Baaghi TV

Category: شوبز

  • عالم لوہار کی 43 ویں برسی کل منائی جائیگی

    عالم لوہار کی 43 ویں برسی کل منائی جائیگی

    فوک گلوکار عالم لوہار کی کل 43 ویں برسی منائی جائیگی، صوفی کلام کو منفرد انداز میں گانے اور شیر پنجاب کہلائے جانے والے عالم لوہار کی فیملی میں ان سے پہلے کوئی نہیں گاتا بجاتا تھا. عالم لوہار نے کم عمری میں ہی پنجابی کہانیاں اور شاعری پڑھنا شروع کر دیں تھیں اس کے بعد صوفیا کے کلام کو گانے لگے، ان کے کلام کو سننے کےلئے ان کے گائوں میں دود دور سے لوگ آنے لگے.عالم لوہار نے گائیکی میں چمٹا بجانے کے انداز کو متعارف کروایا ان سے پہلے کسی گلوکار نے چمٹا نہیں بجایا تھا.سریلی آواز کے مالک اس فوک گلوکار نے کبھی بھی کسی استاد کی شاگردی اختیار نہیں کی تھی ان کی آواز انہیں‌قدرت کا عطا کردہ انمول تحفہ تھی. عالم لوہار کی شہرت جب ان کے گائوں سے نکل کر ملک بھر میں پہنچی تو پاکستان فلم انڈسٹری نے بھی ان کو

    بلایا.1948 میں انہوں نے اپنا پہلا فلمی گیت گایایہ گیت میاں محمد بخش کی شاعری پر مشتمل تھا. اس کے بعد انہوں نے جگنی گیت گایا اس گیت کے بعد تو شہرت جیسے ان کے گھر کی باندھی بن گئی انہیں وہ شہرت ملی جو آج تک کسی اور فوک گلوکار کے حصے میں نہیں آئی، جگنی ان کی اپنی کمپوزیشن تھی.قصہ یوسف ہو یا زلیخا عالم لوہار نے جس انداز سے سنایا لوگ ان کے دیوانے بن گئے.جگنی کو عالم لوہار کے بعد کئی گلوکاروں نے گانے کی کوشش کی لیکن جو انداز عالم لوہار کا رہا وہ کسی اور کا نہ تھا.انہوں نے برطانیہ امریکہ کینڈا میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا.عالم لوہار نے لوک داستانیں سنانے کا جو رواج شروع کیا وہ ان سے پہلے کوئی نہ متعارف کروا سکا.عالم لوہار 3 جولائی 1979 میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے.

  • زرنش خان بنی کرینہ کپور

    زرنش خان بنی کرینہ کپور

    ٹی وی ڈراموں سے شہرت پانے والی زرنش خان آج کل کافی چرچا میں ہیں اور چرچا میں ہیں وہ اپنی اس وڈیو کی وجہ سے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کی کاپی کی ہے.وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زرنش خان گاڑی میں جا رہی ہیں اور سفر بھی وہ وادی ہنزہ کی خوبصورت سڑک پر کررہی ہیں.انہوں نے سر کو ڈھانپ رکھا ہے اور کرینہ کے انداز میں انہی کی فلم کے جب وی میٹ کے گانے پر خوبصورت سما باندھ رہی ہیں. وڈیو میں وہ کرینہ کپور کے انداز کو بہت خوبصورتی سے کاپی کررہی ہیں.دیکھنے والے اس وڈیو سے کافی محظوظ ہورہے ہیں، زرنش خان نے کرینہ کپور کی کاپی بہت ہی دلکش انداز میں کی ہے بلاشبہ وہ نہ صرف اچھی اداکارہ ہیں بلکہ بہت خوبصورت بھی ہیں.ان کے پرستار ان کو اس روپ میں خاصا سراہ

    رہے ہیں.زرنش نے یہ وڈیو خود سوشل میڈیا پر شئیر کی، اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ ” ہمیشہ پہاڑوں میں ایسا کرنا چاہتی تھی لیکن اس چکر میں میرا فون ٹوٹ گیا ہے۔” اس وڈیو کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے. یاد رہے کہ زرنش خان سوشل میڈیا سے دور رہتی ہیں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ میں اس لئے سوشل میڈیا سے زیادہ دور رہتی ہوں کیونکہ میں‌فضول قسم کی باتیں اپنے اور اپنی فیملی کے متعلق برداشت نہیں کرسکتی. انہوں نے کہا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں خود کو اس ماحول سے دور رکھوں. لیکن آج کل سوشل میڈیا پر زرنش خان کی وڈیو کافی وائرل ہورہی ہے اور ان کے مداح انہیں کافی سراہ رہے ہیں.

  • احد رضا میر اور رمشا خان کی دوستی کے چرچے

    احد رضا میر اور رمشا خان کی دوستی کے چرچے

    رمشا خان آج کل احد رضا میر کی تعریفیں کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں چند دن پہلے انہوں نے احد رضا میر کی تعریف ان الفاظ میں کی”احد رضا میرا حقیقی طور پر ایک شریف النفس انسان ہیں ان کے ساتھ کام کرنے بہت مزا آتا ہے” رمشا نے احد کی ان الفاظ میں تعریف کی تو سوشل میڈیا پر مچا شور اور اُن خبروں کو تقویت ملی جن پر آج تک دونوں بولے ہی نہیں. رمشا اور احد رضا میر کی قربتیں ڈرامہ سیریل ہم تم کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوئیں وہاں یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی فرینک دکھائی دئیے ایک دوسرے کے کیساتھ آتے جاتے یہاں تک کہ سیٹ پر کھانا اور چاکلیٹ بھی ایک دوسرے کو کھلا رہے ہوتے تھے.اس وقت بھی یہ باتیں اڑیں کہ دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر تعلق ہے اور اب بھی یہی خبریں عام ہیں اور سوشل میڈیا

    پرگمان کیا جا رہا ہے کہ دونوں میں‌ دوستی سے آگے کا تعلق ہے.یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے سجل علی اور بلال عباس کی قربتوں‌ کی خبریں بھی عام ہوئیں لیکن ان دونوں کے قریبی ذرائع نے سختی سے اس خبروں‌ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کا صرف کام کی حد تک تعلق ہے. کہا جا تا ہے کہ بلال عباس اور سجل علی کی دوستی کی خبروں کے پیچھے رمشا خان کا ہاتھ تھا تاکہ وہ احد رضا میر کے ساتھ اپنے تعلق کو جسٹیفائی کر سکیں.زرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ رمشا خان کی دوستی پہلے بلال عباس کے ساتھ تھی انہوں‌ نے اس دوستی کے تعلق کو ختم کرکے احد رضا میر کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا لیا ان دونوں کی قربتیں دیکھ کر بلال عباس نے ان دونوں کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا تھا.

  • میں شاہ رخ خان کی طرح بننا چاہتا تھا رنبیر کپور

    میں شاہ رخ خان کی طرح بننا چاہتا تھا رنبیر کپور

    اداکار رنیبر کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ وہ جب بڑے ہو رہے تھے تو شاہ رخ خان سے بہت زیادہ متاثر تھے.ان کی طرح‌چلتے تھے اٹھتے بیٹھے بولتے تھے ان سے بہت زیادہ متاثر تھے بس ہر حال میں ان جیسا ہی بننا چاہتے تھے.یہاں تک کہ کپڑے بھی شاہ رخ کے سٹائل کے پہنا کرتا تھا. لیکن بڑا ہوا تو مجھے لگا کہ نہیں مجھے تو رنیبر کپور ہی رہنا پڑے گا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں‌ ہیرو بنا تو میں نے ویسے فلموں‌ کا انتخاب نہیں‌کیا جس طرح‌سے میرے ہیروز کیا کرتے تھے.یوں رنیبر کپور نے شاہ رخ خان کی کھل کر تعریف کی اور بتایا کہ وہ کس قدر ان سے متاثر تھے وہ تو ان جیسا بننا چاہتے تھے لیکن ایسا ممکن نہ تھا اپنی الگ

    شناخت بنانے کےلئے ان کو رنیبر کپور کے خول میں ہی رہنا پڑا. یاد رہے کہ رنیبر کپور اپنے سے سینئرز کی کافی عزت کرتے ہیں حال ہی میں سنجے دت نے اپنے ایک بیان میں‌کہا تھا کہ رنیبر کپور انہیں اپنے باپ کی طرح عزت دیتے ہیں اور ان کا اس طرح سے عزت دینا انہیں بہت پسند ہے اور اس بات کی دلیل ہے کہ یہ اپنے سینرز کی کتنی عزت کرتے ہیں . یاد رہے کہ رنبیر کپور پاپا بننے جا رہے ہیں اور آج کل وہ سپین میں اپنی کسی فلم کی شوٹنگ میں‌مصروف ہیں اور وہاں وہ اپنے ہونے والے بے بی کے لئے خریداری بھی کررہے ہیں.

  • روبینہ اشرف نے کی آغا علی کی تعریف

    روبینہ اشرف نے کی آغا علی کی تعریف

    سینئراداکارہ روبینہ اشرف نے ڈرامہ سیریل زخم میں‌آغا علی کی اداکاری کی تعریف کی. اور کہا کہ آغا علی آپ کی ڈرامہ سیریل زخم میں‌ کیا شاندار پرفارمنس ہے کمال کر دیا آپ نے. اس پر آغا علی نے خوش ہو کر سینئر اداکارہ کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تعریف کسی بھی ایوارڈ سے کم نہیں ہے. سینیر اداکارہ کی طرف سے جونئیر اداکار کی تعریف کو بے حد سراہا جا رہا ہے. عموما نئے فنکار یہ گلہ کرتے نظر آتے ہیں کہ بعض سینئرز ان کے کام کی کھل کر تعریف نہیں‌کرتے لیکن روبینہ اشرف نے اس تاثر کو آغا علی کی تعریف کرکے

    زائل کر دیا ہے. یاد رہے کہ آغا علی کا شمار ان فنکاروں میں‌ہوتا ہے جو اداکاری تو بہت اچھی کرتےہیں لیکن جو دل میں آتا ہے بول بھی دیتے ہیں اپنے اس رویے کی وجہ سے ان کو کئی بار تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے.آغا علی کی شادی معروف اداکارہ حنا الطاف سے ہوئی ہے.آغا علی کی شادی کی خبریں حنا سے پہلے سارا علی خان کے ساتھ آتی رہی دونوں میں‌اچھی دوستی تھی لیکن بات شادی تک نہ پہنچ سکی، آغا علی ہی شاید اس تعلق کے ختم ہونے پر کچھ بولے تو بولے سارا علی خان نے کم ہی ایسی کوئی بات کی. حنا اور آغا ایک شو کو بھی ہوسٹ کرتے رہے ہیں جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے جوڑوں کے انٹرویوز کئے.

  • ایک مشکل سے نکلیں تو ایمبرہرڈ دوسری مشکل میں پھنس گئیں

    ایک مشکل سے نکلیں تو ایمبرہرڈ دوسری مشکل میں پھنس گئیں

    جونی ڈیپ سے ہتک عزت کا دعوی ہارنے کے صدمے سے ابھی ایمبر ہرڈ باہر بھی نہیں‌نکلیں‌تھیں کہ وہ ایک اور مشکل میں‌ پھنس گئی ہیں‌. رپورٹس کے مطابق 2015 میں ایمبر ہرڈ اپنے سابق شوہر جونی ڈیپ کے ساتھ آسٹریلیا گئیں تھیں وہاں وہ اپنے کتوں اور پسٹل کو ساتھ لیکر گئیں تھیں.اداکارہ کے خلاف غیر قانونی طور پر کتے درآمد کرنے کا الزام لگا تھا جس کے بعدان پر ایک مقدمہ بھی ہوا تھا. اس مقدمے سے بچنے کے لئے ایمبر ہرڈ نے جھوٹا بیان حلفی جمع کر وایا تھا اور اپنی سفری دستاویزات بھی خرد برد کیں تھیں‌.کہا جا رہا ہے کہ ایک بار پھر ایمبر ہرڈ کے خلاف اس مقدمے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں اور کہا جا رہا ہے کہ آسٹریلیا میں ایک بار پھر مقدمے کی کاروائی شروع ہو سکتی ہے.

    یاد رہے کہ ایمبر ہرڈ پچھلے کچھ عرصے سے مسلسل مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے اپنے سابق شوہر پر کچھ الزامات لگا کر انہیں عدالت تک لے گئیں لیکن وہاں کچھ بھی نہ ثابت کرسکیں نتیجہ یہ نکلا کہ ایمبر ہرڈ مقدمہ ہار گئیں اور جونی ڈیپ جیت گئے. ایمبر ہرڈ نے اس فیصلے کے ھوالے سے یہ کہا کہ میں اس فیصلے سے مطمئن نہیں‌ ہوں کیونکہ جونی ڈیپ عدالت کے اس فیصلے پر اثرانداز ہوا جس کے نتیجے میں اس کے حق میں ایسا فیصلہ آیا ہے.

  • عامر خان جس لڑکی کو پسند کرتے تھے وہ ملک ہی چھوڑ گئی

    عامر خان جس لڑکی کو پسند کرتے تھے وہ ملک ہی چھوڑ گئی

    بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان نےاپنی بہت جلد ریلیز ہونے والی فلم لعل سنگھ چڈھا کا ایک گانا گزشتہ روز پھر نہ ایسی رات آئیگی ریلیز کیا. اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ کھل کر کیں اپنے دل کی باتیں یہاں تک کہ اپنے دل ٹوٹنے کا قصہ بھی سنا ڈالا . بولے میں جب ٹینس کھیلا کرتا تھا تو اس وقت میرے ساتھ ایک لڑکی بھی اس کلب میں تھی وہ بھی وہاں روزانہ آیا کرتی تھی اور ایک دن ہوا یہ کہ مجھے پتہ چلا کہ وہ لڑکی تو ملک ہی چھوڑ‌ کر اپنی فیملی کے ساتھ کسی باہر کے ملک چلی گئی ہے. مجھے جب یہ پتہ لگا تو بہت دکھ ہوا اور میں پریشان بھی

    ہوا اور اہم بات جو بتانے والی ہے وہ یہ ہے کہ اس لڑکی کو آج تک نہیں پتہ کہ میں اسکو پسند کرتا تھا یا وہ مجھے اچھی لگتی تھی.انہوں نے یہاں تک کہہ ڈالا کہ اس لڑکی کے جانے کے بعد میں کافی ڈسٹرب رہا یہاں تک کہ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے میں پاگل ہی ہو جائوں گا. یہ پہلا موقع تھا جب عامر خان نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا. ان کے مداح بھی عامر خان کی ذاتی زندگی سے جڑے قصے سن کر کافی خوش ہوئے. یاد رہے کہ عامر خان کی فلم لعل سنگھ چڈھا اسی برس ریلیز ہونے جا رہی ہے عامر خان فلم کی پرموشن میں مصروف ہیں.

  • کترینہ کیف کو ہرتیک کی تعریف مہنگی پڑ گئی؟

    کترینہ کیف کو ہرتیک کی تعریف مہنگی پڑ گئی؟

    اداکارہ کترینہ کیف نے کی ہرتیک روشن کے داڑھی والے روپ کی تعریف اور یہ تعریف ان کو پڑ گئی مہنگی کیونکہ ان کےشوہر کو ہرتیک کی اس طرح کھل کر تعریف کرنے کا انداز شاید پسند نہیں آیا. رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ہرتیک روشن کی ایک وڈیو لگائی جس میں وہ ایکشن کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اورکترینہ نے اس وڈیو میں‌ ہرتیک کے انداز اور ان کی داڑھی کو بہت سراہا بلکہ اس روپ سے پیار کا اظہار کیا. ان کی اس سٹوری کے بعد ان کے شوہر نے دیا رد عمل اور وہ رد عمل بھی انہوں نے دیا سیدھا سوشل میڈیا پر. اپنی اہلیہ کترینہ کیف سے کہا کہ ہمیں اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے.

    یوں وکی کوشل کے اس رد عمل نے لوگوں کو چونکا دیا اور وہ ہوئے حیران کہ کترینہ نے اپنے ساتھی اداکار کی صرف تعریف ہی کی ہے اور ان کے شوہر کو انکی یہ تعریف ہضم نہیں‌ہوئی. وکی کوشل کے اس رد عمل کے بعد سوشل میڈیا پر کافی تبصرے کئے جا رہے ہیں. یاد رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی محبت کی شادی ہے اور اس شادی کی تقریبات میں دبنگ سلمان خان آگے آگے رہے. کترینہ کیف نے بالی وڈی میں‌اپنا نام اور مقام بہت جلد بنا لیا تھا حالانکہ ان کو ہندی زبان پر مہارت نہیں تھی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے خود امپورو کیااور آج وہ نہ صرف اچھی ہندی بول لیتی ہیں بلکہ ان کا شمار بالی وڈ کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے.

  • فیصل قریشی کو اپنے مداحوں سے کیوں کرنی پڑی معذرت؟‌

    فیصل قریشی کو اپنے مداحوں سے کیوں کرنی پڑی معذرت؟‌

    چھوٹی سکرین کے بڑے اداکار فیصل قریشی نے گزشتہ روز اپنے مداحوں سے کر لی معذرت ان کو یہ معذرت کیوں کرنا پڑی ہم آپ کو بتاتے ہیں. فیصل قریشی نے ایک وڈیوجاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں اور سہیل جاوید سوری اے لو سٹوری نہیں بنائیں گے ہم نے اس فلم کو بنانے کا ارادہ ترک کر دیا ہے.مزید کہا کہ میں اس اعلان کو کرتےہوئے کافی دکھی ہو رہا ہوں اور اس سے بھی زیادہ دکھی سہیل جاوید ہیں‌ کیونکہ فلم ہے ہی ان کا آئیڈیا تھا. انہوں‌نے مزید کہا کہ ہم اس فلم کو ہمیشہ کے لئے کلوز کررہے ہیں.اس فلم کو نہ بنانے کی وجوہات پر بھی فیصل

    نے مختصر سی بات کی اور کہا کہ کچھ لوگ ایسے تھے جو چاہتے تھے کہ یہ فلم نہ بنے انہوں نے اس ھوالے بہت سازشیں بھی کیں پھر بیچ میں کورونا بھی آگیا کورونا کے بعد جو مارکیٹ کے حالات ہیں ان کو دیکھتے ہوئے ہمیں لگا کہ یہ فلم نہیں بننی چاہیے اور ہم دونوں نے بیٹھ کر یہ فیصلہ کیا اور آج ہم آپ کے سامنے اس کا اعلان بھی کررہے ہیں. میں اپنے مداحوں سے بہت معذرت کرتا ہوں کہ میں نے ایک اعلان کیا اور پھر اسکو پورا نہیں‌کر سکا. یقینا میرے پرستار میری مشکل کو سمجھتے ہوئے مجھے معاف کر دیں گے اور غصے کا اظہار نہیں کریں گے.اداکار فیصل قریشی اس اعلان کو کرتے ہوئے کافی دکھی دکھائی دے رہے تھے ان کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے کافی افسوس کا اظہار بھی کیا.

  • صبا قمر ایک بار پھر پہنچ گئیں بھارت

    صبا قمر ایک بار پھر پہنچ گئیں بھارت

    باصلاحیت اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر بھارت پہنچ گئی ہیں اس بار وہ خود نہیں‌ گئیں بلکہ ان کا ڈرامہ سیریل باغی وہاں چلایا جا رہا ہے. باغی ڈرامہ پاکستانی سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بنایا گیا تھا. صبا قمر نے اپنے بھارتی مداحوں کو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر مبارکباد دی اور کہا کہ اب وہ میرا ڈرامہ باغی اپنے چینلز پر دیکھ سکتے ہیں.باغی ڈرامے میں صبا قمر نے فوزیہ بتول المعروف قندیل بلوچ کا کردار ادا کیا تھا. صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بھارتی مداحوں کے لئے ویب سیریز کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک معمولی خاتون کی غیر معمولی کہانی جو بے خوف اور پختہ عزم کی مالک تھی۔باغی کو

    پاکستان میں بھی بہت سراہا گیا تھا.صبا قمر کی حقیقت کے قریب اداکاری نے اس کردار میں جان بھر دی تھی. قندیل بلوچ کو اس کی زندگی میں کبھی بھی نہیں سراہا تھا وہ بہت زیادہ پر عزم تھی اپنی زندگی میں کچھ کرنا چاہتی تھی آگے بڑھنا چاہتی تھی لیکن سماج نے اسکو قبول نہ کیا اور غیرت کے نام پر اسے قتل کر دیا گیا.اس کی زندگی میں اسے کسی بھی آرٹسٹ نے سپورٹ نہیں کیا تھا لیکن جب اسکو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تو اس وقت سب نے کہا کہ غلط ہوا ہے اور اس وقت وہ ہیروئینز بھی اسکی زندگی پر بننے والی فلم میں‌کام کرنے کو تیار تھیں جو شاید اسکی زندگی میں اس سے بات کرنا بھی پسند نہیں‌کرتی تھیں.