Baaghi TV

Category: شوبز

  • عائشہ عمر کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟

    عائشہ عمر کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟

    کامیڈی ڈرامہ بلبلے میں خوبصورت کا کردار کرنے والی خوبصوت اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ وہ اداکار احسن خان کے ساتھ پھر سےکام کرنا چاہتی ہیں.اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہم دونوں‌کی فلم رہبرا چند روز قبل ریلیز ہوئی ہے اس میں میری اور احسن کی جوڑی کو شائقین نے خاصا سرا ہے اور میں‌خود بھی چاہتی ہوں کہ احسن خان کے ساتھ ایکبار پھر کام کرنے کا موقع میسر آئے. اداکارہ نے فلم رہبرا کی شوٹنگ کے دن یاد کرتے ہوئے کہا کہ احسن نے تمام شوٹنگ میں بہت زیادہ تعاون کیا اور صرف میرے ساتھ ہی تعاون نہیں‌کرتے تھے بلکہ وہ ٹیم کے ہر ممبر سے تعاون کرتے تھے.وہ بہت اچھا گائیڈ کرتے ہیں اور گائیڈ ہر کوئی ہر کسی کو

    نہیں‌کرتا اتنا کھلے دل کا مالک کوئی بھی نہیں ہوتا لیکن احسن خان میں یہ کوالٹی ہے شاید تبہی اللہ تعالی نے ان کو اتنی کامیابی دی ہے.ادگع احسن خان نے بھی عائشہ عمر کی تعریف کے انداز پر ریسپانس دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ بذات خود بہت اچھی اداکارہ اور انسا ہیں ان کے ساتھ کام کرکے بہت مزا آتا ہے ہر وقت ہنسی مذاق کرتی رہتی ہیں اور ہمیشہ ہنستی مسکراتی دکھائی دیتی ہیں‌ عائشہ نے جو میرے لئے الفاظ استعمال کیے ہیں میں ان کےلئے ان کا بےحد شکر گزار ہوں .یاد رہے کہ عائشہ عمر کی فلم رہبرا نے اب تک صرف پالیس لاکھ کا بزنس کیاہے.فلم کی کہانی میں‌شائقین نے زیادہ دلچپسی نہیں لی.

  • ارمیلا ماٹونڈکر نے کیا میڈیا سے شکوہ

    ارمیلا ماٹونڈکر نے کیا میڈیا سے شکوہ

    نوے کی دہائی کی بولڈ اور خوبصورت اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے حال ہی میں ایک انٹرویودیا اس میں انہوں نے اپنے اداکاری سے سیاست تک کے سفر پربات کی۔انہوں نے میڈیا سے گلہ بھی کیا اور کہا کہ جس طرح سے میڈیا نےمیرے انتخابات کے دوران میڈیا کوریج کی وہ بذات خود ایک مذاق تھا جو ہر روز بنایا جاتا تھا۔ یقینا سیاست میں آنے والی دوسری خواتین کو بھی مسائل کا سامنا رہا ہوگا لیکن مجھے اس لئے زیادہ مسائل کا سامنا رہا کیونکہ میں شوبز سے آئی تھی اور میں زرا ٓآسان ٹارگٹ تھی۔ میرے بارے میں ایسے ایسے عجیب عجیب تبصرے ہوئے کہ جن کو سن کر مجھے حیرانی اور دکھ ہوتا تھا اور وہ تبصرے آج کے دن تک جاری ہیں شاید یہ

    سارا اس لئے ہوتا ہے کہ کیونکہ میرا تعلق شوبز سے ہے اور لوگوں کو لگتا ہے کہ شوبز کے لوگ اداکاری کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے یا ان پاس سوچنے کےلئے دماغ نہیں ہوتا۔سمجھ سے باہر ہے کہ فنکاروں کے بارے میں ایسا کیوں سوچا جاتا ہے کہ یہ کچھ بھی کرنے کی صلاحیت سے عاری ہیں۔ مجھے افسوس ہوتا ہے ایسے رویوں پر۔ یاد رہے کہ ارمیلا ماٹونڈکرنے دو ہزار انیس کے بھارتی انتخابات میں حصہ لیا الیکشن لڑا لیکن جیت ان کا مقدر نہ بن سکی۔ارمیلا نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارا ہیں‌ انہوں نے اپنے دور کے تقریبا تمام بڑے سٹارز کے ساتھ کام کیا.

  • یاسرہ رضوی کو مداحوں اور ساتھیوں کی جانب سے مالی مدد کی پیشکش

    یاسرہ رضوی کو مداحوں اور ساتھیوں کی جانب سے مالی مدد کی پیشکش

    یاسرہ رضوی جنہوں نے فلم سینٹی مینٹل لکھی بھی ہے اور ڈائریکٹ بھی ہے کافی تاخیر سے مکمل ہوئی ہے اس حوالے سے وہ کہتی ہیں کہ اس فلم کو بنانے میں بہت سارا پیسہ اور وقت لگا لیکن ان کو اس پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ انہوں نے اس سے بہت کچھ سیکھا۔یاسرہ رضوی نے گزشتہ روز فلم کا سوشل میڈیا پر ٹریلر جاری کرتے ہوئے ڈھکے چھپے الفاظ میں مالی مسائل کا ذکر کیا۔لیکن ان کے ساتھیوں اور مداحوں کو ایسا لگاکہ شاید ان کو پیسوں کی

    ضرورت ہے اس لئے ان سب نے یاسرہ رضوی کو پیسوں کی پیشکش کی۔ مہرین جبار جو کہ خود ایک بڑی ڈائریکٹر ہیں انہوں نے یاسرا کے کام کی تعریف کی اور پوچھا کہ بتائیے میں کس طرح سے آپکی مدد کرسکتی ہوں۔اس کے علاوہ ان کی ساتھی اداکارہ ثروت گیلانی نے تو ان کو کہا کہ ٓآپ ایک بینک اکائونٹ کھولیں تاکہ آپ کے پرستار آُپکو مالی طور پر مدد کر سکیں۔
    اس فلم کی کاسٹ میں لیلی زبیری، لیلی واسطی ، فریال محمود ، نمرہ بچہ ،عرفان کھوسٹ و دیگر قابل زکر ہیں۔یاسرا رضوی نے فی الحال سوشل میڈیا پر ہی فلم کا ٹریلر ریلیز کیا ہے لیکن یہ سینما گھروں کی زینت کب بنے گی اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔یاد رہے کہ یاسرہ رضوی کا شمار منجھی ہوئی اداکارائوں میں ہوتا ہے انہوں نے اب تک جتنا بھی کام کیا وہ خاصا مقبول ہوا ہے.

  • فلم قائداعظم زندہ باد کی کاسٹ آج لاہور میں پریس میٹ کریگی

    فلم قائداعظم زندہ باد کی کاسٹ آج لاہور میں پریس میٹ کریگی

    عید الاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم قائداعظم زندہ باد جس کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں اسکا پریس میٹ اپ آج لاہور میں‌ہوگا اس موقع پر فلم کی مرکزی کاسٹ کیساتھ ڈائریکٹر اور پرڈیوسر بھی ہوں گے. فلم قائداعظم زندہ باد کی پریس میٹ اور پریمئیرکے لئے اس وقت کاسٹ اور ڈائریکٹر پرڈیوسر لاہور پہنچ چکے ہیں. فلم کا پریمئیر پانچ جولائی کو لاہور میں‌ کیا جا رہا ہے. فلم جو کہ کامیڈی ایکشن ہے اس میں‌ فہد مصطفی پہلی بار ایکشن کرنے جا رہے ہیں انہوں‌ نے اس سےپہلے جتنی بھی فلمیں‌کی ہیں ان میں اس طرح‌کا ایکشن نہیں‌ہے جس طرح سے اس فلم میں انہوں نے کیا ہے.دوسری طرف ماہرہ خان اور فہد مصطفی پہلی بار

    ایکساتھ نظر آرہے ہیں اس فلم کی لکھاری اور پرڈیوسر فضا علی کہتی ہیں کہ ہم جب فلم کی کہانی لکھ رہے تھے تو ہمارے ذہنوں میں‌پہلی چوائس ماہرہ خان اور فہد مصطفی ہی تھے خوش نصیبی سے انہوں نے ہاں بھی کردی.ماہرہ خان اپنی اس فلم کے ھوالے سے کہتی ہیں کہ کہانی سنتے ہی اتنی اچھی لگی کہ فورا ہاں کردی. قائداعظم زندہ باد کے ساتھ فلم لفنگے اور لندن نہیں‌ جائونگا ریلیز ہونے جا رہی ہیں.ان دونوں‌ فلموں‌ کی پرموش زور و شور سے جاری و ساری ہے.مقابلے کی اس فضا میں کونسی فلم کتنا شائقین کے دل کے تاروں کو چھوتی ہے اسکے لئے ہم سب کو کرنا پڑے گا عید کا انتظار.

  • آج جو ٹی وی پر دکھایا جا رہا ہے میں وہ نہیں لکھ سکتا امجد اسلام امجد

    آج جو ٹی وی پر دکھایا جا رہا ہے میں وہ نہیں لکھ سکتا امجد اسلام امجد

    امجد اسلام امجد کہتے ہیں‌ کہ آج کل جو کچھ ٹی وی پر دکھایا جا رہا ہے میں وہ نہیں لکھ سکتا اور نہ ہی اسکو فیملی ڈرامہ کہہ سکتا ہوں. اپنے حالیہ انٹرویو میں‌انہوں نے کہا کہ مجھے آج بھی لکھنے کی پیشکش ہوتی تو ہے لیکن مجھے پتہ کہ میں‌ جیسا لکھوں گا وہ ویسا دکھایا نہیں‌جائیگا جب مجھے یقین ہوجائیگا کہ جو میں‌لکھ رہا ہوں ویسا ہی دکھایا جائیگا تو یقینا لکھوں گا. ایک سوال کے جواب میں‌ انہوں نے کہا صرف پاکستان میں‌ ہی نہیں‌پوری دنیا میں‌ادب پر زوال آیا ہے لیکن یہ مستقل نہیں‌رہے گا اچھا وقت آئیگا ہمارے بعد میں آنے والے بچے اچھا لکھ رہے ہیں مجھے یقین ہے کہ اچھا ادب ہمارا منتظر ہے.امجد اسلام امجد کہتے ہیں کہ آج ڈائریکٹرز بھی اچھے ہیں اور ایکٹرز بھی لیکن پرڈیوسر اور لکھنے والوں مںٰ مسئلہ ہے ان کو ٹھیک ہونا پڑے گا. اور جو ڈرامہ اس وقت بن رہا ہے کم از کم میرا ضمیر اسکو اپنی فیملی کے

    ساتھ بیٹھ کر دیکھنے کی اجازت نہیں دے گا .اس وقت ڈراموں میں‌پاکستان کی جو تصویر دکھائی جا رہی ہے وہ ٹھیک نہیں ہے یہ جواز بالکل غلط ہے کہ سوسائٹی میں‌جو کچھ ہو رہا ہے ہم وہی دکھا رہے ہیں.امجد اسلام امجد نے چونکہ لقمان ولا کی تقریب میں‌شریک تھے اور انورمقصود کے لئے خاص کر آئے تھے انہوں‌ نے ان کے حوالے سے کہا کہ ٹی وی کی ہسٹری میں بہت سارے لکھنے والے رہے ہیں سب نے اچھا کام کیا لیکن جتنا اچھا کام انور مقصود نے کیا ہے اس پہ ہمیں فخر ہے اور جتنا لمبا عرصہ انہوں‌ نے کام کیا ہے اس اعتبار سے دیکھا جائے تو نسلوں کو باشعور بنانے میں انور مقصود کی تحریروں کا بہت بڑا حصہ ہے.

  • لقمان ولا میں انور مقصود کی آنر میں تقریب کا اہتمام

    لقمان ولا میں انور مقصود کی آنر میں تقریب کا اہتمام

    آج شام لقمان ولا میں انور مقصود کی آنر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد نے بھرپورشرکت کی۔ شوبز سے جڑی جو شخصیات وہاں موجود تھیں ان میں اداکار سلمان شاہد ، اداکار فیصل رحمان، امجد اسلام امجد و دیگر کے نام قابل زکر ہیں۔ انکے علاوہ وہاں حاجی اقبال اور عبدرئوف خصوصی طور پرتشریف فرما تھے. تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس اس تقریب میں انور مقصود نے وہاں موجود مہمانوں سے اپنے روایتی مگر ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کی. انور مقصود باتوں ہی باتوں میں‌چٹکلے بھی سناتے رہے اور وہاں موجود لوگ ان کی پیار بھری اور سوال اٹھانے والی گفتگو سے محظوظ ہوتے رہے. انور مقصود نے اداکار سلمان شاہد کو اپنے برابر کھڑا کرکے سوال پوچھا کہ بلدیاتی الیکشن ہونے والے ہیں آپ کس کے خیمے میں‌ نظر آئیں گے تو سلمان شاہد بولے پچھلی بار خیموں میں گیا تھا نتیجہ اچھا اخذ نہیں ہوا تھا.اسی طرح سے انور مقصود نے آج اپنے آنر میں‌ہونے والی تقریب میں کہا ہے کہ وہ چھیاسٹھ برس سے کام کررہے ہیں اور

    اس دوران مجھے چار بڑے ایوارڈز ملے پہلا ایوارڈ پرائیڈ آف پرفارمنس،بے نظیر کے دور میں، دوسرا ایوارڈ ستارہ امتیاز بے نظیر کی دور میں، تیسرا ایوارڈ ہلال امتیاز زرداری کے دور میں، چوتھا ایوارڈ ملا قائداعظم گولڈ میڈل زرداری کے دور میں. انہوں‌نے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کے ماضی کے بارے میں تو بات کی جا سکتی ہے لیکن حال کے بارے میں کچھ نہیں‌ کیا جا سکتا.آرٹسٹ بہت سچے لوگ ہوتے ہیں وہ جس کو بھی چاہتے ہیں دل سے چاہتے ہیں یہ جو بھی کام کرتے ہیں ایمانداری سے کرتے ہیں. کس بات کے رد عمل میں بولے بائیس کروڑ کی آبادی میں اکیس کروڑ بے ایمان ہیں اس لئے مجبورا کسی نہ کسی کو تو ووٹ دینا ہی پڑتاہے.

  • ماڈل فیا خان اپنی حالیہ تصاویر کی وجہ شدید تنقید کی زد میں

    ماڈل فیا خان اپنی حالیہ تصاویر کی وجہ شدید تنقید کی زد میں

    معروف ماڈل فیا خان نے سوشل میڈیا پر اپنی حالیہ تصاویر جاری کی ہیں جس کی وجہ سے وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں.ان کی تصاویر کافی بولڈ ہیں ان تصاویر کو لگا کر انہوں نے اپنے مداحوں اور دوستوں کے ساتھ اپنے حاملہ ہونے کی خبر شئیر کی ہے. فیا خان پہلی ایسی ماڈل ہیں جنہوں اپنے حاملہ ہونے کی خبر اس انداز میں لوگوں کے ساتھ شئیر کی ہے.فیا خان کی بہت ساری دوستیں ان کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دے رہی ہیں لیکن بہت سارے لوگ ان کے اس انداز پر انہیں شدید نشانہ بھی بنا رہے ہیں.فیا خان پر جو تنقید کررہا ہے وہ اس کو لاجواب کررہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ ان کی مرضی ہے ان کی زندگی ہےوہ

    جو چاہیں کریں. یاد رہے کہ فیا خان چند ماہ کی حاملہ ہیں اور انہوں نے اسی ھالت میں ایک شوٹ کروایا ہے شوٹ خاصا بولڈ ہے ایسا شوٹ کم از کم ہماری شوبز انڈسٹری کی تاریخ میں شاید ہی پہلے کسی نے دیکھا ہو. فیا خان پہلے بھی اپنے بولڈ ڈریسز اور شوٹس کی وجہ سے ہی جانی جاتی ہیں. فیا خان کی پہلی شادی لاہور سے تعلق رکھنے والے کیمرہ مین قام علی مرید سے ہوئی تھی جو کچھ ہی عرصہ رہی اس کے بعد ان کی شادی ایک ترکش شہری سے ہوئی ہے اس کے ساتھ وہ کافی خوش بھی دکھائی دیتی ہیں اکثر اپنی اور اپنے شوہر کی تصاویر خوبصورت کیپشنز کے ساتھ شئیر کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں.

  • ایمبر ہرڈ کے ستارے مسلسل گردش میں

    ایمبر ہرڈ کے ستارے مسلسل گردش میں

    ہالی وڈ کی نامور اداکارہ اور جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ نے جب سے اپنے شوہر پر مار پیٹ کا الزام لگا کر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اس کے بعد ذلت نے جیسے ان کے گھر کا راستہ دیکھ لیا ہو. اس کھیل میں ہارنے والی ایمبر ہرڈ مسلسل پریشانیوں کا شکار ہیں ان کی مقبولیت یں تیزی سے کمی آرہی ہے. یہاں تک کہ اپنی ہی شوبز فیلڈ میں ان کو کافی سخت رویوں کا سامنا ہے. ایمبر ہرڈ کی مقبولیت کا مسلسل گرتا گراف دوبارہ اوپر لانے کےلئے ایک جھوٹی خبر کا سہارا لیا گیا اس کے مطابق ایمبرہرڈ دنیا کی خوبصورت خاتون قرار دی گئیں.اس خبر کے بعد دنیا بھر کی بڑی ویب سائٹس پر ایمبر ہرڈ کو

    مثبت انداز میں کوریج ملی اور انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کہا لیکن اس جھوٹی خبر اور اس کے نیتجے میں ملنے والی کوریج دھڑام سے نیچے آکر گر گئی ہے کیونکہ متعدد بین الاقوامی میڈیا سائٹس کے مطابق ایمبر ہرڈ دنیا کی تیسری خوبصورت ترین خاتون ہیں جبکہ پہلا نمبر سپر ماڈل بیلا حدید اور دوسرا گلوکارہ بیونسے کا ہے۔اس درجہ بندی میں ڈاکٹر جولین ڈی سلوا نے کردار ادا کیا ہے، ڈاکٹر جولین ڈی سلوا ایک برطانوی پلاسٹک سرجن ہیں جو لندن میں سینٹر فار ایڈوانسڈ فیشل کاسمیٹک اینڈ پلاسٹک سرجری کی سربراہ ہیں۔یاد رہے کہ ایمبر ہرڈ نے جس طرح سے جونی ڈیپ کے معاملے کو ہینڈل کرنے کی کوشش کی ہے اس کے بعد ان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے.یاد رہے کہ فیک نیوز کے مطابق یہ کہا گیا تھا کہ سائنسدانوں نے ایمبر ہرڈ کی خوبصورتی کو ناپنے کے لیے یونانی فارمولے کا استعمال کرتے ہوئےان کی آنکھیں، بھنویں، ناک، ہونٹ، ٹھوڑی، جبڑے اور چہرے کی پیمائش کی ہے۔ اس پیمائش کے مطابق اداکار کا چہرہ 91.85 فیصد یونائی فارمولے کے مطابق ہے اور وہ ان کا چہرہ سائنسی اعتبار سے دنیا کا خوبصورت ترین چہرہ ہے.

  • کیا واقعی مہیش بھٹ اپنی گھر کی عورتوں سے ڈرتے ہیں؟

    کیا واقعی مہیش بھٹ اپنی گھر کی عورتوں سے ڈرتے ہیں؟

    مہیش بھٹ نے حال ہی میں کہا ہے کہ وہ اپنے گھر کی عورتوں سے ڈرتے ہیں مہیش بھٹ کے اس بیان کے بعد وہ کافی چرچا میں ہیں. تفصیلات کے مطابق فلم جلیبی کی تشہر کے دوران انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنے گھر کی عورتوں سے ڈرتے ہیں ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ عورتیں نہ صرف ذہین ہوتی ہیں بلکہ بہترین فیصلہ ساز بھی ہوتی ہیں.مہیش بھٹ کے ساتھ اس فلم کی تشہیر میں اداکارہ ریا چکرورتی بھی تھیں انہوں نے کسی صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر مرد خوش رہنا چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ عورتوں کے ساتھ ان رشتے میں تنائو نہ آئے تو وہ میرے اس مشورے کو عمل کریں کہ وہ

    عورتوں کی بات سنیں انہیں اہمیت دیں اور جو مرد ایسا نہیں کرتے وہ یقینا نقصان اٹھاتے ہیں. ریا کی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے مہیش بھٹ نے بھی کہا میں عورتوں سے بھرے گھر میں رہتا ہوں ان کی بہت سنتا ہوں ان کے فیصلوں کو اہمیت دیتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں تو خواتین کی ذہانت کا قائل ہوں.انہوں نے اعتراف کیا کہ میں ایک خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں حالانکہ عورتوں سے بھرے گھر میں رہتا ہوں لیکن بہت خوش ہوں ان کی سنتا ہوں ان کی مانتا ہوں.
    فلم کی تشہیر کے دوران مہیش بھٹ کی کہی ہوئی یہ باتیں خاصی پسند کی جا رہی ہیں اورسوشل میڈیا پر ان کے بیانات پر مختلف قسم کے تبصرے کئے جا رہے ہیں.

  • صاحبہ اور ریمبو بیٹے کی گریجوایشن پر نہایت خوش

    صاحبہ اور ریمبو بیٹے کی گریجوایشن پر نہایت خوش

    اداکار جان ریمبو اور صاحبہ کے بیٹے احسن خان نے لمز یونیورسٹی سے گریجوایشن کی حال ہی میں ڈگری حاصل کی ہے جس پر دونوں فنکار کافی خوش ہیں.اس حوالے سے لمز یونیورسٹی میں‌ ایک تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں ریمبو اور صاھبہ نے شرکت کی. سوشل میڈیا پر جب یہ تصاویر جاری کی گئیں تو دونوں فنکاروں کو مبارکبادیں ملنے کا بڑی تعداد میں سلسلہ شروع ہوا.گریجوایشن کی ڈگری جاری کرنےکےلئے جس تقریب کا یونیورسٹی میں اہتمام کیا گیا اس کے ختم ہونے کے بعد صاحبہ اور ریمبو نے خوشی بھرے انداز میں اپنے بیٹے کے ساتھ یونیورسٹی میں تصاویر بنوائیں،تصاویر میں تینوں کی خوشی دیدنی ہے.سوشل میڈیا پر جان ریمبو اور صاحبہ کے دوست جہاں انہیں ٹیگ کرکے

    مبارکباد دے رہے ہیں وہیں ان کے مداح بھی خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور اپنے پسندیدہ سٹارز کی خوشی میں خوش ہو رہے ہیں.یاد رہے کہ صاحبہ کافی برسوں سے اداکاری کم کرتی دکھای دے رہی ہیں وہ اب اپنا ایک بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک یوٹیوب چینل بھی چلا رہی ہیں. جبکہ جان ریمبو ڈراموں میں تو نظر نہیں آرہے لیکن کافی برسوں کے بعد حال ہی میں فلم گھبرانا نہیں ہے میں ایک اہم کردار کرتے دکھائی دئیے ہیں.ریمبو کہتے ہیں کہ ان کو ڈرامے آفر نہیں کئے جاتے ورنہ وہ ڈراموں میں ضرور کام کریں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے صرف کامیڈین ہی نہ سمجھا جائے میں ورسٹائل اداکار ہوں مجھے مختلف قسم کے کردار بھی دئیے جائیں.