Baaghi TV

Category: شوبز

  • میکا سنگھ کیوں ہوئے پریشان

    میکا سنگھ کیوں ہوئے پریشان

    سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بھارت کی سلیبرٹیز خصوصی طور پر گلوکاروں میں خوف و ہراس کی ایک فضا بنی ہوئی ہے ، ہر کوئی پریشان ہے ۔میکا سنگھ کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں گلوکاروں کو گینگسٹرز سے شدید خطرات لاحق ہیں ۔ایک گلوکار کا دن دیہاڑے بے دردی سے قتل کر دیا گیا جو کہ بہت ہی افسوسناک ہے اور یہ قتل پنجابی گلوکارں کے لئے ایک قسم کی ویک اپ کال ہے ۔میکا سنگھ نے کہا کہ صرف سدھو موسے والا کو ہی نہیں بلکہ بہت سارے دوسرے گلوکاروں کو بھی قتل کی دھمکیاں ملی ہیں جن میں گِپی گریوال اور منکریت اولکھ کا نام قابل ذکر ہے۔ ہم ممبئی کے انڈر ورلڈ کا نام سنتے تھے لیکن اب تو پنجاب میں بھی انڈر ورلد دیکھ رہے ہیں۔

    میکا سنگھ نے مزید کہا کہ جیسے ہی کوئی گلوکار ہٹ ہوتا ہے یا اس کے پاس پیسے آتے ہیں تو اس کو دھمکیاں ملنا شروع ہوجاتی ہیںجو پیسے دیتا رہے اسکی جان محفوظ رہتی ہے جو نہ دے وہ موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے ۔پنجابی گلوکاروں کی جان کو اس وقت شدید خطرات لاحق ہیں ۔کاش میں اپنی آخری ملاقات میں سدھو موسے والا کو ممبئی منتقل ہونے کا کہہ دیتا حالانکہ میری ان سے آخری ملاقات مئی کے مہینے میں ہوئی تھی ۔وہ جب میرے گھر ممبئی مجھے ملنے کے لئے آئے تو ان کی خوشی کی انتہا نہیں تھی کہ وہ اکیلے سفر کرکے میرے گھر تک پہنچے ہیں اور انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا اسی ملاقات میں انہوں نے مجھ سے جان کو لاحق

  • کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب نے کردیا سب کو بیمار۔

    کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب نے کردیا سب کو بیمار۔

    فلم میکرکرن جوہر کی پچاسویں سالگرہ یش راج سٹوڈیو میں پچیس مئی کومنائی گئی ۔ تقریب میں تقریبا بالی وڈ کے تمام ستارے موجود تھے۔ تمام ستارے بھرپور تیاری سے اس تقریب کو منانے پہنچےلیکن وہاں ہوا کچھ یوں کہ یہ سالگرہ سب کے لئے بیماری کا باعث بن گئی۔ تقریب کے بعد تقریب کے شرکا میں نزلہ، زکام ،بخار کھانسی جیسی علامات ظاہر ہوئیں تو سب اپنے ڈاکٹرز کے پاس گئے ڈاکٹرز نے ان سب کو کورونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔ سب نے کورونا ٹیسٹ کروایا تو معلوم پڑا کہ ان میں سے پچاس سے پچپن لوگ کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جو فنکار کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں ان میں شاہ رخ خان، کترینہ کیف، ادیتیہ رائے کپور،کارتیک آریان، کے نام قابل زکر ہیں۔

    تقریب میں ان کے علاوہ سیف علی خان ،اکشے کمار ، کاجول ،اجے دیوگن ، ہرتیک روشن، ایشوریا رائے ،امیتابھ بچن ، رانی مکھرجی، سلمان خان، عامر خان ، جھانوی کپور، کیارا ایڈوانی ، سدھارتھ ملہوترا، ورون دھون ، منیش ملہوترا ، شاہد کپور ،میرا کپور ، اننیا پانڈے ، رنبیر کپور ، رنیویر سنگھ ،نیتو سنگھ ، تبو ، روینہ ٹنڈن جوہی چاولہ ، سوزین خان، پریتی زینٹا ، سارا علی خان ، ابراہیم علی خان، ملائکہ اروڑا ، ارجن کپور ، کرینہ کپور ،کرشمہ کپور و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کی تیاری بڑے پیمانے پر کی گئی تھی کرن جوہر کا کہنا تھا کہ اس تقریب کو وہ یادگار بنانا چاہتے ہیں تقریب تو یادگار بن گئی لیکن وہاں موجود شرکا کورونا جیسے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

  • گلوکار ابرار الحق کا کرن جوہر کے ساتھ قانونی جنگ کرنے کا اعلان

    گلوکار ابرار الحق کا کرن جوہر کے ساتھ قانونی جنگ کرنے کا اعلان

    گلوکار و سیاستدان ابرار الحق ان دنوں بھارتی فلم میکر کرن جوہر سے شدید نالاں ہیں۔ انہوں نے کرن جوہر کے ساتھ قانونی جنگ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرن جوہر نے اپنی نئی فلم’’ جگ جگ جیو‘‘ میں گلوکار کار ابرار الحق کا گانا نچ پنجابن ان کی اجازت کے بغیر چرا کر شامل کر لیا۔ فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تو ابرارالحق ہو ئے لال پیلے انہوں نے کرن جوہر کو ٹیگ کرکے ٹویٹ کرکے ان سے کہا کہ آپ جیسے ڈائریکٹر کو اس طرح کی حرکت کرتے ہوئے خیال آنا چاہیے ابرار کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ابرار کے مداحوں نے کرن جوہر کو خوب سنائیں، چند دن کے بعد کرن جو ہر نے

    انسٹا گرام پر پوسٹ لگائی اس میں جو فلم کا پوسٹر شئیر کیا اس میں گانے کے کریڈٹ ابرارالحق کو دئیے لیکن ابرارالحق اس کو ناکافی سمجھتے ہیں اور انہوں نےاب کہا ہے کہ میرے اردگرد کے لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں کرن جوہر کے خلاف عدالت کیوں نہیں جا رہا تو میں بتا دوں کہ میں ایسا اب کرنے جا رہا ہوں اور بہت جلد کرن جوہر سے عدالت میں ملاقات ہو گی۔ ابرار الحق نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر کرکے اپنے مداحوں کو بتایا اور کرن جوہر تک پیغام پہنچایا کہ آپ میرا گانا مجھ سے اجازت لئے بغیر چوری کیسے کر سکتے ہیں۔انہوں نے باقاعدہ یہ بھی کہا کہ یوٹیوب پر کریڈٹ دینا ناکافی ہیں۔

  • وکی کوشال نے آئیفا ایوارڈز میں میلہ لوٹ لیا

    وکی کوشال نے آئیفا ایوارڈز میں میلہ لوٹ لیا

    اداکار وکی کوشال نے دبئی میں منعقد ہونے والے ایوارڈز میں میلہ لوٹ لیا۔ وکی بیسٹ ایکٹر کی کیٹگری کے لئے نامزد ہوئے تھے وکی نے اپنے ساتھ تمام نامزدگیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ وکی کو یہ ایوارڈ سردار اُدھم کے لئے ملا اس فلم میں ان کا کردار ایک فریڈم فائٹر کا تھا جسے دیکھنے والوں نے بے حد سراہا ۔اس فلم کی کہانی بتاتی ہے کہ 1919 میں جلیانوالہ باغ قتل عام میں انگریزوں نے 1650 راؤنڈ گولیاں چلائیں۔ سردار ادھم نے صرف 6 فائر کیے لیکن ان 6 کا اثر مجاہدین آزادی اور ان کی آنے والی نسلوں کے دلوں میں گہرائی سے اتر گیا۔ ٹریلر میں سردار ادھم سنگھ کی زندگی کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ فلم کی کہانی رتیش شاہ اور شوبینڈو بھٹاچاریہ نے لکھی ہے۔ فلم کی ہدایتکاری شوجیت سرکار نے کی ہے اور رونی لاہری اور شیل کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔وکی ایوارڈ جیتنے پر نہایت خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے لئے یہ ایوارڈ اہمیت کا حامل ہے۔

    وکی کوشل نے ایک انٹرویو میں ادھم سنگھ کا کردار ادا کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک پنجابی خاندان سے تعلق رکھتا ہوں ، میرا آبائی گھر پنجاب میں ہے ، جو جلیاں والا باغ سے صرف دو گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ تو ہم سردار ادھم سنگھ ، شہید بھگت سنگھ ، جلیانوالہ قتل عام کے بارے میں سن کر بڑے ہوئے ہیں لہذا ایسے کرداروں پر مبنی کہانی کا حصۃ بننا میرے لئے فخر کی بات ہے.

  • صبا قمر، عمیرا رانا اور سرمد کھوسٹ پرستاروں سے ملنے سینما گھر پہنچے

    صبا قمر، عمیرا رانا اور سرمد کھوسٹ پرستاروں سے ملنے سینما گھر پہنچے

    فلم کملی تو سینما گھروں میں لگ چکی ہے لیکن اپنے پرستاروں سے ملنے اور ان کا جوش و ولولہ بڑھانے فلم کی کاسٹ سے صبا قمر اور عمیر رانا سرمد کھوسٹ کے ساتھ سینما گھروں میں پہنچ رہے ہیں. سرمد سلطان کھوسٹ نے گزشتہ شب ایک فیس بک پوسٹ‌ شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کے روز سرمد صبا قمر اور عمیر رانا کے سنگ مختلف سینما گھروں کا رخ کریں گے.جن جن سینما گھروں میں انہوں‌ نے جانے کے بارے میں پوسٹ لگائی ان میں یونیورسل سینما، سنے سٹار ،کیو سینما اور کیجز سینما کے نام شامل ہیں.فلم کی ریلیز سے قبل پروموشنز کا رواج تو پرانا چلا آرہا ہے لیکن فلم کی ریلیز کے بعد سینما گھروں میں کاسٹ‌ اور ڈائریکٹر کے جانے کا رواج حال ہی میں‌شروع ہوا ہے یا حال میں اس رواج نے زور پکڑا ہے .اسی طرح‌ سے عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم دم مستم کی پروموشنز امریکہ میں ابھی تک جاری و ساری ہیں . فلم کی مرکزی کاسٹ کے ساتھ پرڈیوسر عدنان صدیقی فلم کی ریلیز کے بعد پاکستان میں بھی ہر دوسرے سینما میں‌ گئے اور بار بار گئے. فلمی شائقین کےلئے یقینا کسی ٹریٹ سے کم نہیں‌ ہوتی یہ بات کہ وہ جو فلم دیکھنے آئے ہوں اسی کے فنکار اور ڈائریکٹر ان کے درمیان موجود ہوں .

    یاد رہے کہ فلم جمعہ کے روز ریلیز کی گئی، فلم اپنے انفردی موضوع کی وجہ سے بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہے فلم کی پوری ٹیم لوگوں کے ریسپانس سے کافی خوش ہے.

  • مایا علی ہوئیں دیوانی کملی کی

    مایا علی ہوئیں دیوانی کملی کی

    اداکارہ مایا علی جو خود ایک بہت ہی بہترین اداکارہ ہیں انہوں نے سرمد کھوسٹ کی فلم ’’ کملی‘‘ دیکھنے کے بعد کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ صرف فلم نہیں ہے بلکہ یہ جذبات اور فیلنگز ہے ، کہانی ہمیں کسی اور ہی دنیا میں لے جا تی ہے ۔صبا قمر آپ نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ایک بار کی کوئین ہمیشہ کے لئے کوئین ہوتی ہے۔آپ نے حناکے کردار کو بہت ہی خوبصورت انداز میں نبھایا ہے۔’’کیا بات ہے آپ کی ۔ ثانیہ سعید ، صبا قمر آپ نے اپنی زندگی کی بہترین پرفارمنس دی ہیں۔سرمد کھوسٹ آپ سے بہتر اس پراجیکٹ کو کوئی بھی نہیں کر سکتا تھا آپ نے اس کے ہر فریم میں اپنا دل اور روح شامل کی ہے۔میں کملی کی تمام ٹیم کو ڈھیروں مبارکباد دیتی ہوں۔مجھے ہر کوئی پوچھ رہا تھا کہ اس فلم کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی کیوں رو رہا تھا تو میں سوال کرنے والوں سے کہوں گی کہ جائیں اور جا کر فلم دیکھیں آپ کو اس سوال کا جواب مل جائیگا

    ۔یاد رہے کہ فلم ’’ کملی‘‘ تین جون کو ملک بھر میں ریلیز کی گئی ریلیز سے اب تک لوگ جوق در جوق دیکھنے جا رہے ہیں۔ فلم میں ہر کردار نہایت ہی خوبصورت انداز سے نبھایا گیا ہے۔سرمد سلطان کھوسٹ نے جیسا ان تمام اداکاروں سے کام لیا ہے لوگ کافی برسوں تک یاد رکھیں گے۔ فلم کا میوزک بھی کلاسک ہے یہاں تک کہ ریشماں کا گانا بھی شامل کیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی دیکھنے والے کو کسی اور دنیا میں لے جاتی ہے، صبا قمر کا کردار حقیقت کے قریب ہے حنا کے کردار میں صبا نے جس طرح جان بھری ہے وہ لفظوں میں بیان کرنا نہایت ہی مشکل ہے۔ثانیہ سعید نے ایک اندھی خاتون کا کردار ادا کیا ہے یہ کردار اپنی بھابھی کے لئے بہت زیادہ جذباتی ہے۔

  • فلم جوان میں  شاہ رخ بالکل ایک نئے روپ میں

    فلم جوان میں شاہ رخ بالکل ایک نئے روپ میں

    بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان جو گزشتہ چار سے فلموں سے بریک لئے ہوئے ہیں اب ایک بار پھر بڑی سکرین پر جلوہ گر ہو رہے ہیں اس بار وہ جس روپ میں دکھائی دے رہے ہیں وہ شائقین نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ شاہ رخ خان ایسا کردار پہلی بار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ فلم کا نام ہے ’’جوان‘‘ اس کا ٹیزر ریلیز ہو چکا ہے ٹیزر میں کنگ خان کے ہاتھوں اور چہرے پر پٹیاں بندھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ شائقین شاہ رخ خان کو نئے روپ میں دیکھ کر فلم کی ریلیز کے منتظر ہیں۔ شاہ رخ کے ساتھ سائوتھ کی اداکارہ نیانتھرا نظر آئیگی۔ شاہ رخ خان نے جیسے ہی فلم کا ٹریلر ٹویٹ کیا ان کے پرستاروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم فلم کی ریلیز کے لئے بے چینی سے منتظر ہیں۔ فلم کا ٹیزر دیکھ کر بالی وڈ کے بھائی جان سلمان نے بھی کافی تعریف کی اور شاہ رخ خان کو گڈ لکھ کہا.

    فلم جوان شاہ رخ خان کی ہوم پروڈکشن ہے جسے گوری خان پرڈیوس کررہی ہیں۔ فلم اگلے برس ریلیز کی جائیگی ۔ اگلے برس شاہ رخ خان کی تین فلمیں سینما گھر کی زینت بنیں گی۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان 19 برس بعد ایک سال میں تین فلمیں کر رہے ہیں۔ اس سے قبل 2003 میں شاہ رخ خان کی ایک سال میں تین فلمیں ریلیز ہوئی تھیں جس میں ’سوادیس‘، ’ویر زارا‘ اور ’میں ہوں نا‘ شامل تھیں۔

  • سنجے دت سدھو موسے والا کے گھر تعزیت کرنے جائیں گے۔

    سنجے دت سدھو موسے والا کے گھر تعزیت کرنے جائیں گے۔

    جب سے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کی ہلاکت ہوئی ہے ان کے پرستار تو غمگین ہیں ہی لیکن بالی وڈ میں ایک سوگ کا سا سماں ہے۔ ہر کوئی افسردہ اور پریشان ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سنجے دت ان کے گائوں فیملی سے تعزیت کرنے کےلئے جائیں گے۔ سنجے دت کے پہنچنے سے پہلے سے موسے والا کے گائوں کی سیکیورٹی ٹائٹ کر دی گئی ہے بڑی تعداد میں پولیس تعینات ہے۔ سنجے دت اور سدھو موسے والا کا آپسی تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔ سدھو نے سنجے دت کے لئے ایک گانا بھی گایا تھا جس کے بول تھے ’’او گھبرو تے کیس جہیڑا سنجے دت تے ، جٹ اتے کیس جہیڑا سنجے دت تے‘‘ ، یہ گانا گانے کے بعد وہ ایک کنٹرورسی میں بھی گھرے تھے۔ اُس وقت کہا گیا تھا کہ سدھو موسے والا جان بوجھ کر کنٹرورشل گیت گاتا ہے۔

    سنجے دت نے سدھو موسے والا کی ہلاکت کے بعد ایک ٹویٹ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نوجوان ٹیلنٹ کی اتنی جلدی موت کا سن کر بہت دکھی ہوں، انکی فیملی کو واہے گرو صبر عطا کرے‘‘ ۔ سدھو موسے والا کی موت کے بعد سنجے دت کا ان کی فیملی کے پاس جا کر اظہار تعزیت کرنے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ سدھو موسے والا سے کتنا لگائو رکھتے تھے۔
    یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں سدھو موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

  • کامیڈین بھارتی سنگھ نے اپنے دو ماہ کے بیٹے کی منائی خوشی

    کامیڈین بھارتی سنگھ نے اپنے دو ماہ کے بیٹے کی منائی خوشی

    بالی وڈ کامیڈین بھارتی سنگھ جن کو ہر سطح پر خاصا پسند کیا جاتا ہے ان کے پرستار صرف بھارت میں ہی نہیں پاکستان میں بھی موجود ہیں نے حال ہی میں اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد اس کے دو ماہ کے ہوجانے پر کیک کاٹا. کیک پر بیٹے کا نام لکھا یوا تھا یوں ان کے بیٹے کا نام کیا یہ جانا سب نے۔ بھارتی نے اس موقع پر ایک وڈیو بھی جاری کی اور اس میں اپنے بیٹے کی شکل نہیں دکھائی۔ یاد رہے کہ جب سے بھارتی سنگھ کے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے انہوں نے اپنے بیٹے کی شکل کسی کو نہیں دکھائی اسکے پیچھے کیا راز یا منطق ہے یہ تو بھارتی ہی بتا سکتی ہیں۔ صرف بھارتی سنھگ ہی نہیں بہت سارے ایسے ستارے ہیں جو اپنے بچوں کو دنیا کی نظر سے چھپا کر رکھتے ہیں۔
    بھارتی سنگھ ماضی میں مختلف تنازعات کا شکار بھی رہیں لیکن ان کی مقبولیت میں کبھی بھی کمی نہیں آئی۔ بھارتی کو ان کے ہلکے پھلکے انداز میں کامیڈی کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے بھارتی کامیڈی کے مختلف پراگراموں میں شرکت کرتی ہیں اور ان کے سٹیج پر آتے ہی وہاں موجود لوگوں کے ہنسی کے فوارے چھوٹ جاتے ہیں۔
    خیال رہے کہ بھارتی سنگھ سال 2017 میں رئیلیٹی شوز کے میزبان ہرش لمباچیا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ان کے ہاں جب بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی تو ان کے شوہر ہرش نے انسٹاگرام پر فوٹو شوٹ کی ایک تصویر اپ لوڈ کرکے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔

  • بگ باس کی ونر تیجیسوی کیا بن پائیں گی ڈریم گرل ٹو؟

    بگ باس کی ونر تیجیسوی کیا بن پائیں گی ڈریم گرل ٹو؟

    بگ باس 15 کی ونر تیجیسوی پرکاش کے بارے میں خبریں ہیں کہ وہ جلد ہی اداکار ایوشمان کے ساتھ فلم ڈریم گرل ٹو میں نظر آئیں گی۔ اس سلسلے میں ان کا آڈیشن بھی ہو چکا ہے اور خبریں ہیں کہ انہیں اس فلم کے لئے سلیکٹ کر لیا جائیگا۔ خبریں یہ بھی ہیں کہ تیجیسوی کو ایکتا کپور نے اپنے ایک پراجیکٹ میں سائن کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ایکتا کپور کو ابھی تک ہاں میں جواب نہیں دیا ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ اس پراجیکٹ میں دلچپسی نہیں رکھتیں لیکن ان کی یہ خواہش ضرور ہے کہ ان کی سلیکشن فلم ڈریم گرل ٹو کے لئے ہو جائے۔ یا د رہے کہ تیجسوری پرکاش نے بگ باس پندرہ جیتا تھا۔ چار ماہ تک چلنے والے اس شومیں تیجسوی پرکاش سب سے مضبوط امیدوار قرار پائیں

    جب کہ پراتک سہجپال اور کرن کندرا دوسرے اور تیسرے رنر اپ قرار دیے گئے
    بگ باس 15 کے فائنل میں تیجسوی پرکاش، کرن کندرا، پراتک سہجپال، شمیتا شیٹی اور نشانت بھت سمیت 5 امیدوار پہنچے تھے جنہیں فائنل میں ایک سوٹ کیس پیش کیا گیا جس کی قیمت 10 لاکھ روپے تھی۔اس دوران فائنلسٹ کی دوڑ میں شامل نشانت بھت نقد رقم لے کر شو سے باہر ہو گئے۔بگ باس جیتنے کے بعد تیجیسوری کو مختلف قسم کی آفرز آرہی ہیں اب دیکھتے ہیں کہ وہ کس کس آفر کو کن شرائط پر قبول کرتی ہیں۔