Baaghi TV

Category: شوبز

  • سارا علی خان کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں؟

    سارا علی خان کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں؟

    بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کی خواہش کیا ہے انہوں نے سب کھل کر بتا دیا ، وہ کہتی ہیں کہ میری خواہش ہے کہ میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کوئین کا کردار ادا کروں۔ سارا علی خان نے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انہیں یہ موقع ضرور میسر آئیگا۔ صرف سارا علی خان ہی نہیں بلکہ ہر دوسرے نیو کمر کی خواہش ہے کہ اسے سنجے لیلا بھنسالی جیسے ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔ سارا علی خان کی ہم عمر عالیہ بھٹ نے حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گنگو بائی میں ایسا میچور کردار ادا کیا ہے کہ دیکھنے والی ہر آنکھ دنگ رہ گئی کہ ایک کم عمر اداکارہ ایسے میچور کردار بھی کر سکتی ہے۔سنجے لیلا بھنسالی جانتے ہیں کہ کسی بھی اداکار سے کام کیسے لینا ہے اور اسکی چھپی ہوئی فنکارانہ صلاحیتوں کو باہر کیسے نکالنا ہے۔اسی لئے تو ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس جیسے ڈائریکٹر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے چاہے ایک بار ہی سہی۔

    یاد رہے کہ سارا علی خان چھوٹے نواب سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی صاھبزادی ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی سے تعلیم حال کرنے والی بالی وڈ اس اداکارہ نے چند برس قبل اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا انہوں نے اترنگی ، لو آج کل، سمبا ، کیدار ناتھ ، کلی نمبر ون اور دا امورٹل ایشوتھاما جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ سارا علی خان بہت اچھی رقاصہ بھی ہیں۔
    سارا علی خان کی اپنی والدہ امرتا سنگھ کے ساتھ محبت کا یہ عالم ہے کہ وہ کہتی ہیں کہ وہ میری تیسری آنکھ ہیں میں ان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑسکتی بلکہ ایک انٹرویو میں مذاق میں بولیں کہ جو مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے اسے میرے گھر میں ہی شفٹ ہونا پڑے گا کیونکہ میں اپنی والدہ کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی۔

  • معروف ڈائریکٹر امین اقبال کے بیٹے پر نامعلوم افراد کا حملہ

    معروف ڈائریکٹر امین اقبال کے بیٹے پر نامعلوم افراد کا حملہ

    عشق لا اور فلم رہبرا جیسے پراجیکٹس کے ڈائریکٹر امین اقبال نے گزشتہ رات فیس بک پر ایک پوسٹ اپلوڈ کی جس میں کچھ یوں لکھا’
    ”میرے بیٹے سالار کو کچھ لڑکوں سر پر بوتل ماری۔اور جسم پر ڈنڈے برسائے۔میں نے سات بج کر پانچ منٹ پر پولیس ھیلپ لائن پر مدد مانگی اور میڈیکل ایڈ مانگی۔1122 سے پندرہ منٹ میں لوگ پہنچے اور انہوں نے کہا کہ اگر پولیس رپورٹ کروانی ھے تو کچھ انتظار کریں پولیس آئیے گی تو ھسپتال جانا ھو گا۔آدھ گھنٹے بعد وہ بھی چلے گئیے میں دوبارہ ھیلپ لائین کال کی۔لیکن ابھی تک جب کہ ایک گھنٹہ پنتالیس منٹ ھو چکے کوئی نہیں پہنچا۔ ”
    کچھ ہی دیر کے بعد انہوں نے ایک دوسری پوسٹ لگائی جس میں کچھ یوں لکھا

    ”میں نے اپنی زندگی میں پولیس کے ڈنڈے اور فوجیوں کے بوٹ کھائے۔لیکن آج تک نا کبھی میرا چالان ھوا اور نا مجھ پر کوئی مقدمہ بنا ۔اور نا ھی مایوس ھوا۔کیونکہ لڑنا جانتا تھا۔اور جانتا تھا اس ملک کی زمین کو میرے آباؤ اجداد کی لاشوں کی کھاد سے سینچا گیا ھے اس لئیے یہ زرخیز ھے۔آج تک کبھی اپنی کامیابی کے نشے میں یہ بھی کسی کو نہیں کہا کہ تم جانتے ھو میں کون ھوں۔اپنے طاقتور دوستوں کی دھونس بھی کبھی نہیں دی نا ان سے کبھی اس سسٹم کے کان مروڑنے کے لئیے مددمانگی۔لیکن آج اپنے بیٹے کے لئے جب سسٹم کی طرف دیکھا تو مایوس ھوا۔بہت مایوس ھوں۔ اپنی مایوسی میں تقسیم نہیں کرنا چاھتا تھا۔کیوں آپ لوگ تو پہلے سے مایوس ھو۔ پر
    بس اب سب ٹھیک ھے یہ چوٹیں مہروز کو نہیں میرے دوسرے بیٹے سالار کو لگی ھیں۔اب وہ خیریت سے ھے ۔آپ سب کی دعاؤں اور مدد کے لئیے فون کالز کا شکریہ۔”
    تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ امین اقبال کے بیٹے کو کس نے مارا کیوں مارا کیا ہوا۔

  • مشی خان کے عفت عمر پر تنقید کے نشتر جاری

    مشی خان کے عفت عمر پر تنقید کے نشتر جاری

    اداکارہ و ماڈل عفت عمر جنہوں نے حال ہی میں کچھ انٹرویوز دئیے ہیں ان میں سے کسی ایک انٹرویو میں ٹی وی ڈراموں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت ہی گندا ڈرامہ بن رہا ہے اور اتنا گندا ڈرامہ بننے پر میں اس کام کا حصہ نہیں رہ سکتی بلکہ انہوں نے یہاں تک کہا کہ جس طرح کا کام ہو رہا ہے مجھے شرمندگی ہے کہ میں اس کا حصہ ہوں، اس لئے میں شوبز چھوڑنے کا اعلان کر چکی ہوں، عفت عمر نے یہ بھی کہا کہ جتنی خراب فلمیں بن رہی ہیں ان کو دیکھ کر میں اپنا وقت ضائع نہیں کر سکتی۔ عفت کے ایسے بیانات پر مشی خان جو کہ سوشل میڈیا پر بہت ایکٹیو رہتی ہیں ان کو آیا غصہ اور انہوں نے عفت کو ایکبار پھر آڑھے ہاتھوں لے لیا اور سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اب عفت عمر کی شکل ہمیں کم کم دیکھنے کو ملے گی لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ اب وہ مریم نواز کے جلسوں میں ان کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔ مشی خان کی یہ پوسٹ خاصی وائرل ہوئی ہے لیکن تاحال عفت عمر نے اس پوسٹ پر کسی قسم کا رد عمل نہیں دیا ۔

    عفت عمر نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں مشی خان کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ مشی خان ہوں یا کوئی بھی اور مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کون کیا سوچ رہا ہے اور کیا کہہ رہا ہے مجھے بس جو ٹھیک لگتا ہے میں وہی کہوں گی اور وہی کروں گی۔ یاد رہے کہ مشی خان عمران خان کی بہت بڑی سپورٹر ہیں اور جو بھی ان کے خلاف کوئی بات کرتا ہے تو وہ خوب اسکی تسلی کرتی ہیں جبکہ عفت ماضی میں عمران خان کی سپورٹر تھیں لیکن اب وہ ان کو سپورٹ نہیں کرتیں اور کہتی ہیں کہ ان کو سپورٹ کرنا میری سب سے بڑی غلطی تھی ایسی غلطی کہ جس پر آج تک شرمندہ ہوں۔
    یوں سیاسی پسند نہ پسند کے چکر میں ہرکوئی ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے میں لگا ہوا ہے دیکھتے ہیں کہ یہ جنگ کہاں جا کر رکتی ہے۔

  • عائشہ عمر کی جذباتی پوسٹ نے سب کو کر دیا جذباتی

    عائشہ عمر کی جذباتی پوسٹ نے سب کو کر دیا جذباتی

    اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شئیر کرتے ہوئے ایک سوال کیا ہے لوگوں سے کہ اکیلی لڑکی کو گھر سے باہر نہیں جانا چاہیے اور نہ گھر کےاندر رہنا چاہیے تو پھر سے کہاں رہنا چاہیے کہ وہ محفوظ رہے؟
    عائشہ عمر کو ایسی پوسٹ لگانے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کیونکہ گزشتہ روز کراچی میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا، ایسا واقعہ کہ زمین پھٹ جائے یا آسمان گر جائے۔ کورنگی کے تھانے میں درج مقدمے کے مطابق باپ نے دو مردوں کے ساتھ مل کر اپنی بیٹی کا ریپ کر دیا بچی کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس ایچ او کورنگی کے مطابق متاثرہ بچی نے بتایا ہے کہ اسکا والد خود بھی ریپ کرتا تھا اور اپنے ساتھیوں کو بھی لیکر آتا تھا اور گزشتہ روز بھی اس نے
    ایسا کیا تو ان کی کوئی رشتہ دار جب گھر میں آئے تو بچی نے واقعہ کی ساری تفصیل انہیں بتائی تو وہ بچی کولیکر تھانے پہنچ گئے تب جا کر ایف آئی آر درج ہوئی اور پولیس نے ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا۔

     

     

    یہ دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا تو ہر کسی نے جہاں استغفار پڑھا اور اسے قیامت کی نشانی کہ، وہیں عائشہ عمر کا دل بھی بھر آیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ لگائی اور لوگوں سے سوال کر دیا کہ لڑکی خود کو محفوظ رکھنے کےلئے کہاں جائے؟ کیونکہ نہ وہ گھر رہ سکتی ہے نا باہر جا سکتی ہے وہ کہیں بھی محفوظ نہیں۔ عائشہ عمر کی یہ جذباتی پوسٹ دیکھ کر بہت سارے لوگوں نے جواب دئیے اور متاثرہ بچی کے حق میں بات کرتے ہوئے پولیس سے ڈیمانڈ کی کہ ان ملزمان کو جلد سے جلد عبرتناک سزا دی جانی چاہیے یہ ملزمان کسی صورت نہیں بچنے چاہیں اور سزا بھی ایسی ہونی چاہیے کہ کوئی بھی دوسرا ایسا گناہ کرنے سے پہلے دس بار سوچے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی فنکار نے کسی عام آدمی کے حق میں آواز اٹھائی ہے اس سے قبل بھی بہت سی اداکارائوں نے مختلف واقعات کے رونما ہونے پر آواز اٹھائی اور سوسائٹی کے گندے چہروں پر طمانچہ مارنے والے سوالات کئے اسکی مثال قصور میں ننھی کلی زینب کے ساتھ ہونے والا ظلم تھا اس پر ماہرہ خان، صبا قمر،اشنا شاہ ،سجل علی ،صبور علی و دیگر نے آواز اٹھائی صبا قمر تو باقاعدہ ایک پروگرام میں زینب کے ساتھ ہونے والے ظلم پر رو پڑیں تھیں۔

  • شہزاد رائے اور سجل علی کا گانا تم ہو  کی مکمل ویڈیو آ گئی  ۔

    شہزاد رائے اور سجل علی کا گانا تم ہو کی مکمل ویڈیو آ گئی ۔

    شہزاد رائے اور سجل علی کا گانا تم ہو کی مکمل ویڈیو آ گئی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مشہور اور معروف گلو کار جن کی خوب صورت آواز سے ہر کوئی واقف ہے۔ شہزاد رائے اور مشہور اور حسین اداکارہ سجل علی نے انسٹا گرام پر اپنے نئے گانے* تم ہو * کی پہلی جھلک کو عوام کے ساتھ اس ویب سائٹ پر شئیر کیا۔

    کچھ دن قبل ہی اس بات کو بہت زیادہ سنا جا رہا تھا کہ سجل علی اور شہزاد رائے کسی خاص پروجیکٹ پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ عوام کو اس بات میں بہت دل چسپی تھی کہ یہ کس قسم کے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں ۔گانا ہے یا ڈرامہ یا فلم اس بات کا اندازہ کسی کو بھی نہیں تھا۔
    لیکن اب سجل نے خود اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ یہ گانے پر کام کر رہے تھے۔انہوں نے انسٹا پر اپنے اس گانے کی ایک جھلک کو شئیر کیا _
    یہ گانا آج یو ٹیوب پر بھی شئیر کیا گیا ۔
    مزید یہ کہ ان دونوں اداکاروں کا کہنا تھا کہ اگر مرد کام نہ کرے تو سوال پوچھا جاتا ہے لیکن اگر عورت کام کرۓ تو سوال پوچھا جاتا ہے۔یہ بات سجل اور شہزاد نے گانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوۓ لکھا۔

    مزید کہ اس گانے کی ویڈیو میں شہزاد اور سجل نے  میاں بیوی کا کردار نبھایا ہے۔  اس گانے میں سجل نوکری کرنے کی خواہشمند ہیں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر اپنے شوہر کا سہارا بننا چاہتی ہیں۔ لیکن شہزاد انہیں نوکری کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہے جس پر اداکارہ ان سے ناراضگی کا اظہار کرتی ہیں۔
    اور بہت افسردہ بھی ہوتی ہیں ۔

    اس گانے کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔سجل اور شہزاد عوام میں بہت مقبولیت رکھتے ہیں۔

  • کبھی خوشی کبھی غم میں شاہ رخ کا بیٹا بننے والے جبران خان کی فلموں میں واپسی

    کبھی خوشی کبھی غم میں شاہ رخ کا بیٹا بننے والے جبران خان کی فلموں میں واپسی

    آج سے کوئی دو دہائیاں قبل ریلیز ہونے والی فلم ”کبھی خوشی کبھی غم “ میں شاہ رخ خان اور کاجول کا بیٹے کا کردار نبھانے والے جبران خان فلموں میں واپسی کررہے ہیں ، جس فلم سے وہ فلمی دنیا میں واپسی کررہے ہیں اس کا نام ہے ”عشق وشق“ ۔ جبران خان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور چلبلی اداکارہ کاجول کے بیٹے کا کردار بڑی خوبصورتی سے نبھایا تھا اس فلم میں ان کا ایک سین بہت ہٹ ہوا تھا جس میں وہ رتیک روشن کے کہنے پر شاہ رخ خان کے کہے ہوئے الفاظ دہراتا ہے ۔فلم سپر ہٹ تھی فلم کی دیگر کاسٹ میں ،کرینہ کپور ،جانی لیور ، امیتابھ بچن اور جیا بچن تھے جبکہ رانی مکھر جی ایک مختصر سے کردار میں نظر آئیں تھیں ۔فلم کا میوزک سال 2001 کا بہت بڑا ہٹ تھا۔فلم کا ہر گانا زبان زد عام تھا ۔جبران خان نے اپنے بچپن میں بڑے سٹارز کے ساتھ کام کیا اب دیکھنا یہ ہے کہ بطور ہیرو وہ بڑی سکرین پر اپنا کتنا رنگ جماپاتے ہیں ۔فلم کبھی خوشی کبھی غم میں انکی اداکار ی دیکھ کر اتنا تو کہا جا سکتا ہے کہ جبران خان کا مستقبل روشن ہے۔

  • کارتیک آریان نے شادی کے لئے رکھ دی ایک شرط

    کارتیک آریان نے شادی کے لئے رکھ دی ایک شرط

    بالی وڈ کے فلمسازوں کی اولین چوائس کارتیک آریان نے حال ہی میں کہا ہے کہ میں ایسی لڑکی سے شادی کروں گا جو میری والدہ کو میری طرح پیار کرے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ میرے لئے سب سے زیادہ قیمتی ہیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ میری ماں کو میری طرح محبت کرنے والی بہو ملے۔کارتیک آریان کی جانب سے جاری کردہ چند تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی والدہ سے کتنی محبت کرتے ہیں اور ان کی والدہ بھی انہیں ابھی بھی چھوٹے بچوں کی طرح ٹریٹ کرتی ہیں ۔ کارتیک آریان کے قریبی دوست جانتے ہیں کہ وہ اپنی والدہ سے کس قدر محبت کرتے ہیں اور کام کی مصروفیت کے باوجود اپنی ماں کو ان کے حصے کا وقت دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس وقت کارتیک آریان بالی وڈ کے لئے ہاٹ کیک بنے ہوئے ہیںان کا شمار ایسے اداکاروں میں ہوتا ہے جو اس وقت زیادہ معاوضہ لے رہے ہیں۔ان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ” بھول بھلیاں ٹو“ نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے بلکہ بھول بھلیاں ٹو بزنس کے نقطہ نظر سے اس سال کی دوسری بڑی فلم بن گئی ہے. بھول بھلیاں ٹو اکشے کمار اور ودیا بالن کی فلم بھول بھلیاں کا سیکوئل ہے جس میں کارتیک آریان کے ساتھ کیارہ ایڈوانی اور تبو نے اہم کردار ادا کئے ہیں.

  • علی ظفر کی ہمدردیاں جانی ڈیپ کے ساتھ

    علی ظفر کی ہمدردیاں جانی ڈیپ کے ساتھ

    گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ جانی ڈیپ کے ساتھ جو بھی ہوا ہے میں اسے شاید صرف ایک فیصد ہی سمجھ سکتا ہوں میری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں ۔گلوکار نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ یا پیسے جانی ڈیپ کی اس تکلیف کو کم نہیں کر سکتی جو انہوں نے اس سارے وقت میں سہی ہے ۔مزید کہا کہ اس کیس کے دوران ان کی زندگی کا جو اہم وقت برباد ہوا ہے اس میں وہ اپنے مداحوں کے لئے بہت کچھ کر سکتے تھے ان کے چہروں پر مسکراہٹیں لا سکتے تھے لیکن افسوس ایسا نہیں ہوسکا۔

    جانی ڈیپ نے اپنے حق میں فیصلہ آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں میرے کیس کو دیکھ کر دوسرے مرد اور عورتیں جن کے حالات میرے جیسے تھے ان کو مدد ملی ہو گی ۔مجھ پر میڈیا کے زریعے جو الزامات لگائے گئے انہوں نے میرے کیرئیر اور زندگی پر منفی اور گہرا اثر ڈالا ۔جانی ڈیپ نے عدالت کا شکریہ بھی ان لفظوں میں ادا کیا ” جیوری نے مجھے میری زندگی واپس کردی میں ان کا شکر گزار ہوں“۔
    جانی ڈیپ کو پوری دنیا میں ان کے مداحوں نے اس مشکل وقت میں بہت زیادہ سپورٹ کیا لیکن جب فیصلہ ان کے حق میں آیا تو انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا ۔
    یاد رہے کہ امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے جانی ڈیپ کیس کا فیصلہ سنایا فیصلے کے مطابق جانی ڈیپ کو بدنام کرنے پر سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ 15 ملین ڈالر جرمانہ دیں گی جبکہ ایمبر ہرڈ پر غلط الزام لگانے پر ڈیپ سابقہ بیوی کو 2 ملین ڈالر دیں گے۔

  • فواد خان اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر مقرر

    فواد خان اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر مقرر

    لاکھوں دلوں کی دھڑکن فواد خان جو ایک عرصہ سے بڑی اور چھوٹی سکرین پر نظر نہیں آرہے انہوں نے اپنے کسی آنے والے پراجیکٹ کے بارے میں تو اعلان نہیں کیا لیکن ایک اور خوشخبری ضرور شئیر کی ہے ۔انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس کے ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جنوب مشرقی ایشیاءکے ممالک کے خیر سگالی سفیر مقرر کر دئیے گئے ہیں ۔یقینا ان کے مداحوں کے لئے یہ بڑی خوشخبری ہے۔

    یادرہے کہ فواد خان ایک عرصے کہیں نظر نہیں آتے نہ ہی وہ کسی فلمی پارٹی میں بھی موجود ہوتے ہیں ۔ یہاں تک کہ چھوٹی سکرین جوان کی وجہ شہرت ہے جہاں سے ان کی شہرت بھارت تک جا پہنچی وہاں بھی وہ کچھ نہیں کررہے لیکن رپورٹس ہیں کہ اس سال ان کی فلم ”مولا جٹ“ ریلیز ہو نے جا رہی ہے ۔مولا جٹ کی ریلیز پہلے تنازعات کا شکار رہی پھر کورونا کی وجہ سے رک گئی اب جب فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں تو اس فلم کو بھی ریلیز کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔ اسی سال فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم نیلوفر بھی ریلیز کئے جانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں دیکھنا یہ ہے کہ یہ دونوں فلمیں اس سال بھی ریلیز ہوتی ہیں یا نہیں ۔فواد خان کے پرستار ان کو چھوٹی یا بڑی سکرین پر دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں ۔

    فواد خان کو جتنی پذیرائی پاکستان میں ملی اس سے کہیں زیادہ بھارت میں ملی. بھارت میں نامور فلمی شخصیات ان کی مداح ہیں جن میں‌انیل کپور اور سونم کپور کے نام قابل زکر ہیں.

  • شاہد کپور نے آئیفا میں دیا بپی لہری کو ٹریبیوٹ

    شاہد کپور نے آئیفا میں دیا بپی لہری کو ٹریبیوٹ

    انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز 2022جن کا انعقاد حال ہی میں دبئی میںہوا ہے اس میں بالی وڈ کے نامور ستاروں نے شرکت کی ہے ۔ جہاں بہت سارے فنکاروں نے ڈانس پرفارمنس دیں وہیں شاہد کپور نے بھی سٹیج پرفارمنس دی اور بپی لہری کو ٹیبیوٹ پیش کیا ان کے ٹریبیوٹ کو بے حد پسند کیا گیا ۔شاہد کپور نے اس پرفارمنس میں اپنے کسی ایک گانے پر ڈانس نہیں کیا ۔
    اس پرفارمنس سے ایک دن قبل شاہد کپور نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں لائیو پرفارمنس کو بہت پسند کرتا ہوں مجھے بہت مزا آتا ہے براہ راست آڈینز کا ری ایکشن دیکھ کر اچھا لگتا ہے ۔میں اس تقریب میں صرف بپی لہری کے گانوں پر ڈانس کروں گے اور مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے ایک لیجنڈ کے گانوں پر پرفارم کرنے کا موقع میسر آرہا ہے ۔

    یاد رہے کہ شاہد کپور نے اس سے پہلے نیویارک میں منعقد ہونے والے آئیفا ایوارڈز میں پرفارم کیا تھا اس کے بعد وہ کہیں نظر نہیں آئے ایک لمبے عرصے کے بعد انہوں نے آئیفا میں کمپوزر بپی لہری کو ٹری بیوٹ دیکر اینٹری دی ہے وہاں موجود لوگوں نے ان کی پرجوش پرفارمنس کو بے حد پسند کیا۔