Baaghi TV

Category: شوبز

  • ”میں منٹو نہیں ہوں“ میں ہمایوں سعید مہوش حیات اور مایا علی نظرآئیں گے

    ”میں منٹو نہیں ہوں“ میں ہمایوں سعید مہوش حیات اور مایا علی نظرآئیں گے

    ڈرامہ سیریل ” منٹو نہیں ہوں “ کا پوسٹر جا ری کیا گیا ہے اس پر اداکار ہمایوں سعید کی تصویر ہے پوسٹر دیکھ کر شائقین ڈرامے کے آن ائیر جانے کا شدت ست انتظار کرنے لگے ہیں ۔اے آروائی پر چلنے والے اس ڈرامے کی کاسٹ میں ہمایوں سعید کے علاوہ مہوش حیات اور مایا علی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی ۔کہانی خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے جبکہ ہدایتکاری ندیم بیگ نے کی ہے ۔ کہانی ہمایوں سعید ،مہوش حیات اور مایا علی کے گرد گھومتی ہے ،ڈرامے میںایکشن ،رومینس اور جذبات دیکھنے کو ملیں گے ۔
    یاد رہے کہ ہمایوں سعید کے ساتھ مہوش حیات کا ڈرامہ ”دل لگی“ جو کہ اے آر وائی پرپانچ سال پہلے چلا تھا نے دھوم مچا دی اس سال کا یہ سب سے بڑا ہٹ ڈرامہ قرار پایا تھا یوں ان دونوں کی جوڑی کو شائقین خاصا پسند کرتے ہیں اسی طرح سے ان کی فلم پنجاب نہیں جاﺅں گی اور جوانی پھر نہیں آنی نے بھی شائقین کے دل جیت لئے تھے دونوں فلموں نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا تھا.

    مایا علی جنہوں نے علی ظفر کے ساتھ طیفا انٹربل میں کام کیا ان کی فلم بھی ہٹ ثابت ہوئی تھی اسی طرح سے انہوں نے ڈرامہ سیریل من مائل میں مرکزی کردار ادا کیا ۔یوں ان تینوں فنکاروں کو عوام بے ھد پسند کرتی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ تینوں کی جوڑی کیا رنگ لاتی ہے ۔ہمایوں سعید کا ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ نے کامیابی کے سارے ریکارڈز توڑ دئےے تھے یہاں تک کہ ا س ڈرامے کی آخری قسط سینما میں دکھائی گئی تھی اس ڈرامے کے بعد اب ہمایوں سعید کسی ڈرامے میں نظر آنے جا رہے ہیں۔

  • سارا علی خان نے کارتیک کے متعلق سوال پر دیا حیرت انگیز ریسپانس

    سارا علی خان نے کارتیک کے متعلق سوال پر دیا حیرت انگیز ریسپانس

    سارا علی خان جو کہ آئیفا ایوارڈز کے لئے دبئی میں موجود تھیں وہاں ان سے بھول بھلیاں ٹو کی کامیابی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں اس فلم کی سار ی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور ہر کسی کی فلم ہٹ ہونی چاہیے یہ چیزہماری بالی وڈ فلم انڈسٹری کے لئے بہت فائدہ مند ہوگی ۔وہاں موجود ایک صحافی نے جب کارتیک آریان کو مس کرنے کے ھوالے سے سوال کیا تو سارا علی خان نے حیرت انگیز ریسپانس دیتے ہوئے دوسرے کیمرے کی طرف دیکھا اور سب کا شکریہ اداکرتے ہوئے وہاں سے چلی گئیں ۔سارا علی خان کا اپنے دوست کارتیک آریان کے حوالے سے سوال کئے جانے پر اس طرح کے ریسپانس نے بہت سارے سوال اٹھا دئیے ہر کوئی سوچ میں پڑ گیا کہ سارا علی خان نے ایسا کیوں کیا؟ سب یہ سوچ رہے ہیں کہ کیا ان دونوں کے درمیان کیا چل رہا ہے کہ سارا علی خان نے صحافی کے سوال کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے کی راہ لی ۔

    یاد رہے کہ کارتیک آریان اور سارا علی خان امتیاز علی کی فلم ”لو آج کل “ میں نظر آئے تھے دونوں کی آن سکرین جوڑی کو بہت سراہا گیا تھا اور کہا جا رہا تھا کہ دونوں کے درمیان پروفیشنل تعلق سے بڑھ کر بھی کچھ ہے لیکن بعد میں ایسا کیا ہوا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے بارے میں سوال کئے جانے پر جواب نہ دیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو انفالو بھی کر دیا ہے ۔
    کارتیک آریان نے بھی آئیفا ایوارڈز میں شرکت کرنی تھی لیکن انہیں کورونا ہو گیا انہوں نے کورونا سے متاثر ہونے کی پوسٹ انسٹاگرام پرایک تصویر لگا کر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی اور لکھا کہ ” سب کچھ اتنا پوزیٹیو چل رہا تھا کہ کورونا سے رہا نہیں گیا“

  • بہتر انسان بننے کے لئے خود پرتوجہ دے رہی ہوں:اروا حسین

    بہتر انسان بننے کے لئے خود پرتوجہ دے رہی ہوں:اروا حسین

    اداکار ہ اُروا حسین جو آج کل ہمیں چھوٹی اور بڑی سکرین پر دکھائی نہیں دے رہی انہوں نے حال ہی میںایک پوسٹ شئیر کی اور اس میںلکھا کہ میں آج شکر الحمد اللہ ایک بہتر جگہ پر ہو ں ،دو سال میں میں نے خود پر توجہ دی ہے اور اب یہ سلسلہ جاری ہے یعنی میں خود پر بہت زیادہ توجہ دے رہی ہوں یہ توجہ صرف میرے بہتر انسان بننے کے لئے نہیں ہے بلکہ میرے اردگرد کے لوگوں کے لئے بھی ہے ۔
    یاد رہے کہ اُرواحسین اور فرحان سعید نے محبت کی شادی کی تھی اور یہ شادی بہت کم عرصہ چلی دونوں کے درمیان پہلے اختلافات کی خبریں سامنے آئیں اور پھر ان کی علیحدگی کی خبریں آتی رہیں دونوں طرف سے کوئی تصدیق تو نہیں کیا جا رہی تھی لیکن اب یہ بات کنفرم ہو چکی ہے کہ اُرواحسین اور فرحان سعید کی علیحدگی ہو چکی ہے دونوں اپنے اپنے راستے چل رہے ہیں ۔

    گزشتہ دنوں فرحان اور اروا حسین ایک تقریب میں دیکھے گئے حالانکہ دونوں الگ الگ اس تقریب میںآئے تھے اور ایکدوسرے سے بات چیت بھی نہیں کی تھی لیکن یہ اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ دونوں کی ایک ہی تقریب میںموجودگی شاید اس بات کو ظاہر کررہی ہے کہ شاید دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ بدل لیا ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیںتھا ۔ دونوں کے درمیان علیحدگی کی مختلف وجوہات بتائی جا رہی ہیں چونکہ دونوں نے ابھی تک اس معاملے پر کھل کر بات نہیں کی اس لئے کچھ بھی سنا سنایا کہنا مناسب نہیںہو گا ۔اِن دونوں کی فلم ” ٹچ بٹن“ ابھی ریلیز نہیں ہوئی دونوں کا یہ پراجیکٹ ریلیز کے حوالے سے تاحال تاخیر کا شکارہے۔ فلم کے بارے میں دونوں کا دعوی تو یہی تھا کہ یہ فلم باقی فلموں سے ہٹ کر ہو گی

  • شکیرا اور جیرارڈ علیحدگی کے باوجود اپنے بچوں کی ذمہ داریاں نبھائیں گے

    شکیرا اور جیرارڈ علیحدگی کے باوجود اپنے بچوں کی ذمہ داریاں نبھائیں گے

    شکیرا اور جیرارڈ کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے دونوں کی پی اار ایجنسی نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اس علیحدگی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے پشیمانی ہو رہی ہے کہ ہم آج علیحدہ ہو رہے ہیں لیکن ہمارے بچے ہماری اولین ترجیح ہوں گے ان کی دیکھ بھال ان کی فلاح و بہبود ہم دونوں کی ذمہ داری ہے جسکو ہم اس رشتے کے ختم ہوجانے کے بعد بھی نبھائیں گے ۔اس بیان میں یہ بھی کہا کہ ہم دونوں اپنے مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کیا جائے ۔شکیرا اور جیرارڈ دونوں باراں برس پہلے شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کے دو بچے ہیں دونوں کی ملاقات فیفا ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقہ میں 2010میں ہوئی تھی،اس ٹورنامنٹ میں شکیرا نے تھیم سانگ ”واکا واکا“ گایا تھا اس گانے نے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی تھی آج تک اس گانے کا ریکارڈ نہیں ٹوٹ سکا ۔ اس تقریب میں ان کی ہوئی ملاقات کے بعد ان کے درمیان دوستیاں بڑھتے بڑھتے بات شادی کے تعلق پر آکر ٹھہری ۔کہا جا رہا ہے کہ شکیرا کوان کے شوہر جیرارڈ نے دھوکہ دیا جس کی وجہ سے انہوں نے ان سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ ماہ کے اواخر میں اپیل مسترد ہونے کے بعد شکیرا کو اس وقت اسپین میں مبینہ ٹیکس فراڈ کا سامنا ہے۔پراسیکیوٹرز کا دعویٰ ہے کہ کولمبیئن گلوکارہ پر 2012 سے 2014 کے درمیان اپنی آمدن پر ایک کروڑ 45 لاکھ یورو ٹیکس واجب الادا ہیں۔ دوسری جانب شکیرا کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس میں ٹھوس قانونی دلائل کے ساتھ دفاع جاری رکھیں گے۔ان جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی۔کولمبیئن گلوکارہ نے ٹورنامنٹ کا تھیم سانگ ’واکا واکا‘ گایا تھا، جس نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔

  • ثناء جاوید اور فیروز خان ایکبار پھر ساتھ

    ثناء جاوید اور فیروز خان ایکبار پھر ساتھ

    اداکارہ ثناءجاوید اور فیروز خان دونوں کی آن سکرین جوڑی کو شائقین بے حد پسند کرتے ہیں ،اب دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ ”اے مشت خاکمیں“ میں دکھائی دیں گے ۔یہ دونوں جب بھی ایک ساتھ سکرین پر آتے ہیں تو شائقین ان کے سحر میں مبتلا ہوجاتے ہیں اس بار بھی کچھ ایساہی ہونے والا ہے ۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اسد صدیقی، شبیرجان، عفت عمر، شہود علوی، دانیال افضل خان، حرا عمر اور دیگرشامل ہیں ۔اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی کے اس ڈرامے کی کہانی دو مختلف سوچ رکھنے والے لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو زندگی اور معاملات زندگی کو مختلف زاویوں سے دیکھتے ہیں ۔اس ڈرامے میں فیروز خان ایک ایسے لڑکے کا کردار کررہے ہیں جو قسمت پر کم بھروسہ رکھتا ہے اور ثناءجاوید کا کردار قسمت پر مکمل یقین رکھنے والی لڑکی کا ہے۔ڈرامے کے ڈائریکٹر احسن طالش ہیں جبکہ لکھاری ماہا ملک ہیں ۔ڈرامے کا پلاٹ تو زبردست لگ رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں کی جوڑی اس بار کیا رنگ لاتی ہے۔
    یاد رہے کہ ثناءجاوید اور فیروز خان اس سے قبل ڈرامہ سیریل ” خانی “ میںایکساتھ نظر آئے تھے پیار محبت کے جذبات پر مبنی اس کہانی میں دونوں کی جوڑی کو بے حد سراہا گیا تھا

  • پیسوں کی ضرورت کے باعث ایسی فلمیں بھی کیں جنکو بعد میں خود بھی نہیں دیکھا:سونالی باندرے

    پیسوں کی ضرورت کے باعث ایسی فلمیں بھی کیں جنکو بعد میں خود بھی نہیں دیکھا:سونالی باندرے

    نوے کی دہائی کی خوبصورت اور سمارٹ اداکار جنہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کچھ ایسی باتیں کیں جو شاید پہلے کبھی نہ کی ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر کو چلانے کی ذمہ داری ان پر تھی گھر کا کرایہ معاملات زندگی چلانے کےلئے ان کو شوبز انڈسٹری کا حصہ بننا پڑا اور جب شوبز میں آئی تو یہاں ان کا کوئی جاننے والا نہ تھا نہ ہی کبھی خاندان کے کسی فرد نے دور دور تک فلموں میں کام کیا تھا ۔پیچھے مڑ کر دیکھتی تھیں تو گھریلو ذمہ داریاں دل پریشان کر دیتی تھیں اس لئے سونالی نے سوچا کہ جیسے بھی کردار ملیں گے بس کرنے ہیں لہذا وہ ایسا ہی کرتی گئیں ۔سونالی بتاتی ہیں کہ کیرئیرکے شروع میں ایسی فلموں میں کام کیا جن کو شاید بعد میں ،میں نے خود بھی نہیں دیکھا ،بلکہ ایسا بھی ہوا کہ مجھے ایسے کردار دئیے جاتے جن کے بغیر بھی کہانی چل سکتی تھی لیکن میں کرتی گئی ۔سونالی بتاتی ہیں کہ مجھے ایسے کردار کرنا بہت عجیب لگتا تھا لیکن ضروریات کے منہ کھلے دیکھ کر خاموش ہوجاتی تھی۔سونالی نے اس انٹرویو میں اپنی کسی فلم کا نام نہیں بتایا لیکن یہ ضرور کہا کہ میں نے بہت بری فلموں میں بھی کام کیا ایسی فلمیں جن کو نہ بعد میں دیکھا اور جن کو جب شوٹ کررہی تھی تب بھی برا سمجھتی تھی ۔

    یاد رہے کہ سونالی باندے کا شمار نوے کی دہائی کی کامیاب ہیروئینز میںہوتا ہے انہوں اُس دور کے بڑے ہیروز کے ساتھ کام کیا ۔چند برس قبل سونالی کینسر جیسے موذی مرض مین مبتلا ہو گئیں تھیں انہوں نے اپنا علاج امریکہ سے کروایا اور اس مرض کو شکست دیکھ کر بھارت واپسی کی

  • پانچویں ملٹی میڈیا ایوارڈز کی تقریب آٹھ جون کو لاہور میں ہوگی

    پانچویں ملٹی میڈیا ایوارڈز کی تقریب آٹھ جون کو لاہور میں ہوگی

    5ویں ملٹی میڈیا ایوارڈز کی تقریب پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویحز اینڈ آرٹ کلجر قڈافی سٹیڈیم لاہور میں آٹھ جون کو منعقد ہونے جا رہی ہے۔تقریب میں آرٹسٹ اور سیاستدان مسرت شاہین خصوصی شرکت کریں گی ۔جبکہ ہدایتکار الطاف حسین،حسن عسکری، خالد پرویز شیخ،جاوید رضا،آغا قیصر عباس، جرار رضوی،پلاک کی ڈی جی صغری ضد،عنایت گوندل و دیگر مہمان خصوصی کے طور پرشرکت کریں گے ۔

    تقریب کی میزبانی کے فرائض اسلم سیماب اور نبیجہ انجام دیں گے۔جن جن کو ایوارڈ دجائیں گے ان میں فلم تیرے باجرے دی راکھی میں مصنف و ہدایتکار سید نور، صائمہ،نغمہ،فلمساز صفدر ملک سمیت ہدایتکار مسعود بٹ،حیدر سلطان، سیف علی خان، لیلی کو فلم گوگا لاہوریا،اداکار غلام محی الدین کو لائف ٹاہم اچیومنٹ ایوارڈ،سٹیج کے شعبہ میں مضنف ڈاکٹر اجمل ملک،دیدار ملتانی، گلزار شیخ،حامد رنگیلا،موسیقار ایم ارشد،گلوکارہ شبنم مجید،حمیرا ارشد،عارف لوہار ،مکی شاہ گجراتیہ،تنویر ضدیقی،راجہ مشتاق، ٹھاکر لاہوری ،نرمل شاہ کے نام قابل ذکر ہیں۔زارا نور،سیف علی خان،دلبر منیر،سار،حیدر راج ملتانی،مہک نور،گانوں پر پرفارم کریں گے

  • میں نے کبھی کسی کے خلاف سازش نہیں کی : اداکارہ صائمہ نور

    میں نے کبھی کسی کے خلاف سازش نہیں کی : اداکارہ صائمہ نور

    صائمہ نورجو کہ تقریبات میں کم حصہ لینے کے ساتھ، بہت کم بولتی اور کم انٹرویوز دیتی ہیں ۔انہوں نے حال ہی میں کہا ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر میں کبھی کسی کے خلاف سازش نہیں کی نہ ہی کام کے دوران کوئی بد مذہگی کی ہے ۔مجھے شوبز انڈسٹری میں جتنی عزت ملی ہے اسکے بارے میں تو کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔مداح آج تک عزت احترام سے ملتے ہیں ۔مجھے لوگوں سے جتنی عزت ملی ہے اس کے لئے ان کی شکر گزار ہوں ۔صائمہ نور نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کے ساتھ لڑائی جھگڑا نہیں کیا ۔ایک سوال کے جواب میں صائمہ نور بولیں کہ خلوص اور پیار محبت کے بغیر زندگی گزارنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ان دونوں چیز وں کی کمی زندگی کو جہنم بنا دیتی ہے۔صائمہ نے اسی انٹرویو میں مزید کہا کہ فلموں میں کم نظر آنے کی وجہ یہ ہے کہ مجھے جب کوئی اچھا سکرپٹ سمجھ میںآتا ہے تو کر لیتی ہوں ابھی بھی مسلسل فلموں کی آفر ہورہی ہے لیکن اچھا سکرپٹ سمجھ میں آیا تو یقینا کروں گی ۔

    یاد رہے کہ صائمہ نور نے فلموں کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں بھی کام کیا ہے ،ڈرامہ سیریل ”ببن خالہ کی بیٹیاں “ میں انہوں نے مختصر سا کردار ادا کیا ان کو ڈراموں میں بھی بہت سراہا گیا ،صائمہ کام کے معاملے میں کافی سلیکٹیو ہیں تبہی کم کم نظر آتی ہیں۔صائمہ کی عید الفطر پر ”تیرے باجرےدی راکھی“ ریلیز ہوئی ہے ان کے مداح کافی برس کے بعد بڑی سکرین پر ان کو دیکھ کر خوش ہوئے

  • ابو علیحہ کی فلم ”شاٹ کٹ “ عید الاضحی پر ریلیز ہوگی

    ابو علیحہ کی فلم ”شاٹ کٹ “ عید الاضحی پر ریلیز ہوگی

    ابوعلیحہ جن کی فلم ”جاوید اقبال“گو کہ ریلز کے حوالے سے تنازعات کا شکار ہے کوحال ہی میں لندن میں ایورارڈ دیا گیا۔ان کی اگلی فلم ریلیز کے لئے تیار ہے۔فلم کا نام ہے ”شاٹ کٹ “ ہے اور یہ عید الاضحی پر ریلیز کی جا رہی ہے ۔فلم میں جگن کاظم اور فلمسٹار ثناءمرکزی کرداروں میںنظر آئیں گے ۔ثناءکافی عرصے کے بعد بڑے پردے پر نظر آئیں گی ۔فلم کی دیگر کاسٹ میں نسیم وکی ، نواز انجم ،احمد نواز،گوشی خان،سخاوت نازو دیگر کا نام شامل ہے ۔فلم پنجابی زبان میں بنائی گئی ہے ڈبنگ کا کام کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے عید لاضحی پر ریلز کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ۔فلم کے ڈائریکٹر ابو علیحہ کو اس فلم سے کام کافی امیدیں وابستہ ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم پنجابی سینما کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی ۔

    ان کا کہنا ہے کہ میں نے نسیم وکی اور سخاوت ناز جیسے کامیڈینز سے جیسا کام لیا ہے وہ یقینا دیکھنے والوں کے لئے ایک ٹریٹ ہوگی ہماری فلم میں کامیڈی بامقصد معلوم ہو گی ۔شائقین جگن کاظم کو پہلی بار پنجابی بولتے ہوئے سنیں گے جگن یقینا ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں۔
    یاد رہے کہ اس وقت پنجابی سینما کافی زوال پذیر ہے اور اس عید پر صرف دو پنجابی فلمیں تیرے باجرے دی راکھی اور گوگا لاہوریا ریلیز ہوئیں تھیں ان فلموں نے کیسا

  • سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکیاں ملنے کے بعد ایف آئی آر لانچ کر دی گئی

    سلمان خان کے والد سلیم خان کو دھمکیاں ملنے کے بعد ایف آئی آر لانچ کر دی گئی

    بھارتی اداکارسلمان خان کو سدھو موسے والا کے قتل کے بعد دھمکیاں ملیں،دھمکیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے ان کی سیکیورٹی بڑھا دی تھی ۔ان کے بعد اب ان کے والد سلیم خان کو بھی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔گزشتہ روز نہ معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر لانچ کر دی گئی ہے۔ممبئی پولیس نے تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں ۔رپورٹس کے مطابق سلیم خان کو صبح آٹھ بجے کے قریب ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔سلیم خان اس وقت جاگنگ کے لئے جایا کرتے ہیں اور جاگنگ کرنے کے بعد وہ جس بینچ پر روٹین میں بیٹھتے ہیں اُس روز بھی وہیں جا کر بیٹھے اور انہیں وہاں ایک خط پڑا ملا جس کو کھول کر انہوں نے پڑھا تو اس میں ان کو دھمکیاں دی گئی تھیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس خط میں کسی کے دستخط نہیں ہیں لیکن اس میںسلمان خان اور ان کے والد سلیم خان دونوں کو دھمکیاں دی گئی ہیں ۔اس خط کے بعد خان فیملی نے ممبئی پولیس سے رابطہ کرکے ایف آئی آر درج کروائی ۔

    جس وقت یہ واقعہ ہوا سلمان خان آئیفا ایوارڈز کے لئے دبئی میں موجود تھے وہاں وہ اس ایوارڈ کی میزبانی کے لئے گئے تھے کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان آج ممبئی پہنچ جائینگے ۔سلمان خان اور سلیم خان کے پاکستانی پرستاروں کا کہنا ہے کہ ان دونوں نے بھارت میں ساری عمر گزاری وہیںان کا نام بنا لیکن اب اس سٹیج پر آکر ان کے لئے زندگی کا دائرہ تنگ کرنا مناسب نہیں ہے دونوں کو مکمل سیکیورٹی دی جائے اور معاملے کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے حل کیا جانا چاہیے ورنہ تو خطرناک قسم کا نہ رکنے والا سلسلہ چل پڑے گا