Baaghi TV

Category: شوبز

  • نور بخاری دعا زھری کے حق میں کھڑی ہوگئیں

    نور بخاری دعا زھری کے حق میں کھڑی ہوگئیں

    نور بخاری جنہوں نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا ہوا ہے ان کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں کہ دعا ذھری کو ان کے والدین کےساتھ ملنے کی اجازت دی جائے انہوں نے اس وڈیو میں اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ بچی کو والدین سے ملوایا جائے ہو سکتا ہے یہ ملاقات معاملات کو بہتر کر دے ۔نور بخاری نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیوں بچی کو والدین سے نہیں ملوایا جا رہا ہے ۔معاملہ شاید اتنا خراب ہی نہ ہوتا اگر بچی کو والدین کے ساتھ ملا دیا جاتا اب بھی بچی کو والدین کے ساتھ ملایا جائے ممکن ہے کہ اس ملاقات میں مسئلے کا حل نکل آئے ۔

    یاد رہے کہ دعا زھری نے پسند کی شاد ی کرنے کےلئے اپنا گھر بار چھوڑ دیا اور لاہور آگئیں کراچی میں دو تین دن تک ان کے والدین اپنی بیٹی کوپولیس کی مدد سے تلاش کرتے رہے پولیس نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا تو دعا دھری کا سراغ مل گیا اور پتہ چلا کہ بچی نے تو شادی کر لی ہے اور اپنے شوہر کےساتھ سسرال میں رہ رہی ہے یہ خبر والدین پر بجلی بن کر گری ۔ابھی تک معاملہ حل نہیں ہو سکا والدہ اپنی بیٹی سے ملنے کے لئے ایک وڈیو میں بے چین دکھائی دے رہی ہے تاہم بچی کے بیانات جو سامنے آئے ہیں ان میں وہ کہہ رہی ہے کہ میںاپنے شوہر کیساتھ بہت خوش ہوں ۔

  • اکشے کمار نے کرن جوہر اور دھرما پروڈکشن کی اگلی فلم سائن کر لی

    اکشے کمار نے کرن جوہر اور دھرما پروڈکشن کی اگلی فلم سائن کر لی

    اکشے کمار جو کہ کرن جوہر اور دھرما پروڈکشن کی تین فلمیں ،کیسری، گڈ نیوز اور سیلفی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اب وہ ان کی اگلی اور نئی فلم میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔اس فلم میں اکشے کماروکیل کا کردار ادا کررہے ہیں۔جب سے اس فلم کی اناﺅنسمنٹ ہوئی ہے اکشے کمار اس کردار کے لئے پہلی چوائس تھے اور انہی کو ہی فائنل کر لیا گیا ہے ۔اکشے کمار کے ساتھ اس کردار اور پراجیکٹ کو لیکر تمام ضروری ریکوائرمنٹس کو پورا کر لیا گیا ہے ۔ یوں اکشے کمار آفیشلی اس فلم کا حصہ بن چکے ہیں ۔کہانی ناول پر مبنی ہے جس میں آزادی سے پہلے کے واقعات کو شامل کیا گیا ہے ۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ میں اکشے کمار واحد ایسے اداکار ہیں جن کی ہر سال سب سے زیادہ فلمیں ریلیز ہوتی ہیں ۔رشی کپور کے بعد اکشے کمار واحد ایسے اداکار ہیں جنہوں نے اپنے سے کم عمر تقریبا تمام ہیروئینز کے ساتھ کام کیا ۔شائقین کھلاڑیوں کے کھلاڑی اکشے کمار کو بڑی سکرین پر کافی پسند کرتے ہیں ۔ کرن جو ہر نے حال ہی میں اپنی فلم جگ جگ جیو کا ٹریلر ریلیز کیا تو اس میں ایک گانا بھی ہے جو کہ پاکستانی گلوکار ابرارالحق کے پنجابی گانے نچ پنجابن کی نقل تھا وہ گانا ابرارالحق کی اجازت کے بغیر فلم میں شامل کئے جانے پر گلوکار عدالت جا چکے ہیں لہذا کرن جوہر اس تنازع میں بھی پھنسے ہوئے ہیں ۔

  • سونیا حسین نے عامر لیاقت کی موت کا ذمہ کس کو ٹھہرایا؟

    سونیا حسین نے عامر لیاقت کی موت کا ذمہ کس کو ٹھہرایا؟

    اداکارہ سونیا حسین جو کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کی وجہ سے کافی پریشان ہیں انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی جس میںوہ کہہ رہی ہیںکہ جنریٹر کا دھواں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کا صرف بہانہ ہی ہے اصل میں تو ہم سب یہ سوسائٹی اور حالات جو اُن کے لئے پیدا کئے گئے وہ ذمہ دار ہیں ان کی موت کے ۔عامر لیاقت بہت ہی مضبوط آدمی تھے وہ کہا کرتے تھے کہ میرے بارے میں کسی کو جو بھی کہنا ہے کہے میںتو بس اپنا کام ہی کرتا جاﺅنگا اس انسان نے شدید ڈپریشن میں جا کر موت کو گلے لگا لیاان کا ایسا کرنا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔زندگی میں بہت سارے واقعات ہوتے ہیں جو ہمیں ہلا کر رکھ دیتے ہیں اور عامر لیاقت حسین کی موت ان میں سے

    ایک واقعہ ہے۔جب میں نے لوگوں سے خبرشئیر کی ان کے انتقال کی خبر تو کچھ نے کہا افسوس ہوا اور کچھ نے کہا کہ اچھا ہوا وہ تو تھا ہی برا نسان ۔ سونیا حسین نے کہا کہ ہم کیسے یہ سوچ سکتے ہیں کہ ایک انسان اچھا نہیں ہے تو اسے مرجانا چاہیے اور اسکی موت پہ افسوس بھی نہیں ہونا چاہیے ۔جب انسان کے دل سے جینے کی امنگ نکل جاتی ہے تو پھر سادہ پانی بھی گلے میں پھنس کر موت کا بہانہ بن سکتا ہے ،سونا بھی موت کا بہانہ بن سکتا ہے ۔سونیا نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں ہر کوئی غیر اخلاقی مواد دیکھتا اور اسے آگے شئیر بھی کرتا ہے اسلئے کسی دوسرے کو اس بات پہ اتنا برا نہ جانیں کہ وہ مرجائے تو سوچا جائے کہ بہت اچھا ہوا

  • دانیہ شاہ کو گرفتار کیا جائے:وقار زکا کی اپیل

    دانیہ شاہ کو گرفتار کیا جائے:وقار زکا کی اپیل

    نامور شخصیت وقار ذکاءنے ایک وڈیو جاری کی ہے اس وڈیو میں ایک اہم پیغام دے رہے ہیں بلکہ اپنے دوستوں اور چاہنے والوں سے درخواست کررہے ہیں کہ میری اس وڈیو کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بھیجیں انہیں ٹیگ کریں سوشل میڈیا پر وائرل کریں ۔اپنے اس وڈیو پیغام میں وقار ذکاءکہہ رہے ہیں کہ ہمیں ہر اس انسان کو انصاف دلانا ہے جس کی پرائیویٹ تصاویر اور وڈیوز کو سوشل میڈیا پر شئیر کیا گیا اور ہم عامر لیاقت حسین کے علاوہ ہر کسی کے ساتھ ہیں اور اسکو انصاف دلانا چاہتے ہیں جن کے ساتھ ایسی زیادتی ہوئی ۔وقار ذکاءنے اپنے اس وڈیو پیغام میں ویب سائٹ کا ایڈریس بھی دیا اور کہا وہاں جا کر اپیلیکیشن فل کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں سے کہیں کہ وہ ایسا کریں ۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جو گزشتہ دنوں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے وہ شدید پریشانی کی حالت میں تھے کسی سے نہ ملتے تھے نہ بات کرتے تھے اور وہ تب سے ایسی صورتحال میں تھے جب سے ان کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ان کی پرائیویٹ وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی تھیں ان کی پرائیویٹ تصاویر اور وڈیوزکے بعد لوگ انہیں ہر لیول پر برا بھلا کہہ رہے تھے یہ چیز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین برداشت نہیں کر پائے اور انہوں نے خود کو کمرے کی حد تک محدود کر لیا تھا ۔ دانیہ شاہ کو ان کی موت کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے دانیہ نے ان کے ساتھ اس حد تک برا کیا کہ عامر لیاقت نے موت کو گلے لگانا مناسب سمجھا

  • فہد مصطفی شاہ رخ کی طرح ڈانس سٹیپس اٹھاتے ہیں :ماہرہ خان

    فہد مصطفی شاہ رخ کی طرح ڈانس سٹیپس اٹھاتے ہیں :ماہرہ خان

    فہد مصطفی شاہ رخ کی طرح ڈانس سٹیپس اٹھاتے ہیں :ماہرہ خان
    پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول لاکھوں دلوں کی دھڑکن ماہرہ خان نے حال ہی میںایک تقریب میں کسی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے شاہ رخ خان کیساتھ کام کیا اور دیکھا کہ وہ ڈانس کی ریہرسل کے بغیر ڈانس کے سٹیپس ا س طر ح اٹھاتے ہیں کہ کوئی بھی حیران رہ جائے اور میں بھی حیران رہ جاتی تھی اور سوچتی تھی کہ بھئی ہم پانچ دن سے ریہرسل کررہے ہیں اور یہ آتے ہی ڈانس کرنا شروع ہو گئے ہیں اور بغیر ریہرسل کے اتنا زبردست ڈانس کررہے ہیں ۔ماہرہ خان نے کہا کہ اس طرح کی پریکٹس میں نے یہاں کسی کی نہیں دیکھی لیکن فہد مصطفی میں یہ چیز دیکھی اوران کا اس طرح کرنا مجھے شاہ رخ خان کی یاد دلاتا تھا ۔ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی فلم ”قائداعظم زندہ باز“ عید الاضحی پر ریلیز کی جا رہی ہے اس میں دونوں پہلی بار ایک ساتھ نظر آرہے ہیں فلم کا ٹریلر لانچ ہو چکا ہے جو کہ کافی دلچپسپ ہے فلم سے کافی امیدیں کی جا رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کی فلم رئیس میں کام کیا تھا،شاہ رخ خان نے ماہرہ خان کا کام دیکھتے ہوئے انہیں اپنی فلم کی آفر کی جسے ماہرہ نے قبول کر لیا ۔رئیس میں ماہرہ خان کو شاہ رخ خان کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ماہرہ اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو کافی سراہا گیا تھا ۔

  • پولیس نے شکتی کپور کے بیٹے سدھاناتھ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

    پولیس نے شکتی کپور کے بیٹے سدھاناتھ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

    شکتی کپور کے بیٹے سدھاناتھ کپور جو کہ چند روزقبل ایک پارٹی میں شریک تھے اس پارٹی کے حوالے سے پولیس کو اطلاعات موصول ہوئی کہ اس میں ڈرگز کا استعمال کیا جا رہا ہے بینگلور پولیس جہاں پارٹی ہو رہی تھی وہاں پہنچی اور چھاپہ مارا اس چھاپے کے دوران انہوں نے پارٹی میں شریک کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ۔ان میں لیجنڈ اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانتھ کپور بھی موجود تھے ۔ان کے بارے میں پولیس کو شک گزرا کہ یہ بھی ڈرگز لے رہے تھے لہذا پولیس نے ا ن کے ساتھ ساتھ چھ دوسرے لوگوں کے ٹیسٹ کروائے اور ٹیسٹ کی رپورٹ جب سامنے آئیں تو شکتی کپور کے بیٹے سدھانتھ کپور ڈرقصور وار نکلے رپورٹ پازیٹیو نکلی ۔پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہیں اور سدھاناتھ کپور اس وقت کہاں ہیں اور پولیس مزید کیا کرنے والی ہے اس حوالے سے ابھی تفصیلات آنا باقی ہیں ۔

    یاد رہے کہ پچھلے برس کنگ آف بالی وڈ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو بھی ایک پارٹی سے گرفتار کیا گیا تھا یہ کہہ کر یہ آریان ڈرگز لے رہے تھے تحقیقات ہوئیں آریان حراست میں رہا اس دوران ان کے گھر والوں کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہ تھی ،آریان خان کا فون بھی چیک ہوا ان کے تمام رابطوں کو دیکھا گیا ان کے ٹیسٹ کروائے گئے ہر سطح پر تحقیقات ہونے کے بعدآریان خان بے قصور ثابت ہوئے اور عدالت نے انہیں رہا کر دیا اب دیکھنا یہ ہے کہ شکتی کپور کے بیٹے سدھاناتھ کپور کے کیس میں کیا بنتا ہے ۔

  • فرحان اختر کی جی لے زرا تاخیر کا شکار

    فرحان اختر کی جی لے زرا تاخیر کا شکار

    جاوید اختر کے بیٹے معروف ڈائریکٹر فرحان اختر کی فلم ” جی لے زرا“ تاخیر کا شکار ہو گئی ہے ۔فرحان اختر اس فلم کو ڈائریکٹ کررہے ہیں۔زویا اختر کی لکھی اس فلم میں فرحان اختر نے بالی وڈ کی تین خوبصورت اور جانی مانی اداکاراﺅں کترینہ کیف ،پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کو اکٹھا کیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ تینوں اداکاراﺅں کی مصروفیت کے باعث فرحان اختر کو ڈیٹس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ عالیہ بھٹ جو کہ اپنی پہلی ہالی وڈ فلم ہارٹ آف تھرونز کی شوٹنگ میں بیرون ملک میں مصروف ہیں،انڈیا آتے ہی ان کا ایک اور پراجیکٹ ریڈی ہے جس کی شوٹنگ شروع ہو نی ہے دوسری طرف کترینہ کیف میری کرسمس میں مصروف ہیں

    کہا جا رہا ہے کہ اس کے بعد انہیں فلم فون بند اور ٹائیگر میں کاسٹ کیا جا رہا ہے ،پریانکا چوپڑا جونز بھی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔تینوں اداکاراﺅں کی مصروفیت کی وجہ سے لگ رہا ہے کہ جیسے اس کی شوٹنگ رواں برس ستمبر میںنہیں ہو سکے گی،اس کی شوٹنگ اگلے سال ہی شروع ہو گی ۔ کترینہ کیف ،پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کے پرستار اپنی پسندیدہ اداکاراﺅں کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے کافی بےتاب ہیں۔
    عالیہ بھٹ ،کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا کی اپنی اپنی جگہ بہت زیادہ فین فالونگ ہے اور عالیہ بھٹ کا شمار تو اب بالی وڈکی بہترین اکاراﺅں میں ہونے لگا ہے جبکہ پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف اپنی صلاحیتوں کا لوہا پہلے ہی منوا چکی ہیںان کے کریڈیٹ پر بے شمار ہٹ فلمیں ہیں۔

  • انتظار ختم ریکھا ویب سیریز ” ہیرا منڈی“ میں نظر آئینگی

    بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ ریکھا جنہیں دیکھنے کےلئے ان کے پرستار ہر وقت بے تاب رہتے ہیں ۔ان کے لئے خوشخبری ہے کہ ریکھا بہت جلد بڑی سکرین پر نظر آئیں گی ۔ریکھا آخری بار اندر کمار کی فلم ”سپر نانی “ میں نظر آئیں تھیں۔اس فلم کے بعد انہیں کئی بار کئی آفرز آئیں لیکن انہوں نے ہاں نہیں کی۔لیکن رپورٹس ہیں کہ سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرا منڈی میں ریکھا نظر آئیں گے۔سنجے لیلا بھنسالی اس ویب سیریز کی کاسٹنگ میں مصروف تھے تقریبا کاسٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور ریکھا کے ساتھ اس حوالے سے سنجے لیلا بھنسالی کی گفتگو ہو چکی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ ویب سیریز”ہیرا منڈی“ میں ریکھا کے لئے خصوصی طور پر کردار لکھوایا گیا ہے۔سنجے لیلا بھنسالی اور ریکھا ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ایک عرصے سے رکھتے ہیں لیکن بعض وجوہات کی بناءپر ایسا ممکن نہ ہو سکا ۔

    یاد رہے کہ ریکھا اپنے کرداروں کے حوالے سے کافی حساس رہتی ہیں وہ ایسے کردار ادا نہیں کرتیں جو ان کے مزاج اور مرضی کے مطابق نہ ہوں اسکے لئے چاہے ان کو کتنی ہی رقم کیوں نہ آفر کر دی جائے۔ریکھا کافی لمبے بریک کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز” ہیرامنڈی“ سے بالی وڈ میں واپسی کررہی ہیں۔ریکھا کا جادو یقینا اس بار بھی چلے گا اور ان کے پرستار ان کو دیکھنے کےلئے سینما گھروں کا رخ ضرور کریں گے ۔ا’دھر سنجے لیلا بھنسالی کی حال ہی میں گنگو بھائی کاٹھیواڑی بھی ریکارڈ توڑ بزنس کررہی ہے۔

  • اداکارہ ریشم نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا لیکن کیوں؟

    اداکارہ ریشم نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا لیکن کیوں؟

    اداکارہ ریشم نے اپنے حالیہ ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کہ حکومت پاکستان نے فلم کو انڈسٹری کا درجہ دیکر بد حال انڈسٹری میں روح پھونک دی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فنکاروں کی انشورنس بہت ہی اچھا قدم ہےایسے اقدامات سے بہت زیادہ خوشحالی آئیگی اور فنکاروں کی حالت بھی بہتر ہوگی۔یہ جو اعلانات کئے گئے ہیں اس سے سینما اور فلم انڈسٹری ترقی کریگی میں دل کی گہرائیوں سے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔دوسری طرف ایگزیبیٹر جہانزیب بیگ نے کہا کہ حکومت پاکستان میں بجٹ میں فلم کے لئے جو اعلانات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں خصوصی طور پر فنکاروں کی انشورنس اور نیشل فلم اکیڈمی اور نیشنل آرٹ سٹوڈیو کے لئے ایک ارب کا بجٹ رکھا گیا ہے یہ بہت ہی خوش آئند بات ہے اس سے نہ صرف حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ انویسٹمنٹ بھی آئیگی اور

    ہماری حستہ حال فلم انڈسٹری بہتری کی طرف بڑھے گی کوئی شک نہیں کہ ہم تخلیقی لوگ ہیں ہم نے مختصر بجٹ میں بہت اچھی فلمیں بھی بنائیں۔ ہمارا کبھی اس طرف فوکس ہی نہیں رہا خوشی کی بات ہے کہ اب اس پہ فوکس ہو گا۔ یاد رہے کہ اس بجٹ میں حکومت پاکستان نے فلم انڈسٹری کے لئے کچھ ہم اعلانات کئے ہیں ان اعلانات کو فلمی صنعت کے لئے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے.

  • سوسائٹی کو دوسری شادی قبول نہیں لیکن دس افئیرز قبول ہیں: صبا قمر

    سوسائٹی کو دوسری شادی قبول نہیں لیکن دس افئیرز قبول ہیں: صبا قمر

    بہت ہی باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں دوسری شادی قبول نہیں کی جاتی اسکو نہایت ہی بری نظر سے دیکھا جاتا ہے یا برا فعل سمجھا جاتا ہے لیکن کسی کے اگر دس افئیر ہیں تو وہ قبول ہیں۔جائز طریقے سے کسی رشتے کو بنانا غلط اور افئیرز ٹھیک؟ کسی کے بہت سارے افئیرز ہوں گے تو کوئی کچھ نہیں کہے گا لیکن اگر کوئی دوسری شادی کر لے گا تو اسے برا سمجھا جائے گا۔ ہم سب کا مسئلہ یہ ہے کہ ہم سب اپنے گھروں کی چار دیواری میں سب کچھ کرتے ہیں اور باہر اپنے عیب ظاہر نہیں کرتے لیکن کوئی اگر جائز طریقے سے کوئی رشتہ بناتا ہے یا دوسری شادی کرتا ہے تو اس پر ہم بول پڑتے ہیں۔صبا قمر نے مزید اس انٹرویو میں کہا کہ میں یہ نہیں سوچتی کہ لوگ کیا کہیں گے میں بول پٖڑتی ہوں جو بھی دل میں ہوتا ہے۔

    یاد رہے کہ صبا قمر کی حال ہی میں فلم کملی ریلیز ہوئی ہے جس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا جا رہا ہے، انڈسٹری کا کوئی ایسا فنکار نہیں ہے جس نے صبا کی کملی میں تعریف نہ کی ہو۔ ساتھ ہی ساتھ ان کا ڈرامہ فراڈ بھی چل رہا ہے جس میں بھی وہ ایک بہت ہی دلچپسپ کردار میں نظر آرہی ہیں۔