Baaghi TV

Category: شوبز

  • گستاخانہ بیان پراداکار نصیر الدین شاہ بھی برس پڑے

    گستاخانہ بیان پراداکار نصیر الدین شاہ بھی برس پڑے

    بی جے پی کے رہنما کی جانب سے گستاخانہ بیان دینے پر بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ بھی برس پڑے انہوں نے اپنے ملک کے حکمران نریندر مودی سے کہہ دیا کہ آپ ان کو کچھ عقل دیں جس خاتون نے گستاخانہ بیان دیا ہے وہ کوئی عام خاتون نہیں ہیں بلکہ قومی ترجمان ہیں ۔اپنے حالیہ انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے کہا کہ جو لوگ نفرت پھیلا رہے ہیں ان کو نریندر مودی ٹویٹر پر خود بھی فالو کرتے ہیں ان کو نفرت پھیلانے سے روکا جائے ۔یہی نہیں نصیر الدین شاہ نے بھارتی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا کو اس اس قسم کے معاملات کو ہوا دینے کا ذمہ دار ٹھہرایا ۔

    یاد رہے کہ الجزیرہ نیوزکی رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے دین اسلام اورحضرت محمد سے متعلق گستا خانہ ریمارکس پرمسلمانوں اورمسلم ممالک کے احتجاج کے بعد پارٹی رہنماﺅں کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ مذہبی معاملات پربات کرنے سے محتاط رہیں۔ بی جے پی کے ایک سینیئر رہنما کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ پارٹی رہنما کسی بھی طریقے سے کوئی ایسی بات کریں جو کسی کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائے۔

  • سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کا نام تبدیل لیکن کیوں؟

    سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کا نام تبدیل لیکن کیوں؟

    دبنگ سلمان خان جو کسی نہ کسی حوالے سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ان کی فلم ”کبھی عید کبھی دیوالی“ جس کی شوٹنگ بہت جلد شروع ہونے جا رہی ہے کانام تبدیل کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں ۔رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کا نام تبدیل کرکے ”بھائی جان“ رکھ دیا گیا ہے نام کی تبدیلی کا اعلان ابھی باضابطہ طور پر نہیں کیا لیکن خبریں یہی ہیں کہ فلم کا نام تبدیل کرنے کاپلان بن چکا ہے ۔

    سلمان خان کو جان سے مار دینے کی دھمکی کے موقع پر ان کی فلم کا نام تبدیل کر دینے کی خبریقینا سوال اٹھا رہی ہے آخر ایسی کیا بات ہوئی کہ فلم کا نام تبدیل کرنے کی ضرورت پیش آگئی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس یہ بھی کہہ رہی ہیں اس فلم کی کاسٹ میں کچھ لوگ شامل تھے وہ بھی اس سے علیحدگی اختیار کررہے ہیںتاہم حتمی طور پر کسی کا ایسا فیصلہ سامنے نہیں آیا ۔
    یاد رہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو قتل کی دھمکیاں ملیں اس کے بعد ان کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا اور سلمان خان پولیس کو یہ بیان بھی ریکارڈ کروا چکے ہیں کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے.

  • حاجرہ امین ٹک ٹاک کے حوالے سے کیا سوچتی ہیں؟

    حاجرہ امین ٹک ٹاک کے حوالے سے کیا سوچتی ہیں؟

    اداکارہ حاجرہ امین جو ہمیں عموما سنجیدہ کرداروں میں ہی نظر آتی ہیں ان کو کافی پسند کیا جاتا ہے ۔سوشل میڈیا پراکثر سٹارزکام کے حوالے سے اپنی سرگرمیاں شئیر کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں یہاں تک کہ اب تو ٹک ٹاک جیسی ایپ پر بھی فنکار وڈیو ز بنا کر شئیر کررہے ہوتے ہیں لیکن حاجرہ امین ان سب باتوں سے زرا دور ہی نظر آتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سے آج ہر کوئی پیسے کما رہا ہے جو کہ ابہت اچھی بات ہے پیسے کمائیں ضرور لیکن اس ایپ کا بچوں کی طرف رخ موڑ دینا اچھی بات نہیں ہے ۔ایک انٹرویو میں حاجرہ امین نے کہا کہ آ ج کل بچے بھی ٹک ٹاک پر وڈیوز شئیر کررہے ہوتے ہیں ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ان کی رہنمائی کی ضرور ت ہے اور وہ رہنمائی والدین کو کرنی چاہیے ۔

    ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارم پر عمر کی کوئی قید یا حد مقرر نہیں ہے اس لئے جس کا جو دل چاہتا ہے وہ کررہا ہے والدین خصوصی طور پر توجہ دیں۔
    یاد رہے کہ ٹک ٹاک ایک ایسی ایپ ہے جس پر ہر دوسرا انسان موجود ہے اور اس سے کوئی تو پیسے کما رہا ہے اور کوئی اس کو شغل کے طور پر لیتا ہے بہت سارے والدین کو تشویش ہے کہ ان کے بچے اس ایپ کا غیر ضروری استعمال کررے ہیں ۔اس ایپ پر پابندی لگانے کی بھی باتیں کی جاتی رہیں لیکن تاحال ایسا کچھ بھی ممکن نہیں ہو سکا

  • وہا ج علی کریں گے انیمیٹڈ سیریز میں کام

    وہا ج علی کریں گے انیمیٹڈ سیریز میں کام

    وہا ج علی کریں گے انیمیٹڈ سیریز”محافظ “ کے لئے منتخب کر لئے گئے ہیں ۔اس انیمیٹڈ سیزیز میں آٹھ رول ماڈل ہیں جن میں سے ایک کی وائس اوور وہاج علی نے کی ہے، جو ایک ملٹی ٹیلنٹ اداکار ، ورسٹائل ایکٹنگ کی صلاحیتوں اور زبردست شخصیت کے مالک ہیں۔ اس سیریزمیں انہوں نے ایک غیرملکی ڈپلومیٹ کے بیٹے رضا کے کردارکو اپنی آواز میں ریکارڈ کروایا ہے۔وہاج علی کے ساتھ دوسرے کرداروں کےلئے وائس اوورز کرنے والے فنکاروں میں سجل علی، دنانیر، احسن خان اور نمرا رفیق شامل ہیں۔

    اس پراجیکٹ کے حوالے سے وہاج علی کہتے ہیں کہ یہ پروجیکٹ میرے لئے انتہائی پراثر اور بامقصد ہے کیونکہ اس میں نوجوانوں کوایک ٹھوس بیانیہ دیا گیا ہے ۔ اس میں ایسے ہیروز کی زندگیوں کو دکھایا گیا ہے جو پاکستان کے نوجوانوں کےلئے پرکشش ہے۔ ہماری آوازوں میں اس سیریز کے کرداروں نے مختلف سماجی مسائل ، جیسے اسٹریٹ کرائمز، منشیات کا استعمال، چائلڈ لیبر اور کئی موضوعات کو اجاگر کیا ہے۔یاد رہے کہ یہ پراجیکٹ ٹیم محافظ جیو اور آئی ایس پی آر کی مشترکہ کاوش ہے ۔امید کی جا رہی ہے کہ یہ اینیمیٹڈ سیریز کافی پسند کی جائیگی ۔

  • ڈرامہ سیریل قلندر کی لاہور میں شوٹنگ جاری

    ڈرامہ سیریل قلندر کی لاہور میں شوٹنگ جاری

    عبداللہ کادوانی اور میکال ذوالفقار کے ڈرامہ سیریل”قلندر” کی شوٹنگ لاہور میں جاری ہے۔اے آر وائی پر آن ائیر جانے والے اس ڈرامے کی کاسٹ میں منیب بٹ، علی عباس، کومل میر،علی طاہر،اسمائ عباس،کاشف محمود و دیگر شامل ہیں۔منیب بٹ کا ماضی قریب میں "بددعا” ڈرامہ اختتام پذیر ہوا، اس میں انکے ساتھ امر خان تھیں۔منیب نے اس ڈرامے میں روٹین سے ہٹ کر کردار ادا کیا تھا۔

    یاد رہے کہ بہت عرصے کے بعد لاہور میں بیک وقت دو ڈراموں کی شوٹنگ جاری ہے۔ قلندر کے علاوہ جس ڈرامے کی شوٹنگ جاری ہے اسکا نام ہے "فراڈ” ثاقب خان کی ڈائریکشن میں بننے والا یہ ڈرامہ آن ائیر جاچکا ہے۔ اس کی کاسٹ میں صبا قمر، میکال ذوالفقار، احسن خان،اسماءعباس و دیگر کا نام قابل زکر ہے۔اس وقت اسماءعباس اور میکال ذوالفقار علی خان دونوں ڈراموں میں کام کررہے ہیں اور دونوں ڈراموں کی شوٹ بیک وقت لاہور میں جاری ہے۔منیب بٹ کے ساتھ ڈرامہ سیریل قلندر میں کومل میر پہلی بار دکھائی دے رہی ہیں جبکہ میکال احسن اور صبا قمر کافی عرصے کے بعد کسی پراجیکٹ میں اکٹھے ہوئے ہیں

  • آئمہ بیگ کو کھانے میں کیا پسند ہے؟

    آئمہ بیگ کو کھانے میں کیا پسند ہے؟

    گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان کو بریانی بہت پسند ہے اور بریانی پسند بھی کراچی کی ہے.وہ بتاتی ہیں کہ وہ گوشت کے علاوہ سب کچھ کھاتی ہیں اور انکی صحت کا بھی یہی راز ہے.آئمہ بیگ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں زیادہ مرچوں والے کھانے نہیں پسند نہ ان سے کھائے جاتے ہیں اگر کھا بھی لیں تو ان کی طبیعت خراب ہوجاتی ہے.آئمہ نے کہا کہ چٹ پٹا کھانا کھا لیتی ہیں لیکن اتنا سپائسی نہیں کھاتیں کہ بعد میں ان کو چکر ہی آتے ہوں.آئمہ نے کہا کہ کراچی میں بہت اچھی بریانی بنتی ہے.آئمہ نے بتایا کہ انہیں اداکاری کی بہت ساری آفرز آتی رہی ہیں اور آتی بھی ہیں لیکن انہیں اداکاری میں دلچپسی نہیں ہے اس لئے وہ کسی بھی اداکاری کے پراجیکٹ کے لیے ہاں نہیں کرتیں۔

    آئمہ بیگ جو آج کل لندن میں ایک شو کی غرض سے ہیں ان کا شمار آج کی بہترین نوجوان گلوکاروں میںہوتا ہے وہ ہر دلعزیز ہیں بڑے نامور موسیقاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں.آئمہ بیگ نے ماڈل و اداکار شہباز شگری سے کچھ عرصہ قبل منگنی کی شادی کب ہو گی اس کا اعلان ابھی تک نہیں ہوا. آئمہ معروف موسیقار اور گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ کام کام کر چکی ہیں.آئمہ نوجوان نسل میں خاصی مقبول ہیں.
    ۔۔۔۔۔۔

  • کمل ہاسن نے وکرم فلم کے ڈائریکٹر کو لگژری گاڑی تحفے میں کیوں دی؟

    کمل ہاسن نے وکرم فلم کے ڈائریکٹر کو لگژری گاڑی تحفے میں کیوں دی؟

    ماضی کے سپر ہٹ اداکار کمل ہاسن کی حال ہی میں فلم ”وکرم “ ریلز ہوئی ہے اس کی کامیابی کا تناسب دیکھتے ہوئے کمل ہاسن اس قدر خوش ہوئے کہ اس فلم کے ڈائریکٹر پر پیار جتایا ایک الگ طریقے سے ۔ رپورٹس کے مطابق کمل ہاسن نے فلم وکر م کے ڈائریکٹر کو فلم کی کامیابی کی خوشی میں ایک لگژری گاڑی تحفے میں دیدی۔ سوشل میڈیا پر اس تصویر کے بہت چرچے ہوئے جس میں وہ ڈائریکٹر لوکیش کنا گراج کو کار کی چابیاں دے رہیں ۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ فلم کی کامیابی پر ایکٹر نے کسی ڈائریکٹر کو گاڑی تحفے میں دی ہے۔اس سے پہلے بھی یہ ہوتا آتا ہے جیسے یش راج نے لتا منگیشکر کو فلم ویر زارا کی کامیابی کے بعد ایک لگژری گاڑی تحفے میں دی تھی اس گاڑی کا استعمال لتا نے مرتے دم تک کیا ،تو یہ سلسلہ بالی وڈ میں میں عام ہے۔

    یاد رہے کہ کمل ہاسن کی فلم ”وکرم “ نے ریلیز کے صرف پہلے چار دنوں میں 175کروڑ کا بزنس کیا ہے یہ فلم ایکشن اور تھرلر ہے جسے شائقین بہت زیادہ سرا رہے ہیں اسی لئے کمل ہاسن اس فلم کی کامیابی کو الگ انداز سے منا رہے ہیں ۔کمل ہاسن نے اسی کی دہائی میں بطور ہیروز کئی سپر ہٹ فلمیں دیں ان پر فلمائے ہوئے گیت آج بھی زبان زد عام ہیں ۔نوے کی دہائی میں بھی ان کی یادگار فلمیں آئیں۔
    ۔۔۔۔۔۔

  • نیانتھرا اور ونگیش شیون کی شادی میں شاہ رخ خان کی شرکت

    نیانتھرا اور ونگیش شیون کی شادی میں شاہ رخ خان کی شرکت

    معروف اداکارہ نیانتھرا اور فلم میکر ونگیش شیون جن کی پچھلے برس سات سال کے رشتے کے بعد منگنی ہوئی تھی ان کے حال ہی میںشادی کی تقریبات ہو رہی ہیں ان تقریبات کو زیادہ پھیلایا نہیں گیا صرف چنندہ لوگوں کو بلایا گیا ہے ۔ شادی کی تقریبات میں خصوصی طور پر بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے شرکت کی ۔نیانتھرا کے ساتھ شاہ رخ خان نے اتلی کمار کی فلم ”جوان“ میں کام کیا ہے ۔

    یاد رہے کہ ریڈ چیلز کے بینر تلے بننے والی فلم ” جوان “ میں شاہ رخ خان اور نیانتھرا ایک ساتھ نظر آرہے ہیں اس فلم کو شاہ رخ خان کی بیوی گور ی خان پرڈیوس کررہی ہیں فلم اگلے سال جون میں ریلیز کی جائیگی ۔شاہ رخان کے فلم جوان کا ٹریلر ریلز ہوتے ہی اس کی دھوم مچ گئی اس ٹریلر میں شاہ رخ خان ایک الگ روپ میں نظر آرہے ہیں ان کے جسم اور چہرے پر پٹیاں بندھی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔شاہ رخ خان کے قریبی دوست سلمان خان نے فلم کا ٹریلز دیکھ اس کی کافی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ فلم کامیاب ہو گی ۔شائقین فلم کے ٹریلر میں شاہ رخ خان کے مختلف روپ کو دیکھ کر کافی پرجوش ہیں اور فلم کی ریلیز کے لئے منتظر ہیں ۔شاہ رخ خان کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب کے بعد کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے لیکن ان کی طبیعت میں اب کافی بہتری آچکی ہے۔

  • جو لوگ میر ی اداکاری پر سوال اٹھاتے ہیں وہ چوراہا دیکھیں:میکال ذوالفقار

    جو لوگ میر ی اداکاری پر سوال اٹھاتے ہیں وہ چوراہا دیکھیں:میکال ذوالفقار

    ماڈل و اداکار میکال ذوالفقار نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ جو لوگ میر ی اداکاری پر سوال اٹھاتے ہیں میں ان سے صرف یہ کہنا چاہوں گا کہ وہ جیو ٹی وی پر چلنے والا میرا ڈرامہ” چوراہا “ضرور دیکھیں ۔میکال نے کہا کہ مجھے مثبت تنقید سے فرق نہیں پڑتا اور جس کو منفی تنقید کرنی ہے وہ کرتا رہے مجھے اس سے بھی فرق نہیں پڑتا میں اپنا کام اچھے انداز میں کرتا ہوں ،مجھے لوگ پیار دیتے ہیں مجھے بس اتنا پتہ ہے۔میکال نے کہا کہ میں فلموں میں بہت جلد نظر آﺅں گا ۔اس حوالے سے کچھ پراجیکٹس پائپ لائن میںہیں بہت جلد ان پر کام بھی شروع ہو جائیگا امید ہے کہ میرے پرستار مجھے بڑی سکرین پر دیکھ کر خوش ہوں گے ۔

    یاد رہے کہ میکال کے آ ج کل دو ڈرامے آن ائیر ہیں ایک چوراہا اور دوسرا فراڈ ۔ ڈرامہ سیریل چوراہا میںمیکال روٹین سے ہٹ کر کام کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ان کا کردار لوگوں کو بہت پسند آرہا ہے ۔جبکہ ڈرامہ سیریل فراڈ میں میکال صبا قمر کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں دونوں کی جوڑی کافی پسند کی جاتی ہے کافی برسوں کے بعد یہ دونوں کسی ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں ۔میکال صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کہتے ہیں کہ صبا کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی بہت اچھا لگتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ صبا قمر سے بہت بہترین اداکارہ ہیںان کی اداکاری کا انداز نہایت ہی نیچرل ہے جو دیکھنے والوں کو اپنی طرف یقینا متوجہ کرتا ہے۔

  • خطروں کے کھلاڑی 12میں جنت زبیر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بن گئی

    خطروں کے کھلاڑی 12میں جنت زبیر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بن گئی

    روہت شیٹی کے شو ”خطروں کا کھلاڑی12 “ میں جنت زبیر ایک قسط کا 18لاکھ لیکر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی امیدوار بن گئی ہیں ان سے پہلے فیصو منور ایک قسط کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے امیدوار تھے وہ ایک قسط کا ستراں لاکھ روپے لے رہے تھے لیکن اس معاملے میں جنت زبیر نے فیصو کو مات دیدی ہے۔رپورٹس پہلے یہ بھی تھیں کہ روبینہ ڈلاک سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی امیدوار ہیں لیکن جنت زبیر رحمانی جو کہ ٹی وی ایکٹریس بھی ہیں سوشل میڈیا سٹار بھی ہیں وہ سب سے زیادہ معاوضہ لے رہی ہیں۔اے بی پی کے مطابق جنت زیبر کا کہنا ہے کہ ان سے بھی زیادہ معاوضہ لینے والی شخصیات موجود ہیں۔
    یاد رہے کہ اس سال خطروں کے کھلاڑی 12 میں پندرہ امیدوار ہیں جن میں روبینہ ڈلاک ،شیوانگ جوشی ،فاروقی کانیکا من، سرتی جھا ،تشار کالیا، انیری وجانی ،جنت زبیر ،موہت ملک ،چینٹا پانڈے ،نشانت بھٹ ،پراتک سیحاج پال ،راجیو آدیتیا ، اریکا پیک کارڈ اور فیصل شیخ کے نام شامل ہیں ۔ خطروں کے کھلاڑی 12آج کل ساﺅتھ افریقہ میں فلمایا جا رہا ہے اور بہت جلد کلرز ٹی وی پر آن ائیر جائیگا ۔تمام کے تمام امیدوار کافی خوش ہیں ان سب کے حوصلے بلند ہیں ہر کوئی دعوایدار ہے کہ وہ اس شو کو جیت کر جائیگا اب دیکھنا یہ ہے کہ شو کون جیتے گا وہ جیتیں گے جو سب سے زیادہ معاوضہ لے رہے ہیں یا وہ جو معاوضے کی دوڑ میں کچھ پیچھے ہیں۔