Baaghi TV

Category: شوبز

  • شہناز گل سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی

    شہناز گل سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی

    ممبئی: بھارتی اداکارہ وگلوکارہ شہناز گل کو سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی ، اداکارہ سلمان خان کی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہناز گل وہ خوش قسمت اداکارہ ہیں جو بالی ووڈ کے سپر اسٹار کے ہمراہ ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، سلمان خان نے شہناز کی اداکاری اور معصومیت کی ہمیشہ تعریف کی ہے جبکہ مداحوں کو بھی اداکارہ کی ادائیں بہت پسند ہیں۔

    جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی

    رپورٹس کے مطابق ریئلٹی شو بگ باس سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی شہناز گل دبنگ خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جسے ممکنہ طور پر سلمان خان ہی ڈائریکٹ کریں گے سلمان خان کی جانب سے اداکارہ سے فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیے جانے کے بعد شہناز گل نے فوراً منظوری دے دی تھی-

    بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ سلمان خان کی آنے والی فلم ’’کبھی عید کبھی دیوالی‘‘ کے لیے اداکارہ شہناز گل کو فائنل کرلیا گیا ہے رپورٹس کے مطابق شہناز گل فلم میں آیوش شرما کے مدمقابل نظر آئیں گی-

    ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان نے شہناز گل کو کہا ہے کہ وہ فلم میں کام کرنے کی جتنی رقم چاہیں وصول کرسکتی ہیں ہر کوئی جانتا ہے کہ سلمان خان شہناز گل کو بے حد پسند کرتے ہیں وہ بگ باس 13 میں اپنی معصومیت سے سلمان خان کا دل جیتنے میں کامیاب رہی تھیں۔

    بچپن میں 5 سال تک جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا،کنگنا رناوت

    رپورٹس کے مطابق جب سلمان خان نے شہناز گل سے فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیا تو انہیں اجازت دی کہ وہ اپنی فیس خود منتخب کرسکتی ہیں اور صرف فیس ہی نہیں بلکہ سلمان خان نے شہناز گل کو ان کے شیڈول کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے لیے تاریخیں منتخب کرنے کے لیے بھی کہا کیونکہ شہناز اس وقت کئی پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔

    اداکارہ کو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ مذکورہ فلم میں آیوشا شرما، پوجا ہیج اور ظہیر اقبال سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہوں گے-

  • عامر خان کے نئے ٹیلنٹ نے مداحوں کو حیران کرنا دیا

    عامر خان کے نئے ٹیلنٹ نے مداحوں کو حیران کرنا دیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان صرف اداکاری اور ہدایت کاری میں نہیں بلکہ میک اپ کرنے میں بھی کمال رکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عامر خان کے اس نئے فن نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں اور لوگوں کو یہ بتاکرحیران کردیا کہ ان کا میک اپ ان کے والد نے کیا ہے۔

     

    عمران اشرف کی فلم ’’دم مستم‘‘ کےخلاف خواجہ سرا عدالت پہنچ گئے

    ایرا خان نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا اندازہ لگائیں میرا میک اپ کس نے کیا ہے؟پھر ایرا نے خود ہی بتادیا کہ ان کا میک اپ ان کے والد عامر خان نے کیا ہے۔

    بچپن میں 5 سال تک جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا،کنگنا رناوت

    ایرا نے لکھا یہ دلچسپ ہوتا ہے جب آپ کے والد آپ کے پاس آتے ہیں اوردعویٰ کرتے ہیں کہ وہ آپ کا میک اپ آپ سے بہتر کرسکتے ہیں اور ان کی بات بالکل درست نکلے۔

    کیپشن کے آخر میں ایرا نے تمام لوگوں سے سوال پوچھا کہ اس میک اپ کا یوٹیوب ٹوٹوریل کون دیکھنا چاہتا ہے؟

    سچن ٹنڈولکرکی بیٹی بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

    واضح رہے کہ عامر خان نے 1973ء میں اپنے چچا ناصر حسین کی فلم یادوں کی بارات میں بطور چائلڈ سٹار کے پہلی مرتبہ پردہ سکرین پر نمودار ہوئے۔ گیارہ سال بعد فلم "ہولی” میں کام کیا مگر انہیں فلمی دنیا میں کامیابی اور پزیرائی ان کے چچا زاد بھائی منصور خان کی فلم قیامت سے قیامت تک سے ملی جو 1988ء میں جاری ہوئی۔ اس فلم میں انہیں بہترین ڈیبیو اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔

    90 کی دہائی میں ان کی کئی مشہور فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں راجا ہندوستانی، سرفروش، بازی اور عشق وغیرہ شامل تھیں۔ 2000ء کے بعد ان کی اداکاری میں ایک بہت بڑی تبدیلی واقع ہوئی۔ جب انہوں نے لگان فلم میں کام کیا۔ لگان فلم کو آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔ لگان کے بعد انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا جن کو بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل ہوئی ان فلموں میں منگل پانڈے، تارے زمین پر، گجنی، تھری ایڈیٹس وغیرہ۔ شامل ہیں۔

    عامر خان نے ان فلموں میں حقیقی زندگی کی تصویریں پیش کرنے کی کوشش کی۔ خاص طور پر تارے زمین پر اور تھری ایڈیٹس تدریسی نظام میں موجود خرابیوں کی نشان دہی کے حوالے سے بہترین فلمیں تصور کی جاتی ہیں۔ ان کی فلمیں عام اور کمرشل موضوعات سے ہٹ کر ہوتی ہیں۔

    2013ء میں ان کی فلم دھوم 3 نے انکو اور بھی زیادہ مقولیت دے دی۔ دھوم3 نے بالی وڈ کی ساری فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے اور بالی وڈکی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی۔ اس فلم میں عامر خان بطور ایک چور کے نمودار ہوئے، اس فلم میں عامر خان ڈبل شاٹ ہوتے ہیں، فلم میں ایک گانا بھی تیار کیا گیا، جس پر تقریباََ 5کروڑ لاگت آئی۔ اس گانے کا نام ملنگ ملنگ تھا۔ یہ گانا بالی وڈ کا سب سے مہنگا گانا ریکارڈ ہوا۔

    2014ء میں دسمبر کے آخر پر انہوں نے اپنی ایک اور فلم بنائی، جس کا نام پی کے تھا، پی کے فلم میں عامر خان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پی کے فلم نے عامر خان کی ہی بنائی ہوئی فلم دھوم3 کا ریکارڈ توڑ دیا اور بالی وڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی

    80 کے دہائی کے آخر میں عامر خان نے رینا دت سے شادی کی مگر ایک غیر مسلم کو ان کے خاندان نے بطور بہو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ یوں ابتدا میں ان کی یہ شادی خفیہ رہی۔ رینا سے عامر خان کے دو بچے ہیں ایک بیٹا جنید خان اور ایک بیٹی ایرا خا ن ہیں- سنہ 2002ء میں عامر خان اور رینا کے درمیان میں طلاق ہوئی۔

    2005ء میں عامر خان نے کرن راؤ سے شادی کی جو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لگان میں کام کر چکی تھیں ان کا ایک بیٹا آزاد خان ہے جولائی 2021ء میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی ان کا کہنا تھا کہ دونوں مل کر بیٹے کی پرورش کرین گے-

    جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی

  • صبا قمر  کو ساتھی اداکار مغرور کیوں سمجھتے ہیں؟ اداکارہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    صبا قمر کو ساتھی اداکار مغرور کیوں سمجھتے ہیں؟ اداکارہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    کراچی.: صبا قمر کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے ناموں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں مرکزی کردار نبھایا ہے اور اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر بالی ووڈ میں بھی جگہ بنائی مقبول سیاسی مزاحیہ ریئلٹی شو ’ہم سب امید سے ہیں‘ کی کئی ماہ تک میزبانی کی-

    باغی ٹی وی : ’ہم سب امید سے ہیں‘ ماضی میں جیو ٹی وی پر نشر ہونے والا مزاحیہ شو تھا جو کئی سال تک نشر ہوتا رہا مذکورہ پروگرام میں صبا قمر سے قبل متعدد اداکاراؤں نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے تھے اور صبا قمر نے کم از کم مذکورہ شو کی 200 اقساط کی میزبانی کی تھی۔

    ’ہم سب امید سے ہیں‘ میں سیاستدانوں کے ڈمی کردار بنا کر ان کے انداز کی نقل کی جاتی تھی مذکورہ شو میں صبا قمر کی جانب سے متعدد سیاستدانوں کی نقل اتارنے کو پسند کیا جاتا تھا مگر اب حال ہی میں دیئے گئے ’Something Haute‘ نامی ویب سائٹ کو انٹرویو میں اداکارہ و میزبان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ’ہم سب امید سے ہیں‘ میں کم عمری اور نا سمجھی میں ایسا کیا انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انہیں اداکاری کی سمجھ پہلی بولی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں کام کرنے کے بعد آئی۔

    انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس وقت شو میں وہ جن سیاستدانوں کا مذاق اڑاتی تھیں، اگر وہ ان کے سامنے آجاتے تھے تو وہ ان سے چھپ جاتی تھیں مگر اب وہ نہ تو ایسا شو کریں گی اور نہ ہی کسی کا ماضی کی طرح مذاق اڑائیں گی۔

    صبا قمر نے بتایا کہ ’ہندی میڈیم‘ میں کام کرنے سے قبل وہ کچھ اور تھیں اور اس میں کام کرنے کے بعد وہ کچھ اور بن گئی ہیں بولی وڈ فلم میں عرفان خان کے ہمراہ کام کرنے کے بعد انہیں اداکاری کی سمجھ آنے سمیت دیگر چیزوں کی بھی سمجھ آئی اور وہ مزید میچور بن گئیں۔

    ایک سوال کے جواب میں صبا قمر نے بتایا کہ انہیں مرد ساتھی اداکاروں میں سب سے زیادہ نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا کہا کہ دراصل وہ ذہنی طور پر اب بھی ایک بچے کی طرح ہیں، وہ بولتے وقت اس بات کا خیال نہیں کرتے کہ وہ کیا بول رہے ہیں اور لوگ ان کی بات کو سمجھ پائیں گے یا نہیں؟

    صبا قمر کا کہنا تھا کہ نعمان اعجاز اپنے شو میں بہت ساری ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں جو انہیں نہیں کہنی ہوتیں اور پھر بعد میں وضاحت کرتے ہیں کہ ان کا مطلب وہ نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا۔

    صبا قمر نے اپنی پہلی ہندی فلم ’ہندی میڈیم‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنائی جس کی وجہ سے انہیں فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین اداکارہ خاتون کے لیے نامزد کیا گیا اور وہ یہ اعزاز پانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنیں۔

    تاہم انہیں کئی دیگر ساتھی اداکاروں کی جانب سے مغرور سمجھا جاتا ہے۔ اسی حوالے سے صبا قمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کے بہت سے ساتھی اداکار انہیں مغرور سمجھتے ہیں کیونکہ وہ فلم یا ڈرامے کی شوٹنگ کے دوان الگ وینیٹی وین کا مطالبہ کرتی ہیں اور کسی کے ساتھ کمرہ شیئر نہیں کرتیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب فلم کی شوٹنگ ہورہی ہوتی ہے تو وہ اس دوران کوئی بدمزگی یا لڑائی نہیں چاہتی جو کاسٹ اور عملے کے تعلقات خراب کرے اور بالآخر فلم کے حتمی مراحل کو متاثر کرے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات اکثر ساتھی فنکار نہیں سمجھتے تاہم انہیں امید ہے کہ وہ یہ بات جلد سمجھ جائیں گے۔ صبا کا کہنا تھا کہ وہ الگ وینیٹی وین کا مطابلہ اسی لیے بھی کرتی ہیں کیونکہ پورے تسلسل اور توجہ کے ساتھ اپنی اسکرپٹ پر دھیان دیں سکیں اس لیے وہ ساتھی اداکاروں سے فضول گپ شپ نہیں کرتیں۔

  • عمران اشرف کی فلم ’’دم مستم‘‘ کے خلاف خواجہ سرا عدالت پہنچ گئے

    عمران اشرف کی فلم ’’دم مستم‘‘ کے خلاف خواجہ سرا عدالت پہنچ گئے

    معروف پاکستانی اداکار عمران اشرف اوراداکارہ امر خان کی فلم ’’دم مستم‘‘ ریلیز سے قبل قانونی چارہ جوئی کا شکار ہو گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فلم ’’دم مستم‘‘ میں شامل متنازعہ ڈائیلاگ کے معاملہ پر خواجہ سراؤں نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے خواجہ سرا زانایا چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔

    سچن ٹنڈولکرکی بیٹی بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

    بیرسٹر احمد پنسوتا نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا فلم سے خواجہ سراؤں کے خلاف ڈائیلاگز کو حذف کیا جائے ان ڈائیلاگز سے خواجہ سراؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں-

    درخواست گزار نے کہا کہ فلم ’’دم مستم‘‘ میں خواجہ سراؤں کے خلاف ڈائیلاگز اور مکالمے بولے گئے ہیں اور ان ڈائیلاگز کی وجہ سے خواجہ سراؤں کے خلاف ہزرہ سرائی کی گئی ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں –

    واضح رہے کہ فلم ’’دم مستم‘‘ کو عیدالفطر پر سینماؤں میں ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    کویت نے پاکستان مخالف مواد پر بنی بھارتی فلم پر پابندی عائد کر دی

    قبل ازیں معروف اداکار عمران اشرف نے کہا تھا کہ میری عید پر نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”دمستے“دیکھنے سے قابل ہوگی۔اس فلم میں میرے مقابل امر خان ہیروئن ہیں۔

    عمران اشرف نے کہا تھا کہ ہم برائیوں کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈال کر خود کو بری الذمہ سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ دنیا میں ترقی یافتہ قوموں کی وجہ ان کے شہریوں کا احساس ذمہ داری ہے، وہ رات گئے اہلکار نہ ہونے کے باوجود بھی ٹریفک قوانین کی پابندی کرتےہیں اوران ممالک میں جرم کرنے پربلا امتیاز قانونی کارروائی کی جاتی ہے ان ترقی یافتہ ممالک میں پروٹوکول کا کوئی تصور موجود نہیں اور اسی وجہ سے ان ممالک کے شہری بھی اپنی حکومتوں سے خوش نظر آتے ہیں۔

    عمران اشرف نے کہا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے تمام لوگوں کو اپنا اپنا کردار کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ حکومت کو احساس ذمہ داری کا شعور اجاگر کرنے کے لئے میڈیا پر آگاہی مہم کا آغاز بھی کرنا چاہیے معاشرے کی اصلاح کے لئے ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہو گا،جب ہم اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے پوری کریں گے تو معاشرے میں خود بخود سدھار آتا جائے گا۔

    مایا علی اور عثمان خالد بٹ نے شادی اور دو بچوں کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

  • جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی

    جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار گووندا نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ امیتابھ بچن نے انہیں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور کامیڈی کنگ گووندا نے اپنے کیریئر میں بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دیں یہ دونوں اسٹارز فلم ’’بڑے میاں چھوٹے میاں‘‘ کے لیے بھی اکٹھے ہوئے تھے جس نے باکس آفس پر کافی مقبولیت حاصل کی تھی۔

    اس فلم کی کامیابی کے پیچھے کی وجہ بہترین اداکار، گانے، کامیڈی اور مادھوری ڈکشٹ کا سپر ہٹ گانا ’’مکھنا‘‘ وغیرہ تھا تاہم فلم کی کامیابی کے بارے میں ایک بات اور بھی ہے جس سے زیادہ تر لوگ واقف نہیں ہیں۔

    سچن ٹنڈولکرکی بیٹی بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

    بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا نے ایک بار ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل کو دئیے گئے انٹرویو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران بگ بی کے ساتھ ایک واقعے کے بارے میں بات کی تھی۔ اداکار نے انکشاف کیا تھا کہ ایک خاص گانے کی شوٹنگ سے قبل امیتابھ بچن ان کے پاس آئے تھے اور انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر یہ فلم باکس آفس پر نہیں چلی تو وہ انہیں تھپڑ ماریں گے۔

    انٹرٹینمنٹ پورٹل کی رپورٹ کے مطابق بظاہر گووندا امیتابھ بچن کی دھمکی سے ڈر گئے تھے، یہاں تک کہ انہوں نے شوٹنگ بھی کینسل کردی تھی گووندا فلم میں کسی خاص گانے کے قائل نہیں تھے انہیں لگ رہا تھا کہ یہ گانا لوگوں کو پسند نہیں آئے گا جس کی وجہ سے شوٹنگ میں بھی تاخیر ہوئی۔

    گووندا نے انٹرویو کے دوران مزید بتایا کہ فلم کے ہدایت کار ڈیوڈ دھون ان کے پاس آئے اور ان سے پوچھا کہ آپ کو اتنا یقین کیوں ہے کہ یہ گانا نہیں چلے گا اور اس وقت گووندا نے ڈیوڈ دھون کو بتایا کہ امیتابھ بچن نے انہیں تھپڑ مارنے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد ان دونوں نے فیصلہ کیا کہ یہ گانا صحیح نہیں ہے بعد ازاں ان کی ٹیم نے فیصلہ کیا جب تک فلم کے لیے کوئی اچھا گانا نہیں مل جاتا وہ شوٹنگ نہیں کریں گے۔

    بعد ازاں نے فلم کے لیے خصوصی گانا ’’مکھنا‘‘ شوٹ کیا جس میں مادھوری ڈکشٹ نے امیتابھ بچن اور گووندا کے ساتھ پرفارم کیا تھا اور یہ گانا لوگوں کو بے حد پسند آیا تھا امیتابھ بچن اور گووندا کی اداکاری والی فلم بڑے میاں چھوٹے میاں دونوں ستاروں کی ایک ساتھ کامیاب ترین فلموں میں سے ایک ہے ہر نسل نے فلم اور کرداروں کے درمیان مزاحیہ مذاق کو پسند کیا-

    1998 کی کامیڈی فلم کو ڈیوڈ دھون نے ڈائریکٹ کیا تھا اور اس میں روینہ ٹنڈن، رامیا کرشنن، انوپم کھیر، پاریش راول، شرت سکسینا اور ستیش کوشک اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ معاون کرداروں میں ایک خاص کردار میں ہیں اطلاعات کے مطابق، شاہ رخ خان کی کچھ کچھ ہوتا ہے کے ساتھ ٹکراؤ کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی۔

    کرینہ کپورایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

  • بچپن میں 5 سال تک جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا،کنگنا رناوت

    بچپن میں 5 سال تک جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا،کنگنا رناوت

    ممبئی: بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں 5 سال تک جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے شو "لوکس اپ” میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب وہ 6 یا 7 سال کی تھیں تو انہیں خاندان کا ایک لڑکا نامناسب طریقے سے تقریبا 4 سے 5 سال تک چھوتا رہا،لیکن تب انہیں ان سب چیزوں کا کچھ پتا نہیں تھا۔

    کرینہ کپورایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

    کنگنارناوت کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ صرف میرے ساتھ ہی نہیں بلکہ کئی بچوں کے ساتھ پیش آچکا ہے ہم میں سے بھی کئی لوگ اس نامناسب صورت حال سے گزرے ہوں گے، لیکن عوامی سطح پر گفتگو کرنے سے گریز کرتے ہیں

    دھوکا دہی اور فراڈ کیس : شلپا شیٹھی کی والدہ کو ضمانت مل گئی

    اداکارہ نے مزید کہا کہ خاندان والے چاہے جتنی مرضی کوشش کرلیں لیکن لیکن پھر بھی بچوں کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کے باوجودلوگ آپ کو ہی مجرم سمجھتے ہیں،جو کہ ہمارے معاشرے میں بچوں کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے۔

    سوشل میڈیا پرشدید تنقید،اکشے کمارنےگٹکےکےاشتہارمیں کام کرنے پرمعذرت کر لی

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ ریئلٹی شو ’لوکس اپ‘ کی میزبانی کررہی ہیں، کنگنا اس شو کے دوران پہلے بھی اپنے ماضی کے کئی راز سے پردہ اٹھا چکی ہیں اور اب انہوں نے بچپن میں ہراساں کیے جانے کے واقعے سے آگاہ کیا۔

    عدالت نےمنشیات کیس میں رہا ہونیوالی غیر ملکی ماڈل کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

  • سچن ٹنڈولکرکی بیٹی  بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

    سچن ٹنڈولکرکی بیٹی بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا ٹنڈولکر بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار،جلد اپنی پہلی فلم میں دکھائی دیں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق سارا ٹنڈولکرکو اداکاری میں خاصی دلچسپی ہےاور حال ہی میں انہوں نے اداکاری سیکھنے کے لیے ایک انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ بھی لیا ہے جس کے بعد سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سارا اپنا بالی وڈ ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق سارا کو والدین کی جانب سے کیرئیر کے انتخاب میں کسی قسم کی مخالفت کا سامنا نہیں ہے۔

    24 سالہ سارا نے لندن یونیورسٹی سے میڈیسن میں ڈگری حاصل کی ہے، سارا سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں جنہیں لوگ بطور ماڈل بھی پہچانتے ہیں-

    سارا ٹنڈولکر کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1.9 ملین سے زائد ہے جس پر وہ اپنی تصویروں کے علاوہ مختلف جگہوں کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتی ہیں انہوں نے 485 لوگوں کو فالو کیا ہے جبکہ اب تک 105 پوسٹس شئیر کر چکی ہیں-

    کہا جارہا ہے کہ اگر سارا بالی وڈ میں قدم رکھ دیتی ہیں تو وہ کنگ خان کی بیٹی سہانا خان اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کے سامنے ایک چیلنج ہوں گی۔

    سہانا خان اور خوشی کپور بھی جلد ہی بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔

    کچھ سال پہلے یہ افواہیں تھیں کہ سارہ شاہد کپور کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔ تاہم، سچن نے خود ان خبروں کی تردید کی تھی اور مبینہ طور پر کہا تھا میری بیٹی سارہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں مگن ہیں ان کی فلموں میں شمولیت کے بارے میں بے بنیاد قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں-

  • اداکارہ عفت عمرنے فروری،مارچ اور اپریل والے عمران خان میں فرق نمایاں کر دیا

    اداکارہ عفت عمرنے فروری،مارچ اور اپریل والے عمران خان میں فرق نمایاں کر دیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پر برس پڑیں-

    باغی ٹی وی : جہاں شوبز سے منسلک متعدد اداکار عمران خان کی حمایت میں سامنے آئے وہیں اور عمران خان کے لئے سوشل میڈیا پر مختلف مہمات چلا رکھی ہیں جن میں وہ عوام سے عمران خان کا ساتھ دینے کے اپیل کرتے ہیں وہیں عفت عمرنے پی ٹی آئی چیئرمین کے یوٹرن لینے کی عادت کی نشاندہی کرتے ہوئے طنز کے تیر برسائے ہیں-

    اداکارہ ریشم نے ’’شہباز شریف زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگادیا


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عفت عمر نے فروری، مارچ اور اپریل والے عمران خان میں فرق نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ فروری ، مارچ والے عمران خان کہتے تھے کہ میں دعائیں مانگ رہا تھا کہ یہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں، میں ان تینوں کی وکٹ ایک بال سے اڑاؤں گا جب کہ اپریل والے عمران کہہ رہے ہیں کہ مجھے جنوری سے پتا تھا کہ امریکا میرے خلاف سازش کر رہا ہے اور اس میں ملک کے اندر سے لوگ اس کے ساتھ مل گئے۔

    ایک بہتر کل کی امید ابھی بھی زندہ ہے، شوبز فنکاروں کا عمران خان کے ساتھ اظہار…


    ایک اور ٹوئٹ میں عفت عمر نے لکھا کہ عمران خان کے خلاف کوئی عورت بولے تو بدکردار، مرد بولے تو غداراور ان کے خلاف کوئی صحافی بولے تو لفافہ،ادارہ بولے تو کرپٹ،عمران خان کی چوری پکڑی جائے تو اندرونی سازش،کرسی چھن جائے تو بیرونی سازش-

    کسی کا پیروکار بننا چھوڑیں اور خود لیڈر بنیں، وقار ذکا کا نوجوانوں کو پیغام

  • بھارتی پنجابی فلموں کے مشہور اداکار ڈاکٹر جسوندر بھلا کرتار پور پہنچ گئے

    بھارتی پنجابی فلموں کے مشہور اداکار ڈاکٹر جسوندر بھلا کرتار پور پہنچ گئے

    مشہور بھارتی فلمی اداکار ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر جسوندر بھلا کرتار پور پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کرتار پور آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسوندر بھلا نے کہا کہ بڑی امید تھی کہ ایک دن ہمیں بھی کرتار پور کا ویزہ ملے گا اور ہم درشن کریں گے کرتارپور درشن ڈیوڑی پہنچنے پر شاندار استقبال پر انتظامیہ کا مشکور ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ سردیوں میں پورے پاکستان کا ویزہ ملے تاکہ لاھور کے راستے ننکانہ صاحب پنجہ صاحب کا بھی درشن کر سکوں۔

    کرینہ کپورایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر


    جسوندر سنگھ بھلا بھارت کے مشہور و معروف پنجابی مزاحیہ اداکار ہیں۔ جسوندر سنگھ بھلا 4 مئی 1960 کو دوراھا گاؤں لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد برما پور گاؤں میں پرائمری اسکول ٹیچر تھے۔انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم سینئر سیکنڈری سکول درا سے حاصل کی۔

    سوشل میڈیا پرشدید تنقید،اکشے کمارنےگٹکےکےاشتہارمیں کام کرنے پرمعذرت کر لی

    جسوندر سنگھ نے نیو ایگری کلچر سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی آف ایگریکلچر میں پروفیسر کی حیثیت سے تعیناتی حاصل کی دوران تعلیم انہوں نے اسکول اور یونیورسٹی کے مختلف مزاحیہ پروگراموں میں شرکت کی لیکن اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا باقاعدہ آغاز 1988 میں ایک آڈیو کیسٹ چنکٹا 88 سے کیا ان کی پہلی فلم "دلابھٹی” ہے۔

    جسوندر سنگھ بھلا فلموں میں اپنی بے ساختہ اداکاری اور بروقت جملے بازی کی وجہ سے مشہور ہیں وہ سٹیج اداکاری بھی کرتے ہیں اور کینیڈا ، آسٹریلیا میں اپنے سٹیج شو "نائٹی بابا ان ٹاؤن” کے لیے دورے کر چکے ہیں-

    سینیما کی بحالی کے بعد کتنے کروڑ سعودی شہری فلم دیکھ چکے ہیں؟

  • بیٹی سے متعلق بیان، جویریہ سعود صاحبہ کی حمایت میں سامنے آگئیں

    بیٹی سے متعلق بیان، جویریہ سعود صاحبہ کی حمایت میں سامنے آگئیں

    معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود بھی اپنی دوست صاحبہ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ صاحبہ کچھ دنوں پہلے اہلخانہ کے ساتھ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئی تھیں جہاں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اللہ کی شکر گزار ہیں کہ انہیں بیٹی سے نہیں نوازا گیا،مجھے ہمیشہ سے بیٹوں کی خواہش تھی، بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے، ان کا دکھ نہیں دیکھا جاتا۔

    بیٹی سے متعلق صاحبہ کے بیان پر فنکاروں کا ردعمل

    صاحبہ کے انٹرویو کا کلپ وائرل ہوا تو سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اداکارہ نے وضاحت پیش کی تھی صاحبہ نے کہا تھا کہ بیٹی رحمت ہوتی ہے اور مجھے صرف بیٹیوں کے نصیب سے ڈر لگتا ہے اللّہ پاک، ہمیں اُس ہر نعمت پر شکر ادا کرنے کی توفیق ادا کرے جو ہمیں ملی ہے اور جو نہیں ملی، میری بات میں صرف ڈر تھا اور کوئی دوسرا مطلب نہیں اللّہ تعالیٰ ہر بیٹی کے نصیب اچھے کرے، آمین۔

    بعد ازاں معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود بھی اپنی دوست صاحبہ کی حمایت میں سامنے آئیں جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر صاحبہ کے ہمراہ کی ایک تصویر شیئر کی اور ان پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔

    شُکرگزار ہوں کہ اِس زمانے میں اللہ نے بیٹی نہیں دی، اداکارہ صاحبہ

    جویریہ نے لکھا کہ میں صاحبہ کو ایک بہن کی طرح سے جانتی ہوں، وہ دل کی صاف اور ایک حساس انسان ہیں میں نے اسے اللہ سے بیٹیوں کے لیے دعائیں مانگتے دیکھا ہے اور پھر اللہ کی دین پر شکر ادا اور صبر کرتے بھی دیکھا ہے، جو کچھ صاحبہ نے کہا اس کا وہ مطلب نہیں تھا جو لوگوں نے سمجھا ۔

    اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے مزید لکھا کہ میں صرف یہ کہوں گی کہ الفاظ کے چناؤ میں غلطی ہوئی اور انسان غلطی کا پتلا ہے، دلوں کے بھید اللہ جانتا ہے اور کسی کو دوسرے کو پرکھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

    جویریہ سعود کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صاحبہ نے ساتھ دینے پر اداکارہ کا شکریہ اداکیا کہا کہ آپ کی سپورٹ کا شکریہ ورنہ نہیں تو میں تنقید اور صدمے سے مر ہی جاتی-

    مایا علی اور عثمان خالد بٹ نے شادی اور دو بچوں کی خبروں پر خاموشی توڑ دی