اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو حال ہی میںایک بار پھر دھمکیاں ملنے کے بعد سلمان خان نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ۔میرے والد کو دھمکی آمیز خط مارننگ واک کے دوران ملا ہے ،میری کسی سے معمولی سی بھی دشمنی نہیں ہے آج کل کہ میں کسی پر شک کر سکوں ۔مجھے کوئی میسج یا دھمکی آمیز کال تاحال موصول نہیں ہوئی ۔
سلمان خان کو ملنے والی دھمکی آمیز خط میں باقاعدہ یہ لکھا گیا کہ سلمان اور سلیم دونوں بہت جلد سدھو موسے والا بنا دئیے جاﺅ گے ۔خط پر G.B اورLB کہا جا رہا کہ جی بی سے مراد گولڈی بار اور ایل بی سے مراد لارنس بسنوئی ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ہم حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہہ سکتے کہ اس خط کے پیچھے کون ہے ۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ سلیم خان کو جو خط ملا ہے اس کی تحقیقات ہر سطح پر جاری ہیں ۔
یاد رہے کہ لارنس بسنوئی سلمان خان کو جودھ پور میں قتل کرنے کی دھمکی دے چکا ہے لیکن حال ہی میں جب انہیں پھر سے دھمکیاں دی گئیں اس کے بعد سلمان خان اور ان کے گھر کے باہر کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے ۔سلمان خان نے تو پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا کر معاملہ کلئیر کر دیا ہے کہ ان کی دشمنی کسی سے بھی نہیں ہے کہ انہیں دھمکیاں دی جائیں اب پولیس تحقیقا ت کیا بتاتی ہیں اس لئے سلمان خان کے پرستاروں کو انتظار کرنا ہو گا ۔
Category: شوبز
-

سلمان خان نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا
-

میں چپ ہوں بیمار نہیں:دھرمیندر
پچھلے دنوں اداکار دھرمیندر کے بارے میں یہ خبریں تھیں کہ ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ان کے پرستار یہ خبر سن کر کافی پریشان ہوئے ،اپنے پرستاروں کی پریشانی دیکھ کر دھرمیند ر کو ٹویٹر پر آ کر کہنا پڑا کہ میں ٹھیک ہوں آپ پریشان نہ ہوں۔دھرمیندر نے ٹویٹر پر ایک وڈیو جاری کی اس میں انہوں نے اپنے پرستاروں سے کہا کہ پازیٹیو ربنیں ،پازیٹیو سوچیں ،زندگی آپکے لئے پازیٹیو بن جائیگی۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ”میں چپ ہوں میں بیمار نہیں،کچھ نہ کچھ بات چلتی رہتی ہے ،ہوا افوا اڑاتی رہتی ہے ۔ دھرمیندر نے مزید کہا کہ وہ میرا گانا تھا نا ”برا مت سنو ،برا مت دیکھو برا مت کہو ۔انہوں نے اپنے پرستاروں سے کہا کہ ایک دوسرے کو سپورٹ کریں ایک دوسرے کے لئے اچھائی کا سبب بنیں زندگی بہت خوبصورت بن جائیگی۔
دھرمیندر کے یوں سوشل میڈیا پر آکر اپنے پرستاروں سے بات کرنے کے عمل نے ان کے پرستاروں کی ساری پریشانی ختم کردی کیونکہ کافی دن سے وہ ان کی سخت بیماری کی خبریں سن کر کافی پریشان تھے ۔
یاد رہے کہ دھرمیندر نے اپنی وڈیو میں جس گانے ”برا مت سنو،برا مت دیکھو“ کا زکر کیا وہ ان کی 1969کی فلم ” آیا ساون جھوم کے“ سے ہے اس گانے کو محمد رفیع نے گایا تھا ۔ دھرمیندر پر رفیع کے بہت سارے گانے فلمائے گئے اور تقریبا ہر دورسرا گانا سپر ہٹ رہا ۔ -

عالیہ بھٹ کی مصروفیات نے انکو بچا لیا
کرن جوہر کی برتھ ڈے پارٹی لے بیٹھی بہت سارے شوبز ستاروں کو۔ان کی سالگرہ میںشرکت کرنے والا ہر دوسرا سٹار کورونا میں مبتلا ہو گیا ہے اس حوالے سے عالیہ بھٹ خوش قسمت رہیں وہ کورونا سے بچ گئیں ۔ کرن جو ہر کی سالگرہ کی تقریب سے قبل عالیہ اپنے پہلے ہالی وڈ پراجیکٹ ”ہارٹ آف سٹون“ کی شوٹنگ کےلئے بیرون ملک روانہ ہوگئیں ۔ان کی بہت کوشش تھی کہ وہ صرف ایک دن کے لئے انڈیا چلی
جائیں اور سالگرہ میں شرکت کرکے واپس شوٹنگ پر آجائیں لیکن انہیں اجازت نہ مل سکی اور وہ سالگرہ میں شریک نہ ہو سکیں۔بین الاقوامی شوٹنگ کے قواعد و ضوابط شاید مختلف ہیںایک بار کہیں کوئی ٹیم شوٹنگ کے لئے پہنچ جائے تو پھر وہ اس لوکیشن کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا سکتا ۔عالیہ بھٹ نے اس کے باوجود ہاتھ پاﺅں مارے کہ ان کو صرف ایک دن کا ریلیف مل جائے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ عالیہ کا سالگرہ میں نہ آنے کو اب ان کی خوش قسمتی کہا جا رہا ہے کیونکہ وہاں پہنچے بہت سارے ستارے کورونا جیسے مرض میں مبتلا اپنے گھروں میں قید ہیں اور عالیہ صحت مند ہیں اور اپنی شوٹنگ کرہی ہیں ۔
یاد رہے کہ راج کپور خاندان کی بہو اور رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ کپور اپنی پہلی ہالی وڈ فلم کی شوٹنگ کےلئے آج کل لندن میں موجود ہیں عالیہ اپنے پہلے ہالی وڈ پراجیکٹ کو لیکر کافی خوش ہیں انہوں نے اس فلم کی شوٹنگ کے لئے روانہ ہونے سے قبل ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں بہت زیادہ نروس ہو ں ۔ -

فلم سٹار شان شاہد بالی وڈ کے تینوں خانز سے ہوئے خفا
فلمسٹار شان شاہد جو آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، وہ سیاسی معاملات میں بھی کافی دلچپسی لیتے ہوئے عمران خان کے حق میں لکھتے رہتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں بالی وڈ کے تینوں خانز کو کٹہرے میں کھڑا کر لیا اور ان کی خاموشی پر سوال اٹھا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق شان شاہد نے بھارت میں گستاخانہ بیانات دئیے جانے پر تینوں خانز شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کی خاموشی پر سوال اٹھا دئیے شان نے ان تینون کی تصویر ٹویٹر پر شئیر کی اورلفظ لکھا لعنت یعنی شان شاہد ان تینوں خانز کی اس موقع پر خاموشی پر کافی ناراض ہیں ان کا خیال ہے کہ ان تینوں خانز کو بطور مسلمان ان کے ہی ملک میں پیارے نبی کے حوالے سے فضول قسم کی گفتگو پر آواز اٹھانی چاہیے جو کہ انہوں نے تاحال ایسا نہیں کیا۔ شان شاہد کی طرح تینوں خانز کے بہت سارے پرستار ان کی خاموشی پر مایوس ہیں۔ شان شاہد کی اس پوسٹ پر انہیں کافی سپورٹ کیا گیا۔اسی طرح سے بہت سارے شوبز ستارے اس حوالے سے میدان میں ہیں اور حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ بھارت سے بائیکاٹ کیاجائے۔
پاکستان میںہر سطح ہر بھارت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کی جا رہا ہے.عمران خان ہوں یا شہباز شریف بلاول سب اس معاملے میں ایک پیج پر ہیں اور تینوں نے گستاخانہ بیانات پر مذمت کی ہے. واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر توہین رسالت کا ارتکاب کیا تھا. -

فیصل قریشی بھڑک گئے لیکن کس بات پہ؟
بی جے پی کے رہنما کے گستاخانہ بیان پر ہر کوئی شدید غصے میں ہے، اداکار فیصل قریشی نے تو مطالبہ کر دیا ہے کہ بھارت کا بائیکاٹ کیا جائے. فیصل قریشی نے ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ بھارت کا بائیکاٹ کررہی ہے لیکن ہماری طرف سے ابھی تک ایسا کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔ فیصل قریشی نے مزید کہا کہ اس وقت اتنا اہم مسئلہ چل رہا ہے لیکن ہمارے لوگ اس پر خاموش کیوں ہیں۔ فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر اس پہ بات کرنی چاہیے اور بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے فنکار اور عوام اس حوالے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں کیونکہ اب بہت ہو چکا۔
یاد رہے کہ حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما کی طرف سے ہمارے پیارے نبی کے حوالے سے گستاخانہ بیانات دئیے گئے ہیں اس پر مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ہر کوئی سراپا احتجاج ہے بھارت کے خلاف اس وقت ہمارے لوگوں میں بہت زیادہ غم و غصہ پایا جاتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریم کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بارہا کہہ چکے ہیں فاشسٹ مودی کی قیادت میں بھارت مذہبی آزادی پامال کررہا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم جاری ہے۔
-

کترینہ کیف کے شوہر نے بیوی کے بارے میں ایک بڑا دعوی کر دیا
کترینہ کیف جن کی حال ہی میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی ہوئی ہے ان کے شوہر ان سے بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف سے شادی کے بعد میری زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے اور میں بہت خوش ہوں . وکی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا اور اس میں اہلیہ کترینہ کیف کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے بولے میں ایک اچھی اور خوبصورت شادی شدہ زندگی بسر کر رہا ہوں دیکھا جائے تو ایسی بات کہہ کر انہوں نے کتریبہ کیف کی تعریف کی ہے.
یاد رہے کہ کترینہ اور وکی کوشال کی محبت کی شادی ہے اور اس شادی کے انتظامات میں اداکار سلمان خان خود شامل تھے. کترینہ کیف کا بہت عرصہ تک نام سلمان خان کیساتھ آتا رہا ایک وقت میں تو خیال کیا جا رہا تھا کہ شاید دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا . وکی کوشال سے قبل کترینہ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ دو سال تک ریلیشن میں رہیں دونوں ایک ہی گھر میں بھی شفٹ ہو چکے تھے لیکن پھر نہ جانے ایسا کیا ہوا کہ دونوں نے اپنی راہیں جد کر لیں. رنیبر کپور کے بعد کترینہ کی زندگی میں وکی کوشال آئے اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا.شادی کے بعد دونوں کا فی خوش دکھائی دیتے ہیٰں. کتریبہ کا شمار بالی وڈی کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارائوں میں ہوتا ہے.
-

مہنگائی سے تنگ آئے مانی نے حکومت کو دیا ایسا مشورہ کہ سب ہوئے حیران
آج کل ہر کوئی مہنگائی پر بلبلا رہا ہے چاہے عام آدمی ہو یا سیلبرٹی. دن بہ دن بڑھتی مہنگائی نے سب کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ حکومت سے گلہ شکوہ کرے. اسی طرح کا ایک شکوہ کیا مانی نے اور پھر حکومت کو مشورہ بھی دیدیا اور مشورہ یہ دیا کہ پاکستان کو بچانے کا اب ایک ہی طریقہ ہے کہ پاکستان سو ملکوں کے ساتھ ایک کمیٹی ڈال لے اور پہلی کمیٹی خود لے کر رکھ لے تاکہ ہمارے حالات بہتر ہو سکیں. مانی نے یہ دلچپسپ مشورہ حکومت کو انسٹاگرام پر اپنی سٹوری میں دیا. مانی کے اس مشورے کے بعد تحریک انصاف کے سپورٹرز نے ان کو سراہا اور مذاق کرتے رہے جبکہ حکومت کے سپورٹرز نے مانی کو کھری کھری سنا دیں اور کہتے رہے کہ مہنگائی عمران خان کا دیا تحفہ ہے نئی حکومت تو بس کوشش کررہی ہے کہ حالات کنٹرول میں آجائیں .
اداکار و میزبان مانی کوئی اکیلے اداکار نہیں ہیں جو سیاسی معاملات پر تبصرے کررہے ہیں بہت سارے دوسرے ایسے اداکار ہیں جو سیاست میںدلچپسی لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹیں شئیر کرتے ہیں جن میں شان شاہد ، ہارون شاہد ،منیب بٹ، ثمینہ پیرزادہ اور عفت عمر کے نام قابل ذکر ہیں. بلکہ اداکاروں نے تو سیاسی جماعتوں کے حق اور خلاف بات کرنے کے حوالے سے واضح پوزیشنز لے رکھی ہیں.آج کل شوبز شخصیات عام لوگوں سے زیاہ سیاسی معاملات میں دلچسپی لیتی ہوئی نظر آرہی ہیں جسے کچھ لوگ سراہتے ہیں اور کچھ لوگوںکا کہنا ہے کہ سٹارز کو پارٹی نہیں بننا چاہیے.
-

عثمان مختار کی ہارر فلم گلابو رانی ریلیز کے لئے تیار
ایسٹرن ٹیرسٹریل اسٹوڈیوزڈاوئون ٹائون فلمز اور چینل کے اشتراک سےاداکار عثمان مختار کی بطور ڈائریکٹر اور پرڈیوسر شارٹ فلم ” گلابو رانی؛؛ ریلیز کے لئے تیار ہے.اس پراجیکٹ میں ان کے ساتھ معراج حق بھی برابر کے حصہ دار ہیں.فلم کی کاسٹ میں اسامہ جاوید، حیدر معراج حق، دانیال افضل ، نتاشا اعجاز، عمر عبداللہ شامل ہیں جبکہ کوشال خٹک اس میں بطور مہمان اداکار نظر آئیں گے.عثمان مختار اور معراج حق کا دعوی ہے کہ گلابو رانی ایک الگ لیول کی فلم ہے.
اس فلم کے حوالے سے عثمان مختار کہتے ہیں کہ میری اداکاری کو ہمیشہ بہت سراہا گیا ہے جس کے لئے میں اپنے پرستاروںکا شکر گزار ہوں لیکن کیمرے کے پیچھے جا کر کام کرنا اور نئے لوگوں کے ساتھ پھر یہ کام کرنا یہ میرے لئے بہت ہی خوبصورت تجربہ رہا ہے.اس فلم کو بناتے وقت بہت ہی خوفناک لمحے بھی آئے اور بہت ہی ہنسی مذاق والے لمحات بھی آئے ہم سب نے مل کر انجوائے کیا مجھے امید ہے کہ اس ہارر فلم کو دیکھ کر شائقین ضرور محظوظ ہوں گے .عثمان مختار نے مزید کہا کہ ایسٹرن ٹریسٹرئیل ایک نیا پروڈکشن پلیٹ فارم ہے جہاں نئے لوگوں کو چانس دیا جاتا ہے گلابو رانی اس کی بڑی مثال ہے مزید بھی یہ کام جاری رہے گا اس پلیٹ فارم سے ان لوگوںکو بریک دیا جائےیاد رہے کہ ماضی قریب میں عثمان مختار کا ماہرہ خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے اختتام پذیر ہوا اس ڈرامے میںعثمان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا.
-

ساجد خان نے شاہ رخ کو ملک کا وزیراعظم بننے کا اہل قرار کیوں دیا؟
ڈائریکٹر فرح خان کے بھائی اور مشہور و معروف ہدایتکار ساجد خان جو بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے قریبی دوست بھی ہیں ان دونوں بلکہ تینوں فرح خان ،ساجد خان اور شاہ رخ خان کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ ساجد خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی ایک وڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کی اہلیت پر بات کی انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان جیسے سٹارز روز روز پیدا نہیں ہوتے، مزید کہا کہ ان میں اتنی اہلیت ہے کہ بھارت کے وزیراعظم بھی بن سکتے ہیں۔ ساجد خان نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان بہت ہی نرم دل اور نرم مزاج ہیں وہ لوگوں کے ساتھ بہت زیادہ اچھا کرتے ہیں ان کی مدد بھی کرتے ہیں لیکن یہ چیزیں کبھی سامنے نہیں لاتے۔ ساجد خان نے یہاں تک کہہ دیا کہ بالی وڈ کے بادشاہ ذہین اور باصلاحیت ہیں اگر یہ کچھ سال پہلے انڈسٹری چھوڑ کر سیاست میں آگئے ہوتے تو شاید آج ملک کے وزیراعظم ہوتے ۔ ساجد خان کی اس وڈیو پر کچھ لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا کچھ لوگوں نے ہلکے پھلکے انداز میں مذاق بھی بنایا.
یاد رہے کہ شاہ رخ خان آج کل کورونا جیسے مرض میں مبتلا ہیں اور اپنی تمام تر شوٹنگز کینسل کرکے تنہائی میں ہیں کنگ خان کے پرستار ان کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔شاہ رخ اپنے بیٹے آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری پر خاصے رنجیدہ تھے لیکن ان کے بیٹے پر جب کچھ ثابت نہیں ہوا اور وہ باعزت بری ہوئے تو شاہ رخ خان نے لیا سکھ کا سانس۔ -

دھمکی آمیز خط ملنے کے باوجود سلمان خان بنے نڈر
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان کے والد سلیم خان کو اس جگہ سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا جہاں وہ ہر صبح واک کرکے کچھ دیر بیٹھتے ہیں پولیس کے مطابق اس خط میں باپ بیٹا دونوں کو دھمکی دی گئی تھی. سلمان خان اس دھمکی سے بالکل نہیں ڈرے نہ ہی وہ ڈر کر گھر بیٹھے ہیں وہ اصل میں دبنگ بن گئے ہیں۔ سلمان خان دھمکی آمیز خط ملنے کے باوجود گھر سے باہر جا آرہے ہیں یعنی انہوں نے اپنی آمدو رفت کو محدود نہیں کیا، رپورٹس کہتی ہیں کہ ان کے گھر کے باہر کی اور سلمان خان کی خود کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے. تاہم سلمان خان اپنی اگلی فلم جس کا نام ہے ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ کی شوٹنگ کے لئے حیدر آباد جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یوں سلمان خان نے دھمکی دینے والوں کا دکھایا اپنا اصل دبنگ روپ اور انہیں بتا دیا کہ وہ کسی دھمکی سے ڈر کر گھر نہیں بیٹھنے والے بلکہ وہ اپنے پرستاروں کے لئے گھر سے باہر بھی نکلیں اور کام بھی کریں گے اور دھمکی دینے والے بزدلوںکا سامنا بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ سلمان خان اپنے دبنگ انداز کی وجہ سے لوگوں میں بہت مقبول ہیں گوکہ ان کا نام ہر دوسری کنٹرورسی میں ہوتا ہے لیکن وہ کسی بھی قسم کی کنٹرورسی سے گھبراتے نہیں ہیں.