروایا ہے اس میں ایسی کوئی چیز نہیں کہ جس کو دیکھنے کےبعد مجھے گالیاں دی جائیں.انہوں نے مزید کہا کہ جن کے پاس کرنے کو کچھ ہوتا نہیں وہ صرف تنقید ہی کرتے ہیں وہ کرتے رہیں میں تو اپنا کام کرتی رہوں گی.

  • اقراء عزیز اور یاسر حسین کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ جاری

    اقراء عزیز اور یاسر حسین کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ جاری

    نامور اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا ہے.دونوں نے یہ خبر اپنے پرستاروں کے ساتھ انسٹاگرام پر شئیر کی اور متحدہ عرب امارات کے حکام کا شکریہ ادا کیا.اقراء سے قبل اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان نے بھی ایک پوسٹ شئیر کرکے اپنے پرستاروں‌کو بتایا تھا کہ ان کو گولڈ ویزہ جاری ہوا ہے. ان سے پہلے فخر عالم ، علی ظفر و دیگر کو بھی گولڈن ویزہ جاری ہو چکا ہے.اقراء عزیز اور یاسر حسین کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ ملنے پر دونوں بے حد خوش ہیں. یاد

    رہے کہ گولڈن ویزہ جن کو جاری ہوتا ہے وہ دس سال تک یو اے ای میں نہ صرف رہ سکتے ہیں بلکہ تعلیم ھاصل کرنے کے ساتھ ملازمت بھی کر سکتے ہیں. .پاکستانی فنکاروں کے علاوہ بھارتی کئی فنکاروں‌کو بھی یہ ویزہ جا ری ہو چکاہے، حال ہی میں بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کو گولڈن ویزہ جاری ہوا ہے. یاد رہے کہ اقراء عزیز چھوٹی سکرین کی ایک بڑی اداکارہ ہیں ان کا شمار چھوٹی سکرین کی صف اول کی اداکارائوں میں ہوتا ہے جبکہ یاسرحسین نہ صرف اداکار ہیں بلکہ ہوسٹ بھی ہیں رائٹر بھی ہیں. یاسر اکثر اپنی باتوں کی وجہ سے لوگوں‌کی تنقید کا شکار ہوجاتے ہیں. اقراء اور یاسر حسین کا ایک بیٹا بھی ہے دونوں نے محبت کی شادی کی تھی اور یاسر نے جس طرح سے اقراء کو پرپوز کیا تھا اس پر خاصی تنقید کی گئی تھی.