Baaghi TV

Category: شوبز

  • دیشا پٹانی ٹرانسجینڈر ہیں؟

    دیشا پٹانی ٹرانسجینڈر ہیں؟

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصویر پر تنقید کا نشانہ بن گئیں-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا جہاں اداکاروں کو پذیرائی ملتی ہے ان کی تعریف کی جاتی ہے مداح پسندیدہ اداکاروں کی سرگرمیوں کو دیکھنے کے لئے بے چین رہتے ہیں وہیں اداکار سوشل میڈیا پر تنقید کا سب سے زیادہ نشانہ بنتے ہیں آئے دن کوئی نا کوئی اداکار سوشل میڈیا صارفین کے نشا نے پر رہتا ہے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی بھی سوشل میڈیا پرشدیدتنقیدکا نشانہ بن چکی ہیں دیشا پٹانی کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کی اداکاری سے زیادہ ان کا اسٹائل اور لباس سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتا ہے۔

    شوبز ویب سائٹ کے مطابق دیشا پٹانی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور اکثر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں ماضی میں ایک بار دیشا نے سلور رنگ کے لباس کے ساتھ گہری سرخ رنگ کی لپ اسٹک میں اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی تصویر میں ان کے چہرے پر غصے کے تاثرات تھے۔

    تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ان کا یہ انداز بالکل بھی پسند نہیں آیا تھا جس کی وجہ سے ان پر شدید تنقید کی گئی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جاکر ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا دیشا بالکل آدمی لگ رہی ہے کیا یہ ایک خواجہ سرا ہے؟

    جب کہ ایک اور صارف نے لکھا یہ کیسی تصویر پوسٹ کی ہے۔ بہر حال یہ پہلی بار نہیں تھا جب دیشا پٹنی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو، بلکہ وہ کئی بار اپنی شکل اور لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں تاہم دیشا تنقید کی پرواہ نہیں کرتیں اور اکثر سوشل میڈیا پر اپنی وہ تصاویر شیئر کرتی ہیں جو انہیں پسند ہوں-

  • پہلی پاکستانی سپرہیرو لڑکی کی ویب سیریز ’مس مارول‘ پاکستان بھر کے سینماؤں میں ریلیز کرنے کا اعلان

    پہلی پاکستانی سپرہیرو لڑکی کی ویب سیریز ’مس مارول‘ پاکستان بھر کے سینماؤں میں ریلیز کرنے کا اعلان

    پہلی پاکستانی سپر ہیرو لڑکی کی ویب سیریز ’مس مارول‘آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی چونکہ یہ پلیٹ فارم پاکستان میں دستیاب نہیں، اسی لئے پاکستانی شائقین کے لئے اسے پاکستان بھر کے سینماں میں ریلیز کرنا کا اعلان کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : ’مس مارول‘ کے ہدایتکاروں میں شامل پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بتایا کہ مارول اسٹوڈیوز کی ’’مس مارول‘‘ پاکستان کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی –

    صبا قمر کو ساتھی اداکار مغرور کیوں سمجھتے ہیں؟ اداکارہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

    انہوں نے بتایا کہ والٹ ڈزنی کمپنی اور مارول اسٹوڈیوز ‘مس مارول’ کو خاص طور پر پاکستان میں صرف سینما گھروں میں ریلیز کرے گا، شرمین عبید کے مطابق ڈزنی اور مارول خصوصی طور پر پاکستان کے لیے 6 قسطوں کی سیریز کا ایک سینما فارمیٹ ورژن بنائیں گے جسے 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    پہلی اور دوسری قسط 16 جون، تیسری اور چوتھی قسط 30 جون کو اور پانچویں اور چھٹی قسط 14 جولائی کو ریلیز ہوں گی۔

    شرمین عبید چنائے نے کہا کہ یہ فیصلہ پہلی پاکستانی مارول سپر ہیرو کمالا خان (جس کا کردار ایمان ویلانی نے ادا کیا ہے) کے مارول سینما یونیورس (ایم سی یو) میں متعارف کرائے جانے کا جشن منانے کے لیے کیا گیا، سیریز میں کیمرے کے سامنے اور پیچھے متنوع کاسٹ بھی شامل ہے۔

    عمران اشرف کی فلم ’’دم مستم‘‘ کے خلاف خواجہ سرا عدالت پہنچ گئے

    انہوں نے کہا کہ ڈزنی اور مارول نہیں چاہتے کہ پاکستانی ناظرین ڈزنی پلس (آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم) ہاکستان میں لانچ نہ کیے جانے کے سبب ‘مس مارول’ اور اس کی کہانی کو دیکھنے سے محروم رہ جائیں۔

    واضح رہے کہ ’مس مارول‘ ویب سیریز کی مرکزی کہانی ’کمالا خان‘ نامی 16 سالہ سپر ہیرو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ دراصل ایک پاکستانی نژاد لڑکی ہوتی ہے اور جرسی سٹی میں رہتی ہے۔

    کمالا ایک پرجوش فنکار، ایک شوقین گیمر، اور فکشن کی دلدادہ ہے، وہ اوینجرز اور خاص طور پر کیپٹن مارول کی ایک بہت بڑی مداح ہے لیکن سپرپاورز حاصل کرنے سے قبل کمالا خان نے ہمیشہ دنیا میں اپنا مقام تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کی ر یہ شو 8 جون سے ڈزنی پلس پر دکھایا جائے گا۔

    سینیما کی بحالی کے بعد کتنے کروڑ سعودی شہری فلم دیکھ چکے ہیں؟

  • زوہیب حسن کا ’صف آہن‘ کی ٹیم پر کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا الزام

    زوہیب حسن کا ’صف آہن‘ کی ٹیم پر کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا الزام

    سینیئر گلوکار و موسیقار زوہیب حسن نے مقبول ڈرامے ’صف آہن‘ کی ٹیم پر اپنے پرانے گانے ’دوستی‘ کو اجازت کے بغیر ڈرامے میں شامل کرنے پر کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی : زوہیب حسن نے 30 اپریل کو سوشل میڈیا پر ’صنف آہن‘ کی ٹیم پر نازیہ حسن اور خود کی جانب سے گائے گئے ماضی کے مقبول گانے ’دوستی‘ کا ڈرامے میں شامل کرنے پر کاپی رائٹس کا الزام عائد کیا۔

    اداکارہ عفت عمرنے فروری،مارچ اور اپریل والے عمران خان میں فرق نمایاں کر دیا


    موسیقار و گلوکار نے لکھا کہ آخر کب پاکستانی کاپی رائٹس اور انٹیلیکچوئل پراپرٹی کے معاملات کو سمجھیں گے؟

    زوہیب حسن نے اپنے اور مرحوم بہن نازیہ حسن کے گانوں کے کاپی رائٹس معاملات دیکھنے والی کمپنی ’بی اینڈ ایچ انٹرنیشنل کمپنی‘ کی جانب سے بھی ’صنف آہن‘ میں اجازت کے بغیر ’دوستی‘ گانے کو شامل کیے جانے پر جاری کردہ نوٹس کی سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی۔

    کمپنی کی جانب سے بھی ’صنف آہن‘ کی ٹیم پر جہاں تنقید کی گئی تھی، وہیں انہیں خبردار بھی کیا گیا تھا کہ ان کے خلاف کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی بھی کی جا سکتی ہے نوٹس میں ہمایوں سعید، ثمینہ ہمایوں، ندیم بیگ، ثنا شاہنواز اور دیگر افراد کو فریق بنایا گیا تھا-

    زوہیب حسن نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا تھا کہ جو لوگ ان پر الزام لگا رہے ہیں کہ انہوں نے کاپی رائٹس کے نام پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے پیسے بٹورے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ نازیہ حسن کے تمام گانوں کی رائلٹی نازیہ حسن فاؤنڈیشن کو فراہم کی جاتی ہے، جس کے تحت مستحق لوگوں کی مدد کی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ ’دوستی‘ گانے کو زوہیب حسن اور نازیہ حسن نے گایا تھا اور اس کی موسیقی بھی زوہیب حسن نے ترتیب دی تھی ’دوستی‘ ان کے 1983 کے میوزک ایلبم ’ینگ ترانا‘ میں شامل تھا۔

    واضح رہے کہ ’دوستی‘ کو ’صنف آہن‘ کی 23 اپریل کو نشر ہونے والی 22 ویں قسط میں شامل کیا گیا تھا ڈرامے میں گانے کو سائرہ یوسف اور سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا نے اسٹیج پر گایا تھا۔

    پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں ،عفت عمر

  • عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ کا ایک سین ہالی ووڈ کی مشہور فلم  کی کاپی

    عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ کا ایک سین ہالی ووڈ کی مشہور فلم کی کاپی

    اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ کا ایک سین ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ’’دی میٹرکس‘‘ سے کاپی کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ اوریجنل اور تخلیقی کام کرنے کے بجائے اکثر دوسروں کے کئے گئے کاموں کی نقل کرنے کے لیے مشہور ہے بالی ووڈ کی کئی فلمیں ہالی ووڈ یا ساؤتھ انڈین فلموں کی نقل ہوتی ہیں اور بھارتی فلم انڈسٹری کے موسیقارپاکستانی میوزک کو چوری کرنے کے لئے مشہور ہیں-

    کورونا وبا کے مشکل ترین دور کے بعد عید پر 4 فلمیں ریلیز ،ملک بھر کے سینماؤں کی رونقیں بحال

    جس کی مثال پاکستان کی پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی کا مشہور گانا ’’بوہے باریاں‘‘ ہے جسے حال ہی میں بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور نے نہ صرف چرایا ہے بلکہ ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اپنا اوریجنل گانا بھی قرار دے رہی ہیں اور کہا کہ بلکہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے بڑی محنت سے فوک گانا تیار کیا۔

    کانیکا کپور نے حدیقہ کیانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گانا ’بوہے باریاں‘ بلکل مخِتلف اور منفرد ہے، ان پر گانے کی کاپی کا الزام بے بنیاد ہےیہ بہت ہی غلط ہے کہ ان پر کسی دوسری کا کام چوری کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے، حالانکہ ان کا فوک گانا بلکل نئی اور تخلیقی ایجاد ہےان کی جانب سے ریلیز کیا گیا گانا اوریجنل ہےجس کی شاعری کنور جنیجا نے لکھی جب کہ اس کی موسیقی شروتی رانے نے ترتیب دی۔

    تاہم اب ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ کا ایک منظر بھی ہالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’’دی میٹرکس‘‘ سے ہو بہوکاپی کیا گیا ہے۔

    کرشمہ کپور کا دوسری شادی کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    ایک سوشل میڈیا پیج نے فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ اور ’’دی میٹرکس‘‘ کے ایک منظر کے درمیان غیر معمولی مماثلت کی جانب نشاندہی کروتے ہوئے لکھا کہ دو دہائیوں بعد بھی بالی ووڈ کے جدید فلم سازوں میں سے زیادہ تر ’’دی میٹرکس‘‘ کو اپنے مواد میں شامل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ میں ایک منظر پیش کیا گیا ہے جس میں فلم کا مرکزی کردار جوکہ عالیہ بھٹ نے ادا کیا ہے ایک لڑکی کو سرخ اور نیلی کینڈی دے کر دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنے کا کہتی ہے۔

    سچن ٹنڈولکرکی بیٹی بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

    یہ منظر فلم ’’دی میٹرکس‘‘ کے ایک انتہائی مقبول منظر کی یاد دلاتا ہے، جہاں مورفیوس فلم کے مرکزی کردار ’’نیو‘‘ کو نیلی اور سرخ گولیاں پیش کرتا ہے اور دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنے کے لیے کہتا ہے۔

    اگرچہ دونوں مناظر تصوراتی طور پر بالکل ایک جیسے ہیں، لیکن دونوں فلموں میں سوائے اس ایک سین کے اور کوئی چیز مشترک نہیں ہےحالانکہ ان دونوں فلموں کی کہانی اور پس منظر ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں لیکن پھر بھی سنجے لیلا بھنسالی ہالی ووڈ سے اتنے زیادہ متاثر نظر آتے ہیں کہ فلم میں ’’دی میٹرکس‘‘ کے مشہور سین کو کاپی کرنے سے خود کو روک نہیں سکے۔

    جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی

  • مسلسل تیسرے سال بھی سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہوسکی

    مسلسل تیسرے سال بھی سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہوسکی

    بالی ووڈ خانز کی مسلسل تیسرے سال بھی سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہوسکی شاہ رخ خان اور عامر خان عام طور پر دیوالی اور کرسمس کے مواقع پر اپنی فلمیں ریلیز کرتے ہیں خاص طور پر سلمان خان کو عید پر فلمیں ریلیز کرنے کے حوالے سے الگ ہی اہمیت حاصل ہے اور مداحوں کو عید پر ان کی فلم کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے کیونکہ سلمان خان خصوصی طور پر عید اور خاص طور پر عیدالفطر کے موقع پر فلمیں ریلیز کرتے رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل تین سال سے سلمان خان کی کوئی بھی فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز نہ ہوسکی اور نہ ہی انہوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کوئی فلم ریلیز کی اس سال بھی سلمان خان نے کوئی فلم ریلیز نہیں کی، تاہم آئندہ سال 2023 میں انہوں نے عید الفطر کے موقع پر ’کبھی عید، کبھی دیوالی‘ نامی فلم ریلیز کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    شہناز گل سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی

    سلمان خان کی عید الفطر پر آخری فلم ’بھارت‘ 2019 میں ریلیز ہوئی تھی، جسے عید سے کچھ دن قبل پیش کیا گیا تھااس کے بعد سال 2020 میں کورونا آنے کی وجہ سے سلمان خان کی کوئی فلم عید پر ریلیز نہ ہو سکی جبکہ 2021 میں ان کی فلمیں ’رادھے اور انتم‘ ریلیز ہوئیں مگر وہ عید کے مواقع پر پیش نہیں ہوئی تھیں۔

    جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی

     

    سلمان خان کی 2019 میں عید الفطر کے موقع پر بھارت جبکہ 2018 میں ریس تھری، 2017 میں ٹیوب لائٹ، 2016 میں سلطان، 2015 میں بجرنگی بھائی جان اور 2014 میں کک ریلیز ہوئی تھی 2013 میں عید الفطر کے موقع پر سلمان خان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہو سکی تھی مگر 2012 میں ان کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ ریلیز ہوئی تھی، 2011 میں باڈی گارڈ، 2010 میں دبنگ جبکہ 2009 میں وانٹڈ ریلیز ہوئی تھی-


    اس سال سلمان خان نے کچھ دن قبل اپنے مداحوں کو عید کے موقع پر اجے دیوگن کی فلم ’رنوے 34‘ دیکھنے کا مشورہ دیا تھا عید الفطر کے موقع پر اجے دیوگن کے علاوہ ٹائگر شروف کی ہیروپنتی 2 بھی ریلیز ہوئی ہیں، تاہم کسی بھی خان کی فلم ریلیز نہیں ہوئی۔

    عامر خان کے نئے ٹیلنٹ نے مداحوں کو حیران کرنا دیا

  • کورونا وبا کے مشکل ترین دور کے بعد عید پر 4 فلمیں ریلیز ،ملک بھر کے سینماؤں کی رونقیں بحال

    کورونا وبا کے مشکل ترین دور کے بعد عید پر 4 فلمیں ریلیز ،ملک بھر کے سینماؤں کی رونقیں بحال

    عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینماؤں میں صبا قمر اور زاہد احمد کی ’گھبرانا نہی ہے‘ نیلم منیر اور احسن خان کی ’چکر‘ ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی ’پردے میں دو‘ اور امر خان اور عمران اشرف کی فلم ’دم مستم‘ کو ریلیز کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : فلمی شائقین دو سال بعد پہلی بار عید کے موقع پر سینما گھروں میں مقامی فلمیں دیکھنے پہنچ رہے ہیں چاروں فلموں کو کہانی اور کاسٹ سمیت ان کے گانوں کی وجہ سے کافی سراہا جا رہا ہے-

    زیادہ تر فلمی ناقدین نے ’پردے میں رہنے دو‘ اور ’گھبرانا نہیں ہے‘ کے سپر ہٹ ہونے کی پیش گوئیاں کی ہیں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ چاروں فلمیں اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائیں گی مگر صبا قمر اور ہانیہ عامر کی فلمیں باقی دو فلموں کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیں گی صبا قمر کی ’گھبرانا نہیں ہے‘ اور ہانیہ عامر کی ’پردے میں رہنے دو‘ کو کہانی کی وجہ سے بھی کافی سراہا جا رہا ہے۔

    ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی رومانوی مزاحیہ فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کو کہانی کے اعتبار سے اب تک پاکستان کی سب سے منفرد فلم قرار دیا جا رہا ہے، اس فلم میں شادی شدہ جوڑے کے ہاں اولاد نہ ہونے جیسے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔

    فلم کی ہدایات وجاہت رؤف نے دی ہیں جبکہ کہانی محسن علی نے لکھی ہے۔

    اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر کی جانب سے مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ مسٹری مصالحہ تھرلر فلم ’چکر‘ میں نیلم منیر اور احسن خان نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نیلم منیر کا ڈانس نمبر گانا بھی شامل ہے۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشہور جملے ’گھبرانا نہیں ہے‘ پر بنائی جانے والی رومانٹک کامیڈی ایکشن فلم میں صبا قمر اور زاہد احمد مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

    جے بی پروڈکشن اور جیو فلمز‘ کے بینر تلے بننے والی فلم کی دیگر کاسٹ میں سید جبران، نیر اعجاز، افضل خان (ریمبو)، سہیل احمد اور ثاقب خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں فلم کو نیوپلیکس سینما کے مالک، صنعت کار جبران بیگ اور حسن ضیا نے پروڈیوس کیا ہے۔

    اداکار عدنان صدیقی کی پروڈیوس کردہ پہلی فلم ’دم مستم‘ کی کہانی امر خان نے ہی لکھی ہے اور وہ فلم میں عمران اشرف کے ہمراہ ایکشن میں نظر آئیں گی دم مستم‘ کی کہانی امر خان اور عمران اشرف کے رومانس اور بچپن کے پیار، دوستی اور لڑائیوں کے گرد گھومتی ہے۔

    فلم کی ہدایات محمد احتشام الدین نے دی ہے جبکہ اسے عدنان صدیقی کے ہمراہ اختر حسنین نے پروڈیوس کیا ہے۔

  • پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں ،عفت عمر

    پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں ،عفت عمر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو مدینہ جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر تنقید کی اور مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی۔

    فیصل قریشی کی مسجد نبویﷺ واقعے کی شدید مذمت


    انہوں نے اپنی ٹوئٹس میں لکھا کہ بہت ہو چکا، اسے اب روکنے کی ضرورت ہے۔ نفرت بھڑکانے کی وجہ سے عمران خان کو گرفتار کیا جائے۔


    اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں۔

    قبل ازیں اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے نامناسب واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کیا تھا اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں رسول محمد ﷺ کے روضہ کے قریب مسجد نبویﷺ میں آوازیں کسنے اور گالم گلوچ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں آخر یہ کیسا سیاسی اختلاف ہے کہ روضہ رسول ﷺ کے تقدس کا بھی احترام نہیں کیا گیا انہوں نے قرآن پاک کی آیات لکھتے ہوئے کہا تھا کہ اللّہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے، آمین۔

    مسجد نبوی ﷺ میں گذشتہ 100 سالہ تاریخ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پر ہم سب شرمندہ ہیں،حافظ طاہر…

    قبل ازیں کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے مسجد نبویﷺ میں سیاستدانوں کے خلاف نعرے بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی شفاعت علی نے کہا تھا کہ پہلے نواز شریف پر حرم میں گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔ پھر عمران خان پر حرم میں زکوٰۃ چور کے نعرے لگائے گئے۔ اب شہباز شریف اور کابینہ کے درِ نبیﷺ پر بال نوچے گئے، گالیاں دی گئیں، چور چور کے نعرے لگائے گئے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے جہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ لوگوں نے اُن کے خلاف نعرے بازی شروع کردی تھی-

    عمران خان کی بنائی گئی رحمتہ اللعالمین اتھارٹی کی مسجد نبوی واقعے کی شدید مذمت

  • ازبکستان نے افغانستان کو ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹرز واپس کرنے سے انکار کردیا

    ازبکستان نے افغانستان کو ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹرز واپس کرنے سے انکار کردیا

    ازبکستان نے افغانستان کو ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹرز واپس کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی :امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ازبکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ برس طالبان کے برسراقتدار آنے کے دوران سابق سرکاری فوجیوں کی جانب سے لائے گئے ہیلی کاپٹرز اور طیارے امریکا کی ملکیت ہیں اس لئے انہیں امریکی مرضی کے بغیر طالبان کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

    طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کا عالمی برادری سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

    ازبک صدر شوکت مرزائیف کے ایک سینئر مشیر عصمت اللہ ارگاشیف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ امریکا سابق افغان حکومت کی مالی امداد کررہا تھا، امریکا نے ہی ان ہیلی کاپٹرز اور طیاروں کی ادائیگی کی ہے، اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مکمل طور پر امریکی انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ ان کے ساتھ کیا کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس طالبان کے برسراقتدار آنے کے دوران افغان فضائیہ کے درجنوں پائلٹس بڑی تعداد میں ہیلی کاپٹرز اور جنگی و تربیتی طیارے ازبکستان اور تاجکستان لے گئے تھے صرف ازبکستان میں سابق افغان فوج کے زیر استعمال 50 ہیلی کاپٹرز اور 4 طیارے آئے تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی یوم القدس پر فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی

    امریکی محکمہ دفاع کے ایک ترجمان میجر روب لاڈوک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تاجکستان اور ازبکستان کا طالبان کو طیارے واپس کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، یہ طیارے ازبکستان اور تاجکستان کے ساتھ مشترکہ علاقائی سیکیورٹی تعاون کے نتیجے میں موجود ہیں۔

    دوسری جانب طالبان کا کہنا ہے کہ طیارے افغان عوام کی ملکیت تھے، انہیں افغان حکومت کے حوالے کیا جانا چاہیے۔

    قبل ازیں طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے عید الفطر کی نسبت سے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آج کی دنیا سمٹ کر ایک گاؤں بن چکی ہے افغانستان کا عالمی امن و سلامتی میں اپنا ایک کردار ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری اسلامی اماراتِ افغانستان کو تسلیم کرے۔

    افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکہ،5 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

  • فیصل قریشی کی مسجد نبویﷺ واقعے  کی شدید مذمت

    فیصل قریشی کی مسجد نبویﷺ واقعے کی شدید مذمت

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے نامناسب واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں رسول محمد ﷺ کے روضہ کے قریب مسجد نبویﷺ میں آوازیں کسنے اور گالم گلوچ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔


    فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ آخر یہ کیسا سیاسی اختلاف ہے کہ روضہ رسول ﷺ کے تقدس کا بھی احترام نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے قرآن پاک کی آیات لکھتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے، آمین۔

    قبل ازیں کامیڈین و میزبان شفاعت علی نے مسجد نبویﷺ میں سیاستدانوں کے خلاف نعرے بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


    شفاعت علی نے کہا کہ پہلے نواز شریف پر حرم میں گو نواز گو کے نعرے لگائے گئے۔ پھر عمران خان پر حرم میں زکوٰۃ چور کے نعرے لگائے گئے۔ اب شہباز شریف اور کابینہ کے درِ نبیﷺ پر بال نوچے گئے، گالیاں دی گئیں، چور چور کے نعرے لگائے گئے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے جہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ لوگوں نے اُن کے خلاف نعرے بازی شروع کردی

    شاہ زین بگٹی پر حملے کے خلاف شاہ زین بگٹی کے حامی متحرک، عمران خان کے پوسٹر جلا…

  • کرشمہ کپور کا دوسری شادی کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    کرشمہ کپور کا دوسری شادی کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپورنے پہلی ازدواجی زندگی کی ناکامی کے بعد دوسری شادی کا عندیہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کرشمہ کپور نے 2003 میں سنجے کپور نامی تاجرسے شادی کی تھی بدقسمتی سے دونوں کے درمیان 2016 میں علیحدگی ہوگئی تھی، اس دوران جوڑے کے ہاں بیٹی سمیرا اور بیٹے کیان کی پیدائش ہوئی۔

    طلاق کے بعد سنجے کپور نے اداکارہ پریا شادیو سے دوسری شادی کی اور اب کرشمہ کپور نے بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ بھی دوسری ازدواجی زندگی کا آغاز کرسکتی ہیں-

    عمران اشرف کی فلم ’’دم مستم‘‘ کے خلاف خواجہ سرا عدالت پہنچ گئے

    جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر سوال جواب کا سیشن رکھا تھا جس میں مداحوں کی جانب سے مختلف سوالات پوچھے گئے جن کے کرشمہ نے جواب دیئے۔

    سیشن کے دوران ایک مداح نے پوچھا کہ کیا آپ دوبارہ شادی کریں گی جس کا جواب انہوں نے ’’ڈیپینڈ‘ یعنی انحصار لکھ کر دیا۔

    اداکارہ کی جانب سے اس جواب کے بعد مداحوں کی جانب سے اندازہ لگایا جا رہا یے اس کا مطلب یہ ہے کہ کرشمہ کپور کو اگر کبھی ایسا انسان ملا جن سے ان کی ذہنی ہم آہنگی ہو تو دوسری شادی کرسکتی ہیں۔