Baaghi TV

Category: شوبز

  • دلیپ کمار کینسر کی چوتھی اسٹیج پر تھے جس کا علاج ممکن نہیں تھا   ڈاکٹرز کا انکشاف

    دلیپ کمار کینسر کی چوتھی اسٹیج پر تھے جس کا علاج ممکن نہیں تھا ڈاکٹرز کا انکشاف

    ہندوجا اسپتال میں زیر علاج دلیپ کمار کے ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کینسر کی چوتھی اسٹیج پر تھے جس کا علاج ممکن نہیں تھا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اداکار ’ایڈوانس پراسٹیٹ کینسر‘ کی چوتھی اسٹیج پر تھے جس کے باعث دیگر اعضاء بھی متاثر ہوگئے تھے۔

    ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کا علاج پچھلے تین چار ماہ سے جاری تھا، وہ ’پراسٹیٹ کینسر‘ میں مبتلا تھے جو جسم کے دوسرے اعضاء میں پھیل چکا تھا۔

    ڈاکٹروں کے مطابق دلیپ کمار کے گُردے بھی فیل ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں متعدد بار خون بھی چڑھایا گیا ہم نے آخری مرتبہ خون لگایا لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا تھا۔

    پاکستانی سیاسی شوبز اور معروف شخصیات کا دلیپ کمار کے انتقال پر شدید غم کا اظہار

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اداکار گزشتہ کچھ دنوں سے کوئی ردعمل نہیں دے رہے تھے، بلڈ پریشر بھی کم رہتا تھا جبکہ خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بھی کم ہوگئی تھی۔

    ڈاکٹروں کے مطابق کینسر کی اسٹیج فور کے باعث ان کے دیگر امراض کا علاج بھی مشکل ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی تدفین آج شام 5 بجے ہو گی-

    دلیپ کمار کی نماز جنازہ اور تدفین کب کی جائے گی؟

  • علی گل پیر کی فیصل قریشی پر بنائی گئی پیروڈی سوشل میڈٰیا پر وائرل

    علی گل پیر کی فیصل قریشی پر بنائی گئی پیروڈی سوشل میڈٰیا پر وائرل

    پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار، ریپر، میزبان اور کامیڈین علی گُل پیر کی جانب سے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی ٹک ٹاکرز کو لائیو شو میں ڈانتے ہوئے کی پیروڈی ویڈیو کے انٹرنیٹ پر چرچے ہیں-

    باغی ٹی وی : علی گُل پیر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے،علی گُل پیر کی جانب سے فیصل قریشی کے وائرل کلپ پر بنائی گئی- ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ فیصل قریشی کے ٹک ٹاکرز کو ڈانٹنے والے سنجیدہ لمحات کو دلچسپ انداز میں مزاحیہ بناتے ہوئے ایکٹنگ کر رہے ہیں۔

    علی گُل پیر کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

    اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں جہا ں علی گُل پیر کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہے وہیں جبکہ شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی خوب قہقے لگا رہی ہیں۔

    ٹک ٹاکر لائبہ شاہ کی فیصل قریشی کی ڈانٹ پر بنائی گئی ویڈیو کے انٹر نیٹ پر چرچے

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک نجی ٹی وی چینل کے لائیو شو میں فیصل قریشی میزبانی کے فرائض انجام دے رہے تھےلائیو شو میں دو سوشل میڈیا انفلائینسر کی سالگرہ منائی جا رہی تھی جس دوران ٹک ٹاکر مسکان کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انفلائنسر کی گردن پر تھپڑ مارے گئے تھے جس پر فیصل قریشی کا ٹک ٹاکر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کیا کررہی ہر شو آن ائیر جارہا ہے مسکان اتنا مذاق بنایا ہوا ہے گیم کو آپ نے آپ آن ائیر شو میں انہیں تھپڑ ما رہی ہیں-

    یصل قریشی نے اپنے ہاتھ میں موجود کارڈ پھینکتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی احساس نہیں شو پر اگر کوئی مہمان آجائے تو آپ لوگ اُس پر چڑھ جاتے ہو کوئی تمیز نہیں ہے اور اب لائیو شو کے دوران، لڑکے کی گردن پر تھپڑ مارے جارہے ہیں۔

    فیصل قریشی نے مسکان کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے شو کی انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ آپ ایسے جاہل اور بدتمیز لوگوں کو کہاں سے لائے ہیں؟

    کہاں سے لے آ تے ہیں یہ بدتمیز اورجاہل لوگ،فیصل قریشی لائیو شو میں ٹک ٹاکرز پر برس پڑے

  • دلیپ کمار کی فلم جس نے 5 دہائیوں تک خوب کمائی کی

    دلیپ کمار کی فلم جس نے 5 دہائیوں تک خوب کمائی کی

    بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی فلم ’مغلِ اعظم‘ نے48 سالوں تک فلم نگری پر راج کیا۔

    باغی ٹی وی : مرحوم اداکار دلیپ کمار نے اپنے کیرئیر میں 65 سے زائد فلمیں کی ہیں لیکن اُن کی مذکورہ فلم اداکار کی شہرت کی وجہ بنی 1960ء میں دلیپ کمار کی بلاک بسٹر فلم ’مغلِ اعظم‘ ریلیز ہوئی جس میں اُنہوں نے شہزادہ سلیم کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    دلیپ کمار کی یہ فلم ناصرف پہلے سال میں مقبول رہی بلکہ اس فلم نے 1960ء سے لیکر سال 2008ء تک خوب کمائی کی جس کے بعد یہ بالی ووڈ کی پہلی فلم بنی جس نے 48 سالوں تک بھارتی فلم نگری پر راج کیا۔

    دلیپ کماروہ واحد انسان تھے جو ہندوستان اور پاکستان کو اکٹھا کرسکتے تھے

    فلم ’مغلِ اعظم‘ کے علاوہ بھی دلیپ کمار نے بالی ووڈ کو کئی سُپر ہٹ فلمیں دیں جن میں ملن، جگنو، شہید، ندیا کے پار، انداز جوگن، بابل، آرزو، ترانہ، ہلچل، دیدار، سنگدل، داغ، آن، شکست، فٹ پاتھ، امر،اڑن کٹھولا، انسانیت، دیوداس، نیا دور، پیغام، کوہ نور، گنگا جمنا، شکتی، سمیت کئی لازوال فلمیں شامل ہیں-

    ان کی خدمات کے پیشِ نظر حکومت ہندوستان کی طرف سے انہیں پدما بھوشن ایوارڈ، دادا صاحب پھالکے سمیت کئی اعزازات دئیے گئے جبکہ 1998 کو انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا –

    دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی محبت کی انوکھی داستان

  • برصغیر کی عظیم لوک فنکارہ مائی بھاگی کو مداحوں سے بچھڑے35 برس بیت گئے

    برصغیر کی عظیم لوک فنکارہ مائی بھاگی کو مداحوں سے بچھڑے35 برس بیت گئے

    تھر کی کوئل کا خطاب پانے والی برصغیر کی عظیم لوک فنکارہ مائی بھاگی کو مداحوں سے بچھڑے35 برس بیت گئے۔

    باغی ٹی وی ضلع تھرپارکر کے شہر ڈیپلو میں پیدا ہونے والی مائی بھاگی کا اصل نام بھاگ بھری تھا مائی بھاگی کے گیت سننے والوں کے کانوں میں رس گھول دیتے تھے انہوں نے کم عرصے میں تھر کی ثقافت اور لوک گیتوں کو ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی اُجاگر کیاان کے گیتوں کو ان لوگوں نے بھی پسند کیا جو تھری زبان سے ناواقف تھے-

    موسیقی کے میدان میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں 1981میں انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا-

    علاوہ ازیں ریڈیو پاکستان کی طرف سے شاہ عبدالطیف بھٹائی ایوارڈ، قلندر لعل شہباز اور سچل سرمست ایوارڈ سمیت درجنوں اعزازات اور انعامات دیئے گئے۔

    شائقین کے کانوں می رس گھولتی میٹھی 7 جولائی 1986 کوہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی-

  • دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی محبت کی انوکھی داستان

    دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی محبت کی انوکھی داستان

    دلیپ کمار 1966 میں سائرہ بانو سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے شادی کے وقت سائرہ بانو دلیپ کمار سے 22 برس چھوٹی تھیں۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کے سب سے مشہور جوڑے میں سے ایک ، دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی شادی کو 54 سال ہوئے تھے اور بانو اپنے آخری دن تک کمار کے منحرف ساتھی رہے۔ سائرہ بانو ہمیشہ دلیپ کمار کے اچھے بُرے حالات میں سایہ کی طرح ان کے ساتھ رہیں خاص طور پر پچھلے 10 سالوں میں جب اس کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی۔

    ایک ایسی محبت کی کہانی جو وقت کا امتحان بنی ، بانو کی عقیدت ، دیکھ بھال اور سالوں سے اپنے شوہر کے لئے محبت آنے والی نسلوں کے لئے متاثر کن رہے گی۔ زیادہ تر ان کی محبت کی کہانی کی طرح- جس پر بہت سے لوگوں کا استدلال ہوگا- بالی ووڈ کی کسی فلم میں ہی نظر آتی ہے۔

    دلیپ کمار سائرہ بانو کے 22 سال بڑے تھے۔ اداکارہ نے متعدد انٹرویوز میں اعتراف کیا کہ وہ کم عمر ہی سے کمار کی طرف راغب تھیں۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ "میں دلیپ کمار کے ذریعہ نشانہ بننے والی صرف ایک دوسری لڑکی نہیں تھی۔ میرے نزدیک یہ ہوا میں محل نہیں تھا کیونکہ میں نے اپنے خواب کو اپنے آپ پر اعتماد اور خدا پر اعتماد کی مضبوط بنیاد دی تھی۔” . دلیپ کمار کی ‘ایان’ دیکھی تھی اور ایک دن ‘مسز دلیپ کمار’ بننے کا خواب بھی دیکھا تھا۔

    سائرہ بانو صرف 12 سال کی تھیں جب انہیں دلیپ کمار سے محبت ہوگئی اس وقت دلیپ کمار کی عمر 34 برس تھی اور اس وقت کے بڑے اسٹار تھے- 1960 میں ، مغل اعظم کے پریمیئر کے دوران ، ایک 16 سالہ سائرہ پہلی بار اپنے کرش سے ملنے کی توقع کررہی تھیں لیکن ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

    کچھ ہی عرصے بعد جب سائرہ بانو کی دلیپ کمار سے ملاقات ہوئی سائرہ اس ملاقات کو جادوئی قرار دیتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں سائرہ بانو کا بتانا تھا کہ جب ہم پہلے بار ملے تو دلیپ کمار نے مجھے ’خوبصورت لڑکی‘ کے ریمارکس دیئے جس نے میرے وجود کو سرشار کردیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ’پہلی ملاقات میں ہی مجھے یہ معلوم تھا کہ میں ان کی بیوی بن جاؤں گی۔‘

    دلیپ کمار اور سائرہ بانو کو ملوانے میں سائرہ بانو کی والدہ نسیم بانو کا اہم کردار تھا نسیم بانو خود ایک اداکارہ تھیں جنہوں نے دونوں کی ملاقات کروائی بعد ازاں دلیپ کمار نے فلم ’جھک گیا آسمان‘ کی شوٹنگ کے دوران سائرہ بانو کو باضابطہ طور پر شادی کی پیشکش کی۔

    بانو صرف 16 سال کی تھیں جب انہوں نے فلموں میں قدم رکھا۔ وہ 1961 میں شمی کپور کے مقابل ‘جنگلی’ میں خواتین کی برتری کے طور پر دکھائی گئیں۔

    اس شادی میں اگرچہ اتار چڑھاؤ بھی شامل تھا۔ کمار نے اپنی یادداشت میں ، ‘دلیپ کمار: سب مادہ اور سائے’ میں ، ذکر کیا ہے کہ بانو 1972 میں حاملہ ہوئیں لیکن ان کے حمل کے آٹھویں مہینے میں ہائی بلڈ پریشر پیدا ہوا ، اور ڈاکٹر بچی کو نہیں بچا سکے ، اس جوڑے نے اس واقعے کے بعد اولاد پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    بعد ازاں 1981 میں ، اداکار نے عاصمہ رحمان سے شادی کی جو صرف دو سال تک جاری رہی۔ بعد میں ، دلیپ کمار نے اعتراف کیا کہ یہ فیصلہ تھا کہ وہ اپنی پوری زندگی پر پچھتائیں گے۔ "ٹھیک ہے ، میری زندگی کا ایک واقعہ جسے میں فراموش کرنا چاہتا ہوں اور جسے ہم ، سائرہ ، اور میں نے ہمیشہ کے لئے فراموش کردیا ہے ، اسما رحمان نامی خاتون سے ملنے کے دباؤ میں میں نے ایک بہت بڑی غلطی کی جس سے میری ملاقات حیدرآباد میں کرکٹ میچ میں ہوئی تھی۔

    بانو نے 1976 میں اپنی زندگی کی محبت ، ‘کوہ نور’ کے لئے کامل بیوی کے طور پر اداکاری کے لئے اپنا کیریئر چھوڑ دیا۔ 2014 میں ، سائرہ نے کہا تھا ، "میں ابھی بھی اپنے کوہ نور ، یوسف صاحب کی محبت میں گہری ہوں ، میں جس طرح اس وقت تھا جب میں نے 12 سال کی عمر میں پہلی بار ان کی طرف راغب کیا تھا۔ ہمارا نکاح اتنا ہی اچھا رہا ہے جتنا کہ بہت ساری شادیاںجو چار دہائیوں سے اتار چڑھاؤ سے زندہ رہی ہیں۔ کوئی شادی کامل نہیں ہے۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے ، جب بطور انسان ہم کامل نہیں ہیں؟ یہ باہمی محبت ، احترام اور پیار ہے جو شادی کو مستحکم رکھتا ہے۔

    سائرہ بانو سے شادی سے قبل دلیپ کمار مدھوبالا کے ساتھ تعلقات میں رہے تھے، اداکار کی کامی کوشل اور وجیانتھیمالا جیسی بالی ووڈ اداکاراؤں سے بھی تعلقات کی خبریں زیرگردش رہی تھیں۔

    دلیپ کمار اپنی اداکاری، فیشن اور اسٹائل کے باعث خواتین میں مقبول ترین شخصیت سمجھے جاتے تھے کہا جاتا ہے کہ خواتین میں ان کی مقبولیت اتنی زیادہ تھی کہ وہ ان کی گاڑی کے سامنے گھنٹوں کھڑی رہتی تھیں۔

    کہا جاتا ہے کہ دلیپ کمار کی منگنی کے روز انڈسٹری کی ایک خاتون جو دلیپ کمار کی گرل فرینڈ ہونے کا دعویٰ کرتی تھیں، نے نشہ آور گولیاں لے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

    دلیپ کمار کو یہ معلوم ہوا تو اس خاتون کے پاس پہنچے اور اسے سمجھایا کہ وہ سائرہ بانو سے محبت کرتے ہیں خاتون کو اپنے حوالے سے مطمئن کرنے کے بعد ہی وہ اپنی منگنی کی تقریب میں واپس آئے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

  • دلیپ کمار وہ واحد انسان تھے جو ہندوستان اور پاکستان کو اکٹھا کرسکتے تھے

    دلیپ کمار وہ واحد انسان تھے جو ہندوستان اور پاکستان کو اکٹھا کرسکتے تھے

    دلیپ کمار نے ناصرف برصغیر میں اپنی غیر معمولی اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ اس خطے کے ہندوؤں اور مسلمانوں کو اکٹھا کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیر خارجہ، خورشید محمود قصوری کے مطابق دلیپ کمار نے دو دفعہ پاکستان کا دورہ کیا جبکہ وہ اپنے دورۂ بھارت پر اداکار سے ملنے ممبئی بھی گئے تھےباندرا میں اداکار کی رہائش گاہ کے دورے کے بعد قصوری سے پوچھا گیا کہ وہ دلیپ کمار کے گھر کیوں رُکے۔

    جس پر خورشید محمود قصوری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار صاحب نے ہندوؤں اور مسلمانوں کو اکٹھا کرنے کے لیے دو دفعہ خفیہ طور پر پاکستان کا دورہ کیا، انہوں نے اپنی کتاب (نیدر اے ہاک اور نور اے ڈوو) میں اس بات کا انکشاف کیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ واحد انسان ہیں جو ہندوستان اور پاکستان کو اکٹھا کرسکتے ہیں، انہوں نے دلیپ کمار کو اپنی کتاب تحفے میں دی اور دلیپ کمار نے دستخط کر کے انہیں اپنی سوانح حیات تحفہ میں دی، اُن کے نزدیک اس دستخط شدہ کتاب کی بڑی اہمیت ہوگی-

    وزیراعظم پاکستان اور پی پی چئیرمین بلاول بھٹوکا دلیپ کمار کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

    دوسری جانب دوسری جانب بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے بھی دلیپ کمار کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

    بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے اپنے پیغام میں کہا کہ دلیپ صاحب بھارت کی تاریخ اپنےاندر سموئے ہوئے تھے دلیپ کمار بھارتی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

    واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

  • منگنی کے حوالے سے عاصم اظہر کا بیان سامنے آ گیا

    منگنی کے حوالے سے عاصم اظہر کا بیان سامنے آ گیا

    گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی کی خبریں زیرِ گردش ہیں تا ہم اب گلوکار نے اپنی منگنی کی خبروں پر خااموشی توڑ دی ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی کی خبریں زیرِ گردش ہیں اور اس کے ساتھ ہی ایک اسکرین شاٹ بھی وائرل ہورہا ہے جس میں ایک مداح گلوکار سے منگنی کی خبروں کے حوالے سے سوال کرتا ہے۔

    اسکرین شاٹ کے مطابق مداح کے سوال کے جواب میں عاصم اظہر منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میرب علی میری بہنوں کی طرح ہے۔

    وائرل ہونے والے اسکرین شاٹ کے مطابق عاصم اظہر اپیل کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ براہِ کرم! میرے اور میرب کے بارے میں اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ ان سے میری فیملی اور دوستوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میرب اور میرے حوالے سے جو بھی افواہ ہے وہ سچ نہیں ہے-

    عاصم اظہر نے کہا کہ بارہ مہربانی میرے اور میرب کے حوالے سے جو بھی پوسٹس اور تصاویر ہیں ڈیلیٹ کردیں-

    دوسری جانب اب عاصم اظہر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔


    عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ سوشل میڈیا پر مداح کے ساتھ میری چیٹ کا اسکرین شاٹ جعلی ہے، میں نے کسی مداح سے ایسی کوئی گفتگو نہیں کی ہے۔

    اُنہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میری سب سے درخواست ہے کہ اس جعلی اسکرین شاٹ کو مزید نہ پھیلائیں نیز! میں اپنے تمام مداحوں سے بہت محبت کرتا ہوں اور ہمیشہ کی طرح اپنی زندگی کے حوالے سے کوئی بھی اعلان خود کروں گا۔

    عاصم اظہر نےماڈل میرب علی سے منگنی کر لی، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

  • وزیراعظم پاکستان اور پی پی چئیرمین بلاول بھٹوکا دلیپ کمار کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

    وزیراعظم پاکستان اور پی پی چئیرمین بلاول بھٹوکا دلیپ کمار کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےدلیپ کمار کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی :بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دلیپ کمار فنِ اداکاری کا ایک عہد تھا، جو تمام ہوا،دلیپ کمار جیسے عظیم اداکار کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا ناقابلِ پر رہے گا، ان کا فن لازوال ہے-

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سائرہ بانو سے تعزیت اور ان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں اور دلیپ کمار کے پرستاروں سے بھی تعزیت کرتا ہوں-

    بلاول نے کہا کہ پاکستان آرٹ کا دلدادہ اور فنکار کا قدردان ہے، دلیپ کمار کے پاکستانی پرستاروں کی تعداد کروڑوں میں ہے آرٹ اور آرٹسٹ کو سرحدوں میں بانٹنا ممکن نہیں، فن کی وارث پوری انسانذات ہوتی ہے-

    پی پی چئیرمین نے کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم دلیپ کمار کی مغفرت فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے-

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے بھی دلیپ کمار کی موت پر شدید غم کا اظہار کیا کہا دلیپ کمار عمدہ شخصیت اور بہترین اداکار تھے ،دلیپ کمار نے فنڈزریزنگ پراجیکٹ میں ناقابل فراموش مدد کی ،لندن میں دلیپ کمار نے مشکل وقت میں فنڈریزنگ مہم میں اپنا حصہ ڈالا-

  • دلیپ کمار کی نماز جنازہ اور تدفین کب کی جائے گی؟

    دلیپ کمار کی نماز جنازہ اور تدفین کب کی جائے گی؟

    بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی تدفین کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 98 سال کی عُمر میں انتقال کرجانے والے دلیپ کمار کی میت ممبئی کے اسپتال سے اُن کے گھر منتقل کی جارہی ہے اس کے علاوہ دلیپ کمار کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کی تدفین کے بارے میں بھی اہم اطلاع دی گئی ہے۔

    ترجمان دلیپ کمار کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا گیا کہ دلیپ کمارکی تدفین آج شام 5 بجے ممبئی کے علاقہ سینٹاکروز کے جوہو قبرستان میں کی جائےگی۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے۔دلیپ کمار کے انتقال کی خبر اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے دی گئی ہے۔

  • بالی وڈ شخصیات دلیپ کمار کی موت پر غمزدہ

    بالی وڈ شخصیات دلیپ کمار کی موت پر غمزدہ

    بالی ووڈ کے ٹریجڈی کنگ دلیپ کمارکے انتقال کے بعد بلاشبہ اداکاری کا ایک باب ختم ہوگیا لیکن دلیپ کمار بالی ووڈ سمیت دنیا بھر میں اپنے کروڑوں مداحوں کو اداس کرگئے۔

    باغی ٹی وی : فن کی دنیا میں دو طرح کے لوگ آتے ہیں ایک وہ جنہیں فن عروج بخشتا ہے اور دوسرے وہ جو فن کو بلندیوں پر لے جاتے ہیں "دلیپ کمار ” ان فنکاروں میں سے ہیں جن کے سامنے فن اداکاری نصف صدی سے زائد عرصے تک ہاتھ باندھے کھڑا نظر آتا ہے ،آج یوسف خان کی موت کے ساتھ ہی ایک صدی کا اختتام ہوا،ایک فنکار کے فن کی ایک صدی جس نے کئی نسلوں کو نہ صرف اپنے فن بلکہ اپنی کرشماتی شخصیت سے بھی متاثر کیا اور برصغیر کی مجموعی نفسیات پر گہرے اثرات چھوڑے ، کئی نسلوں نے نہ صرف اس فنکار کی وضع قطع ،انداز بیاں ،بلکہ اس کی شخصیت کے ایک ایک پہلو کو کاپی کیا –

    بالی ووڈ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار انتقال کر گئے

    اپنی فلموں میں مختلف اداکاری کے رنگ چھڑکنے والے دلیپ کمارکوشہنشاہ جذبات، ٹریجڈی کنگ، برصغیرکا عظم اداکار جیسے ناموں سے پکارا جاتا رہا۔ ان کی اداکاری کی دنیا دیوانی تھی، ایک نہیں، دو نہیں بلکہ متعدد کامیاب فلموں میں اداکارنے اپنے جذبات کی عکاسی اوربہترین اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

    ان کے انتقال کے بعد ان کےاہل خانہ سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے مداح غم میں مبتلا ہوگئے ہیں اورانہیں یاد کرکے آبدیدہ ہیں۔


    اداکارامیتابھ بچن نے بھارتی دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی بھارتی سینیما کی تاریخ لکھی جائے گی تو’دلیپ کمار سے پہلے اور دلیپ کے بعد‘ لکھی جائے گی۔ میں ان کے خاندان سے اس بڑے نقصان کے لیے تعزیت کرتا ہوں اداکارکی روح کے سکون کی دعا کرتا ہوں۔ دلیپ کمار نہیں بلکہ ایک اداکاری کا ایک ادارہ ختم ہوگیا۔


    اکشے کمار نے لکھا کہ دنیا کے لئے بہت سے دوسرے ہیرو ہوسکتے ہیں۔ ہم اداکاروں کیلئےدلیپ کمار ہیرو تھے،دلیپ کمار سر نے ہندوستانی سنیما کا ایک پورا دور اپنے ساتھ لے لیا ہے میرے خیالات اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔


    اجے دیوگن نے دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ علامات کے ساتھ بہت سے لمحے ان کے ساتھ گزارے … کچھ انتہائی ذاتی ، کچھ اسٹیج پر پھر بھی ، واقعی میں اس خبر کے لیے تیار نہیں تھا، وہ اپنی ذات میں ایک ادارہ ، ایک لازوال اداکار تھے-


    ورون دھون نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج واقعی ایک دور کا اختتام ہوا ہے-


    اداکار جیکی شیروف نے بھی افسوس کا اظہار کیا-


    اداکارہ ہیما مالنی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ تجربہ کار اداکار ، تمام ہیروز کے لئے مثالی رول ماڈل ، کرانتی میں میرے معزز شریک اسٹار ، دلیپ کمار جی ، اب نہیں رہے میں ان کے گھر اور سائرہ جی سے میری خوشگوار ملاقاتیں یاد کرتی ہوں۔


    اداکار سنی دیول نے لکھا کہ ایک دور کا اختتام ہوگیا ہے دلیپ کمار کو ہم ہمیشہ یاد کریں گے-


    روینا ٹنڈن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک لیجنڈ کا انتقال ہوگیا ہے ، ایک ایسی خلاء جو کبھی پُر نہیں ہوسکتی ، ایک حقیقی دیو ، ایک انتہائی محبت کرنے والی روح ، آخر تک۔
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1412600233062699008?s=20
    پوجا بھٹ نے بھی دلیپ کامر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا-


    سابق کرکٹرسچن ٹنڈولکر نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسا دوسرا کبھی نہیں ہوگا ہندوستانی سنیما میں آپ کا تعاون بے مثال ہے سائرہ بانو جی او ر خاندان کے ساتھ میری دلی تعزیت۔

    سابق بھارتی کرکٹر وی وی ایس لکشمن کا دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دلیپ کمار جیسے عظیم لوگ دوسروں کے لیے محنت اور کارکردگی کی ایک مثال ہیں


    سنیل شیٹھی نے کہا کہ آج ایک دور کا خاتمہ ہوا ہے ، کیوں کہ ہم ہندوستانی سنیما کا سب سے روشن ستارہ کھو بیٹھے ہیں۔ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے دلیپ صاحب۔


    اداکارہ شلپا شیٹھی نے دلیپ کمار کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکاروں کی نسلوں کے لئے ٹریجڈی کنگ کہلانے سے لے کر ایک ادارہ ہونے تک ، آپ جیسا کبھی کوئی نہیں ہوگا آپ کی میراث ہمیشہ زندہ رہے گی۔


    اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے لکھا کہ میں خوش قسمت تھی کہ ان کے ساتھ کچھ وقت اسکرین پر بھی گزارا اور میں ان یادوں کو ہمیشہ کے لئے پسند کرتی ہوں۔ ان کی مغفرت روح کے ایصال ثواب اور لواحقین سے دلی تعزیت کے لئے دعا ہے-


    مادھوری نے لکھا کہ ہر وقت اور پھر کچھ ایسے افراد بھی آتے ہیں جو اکیلےہی حال کو تبدیل کرتے ہیں اور تاریخ لکھتے ہیں … دلیپ صاحب بھی ایسی ہی علامات تھی سنیما کے لئے۔

    دلیپ کمار کا انتقال ہماری ثقافتی دنیا کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے بھارتی وزیراعظم

    دلیپ کمار کی خدمات آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی رہنما بھارتی کانگریس پارٹی راہول گاندھی

    عمران خان کی دلیپ کمار کے ہمراہ لی گئی یادگار تصویریں

    پاکستانی سیاسی شوبز اور معروف شخصیات کا دلیپ کمار کے انتقال پر شدید غم کا اظہار