Baaghi TV

Category: شوبز

  • قائد اعظم زندہ کی پریس کانفرنس کا دبئی کے صحافیوں نے بائی کاٹ کر دیا

    قائد اعظم زندہ کی پریس کانفرنس کا دبئی کے صحافیوں نے بائی کاٹ کر دیا

    عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم قائداعظم زندہ باد کی پریس کانفرنس کا دبئی کے صحافیوں‌نے بائیکاٹ کر دیا ہے . بتایا جا رہا ہے کہ پریس کانفرنس کے لئے جو وقت دیا گیا صحافی اس پر آ کر انتظار کرتے رہے لیکن مقررہ وقت گزر جانے کے دو گھنٹے کے بعد بھی فلم کی کاسٹ وہاں نہیں‌پہنچی. دبئی کے صحافیوں نے تنگ آکر پریس کانفرنس کا بائیکاٹ‌ کر دیا.اس فلم کی لاہور میں‌بھی پریس کانفنرس میں یہی حال تھا کاسٹ خاصی تاخیر سے پہنچی جو وقت دیا گیا اس سے کچھ نہیں تو ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر کے بعد کاسٹ پہنچی تھی. اس دوران صحافیوں کے ساتھ سیکیورٹی کی طرف کافی عجیب رویہ روا رکھا گیا. صحافیوں نے فضا اور نبیل کے آنے تک پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا.

    یاد رہے کہ قائداعظم زندہ باد کی مرکزی کاسٹ میں ماہرہ اور فہد مصطفی ہیں لاہور میں اس کا پریمئیر ہو چکا ہے اب دبئی میں‌پریمئیر کے بعد کراچی میں‌ ہوگا. فلم میں فہد مصطفی ایک پولیس آفیسر کا کردار نبھا رہے ہیں. فلم کی پوری ٹیم کا دعوی ہے کہ شائقین سینما گھر سے جب اس فلم کو دیکھ کر نکلیں گے تو انکے دماغ میں‌ یہ سوچ ضرور آئیگی واقعی کچھ دیکھ کر نکل رہے ہیں‌.ماہرہ فہد اور فضا نبیل کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ہمارے سسٹم پر بہت سارے سوال اٹھاتی ہے اسلئے اسے دیکھا جانا بہت ضروری ہے.

  • عمیر جسوال کا نیا گانا مداحوں کی توجہ کا مرکز

    عمیر جسوال کا نیا گانا مداحوں کی توجہ کا مرکز

    معروف گلوکار عمیر جسوال نے اپنا نیا گانا ریلیز کرکے شائقین کے دل جیت لئے ہیں. انہوں نے حال ہی میں‌ بے وفا کے نام سے گانا ریلیز کیا ہے اس گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے. عمیر جسوال نے گانے کی وڈیو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر جاری کی اور کیپشن میں‌لکھا کہ اس گانے کو بنانے میں بہت مزا آیا .عمیر جسوال کے پرستاروں نے نہ صرف گانے کو بلکہ گانے کی وڈیو کو بھی خوب سراہا ہے اس گانے کو بشیر بلوچ نے بنایا ہے. گانے کی وڈیو میں‌عمیر جسوال خود بھی نظر آرہے ہیں انہوں نے اس میں‌ جو ڈریسنگ کررکھی ہے اسکو دیکھ کر کچھ صارفین نے انہیں‌تنقید کا نشانہ بنایا اور کچھ نے ان کی ڈریسنگ کو بہت سراہا.عمیر نے

    گانے کی وڈیو میں‌عمیر جسوال کاؤ بوائے ہیٹ، شال کے ساتھ جینز اور ٹی شرٹ میں نظر آرہے ہیں. مجموعی طور پر دیکھا جائے تو عمیر جسوال کا گانا بے وفا کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے. کوک سٹوڈیو میں بہترین پرفارمنس دینے والا یہ گلوکار اداکارہ ثناء جاوید کا شوہر ہے. دونوں نے سال 2020 میں شادی کی. ثناء جاوید گو کہ شادی کے بعد کم کم ہی دکھائی دے رہی ہیں لیکن عمیر جسوال سنگنگ کی دنیا میں‌کافی متحرک ہیں.عمیر جسوال کی خوبصورت آواز کانوں میں رس گھولتی ہیں ان کے پرستار ان کے ہر گیت کو پسند کرتے ہیں.حال ہی میں جو گانا ریلیز ہوا ہے اسکو بھی بہت سراہا جا رہا ہے.

  • اداکارہ صائمہ نور بھی انسٹاگرام پر آگئیں

    اداکارہ صائمہ نور بھی انسٹاگرام پر آگئیں

    پنجابی فلموں کی ہٹ‌اداکارہ صائمہ نور جو بہت کم انٹرویوز دیتی ہیں بہت کم بات کرتی ہیں ان کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کیونکہ اب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنا اکائونٹ بنا لیا ہے. اب اس کے زریعے وہ اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی. صائمہ نور نے اس اکائونٹ پر ایک وڈیو لگائی ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ کیوں وہ انسٹاگرام اکائونٹ پر آئی ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے مداح نے مجھے بہت کہا کہ مجھے انسٹاگرام پر آنا چاہیے اسلئے سوچا کہ مجھے بھی اب اکائونٹ بنا ہی لینا چاہیے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں اپنا انسٹاگرام اکائونٹ خود ہی چلائوں گی اور خود ہی اسکو دیکھوں

    گی. صائمہ نور کی انسٹاگرام پر آمد سے ان کے مداح خاصے خوش ہیں. یاد رہے کہ کچھ دن پہلے ماضی کی ہی پنجابی فلموں کی اداکارہ انجمن انسٹاگرام پر آئیں انہوں نے بھی کہا کہ میرے مداحوں کی بھرپور فرمائش پر میں نے یہ اکائونٹ بنایا ہے. دونوں پنجانی اداکارائیں ایک ہی وقت میں انسٹاگرام پر آئی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ اکائونٹ کتنے متحرک ہوں گے. یاد رہے کہ ہماری بہت ساری سینئیر اداکارائیں اور اداکار سوشل میڈیا خصوصی طور پر انسٹاگرام پر نہیں ہیں. جبکہ پوری دنیا میں آج سلیبرٹیز انسٹاگرام پر موجود ہیں اور لمحہ بہ لمحہ اپنی سرگرمیوں کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ رکھتے ہیں.

  • فلم لفنگےپر پابندی عائد کرنا باہر بیٹھے پرڈیوسرز کی حوصلہ شکنی ہے

    فلم لفنگےپر پابندی عائد کرنا باہر بیٹھے پرڈیوسرز کی حوصلہ شکنی ہے

    فلم ”لفنگے” میں مرکزی کردار کرنے والے اداکار مانی سنسر بورڈ سے ہیں سخت نالاں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں سندھ سنسر بورڈ نے جس طرح سے کہا اسی طرح‌ سے اور اتنے ہی سین اور ڈائیلاگ فلم سے نکال دئیے اس کے باوجود پنجاب سنسر بورڈ کی طرف سے فلم کو بین کر دینا سمجھ سے باہر ہے. پنجاب سنسر بورڈ نے فلم ٹھیک طرح‌ سے دیکھی بھی نہیں ہے اور پابندی عائد کر دی ہے.مانی نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنسر بورڈ میں ان لوگوں کو ہونا چاہیے جن کو کام آتا ہے بلکہ وہ لوگ

    ہونے چاہین‌جن کا تعلق فلمی صنعت سے ہو. فلم اور ٹی وی کے لوگ ان چیزوں کو زیادہ سمجھتے ہیں. مانی نے مزید خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سینما مر رہا ہے اور جو لوگ اس کو بچانے کےلئے سرمایہ کاری کررہے ہیں وہ مزید ایسا نہیں کریں گے اگر انہوں نے ایسا کرنا بھی ہوا تو اپنی فلمیں پھر کہیں اور لے جائیں گے. مانی نے کہا کہ لفنگے فلم کا پرڈیوسر بیرون ملک میں رہتا ہے اگر اس کی فلم کے ساتھ ایسا کیا جائے گا تو کون دوبارہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کےلئے آئیگا؟ یہ تو ان لوگوں‌کی حوصلہ شکنی ہے جو اس مشکل وقت میں پاکستان فلم انڈسٹری کو سہارا دینے کے خواہشمند ہیں.یاد رہے کہ فلم لفنگے کے بارے میں‌کہا جا رہا ہے کہ اس میں کچھ ڈائیلاگز ایسے ہیں جو نہایت ذو معنی ہیںفیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھے سنے نہیں جا سکتے.

  • فلم اشتہاری ڈوگر شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لے گی حیدر سلطان

    فلم اشتہاری ڈوگر شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لے گی حیدر سلطان

    سلطان راہی کے صاحبرادے حیدر سلطان کی فلم اشتہاری ڈوگرعید الاضحی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے اس فلم میں ان کے ساتھ مہر خان ہیروئین ہیں . اس فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حیدر سلطان نے کہا کہ یہ فلم تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی اور دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لے گی انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے پرستارں کو یہ فلم دیکھ کر مایوسی نہیں ہوگی.حیدر سلطان نے اپنے پرستاروں سے درخواست کی کہ وہ اس فلم کو سینما میں جا کر ضرور دیکھیں اوراپنی فلموں‌کو

    سپورٹ کریں. حیدر سلطان راہی نے کہا کہ ہم پنجابی سینما کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں اس میں شائقین ان کا ساتھ دیں.حیدر سلطان نے کہا کہ اگر ہم نے فلم انڈسٹری کو دوبارہ اوپر لیکر جانا ہے تو ہمیں پھر اردو اور پنجابی فلموں میں توازن قائم کرنا ہو گا. یاد رہے کہ حیدر سلطان نے جب سے کیرئیر کی شروعات کی ہے زیادہ تر پنجابی فلمیں ہی کی ہیں وہ خود کو پنجابی فلموں کے لئے موزوں ترین سمجھتے ہیں.گزشتہ دنوں نے حیدر سلطان راہی او معمر رانا کی آپس میں جھگڑے باتیں سامنے آئیں حیدر سلطان نے معمر رانا اور ہدایتکار مسعود بٹ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ فلاپ فلموں کو ہٹ ظاہر کرنے سے فرق نہیں پڑتا جس پر معمر رانا اور مسعود بٹ نے ایک پریس کانفرنس کرکے حیدر سلطان کو اس رویے پر معافی مانگنے کا کہا.

  • کملی ہٹ ہوئی تو شکرانے کے دو نفل پڑھے عمیر رانا

    کملی ہٹ ہوئی تو شکرانے کے دو نفل پڑھے عمیر رانا

    ہمیشہ ہی تنازعات کی زد میں رہنے والے عمیر رانا نے اپنے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم کملی کی ریلیز سے پہلے میں بہت زیاد نروس تھا میں کیا پوری ٹیم ہی نروس تھی. ہمیں اتنا یقین تھا کہ ہم نے اچھا کام کیا ہے بہت محنت کی ہے لیکن لوگوں کا کچھ پتہ نہیں لگتا وہ کس چیز کو کب کتنا پسند کریں. جب فلم لگی اور لوگوں نے بے حد سراہی تو میں نے شکرانے کے نفل ادا کئے تھے. جس روز فلم لگی اس روز بس دھڑکن تمام دن تیز رہی کہ پتہ نہیں‌کیسی لگتی شائقین کو فلم.

    عمیر رانا نے کہا کہ ابھی تو فی الحال کملی کی کامیابی سے ہی لطف اندوز ہو رہا ہوں.ابھی کسی پراجیکٹ پر کام نہیں کررہا لیکن یقینا پائپ لائن میں‌کچھ پراجیکٹس تو ہیں.عمیر رانا نے کہا کہ اداکار کا کام اداکاری کرنا ہے لہذا مجھے ڈرامے اور فلم کے کام میں تو کوئی فرق نہیں لگتا بس ٹیکنیک کا فرق ہے.آرٹسٹ دونوں جگہ جم کر محنت کرتا ہے.آرٹسٹ صرف محنت کرتا صلہ خدا کی زات نے دینا ہوتا ہے. میں بہت خوش ہوں کہ چھوٹی عید پر فلمیں ریلیز ہوئیں اور اس عید پر بھی ریلیز ہونے جا رہی ہیں.یہ سلسلہ اسی طرح‌سے چلتے رہنا چاہیے.ابھی جو بھی فلمیں بن رہی ہیں سب دیکھی ہیں اچھی ہیں.اس وقت تعداد کی بجائے یہ دیکھا جائے کہ جو فلمیں بن رہی ہیں ان میں ہونے والا کام کیساہے. تعداد آہستہ آہستہ کرکے زیادہ ہوتی جائیگی.

  • قائداعظم زندہ باد کاپریمئیر، شرکاء کو فلم پر ریویو دینے سے منع کر دیا گیا

    قائداعظم زندہ باد کاپریمئیر، شرکاء کو فلم پر ریویو دینے سے منع کر دیا گیا

    عید الاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم قائداعظم کا گزشتہ روز لاہور میں‌ پریمئیر کیا گیا ، پریمئیر میں میڈیا کو مدعو نہیں کیا گیا، میڈیا کو مدعو نہ کرنے کی وجہ شاید یہ تھی کہ اس فلم کی پریس میٹ پر سیکیورٹی ایشوز کی وجہ سے میڈیا کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا. گزشتہ شب جو پریمئیر ہوا اس میں گنتی کےصحافیوں کے علاوہ میڈیا دیکھنے کو نہیں ملا. فلم کے پریمئیر میں شرکت کرنے کے لئے جن کے پاس پاسسز تھے ان کو کوڈ جاری کئے گئے تھے جن کو دکھائے بغیر وہ اندر نہیں آسکتے تھے.پریمئیر میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں اداکار سلمان شاہد ، قوی خان ،سمیع خان

    ،کوریوگرافر نگاہ، امجد اسلام امجد ، کرکٹر وہاب ریاض کے علاوہ فضا نبیل اور ماہرہ خان فہد مصطفی نے شرکت کی.ماہرہ خان کالے رنگ کا ڈریس زیب تن کئے ہوئے تھیں وہ بہت ہی دلکش لگ رہی تھیں. فلم شروع ہونے سے پہلے فضا اور نبیل نے ہال میں‌کھڑے ہو کر وہاں پر موجود لوگوں سے درخواست کی کہ فلم چونکہ ابھی یلیز نہیں ہوئی اس کا پریمئیر چند دن پہلے کیا جا رہا ہے اس لئے فلم اور کہانی کے حوالے سوشل میڈیا پر جا کر کچھ نہ لکھا جائے یہاں تک کہ نہ فلم کا کوئی کلپ بنایا جائے نہ ہی گانا ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر ڈالا جائے. اس موقع پر فضا اور نبیل نے ماہرہ خان اور فہد مصطفی کا بہت شکریہ ادا کیا.

  • قائداعظم زندہ باد امریکہ،نیوزی لینڈ،کینڈا، یو اے ای اورآسٹریلیا میں بھی ریلیز ہو گی

    قائداعظم زندہ باد امریکہ،نیوزی لینڈ،کینڈا، یو اے ای اورآسٹریلیا میں بھی ریلیز ہو گی

    فضا علی مرزا اور نبیل کی فلم ”قائداعظم زندہ باد” نہ صرف پاکستان بلکہ امریکہ ، نیوزی لینڈ ، کینڈا، یو اے ای اور آسٹریلیا میں بھی ریلیز ہو گی. ان ملکوں میں موجود ماہر ہ خان اور فہد مصطفی کے پرستاروں کے لئے یقینا خوشخبری ہے اور سب عید الاضحی پر اپنے ملک میں بیٹھے پاکستانی فلم کا مزہ لیں گے. لاہور میں گزشتہ شب فلم کا پرئیمیر ہو چکا ہے.پریمئیر محدود پیمانے پر کیا گیا. اس میں‌میڈیا کو نہ ہونے کے برابر انوائٹ کیا گیا. نبیل اور فضا کی طرف سے وہاں آنے والوں‌کو خاص کر کہا گیا کہ جب تک فلم ریلیز نہ ہوجائے فلم کا ریویو کہیں بھی نہ لکھا جائے نہ ہی کہانی پر بات کی جائے. فلم قائداعظم زندہ باد

    کے حوالے سے ماہرہ خان بہت پرجوش ہیں انہوں نے اپنے پرستاروں سےکہا ہے کہ وہ عید پر گھروں سے ضرور نکلیں اور جا کر فلم دیکھیں .اسی طرح‌ سے وہ کہتی ہیں کہ ان کے پرستاروں کو ایک نئی ماہرہ خان دیکھنے کو ملے گی. انہوں نے کہا کہ میرا اس فلم میں کردار روٹین سے ہٹ کر ہے.اسی طر‌ح سے فہد مصطفی نے کہا کہ میری یہ فلم میرے پرستاروں کے لئے عید پر ٹریٹ ہے.میری خواہش ہے کہ سب عید پر وقت نکال کر دیکھنے ضرور جائیں. یاد رہے کہ فہد اور ماہرہ خان کی اس فلم کے ساتھ لندن نہیں جائونگا ریلیز ہو رہی ہے فلم لفنگے کی ریلیز کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے کیونکہ اسکو بین کر دینے کی خبریں گردش کررہی ہیں.

  • آج بہت اچھا ڈرامہ بن رہا ہے قوی خان

    آج بہت اچھا ڈرامہ بن رہا ہے قوی خان

    سینئر اداکار قوی خان کہتے ہیں کہ مجھے یہ تنقید بے جا لگتی ہے کہ جس میں کہا جا تا ہے کہ آج ڈرامہ اچھا نہیں بن رہا آج ڈرامہ بہت اچھا بن رہا ہے میں نے حال ہی میں ایک ڈرامہ کیا ہے کیا کمال کی کہانی اور کام کا انداز ہے.آج سبھی فنکار بہت اچھا کام کررہے ہیں میں کسی ایک کا نام اس لئے نہیں‌لوں گا کیونکہ میں مقابلے پر یقین نہیں رکھتا.سب ہی فنکار ہیں اور سب ہی کام کررہے ہیں تو کیوں‌میں کسی ایک کا نام لیکر کسی کو اہم اور کسی کو غیر اہم کروں . قوی خان نے کہا کہ ہر دور کے اپنے تقاضے ہوتے ہیں ہمارے دورے کے کام کے اپنے تقاضے تھے آج دور بدل چکا ہے آج کام کے تقاضے کچھ اور ہیں .کل بھی کام اچھا ہو رہا تھا آج بھی اچھا ہو رہا ہے.قوی خان نے مزید کہا کہ آج جو بھی فلمیں بن رہی ہیں میں ان کو بھی دیکھ رہا ہوں ڈائریکٹرز رائٹرز کام کے ساتھ انصاف کررہے ہیں.

    قوی خان نے کہا کہ مہنگائی ہمارے دور میں بھی تھی آج بھی ہے کل بھی سیاستدان عوام کے لئے کام کررہے تھے آج بھی عوام کے لئے کام کررہے ہیں ہم کیوں کسی کو برا کہیں کیوں کسی ایک کو اچھا باقیوں کوبرا کہیں. مقابلے بازی کے اس ماحول نے سوسائٹی میں بہت سارا انتشار پیدا کر دیا ہے، آپ پسند کریں کسی بھی سیاستدان کو لیکن کسی ایک کو اچھا اور دوسرے کو برا کہہ کر الگ ماحول نہ بنائیں.

  • مِیرا ڈانس ریہرسلز میں بہت تنگ کیا کرتی تھی کوریوگرافر نگاہ

    مِیرا ڈانس ریہرسلز میں بہت تنگ کیا کرتی تھی کوریوگرافر نگاہ

    پاکستان کے معروف کوریوگرافر نگاہ کہتے ہیں کہ وہ پچھلے پچیس سال سے کوریوگرافی کررہے ہیں. انہوں نے نوے دہائی میں پاکستان کی معروف ہیروئنز کو فلموں میں ڈانس کروایا. انہوں نے ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ریما خان بہت جلدی ڈانس سٹیپس پک کر لیا کرتی تھی لیکن فلمسٹار میرا بہت تنگ کیا کرتی تھی خصوصی طور پر ریہرسلز میں. نگاہ نے مزید کہا کہ آج ساری لڑکیاں اچھا ڈانس کرتی ہیں جلد ہی ڈانس سٹیپس پک کرلیتی ہیں لیکن ماہرہ خان کی کیا

    ہی بات ہے وہ کمال کا ڈانس کرتی ہے. ایک سوال کے جواب میں نگاہ نے کہا کہ میں جب ڈانس سکھا رہا ہوں اور اگلہ بندہ سنجیدہ نہ ہو اور ڈانس سیکھنے کی بجائے ادھر ادھر دھیان رکھے تو بہت زیادہ غصے میں آجاتا ہوں اور وہ غصہ کیسے نکلتا ہے بس نہ ہی پوچھیں. نگاہ نے بتایا کہ وہ اداکار بننا چاہتے تھے لیکن قسمت نے انہیں کوریوگرافر بنا دیا. نگاہ کہتے ہیں کہ میرے سب دوست کہا کرتے تھے کہ تم بہت اچھا ڈانس کرتے ہو کوریو گرافی کے شعبے میں آئو. میں نے دوستوں کی بات مانی اور اس فیلڈ میں آگیا اور اس کے بعد دیگر ارادے ترک کر دئیے چاہے وہ ایکٹنگ تھی یا کچھ اور بس ڈانس کرنے اور سکھانے پر توجہ دی. آج خدا نے مجھے جس مقام پر بھی پہنچایا ہے اس کےلئے میں ان کا شکر گزار ہوں.