Baaghi TV

Category: شوبز

  • براہمسٹرا اور روکٹری میں شاہ رخ خان کا کردار صرف بیس منٹ کا

    براہمسٹرا اور روکٹری میں شاہ رخ خان کا کردار صرف بیس منٹ کا

    شاہ رخ خان جنکی آخری فلم زیرو کے نام سے دوہزار اٹھاراں میں ریلیز ہوئی تھی اس فلم نے کچھ زیادہ اچھا بزنس نہیں کیا تھا جس کا شاہ رخ کو کافی جھٹکا لگا تھا اس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بہتر کہانی کا اتنخاب کریں گے۔ شاہ رخ کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے اگلے برس ان کی تین فلمیں ، پٹھان، جوان اور ڈنکی ریلیز ہو نے جا رہی ہیں۔ جبکہ شاہ رخ خان کے وہ پرستار جو انہیں دیکھنے کےلئے اگلےسال کا انتظار نہیں کر سکتے ان کے لئے بھی خوشخبری ہے کیونکہ اس برس براہمسٹرا اور روکٹری میں شاہ رخ خان مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ کا ان دونوں فلموں میں اہم کردار ہے۔

    دونوں فلموں میں مجموعی طور پر شاہ رخ خان کا کردار محض بیس منٹ کا ہے۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان کرن جوہر کی فلم برہمسٹرا کی پرموشنز میں حصہ نہیں لے رہے پرموشن کرنے کے لئے شاہ رخ خان کو کہا گیا لیکن انہوں نے منع کر دیا جس کے بعد کرن جوہر نے بھی شاہ رخ کے فیصلے کا حترام کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے ہم ان کے بغیر ہی فلم کی پرموشن کر لیں گے۔براہمسٹرا کے ٹریلر میں شاہ رخ خان کا ایک بھی سین نہیں‌ہے. روکٹری جس میں اداکار مہادیون مرکزی کردار بھی کررہے ہیں انہوں نے ہی یہ فلم بنائی ہے اور شاہ رخ کو ایک اہم کردار میں کاسٹ کیا ہے۔

  • شادی کے دن رشی کپور اور نیتو سنگھ بےہوش کیوں‌ہوئے؟

    شادی کے دن رشی کپور اور نیتو سنگھ بےہوش کیوں‌ہوئے؟

    نیتو سنگھ اور رشی کپور جنہوں نے محبت کی شادی کی اسی کے دہائی کے آغاز میں ان کی شادی ہوئی اور شادی میں‌ پانچ ہزار لوگوں نے شرکت. فلم جگ جگ جیو کی پرموشن کے دوران نیتو سے ہوا ایک انٹرویو اس میں شادی کے حوالے سے ایک سوال ہوا تو نتیو نے اپنی اور رشی کی شادی کے حوالے سے یادوں‌ کو کیا تازہ. نیتو نے بتایا کہ ان کی شادی میں‌ پانچ ہزار لوگوں نے شرکت کی اور اتنا ہجوم دیکھ کر میں اور رشی کپور دونوں‌ کافی گھبرا بھی گئے تھے. نتیو نے یہ بھی کہا کہ ہماری شادی میں‌ کچھ جیب کترے بھی شامل ہو گئے تھے.نیتو نے بتایا کہ وہ بہت زیادہ لوگوں کی موجودگی میں گھبراہٹ کا شکار ہو کر بے ہوش ہو گئیں تھیں .اور میرے شوہر رشی کپور گھوڑی چڑھنے سے پہلے ہی بے ہوش ہو گئے تھے.میں‌ہجوم سے گھبرا کر بے ہوش ہوئی اور میرے شوہر ہجوم سے خوفزدہ ہو کر بے ہوش ہوئے تھے.اس روز ہم دونوں نے برینڈی بھی پی رکھی تھی، نیتو نے کہا کہ یہ تھیں‌ ہماری شادی کی یادیں.

    یاد رہے کہ نتیو سنگھ نے اپنے بیٹے رنبیر کپور کی شادی میں‌ مہمانوں‌کی تعداد بہت کم رکھی تھی ان کا کہنا تھا کہ تعداد کم ہی ہونی چاہیے مہمانوں کی اس طرح‌ سے شادی کے فنکشن کو ٹھیک طرح‌ سے انجوائے کیا جا سکتا ہے.

  • فہد مصطفی نے اپنے ٹویٹر اور انسٹاگرام فالورز کے بارے کیا  کہہ دیا؟

    فہد مصطفی نے اپنے ٹویٹر اور انسٹاگرام فالورز کے بارے کیا کہہ دیا؟

    اداکار فہد مصطفی کہتے ہیں کہ میں اپنے انسٹاگرام اورٹویٹر کے فالورز کواپنی فیملی کی طرح نہیں لیتا کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو صرف آپ کے کام میں دلچپسی رکھتے ہیں لہذا ان کو زیادہ سیریس نہیں لیا جانا چاہیے۔فہد مصطفی نے مزید کہا کہ میں بہت زیادہ لوگوں پر انحصار نہیں کرتا نہ ہی ان سے زیادہ انٹریکشن کرتا ہوں۔ میں پبلک سے بہت زیادہ انٹریکشن کرکے ان کمفرٹیبل ہو جاتا ہوں۔ فہد مصطفی نے مزید کہا کہ میں اپنی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتا ہوں اور چاہتا ہوں‌ کہ میری پرائیویسی کا بھی احترام کیا جائے.یوں فہد مصطفی نے بتا دیا ہے کہ وہ اپنے ٹویٹر یا انسٹاگرام فالورز کے بارے میں کیا سوچتے ہیں.

    یاد رہے کہ فہد مصطفی کا شمار بہترین پرڈیوسرز اور میزبانوں میں ہوتا ہے اداکاری میں بھی انہوں نے اپنا آپ منوایا ہے.فہد نے جب سے فلموں کا رخ کیا ہے وہ ٹی وی ڈراموں میں کم کم نظر آتے ہیں. فہد آج کل اپنی فلم قائداعظم زندہ باد کی پرموشن میں‌مصروف ہیں اس سلسلے میں وہ میڈیا سے بھی میٹ اپ کررہے ہیں. عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی اس فلم کا ٹریلر ریلیز ہو چکا ہے اور فلم کی پرموشن زوروں پر ہے.فضا علی مرزا اور نبیل کی اس فلم میں فہد مصطفی اور ماہرہ خان ایکساتھ پہلی بار دکھائی دیں گے.کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم بھی فہد کی پچھلی فلموں‌ کی طرح کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کریگی.

  • میری شکل والدہ سے ملتی ہے عادات نہیں : سارا علی خان

    میری شکل والدہ سے ملتی ہے عادات نہیں : سارا علی خان

    بالی وڈ کی اداکارہ سارا علی خان جن کو اکثر ان کی والدہ سے ملایا جاتا ہے حال ہی میں ٹائمز آف انڈیا کو سارا نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری شکل میری والدہ سے ملتی ہے اور ابراہیم کی شکل میرے والد سے ملتی ہے.میری شکل ضرور میری والدہ سے ملتی ہے لیکن میں عادات کے حوالے سے اپنے والد جیسی ہوں جبکہ ابراہیم والد سیف سے ضرور ملتا ہے لیکن اسکی عادات میری ماں جیسی ہیں. سارا نے مزید کہا کہ ہم دونوں‌بہن بھائیوں‌کی شکلیں ہمارے والدین سے ملتی ہے یہ چیز نہ صرف باہر بلکہ ہمارے گھر میں بھی ڈسکس ہوتی رہتی ہے. سارا نے کہا کہ ابراہیم بہت ہی خاموش طبع ہے اور اسکی شخصیت میں ٹہھرائو ہے.
    یاد رہے کہ سارا علی خان نے اپنے والدین کی طلاق پر ایک انٹرویو میں بات کی تھی انہوں نے کہا کہ جب میں‌ نو سال کی تھی تو اس وقت محسوس کیا کہ میرے والدین ایکساتھ خوش نہیں ہیں. میں‌ نے ان کو علیحدہ رہ کر خوش دیکھا ایسی خوشی میں نے اپنی زندگی کے دس سال تک نہیں دیکھی تھی ان کے چہروں پر. سارا علی خان اپنی سوتیلی والدہ کرینہ کپور کے ساتھ بھی ایک اچھا تعلق رکھتی ہیں وہ ان کے بیٹوں سے بھی بہت محبت کرتی ہیں یہاں تک کہ سارا علی خان کو خود تیار کرکے امرتا سنگھ نے سیف علی خان کی شادی میں بھیجا تھا.کرینہ اور سارا کو کئی تصاویر میں ایکساتھ نہایت خوش دیکھا جا سکتا ہے.

  • اکشے کمار نے جگ جگ جیو کی ٹیم کو بھیجیں بیسٹ وشز

    اکشے کمار نے جگ جگ جیو کی ٹیم کو بھیجیں بیسٹ وشز

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر جاری کی ہے اپنی ایک وڈیو اس میں انہوں‌ نے کرن جوہر کی فلم جگ جگ جیو کی ٹیم کو بھیجی ہیں بیسٹ وشز. اکشے کمار اس وڈیو میں کہہ رہے ہیں‌ آج جعمہ ہے اور آج ہے سینما گھر جانے کا دن. اور اس دن ریلیز ہوئی ہے ایک بہت بڑھئیا فلم جگ جگ جیو ، اس میں ایک سے بڑھ کر ایک ایکٹر ہے انیل کپور ، نیتو سنگھ ، کیارا ایڈوانی اور ورون دھون. اس فلم کو میرے ہہت ہی پیارے دوست راج مہتا نے ڈائریکٹ کیا ہے.اکشے کمار نے کہا کہ آپ سب ہمیشہ جگ جگ جیو اور میری بہت ساری نیک تمنائیں آپ سب کے لئے.

    یاد رہے کہ جب سے فلم جگ جگ جیو کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے اسے ہر سطح پر بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے، میوزک پہلے ہی سپر ہٹ ہو چکا ہے، آج بھارت کے سینما گھروں میں‌ فلم ریلیز ہو چکی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس فلم کی جتنی ہائپ بنائی گئی ہے یہ عوام کی امیدوں پر پورا بھی اترتی ہے یا نہیں . دوسری طرف بات کریں اکشے کمار کی تو ان کی فلم ” رکشہ بندھن” کا ٹریلز لانچ ہو چکا ہے اس فلم میں اکشے کمار ایسا کردار کررہے ہیں جو پہلے کبھی نہیں کیا اس فلم کی کہانی بہن بھائیوں کی محبت پر مبنی ہے.

  • ارجن کپور ملائکہ اروڑا کیساتھ پہنچے پیرس

    ارجن کپور ملائکہ اروڑا کیساتھ پہنچے پیرس

    ارجن کپور اپنی 37 ویں سالگرہ منانے کےلئے پہنچ گئے ہیں پیرس اور پیرس گئے بھی اپنی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کیساتھ ہیں. ارجن پیرس میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد ممبئی واپس لوٹیں گے. ارجن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ پر سکون ماحول میں منانا چاہتے ہیں.گزشتہ روز ملائکہ اور ارجن دونوں پیرس کے لئے روانہ ہوئے. اطلاعات کے مطابق ارجن کپور کی فلموں‌ کا شوٹنگ شیڈیول آنے والے دنوں‌ میں اتنا ٹائٹ ہے کہ وہ چاہیں بھی تو چھٹی لیکر کہیں باہر نہیں‌جا سکتے اور پائپ لائن میں بھی کچھ ایسے پراجیکٹس ہیں‌ جن کی ایک کے بعد دوسرے کی شوٹنگ ہے.ارجن کپوروطن واپسی پر فلم ” ایک ولن” کی پرموشن میں‌مصروف ہو جائیں گے اس میں ان کے ساتھ دیشا پٹانی ، اور جان ابراہیم دکھائی دیں گے.

    یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا نے جب سے ارباز خان کے ساتھ علیحدگی اختیار کی ہے وہ ارجن کپور کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں ان کی شادی کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں لیکن ابھی تک ان دونوں کی طرف سے ایسی کسی خبر کے حق میں بات نہیں کی گئی. ارجن کپورکا شمار اس وقت بالی وڈ کے بہترین اداکاروں میں‌ ہوتا ہے ان کے کریڈٹ پر کم مگر معیاری کام ہے. ارجن کپور آج کل اپنا ون کم کرنے میں بھی لگے ہوئے ہیں جس میں‌ان کو کافی حد تک کامیابی ملی ہے اور وہ اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور اپنی گرل گرینڈ ملائکہ کو اسکا کریڈیٹ بھی دیتے ہیں.

  • صنم سعید فلمی صنعت کی مکمل بحالی کے لئے پر امید

    صنم سعید فلمی صنعت کی مکمل بحالی کے لئے پر امید

    اداکارہ صنم سعید جو کافی عرصے سے ہمیں سکرین پر نظر نہیں آرہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اتنے کم وسائل کے باوجود ہمارے ہاں اچھا کام ہو رہا ہے اچھی فلمیں بن رہی ہیں میں فلمی صنعت کا مستقبل خاصا روشن دیکھ رہی ہوں وہ الگ بات ہے کہ فی الحال مشکلات ہیں لیکن مشکلات زیادہ دیر تک نہیں رہیں گی کیونکہ ہمارے پاس بہت باصلاحیت لوگ ہیں جو ان سب مسائل پر قابو پانے کا ہنر جانتے ہیں۔ صنم سعید نے مزید کہا کہ اچھی کہانی ڈائیلاگز اور میوزک ہماری فلموں کو بین الاقوامی معیار کا بنا سکتا ہے۔صنم سعید نے نئے چہروں اور تکنیک کاروں کو موقع دئیے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صنم سعید نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے بہت ضروری ہے کہ نئے لوگوں کو چانس دیا جائے۔

    اس وقت اچھا کام ہو رہا ہے لیکن مزید اچھا کام ہونے کی بھی بے حد ضرورت ہے۔صنم سعید کا ماننا ہےکہ پاکستان میں اچھے اور معیاری ڈرامے بنتے ہیں. یاد رہے کہ صنم سعید کا ڈرامہ ” زندگی گلزار ہے” بھارتی چینل پر چلایا گیا اس حوالے سے صنم سعید نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں‌فخر ہے کہ اتنے برس پہلے بننے والا ڈرامہ آج بھی ہٹ ہے اور لوگ پسند کررے ہیں اور بھارتی چینل پر اس کا لگنا یقینا حوصلہ افزا ہے.صنم ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئیں انہوں نے کم مگر معیاری کام کیا ہے.

  • رہبرا اور چوہدری آج سینما گھروں کی بن رہی ہیں زینت

    رہبرا اور چوہدری آج سینما گھروں کی بن رہی ہیں زینت

    امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم رہبرا اور نیہا لاج کی فلم چوہدری آج ملک بھر کے سینما گھروں‌ میں ریلیز ہونے جا رہی ہیں. دونوں فلمیں عید سے پہلے لگائی جا رہی ہیں دیکھنا یہ ہے کہ عید تک یہ کیسا بزنس کرتی ہیں اور عید پر ہی ریلیز ہونے والی دو بڑی فلموں قائداعظم زندہ باد اور لندن نہیں‌جائونگا کے لگنے تک لوگوں کی کتنی دلچپسی حاصل کرتی ہیں. فلم رہبرا کی مرکزی کاسٹ میں احسن خان اور عائشہ عمر ہیں جب کہ چوہدری میں سٹار کاسٹ بڑی ہے جس میں چوہدری کا کردار کرنے والے حاضر سروس ڈی ایس پی طارق اسلام اور شمعون عباسی ،یاسر حسین ثنا فخر و دیگر شامل ہیں۔

    دونوں فلموں کی پرموشن کے رنگ کافی پھیکے رہے ،رہبرا کی ہیروئین آخری وقت تک اپنی فلم کی پرموشن میں دلچپسی لیتی ہوئی دکھائی نہیں دیں،اسی طرح سے چوہدری فلم کی زیادہ پرموشن نہیں کی گئی بڑے شہروں میں ایک آدھ چھوٹی سی تقریب رکھی گئی، حیرت کی بات یہ ہے شمعون عباسی اور یاسر حسین اپنی ہی فلم کی تشہیر کرتے دکھائی نہیں دئیے اس کے علاوہ ان دونوں فلموں کے پریمئیر تک نہیں کئے گئے۔فلم چوہدری کی پرڈیوسر نیہا لاج کہتی ہیں کہ انہوں نے اس فلم کو بہت محنت سے بنایا ہے لوگوں کو دیکھنی چاہیے اسی طرح‌ سے امین اقبال کا بھی دعوی ہے کہ ان کی فلم رہبرا دیکھنے کے بعد کئی دن تک لوگوں کے ذہنوں میں مختلف سوال اٹھتے رہیں گے.

  • ورون دھون نے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا کیا شکریہ ادا

    ورون دھون نے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا کیا شکریہ ادا

    اداکار ورون دھون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کر دیں ابرار الحق کے گانے کی تعریفیں.بولے بہت شکریہ ابرار جی آپکا آپ نے اتنا اچھا گانا بنایا.جب ورون سے مزید سوال ہوا تو بولے اریجنل گانا جو کہ ابرار الحق نے گایا ہے وہ زیادہ اچھا ہے لیکن ہم دونوں گانوں‌ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں.ورون دھون نے لیکن ایک غلط بات کر دی کہ ہمارے پاس اس گانے کے حقوق ہیں. ورون دھون کی جانب سے ابرار الحق کے گانے کی تعریف سن کر ابرابر کے پرستار ہیں بہت خوش لیکن دیکھنا یہ ہے کہ ابرار الحق اس تعریف پر کیا ری ایکشن دیتے ہیں کیونکہ ابرار کرن جوہر سے کافی ناراض دکھائی دیتے ہیں کرن جوہر کا یوٹیوب پر ابرار کو کریڈٹ دینے کے باوجود وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا چکے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ

    ابرار کو کب انصاف ملتا ہے . یاد رہے کہ کرن جو ہر کی فلم ”جگ جگ جیو” میں‌ابرار الحق کے گائے ہوئے نوے کی دہائی کے پاپ سانگ نچ پنجابن کو بھونڈے انداز میں کاپی کیا گیا ہے، بھارت میں اس گانے کو بہت سراہا گیا لیکن جب ابرار الحق نے اپنا احتجاج سوشل میڈیا کے زریعے ریکارڈ کروایا تو تب بھارتی نوجوان نسل کو پتہ لگا کہ اس گانے کو تو چوری کیا گیا ہے.فلم جگ جگ جیو کی تمام تر پرموشن میں‌نچ پنجابن کے بارے میں بہت زیادہ بات کی گئی لوگ اس گانے سے بہت زیادہ محظوظ ہو رہے ہیں.فلم آج کے دن ریلیز ہونے جا رہی ہے.

  • اجے دیوگن کی وجہ سے میری زندگی میں کوئی لڑکا نہیں آسکا:اداکارہ تبو

    اجے دیوگن کی وجہ سے میری زندگی میں کوئی لڑکا نہیں آسکا:اداکارہ تبو

    نوے کی دہائی کی خوبصورت اداکارہ تبو نے حال ہی میںایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آج اگر میری زندگی میں کوئی مرد نہیں ہے تو اسکی وجہ اجے دیوگن ہے ،اجے دیوگن کو میری جاسوسی کرنے کی پڑی ہوتی تھی ۔وہ یہی دیکھتے رہتے تھے کہ کوئی لڑکا میرے ارد گرد تو نہیں ہے یا میں کسی لڑکے سے بات تو نہیں کررہی ہوں۔میری پوری ریکی کیا کرتے تھے اور میری سرگرمیوں کے حوالے سے میرے بھائی کو آگاہی دیا کرتے تھے ۔تبو نے مزید کہا کہ مجھ سے اگر کوئی لڑکا بات بھی کرنا

    چاہتا تھا تو اس کو اجے دیوگن اور میرا بھائی مل کر دھمکیاں دیا کرتے تھے اور ان کو ڈر ادھمکا دیتے تھے کہ وہ دوبارہ مجھ سے بات کرنے کی جرائت ہی نہیں کیا کرتا تھا ۔تبو نے ہنسی مذاق میں انٹرویو دیتے ہوئے بہت ساری باتوں کے جوابات دئیے انہوں نے اپنی شادی نہ ہونے کا ذمہ دار اجے دیوگن کو ہی ٹھہرا دیا ۔اجے دیوگن اور تبو کی آپس میںکافی دوستی تھی اور اس دوستی میں تبو کے بھائی بھی شریک تھے تینوں ایک دوسرے کے کافی قریب تھے یہی وجہ ہے کہ اجے دیوگن تبو پر نظر رکھتے تھے تاکہ وہ اپنے دوست اور تبو کے بھائی کو پوری انفرمیشن دے سکیں کہ تبو کب کیا کررہی تھی ۔