Baaghi TV

Category: شوبز

  • فلموں‌میں نئے چہرے لائے جائیں ریشم

    فلموں‌میں نئے چہرے لائے جائیں ریشم

    نوے کی دہائی کی باصلاحیت اداکارہ ریشم کہتی ہیں انہیں ابھی تک کوئی پسند نہیں آیا یا کہہ سکتے ہیں کہ ابھی تک انہیں کوئی ایسا نہیں ملا کہ جس کے ساتھ وہ زندگی گزار سکیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ابھی فی الحال شادی کا ارادہ نہیں لیکن اگر کوئی پسند آگیا تو شادی کرو لوں گی اور سب کو بتا کر شادی کروں گی۔ اداکارہ چونکہ فلمی ہیروئین ہیں اور فلموں پر گہری نظر رکھتی ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلموں میں نئے چہرے لانے کی ضرورت ہے لوگ ایک ہی طرح کے چہرے دیکھ دیکھ کر تھک گئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وہ سینما گھروں کا رخ بھی کم کم کررہے ہیں۔ انٹرنیشنل معیار کی فلمیں بنانے

    کےلئے معیاری کام کرنا ہو گا اور حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ اربوں روپے کے فنڈز فراہم کرے تاکہ فلم انڈسٹری اپنے پائوں پر تو کھڑی ہو اور اچھی اور معیاری فلمیں بننے کا سلسلہ شروع ہو. ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن ایک ہی طرح کے چہرے دیکھ دیکھ کر لوگ بھی اکتاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ریشم نے یہ بھی کہا کہ اس وقت اچھا کام تو ہو رہا ہے لیکن بہتری کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ حکومت اور سرمایہ کار فی الحال سرمایہ لگانے کے لئے تیار نظر نہیں آرہے لیکن اس کے باوجود بہتر کام کرتے رہنے کے سلسلے کو رکنا نہیں چاہیے۔

  • اننیا پانڈے نے خود کو کرشمہ کپور کی فین فار لائف قرار دیدیا

    اننیا پانڈے نے خود کو کرشمہ کپور کی فین فار لائف قرار دیدیا

    چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے جنہوں نے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرن جوہر کی فلم سٹوڈنٹ آف دا ائیر سے کیا تھا اس میں ان کے ساتھ ٹائیگر شروف اور تارا سوتیرا تھیں، پہلی فلم سے ہی انکو نوٹس کیا گیا۔ اننیا نے دیکھتے ہی دیکھتے فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کے بل پر جگہ بنا لی ۔اننیا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور روٹین سے وہاں اپنی تصاویر ڈالتی رہتی ہیں یہاں تک کہ وہ کیا کررہی ہیں اور کیا نہیں اس ھوالے سے بھی اپنے پرستاروں کو آگاہ رکتی ہیں۔

    اننیا نے کرشمہ کپور کو ان کی اڑتالیسیوں سالگرہ کی مبارکباد دی انہوں نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری لگائی اس میں کرشمہ کپور کے ساتھ اننیا بیٹھی ہوئی اور اننیا کیمرہ مین کو شرارتی پوز دے ہی ہیں جبکہ کرشمہ کپور مسکرا رہی ہیں۔ سٹوری میں کرشمہ کپور کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو سالگرہ کی بہت مبارکباد ہو ساتھ ہی ساتھ خود کو لولو یعنی کرشمہ کا فین فار لائف بھی قرار دیا ۔اننیا کے ساتھ ملائکہ اروڑا نے بھی کرشمہ کپور کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔یاد رہے کہ اننیا پانڈے آخری بار فلم گہرائیاں میں دیکھی گئیں تھیں شکون بٹرا کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں انہوں نے کمال کی اداکاری کی تھی۔اننیا بہت جلد بڑے پردے پر دکھائی دیں گی جی ہاں ان کی فلم اگست میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

  • شاہ رخ نے فلم پٹھان میں اپنے کردار کی جھلک پرستاروں کے ساتھ شئیر کردی

    شاہ رخ نے فلم پٹھان میں اپنے کردار کی جھلک پرستاروں کے ساتھ شئیر کردی

    شاہ رخ خان جنہیں آج کے دن بالی وڈ فلم انڈسٹری میں تیس سال مکمل ہو گئے ہیں وہ بہت خوش ہیں کہ انہوں نے اس انڈسٹری میں تین دہائیاں دیکھ لی ہیں۔ شاہ رخ خان کا سٹار ڈم آج بھی برقرار ہے ان کے مداح ان کو دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں۔ ان کے کریڈٹ پر بے شمار ہٹ نہیں سپر ہٹ فلمیں ہیں جنہیں ان کے پرستار بھولے نہیں بھلا سکتے۔ ڈرہو، بازیگر ،رام جانے ، دل والے دلہنیا لے جائیں گے ،کچھ کچھ ہوتا ہے ، دل تو پاگل ہے، کچھ کچھ ہوتا ہے ، کبھی خوشی کبھی غم ایسی کئی فلمیں ہیں جو شاہ رخ کے سپر سٹار ہونے کی دلیل ہیں۔شاہ ر خ خان

    کے فلم انڈسٹری میں تیس برس مکمل ہونے پر انہوں نے اپنے پرستاروں کو دی ایک ٹریٹ اور وہ ٹریٹ ہے ان کی ایک جھلک فلم پٹھان کے کردار کی۔ شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں شاہ رخ خان کی ایک جھلک نظر آرہی ہے دیکھ کر کردار کا اندازہ لگانا اتنا مشکل نہیں ہے۔پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہیم بھی نظر آئیں گے۔یاد رہے کہ جان ابراہیم کافی وقت کے بعد بڑی سکرین پر نظر آئیں گے اور دیپیکا کے ساتھ ماضی میں بھی شاہ رخ خان کام کر چکے ہیں ان کی فلمیں سپر ہٹ ہوئیں دیکھنا یہ ہے کہ دوبارہ ان کی جوڑی بڑی سکرین پر اپنا کیسا رنگ جماتی ہے۔

  • سارا علی خان نے بتا دیا وہ کس پرانی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں

    سارا علی خان نے بتا دیا وہ کس پرانی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں

    سارا علی خان کا شمار بالی وڈ کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے وہ نہ صرف ایک اچھی اداکارہ ہیں بلکہ ایک بہترین بیٹی بھی ہیں ان کی والدہ امرتا سنگھ ان پر فخر کرتی ہیں۔ سارا علی خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں ان سے ایک سوال ہوا کہ آپ کس پرانی فلم میں کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں کچھ کچھ ہوتا ہے میں کرنا چاہوں گی جب ان سے سوال ہوا کہ اس میں آپ کے ساتھ کون کون کون ہونا چاہیے تو انہوں نے کہا میں چاہوں گی کہ اس فلم میں میرے ساتھ جھانوی کپور اور وجے دیورا کونڈا کام کریں۔ بلکہ سارا علی خان نے یہاں تک بھی کہہ دیا کہ اگر آپ ابھی کے ابھی کرن جوہر کو کال کریں اور کچھ کچھ ہوتا ہے دوبارہ بنانے کی بات کریں اور ہم تینوں کے نام کی آپشن دیں تو یقینا وہ انکار نہیں کریں مجھے ننانوے فیصد یقین ہے کہ وہ ہمارے ناموں پر ہاں کر دیں گے۔

    سارا علی خان اپنی روز مرہ کی روٹین کی اکثر پوسٹیں لگاتی رہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے ایک دن کی روٹین کو دکھایا اور اس وڈیو کا کیپش یہ دیا کہ مجھے تو یقین ہی نہیں آرہا کہ میں نے یہ سارا کام صرف بیس گھنٹوں میں نمٹا لیا ۔یاد رہے کہ سارا علی خان آخری بار آنند ایل رائے کی فلم اترنگی رے میں نظر آئیں تھیں اس میں ان کے ساتھ اکشے کمار بھی تھے، مزید وہ ہمیں لکشمن اتیکر کی فلم میں وکی کوشال کے ساتھ نظر آئیں گی۔

  • ہرتیک روشن کی سابقہ اہلیہ نے انکی گرل فریںڈ سے کیا کہہ دیا؟

    ہرتیک روشن کی سابقہ اہلیہ نے انکی گرل فریںڈ سے کیا کہہ دیا؟

    سوزین خان سے علیحدگی کے بعد ہرتیک روشن کا نام ایک دو ہیروئینز کے ساتھ جڑا لیکن وہ سب افواہیں ہی ثابت ہوئیں لیکن پچھلے کچھ عرصے سے ہرتیک روشن کا نام صبا آزاد کے ساتھ لیا جا رہا ہے.دونوں کے درمیان دوستی اور تعلق کافی عرصے سے چرچا میں ہے دونوں کئی بار مختلف مواقعوں پر ایک ساتھ دیکھے بھی گئے لیکن ان کی طرف کسی قسم کی کوئی تردید کا تصدیق نہیں ہوئی تھی. صبا آزاد اور ہرتیک روشن کے تعلق کے حوالے سے خبریں عروج پہ اس وقت پہنچیں جب دونوں نے ایک ساتھ کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب میں‌ شرکت کی. اس کے بعد سوزین خان، ارسلان گونی، ہرتیک روشن اور صبا آزاد سب کی ایک ساتھ تصویر نے دیکھنے والوں‌ کو حیرت میں ڈال دیا اور سب کے آپس میں رشتوں کو بھی واضح کر

    دیا. صبا آزاد جو کہ انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں روزانہ کی بنیاد پر اپنی تصاویر بھی پوسٹ کرتی رہتی ہیں، صبا نے انسٹاگرام پر ایک ایڈورٹائزمنٹ کی پوسٹ لگائی جس پر سوزین خان نے کمنٹ کیا اور لکھا کہ so preety saboo، یوں اپنی محبت اور خوشی کا اظہار کیا .سوزین خان کے اس کمنٹ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہرتیک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان اور گرل فرینڈ صبا آزاد کے درمیان ایک اچھی دوستی کا تعلق ہے. سوزین خان کے کمنٹ نے ہرتیک روشن اور سوزین کو پسند کرنے والوں‌ کو یقینا متاثر کیا.

  • شاہ رخ خان کے 30سال اور انکے قائم کردہ ریکارڈز

    شاہ رخ خان کے 30سال اور انکے قائم کردہ ریکارڈز

    بالی وڈ کا کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان کو فلم انڈسٹری میں تین دہائیاں ہو چکی ہیں ۔انہوں نے ٹی وی میں چھوٹے چھوٹے کرداروں سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی ٹی وی کے بعد انہوں نے فلموں کا رخ کیا، ان کی پہلی فلم تھی دل آشنا ہے لیکن دیوانہ پہلے ریلیز ہوئی اس میںان کے ساتھ دیویا بھارتی اور رشی کپور تھے فلم سپر ہٹ ہوئی ،اس کے بعد انہوں ڈر اور بازیگر جیسی فلموں میں کام کیا دونوں فلمیں سپر ہٹ ہوئیں اس کے بعد شاہ رخ خان نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ان دونوں فلموں نے کامیابیوں کے ریکارڈز قائم کئے، شاہ رخ راتوں رات سٹار بن گئے ۔شاہ رخ خان کا شمار ایسے ہیروز میں ہوتا ہے جن کی ہر فلم نے کسی نہ کسی حوالے سے ریکارڈ قائم کیا ۔شاہ رخ خان کے بہت سارے ڈائیلاگز بھی ہٹ ہوئے جیسا کہ کبھی کبھی جیتنے

    کے لئے کچھ ہارنا پڑتا ہے اور ہار کر جیتنے والے کو بازیگر کہتے ہیں۔رشتے صرف خون سے نہیں محبت سے بھی ہوتے ہیں۔دل تو ہر کسی کے پاس ہوتا ہے لیکن سب دل والے نہیں ہوتے ۔ہم ایک بار جیتے ہیں ایک بار مرتے ہیں ،شادی بھی ایک بار ہوتی ہے اور پیار بھی ایک بار ہوتا ہے،اگر یہ تجھے پیار کرتی ہے تو یہ پلٹ کر دیکھے گی ،پلٹ پلٹ ۔بڑے بڑے دیشوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیںہوتی رہتی ہیں۔کہتے ہیں اگر کسی چیز کو دل سے سوچو تو پوری کائنات اسے تم سے ملانے کی کوشش میں لگ جاتی ہے۔شاہ رخ کا سحر آج تک برقرار ہے اور ان کے چاہنے والے انہیں اتنی ہی محبت دیتے ہیں جتنی آج سے تین دہائیاں پہلے دیتے تھے۔

  • ہیرا پھیری تھری اوریجنل کاسٹ کے ساتھ بنائی جائیگی

    ہیرا پھیری تھری اوریجنل کاسٹ کے ساتھ بنائی جائیگی

    فلم ہیرا پھیری تھری بنے گی اس حوالے سے کافی عرصے سے خبریں گردش کررہی ہیں لیکن اب ان خبروں کی تصدیق پرڈیوسر فیروز نڈیاڈ والا نے کر دی ہے.اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں ساجد نے کہا ہے کہ ہیرا پھیری تھری کی تیاری پر کام ہو رہا ہے اور یہ فلم اوریجنل کاسٹ کے ساتھ ہی بنائی جائیگی. انہوں‌نے انٹرویو میں‌ یہ بھی بتایا فلم کی کہانی پر کام ہو رہا ہے لیکن کاسٹ فائنل ہے سنیل شیٹی ،اکشے کمار اور پاریش راول اہم کرداروں میں‌نظر آئیں گے. ساجد نڈیاڈ والا نے کہاکہ پہلی فلم میں‌جس طرح‌کے کردار تھے ان کرداروں سے بہت مختلف کچھ نہیں‌ بنایا جائیگا. ہم جانتے ہیں کہ ہماری پہلی فلمیں‌ ہٹ ہو چکی ہیں اس لئے ہمیں‌ پہلے سے زیادہ محتاط ہونا پڑے گا.ساجد نڈیاڈ والا نے یہ بھی کہا کہ

    اس فلم کا سیکول بنانے کے لئے ڈائریکٹر کا انتخاب کر لیا گیا ہے بہت جلد ہم اعلان بھی کریں گے.فی الحال ہم فلم کی سٹوری ،کرادوں اور دیگر چیزوں‌پر کام کررہے ہیں. یاد رہے کہ ہیرا پھیری سال دو ہزار میں ریلیز ہوئی تھی اور پھر ہیرا پھیری سال دو ہزار پانچ میں ریلیز ہوئی تھی دونوں فلموں‌ نے باکس آفس پر زبردست بزنس کیا تھا اور دونوں فلمیں آج تک دیکھی جاتی ہیں ان فلموں‌ میں ہلکی پھلکی کامیڈی اور مزاحیہ ڈائیلاگز نے شائقین کو ہنسایا یہی وجہ ہے کہ شائقین ہیرا پھیری کے سیکول کے منتظر ہیں.

  • سدھو کا لکھا اور گایا ہوا آخری گیت ریلیز

    سدھو کا لکھا اور گایا ہوا آخری گیت ریلیز

    پنجابی گلوکار سدھو موسے والا جن کے گیتوں کے دیوانے دنیا بھر میں جہاں جہاں پنجابی بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں پائے جاتے ہیں ۔سدھو کی زندگی میں بھی ان کا کوئی گیت ریلیز ہوتا تھا تو سپر ہٹ ہوتا تھا اور وہ گانا باقاعدہ وائرل ہوجاتا تھا ان کے ہلاکت کے بعد بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے ان کا لکھا اور گایا ہوا آخری گیت ریلیز کر دیا گیا ہے۔یہ گانا سدھو موسے والا کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایس وائی ایل کے نام سے ریلیز کیا گیا ہے ۔

    گانا ریلیز ہوتے ہی اس کی ہر طرف دھوم مچی گئی ہے۔ان کا آخری گیت سن کر ان کے مداح خاصے جذباتی بھی ہوگئے۔ان کے گانے کی ریلیز کے بعد اس پر ان کے مداحوں کے جذباتی کمنٹس آتے رہے۔ کچھ مداح ان کا گانا سن کر اداس ہوئے تو کسی نے کہا کہ سدھو موسے والا جیسا گلوکار دوبارہ نہیں پیدا ہو گا،یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو گزشتہ ماہ گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا پولیس تحقیقات کررہی ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اعتراف کر لیا ہے کہ وہ سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ تھا اور گزشتہ برس اگست سے اس کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ
    فتح آباد پیٹرول پمپ سے حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے، ہم نے ملزم پریاورت عرف فوجی کی شناخت کی ہے، ہم نے اب تک 13 لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور پوری سازش کا پردہ فاش کر دیا ہے۔

  • نو اینٹری میں 10ہیروئینز،سلمان کی ممبئی واپسی پر شوٹنگ کا آغاز

    نو اینٹری میں 10ہیروئینز،سلمان کی ممبئی واپسی پر شوٹنگ کا آغاز

    فلم نو اینٹری آج سے ستراں برس پہلے جب سینیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی تو دھوم مچ گئی تھی،انیل کپور ،سلمان خان اور فردین خان کی جوڑی نے خوب کیا فلمی شائقین کو محظوظ۔انیس بزمی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کا سیکول اب بننے کو تیا ر ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ انیس بزمی سلمان خان کی ممبئی واپسی کے منتظر ہیں ان کی واپسی پر فلم کی شوٹنگ کاآغاز کر دیا جائیگا اس سلسلے میں سلمان خان نے بھی یقین دہانی کروا دی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ اس فلم میں دو یا تین نہیں بلکہ دس ہیروئینز ہوں گی ۔ڈائریکٹر انیس بزمی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں دس ہیروئینز کو چانس دینے جا رہا ہوں نو اینٹری میں ایشا دیول ،لارا دتہ اور لینا جیٹلی اور بی پاشا باسو نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔

    سیکول میں یہ پہلے والی ہیروئینز تو نہیں ہوں گی لیکن انیل کپور ،فردین خان اور سلمان خان دکھائی دیں گے ۔ نو اینٹری کا میوزک بھی بہت زیادہ ہٹ تھا اب دیکھنا یہ ہے کہ سیکول کا میوزک کیسا ہو گا اور اس میں کون کون کسی ہیروئینز کو موقع دجائے گا۔ نو اینٹری کے سیکول کو دیکھنے کےلئے شائقین ابھی سے پرجوش ہیں.فلم کی تیاریاں کی جا رہی ہیں میل کاسٹنگ تو مکمل ہے لیکن فی میل کاسٹنگ ابھی کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے مختلف ہیروئینز کا نام زیر غور ہے.

  • مہوش حیات کی مس ماورل میں جھلک پرستاروں کو بھا گئی

    مہوش حیات کی مس ماورل میں جھلک پرستاروں کو بھا گئی

    مس مارول سے ہالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آتے ہی ان کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔مہوش حیات اس سیریز کی تیسری قسط کے دوران فلیش بیک میں کمالہ خان کی دادی کی جوانی کا کردار ادا کرتی نظر آ رہی ہیں جس میں ان کا نام عائشہ ہے جبکہ حال میں یہ کردارثمینہ احمد نبھارہی ہیں۔سیریز میں پاکستانی کینیڈین ایمان ویلانی پہلی پاکستانی اور مسلم سپر ہیرو کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ یہ سیریز نامور ہدایت کار شرمین عبید چنائے، العربی، بلال فلاح اوربھارتی نژاد امریکی خاتون میرامینن کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے۔مس مارول‘ کا پریمیئر تین جون کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوا، س میں مہوش حیات اور سینیئر اداکارہ ثمینہ احمد کی شرکت نے مداحوں کو حیرانگی میں مبتلا کردیاتھا سب حیران تھے کہ آخر یہ اس پریمئیر میں کیوں گئی ہیں ،ان دونوں نے اس سے قبل اپنے کسی بھی انٹرویو میں مس ماورل کے حوالے سے گفتگو نہیں کی تھی نہ کوئی اشارہ دیا تھا۔