Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکار مسعود اختر 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

    اداکار مسعود اختر 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

    لاہور: پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار مسعود اختر 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے،اداکار گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے

    باغی ٹی وی : مسعود اختر کے خاندانی ذرائع نے اداکار کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا مسعود اختر آج صبح نجی اسپتال میں انتقال کر گئے، مسعود اختر پھیپھڑوں کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، انھیں اپنے جوان بیٹے کی اچانک موت کے باعث پہلے ہارٹ اٹیک ہوا تھا ان کی نماز جنازہ آج چار بجے عثمان پارک گلشن راوی ادا کی جائے گی۔

    اداکار فاروق ضمیر کو مداحوں سے بچھڑ ے 5 سال ہوگئے

    مسعود اختر کو 28 جنوری کو ناسازی طبیعت کے باعث سرگنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج تھے اداکار کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی حالت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ مسعوداختر بہت بیمارہیں اور انہوں نے کھاناپینا بھی چھوڑ دیا ہے وہ نہ چل پارہے ہیں اور نہ کوئی بات کررہے ہیں۔ مسعود اختر کی اہلیہ نے ان کی صحت یابی کےلئے دعاکی اپیل بھی کی تھی۔

    مسعود اختر 5 ستمبر 1940ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے تھے 1960ء کی دہائی میں انہوں نے فنکارانہ زندگی کا آغاز کیا اور جلد ہی اسٹیج کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگے۔

    بھارت:کسانوں کے حقوق کیلئے احتجاج کرنیوالےمعروف اداکارحادثے میں جانبحق:معاملات…

    ان کے فن کو نکھارنے میں نذیر ضیغم نے بڑا نمایاں کردار ادا کیا مسعود اختر نے ٹیلی وژن کے متعدد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا، اداکارمسعود اختر کو فنی خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

    واضح رہے کہ 5ماہ قبل ان کا بیٹا بھی اسی مرض میں انتقال کر گیا تھا ان کی اہلیہ نے بتایا تھا کہ مسعود اپنے اکلوتے بیٹے سے بہت محبت کرتے تھے اور جب سے وہ دنیا سے گیا ہے یہ ڈپریشن کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کو ہر وقت صرف صاحبزادے کی یاد ستاتی رہتی ہے۔

    ورسٹائل اداکارمسعود اختر کی اسپتال میں زیرعلاج تصاویر وائرل

  • سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 کا ٹیزر منظر عام پر

    سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 کا ٹیزر منظر عام پر

    کراچی : بالی ووڈ کے سلو میاں اور باربی ڈول کترینہ کیف کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کا پہلا ٹیزر منظر عام پر آگیا۔

    بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی بتائی ہے۔

    فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے سلو میاں نے لکھا ’’ہم سب اپنا اپنا خیال رکھیں تاکہ فلم کی ریلیز پر ہم سب وہاں (سینما میں) موجود ہوں۔ ’’ٹائیگر 3‘‘ اگلے برس عید کے موقع پر 21 اپریل 2023 کو ریلیز ہوگی۔ سلو میاں نے بتایا ان کی فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔‘‘
    فلم کے پہلے ٹیزر میں کترینہ کیف فل ایکشن میں نظر آرہی ہیں، جب کہ سلو میاں کی انٹری بھی کمال ہے۔ ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ فلم ایکشن سے بھرپور ہوگی اور پچھلی دونوں فلموں کی طرح یہ فلم بھی شائقین کو بے حد پسند آئے
    ’’ٹائیگر3‘‘ کی ہدایت کاری منیش شرما نے کی ہے۔ فلم میں سلمان خان کا کردار ایک بھارتی جاسوس اویناش سنگھ راتھور المعروف ٹائیگر کا ہے جسے پاکستانی جاسوس زویا سے محبت ہوجاتی ہے، یہ کردار کترینہ کیف نے ادا کیا ہے۔

    فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کو ترکی، روس اور آسٹریلیا میں شوٹ کیا گیا ہے جب کہ اس کے کچھ مناظر کو حال ہی میں دہلی میں بھی شوٹ کیا گیا ہے۔ ٹائیگر فرنچائز کی پہلی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘2012 میں ریلیز ہوئی تھی جسے کبیر خان نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔

    دوسری فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ 2017 میں ریلیز کی گئی تھی جسے علی عباس ظفر نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ پچھلی دونوں فلموں میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیے تھے ۔

  • مضحکہ خیز واقعات جب سلمان خان اپنے ہی مداحوں کیلئے مذاق بن گئے

    مضحکہ خیز واقعات جب سلمان خان اپنے ہی مداحوں کیلئے مذاق بن گئے

    ممبئی : شوبز ستاروں پر جہاں لاکھوں مداح فدا ہوتے ہیں وہیں یہ بعض اوقات مضحکہ خیز واقعات کی زد میں آ جاتے ہیں ان میں سلمان خان بھی شامل ہیں-

    باغی ٹی وی: یوں تو دبنگ اداکار کی ہر ادا پر لاکھوں فینز فدا ہیں تاہم کچھ واقعات ان کی زندگی میں ایسے بھی آئے جب وہ اپنے ہی مداحوں کیلئے مذاق بن گئے حال ہی میں ہوئے 5 واقعات مندرجہ ذیل ہیں-

    کنگنا رناوت کا شو’’لاک اپ‘‘ بگ باس کا "سستا ورژن” قرار

    ایک بار سلمان خان اس وقت مذاق کا نشانہ بن گئے جب گزشتہ سال دسمبر میں سلمان خان کے فارم ہاؤس میں ہی ایک سانپ نے انہیں کاٹ لیا تھا اور یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی تھی لیکن اتفاق سے اسی مہینے کترینہ کیف کی شادی وکی کوشل سے ہوئی تھی جس پر لوگوں نے مزاحیہ کمنٹس کیے، ایک کمنٹ میں لکھا تھا، ’پہلے کترینہ نے کاٹا، اب سانپ نے‘

    ایک مرتبہ سلمان خان اس وقت مضحکہ خیزی کی زد میں آگئے جب انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سلمان خان ایک ڈانس ریہرسل میں مصروف ہیں۔ ویڈیو میں سلمان خان کے بڑھتے وزن کو صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے انٹرنیٹ صارفین میں سے ایک نے ویڈیو پر کمنٹ کیا، "پیٹ تو دیکھو بھائی کا ” فلم میں تو افیکٹس ڈال کر کما لیتے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوگا بابو۔

    سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں وائرل

    کورونا وبا کے دوران سلمان خان اس وقت مضحکہ خیزی کی زد میں آگئے جب وہ فیس ماسک پہن کر باہر نکلے۔ ماسک پہننا بذاتِ خود مضحکہ خیز نہیں تھا بلکہ اُس پر SK کے حروف درج تھے یعنی سلمان خان کا مخفف، لیکن سلمان خان نے بےدھیانی میں اُسے الٹا پہن لیا تھا جس کی وجہ سے SK، کے ایس بن گیا تھا۔

    دبنگ اداکار کو ایک بار اس وقت شرمند گی کا سامنا کر نا پڑا جب فلم کِک کے ایک گانے جمعے کی رات پر سلمان خان پوجا ہیج کے ساتھ لائیو اسٹیج پرفارمنس کررہے تھے جب انہوں نے ایک مخصوص اسٹیپ کو پوجا پر آزمایا لیکن وہ اس میں بری طرح فیل ہوگئے اور شرمندگی کے مارے فوراً انہوں نے اس اسٹیپ کو ترک کردیا۔

    علاوہ ازیں بھارتی ویٹ لفٹر خاتون میرابائی چنو کے ساتھ سلمان خان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا صارفین کا نشانہ بنی تھی جس میں وہ ایک گلے میں کپڑا لٹکائے ہوئے ہیں جس میں سینگائی نامی ہرن کی تصویر موجود ہے۔ یہ ہرن کی نسل اصل میں معدومیت کا شکار ہے جس کی سلمان خان تشہیر کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔

  • شاہ رخ خان 4 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

    شاہ رخ خان 4 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

    بالی ووڈ کے سُپراسٹار اور کنگ شاہ رخ خان 2018 سے بڑی اسکرین سے دور ہیں جب ان کی فلم زیرو ریلیز ہوئی تھی تاہم اب انہوں نے اپنی واپسی کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے لگ بھگ 4 سال بعد اپنی نئی فلم ‘پٹھان’ کا پہلا باضابطہ اعلان کیا جس کی ہدایات سدہارتھ آنند دے رہے ہیں فلم میں ان کے ساتھ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

    سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں وائرل

    ویسے تو اس فلم کی شوٹنگ کافی عرصے سے چل رہی ہے مگر اب تک اس کی باضابطہ تصدیق اداکار یا پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز نے نہیں کی تھی اب شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ایک ٹیزر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی-

    شاہ رخ خان نے اپنی فلم ”پٹھان” کا ٹیزر شئیر کیا، جس کے ساتھ لکھا کہ معلوم ہے کہ مجھے دیر ہوئی، لیکن واپسی کی تاریخ یاد رکھیں، انہوں نے کہا کہ پٹھان کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔

    اس ٹیزر میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور جان ابراہام کو دکھایا گیا جو فلم کے مرکزی کردار پٹھان کے بارے میں بات کررہے ہیں فلم کو ہندی، تیلگو، اور تامل زبانوں میں ایک ساتھ ریلیز کیا جائے گا۔

    انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ایسا مانا جارہا ہے کہ پٹھان کی کہانی کو سلمان خان کی ٹائیگر سیریز اور ہرتیک روشن۔ ٹائیگر شیروف کی فلم وار کے ساتھ جوڑا جائے گا۔

    ایسا بھی خیال کیا جارہا ہے کہ سلمان خان بھی پٹھان میں مختصر کردار ادا کریں گے جبکہ شاہ رخ خان بھی ٹائیگر سیریز کی تیسری فلم میں مختصر کردار ادا کریں گے، جس کی شوٹنگ جاری ہے۔

    خیال رہے کہ فلم زیرو کے بعد شاہ رخ خان نے فلمی دنیا سے کچھ وقت تک علیحدگی اختیار کی اور اپنی حکمت عملی پر دوبارہ غور کیا اس کے بعد ان کے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس کے باعث بھی ان کی فلمی دنیا میں واپسی میں تاخیر ہوگئی۔

    مگر اب وہ بھرپور انداز سے واپسی کررہے ہیں، رپورٹس کے مطابق پٹھان کے بعد بھی وہ ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کی فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر ایٹلی کی ایک نئی فلم کا بھی حصہ بنیں گے۔

    شاہ رخ خان اور سلمان خان کے بارے مادھوری ڈکشٹ کے دلچسپ تبصرے

    واضح رہے شاہ رخ خان، جان ابراہم کے ساتھ پہلی بار جبکہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ چوتھی فلم میں نظر آئیں گے، دیپیکا اس سے پہلے اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس اور ہیپی نیو ایئر میں شاہ رخ کے ساتھ آ چکی ہیں۔

  • منشیات کیس : آریان خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا

    منشیات کیس : آریان خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا

    ممبئی: منشیات کیس میں تحقیقاتی ٹیم کو بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہوا کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کی کسی بڑی سازش کا حصہ ہیں یا کسی بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ سنڈیکیٹ کا حصہ تھے۔

    منشیات کیس:آریان خان نے ہفتہ وار حاضری سے استثنٰی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی

    رپورٹ کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی جانچ کے دوران کروز پر چھاپے میں کئی بے ضابطگیاں بھی پائی گئی ہیں یہ تحقیقاتی ٹیم کابینہ کے وزیر نواب ملک کی طرف سے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے خلاف لگائے گئے الزامات کے بعد تشکیل دی گئی تھی-

    ایس آئی ٹی نے تحقیقاتی رپورٹس میں بتایا گیا کہ آریان خان نے کبھی منشیات نہیں لی تھی، اس لیے ان کا فون اٹھانے اور ان کی چیٹ چیک کرنے کی ضرورت نہیں تھی، بات چیت سے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آریان کسی بین الاقوامی ڈرگ سنڈیکیٹ کا حصہ تھے۔

    منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

    منشیات کیس میں گرفتار آریان کو جیل میں مشکلات کا سامنا، شاہ رخ بھی صحت کے مسائل سے…

    آپ جانتے ہیں شاہ رخ کے بیٹے اور امیتابھ کی نواسی کے درمیان مضبوط رشتہ ہے؟

    تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق این سی بی کے دستور کے برعکس چھاپے کی ویڈیو ریکارڈ نہیں کی گئی تھی، کیس میں گرفتار کئی ملزمان سے برآمد ہونے والی منشیات کو بیک وقت ضبطی کے طور پر دکھایا گیا ہے، آریان نے کبھی اپنے دوست ارباز مرچنٹ کو کروز پر منشیات لانے کو نہیں کہا۔

    کاغذ ات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایس آئی ٹی کی تحقیقات ابھی مکمل ہونا باقی ہے اور این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل ایس این پردھان کو اپنی حتمی رپورٹ پیش کرنے میں چند ماہ لگ سکتے ہیں۔

    حتمی رپورٹ پیش کرنے سے قبل قانونی رائے لی جائے گی جب کہ خاص طور پر اس پہلو پر کہ آیا آریان خان پر سازش کا الزام لگایا جا سکتا ہے۔

    آریان خان مخصوص سنٹر سے جیل کی عام بیرک میں منتقل

    شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو قیدی نمبر جاری

    آریان خان سے منشیات کی برآمدگی کا معاملہ بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گیا

    آریان خان نے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    بیٹے سے ملاقات شاہ رخ خان کو مہنگی پڑی،نارکوٹکس کنٹرول بیوروحکام گھر پہنچ گئے

    گوری خان بیٹے سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچ گئیں

    بیٹا جیل میں، شاہ رخ خان کی زندگی کیسی گزر رہی تھی؟ آریان کے وکیل کے اہم انکشاف

    وانکھیڑے کے کام کرنے کے طریقے پر سوالیہ نشان

    ایس آئی ٹی کی رپورٹ نے ممبئی زون کے سابق ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کے کام کرنے کے طریقے پر بھی سوال اٹھائے ہیں وانکھیڑے کو این سی بی سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کے پیرنٹ کیڈر یعنی ڈی آر آئی کو واپس بھیج دیا گیا ہے، جانچ کے دوران ایس آئی ٹی ٹیم نے کئی بار وانکھیڑے کا بیان ریکارڈ کیا ہےایس آئی ٹی کی ٹیم نے اس کیس سے متعلق کئی ملازمین، گواہوں اور عینی شاہدین کے بیانات بھی لیے ہیں۔

    کروز سے برآمد ہونے والی منشیات

    سمیر وانکھیڑے نے 2 اکتوبر 2021 کی رات کو ممبئی کے گرین گیٹ پر واقع بین الاقوامی کروز ٹرمینل پر اپنی ٹیم کے ساتھ چھاپہ مارا۔ این سی بی نے یہاں سے 13 گرام کوکین، 5 گرام میفیڈرون، 21 گرام گانجہ، ایم ڈی ایم اے (ایکسٹیسی) کی 22 گولیاں اور 1.33 لاکھ روپے نقد برآمد کیے تھے۔

    منشیات کیس:وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا شاہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کے حوالے بڑا انکشاف

    تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ایجنسی نے کروز سے 14 افراد کو گرفتار کیا اور کئی گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد آریان خان، ارباز مرچنٹ اور منمن دھامیچا کو 3 اکتوبر کی دوپہر کو گرفتار کرتے دکھایا گیا۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ اس معاملے میں مزید 17 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

    ‘این سی بی کی رپورٹ میں کسی سازش یا منشیات کا استعمال موجود نہیں’

    ایس آئی ٹی کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج ممبئی ہائی کورٹ کے مشاہدے کی تصدیق کرتے ہیں جس نے گزشتہ سال 28 اکتوبر کو آریان ​​کو ضمانت دیتے ہوئے کہا تھا کہ این سی بی کی رپورٹ میں کسی سازش یا منشیات کا استعمال موجود نہیں ہے۔

    آریان خان منشیات کیس:این سی بی تفتیش کاروں کی شاہ رخ خان سے کروڑوں روپے رشوت طلب

    منشیات کا معاملہ ایس ایس آئی ٹی کے ہاتھ

    این سی بی کی ایس آئی ٹی ٹیم کروز ڈرگ کیس، نواب ملک کے داماد سمیر خان کے ڈرگ کیس اور اداکار ارمان کوہلی کے کیس کی جانچ کر رہی ہےکروز ڈرگز کیس میں آریان کی گرفتاری کےبعد، مہاراشٹر کے اقلیتی بہبود کے وزیر نواب ملک میڈیا کے سامنے آئےاورانکشاف کیا کہ یہ پہلے سے ہی ٹارگٹڈ چھاپہ تھا اور سمیر وانکھیڑے نے پیسے بٹورنے کے لیے نجی لوگوں کا استعمال کیا اس کے بعد انہوں نے وانکھیڑے کے مذہب اور ذات کو لے کر بھی الزامات لگائے۔

    نواب ملک نے اپنے داماد پر جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کا الزام بھی لگایا تھا وانکھیڑے کے خلاف لگاتار الزامات کے بعد، این سی بی نے اس معاملے میں ایس آئی ٹی تشکیل دی اور 6 کیس ان کے حوالے کر دیئے تاہم، بعد میں ایس آئی ٹی نے تین مقدمات کو خارج کر دیا –

    شا ہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کے پیچھے اصل حقیقت کیا ہے؟ مبشر لقمان کے تہلکہ خیز…

    واٹس ایپ چیٹ کا سب سے بڑا ثبوت

    ایس آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق چھاپے کے بعد وانکھیڑے ٹیم نے دعویٰ کیا کہ ملزمان ایک بڑی سازش کا حصہ تھے، چھاپے کے بعد واٹس ایپ چیٹ کو سب سے بڑا ثبوت کے طور پر لیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ آریان خان کچھ غیر ملکی منشیات فروشوں کے ساتھ رابطے میں تھا۔ ثبوت میں عدالت میں پیش کی گئی چیٹس پر مشتمل ہے جس میں "ہارڈ ڈرگز” اور "بلک مقدار” کا ذکر کیا گیا ہے۔

    تاہم، این سی بی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے، ممبئی ہائی کورٹ کے سنگل بنچ نے کہا کہ این سی بی کے ثبوت کسی بھی سازش کو ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔ جج نے کہا تھا کہ آرین خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ اور ماڈل منمون دھامیچا جہاز پر صرف اس لیے تھے کہ وہ اس ڈرگ ریکیٹ کا حصہ نہیں ہیں۔

    شترو گھن سنہا آریان خان کی حمایت میں بول پڑے

  • کنگنا رناوت کا شو’’لاک اپ‘‘ بگ باس کا "سستا ورژن” قرار

    کنگنا رناوت کا شو’’لاک اپ‘‘ بگ باس کا "سستا ورژن” قرار

    ممبئی: سوشل میڈیا صارفین نے کنگنا رناوت کے شو ’’لاک اپ‘‘ کو سلمان خان کے شو ’’بگ باس‘‘ کی سستی کاپی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے فلموں کے بعد ’’لاک اپ‘‘ نامی شو کے ذریعے ڈیجیٹل ڈیبیو کیا ہے اس شو میں شوبز سے تعلق رکھنے والی ٹوٹل 14 مشہور شخصیات حصہ لے رہی ہیں جب کہ کنگنا رناوت اس شو کی میزبان ہیں یہ شو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز آلٹ بالا جی اور ایم ایکس پلیئر پر دکھایا جارہا ہے۔

    کنگنا رناوت کے شو’’لاک اپ‘‘ کی پہلی قسط دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین رئیلیٹی شو ’’بگ باس‘‘ کی سستی کاپی قرار دے دیا جس کی میزبانی بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کرتے ہیں۔


    سوشل میڈیا صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنگنا کے شو کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شو سست اور بورنگ ہے صارف نے ’’لاک اپ‘‘ کا موازنہ ’’بگ باس‘‘ سے کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنے میں یہ شو بالکل بگ باس جیسا ہے اور پہلے ہی دن سے لڑائیاں شروع ہوگئیں۔

    یوکرین پرحملہ: روس میں ہالی ووڈ فلموں کو ریلیز نہ کرنے کا اعلان


    ایک صارف نے شو کی پروڈیوسر ایکتا کپور سے سوال پوچھا مجھے بتائیں ایکتا کہ یہ شو بگ باس سے کس طرح مختلف ہے صارف نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ شو بگ باس کا سستا ورژن ہے۔

    "دی کراؤن”کی شوٹنگ کے دوران لاکھوں ڈالرزکے نوادرات چوری ہونے کا انکشاف

  • سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں وائرل

    سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں وائرل

    ممبئی: بھارتی میڈیا میں سُپراسٹار سلمان خان اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں وائرل ہورہی ہیں –

    باغی ٹی وی :بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان شادی نہ کرنے کی خبروں کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ تاہم اس بار سلمان خان کی خفیہ شادی کی خبر نے مداحوں کو شدید حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

    ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ رواں ماہ ریلیز کی جائے گی

    بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر سلمان خان اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کی تصویر وائرل ہورہی ہے تصویر میں دونوں دلہا دلہن بنے ایک دوسرے کو شادی کی انگوٹھی پہنارہے ہیں۔

    سلمان اور سوناکشی کی یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگ سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں کرنے لگے کہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا نے خفیہ شادی کرلی ہے۔ تاہم اس خبرکی حقیقت صرف ایک افواہ کے سوا کچھ نہیں ہے-

    بھارتی میڈیا کا سلمان خان کی خفیہ شادی کے حوالے سے کہنا ہے کہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی یہ تصویر جعلی ہے اور اسے فوٹوشاپ پر ایڈیٹ کرکے جان بوجھ کر وائرل کیا گیا ہے لہذا سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی محض ایک افواہ ہے اور کچھ نہیں۔

    عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی اداکار کی تصویر ایڈیٹنگ سافٹ ویئر پر ایڈٹ کرکے اس کی خفیہ شادی کی افواہیں پھیلائی گئی ہوں کچھ ماہ قبل م بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اور اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر بھی ایڈٹ کر کے دونوں کی خفیہ تیسری شادی کی خبریں پھیلائی گئی تھیں۔

    تاہم سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تصویر دراصل عامر خان اور ان کی سابق دوسری بیوی کرن راؤ کی تھی جو انہوں نے ایک منگنی کی تقریب میں کھنچوائی تھی کسی نے اس تصویر کو ایڈٹ کرکے اس میں کرن راؤ کی جگہ فاطمہ ثنا شیخ کا چہرہ لگادیا تھا-

    کامیڈین شکیل صدیقی کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری ہو گئی

  • یوکرین پرحملہ: روس میں ہالی ووڈ فلموں کو ریلیز نہ کرنے کا اعلان

    یوکرین پرحملہ: روس میں ہالی ووڈ فلموں کو ریلیز نہ کرنے کا اعلان

    یوکرین پر حملے کے بعد روس میں ہا لی وڈ فلموں کی ریلیز کو روک دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : روس اور یوکرین کے درمیان 5 روز سے جنگ جاری ہے اور روسی افواج نے یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں کا محاصرہ کر رکھا ہے امریکا، برطانیہ اور یورپ سمیت کئی ممالک نے روسی صدر، بینکوں اور اداروں پر مالی پابندیاں عائد کی ہیں۔

    جلد ہی عالمی سطح پر ریلیز ہونے والی دیگر بڑی فلمیں بشمول وارنر برادرز کی سپر ہیرو فلم دی بیٹ مین کی ریلیز بھی روک دی گئی ہے۔

    وارنر برادرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوکرین کے انسانی بحران کے پیش نظر وارنر میڈیا نے دی بیٹ مین کی روس میں ریلیز روک دی ہے، ہم صورتحال پر نظر رکھیں گے اور توقع ہے کہ اس سانحے کا فوری اور پرامن حل نکلے گا۔

    ہا لی وڈ اسٹوڈیو ڈزنی نے بھی روس میں اپنی تمام فلموں کی ریلیز روک دی ہے ڈزنی کے مطابق یوکرین پر بلاجواز حملے اور المناک انسانی بحران کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

    ڈزنی کا جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم مستقبل کے کاروباری فیصلے صورتحال کے مطابق کریں گے، اس وقت تک ابھرتے پناہ گزینوں کے بحران کے پیش نظر ہم نے اپنے این جی او شراکت داروں کے ساتھ مل کر فوری امداد اور دیگر معاونت فراہم کرنے پر کام شروع کردیا ہے ڈزنی کی انیمیٹڈ فلم ٹرننگ ریڈ 10 مارچ کو ریلیز ہونا تھی جسے اب روک دیا گیا ہے-

    یوکرین پر حملہ: فیفا نے روس پر فٹبال کے عالمی ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی لگادی

    ڈزنی اور وارنر برادرز کے بعد سونی پکچرز نے بھی اعلان کیا کہ وہ اپنی فلموں میں روس میں ریلیز نہیں کرے گی اس اسٹوڈیو کی سپر ہیرو فلم موربیوس 24 مارچ کو روس میں ریلیز ہونا تھی۔

    سونی پکچرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یوکرین میں جاری فوجی کارروائی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے غیریقینی صورتحال اور انسانی بحران کے پیش نطر ہم نے اپنی فلموں کی روس میں ریلیز روک دی ہے۔

    روس،یوکرین جنگ :زیر زمین پناہ گاہوں میں بچوں کی پیدائش

    دوسری جانب نیٹ فلیکس نے تصدیق کی ہے کہ اس نے روس کے ریاستی پروپگینڈا کو نشر کرنے سے انکار کردیا ہے جو روس میں یکم مارچ سے نافذ ہونے والے قانون کے مطابق کرنا تھا اس قانون کے تحت ایک لاکھ سے زیادہ صارفین والی اسٹریمنگ سروسز کو روس کے 20 بڑے ٹی وی چینلز کو بھی دکھانا تھا۔

    نیٹ فلیکس کے ایک ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال کے باعث ہمارا اپنی سروس میں ان چینلز کو شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

    اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس میں روسی وفد نے یوکرین حملے پر معافی مانگ لی

  • ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ رواں ماہ ریلیز کی جائے گی

    ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ رواں ماہ ریلیز کی جائے گی

    پاکستان کے سینئیر اداکار نعمان اعجاز اور معروف اداکارہ صبا قمر کی ویب سیریز ’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ کو رواں ماہ 11 مارچ کو ریلیز کی جائے گی اس میں نعمان اعجاز اور صبا قمر میاں اور بیوی کے طور پر مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

    باغی ٹی وی : ’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ میں نعمان اعجاز اور صبا قمر پہلی بار میاں اور بیوی کے روپ میں دکھائی دیں گے، جسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ (زی فائیو) پر نشر کیا جائے گا زی فائیو نے ویب سیریز کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اسے 11 مارچ کو ریلیز کرنے کی تصدیق کی۔

    ہانیہ عامر کی’پردے میں رہنے دو‘ اورعمران اشرف کی ’دم مستم‘ کورواں برس عید الفطرپرریلیز کرنے کا اعلان

    ’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ کی کہانی شادی شدہ جوڑے کے رومانس، تعلقات اور ان کے درمیان پیدا ہونے والے چھوٹے چھوٹے اختلافات کے گرد گھومتی ہے۔

    نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز کی ہدایات کاشف نثار نے دی ہیں جبکہ ویب سیریز کی کہانی سجی گل نے لکھی ہے، جنہوں نے پہلے بھی کاشف نثار کے ہدایت کردہ بعض ڈراموں کی کہانیاں لکھی ہیں۔

    نیٹ فلیکس کا پاکستانی ویب سیریز بنانے کا عندیہ

    مذکورہ ویب سیریز کا پہلا نام من جوگی رکھا گیا تھا لیکن اب اس کا نام تبدیل کرکے اسے 11 مارچ کو پیش کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ سے قبل بھی زی فائیو پر پاکستانی ویب سیریز’چڑیل اور ایک جھوٹی سی لو اسٹوری‘ بھی ریلیز کی جا چکی ہیں جنہیں پاکستان سمیت بھارت میں خوب پذیرائی ملی تھی-

    "دی کراؤن”کی شوٹنگ کےدوران لاکھوں ڈالرزکے نوادرات چوری ہونے کا انکشاف

  • مریم نواز کی بائیو گرافی کیلئےگورے ہونے کا انجکشن لگوالوں گی، صنم سعید

    مریم نواز کی بائیو گرافی کیلئےگورے ہونے کا انجکشن لگوالوں گی، صنم سعید

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کی زندگی پر فلم بنی تو وہ اس میں مریم نواز کا مرکزی کردار ادا کرنا چاہیں گی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا نجی ٹی وی چینل کے شو ’’جشن کرکٹ‘‘ میں شریک ہوئےمیزبان نے صنم سعید سے ڈراما سیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘ میں ان کے کردار ’’کشف‘‘ کے حوالے سے سوال پوچھا کیا وہ کردار آپ کی اصل زندگی کے قریب تھا؟ اس سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا نہیں۔

    ہانیہ عامر کی’پردے میں رہنے دو‘ اورعمران اشرف کی ’دم مستم‘ کورواں برس عید الفطرپرریلیز کرنے کا اعلان

    صنم سعید نے شو میں کہا کہ انہیں فواد خان سے زیادہ اداکار محب مرزا کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا صنم سعید سے سوال پوچھا گیا کہ لوگ آپ کو مغرور کیوں سمجھتے ہیں جس پر انہوں نے کہا مجھے نہیں معلوم شاید میرے کرداروں کی وجہ سے۔

    اداکارہ صنم سعید نے فلم ’’کیک‘‘ کو ان کے کیریئر کی بہترین فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈراموں سے زیادہ فلموں میں کام کرنا پسند ہے صنم سعید نے ایک عورت کو دوسری عورت کی سب سے بڑی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔

    جب میزبان نے ان سے پوچھا کیا عمران خان آپ کی دعاؤں کی وجہ سے اقتدار میں آئے تو صنم سعید نے کہا شاید کیونکہ میں نے دعا کی تھی کہ پاکستان میں ایک سچا لیڈر آئے۔ تاہم مجھے معلوم نہیں کہ عمران خان سچے ہیں یا نہیں۔

    بھارتی اداکارہ نے مذہب کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی

    اداکارہ صنم سعید نے کہا اگر انہیں سیاست میں آنا پڑے تو وہ بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی جوائن نہیں کریں گی میزبان نے اداکارہ سے پوچھا اگر مریم نواز کی زندگی پر فلم بنی تو کیا آپ ان کا کردار ادا کرنا چاہیں گی؟-

    اس سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا اگر میری اور ان کی رنگت ایک جیسی ہوتی تو میں ضرور کرتی اس موقع پر اداکار محب مرزا نے کہا تو کیا آپ مریم نواز کا کردار ادا کرنے کے لیے گورے ہونے کے انجکشن لگوالیں گی؟ جس پر صنم سعید نے کہا ہاں کیونکہ مریم نواز کا کردار ادا کرنے میں بڑا مزہ آئے گا لہذا میں انجکشن لگوا کر یا میک اپ کرکے ان کا کردار ادا کرلوں گی۔

    "دی کراؤن”کی شوٹنگ کے دوران لاکھوں ڈالرزکے نوادرات چوری ہونے کا انکشاف