Baaghi TV

Category: شوبز

  • ایک آواز پہ ساتھ دینے والا عامر لیاقت چلا گیا: دعا ملک

    ایک آواز پہ ساتھ دینے والا عامر لیاقت چلا گیا: دعا ملک

    اداکارہ عمائمہ ملک اور فیروز خان کی بہن دعا ملک نے عامر لیاقت حسین کی موت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا آنکھ میرا دل سب رو رہے ہیں میرے پیارے بھائی آپ کتنے گھر چلا رہے تھے کتنی ٹانگیں اور ہاتھ جڑوا چکے تھے یہ تو کوئی نہیں جانتا۔ ایک آواز پر حاضر ہونے والا عامر بھائی مشکل میں ساتھ دینے والا ان میں نہیں رہا۔ خدا کے لئے سوشل وار بند کی جائے سوشل میڈیا پر لوگوں کی بھینٹ چڑھانا بند کیا جائے اور پیار بانٹیں اسی میں زندگی ہے۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا شمار ان میں ہوتا ہے جنہوں شوز کی میزبانی کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا اور ان کی دیکھ کر کئی ستارے میزبانی کے میدان میں آئے۔ ابھی کل ہی ادکار فہد مصطفی نے کہا کہ ہے انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دیکھ کر ان کی میزبانی کے انداز کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھا۔ میں ان کی موت سے بہت رنجیدہ ہوں۔عامر لیاقت حسین کے ساتھ کام کرنے والے تمام فنکار سوگ کی سی کیفیت میں ہیں. ہر کوئی اس تکلیف میں زیادہ دکھائی دے رہا ہے کہ ان کی زندگی میں کیوں ان کے برے وقت میں ان کے ساتھ کھڑے نہیں‌ ہوئے.

  • فیصل قریشی ،ساحر لودھی اور وسیم بادامی پھوٹ پھوٹ کر روئے لیکن کیوں؟

    فیصل قریشی ،ساحر لودھی اور وسیم بادامی پھوٹ پھوٹ کر روئے لیکن کیوں؟

    ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اچانک موت نے سب کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ہر آنکھ اشکبار ہے خصوصی طورپر ان کے دوست۔ جن میں وسیم بادامی ،فیصل قریشی اور ساحر لودھی کا نام قابل ذکر ہے یہ تینوں عامر لیاقت کے جنازے پر پھوٹ پھوٹ کر روئے ایسے روئے کہ جیسے کوئی چھوٹا بچہ کوئی چیز کھو جانے پر روتا ہے۔ فیصل قریشی نے کہا کہ یہ دنیا صرف سوشل میڈیا تک رہ گئی ہے کوئی مرے یا جیے بس سٹیٹس لگا دو، شرکت نہ بھی ہو بس کچھ لکھ دو تاکہ ہر جگہ چھپ جائے۔کل افسوس ہوا یہ دیکھ کر کہ جن کے لئے عامر لیاقت نے بہت کچھ کیا وہ ان کے جنازے میں نہیں آئے۔

    خیر جو شہرمیں نہیں تھے وہ سمجھ آتا ہے لیکن یہاں ہوتے ہوئے بھی نہ آئے بے حسی ہے۔وسیم بادامی نے کہا کہ آخری دنوں میں وہ بہت دل شکستہ تھے ہم نے کوشش کی کہ ان کو دوبارہ زندگی کی طرف لائیں میں نے دو بار فون ملا یا کوشش کی کہ بات ہو سکے لیکن انہوں نے بس اتنا کہا کہ یار میرے ساتھ اچھا نہیں ہوا میں نے کوشش کی کہ ملاقات ہوجائے لیکن نہیں ہو سکی میری دعا ہے کہ جو بھی ان کے ساتھ ہوا اور جو دکھ انہوں نے دیکھے ان کا آخرت میں مداوا ہو۔

  • اشنا شاہ ہیں شرمندہ لیکن کس بات پہ؟

    اشنا شاہ ہیں شرمندہ لیکن کس بات پہ؟

    عامر لیاقت حسین کی موت کے بعد بہت سارے لوگ خصوصی طور پر شوبز انڈسٹری کے لوگ کافی پریشان اور افسردہ ہیں۔ہر کوئی ان کی اچانک موت اور موت سے قبل ان کے ساتھ جو ہوا اس پہ بہت ہی دکھی ہے۔ اداکارہ اشنا شاہ بھی ان میں سے ایک ہیں انہوں نے عامر لیاقت حسین کی موت کے بعد کہا ہے کہ مجھے بہت دکھ ہے عامر لیاقت کی موت کا سن کر۔ میں خود سے شرمندہ ہوں بلکہ ہم سب خود سے شرمندہ ہیں اور یہ شرمندگی ہمیں سال ہا سال ستائے گی۔ جب ان کے ساتھ غلط ہو رہا تھا تو مجھے انکے حق میں بولنا چاہیے تھا۔ جنہوں نے بھی ان کی وڈیوز شئیر کیں ان کا مذاق بنایا ان سب کے ہاتھ پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا خون ہے، وہ ذلت کی ہر حد کو محسوس کرتے ہوئے اس جہان فانی سے کوچ کئے ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اپنے آخری دنوں میں کسی سے نہیں مل رہے تھے نہ بات کررہے تھے وہ بہت پریشان تھے اور اسی پریشانی اور ڈپریشن کی حالت میں وہ دنیا سے رخصت ہو گئے۔،عامر لیاقت حسین کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ان کی کچھ پرائیویٹ وڈیوز ریلیز کیں جن کے بعد وہ کافی ٹوٹ گئے تھے کیونکہ ان کو ہر طرف سے تنقید کا سامنا تھا اسی لئے انہوں نے خود کمرے کی حد تک محدود کر لیا تھا .

  • فلم لندن نہیں جائونگا کا ٹریلر لانچ

    فلم لندن نہیں جائونگا کا ٹریلر لانچ

    عید الاضحی پر ریلیز کی جانے والی فلم ’’لندن نہیں جائونگا‘‘ کا ٹریلر آج کراچی میں لانچ کر دیا گیا ہے۔تقریب میں ہمایوں سعید ،ندیم بیگ ،علی رحمان خان ، واسع چوہدری ،ثنا شاہنواز، گوہر رشید ،مہوش حیات و دیگر نے شرکت کی۔ ہمایوں سعید،واسع چوہدری ، گوہر رشید دھوتی پہنے ہوئے تھے۔فلم کی پوری کاسٹ کا کہنا تھا کہ فلم دیکھ کر آپ سب بہت محظوظ ہوں گے اور امید ہے کہ پچھلی فلموں کی طرح اس فلم کو بھی پسند کریں گے۔ لندن نہیں جائونگا کے ٹریلر لانچ میں ہمایوں سعید اور ندیم بیگ نے سرمد سلطان کھوسٹ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’’ کملی‘‘ کی تعریف کی اور تالیاں بھی بجائیں۔

    یاد رہے کہ لندن نہیں جائونگا کی ہدایتکاری ندیم بیگ نے کی ہے لکھی خلیل الرحمان قمر نے ہے۔ دو روز قبل ہمایوں سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے فلم کا پوسٹرجاری کیا تھا۔ ٹریلر لانچ ہو چکا ہے اور شائقین فلم دیکھنے کےلئے کافی پرجوش بھی ہیں۔ فلم میں ہمایوں سعید ایک پنجابی کے کردار میں جبکہ کامیڈین سہیل احمد اہم کردار میں نظر آرہے ہیں۔ سہیل احمد اور ہمایوں سعید کی جوڑی کو فلم پنجاب نہیں جائوں گا میں بھی کافی سراہا گیا تھا۔

  • اداکارہ مشی خان نے عامر لیاقت سے معافی مانگ لی

    اداکارہ مشی خان نے عامر لیاقت سے معافی مانگ لی

    اداکارہ مشی خان جو پچھلے ایک عرصے سے سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور ہر کسی پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں۔پچھلے دنوں انہوں نے ماڈل و اداکارہ عفت عمر،مریم نواز اور ڈاکٹر عامر لیاقت پر جم کر تنقید کی۔انہوں نے عامر لیاقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ جتنی مرضی شادیاں کریں تصاویر اور وڈیوز بنائیں لیکن ہمیں بورنہ کریں ۔ مشی خان نے یہاں تک کہا کہ عامر لیاقت آپ تو ملک چھوڑ کر جانے والے تھے کس نے روکا ابھی تک کیوں نہیں گئے؟ آپ نے تو روتے ہوئے وڈیو بنائیں تھیں اور کہہ رہے تھے کہ میں ملک چھوڑ کر جا رہا ہوں اب گئے کیوں نہیں ۔
    مشی خان نے اس قسم کی تنقید کے نشتر عامر لیاقت پر برسائے، لیکن اب وہ اپنی اس تنقید پر خاصی شرمندہ ہیں انہوں نے ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ ان کی ذاتی زندگی پر مجھے تنقید کرنے کا حق نہیں تھا۔اس وڈیو سے پتہ لگ رہا ہے کہ مشی خان واقعتا عامر لیاقت کے بارے میں کہے ہوئے اپنے الفاظ پر کافی شرمندہ ہیں۔

    یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین دو روز قبل کراچی میں اپنے گھر کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے انہیں فورا ہستپال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی تھی۔ ان کے انتقال کی خبر سن کے ان کے چاہنے والے کافی افسردہ ہیں.

  • میرے بلڈ کینسر کی خبر میری حاملہ بیوی کو ٹی وی سے پتہ لگی: انوراگ باسو

    میرے بلڈ کینسر کی خبر میری حاملہ بیوی کو ٹی وی سے پتہ لگی: انوراگ باسو

    بالی وڈی کے مشہور اور کامیاب ڈائریکٹر انوراگ باسو نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں نے اُس وقت کو یاد کیا جب انہیں بلڈ کینسر ہو گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے بلڈ کینسر کی تشخٰیص دو ہزار چار میں ہوئی تھی اور اس وقت میری اہلیہ سات ماہ کی حاملہ تھی اس کو میں نے نہیں بتایا تھا کہ وہ پریشان ہو گی لیکن اسکو ایک ٹی وی چینلز سے پتہ لگ گیا تھا۔انوراگ باسو نے مزید کہا کہ انڈسٹری کے لوگوں نے میری بہت مدد کی، اداکار سنیل دت نے ان کی اتنی مدد کی کہ ہسپتال میں علاج کے لئے فورا بستر اور کمرہ میسر آگیا ۔انوراگ باسو نے کہا کہ علاج بہت مہنگا تھا لہذا پیسے ختم ہوگئے تھے ابھی میری کیمو تھراپی چل رہی تھی کہ میں نے فلم گینسٹر کی شوٹنگ کی تاکہ کچھ پیسے مل سکیں۔

    انوراگ باسو نے فلم انڈسٹری کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عمران ہاشمی ،انوپم کھیر اور مہیش بھٹ اکثر مجھے ملنے آیا کرتے تھے میرے ساتھیوں نے میرے علاج کے لئے عطیات بھی مانگے۔انوراگ باسو نے مزید کہا کہ کیمو تھیراپی چل رہی تھی اس دوران کام کرنا آسان نہیں تھا اور میرے والد میری حالت دیکھ کر دل چھوڑ بیٹھے تھے لیکن فلم انڈسٹری کے لوگوں نے مجھے ہر طرح سے سپورٹ کیا مجھ سے ملنے آتے تو میرا حوصلہ بلند ہوجاتا.
    یاد رہے کہ انوراگ باسو بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر ہیں ان کے کریڈت پر بہت ساری ہٹ فلمیں ہیں.

  • شاہ رخ کو کورونا ہوا تھا یا نہیں؟

    شاہ رخ کو کورونا ہوا تھا یا نہیں؟

    بالی وڈ کنگ جنہوں نے بھرپور تیاری کے ساتھ کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی، اس تقریب کے بعد کورونا میں مبتلا ہو گئے ابھی ان کے کورونا کی خبریں چل رہیں تھیں کہ شاہ رخ خان کی اداکارہ نیانتھرا اور ڈائریکٹر ونگیش کی شادی میں شرکت کی خبر سامنے آگئی۔ شاہ رخ خان کی اس تقریب میں شرکت کی تصاویر خوب وائرل ہوئیں کچھ لوگ شاہ رخ خان کو دیکھ کر خوش ہوئے اور کچھ نے ان کے کورونا میں مبتلا ہونے کے مرض پر سوال اٹھا دیا۔ سوشل میڈیا پر نہ رکنے والی تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا کسی نے شاہ رخ خان کی تصویر کے نیچے

    لکھا کہ آپ کو کورونا ہوا تھا بھی یا نہیں اور کسی نے لکھا کہ آپ کو اگر کورونا ہوا تھا تو آپ اتنی جلدی کیسے صحتیاب ہو گئے کسی نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ کیا کورونا میں ہی اٹھ کر آگئےہیں ۔کسی نے تو یہاں تک مذاق کیا کہ کورونا ہوا تھا یا تیزابیت ایک صارف نے تو کہا کہ لگتا ہے شاہ رخ خان کو کورونا نہیں صرف زکام ہوا تھا۔
    یاد رہے کہ کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب میں‌بہت سارے بالی وڈ سٹارز کو کورونا ہوا اور اسی وجہ سے وہ دبئی میں منعقد ہونے والے آئیفا ایوارڈ میں بھی شرکت نہ کرسکے.

  • انسٹاگرام پر سدھو موسے والا کے فالورز کی تعداد دس ملین تک پہنچ گئی

    انسٹاگرام پر سدھو موسے والا کے فالورز کی تعداد دس ملین تک پہنچ گئی

    پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہےان کی موت کے بعد اس تعداد میں تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ان کے قتل سے لیکر اب تک ان کے فالورز کی تعداد دس ملین تک جا پہنچی ہے۔
    رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا نے انسٹاگرام پر اپنی زندگی میں دو سو اکتیس پوسٹیں کیں ان کی موت کے بعد اب تک اس اکائونٹ سے چار مزید پوسٹیں کی جا چکی ہیں کہا جا رہا ہے کہ ان کا انسٹاگرام اکائونٹ ان کی فیملی چلا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو گولیاں مار کر ہلاکر کر دیا گیا تھا ان کی موت کے بعد پولیس تحقیقات کررہی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ تحقیقات کا دائرہ وسیع کررہی ہے سی سی فوٹیج کی مدد سے مشکوک لوگوں کی شناخت بھی ہوئی ہے۔مرنے سے قبل جس جگہ ان کی گاڑی رکی وہاں سدھو موسے والا اپنے پرستاروں کے ساتھ سلیفیاں لیتے دکھائی دے رہے ہیں ان میں کچھ مشکوک لوگ بھی دیکھے گئے ہیں جو سدھو موسے والا کی وہاں سے روانگی کے بعد کسی کو اطلاع دے رہے تھے۔ سدھو موسے والا ہر دلعزیز گلوکار تھے ان کی موت کے بعد اب تک ہر آنکھ اشکبار ہے۔

  • حسین ہیرو سنتوش کمار کی چالیسیویں برسی

    حسین ہیرو سنتوش کمار کی چالیسیویں برسی

    سنتوش کمار جن کا اصل نام موسی رضا تھا وہ اپنی ساتھی اداکارہ صبیحہ خانم کی زلفوں کے اسیر ہوئے اورانیس سو اٹھاون میں صبیحہ سے شادی کر لی۔ سنتوش کمار کی صبیحہ سے دوسری شادی تھی اور کہا جاتا ہے کہ سنتوش کمار کے پہلے سے شادی شدہ ہونے پہ صبیحہ کے والد کو بہت اعتراض تھا، لیکن صبیحہ خانم کہتی تھیں کہ سنتوش کمار کے ساتھ شادی کرنا ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ تھا۔ سنتوش کمار نےاپنا فلمی کیرئیر بھارتی فلم سے شروع کیا انہوں نے دو بھارتی فلموں میں کام کرنے کے بعد پاکستان میں پہلی فلم ’’بیلی‘‘ کی جو کہ انیس سو انچاس میں ریلیز ہوئی۔اس کے بعد ان کی فلم دو آنسو ریلیز ہوئی یہ پاکستان کی پہلی اردو سلور جوبلی فلم تھی جسے انور کمال پاشا نے بنایا تھا اسی فلم کا ری میک بعد میں دلاں دے سودے اور انجمن کے نام سے بنا۔
    سنتوش کمار نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔ فلم شہری بابو میں انہوں نے سورن لتا کے ساتھ کام کیا ،پھر فلم پتن میں کام کیا یہ ایسی فلم تھی جو پنجابی سینما کے ماتھے کا جھومر ہے۔ پتن ،حمیدہ ،انتظار، قسمت اور سرفروش سنتوش کمار کے کیرئیر کی یادگار ترین فلمیں ہیں ۔ سنتوش کمار فلموں کے معاملے میں بہت زیادہ چُوزی تھے ان کے دل کو کوئی کہانی لگتی تو وہ کرتے ورنہ منع کر دیتے تھے یہی وجہ ہے کہ ان کی فلموں کی تعداد کافی کم ہے انہوں نے اتنے لمبے کیرئیر میں صرف بانوے ترانوے فلموں میں کام کیا ۔
    سنتوش کمار کی فلم موسیقار نے اُن وقتوں میں دھوم مچا دی تھی یہ کسی بھی موسیقار کی زندگی پر بننے والی پہلی فلم تھی۔
    عشق لیلی، وعدہ ،سات لاکھ ، نائلہ ، کنیز، گھونگھٹ، رشتہ، دامن، سیما، سفید خون، بیس دن، آزاد، چنگاری، حویلی اور فیشن نے سنتوش کمار کے عروج کو مزید تقویت دی۔ فلم ہمراہی گولڈن جوبلی تھی۔

    ستر کی دہائی میں سنتوش نے معاون اداکار کے طور پر کام کرنا شروع کر دیا ان کی بطور ہیرو آخری فلم انیس سو تہتر میں شرابی کے نام سے ریلیز ہوئی۔
    سنتوش بلا کے ذہین تھے انہوں نے طارق عزیز کے شو نیلام گھر سے کار بھی جیتی۔ انہوں نے انٹرنیشنل کمپنی میں بطور سیلز مین کام بھی کام کیا ۔انہیں پہلا نگار ایوارڈ بھی ملا۔ان کی آخری فلم دیوانے دو ان کی وفات کے تین سال کے بعد ریلیز ہوئی۔ سنتوش کمار گیاراں جون انیس سو بیاسی کو خالق حقیقی سے جا ملے۔

  • پاپ اسٹار جسٹن بیبرخطرناک اعصابی بیماری کا شکار ہو گئے،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    پاپ اسٹار جسٹن بیبرخطرناک اعصابی بیماری کا شکار ہو گئے،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    نیویارک: پاپ اسٹار جسٹن بیبر اعصابی بیماری ریمسے ہنٹس کا شکار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : ہالی ووڈ گلوکار جسٹن بیبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیماری کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا اور بتایا کہ بیماری کی وجہ سے انہوں نے تمام کانسرٹس منسوخ کر دیئے ہیں انہوں نے مداحوں سے جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی-

    واضح رہے کہ یہ بیماری چکن پاکس پھیلانے والے وائرس سے ہوتی ہے چکن پاکس پھیلانے والا وائرس کئی سال بعد جسم میں دوبارہ فعال ہو سکتا ہے اور اعصابی نظام پرحملہ کرتا ہے لقوے سےملتی جلتی اس بیماری میں نصف چہرہ فالج زدہ ہو جاتا ہےچہرے کے نصف حصے پر آنکھ جھپکنا، مسکرانا یا چہرے کی تاثرات دینا ممکن نہیں رہتا ریمسے ہنٹس ناقابل علاج مرض ہےاوراس سے ہونےوالے اعصابی نقصان سے مکمل طور پر بحال ہونا ممکن نہیں۔

    رمسے ہنٹ سنڈروم (RHS) ایک نایاب اعصابی عارضہ ہے جس کی خصوصیات چہرے کے اعصاب کے فالج (چہرے کا فالج) اور کان یا منہ کو متاثر کرنے والے خارش سے ہوتی ہے۔ جیسے کانوں میں گھنٹی بجنا (ٹنائٹس) اور سماعت کا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ رامسے ہنٹ سنڈروم ویریلا زوسٹر وائرس (VZV) کی وجہ سے ہوتا ہے، وہی وائرس جو بچوں میں چکن پاکس اور بڑوں میں شنگلز (ہرپس زوسٹر) کا سبب بنتا ہے۔ رامسے ہنٹ سنڈروم کے معاملات میں، پہلے سے غیر فعال (غیر فعال) ویریلا زوسٹر وائرس دوبارہ متحرک ہو جاتا ہے اور چہرے کے اعصاب کو متاثر کرنے کے لیے پھیل جاتا ہے۔

    طبی لٹریچر میں اس خرابی کو ظاہر کرنے کے لیے کئی مختلف نام استعمال کیے گئے ہیں جو اکثر الجھن کا باعث بنتے ہیں۔ اس عارضے کا نام جیمز رمسے ہنٹ کے نام پر رکھا گیا ہےایک معالج جس نے پہلی بار 1907 میں اس عارضے کو بیان کیا۔ Ramsay-Hunt syndrome اب اس رپورٹ میں بیان کردہ خرابی کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس عارضے کو بعض اوقات کان کے خارش کی وجہ سے ہرپس زوسٹر اوٹکس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے تاہم، کچھ معالج ہرپس زوسٹک اوٹکس کا استعمال صرف کان کے خارش کے لیے کرتے ہیں اور رمسے ہنٹ سنڈروم کو کان کے خارش اور چہرے کے فالج کے امتزاج کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    علامات
    رامسے ہنٹ سنڈروم کی علامات مختلف ہوتی ہیں۔ متاثرہ افراد عام طور پر چہرے کے اعصاب کے فالج (فالج) اور کان کو متاثر کرنے والے خارش کا تجربہ کرتے ہیں۔ یہ دونوں علامات ہمیشہ ایک ساتھ نہیں ہوتیں۔ زیادہ تر معاملات میں، چہرے کا صرف ایک رخ متاثر ہوتا ہے-

    اعصابی فالج سے متاثرہ چہرے کے پٹھے کمزور ہو سکتے ہیں یا سخت محسوس ہو سکتے ہیں اوراس کے نتیجے میں متاثرہ افراد مسکرا نے، پیشانی پر شکنیں پڑنے یا متاثرہ طرف سے آنکھ بند کرنے سے معذور ہو سکتے ہیں۔ کچھ معاملات میں، تقریر دھندلا ہو سکتی ہے.

    رمسے ہنٹ سنڈروم کے زیادہ تر معاملات میں سرخی مائل (اریتھیمیٹس)، تکلیف دہ، چھالے (ویسیکولر) دانے ہوتے ہیں جو کان کے بیرونی حصے (پننا) اور اکثر بیرونی کان کی نالی کو متاثر کرتے ہیں۔ بعض صورتوں میں، دردناک چھالوں سمیت ددورا منہ، نرم تالو، اور گلے کے اوپری حصے کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ رامسے ہنٹ سنڈروم والے کچھ افراد کو ٹیسٹنگ (مثلاً خون کے ٹیسٹ) کے ذریعے ویریلا زوسٹر وائرس کے ثبوت کے ساتھ چہرے کا فالج ہو سکتا ہے،ان معاملات کو زوسٹر سائن ہرپیٹ کہا جا سکتا ہے۔

    کان کو متاثر کرنے والی اضافی علامات میں کان میں گھنٹی بجنا (ٹنائٹس) اور کان میں درد (اوٹلجیا) شامل ہیں۔ بعض صورتوں میں، کان میں درد شدید ہو سکتا ہے درد گردن کو متاثر کرنے کے لیے پھیل سکتا ہے۔ کچھ متاثرہ افراد میں حسی قوت سماعت کی کمی پیدا ہوتی ہے، ایسی حالت جس میں اندرونی کان یا سمعی اعصاب کی خرابی کی وجہ سے صوتی کمپن دماغ میں صحیح طریقے سے منتقل نہیں ہوتی، جس کے نتیجے میں سماعت ختم ہوتی ہے۔ سماعت کا نقصان عام طور پر عارضی ہوتا ہے، تاہم، شاذ و نادر صورتوں میں یہ مستقل ہو سکتا ہے۔

    بعض صورتوں میں، متاثرہ افراد ہائپراکوسس کا تجربہ کر سکتے ہیں، ایسی حالت جس میں آوازیں معمول سے زیادہ (اکثر ڈرامائی طور پر) آتی ہیں۔ یہ متاثرہ افراد کے لیے زبردست تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔

    اضافی علامات جو موجود ہو سکتی ہیں ان میں متلی، الٹی، اور یہ احساس شامل ہے کہ کسی کے گرد گھوم رہا ہے (سر چکرانا)۔ شاذ و نادر صورتوں میں، ذائقہ کا نقصان، خشک منہ، اور خشک آنکھیں بھی ہوسکتی ہیں.

    اسباب
    رامسے ہنٹ سنڈروم ویریلا زوسٹر وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے، جو وہی وائرس ہے جو چکن پاکس اور شنگلز کا سبب بنتا ہے۔ یہ وائرس ایسے شخص میں کئی دہائیوں تک غیر فعال رہ سکتا ہے جسے بچپن میں چکن پاکس ہوا ہو۔ ویریلا زوسٹر وائرس کے دوبارہ فعال ہونے کے نتیجے میں شنگلز ہوتے ہیں اور بعض صورتوں میں یہ رامسے ہنٹ سنڈروم میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ رامسے ہنٹ سنڈروم میں وائرس کے دوبارہ متحرک ہونے اور چہرے کے اعصاب کو متاثر کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہے۔

    تشخیص
    رمسے ہنٹ سنڈروم کی تشخیص مکمل طبی تشخیص، مریض کی تفصیلی تاریخ اور خصوصیت کی علامات کی شناخت (یعنی چہرے کا فالج اور خارش) پر مبنی ہے۔ وائرل اسٹڈیز تھوک، آنسو اور خون میں ویریلا زوسٹر وائرس کا پتہ لگاسکتے ہیں لیکن رامسے ہنٹ سنڈروم کی تشخیص کے لیے ضروری نہیں ہیں۔

    رمسے ہنٹ سنڈروم کی تشخیص مشکل ہو سکتی ہے کیونکہ اس عارضے کی مخصوص علامات (اوٹلجیا، چہرے کا فالج اور مخصوص دانے) ہمیشہ ایک ہی وقت میں پیدا نہیں ہوتے-