Baaghi TV

Category: شوبز

  • مسلم مخالف بھارتی فلم’دی کشمیر فائلز‘ پر سنگاپور میں پابندی عائد

    مسلم مخالف بھارتی فلم’دی کشمیر فائلز‘ پر سنگاپور میں پابندی عائد

    ممبئی: بھارت کی متنازع فلم ’دی کشمیر فائلز‘ پر سنگاپور میں پابندی عائد کردی گئی ہے-

    باغی ٹی وی: رپورٹس کے مطابق وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دی کشمیر فائلز میں کشمیر وادی کی تاریخ کو غلط اور ہندوپنڈتوں کو مظلوم جبکہ مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر پیش کیا گیا ہےتاہم سنگاپور کی متعلقہ انتظامیہ نے اس فلم پر اپنے ملک میں پابندی عائد کردی۔

    عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ کا ایک سین ہالی ووڈ کی مشہور فلم کی…

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی متنازع اور طے شدہ قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کرتی ہے جس کے سبب ’دی کشمیر فائلز‘ سنگاپور میں نہیں چلائی جاسکتی، فلم میں کشمیر کے حوالے سے یکطرفہ کہانی پیش کی گئی ہے مسلمانوں کو اشتعال انگیز کرداروں میں دکھایا گیا ہے اور یہ کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کے حالیہ کردار کو نہیں دکھایا گیا۔

    سنگاپور انتظامیہ نے یہ بھی واضح کردیا کہ کسی بھی نسل یا مذہب سے تعلق رکھنے والی برادریوں کی فلم کے ذریعے توہین کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ایک شہر پر مبنی ریاست سنگاپور کی آبادی 55 لاکھ افراد پر مشتمل ہے، جہاں زیادہ تر چینی نسل کے لوگ آباد ہیں مگر وہاں پر ہندوؤں اور مسلمانوں کی بھی بہت بڑی آبادی موجود ہے۔

    عامر خان کے نئے ٹیلنٹ نے مداحوں کو حیران کرنا دیا

    مذکورہ فلم پر خود بھارتی شائقین، اداکاروں اور فلم سازوں نے بھی تنقید کی تھی اور اس کی ریلیز کے موقع پر بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ دیکھا گیا تھا’دی کشمیر فائلز‘ کو مارچ کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس کے خلاف بھارت میں بھی مسلمانوں سمیت روشن خیال ہندوؤں نے بھی مظاہرے کیے تھے۔

    وویک رنجن کی اہلیہ اداکارہ پلوی جوشی نے بھی فلم میں اہم کردار ادا کیا ہے جنہیں ایک طرح سے پاکستانی مہرے کے طور پر دکھایا گیا ہے فلم میں انوپم کھیر اور متھن چکروتی جیسے سینیئر اداکاروں نے کشمیری پنڈتوں کے کردار ادا کیے ہیں۔

    خیال رہے کہ مسلم مخالف فلم ’دی کشمیر فائلز‘ 90 کی دہائی میں کشمیروادی سے ہندو پنڈتوں کے اخراج پر مبنی فلم ہے اور اس فلم کی کہانی کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، یہ فلم محض مسلمانوں کو نیچا دکھانے کے لیے بنائی گئی ہے ’دی کشمیر فائلز‘ میں دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ کشمیر ہندوؤں کی سرزمین تھی، جہاں مسلمانوں نے دہشت گردی کرکے پنڈتوں کی نسل کشی کرکے انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کیا۔

    جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی

  • 13 سال بعد "اوتار2” کا پہلا ٹیزر جاری

    13 سال بعد "اوتار2” کا پہلا ٹیزر جاری

    ہا لی ووڈ فلمساز جیمز کیمرون کی 2009 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ’اوتار‘ کے سیکوئل کا پہلا ٹیزرجاری فلم کو رواں برس دسمبر میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : اوتار: دی وے آف واٹر‘ کا مختصر دورانیے کا ٹیزر 9 مئی کو جاری کیا گیا، جس میں فلم کے مرکزی کرداروں کی جھلک دکھائی گئی ہے ٹیزر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ اس بار پہلی فلم کے کردار اپنے خاندان کو بچانے کی جدوجہد کرتے دکھائی دیں گے۔

    مختصر ٹیزر میں فلم کے کرداروں کو زیر آب زندگی گزارتے اور سمندری حیات پر سواری کرتے دکھایا گیا ہے فلم میں فنٹیسی دنیا اور جنگلات سمیت سمندروں کی دنیا کی جھلک دکھائی گئی ہے ’اوتار: دی وے آف واٹر‘ کو رواں برس دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

    سیریز کی دوسری فلم میں پہلی فلم کے تمام کرداروں کے علاوہ مزید نئے کردار بھی شامل کئے گئے ہیں اور نئی فلم میں کیٹ ونسلیٹ بھی دکھائی دیں گی نئی فلم میں سام ورتھنگٹن، زوئی سلڈانا، گیووانی ریبیس اور سیگورنی ویور اپنے پہلے کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

    مذکورہ فلم کو پہلے 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر کورونا کی وبا آنے کے بعد اس کی ریلیز موخر کردی گئی تھی مذکورہ فلم کی شوٹنگ کئی سال تک یورپ،افریقہ اور نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے دیگر خطوں میں جاری رہی اور اس میں بھی جیمز کیمرون نے پہلی فلم کی طرح جدید اور انوکھی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔

    پاکستانی فلموں کی ریلیز کا معاملہ :جاوید شیخ کا وزیر اعظم سے معاملے پر ایکشن لینے…

    سیریز کی دوسری فلم کےبعد سیریز کی تیسری فلم بھی چند سال بعد ریلیز کی جائے گی کیوںکہ فلم ساز پہلے ہی ’اوتار‘ کو ٹرائلوجی سیریز میں بنانے کا اعلان کر چکے ہیں جیمز کیمرون نے 2018 میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’اوتار‘ سیریز کو ٹرائلوجی کی صورت میں بنایا جائے گا، جس لیے پہلی ٹرائلوجی میں کم سے کم 5 فلمیں بنائی جائیں گی جس کے لیے اس فلم کے 4 سیکوئل بنائے جائیں گے اور ہر فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم ہوگی۔

    سیکوئل فلم کے بعد ’اوتار 3‘ کو 2024 جب کہ ’اوتار 4‘ کو 2026 اور ’اوتار 5‘ کو 2028 تک ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

    جیمز کیمرون نے ’اوتار‘ کو 2009 میں ریلیز کیا تھا، جس نے دنیا بھر میں کمائی کے نئے ریکارڈز بناتے ہوئے ان کی 1999 کی فلم ’ٹائی ٹینک‘ کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا تھا ’اوتار‘ ایک دہائی تک یعنی 2019 تک دنیا کی ہر وقت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم رہی تھی مگر اس کے بعد اس کی کمائی کا ریکارڈ ’اوینجرز اینڈ گیم‘ نے توڑا تھا اس سے قبل جیمز کیمرون کی فلم ’ٹائی ٹینک‘ ایک دہائی تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم رہی تھی، جسے 1999 میں ریلیز کیا گیا تھا-

    پہلی پاکستانی سپرہیرو لڑکی کی ویب سیریز ’مس مارول‘ پاکستان بھر کے سینماؤں میں…

  • عید کے تہوار پر پہلا حق پاکستانی فلموں کا ہے، امر خان

    عید کے تہوار پر پہلا حق پاکستانی فلموں کا ہے، امر خان

    کراچی: اداکارہ امر خان نے سینما میں پاکستانی فلموں کو ہٹاکر ہالی ووڈ فلم ’’ڈاکٹر اسٹرینج‘‘ دکھائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ امر خان جو کہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’’دم مستم‘‘ کی مرکزی اداکارہ اور اسی فلم کی رائٹر بھی ہیں نے سینما گھروں سے پاکستانی فلموں کو ہٹا کر ہالی ووڈ فلم ’’ڈاکٹر اسٹرینج، دی ملٹی ورس آف میڈنس‘‘ دکھائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستانی فلموں کی ریلیز کا معاملہ :جاوید شیخ کا وزیر اعظم سے معاملے پر ایکشن لینے…

    اداکارہ امر خان نے گزشتہ روز انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سینما مالکان کے اس عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم میکرز جنہوں نے 3 سال لگا کر فلمیں بنائیں اور کوویڈ کی وجہ سے یہ فلمیں ریلیز نہ کی جاسکیں۔ تاہم بالآخر تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے جب پاکستانی فلمیں سینما گھروں میں ریلیز ہوئیں اور ان تمام فلموں کے ہاؤس فل گئے تو ایک غیر ملکی فلم کی وجہ سے ان کی 50 فیصد سے بھی زیادہ اسکرینز روک لی گئیں۔

    امر خان نے کہا مسئلہ یہ نہیں ہے کہ آپ غیر ملکی فلموں پر پابندی لگائیں یا عوام جو ڈیمانڈ کررہی ہے انہیں وہ دیکھنے سے روک لیں، لیکن ایکوالٹی (مساوات) بھی کسی چیز کا نام ہے اور عید کے تہوار پر پہلا حق پاکستانی فلموں کا ہے۔

    اداکارہ امر خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اپنے ملک کی فلم جیسی بھی ہو اس کے ساتھ ایک اپنائیت ہوتی ہے اور ان فلموں کا کمایا ہوا پیسہ اسی انڈسٹری میں واپس آئے گا۔ جب کہ ایک غیر ملکی فلم کا پیسہ دوسرے ملک میں جائے گا۔ عجیب بات یہ ہے کہ ہالی ووڈ فلم ’’ڈاکٹر اسٹرینج‘‘ کے بزنس کو کوئی فرق نہیں پڑتا اگر ایک سے ڈیڑھ ہفتہ یہ فلم پاکستانی سینماؤں میں نہ لگتی۔ لیکن پاکستانی فلموں کے اسکرین سے اتارے جانے پر ایک لوکل پروڈیوسر تباہ ہورہا ہے۔

    امر خان کا کہنا تھا کہ مقامی فلموں کو بنانے میں، ہدایت کار، اداکار، رائٹر، کیمرہ مین، ٹیکنیشن، میک اپ آرٹسٹ سمیت بہت سے لوگوں کا خون پسینہ شامل ہوتا ہے۔ اب وقت ہے ہم سب کو اپنی فلموں کے لیے متحد ہونے کا۔

    اداکارہ نے تمام لوگوں سے اپنی فلموں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہزاروں لوگ اس فلم انڈسٹری میں کام کررہے ہیں تاکہ اسے دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرسکیں، بہتر کوالٹی لاسکیں۔ اسلیے مہربانی کرکے اس بار پاکستان اور پاکستانی فلم میکرز کو جیتنے دیجئے۔ ڈاکٹر اسٹرینج کو آپ کی ضرورت نہیں ہے پاکستانی فلم میکرز کوہے۔

    قبل ازیں اداکار مصطفیٰ قریشی نے سینما گھروں سے عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کو اتارنا فلم انڈسٹری کے خلاف سازش قرار دے دیا تھا کہا تھا کہ سینما مالکان کو اپنی ملک کی فلموں کو ترجیح دینا چاہیے، بزنس کرنے والی پاکستانی فلموں کو اتار کر غیر ملکی فلم لگانا کسی طرح بھی حب الوطنی نہیں، حکومت کو اس کا نوٹس لیتے ہوئے ایسی پالیسی بنانا چاہیے جس کے تحت اگر کوئی پاکستانی فلم ریلیز ہورہی ہو تو اس کے مقابلے پر غیر ملکی فلم نہ لگائی جائے۔

    عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ کا ایک سین ہالی ووڈ کی مشہور فلم کی…

    ان کا پاکستانی فلم میکرز سے کہنا تھا کہ وہ ایک ساتھ اتنی فلمیں ریلیز نہ کریں کیونکہ اب پہلے والا ماحول نہیں ہے کہ جب عید پر آٹھ آٹھ فلمیں ریلیز ہوتی تھیں، سینما مالکان اور فلم میکرز باہمی مشاورت سے اس بارے میں کوئی لائحہ عمل تیار کریں فلموں کی ریلیز کے حوالے سےپالیسی تیارہونی چاہیے تاکہ فلم میکرزاورسینما مالکان دونوں کا بھلا ہوسکے کئی سال بعد عید پر پاکستانی فلموں کے حوالے سے ماحول بنا تھااوراچھی خبریں آرہی تھیں لیکن سینما مالکان کی نہ سمجھ میں آنے والی پالیسی نےمایوسی پھیلا دی، جب پاکستانی فلمیں بزنس کر رہی تھیں تو ان کو بلا وجہ کیوں اتارا جا رہا ہے اور غیر ملکی فلم کو کیوں اہمیت دی گئی۔

    ہولی ووڈ فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کیا ہے؟

    ہولی وڈ فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘ کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں شوق سے دیکھا جا رہا ہے اور فلم نے محض تین دن میں 18 کروڑ ڈالر سے زائد یعنی پاکستانی 25 ارب روپے کے قریب کی کمائی کی ہےہولی وڈ فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘ کی تین دن کی کمائی پاکستان کی پانچوں فلموں کی مجموعی کمائی اور مجموعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔

    ’ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘ کو جہاں دنیا بھر میں شوق سے دیکھا جا رہا ہے، وہیں پاکستانی شائقین بھی اسے دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں، کیوں کہ مذکورہ فلم 2016 میں ریلیز ہونے والی ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کا سیکوئل ہے۔

    پہلی پاکستانی سپرہیرو لڑکی کی ویب سیریز ’مس مارول‘ پاکستان بھر کے سینماؤں میں…

    مذکورہ فلم کی کہانی ایک طاقتور کتاب کی کھوجنا کرتے ہوئے حادثاتی طور پر متعدد ان دیکھی اور بہت بڑی کائناتوں میں چلے جانے والے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو کہ ان دیکھی دوسری حیرت انگیز کائناتوں میں داخل ہونے کے بعد شیطانی قوتوں کا سامنا کرتے ہیں۔

    ’ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘ میں ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کے ہی متعدد کردار بنائے گئے، جن میں سے ان کے چند کردار شیطانی قوتوں سے لڑتے ہوئے ہلاک بھی ہوجاتے ہیں۔

    ان دیکھی اور بہت بڑی حیرت انگیز کائناتیں دکھانے اور وہاں کے طاقتور اور انتہائی منفی ذہنیت کے ولن دکھانے پر شائقین کو فلم کی کہانی بہت پسند آ رہی ہے جب کہ اس میں شامل وژوئل افیکٹس نے بھی شائقین کو گرویدہ بنا رکھا ہے۔

    ہدایت کار سام ریمی کی فلم کی کہانی مکائل والڈرون نے لکھی ہے اور اسے کیون فیج نے پروڈیوس کیا ہے۔

    ’’ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘ 6 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کا سیکوئل ہے اور اس بار بھی فلم میں مرکزی کردار بینڈکٹ کمبربیچ نے ادا کیا ہے فلم کی دیگر کاسٹ میں ایلزبتھ اوسلن، بینڈکٹ وانگ اور مکائل اسٹل برگ سمیت کئی اداکار شامل ہیں’’ڈاکٹر اسٹرینج: اینڈ دی ملٹی ورس آف میڈنیس‘ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 6 مئی کو ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے محض تین دن میں 18 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمائی کی۔

    کرشمہ کپور کا دوسری شادی کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

  • عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے، گھر میں قید رکھتے تھے،دانیہ شاہ

    عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے، گھر میں قید رکھتے تھے،دانیہ شاہ

    کراچی: عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے شوہر پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے اور گھر میں قید رکھتے تھے۔

    باغی ٹی وی : دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے ساتھ تقریباً 4 ماہ تک ازدواجی تعلقات کے بعد تنسیخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی طلاق لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عامر لیاقت نہ صرف نشہ کرتا ہے بلکہ نشے میں دھت ہوکر مجھ پر تشدد بھی کرتا ہے عامر لیاقت عیاش آدمی ہے لہذا عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے اب حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران دانیہ شاہ نے طلاق جیسے انتہائی قدم اٹھائے جانے کے بارے میں بات کی۔

    دانیہ شاہ کے الزامات پر عامر لیاقت کا ردعمل

    انٹرویو میں دانیہ شاہ نے سوال پر کہ آپ تو بچپن سے عامر لیاقت کو پسند کرتی تھیں اور اس کا اعتراف آپ نے ایک انٹرویو میں بھی کیا تھا پھر اچانک کیا ہوا کہ آپ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا؟ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نہ میں نے عامر لیاقت کو دیکھا تھا نہ میں انہیں پسند کرتی تھی بلکہ عامر لیاقت نے مجھے کہا تھا کہ تم میڈیا پر یہ تمام باتیں کہنا میں نے عامر لیاقت کو اپنے نکاح کے وقت دیکھا تھا یہاں تک کہ میرے نام کے ساتھے ’’سیدہ‘‘ بھی عامر لیاقت نے ہی لگوایا تھا حالانکہ میرا نام ’’دانیہ ملک‘‘ ہے۔

    دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت نے مجھے کبھی بھی گھر پر نوکروں کے سامنے عزت نہیں دی ہاں میڈیا پر میرے ساتھ اچھے تھے لیکن جیسے ہی گھر پر پہنچتے تھے ان کا رویہ بدل جاتا تھا۔

    دانیہ شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت نے مجھے میرے گھر والوں سے دور کرنے کی بھی کوشش کی۔ دانیہ نے پیسوں کے لیے عامر لیاقت کے ساتھ شادی کرنے کے الزام کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس کے پیسوں یا چیزوں کی ضرورت نہیں ہے میڈیا، دنیا اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ دانیہ شاہ نے پیسے کے لیے عامر لیاقت سے شادی کی تو ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

    اداکارہ متھیرا عامر لیاقت کی حمایت میں سامنے آگئیں

    دانیہ شاہ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت نے انہیں گھر میں قید کرکے رکھا ہواتھا مسوال پر کہ آپ اس قید سے باہر کیسے نکلیں؟ تو دانیہ شاہ نے کہا کہ میری بھانجی پیدا ہونے والی تھی اور میری بہن کا آپریشن تھا اس لیے میں نے عامر لیاقت کے بہت ہاتھ پیر جوڑے کہ مجھے جانے دو میں نے عامر لیاقت کے ساتھ بہت اذیت میں وقت گزارا ہے عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے نہیں دیتا تھا کہتاتھا نماز میں صرف دو رکعتیں ہوتی ہیں یہ کیسا عا لم ہوا جسے نہ عورت کی عزت کا پتہ ہے اور نہ نماز کا۔

    دانیہ شاہ نے عامر لیاقت سے صلح کرنے کے حوالے سے کہا کہ عورت ذلیل ہونےکے لیے پیدا نہیں ہوئی میں عامر لیاقت کے ساتھ نہ لڑائی کرنا چاہتی ہوں، نہ ان سے کچھ لینا چاہتی ہوں، میری سیدھی سی بات ہے کہ وہ مجھے طلاق دیں مجھے اس رشتے میں رہنا ہی نہیں ہے۔

    وقت آنے پر عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت سامنے لاؤں گی ،دانیہ شاہ

  • مسجد وزیر خان کیس: صبا قمر اور بلال سعید الزامات سے بری

    مسجد وزیر خان کیس: صبا قمر اور بلال سعید الزامات سے بری

    لاہور: مسجد وزیر خان میں رقص کرنے کے مقدمے میں اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید الزامات سے بری ہوگئے-

    باغی ٹی وی : ایڈیشنل سیشن جج محمود مشتاق نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کو مسجد میں رقص کرکے تقدس پامال کرنے کے الزامات سے بری کیا۔

    اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں، ایڈیشنل سیشن جج نے بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے الزامات سے بری کر دیا ملزمان کی جانب سے بریت کی دوسری درخواست سیشن کورٹ میں دائر کی گئی تھی قبل ازیں مجسٹریٹ کے پاس دائر بریت کی درخواست مسترد ہوگئی تھی۔

    اداکارہ اور گلوکار پر مسجد وزیر خان میں رقص کر کے مسجد کا تقدس پامال کرنے کا الزام تھا جس پر انہوں نے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کی تھی۔

    پاکستانی فلموں کی ریلیز کا معاملہ :جاوید شیخ کا وزیر اعظم سے معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہمیں بلیک میل کرنے کے لیے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کروایا گیا، مسجد وزیر خان میں رقص کا کوئی بھی منظر عکس بند نہیں کروایا گیا گانا ’قبول ہے‘ کی عکس بندی کی اجازت محکمہ اوقاف سے لی گئی تھی، مسجد وزیر خان میں عکس بندی کے موقع کے کسی گواہ نے شکایت نہیں کی۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ مدعی مقدمہ سردار فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ موقع کے گواہ نہیں ہیں، ان کے پاس صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد کی حرمت پامال کرنے کا کوئی ثبوت بھی موجود نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ لاہور پولیس نے 14 اگست 2020 کو عدالتی حکم پر گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے خلاف مسجد کا ’تقدس پامال‘ کرنے کا مقدمہ دائر کیا تھا دونوں کے خلاف لاہور کے اکبری گیٹ تھانے میں سیشن کورٹ کے حکم کے بعد ایڈووکیٹ سردار منظور چانڈیو کی مدعیت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھابلال سعید اور صبا قمر کے خلاف سیشن کورٹ کے حکم پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    وقت آنے پر عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت سامنے لاؤں گی ،دانیہ شاہ

    مقدمے میں دونوں پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے گانے ’قبول ہے‘ کی ویڈیو میں مسجد کا ’تقدس پامال‘ کیا اور ان کے گانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے بلال سعید اور صبا قمبر سمیت مسجد کے ’تقدس پامال‘ کرنے میں مسجد انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے جتنے بھی ملازمین ملوث ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسا کام نہ کرے۔

    واضح رہے کہ بلال سعید اور صبا قمر کا گانا ’قبول ہے‘ 11 اگست کو ہی ریلیز ہوا تھا ، جس میں لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں فلمائے گئے مناظر شامل نہیں کیے گئے تھے تاہم اس سے قبل گانے کا ایک مختصر ٹیزر جاری کیا گیا تھا، جس میں دونوں کو مسجد وزیر خان میں نکاح کی رسم ادا کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

    مقدمے کے اندراج کے بعد 8 ستمبر 2021 کو لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر مسجد کا ’تقدس پامال‘ کرنے کے کیس میں گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ساتھ ہی میں دونوں کو گرفتاری سے بچنے کے لیے 30 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت بھی کی تاہم بعد ازاں وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے گئے تھے۔

    دانیہ شاہ کے الزامات پر عامر لیاقت کا ردعمل

  • اداکارہ متھیرا عامر لیاقت کی حمایت میں سامنے آگئیں

    اداکارہ متھیرا عامر لیاقت کی حمایت میں سامنے آگئیں

    اداکارہ متھیرا عامر لیاقت کی حمایت میں سامنے آگئیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے عامر لیاقت سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی طلاق لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عامر لیاقت نہ صرف نشہ کرتا ہے بلکہ نشے میں دھت ہوکر مجھ پر تشدد بھی کرتا ہےعامر لیاقت عیاش آدمی ہے لہذا عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے۔

    پاکستانی فلموں کی ریلیز کا معاملہ :جاوید شیخ کا وزیر اعظم سے معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ

    دوسری جانب عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ میں دانیہ شاہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ان تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیا اور دانیہ شاہ پر سنگین الزامات بھی لگائے۔

    عامر لیاقت نے کہا کہ اللہ اور اس کےرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گواہ بنا کر میں عامرُلیاقت حسین اپنے دفاع میں قانونی طور پر عدالت کا نوٹس ملنے کے بعد جواب ضرور داخل کروں گا لیکن مختصراً کہنا چاہتا ہوں اور نشے اور تشدد جیسے بدترین الزامات کے بعد انتہائی شرم ساری سے وہ آڈیو پیفامات جاری کررہا ہوں اور عدالت میں تصاویر بھی پیش کردوں جسے سننے کے بعد روح کانپ اٹھے-

    اداکارہ متھیرا نے اس معاملے پر عامر لیاقت کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عامر لیاقت کے لیے برا لگ رہا ہے۔

    متھیرا نے گزشتہ روز انسٹااسٹوری پر عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی طلاق کے معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ واہ سچ کہوں تو یہ افسوسناک ہے، اور ہاں بعض اوقات عورتیں بھی بری ہوسکتی ہیں عامر لیاقت کے لیے برا لگ رہا ہے۔

    متھیرا نے کہا کہ دانیہ شاہ نے ایک زبردست شو پیش کیا جس نے سب کو یقین دلایا کہ وہ اس سے پیار کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے بہاولپور کی عدالت میں تنسیخ نکاح، حق مہر اور خرچہ نان نفقہ کا دعویٰ دائر کیا ہے دانیہ شاہ نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف پیش کیا ہے کہ عدالت حق مہر کی مد میں 11 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دے اور ایک لاکھ روپے ماہانہ خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔

    وقت آنے پر عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت سامنے لاؤں گی ،دانیہ شاہ

  • دانیہ شاہ کے الزامات پر عامر لیاقت کا ردعمل

    دانیہ شاہ کے الزامات پر عامر لیاقت کا ردعمل

    ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے الزامات کے جواب میں سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دانیہ شاہ کے الزامات کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کے الزامات کے جواب میں سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے دانیہ شاہ کی جانب سے ان کے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے میں عامر لیاقت حسین اپنے دفاع میں قانونی طور پر عدالت کا نوٹس ملنے کے بعد جواب ضرور داخل کروں گا۔

    وقت آنے پر عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت سامنے لاؤں گی ،دانیہ شاہ

    عامر لیاقت نے کہا کہ اللہ اور اس کےرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گواہ بنا کر میں عامرُلیاقت حسین اپنے دفاع میں قانونی طور پر عدالت کا نوٹس ملنے کے بعد جواب ضرور داخل کروں گا لیکن مختصراً کہنا چاہتا ہوں اور نشے اور تشدد جیسے بدترین الزامات کے بعد انتہائی شرم ساری سے وہ آڈیو پیفامات جاری کررہا ہوں اور عدالت میں تصاویر بھی پیش کردوں جسے سننے کے بعد روح کانپ اٹھے-

    رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میں شراب پیتا ہوں نہ آئس کا نشہ کرتا ہوں چار ماہ کی شادی میں کمرے میں بند ہونے کے الزامات کے باوجود ٹک ٹاک پر پابندی سے ویڈیوز شاید ملائکہ (معاذ اللہ ) آکرڈال جاتے تھے بھوکا رکھنے والا روزانہ ان کی پسند کا کھانا باہر سے منگوا کر کھلاتا تھا جس انسان نے زندگی بھر عورت کی عزت و احترام کا درس دیا ہو وہ تشدد کرے گا ؟ اور اگر کرتا تھا تو 15 دن یہ میرے ساتھ رہیں جس میں ان کی کم عمری کے باعث جب مجھے انہوں نے بتایا کہ یہ ابھی 15 برس کی ہیں میں نے اپنا بستر الگ کرلیاتو تشددکس وقت کیا؟ اور طبی ٹیسٹس کے ذریعے دوباتیں سامنے آجائیں گی کہ مبینہ طور پر پندرہ برس کی لڑکی ڈیڑھ ماہ سے بہاولپور میں کیسے اس عمل سے گذری کہ شوہر کی غیر موجودگی کے باوجود وہ معاملات جاری رہے جو کہ ممکن نہ تھے ساتھ ساتھ اپنی عمر چھپاکر مجھے جعلی شناختی کارڈ دگھا کر اطمینان دلانے کا جرم اس کے سوا ہے-

    ماؤں کا عالمی دن: مقبوضہ کشمیر کی مائیں آج بھی اپنے لاپتہ و اسیر بچوں کی منتظر

    عامر لیاقت نے کہا کہ میں آج عوام کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں ۴ ماہ سے ان بھیانک سچائیوں کا بوجھ کیسے اٹھاتا رہا اور پھراسپتال کے دروازے تک پہنچ گیا ۱۵ برس کی عمر کے انکشاف کا بوجھ اور جو باپ بتایا وہ باپ نہیں جبکہ سب سے بڑا ظلم سرکار کے گھرانے کے ساتھ کہ میں سید خاندان ہوں جبکہ یہ ملک اور ڈاھ برادری سے تعلق رکھتی تھیں شادی کے 15 دن بعد بہاولپور گئیں اور 15 دن بعد واپس آئیں اور آنے کے بعد تین دن گذرے کہ یہ دوبارہ بہاولپور چلی گئیں 15 دن بعد واپس آئیں اور اس دوران میرے بس ایک سوال پر کہ کراچی میں تو 24 گھنٹے آپ کا موبائل آن رہتا تھا لیکن اس بار رات سے صبح تک مسلسل بند رہا کیا بات تھی انہوں نے پہلے بہانے بنائے اور پھر قبو ل کیا کہ بند کردیتی تھی میں چپ رہا لیکن تشویش میں مبتلارہا-

    عامر لیاقت نے کہا کہ آج مجھ پر تشدد کا جھوٹا الزام لگا کر حدود میں رہتے ہوئے وہ حقیقت بیان کرنے پر مجبور کردیا جو میں کرنا نہیں چاہتا تھا ان چار ماہ میں چونکہ ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہ تھا میں معاشی حالات کی مجبوری کے باوجود ان کی والدہ کوماہانہ 2 لاکھ روپے بھجواتارہا جبکہ ایک لاکھ روپے ان کو جیب خرچ دیتا رہااور یہ کمرےمیں بند اس دور کی سب سے بڑی جھوٹی خاتون خو گاڑی ڈرائیو کر کے 12 بجے دوپہر نکلتیں پارلر جاتیں تیا رہو کرمجھے معلوم نہیں کہاں کیونکہ بقول ان کے ان کے کرا چی میں جاننے والے نہیں لیکن واپسی رات ۹ بجے سے پہلے ممکن نہ تھی اور واپسی میں قیمتی کپڑےاور جوتےاورمیک اپ وغیرہ سے لدی ،اور ۱۱بجے کمرے میں سوجاتیں اور میں بھی ظاہر ہے سوُ ہی جاتا-

    وزیراعظم شہباز شریف سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد کی ملاقات

    میزبان نے کہا کہ اس بار یہ اسلام آباد سے بہاولپور گئیں کیونکہ ان کی بہن کے ہاں ولادت متوقع تھی تواسپتال کے اخراجات بچے کی اسٹرالرسمیت قیمتی سامان اور بہن اور بہنوئی کے لیے خرچے کی مد میں 5 لاکھ روپے الگ سے 8 لاکھ سود اتارنے کے احسان کی مد میں اور اپنے ذاتی اخرجات جس میں کرائے کی گاڑی بھی شامل تھی نقد 15 لاکھ روپے لے گئیں جبکہ آتے ہوئے مجھ سے ہیرے کی انگوٹھی اورسیٹ کی فرمائش کی میں نے کہا صرف دس لاکھ روہے ہیں تو انہوں نے نورتُن جیولرز سے 12 مارچ کوُ ۹ لاکھ روپے کی انگوٹھی خریدی یہاں 4 دن رکنے کے بعد بیچاری بھوکی پیاسی کرولا کرایے پہ لے کربہاولپور روانہ ہوگئیں فرماکر گئی تھیں کہ 8 دن میں واپس آجاؤں گی ہم پہلا رمضان ساتھ گذاریں گے لیکن رمضان گذر گیا عید گذر گئی اور یہ نہ آئیں میں اسی وجہ سے ڈپرشن میں اسپتال داخل ہوا ور یہ 5 یاچھ دن بعد میری لیےایک ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر فوب کرتیں اور ایسے پیار بھرے میسیجز کرتیں کہ بھول گئیں اپنے فون سے ڈیلیٹ بھی کردیں میرے پاس تو ہوگا جودیکھنے کے بعد کوئی بشر یہ کہہ نہیں سکتا کہ ان پر تشدد ہوا-

    پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان اسمبلی نے ریفرنسزکا جواب جمع کروا دیا

    رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ بہرحال تین چاردن بعد جب بھی فون آتا تو بہن کے نومولود بچے کی حالت بگڑ گئی پیسے؟ ابو اسپتال میں ایڈمٹ ہو گئے پیسے؟ بہن کے گھر میں تنگی ہے پیسے؟میں پوچھتا رہتا صرف دل کو بہلانے کے لیے مگرپیسے اس دوران لودھراں کی معروف وڈیرنی کے کچھ افراد نے جو ان کے سید ہونےکے دعوے سے سخت نالاں تھے انہوں نے یہ خوفناک آڈیو نوٹس بھیجے جس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا اور ایک دن بعد تنسیخ نکاح کا دعوی ازدواجی حقوق کی ادائیگی نہ کیے جانے کے باوجود آگیا آگے کچھ لکھنے کی ہمت نہیں لیکن ایک اسکرین شاٹ سب کو اس سوال کے ساتھ بھیج رہا ہوں کہ اتنسیخ نکاح کے دعوے سے ایک روز قبل ایک ییوی اپنے شوہر کو بلا رہی ہے کہ آؤ اور مجھے یہاں سے لے جاؤ کیا کوئی تشدد کرنے والے نشئی شوہر کو ایسے بلاتا ہے-

    انہوں نے کہا کہ اب معاملہ انجام تک پہنچانا میرا کام ہے میڈیکل میں دیر نہیں ہونی چاہیے میں اپنا میڈکل کراتا ہوں کہ کب شراب پی ؟ اور یہ اپنا puberty test کرائیں تا کہ ان کی عمر معلوم ہو سکےمیں نے ایک ایسی لڑکی کا ہاتھ تھاما لودھراں کی وڈیرنی عدالت میں پیش کرنے کو تیار ہیں کہ ان کے نزدیک ہم برے سہی لیکن اپنے اصول نہیں توڑتے ا س کی ماں نے آپ کو دھوکا دیا اور بدکردار لڑکی آپ کے سپرد کردی

    واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیاتھا کہ اس نے عامر لیاقت سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی طلاق لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عامر لیاقت نہ صرف نشہ کرتا ہے بلکہ نشے میں دھت ہوکر مجھ پر تشدد بھی کرتا ہے عامر لیاقت عیاش آدمی ہے لہذا عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے۔

  • وقت آنے پر عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت سامنے لاؤں گی ،دانیہ شاہ

    وقت آنے پر عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت سامنے لاؤں گی ،دانیہ شاہ

    ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے شوہر کے خلاف ثبوت پیش کرنے کا اشارہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : خلع کے اعلان کے بعد دانیہ شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران عامر لیاقت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت نشہ کرتا تھا اور نوکروں کے سامنے عزت بھی نہیں کرتا تھا، انہوں نے 2 ،3 بار مارا اور ایک بار گلا دبانے کی کوشش بھی کی میرے پاس عامر لیا قت کے خلاف سارے ثبوت ہیں جو کہ وقت آنے پر میں دکھاؤں گی-

    دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی جانب سے خود پر الزامات پر کہا کہ اگر میں غلط عورت تھی تو انھوں نے مجھ سے شادی کیوں کی خلع دائر کرنے کے بعد عامر لیاقت ہمیں بہت زیادہ دھمکیاں دے رہے ہیں، ایک لڑکی کو شہرت سے کہیں زیادہ عزت کی ضرورت ہوتی ہے۔

    دانیہ نے کہا کہ میرا میڈیا میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن میں عامر لیاقت سے صلح نہیں کرنا چاہتی کیونکہ جو شخص میری زندگی برباد کررہا ہےکہ میں اس کے ساتھ کیوں صلح کروں؟ میری خواہش ہے کہ میری خلع ہو جائے کیوں کہ میں عامر لیاقت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، وہ ابھی اتنی گندی زبان استعمال کر رہا ہے، مستقبل میں یہ سلسلہ کتنا بڑھے گا۔

    واضح رہےکہ عامر لیاقت نے رواں سال 10 فروری کوسوشل میڈیا پر اعلان کیا تھاکہ انہوں نے 18 سالہ ٹک ٹاکر سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرلی ہے۔ عامر لیاقت نے یہ اعلان ان کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور کی جانب سے خلع کی تصدیق کیے جانے کے دوسرے روز کیا تھا۔

  • پاکستانی فلموں کی ریلیز کا معاملہ :جاوید شیخ کا وزیر اعظم سے معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ

    پاکستانی فلموں کی ریلیز کا معاملہ :جاوید شیخ کا وزیر اعظم سے معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور فلم پروڈیوسز ایسوسی ایشن کے مشترکہ تعاون سے فلم انڈسٹری کی موجودہ صورت حال پر اہم پریس کانفرنس کی گئی جس میں پاکستان فلم پروڈیوسر زایسوسی ایشن نے حکومت سے سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کے شوز کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : پریس کانفرنس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، اداکار جاوید شیخ،اداکار و ہدایت کار یاسر نواز، ندا یاسر،عدنان صدیقی،وجاہت روف ،شازیہ وجاہت،ستیش آنند،امجد رشید اور بدر اکرام نے بریفنگ دی-

    کورونا وبا کے مشکل ترین دور کے بعد عید پر 4 فلمیں ریلیز ،ملک بھر کے سینماؤں کی…

    اداکار جاوید شیخ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا انہوں نے کہا کہ آپ آج ہی ایکشن لیں اور ہماری پاکستان فلم انڈسٹری کو بچائیں مریم اورنگزیب کو بلائیں اور ان سے تفصیلات پوچھیں یہ آج تک انڈسٹری میں نہیں ہوا کہ 3 دن پاکستانی فلمیں لگنے کے بعد انہیں بغیر بتائے ہوئے اتار دیا یہ کیسے ہو سکتا ہے –

    جاوید شیخ نے کہا کہ عدنان ،وجاہت ،ندا اور یاسر یہ اپنے پیسے کسی اور چیز میں لگاسکتے ہیں وہ سینما میں لگارہے ہیں رسک لے رہے ہیں ہمیشہ پاکستانی عوام کو پاکستانی فلموں سے گلہ تھا کہ فلمیں اچھی نہیں بناتے میوزک اچھا نہیں ہوتا ساؤنڈ اچھا نہیں ہوتا کمیرے اور لائٹ اچھی نہیں ہوتی اب آپ فلمیں جا کر دیکھیں یہ ساری اس قابل ہیں کہ آپ ان فلموں کو کسی بھی ہندوستانی فلم کے سامنے لگا سکتے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ اتنے ک عرصے میں ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہوئے اور اس وقت اگر ہماری انڈسٹری کے ساتھ یہ ہو گا کہ فلم بتائے بغیر سینماؤں سے اتار دیں تو کہیں بھی نہیں رہیں گے بریکنگ نیوز یہ ہے آج کی ہماری نیوز تمام چینلز اور صحافی لگائیں تاکہ وزیر اعظم تک یہ بات پہنچے آپ ہمارے پاؤں مضبوط کریں نام بنے گا ہمارا پوری دنیا میں پچھلی عیدوں پر یہ ہوتا تھا کہ ایک ہفتے کا وقت ملتا تھا-

    مسلسل تیسرے سال بھی سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہوسکی

    چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن امجد رشید نے کہا کہ ہم نے بطور چیئرمین پروڈیوسر ایسوسی ایشن اس کو شروع سے اینٹی سپیٹ کیا تھا یہ جو فلم آرہی ہے یہ ہماری فلموں کو ڈیمج کرے گی ہم نے شروع سے ہی کوشش شروع کردی تھی کہ جو گورنمنٹ کے لوگ ہیں اسٹیک ہولڈرہیں ان سے ایک میٹنگ ہو جو ہمارا پوائنٹ آف ویو ہے سیریس پوائنٹ آف ویو ہے یہ ان کو کمیونی کیٹ ہو سارے معاملے پر مریم اورنگزیب کو خطوط بھی لکھے مگر کوئی حل نا نکل سکا ۔

    فلم دم مستم کے پروڈیوسر عدنان صدیقی نے کہا کہ کل کو فلم بنانے سے پہلے سوچوں گا ہمیں عوام سے سپورٹ ملی ہمیں سینما اور حکومت سے سپورٹ نہیں ملی وہ فلم جس کے ہم بھی فین ہیں پانچ دن بعد لگتی ہم اسے دیکھنے نہیں جاتے ہم نے اپنی جمع پونجھی لگائی ہے ہم سب کی فلمیں کمارہی ہیں ایسا نہیں ہے کہ سینما خالی ہیں۔

    فلم چکر کے پروڈیوسر یاسر نواز اور ندا یاسر نے بھی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیاندا یاسر نے کہا کہ ہمیں عوام سے سپورٹ ملی لیکن ہمیں سینما اور حکومت سے سپورٹ نہیں ملی۔

    یاسر نواز کا کہنا تھا کہ فلم کی پروموشن میں دن رات ایک کردئیے ہماری فلم اتار کر ہالی ووڈ فلم لگادی اس سے بہتر ہم ڈرامہ بنالیتے اور ایکٹنگ کرتے۔

    صبا قمر کو ساتھی اداکار مغرور کیوں سمجھتے ہیں؟ اداکارہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    فلم پردے میں رہنے دو کے پروڈیوسر وجاہت رؤف نے کہا کہ کسی بھی فلم کو بین نہیں کرانا چاہتے ریگولیٹ کرانے کے خواہشمند ہیں۔

    سربراہ ہم فلمز بدر اکرام کا کہنا تھا کہ عید پر چار بڑی پاکستانی فلموں کے لیے صرف چار دن مانگے تھے منسٹری نے یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن کل تین بجے کے بعد سے ہمارے شوز ڈراپ کردئیے گئے-

    واضح رہے کہ رید الفطر پر 4 پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئیں جنہیں عوام کی جانب سے بھر پور پذیرائی ملی فلمی شائقین دو سال بعد پہلی بار عید کے موقع پر سینما گھروں میں مقامی فلمیں دیکھنے پہنچے چاروں فلموں کو کہانی اور کاسٹ سمیت ان کے گانوں کی وجہ سے کافی سراہا جا رہا ہے-

    زیادہ تر فلمی ناقدین نے ’پردے میں رہنے دو‘ اور ’گھبرانا نہیں ہے‘ کے سپر ہٹ ہونے کی پیش گوئیاں کی ہیں اور مبصرین کا کہنا تھا کہ اگرچہ چاروں فلمیں اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائیں گی مگر صبا قمر اور ہانیہ عامر کی فلمیں باقی دو فلموں کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیں گی صبا قمر کی ’گھبرانا نہیں ہے‘ اور ہانیہ عامر کی ’پردے میں رہنے دو‘ کو کہانی کی وجہ سے بھی کافی سراہا جا رہا ہے۔

    سینیما کی بحالی کے بعد کتنے کروڑ سعودی شہری فلم دیکھ چکے ہیں؟

  • سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں
    ہالی ووڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ سابق شوہر جانی ڈیپ کے خلاف عزت کے مقدمے میں گواہی دینے کے دوران پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

    اس دوران انہوں نے بتایا کہ ان کے سابق شوہر جانی ڈیپ نے شراب کی بوتل سے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی سابق شوہر جانی ڈپ کے خلاف ہتک عزت معاملے میں اداکارہ ایمبر ہرڈ نے گواہی دی ہے ،ایمبر نے جیوری کو ٹوکیو اور بہاماس میں ڈیپ کے نجی جزیرے پر ہونے والے دیگر پرتشدد واقعات کے بارے میں بھی بتایا .اداکارہ نے روتے ہوئے بتایا کہ ڈیپ نے اسے بار بار تشدد کا نشانہ بنایا ، اس پر بوتل پھینکی اور بوتل سے جنسی زیادتی کی ،اداکارہ نے بتایا کہ بوتل سے جنسی زیادتی کے دوران میں ڈری سہمی ہوئی تھی اور کوئی حرکت بھی نہیں کرنا چاہتی تھی۔ میں خدا سے صرف یہی دعا کر رہی تھی کہ بوتل ٹوٹی نہ ہو

    ایمبر نے جوری کو بتایا کہ مئی 2014 میں پرائیوٹ جیٹ میں سفر کے دوران ڈیپ نے انہیں تھپڑ بھی مارا تھا اور پھر انہیں فرش پر پٹک دیا تھا وہیں جانی ڈیپ کا دعوی ہے کہ انہیں بدنام کرنے کے لیے ان پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے جانی ڈیپ نے ایمبر پر 50 ملین ڈالر کا ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا ہے۔

    جمعرات کو گواہی کے دوران ایمبر نے بتایا کہ ٹوٹے شیشے سے ان کے ہاتھ اور پیر زخمی ہوگئے تھے بدھ کے روز شروع ہوئی عدالتی کارروائی میں ڈیپ نے ایمبر کے ساتھ رشتہ کے بارے میں بات کی ایمبر اور ڈیپ کی ملاقات سال 2011 میں ہوئی تھی اور سال 2015 میں انہوں نے شادی کرلی۔ حالانکہ سال 2016 میں دونوں علیحدہ ہوگئے

    اداکارہ امبر ہرڈ کے سابق شوہر جانی ڈیپ نے واشنگٹن پوسٹ کے لیے ایک مضمون لکھنے پر ان پر مقدمہ دائر کیا ہے جس میں اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ گھریلو زیادتی کا شکار ہوئی ہیں ایمبر نے بتایا کہ جانی نے منشیات کی تلاش میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی ڈیپ نے گھریلو تشدد کے الزامات کی تردید کی ہے

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت