Baaghi TV

Category: شوبز

  • پاکستان میں فلم اور ڈراما انڈسٹری کے فروغ کے لیےبجٹ میں بڑی رقم مختص

    پاکستان میں فلم اور ڈراما انڈسٹری کے فروغ کے لیےبجٹ میں بڑی رقم مختص

    اسلام آباد:پاکستان میں فلم اور ڈراما انڈسٹری کے فروغ کے لیےبجٹ میں بڑی رقم مختص،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے سال 2022 اور 2023 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے ’بائنڈنگ فلم فنڈ‘ اور ’نیشنل فلم انسٹی ٹیوٹ‘ کے قیام کا اعلان کردیا۔

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ پیش کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کے لیے مراعات کا اعلان کیا اور بتایا کہ حکومت فنکاروں کے لیے ’میڈیکل انشورنس پالیسی‘ کو متعارف کرانے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سالانہ ایک ارب روپے فنڈ کے ساتھ ’بائنڈنگ فلم فنڈ‘ کے قیام عمل میں لایا جائے گا جب کہ ایک ارب روپے کی لاگت سے ’نیشنل فلم انسٹی ٹیوٹ، نیشنل فلم اسٹوڈیو اور پوسٹ پروڈکشن فیسلٹی سینٹر‘ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

    وفاقی بجٹ پیش،تنخواہوں میں اضافہ،لگثرری گاڑیوں پر ٹیکس

    انہوں نے پروڈیوسرز اور سینما مالکان کو ٹیکس چھوٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سینما ہالز، فلم میوزیم اور پروڈکشن ہاؤسز بنانے والے افراد کو بھی پانچ سال کی انکم ٹیکس چھوٹ دی جا رہی ہے۔متفاح اسماعیل نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ غیر ملکی فلم سازوں کو مشترکہ منصوبوں کے تحت پاکستان میں 70 فیصد شوٹنگ کا پابند کیا جائے گا، تاکہ ملکی سیاحت و صنعت کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے ڈسٹری بیوٹرز اور پروڈیوسرز پر عائد 8 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کو بھی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فلم و ڈراما کی پروڈکشن کے آلات کی خریداری پر بھی پانچ سال تک کی کسٹم ڈیوٹی کی معافی کا اعلان کیا۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کسٹم ایکٹ 1969 اور فنانس بل 2018 میں ترمیم کرتے ہوئے فلم و ڈراما پروڈکشن کے آلات منگوانے پر سیلز ٹیکس صفر کرکے انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔

    مفتاح اسمٰعیل خوش نصیب وزیرخزانہ:پہلی باربجٹ پیش کرنے کا عمل پرسکون رہا

    حکومت کی جانب سے بجٹ میں فلم و ڈراما انڈسٹری کے لیے مراعات کے اعلان سے چند دن قبل پاکستان ٹیلی وژن میں فلم ڈویژن کا افتتاح بھی کیا گیا تھا جب کہ ’پاک فلکس‘ نامی اسٹریمنگ ویب سائٹ بنانے کا اعلان بھی کیا گیا تھا، جہاں پر پی ٹی وی کے مواد کو آن لائن دکھایا جائے گا۔

  • صحیفہ جبار نے کردی سوشل میڈیا صارفین کو نصیحت

    صحیفہ جبار نے کردی سوشل میڈیا صارفین کو نصیحت

    اداکارہ صحیفہ جبار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ آج کل ہر کوئی سوشل میڈیا پر کھلے ہاتھ سے لکھتا ہے یہ بھی نہیں سوچتا کہ جو لکھ رہا ہوں وہ کل کو کسی کی تباہی کا باعث بن سکتا ہے ۔ہر کوئی ہر کسی کی ذاتی زندگی کیا ہر ایشو پر اپنے ٹویٹس اور پوسٹوں کے زریعے تبصرہ کررہا ہوتا ہے یہ چیز مجھے اچھی نہیں لگتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کس نے حق دیا ہے کہ ہم کسی کا مذاق بنائیں ،کسی پر الزام لگائیں کسی کو نیچا دکھائیں یا کسی کی ذاتی زندگی کو پبلک کر دیں ۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ آج اگر ہم کسی کو گندا کررہے ہیں کل کو یہ وقت ہم پہ بھی آسکتاہے کل کو ہم پہ بھی تنقید ہو سکتی ہے۔برا وقت کسی پہ بھی اور کبھی بھی آسکتا ہے ۔صحیفہ نے مزید کہا کہ بہت سارے لوگوں نے سوشل میڈیا صارفین سے پیسے ہتھیانے کے لئے جعلی اکاﺅنٹس بنا رکھے ہیں لہذا لوگ بےوقوف نہ بنیں۔

    یاد رہے کہ جب سے سوشل میڈیا نے زور پکڑا ہے اب کوئی معمولی معاملہ بھی ایسی ہوا پکڑتا ہے کہ بات کا بتنگڑ بن جاتا ہے فریقین کو صفائیاں دینی پڑتی ہیں اور کئی لوگ تو اس سارے سلسلے سے اتنے ڈپریس ہوجاتے ہیں کہ انہیں اپنا ہی خیال نہیں رہتا اس کی تازہ مثال ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ہے جنکی اہلیہ نے انکی پرائیویٹ زندگی کو پبلک ایسا کیا کہ وہ کسی سے بھی ملنے سے احتراز کرنے لگے تھے۔

  • متھیرا نے اپنی اور عامر لیاقت کی چیٹ کا سکرین شاٹ شیئر کر دیا

    متھیرا نے اپنی اور عامر لیاقت کی چیٹ کا سکرین شاٹ شیئر کر دیا

    جہاں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی اچانک موت پر افسردہ ہے وہیں بولڈ متھیرا بھی بہت زیادہ افسردہ ہیں انہیں جب عامر لیاقت حسین کے انتقال کی خبر موصول ہوئی تو وہ بہت زیادہ دکھی ہو گئیں انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر اپنی اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی چیٹ کا سکرین شاٹ شئیر کیا ۔جس میںدیکھا جا سکتا ہے کہ وہ عامر لیاقت سے انٹرویو لینے کی بات کررہی ہیں اور عامر لیاقت کے جوابات کافی پریشانی میں دئیے لگ رہے ہیں ۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے متھیرا سے کہا کہ ” میں الگ سے ملنا چاہوں گا کہ کوئی مجھے سن سکے اور پھر شاید ان احمقوں کو سمجھائے جو مجھے کبھی نہ سمجھ سکے۔ اس پر متھیرا نے عامر لیاقت سے کہا کہ سر آپ پریشان نہ ہوں میں میری ٹیم آپ کو اچھی طرح سے سمجھتے ہیں ۔متھیرا نے عامر لیاقت کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کو اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب انہیں بہت زیادہ ہمدردی اور سہارے کی ضرورت تھی۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کافی عرصے سے ڈپریشن میں تھے مایوسی کی حالت میں تنہارہ رہے تھے ،ان کے انتقال پر ہر کسی نے افسوس کا اظہار کیا ہے ان لوگوں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے جو شاید ان کو بہت زیادہ پسند نہیں کرتے تھے ۔

  • برٹنی سپئیر نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کر لی

    برٹنی سپئیر نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کر لی

    برٹنی سپئیر نے اپنے بوائے فرینڈ سیم اصغری سے شادی کر لی ہے ان دونو ں کی منگنی پچھلے سال ستمبر کے مہینے میں ہوئی تھی ۔لاس انیجلس میں ہونے والی اس شادی میں محض ساٹھ مہمان شریک تھے جن میں ڈریو بیری مور ،میڈونا ،پیرس ہلٹن اور کیتھی ہلٹن کے نام قابل ذکر ہیں ۔رپورٹس کے مطابق برٹنی سپئیر نے ورسیک کا گاﺅن زیب تن کر رکھا تھا جبکہ سیم نے کالا تھری پیس پہن رکھا تھا ۔برٹنی کا کہنا ہے کہ سیم اصغری بہت زیادہ خیال رکھنے والا انسان ہے اور میں بہت خوش قسمت ہوں کہ سیم میری زندگی میں آئے ۔کہا جا رہا ہے کہبرٹنی نے منگنی کے بعد اپنی شادی کی منصوبہ بندی شروع کر دی تھی۔برٹنی جو پہلے سے بھی شادی شدہ ہیں سیم اصغری کے ساتھ ان کی تیسری شادی ہے ۔

    ان کے دو بچے ہیں اور یہ دونوں بچے اس شادی میں شریک نہیں تھے بچے شادی میں شریک کیوں نہیں تھے اس حوالے سے تو خبریں سامنے نہیں آئیں لیکن کہا جا رہا ہے کہ دونوں بچے اپنی ماں کی شادی سے بہت خوش ہیں اور انہوں نے اپنی ماں کو بہترین مستقبل کی دعا بھی دی ۔
    پاپ گلوکارہ برٹنی سپئیرکے کیرئیر کو دیکھا جائے تو ایک کامیاب گلوکارہ نظر آتی ہیں لیکن یہی کامیاب گلوکارہ کا دو بار اذدواجی رشتہ ناکام ہو چکا ہے۔برٹنی کے پرستار ان کو نئے رشتے پر بندھنے پر مبارکباد اور دعائیں دے رہے ہیں

  • سدھو موسے والا کا کیا قصور تھا :والد کی دہائی

    سدھو موسے والا کا کیا قصور تھا :والد کی دہائی

    جواں سال بیٹے کی موت کسی بھی باپ کو ہلا کر رکھ دیتی ہے یہی کچھ سدھو موسے والا کے باپ کے ساتھ ہوا ہے ،ان کے والد کہتے ہیں کہ میرے بیٹے کی موت نے میری کمر توڑ دی ہے میں اسے بہت یاد کرتا ہوں ۔سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے حال ہی میں اپنے بیٹے کے ھوالے سے گفتگو کی اور گفتگو کے دوران وہ خود پر قابو نہ پا سکے اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے ،بلکہ انہوں نے سوال کر ڈالا کہ میرے بیٹے کا آخر قصور ہی کیا تھا ۔وہ تو اکثر میرے گلے لگ کر روتا تھا کہ میرا کیا قصور ہے کہ کچھ بھی ہوتو نام میرے پر لگ جاتا ہے حالانکہ میں تو کچھ کرتا بھی نہیں ہوں ۔مجھے اپنے بیٹے کا پتہ تھا کہ وہ کیسا ہے اس لئے میںاسکو کہا کرتا تھا کہ تم کچھ غلط نہیں کرتے اس لئے پریشان نہ ہوا کرو ۔ان کے والد کو روتا دیکھ کر دیکھنے والے بھی رو پڑے ۔

    یاد رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو دو ہفتے قبل انہی کی گاڑی میں دوران سفر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا ،سدھو موسے والا کی ریکی ان کے گھر سے نکلنے پر ہی شروع ہو گئی تھی اور موقع پاتے ہی قاتلوں نے سدھو موسے والا کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔گلوکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے ۔سدھو موسے والا کے صدمے سے ابھی تک بالی وڈ نہیں نکل سکا ،سنجے دت نے ان کے گھر جا کر ان کے والد سے تعزیت کرنے کا اعلان کیا ۔دوسری طرف ہر دوسرے فنکار نے اس ہلاکت پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے

  • گنگوبائی کاٹھیواڑی نیٹ فلکس پرچھا گئی

    گنگوبائی کاٹھیواڑی نیٹ فلکس پرچھا گئی

    گنگوبائی کاٹھیواڑی جس نے ریلیز سے اب تک کافی بزنس کیا ہے منفرد کہانی اور عالیہ بھٹ کی جاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لئے ہیں ۔رپورٹس کے مطابق گنگوبائی کاٹھیواڑی نیٹ فلیکس پر ابھی تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم ہے ۔ایک اندازے کے مطابق یہ فلم اب تک نیٹ فلیکس پر پچاس کروڑ گھنٹے سے زائد دیکھی جا چکی ہے۔گنگوبائی کاٹھیواڑی جس کو سنجے لیلا بھنسالی جیسے منجھے ہوئے ڈائریکٹر نے بنایا ہے اس کو لوگوں کی بڑی تعداد نے بھارت میں بھی دیکھا ۔کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کپور نے اس فلم میں اپنے کیرئیر کا یادگار ترین کردار و اداکاری کی ہے ۔فلم کو جینتی لال گڈا نے پروڈیوس کیا ہے۔

    اس فلم کی کہانی کچھ یوں ہے کہ اس میں ایک نوجوان لڑکی گنگا کو اس کے بوائے فرینڈ نے فلمی کیریئر کے وعدے کے ساتھ دھوکہ دیا تھا جبکہ ممبئی میں لڑکی کے فلمی کیریئر کے خواب چکنا چور ہو جاتے ہیں اور وہ انڈر ورلڈ کی کی جانب راغب ہو جاتی ہے۔گنگوبائی کاٹھیواڑی 2022 کی بھارتی ہندی زبان کی سوانح حیات پر مبنی ڈرامہ فلم ہے۔سنجے لیلا بھنسالی جب بھی کوئی فلم بناتے ہیں وہ پہلے سے بھی زیادہ سراہی جاتی ہے ان کے کام کا انداز اس قدر نیچرل ہے کہ ہر دوسرے فنکار کی خواہش ہے کہ ان کے ساتھ اسے کام کرنے کا موقع میسر آئے ۔سنجے لیلا بھنسالی نے عالیہ بھٹ سے پہلے ان کے شوہر کے رنبیر کپور کے ساتھ کام بھی کیا تھا۔

  • ماہیما چوہدری اپنی بیماری کا بتاتے ہوئے ہوئیں آبدیدہ

    ماہیما چوہدری اپنی بیماری کا بتاتے ہوئے ہوئیں آبدیدہ

    ماہیما چوہدری جنہوں شاہ رخ خان،سلمان خان اور سنجے دت جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ۔وہ کافی عرصے سے منظر سے غائب تھیں ان کی طلاق کی خبریں بھی آتی رہیں لیکن وہ کسی معاملے میں نہیں بولیں اور خاموشی اختیار کئے رکھی۔گزشتہ روز ان کے پرستار ان کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔انوپم کھیر نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے ایک وڈیو پوسٹ کی جس میںماہیما چوہدری کو باتیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہیما کے بال بالکل چھوٹے ہو چکے ہیں۔ وڈیو میں ماہیما نے بتایا کہ روٹین کے چیک اپس میں مجھے جب پتہ چلا کہ بریسٹ کینسر جیسے مرض میں جکڑی گئی ہوں تو میں نے کسی کو بھی نہیں بتایا اور امریکہ علاج کروانے کےلئے چلی گئی۔وہاں میرا علاج ہوا اور میں صحتیاب ہو گئی ۔

    اس دوران مجھے انٹرویوز اور شوز میں شرکت کےلئے کالز موصول ہوتی رہیں لیکن میں علاج میں مصروف ہونے کی وجہ سے کسی کو بھی ہاں نہیں کر سکتی تھی اور علاج کی وجہ سے بال بھی سر سے اتر چکے تھے۔انوپم کھیرنے بھی بتایا کہ میں ماہیما کو اپنی فلم میںکاسٹ کرنا چاہتا تھا اور اسی غرض سے امریکہ سے بھارت بھی بلوانا چاہتا تھا تو بات چیت کے دوران پتہ چلا کہ یہ تو کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہیں ۔انوپم نے مزید کہا کہ ماہیما یقینا ایک ہیرو ہیں اور ان کا حوصلہ دوسری خواتین کےلئے مثال ہے ۔وڈیو میں ماہیما انوپم کھیر کے ساتھ بات کرتے ہوئے رو بھی پڑیں

  • اُروا حسین اور فرحان سعید ڈرامے میں کاسٹ

    اُروا حسین اور فرحان سعید ڈرامے میں کاسٹ

    اُروا حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں ایک عرصے سے گردش کررہی ہیں ان کے بارے میںایک تازہ خبر ہے کہ دونوں کو ایک ساتھ ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ”میری شہزادی ڈیانا “ کے لئے کاسٹ کر لیا گیا ہے ۔ڈرامے کی ہدایتکاری قاسم علی مرید کریں گے قاسم ان دونوں کے بہت قریبی دوست بھی ہیں ۔ڈرامے کی کہانی کیسی ہو گی اور ان کے کردار کیسے ہوں گے یہاں تک کے ان کے ساتھ دیگر کاسٹ کیا ہو گی،کہاں شوٹ ہو گی اور کب شوٹنگ شروع ہو گی اس حوالے سے ابھی خبریں آنا باقی ہیں ۔ان دونوں کے پرستار اس خبر کے بعد حیران بھی ہیں اور خوش بھی ہیں۔

    یاد رہے کہ سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ”اڈاری“ میں فرحان سعید اور اُروا حسین کی جوڑی کو بہت سراہا گیا تھا ۔اس ڈرامے میں فرحان نے ایک گلوکار و میوزیشن کا کردار نبھایا تھا اور اُروا نے گاﺅں کی سیدھی سادی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو کہ بعد میں گلوکاری کی طرف چلا جاتا ہے ۔ امید کی جا رہی ہے کہ نئے ڈرامہ سیریل میری شہزادی ڈیانا میں دونوں ایکبار پھر شائقین کے دل جیت لیں گے ۔فرحان اور اُورحسین کی علحدگی کی خبریں پچھلے کچھ عرصے سے گردش کررہی ہیںدونوں نے آج تک اپنے رشتے پر کبھی کہیں کچھ نہیں کہا ۔

  • سلمان اور سلیم خان کوملنے والی دھمکی آمیز خط کے پیچھے گینگسٹر بسنوئی ہے:ممبئی پولیس

    سلمان اور سلیم خان کوملنے والی دھمکی آمیز خط کے پیچھے گینگسٹر بسنوئی ہے:ممبئی پولیس

    سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو چند روز قبل ایک دھمکی آمیز خط ملا جس کے بعدممبئی پولیس نے سلمان خان اور سلیم خان کے بیانات قلمبند کئے،پولیس ہر سطح پر تحقیقات کررہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط کے پیچھے گینگسٹر لارنس بسنوئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تین لوگوں نے خط سلیم خان تک پہنچانے کےلئے راجھستھان سے ممبئی تک کا سفر کیا۔ممبئی پولیس کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ خط دینے والے تینوں بندوں کا پتہ چل گیا ہے بہت جلد ان کو گرفتار کر لیا جائیگا ہم نے پولیس کی چھ ٹیمیں تیار کی ہیںجوانڈیا کی مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہے ہیں ۔پولیس تحقیقات کرنے کےلئے سلمان خان کے گھر کے باہر کی سی سی فوٹیج بھی دیکھ رہی ہے۔

    یادرہے کہ گینگسٹر بسنوئی نے سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کے بعد جودھ پور میں قتل کرنے کی دھمکی دی تھی اور ابھی جو باپ بیٹے کو خط موصول ہوا ہے اسکے بارے میں ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بھی انہی کی طرف دیا گیا ہے۔سلمان خان اور سلیم خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔تحقیقات کس کروٹ بیٹھتی ہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔سلما ن خان کے پرستار ان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے بعد کافی پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ اداکار کی جان کی مکمل حفاظت کی جائے ۔

  • سدھو موسے والا اور کے کے کی موت کی وجہ سے سالگرہ نہیں مناﺅں گا:میکا سنگھ

    سدھو موسے والا اور کے کے کی موت کی وجہ سے سالگرہ نہیں مناﺅں گا:میکا سنگھ

    پنجابی گلوکار سدھو موسے والا گزشتہ قتل کر دئیے گئے تھے ابھی اسی کا دکھ کم نہیں ہوا تھا کہ کے کے کے انتقال کی خبر آگئی ۔میوزک انڈسٹری کے لئے یقینا یہ بہت ہی افسوسناک خبریںہیں۔ پورا بالی وڈ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے ۔میکا سنگھ بھی ان میںسے ایک ہیں انہوں نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کے کے کی اچانک ہونے والی موت اور سدھو موسے والا کے قتل کی وجہ سے بہت زیادہ افسردہ ہوں یہی وجہ ہے کہ میں اس سال اپنی سالگرہ بھی نہیں مناﺅں گا بری بات ہے کہ ایک طرف سوگ کا سماں ہے اور میں سالگرہ مناتا پھروں،

    بلکہ میں نے تو دوستوں کو یہ بھی کہہ دیا ہے کہ اگر بہت زیادہ ضروری ہے تو ہم اجمیر شریف جا کر دعا مانگ لیں گے ۔میکا نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی کا لڈ و وہ لڈو ہے جو کھائے تو پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے تو میں نے سوچا کہ میں بھی کیوں نہ کھاﺅں لہذا بہت جلد شادی کرلوں گا ۔میں صورت سے زیادہ سیرت کو اہم سمجھتا ہوں کیونکہ میں نے اپنے دوستوں کو اچھی صورت سے دھوکہ کھاتے ہوئے دیکھا ہے ۔میرے دوست تو یہاں تک کہتے ہیں کہ جب تک گرل فرینڈز تھیں بہت اچھی تھیں لیکن جب بیوی بن گئیں تو بدل گئیں ۔میکا سنگھ نے کہا کہ جب بات بنتی ہے تو ساری زندگی گزر جاتی ہے اگر نہ بنے تو نہیں بنتی ۔شاہ رخ خان گوری ،دلیپ کمار اور سائرہ بانو ،امیتابھ بچن اور جیا بچن کی جوڑیاں مثالی ہیں ۔