Baaghi TV

Category: شوبز

  • جان ابراہیم نے بتادیا کیوں وہ بڑے پردے کے علاوہ کہیں نظر نہیں آتے

    جان ابراہیم نے بتادیا کیوں وہ بڑے پردے کے علاوہ کہیں نظر نہیں آتے

    بڑی سکرین کے بڑے اداکار جان ابراہیم جو اپنے دور کے سپر ہٹ اداکار تھے، وہ کافی عرصے سے فلموں میں کیا کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہے جبکہ ان کے مداح انہیں دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں ۔حال ہی میں جان نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس لئے کہیں اور نظر نہیں آتے کیونکہ وہ بڑے پردے کے فنکار ہیں اور بڑے پردے پر ہی آنا پسند کرتے ہیں ۔صرف جان ابراہیم ہی نہیں بہت سارے دوسرے ایسے فنکاروں کی مثالیں بھی موجود ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑے پردے کے فنکار صرف بڑے پردے پر ہی دکھائی دینا پسند کرتے ہیں ۔جان نے مزید کہا کہ مجھے تو یہ بالکل بھی اچھا نہیں لگتا کہ لوگ صرف 299 روپے یا 499 روپے ماہانہ ادا کر کے مجھے اپنے گھر میں موجود اسکرین پر دیکھیں۔

    جان ابراہیم نے یہ انٹرویو بہت عرصے بعد دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز بہت پسند ہیں اس کے لئے فلم شاید بناﺅں اور اس پلیٹ فارم پر اداکاری کرنے کے حوالے سے میری سوچ بالکل مختلف ہے اور میں اس پلیٹ فارم پر اداکاری کر سکتا ہوں۔جان ابراہیم نے مزید کہا کہ ہمیشہ کام محنت سے کیا اور خوشی ہے کہ جب بھی جو بھی کام کیا لوگوں نے بہت زیادہ محبت دی۔میں کام سے دور نہیں ہوا ہوں جب بھی کوئی اچھی آفر آئی تو ضرور وقبول کر وں گا لیکن فی الحال ایسی کوئی آفر میرے پاس آئی نہیں۔

  • ثروت گیلانی ڈراموں کی کہانیوں سے بیزار

    ثروت گیلانی ڈراموں کی کہانیوں سے بیزار

    ٹی وی کی جانی مانی اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں ڈراموں کی کہانیاں روایتی لگ رہی ہیں اوران سے وہ بوریت کا شکار ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ ڈراموں میں نظر نہیں آرہیں ۔ثروت گیلانی نے مزید کہا کہ میں ہمارے معاشرتی مسائل پر بہت کھل کر بات کرنے لگی ہوں اس لئے مجھے نہیں لگتا کہ میںاب ڈراموں میں روتی دھوتی اور سسکتی ہوئی عورت کا کردار ادا کروں گی ، اور ہمارے ڈراموں میںآج کل یہی کچھ دکھایا جا رہا ہے۔ثروت گیلانی کے مطابق صرف روتی دھوتی عورت کو ہی کیوں دکھایا جارہا ہے ہمارے معاشرے

    میں اور بہت ساری ایسی خواتین ہیںجو مثالی ہیں ہمیں ان کی کامیابی کی کہانیاں پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔ثروت نے اس انٹرویو میں یہکہا کہ انہی وجوہات کی بناپر میں ٹی وی کمرشل پراجیکٹس پر انڈیپینڈینٹ پراجیکٹس کو ترجیح دینے لگی ہوں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سارے مسائل ہیں جن پر بات کرنے کی ضرورت ہے ان پر سبق آموز کہانیاں بنائی جا سکتی ہیں۔یاد رہے کہ ثروت گیلانی اپنی منفرد اداکاری اور جاندار آواز کی وجہ سے خاصی پسند کی جا تی ہیں انہوں نے ویب سیریز چڑیل میں بھی کام کیا اور اس سے پہلے وہ ہمایوں سعید کی فلم جوانی پھر نہیں آنی میں بھی نظر آچکی ہیں۔ان کی فلم جوائے لینڈ کو حال ہی میں کانز فلم فیسٹیول میں جیور ایوارڈ سے نوازا گیا ثروت اس موقع پر خود وہاں موجود تھیں ۔

  • رشی کپور چاہتے تھے عالیہ بھٹ ان کی بہو بنے

    رشی کپور چاہتے تھے عالیہ بھٹ ان کی بہو بنے

    رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ کہتی ہیں کہ جب میرے شوہر بہت زیادہ بیمار تھے توانہیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور سارا دن آئی سی یو کے باہربیٹھے رہتے تھے ایک بار میرے شوہر کی نظر ان پر پڑی تو انہوں نے کہا کہ ”تم کتنے ویلے لوگ ہو سارا دن بیٹھے رہتے ہو“ ۔نیتو سنگھ نے یہ بھی کہا کہ رشی کپور کی بہت خواہش تھی کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ہوجائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ رشی کپور کا سایہ میرے ساتھ ساتھ رہتا ہے ان کی رحمتوں والا ہاتھ بھی میرے سر پر رہتا ہے ۔مجھے جتنی بھی محبت ہر جگہ سے ملتی ہے وہ میرے شوہر کی وجہ سے ہی ہے۔میرے شوہر رشی کپور مجھے ہر حال میں خوش دیکھنا چاہتے تھے ،انہی کی خواہش کے مطابق میں نے عالیہ کو اپنی بہو بنا لیا اور میں سمجھتی ہوں کہ عالیہ سے بہتر مجھے بہو نہیں مل سکتی تھی۔

    رشی چاہتے تھے یہ دونوں شادی کر لیں وہ تو بلکہ اس طرح کہتے تھے ” اب کر لو شادی یار“ ۔یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنیبر کپور نے چند ماہ پہلے شادی کی ہے دونوں کی شادی میں بہت کم لوگ تھے اور رسمیں بھی بہت زیادہ نہیں کی گئیں ان کے فیملی کے لوگ اور قریبی دوستوں کی شادی میں شرکت رہی، نیتو اس حوالے سے کہتی ہیں کہ لوگوں کو خوش کرنے کی بجائے خود کو دیکھنا چاہیے اور شادی بیاہ کی تقریبات محدود ہی رکھی جانی چاہیے تاکہ دوسروں کے لئے مثال بنے ۔

  • شاہ رخ خان نے براہمسٹرا کی پرموشن سے کر لی معذرت

    شاہ رخ خان نے براہمسٹرا کی پرموشن سے کر لی معذرت

    کرن جوہر کی فلم براہمسٹرا جس کا ٹریلر گزشتہ دنوں ریلیز کیا جا چکا ہے شائقین ٹریلر دیکھ کر شائقین کافی پرجوش ہیں ۔فلم کی کاسٹ میں امیتابھ بچن ،ناگ ارجن ،عالیہ بھٹ ،رنبیر کپور اور مونی رائے و دیگر شامل ہیں۔شاہ رخ خان اس فلم میں ایک اہم کردار کہانی کے ایک اہم موڑ پر نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے ۔فلم کا ٹریلر دیکھیں تو شاہ ر خ خان کی ایک جھلک بھی اس میں دکھائی نہیں دی۔کہا جا رہا کہ فلم کے پرڈیوسرز نے فلم کی بھرپور پرموشن مختلف انداز سے کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے انکا خیال ہے کہ شاہ رخ خان کافی عرصے سے کسی فلم کی پرموشن میں نظر نہیں آئے اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو بہت اچھا ہو گا لیکن شاہ رخ خان نے بہت ہی مودبانہ انداز میں فلم کی پروموشن سے معذرت کرلی ہے.

    شاہ رخ خان جانتے ہیں کہ یہ فلم ،فلم میکرز کے لئے کتنی اہمیت کی حامل ہے اور انہوں نے بین الاقوامی معیار کی بنانے کے لئے ہر طرح کی کوشش کی ہے لیکن شاہ رخ خان کا ماننا ہے کہ جو فلم کی پرموشن کررہے ہیںوہ کافی ہیں ۔کہا جا رہا ہے کہ فلم کے پرڈیوسر کرن جوہر اور ڈائریکٹر آیان مکھر جی نے شاہ رخ خان کے ساتھ مکمل اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خود ہی فلم کی پرموش کےلئے جائیں گے ۔براہمسٹرا نو ستمبر کو ریلیز کی جا رہی ہے جبکہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ری پبلک ڈے پر اگلے سال ریلیز کی جائیگی۔

  • جھانوی کپور ہیں سیرو سیاحت کی شوقین

    جھانوی کپور ہیں سیرو سیاحت کی شوقین

    سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور ہیں سیر سیاحت کی شوقین کہتی ہیں کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو یقینا سیر و سیاحت پر اپنا زیادہ وقت صرف کرتیں دنیا گھومتیں ۔حال ہی میںایک انٹرویو میں جھانوی نے کہا کہ انہوں نے ایک بار وگازگھومنے جانا تھا اپنے والد بونی کپور سے چھپ کر گئیں ۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایل اے سے وگاس کی فلائٹ لی وہاں پہنچ کر سارا دن گھومتی پھرتی رہیں اور پھر واپس آگئیں لیکن والد کو نہ پتہ لگ سکا ۔جھانوی نے بتایا کہ انہیں اس ٹرپ کا بہت مزا آیا ۔ایک سوال کے جواب میں بولیں کہ جب میں چھوٹی تھی تو اپنے والدین کے

    ساتھ فلموں کی شوٹنگ کےلئے ان کے ساتھ جایا کرتی تھی ۔جھانوی کپور نے فلم گڈ لک جیری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی اس فلم کی ریلیز کی منتظر ہوں یقینا میرے پرستاراس فلم کو پسند کریں گی۔یاد رہے کہ جھانوی کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی والدہ سری دیوی نہیں چاہتی تھیں کہ وہ فلمی اداکارہ بنیں کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ جیسی ساری زندگی انکی مصروفیت رہی ہے ویسی ہی بیٹی کی نہ رہے وہ خود کو وقت دے زندگی کو انجوائے کرے،بلکہ سری دیوی چاہتی تھیں کہ ان کی بیٹی ڈاکٹر بنے لیکن جھانوی کا ماننا ہے کہ شاید وہ ا اتنی ذہین نہیںتھیں کہ ڈاکٹر بن پاتی ،ان کے والد بونی کپور نے سری دیوی کو راضی کیا کہ بیٹی کو فلموں میں آنے دو اسکا شوق ہے اسکو یہ شوق پورا کرنے دو ۔

  • انو کپور نے کر دیا لوگوں کو ہوشیار، بولے فرانس میں جیب کترے بہت ہیں

    انو کپور نے کر دیا لوگوں کو ہوشیار، بولے فرانس میں جیب کترے بہت ہیں

    بھارتی شوبز انڈسٹر ی ایک بڑا نام انو کپور جو آج کل فرانس میں چھٹیاں منانے کےلئے گئے ہوئے ہیں گزشتہ دنوں نہوں نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی جس میںانہو ں نے اپنے ساتھ ہوئے واقعہ کا زکر کرتے ہوئے فرانس آنے والوں کو خبر دار کیا ۔انو کپور نے کہا کہ فرانس میں میرا بیگ چور ی کر لیا گیا ہے اس میں بہت سارا فرینچ کیش اور یورو رکھے ہوئے تھے ،میرا آئی پیڈ ،ڈائری ،کریڈٹ کارڈ چور سب کچھ ہی چور ی کر کے لے گیا ۔انور کپور نے مزید کہا کہ آپ جب بھی فرانس میں آئیں تو بہت خیال رکھیں ایک نمبر کے جیب کترے ،مکار اور چور لوگ ہیں ۔ابھی پیرس میں جا کے پولیس سٹیشن میں کمپلین لکھواﺅں گا ۔یہاں ریلوے والوں نے تھوڑا سا سپورٹ کیا ہے اور بولا ہے کہ وہ میرے ساتھ بھی چلیں گے ۔

    لہذا جب بھی یہاں آئیں بہت چوکنے رہیں میرے ساتھ بہت بڑی ٹریجڈی ہو گئی ہے شکر ہے خدا کا کہ میرے پاس میرا پاسپورٹ تھا ورنہ و ہ بھی چور نے لے بھاگنا تھا۔یاد رہے کہ انو کپور آخری بار اگست 2021میں رومی جعفری کی فلم چہرے میں نظر آئے تھے ،جس میں ان کے ساتھ عمران ہاشمی اور امیتابھ بچن تھے ۔انو کپور نے تیزاب ،گھائل ،وکی ڈونر ،جولی ایل ایل بی ،جولی ایل ایل بی ٹو ،ڈر جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اس کے علاوہ ایک ریڈیو شو کرتے رہے جو بہت مشہورا ہو ا۔

  • کارتیک آریان کے فلم بھول بھلیاں ٹوکے فیورٹ سینز

    کارتیک آریان کے فلم بھول بھلیاں ٹوکے فیورٹ سینز

    کارتیک آریان جنہوں نے اپنا کیرئیر 2011میں فلم پیار کا پنچنامہ سے شروع کیا تھا تب سے لیکر آج تک انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ہر نئے سال اور نئی فلم نے ان کو شہرت کی مزید بلندیوں پر پہنچایا ہے ۔حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ”بھول بھلیاں ٹو“ نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کر دئیے ہیں ۔کارتیک کے بے شمار پرستار ہیں جو ان سے بہت کچھ پوچھنا چاہتے ہیں ان کے ایک پرستار نے ان سے ٹویٹر پر پوچھا کہ ان کی زندگی میںکوئی ایسی چیز ہوئی ہو جس پر انکو فخر ہو ،کارتیک نے اس پر کہا کہ مجھے اتنا پیار ملا ہے لیکن اس کے باوجود میں اپنے کام پر فوکس رکھتا ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ اس چیز کی وجہ سے مجھے اور میرے کام بہت سراہا جا رہا ہے ۔

    ایک صارف نے کارتیک سے پوچھا کہ آپ کے بھول بھلیاں ٹو کے فیورٹ سینز کونسے ہیں تو انہوں نے کہا کہ امی جی ٹومار ٹنڈو اور روح بابا کی اینٹری والے سینز میرے پسندیدہ ہیں ۔یاد رہے کہ بھول بھلیاں ٹوں میں کارتیک آریان کے ساتھ تبو ،کیارہ ایڈوانی اور راج پال یادیو بھی اہم کردار کرتے نظر آرہے ہیں ۔فلم کو لکھا آکاش کوشک اور فرہاد سمی جی نے ہے ۔یہ فلم پریا درشن کی بھول بھلیاں کا سیکوئل ہے،بھول بھلیاں میں اکشے کمار نے ایک سائیکائٹرسٹ کا کردار ادا کیا تھا کارتیک آریان بھی بھول بھلیاں ٹو میں اکشے کمار جیسا کردار کرتے ہی نظر آرہے ہیں ۔کورونا کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار رہی ہے۔

  • ارجن کپور ملائکہ اروڑا کے کیوں ہیں شکر گزار؟

    ارجن کپور ملائکہ اروڑا کے کیوں ہیں شکر گزار؟

    بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور جو پچھلے چند برسوں سے ملائکہ کے قریبی دوست ہیں کہا جاتا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی بھی کر لیں گے ۔ارجن کپور کا حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا اس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کے لئے کیا کیا جتن کئے اور ملائکہ اروڑا نے ان کی کس طرح سے مدد کی ۔ارجن کپور کہتے ہیں کہ انہیں اپنا وزن کم کرنے کے لئے بہت محنت کرنی پڑی شروع شروع میںایسا کرنا بہت مشکل تھا لیکن بعد میں پھر عادت سی ہوتی گئی۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ وزن میںکمی پر آکر بات نہیں رک جاتی بلکہ آپ کے لئے سب سے بڑا امتحان اس وزن میںکمی کو برقرار رکھنا ہے.

    مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنے وزن میں خاصی کمی کر لی ہے لیکن آج بھی صبح سویرے اٹھتا ہوں تو مجھے ہر حوالے سے بہت احتیاط کرنی پڑتی ہے یہ احتیاط ایک جنگ ہے جس کے ساتھ میں چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ لڑتا ہوں ۔ارجن نے مزید کہا کہ جب آپ اپنا وزن کم کرتے ہیں تو آپ کو اپنا آپ اچھا لگتا ہے آپ خود سے محبت کرنے لگتے ہیں ۔اگر آپ کا وزن زیادہ ہو تو آپ خود سے محبت نہیں کر سکتے ۔وزن میںکمی لانے کے لئے ورک آﺅٹ کرنے کے علاوہ ارجن کپور نے یہ بھی بتایا کہ ذہنی اور جسمانی طور پر خود کو ریلیکس کرنے کےلئے وہ یوگا بھی کرتے ہیں اور یوگا کی طرف ان کی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا لیکر آئیں ۔ارجن نے اپنی گرل فرینڈ ملائکہ کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ میرا دماغ بہت بے چین رہتا تھا لیکن جب سے یوگا شروع کیا میرا دماغ بہت ریلیکس رہتا ہے ۔

  • نئے ڈائریکٹر ز اور رائٹر ز کے ساتھ کامیڈی فلم نہیں کروں گا انیل کپور نے ایسا کیوں کہا ؟

    نئے ڈائریکٹر ز اور رائٹر ز کے ساتھ کامیڈی فلم نہیں کروں گا انیل کپور نے ایسا کیوں کہا ؟

    انیل کپور جنہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں کافی اتار چڑھاﺅدیکھے لیکن جب ان کی ریل پٹری پر چڑھی تو پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نیں دیکھا۔ایکشن ہو یا کامیڈی انیل کپور نے خود کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔پچھلے کچھ برسوں میں انہوں نے یادگار کردار ادا کئے۔فلم جگ جگ جیو کی پرموشن کے دوران ان سے حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا اس میںان سے پوچھا گیا کہ آپکی کہانی اور خصوصی طور پر کامیڈی کرداروں کو کے حوالے سے چوائس ایسی ہے کہ ہر بار نشانہ ٹھیک لگتا ہے تو انہوں نے اس پر کہا کہ میں کام کے معاملے میں بہت حساس ہوں میں دیکھتا ہو ں

    کہ کس کے ساتھ کام کررہا ہو ں۔میں نے اب تک بہترین ڈائریکٹر ز کے ساتھ کام کیا ہے ،باسو جی چیٹرجی سے لیکر ہری کیش مکھر جی تک ہر کسی کے ساتھ کام کیا ان کے کام کی ٹیکنیک کو سمجھا ۔میں کامیڈی فلم کسی بھی نئے ڈائریکٹر یا رائٹر کے ساتھ نہیں کر سکتا جب تک کہ میںاس کا کام نہ دیکھ لوں اسکی کام کی ٹیکنیک نہ سمجھ لوں یاوہ خود کی صلاحیتوں کو ثابت نہ کر چکا ہو۔انیل کپور نے مزید کہا کہ میں کسی بھی ایسی فلم کے لئے ہاں نہیں کرتا جس کا سکرپٹ روایتی ہو یا جس میں ایسی کوئی چیز نئی نہ ہو جو آڈینز کے دل کو چھو ئے۔جگ جگ جیو کے لئے ہاں کیوں کی اس سوال پر انیل کپور نے کہا کہ یہ صرف فیملی ڈرامہ نہیں ہے بلکہ فیملی کامیڈی ہے مجھے اپنا کردار مختلف لگا تو میںنے ہاں کردی نیتو میری بیوی کی بہت اچھی دوست ہے ہمارا کافی پرانا تعلق ہے تو ان کے ساتھ پہلی بار کام کرنا کافی اچھا لگا ۔

  • ڈرِنک کئے دس سال ہوگئے، ایسا آدیتیہ رائے کپور نے کیوں کہا؟

    ڈرِنک کئے دس سال ہوگئے، ایسا آدیتیہ رائے کپور نے کیوں کہا؟

    نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار آدیتیہ رائے کپور نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں سکرین پر ڈرنک کئے ہوئے آٹھ سے دس سال ہو چلے ہیں ،ایسے کردار لوگوں کو یاد رہ جاتے ہیں اور ان پر دیرپا تاثر چھوڑتے ہیں ۔آدیتیہ رائے کپور نے مزید یہ بھی کہا کہ یہ بہت کم ہوتا ہے کہ صحیح وقت پر صحیح سکرپٹ کسی بھی ایکٹر کے پاس آئے ،مجھے سیٹ پر رہنا وہاں ہنسی مذاق کرنا اچھا لگتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں آدیتیہ رائے نے کہا کہ میں فلموں کی پرموشنز کو انجوائے تو کرتا ہوں لیکن صبح سے لیکر شام تک ایک ہی طرح کی بات کرتے کرتے تھک جاتا ہوں ۔ہر جگہ ایک ہی طرح کی بات کتنی بار بولی جائے بھلا ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں سوشل میڈیا پر زیادہ نہیں آتا احتیاط کرتا ہوں اور نہ ہی خود کو پرموٹ کرنے کے طریقے سوچتا رہتا ہوں ۔ہر انسان کی طرح میری زندگی میں بھی بہت سارے اتار چڑھاﺅ آئے لیکن میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے کام بھی اچھا ملا اور میرے پرستار مجھے بہت زیادہ پیار بھی کرتے ہیںجہاں بھی جاتا ہوں ان سے بہت پیار ملتا ہے ۔میرے لئے میرے پرستار کافی اہمیت رکھتے ہیں ۔آدیتیہ رائے کپور کی فلم ”اوم “ بھی ریلیز کے لئے تیارہے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے آدیتیہ نے کہا کہ اوم کا ٹریلر دیکھ کر بہت اچھا لگا بطور ایکٹر ہم جو کر سکتے تھے ہم نے کیا لیکن ہمیں اچھے لگنے سے زیادہ اہمیت اس چیز کی ہے کہ آڈینز کو فلم کیسی لگتی ہے۔آدیتیہ نے یہ بھی کہا کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کےلئے جو کر سکتے ہیں کرتے ہیں چاہے وہ ایکسرسائز ہو یا ڈائٹنگ۔