Baaghi TV

Category: شوبز

  • ٹک ٹاکرز کو جاہل کہنے پر فیصل قریشی کا وضاحتی بیان

    ٹک ٹاکرز کو جاہل کہنے پر فیصل قریشی کا وضاحتی بیان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ترین اداکار و میزبان فیصل قریشی نےاپنے شو کے دوران ٹک ٹاکرز کو جاہل قرار دینے والی ویڈیو پر وضاحتی بیان دیا ہے-

    باغی ٹی وی : فیصل قریشی کے وضاحتی بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کے ہمراہ خاتون ٹک ٹاکر مسکان اور تھپڑ کھانے والا اسامہ بھی موجود ہے۔

    اداکار ویڈیو میں مسکان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’لوگ جو بھی کہہ رہے ہیں، اُنہیں کہنے دو کیونکہ اُن کا کام ہی تنقید کرنا ہے یہ لڑکا اُسامہ ہے، جسے مسکان نے تھپڑ مارے تھے اور میں کہتا ہوں کہ اسے اور بھی زیادہ تھپڑ لگنے چاہیے لیکن آن ایئر نہیں۔‘

    ٹک ٹاکرز کو ڈانٹنے کی ویڈیوائرل ہونے کے بعد فیصل قریشی کا بیان سامنے آ گیا

    اُنہوں نے کہا کہ آن ائیر کسی کو تھپڑ ماریں گے تو اس سے ہماری امیج اور عزت پر سوال اُٹھیں گے جو کہ بالکل غلط بات ہے میں ان بچوں کو ڈانٹتا ہوں کیونکہ یہ مجھے اپنا استاد اور والد کا درجہ دیتے ہیں۔

    اداکار نے مزید کہا کہ مجھے معلوم ہوتا ہے کہ اگر میں انہیں کچھ بھی کہوں گا تو یہ پلٹ کر مجھے جواب نہیں دیں گے بلکہ خاموشی سے سُنیں گے۔

    علی گل پیر کی فیصل قریشی پر بنائی گئی پیروڈی سوشل میڈٰیا پر وائرل

    کہاں سے لے آ تے ہیں یہ بدتمیز اورجاہل لوگ،فیصل قریشی لائیو شو میں ٹک ٹاکرز پر برس…

  • سری دیوی کی شخصیت میرے لئے مثال ہے      عائزہ خان

    سری دیوی کی شخصیت میرے لئے مثال ہے عائزہ خان

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کا کہنا ہے کہ سری دیوی ایک ماں اور اداکارہ ہونے کی حیثیت سے میرے لیے مثال ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ عائزہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور بھارتی اداکارہ سری دیوی کی تصاویر شیئر کیں یہ تصاویر عائزہ کے نئے پراجیکٹ ’گیتی‘ کے سیٹ پر لی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ خان نے سری دیوی کی ساڑھی جیسی پیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے۔

    عائزہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گیتی سری دیوی کے روپ میں۔

    عائزہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ سری دیوی کی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی جس میں سری دیوی پیلے رنگ کی ساڑھی پہنے رقص کرتے نظر آرہی ہیں۔

    عائزہ خان نے لکھا کہ میری بہت سی پسندیدہ اداکاراؤں میں سری دیوی سرفہرست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی، افسوس ہوتا ہے کہ وہ بہت جلد ہمیں چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

    اداکارہ نے لکھا کہ بحیثیت ایک اداکارہ اور ماں، سری دیوی میرے لیے ایک متاثر کن شخصیت ہیں، میں اس پروجیکٹ کا حصہ بننے پر انتہائی خوش ہوں جس نے مجھے پسندیدہ اداکاراؤں سے مشابہت رکھنے کا موقع فراہم کیا۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا اور نہ ہی اس بارے میں سوچا تھا کہ میں ایسا بھی کر سکتی ہوں۔

    واضح رہے کہ عائزہ خان کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل ہے عائزہ خان بہت کم تنقید کا نشانہ بنتی ہیں اسی لئے مداحوں کی جانب سے عائزہ خان کو ایک سلجھی ہوئی، خوبصورت، باوقار اور سنجیدہ اداکارہ قرار دیا جاتا ہے۔

  • مادھوری ڈکشت اور روہت شیٹھی کی شگفتہ علی کے لئے فراخدلانہ مالی امداد

    مادھوری ڈکشت اور روہت شیٹھی کی شگفتہ علی کے لئے فراخدلانہ مالی امداد

    بھارتی مسلمان اداکارہ شگفتہ علی کو بالی ووڈ کے معروف فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر روہت شیٹھی اور بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کی جانب سے فراخدلانہ مالی امداد موصول ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : چند روز قبل بھارتی ٹی وی کی سینئر اداکارہ شگفتہ علی کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں خبر چلی تھی کہ گزشتہ 36 برس سے بھارتی شوبز انڈسٹری کے لیے اپنی خدمات دینے والی شگفتہ علی پچھلے چار برسوں سے کام نہ ہونے کی وجہ سے پائی پائی کی محتاج ہوگئی ہیں۔

    اداکارہ شگفتہ علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ صحت کے مسائل سے بھی دوچار ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگی بہت مشکل ہوگئی ہے۔ گزشتہ چار برسوں سے انہیں انڈسٹری میں بہت کم کام مل رہا ہے اور یہ چار سال ان کی زندگی کے بدتر سال رہے ہیں۔ یہاں تک کہ انہیں گزارا کرنے کے لیے اپنے زیور اور گاڑی سمیت استعمال کی بہت ساری چیزیں بیچنی پڑیں اور اب تو حالت یہ ہوگئی ہے کہ ان کے پاس بیچنے کے لیے بھی کچھ نہیں بچا۔

    اداکارہ شگفتہ علی کے بارے میں سُن کر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور بھارت کے نجی ٹی وی چینل کے رئیلیٹی شو’’ڈانس دیوانے 3‘‘ کی ٹیم اداکارہ کی مدد کے لیے آگے آئی ہے۔

    حال ہی میں شگفتہ علی کو رئیلیٹی شو’’ ڈانس دیوانے 3‘‘ میں مدعو کیا گیا جس کی جج مادھوری ڈکشٹ ہیں شو میں شگفتہ علی نے اپنے حالاتوں کے بارے میں سب کو بتایا ان کی دکھ بھری کہانی سن کر مادھوری ڈکشٹ سمیت شو میں موجود تمام لوگ آبدیدہ ہوگئے۔

    بعد ازاں مادھوری ڈکشٹ نے اپنے شو کی ٹیم کی جانب سے اداکارہ شگفتہ علی کو 5 لاکھ روپے امداد کے طور پر دئیے اداکارہ شگفتہ نے اس موقع پر جذباتی لہجے میں مادھوری ڈکشٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

    دوسری جانب معروف فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے بھی اداکارہ شگفتہ کی مدد کی اس بات کی تصدیق فلمساز اور انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اشوک پنڈت نے کی۔

    انھوں نے کہا کہ روہیت شیٹھی نے بڑی فیاضی سے شگفتہ کی مدد کی جس پر ہم روہت کے انتہائی مشکور ہیں۔

    اشوک پنڈت نے بتایا کہ جب انھیں شگفتہ کی مالی صورتحال اور بیماری کا پتہ چلا تو وہ حالات کا جائزہ لینے ان کے پاس گئے اور صورتحال دیکھنے کے بعد انھوں نے روہیت سے بات کی جس پر وہ مالی مدد کے لیے فوری تیار ہوگئے۔

    اشوک کے مطابق وہ اب بالی ووڈ میں مزید ایسے لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ اسی قسم کی صورتحال سے پریشان ہیں۔

    اس حوالے سے مالی مشکلات کا شکار شگفتہ علی نے کہا کہ ان کی روہیت شیٹھی سے کبھی ملاقات ہوئی نہ آمنا سامنا ہوا اور نہ ہی فون پر بات ہوئی، لیکن اس کے باوجود انھوں نے دل کھول کر اور بڑی فیاضی سے ان کی مدد کی ہے شگفتہ علی نے روہت شیٹھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جسطرح انھوں نے میری مدد کی اللّٰہ تعالیٰ انھیں اسکا صلہ دے گا۔

    بھارتی ٹی وی کی مسلمان سینئیر اداکارہ شدید مالی مشکلات کا شکار، ساتھی فنکاروں سے…

  • ماہرہ خان کی 6 سال بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی

    ماہرہ خان کی 6 سال بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکاہ ماہرہ خان کے مداح انہیں 6 سال کے طویل عرصے پر ٹی وی اسکرین پر دیکھیں گے-

    باغی ٹی وی : ماہرہ خان آخری بار چھوٹی اسکرین پر 2015 کے مقبول رومانوی ڈرامے ’بن روئے‘ میں دکھائی دی تھیں، جسے 2016 میں فلم کی صورت میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

    ہم ٹی وی کی جانب سے انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے آنے والے ڈرامے کے کردار کی جھلک شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی گئی کہ اداکارہ 6 سال بعد ڈراموں میں واپسی کر رہی ہیں۔

    ماہرہ خان کے نئے پراجیکٹ میں ان کے ساتھ اسکرین پر اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واسطی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

    ماہرہ خان معروف مصنفہ عمیرہ احمد کے ناول ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ سے ماخوذ اسی نام سے بنائے جانے والے ڈرامے میں دکھائی دیں گی اگرچہ ابھی تک اس ڈرامے کی ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    پوسٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ ’مہرین منصور‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی ماہرہ خان اپنی مذکورہ پراجیکٹ میں ’مہرین‘ کا کردار اداکر رہی ہیں۔

    علاوہ ازیں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر بھی ڈرامے میں اپنے کردار کی تصویر شیئر کی، اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے ان کا کہنا ہے کہ وہ ماہرہ کو ٹی وی پر دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں اداکارہ سجل علی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہرین کو انتظار دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتیں-

  • دلیپ کمار سے متعلق متنازع ٹوئٹ کرنیوالے بی جے پی رہنما کو ارمیلا ماٹونڈکر کا کرارا جواب

    دلیپ کمار سے متعلق متنازع ٹوئٹ کرنیوالے بی جے پی رہنما کو ارمیلا ماٹونڈکر کا کرارا جواب

    ماضی کی معروف بالی وڈ اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے لیجنڈری اداکار دلیپ کمارکے حوالے سے متنازع ٹوئٹ کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ارون یادو کو کھری کھری سُنا دیں-

    باغی ٹی وی : بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ارون یادو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’محمد یوسف خان (دلیپ کمار) نے صرف فلمی دُنیا میں شہرت اور پیسہ کمانے کے لیے ہندو نام کا استعمال کیا۔


    بی جے پی رہنما نے لکھا کہ ’دلیپ کمار کے انتقال سے بھارتی فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچا ہے۔‘

    آخر میں اُنہوں نے دلیپ کمار کے اہلخانہ اور عزیزوں سے اُن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

    بی جے پی رہنما کے اس متنازع ٹوئٹ پر جہاں دلیپ کمار کے مداحوں نے سخت الفاظ میں ردّعمل دیا تو وہیں بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر بھی خاموش نہ رہیں۔


    ارمیلا ماٹونڈکر نے بی جے پی رہنما کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو شرم آنی چاہیے۔‘

    واضح رہے کہ دو روزقبل بالی ووڈ لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ڈاکٹر جلیل پارکر نے بتایا ، "ان کا صبح 7:30 بجے طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔” "صبح 8.01 بجے اداکار کے ٹویٹر ہینڈل سے خاندانی دوست فیصل فاروقی نے پوسٹ کیا ،” بہت ہی دل اور گہرے رنج و غم کے ساتھ ، میں کچھ منٹ قبل اپنے پیارے دلیپ صاحب کی وفات کا اعلان کرتا ہوں۔ دلیپ کمار کو گزشتہ روز بھارت کے تمام سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

  • وکی کوشل کی کترینہ کو شادی کی پیشکش پر سلمان خان کا رد عمل

    وکی کوشل کی کترینہ کو شادی کی پیشکش پر سلمان خان کا رد عمل

    بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو وکی کوشل کی جانب سے شادی کی پیشکش پر اداکار سلمان خان نے دلچسپ ردِ عمل دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وکی کوشل کی جانب سے کترینہ کیف کو شادی کی پیشکش پر سلمان خان نے دلچسپ جواب دیا تھا-

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکی کوشل شو کے دوران میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، اس موقع پر وہ کترینہ کیف کے ساتھ ایک مزاق کرتے ہیں۔

    مزاق میں وہ خوبرو اداکارہ کو شادی کی پیشکش کرتے ہیں اور "مجھ سے شادی کروگی” کا ڈائیلاگ بھی بولتے ہیں۔

    اس پر جب ایونٹ میں شریک سلمان خان کو دکھایا جاتا ہے تو وہ مسکرا رہے ہوتے ہیں، تاہم جیسی ہی کترینہ وکی کو ہاں میں جواب دیتے ہیں سلمان خان ساتھ بیٹھی اپنی بہن ارپتا خان کے کندھے پر سر رکھ کر سو جانے کی اداکاری کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں ایک اور پرانی ویڈیو بھارتی سوشل میڈیا پر گردش ہوئی تھی جس میں شادی کی تقریب میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور بھارتی اداکارہ کترینہ کیف مدعو تھے۔

    تقریب میں سلمان خان اسٹیج پر موجود تھے کہ اسی دوران گلوکار میکا سنگھ کا گانا ’چکنی چمیلی‘ بجا جس پر فلم ’اگنیپتھ‘ میں کترینہ کیف نے رقص کیا تھا۔

    سلمان خان نے گانا بجتے ہی اداکارہ کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ’کترینہ‘، پھر سلمان خان نے وقفہ لیا اور آگے کہا ’کیف‘، اداکار نے ایک بار پھر وقفہ لے کر کہا ’کپور‘ اس کے بعد سلمان خان نے اداکارہ پر طنزاً کہا کہ ’کتنا بڑا موقع گنوا دیا خان بننے کا پھر ساتھ ہی کہا کہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں آپ کا-

    اداکارہ کترینہ کیف نے کترینہ "خان” بننے کا موقع گنوا دیا سلمان خان

  • سارہ میرا کریڈٹ کارڈ میک پر اڑا دیتی ہے     عاطف اسلم

    سارہ میرا کریڈٹ کارڈ میک پر اڑا دیتی ہے عاطف اسلم

    پاکستان میوزک انڈسٹری کےعالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ اُن کی اہلیہ سارہ بھروانہ اُن کا کریڈٹ کارڈ اپنے میک اپ پر اُڑا دیتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں سارہ بھروانہ نے ایک میک اپ آرٹسٹ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے سارہ بھروانہ کی دلکش تصویر پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے محبت بھرے تبصرے کیے تو وہیں اُن کے شوہر عاطف اسلم نے بھی مزاحیہ انداز میں خوبصورت کمنٹ کیا-

    عاطف اسلم نے اہلیہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ یہ لڑکی کون ہے؟ میرا پورا کریڈٹ کارڈ اپنے میک اپ پر اُڑا دیتی ہے۔

    گلوکار نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے پیار کا اظہار کیا اور لکھا کہ آپ بہت حسین و جمیل لگ رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ سال 2013ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جوڑی کے 2 بچے ہیں عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی جس کا نام احد ہے گلوکار کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش سال 2019 میں ہوئی تھی۔

  • دلیپ کمار کی تجہیزو تکفین میں شرکت، شاہ رخ خان پر سوشل میڈٰیا صارفین کی تنقید

    دلیپ کمار کی تجہیزو تکفین میں شرکت، شاہ رخ خان پر سوشل میڈٰیا صارفین کی تنقید

    اداکار دلیپ کمار کی آخری رسومات میں شرکت پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں اپنے چاہنے والوں کو اداس چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے اس دار فانی سے کوچ کرگئےبالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو دلیپ کمار اور سائرہ بانو اپنا منہ بولا بیٹا کہتے تھے اور شاہ رخ خان بھی انہیں اپنے والد کا درجہ دیتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ دلیپ کمار کے انتقال کی خبر سن کر شاہ رخ خان ان کے گھر سب سے پہلے پہنچنے والے افراد میں شامل تھے۔

    شاہ رخ خان دلیپ کمار کے گھر پہنچے اور ایک بیٹے کی طرح سائرہ بانو کو دلاسہ دیتے رہے جب کہ سائرہ بانو بھی کنگ خان کے سامنے رو کر اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرتی رہیں۔

    دونوں کی ایک دوسرے کو دلاسہ دینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگ شاہ رخ خان کے اس عمل کی وجہ سے انہیں بے حد سراہ رہے ہیں اور ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ فہرست میں بھی رہے تاہم کچھ لوگ ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

    چند صارفین سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر پر تنقیدی تبصرے کرتے ہوئے اس بات پر اعتراض کررہے ہیں کہ شاہ رخ خان سائرہ بانو کو دلاسہ دیتے وقت ان کے گھر کے اندر موجود تھے تو اس وقت انہوں نے آنکھوں پر دھوپ کا چشمہ کیوں لگایا ہوا تھا۔ جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے ماسک نہیں پہنا۔ کچھ لوگوں نے کہا شاہ رخ خان نے اسٹائل مارنے کے لیے گھر کے اندر بھی چشمہ پہنا ہے۔

    دوسری جانب بہت سے لوگ شاہ رخ خان کی حمایت میں بھی سامنے آئے اور تنقید کرنے والے صارفین کو جواب دیا کہ آخری رسومات کے وقت کوئی کیسا نظر آتا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہوسکتا ہے وہ اپنی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر آئے ہوں۔ وہ لوگ جو شاہ رخ خان پر تنقید کررہے ہیں اس طرح وہ اپنی چھوٹی سوچ کو ظاہر کررہے ہیں۔
    https://twitter.com/FirozSRKsFan/status/1412821714342318084?s=20

    شاہ رخ خان سمیت متعدد بالی وڈ شخصیات کی دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر آمد

  • صدف کنول کی اپنی شادی کے حوالے سے کیا خواہشات تھیں؟

    صدف کنول کی اپنی شادی کے حوالے سے کیا خواہشات تھیں؟

    پاکستانی ماڈل صدف کنول کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی سادگی سے شادی کرنا چاہتی تھیں شادی پر زیادہ تقریبات نہیں کرنا چاہتیں تھیں-

    باغی ٹی وی : شہروز سبزواری اہیلہ صدف کنول کے ساتھ ایک شو میں شریک ہوئے جہاں اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے ایک شو کے دوران اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی سادگی سے شادی کرنے کی خواہش مند تھیں، جب کبھی بھی وہ اپنی شادی کا سوچتی تھیں تو اُن کے ذہن میں یہی آتا تھا کہ وہ سادگی سے شادی کریں گی۔

    صدف کنول نے مزید کہا کہ ’انہوں نے اپنی ساس، شہروز سبزواری کی والدہ کو بتایا کہ وہ سادگی سے گھر میں ہی لال جوڑے میں شادی کرنا چاہتی ہیں، اُن کی ساس نے اُنہیں اپنا لال جوڑا دیا اور انہوں نے سادگی سے گھر ہی میں شادی کی۔

    شہروز سبزواری کا اہلیہ صدف کنول سے متعلق کہنا تھا کہ صدف کنول نے انہیں بتایا تھا کہ وہ سادگی سے شادی کرنا چاہتی ہیں، شادی پر زیادہ تقریبات نہیں کرنا چاہتیں، صدف کنول محدود رہتے ہوئے شادی کرنا چاہتی تھیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل سائرہ یوسف میں طلاق ہوگئی تھی۔ طلاق کے ایک ماہ بعد ہی شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔

    شہروز سبز واری نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتا دی

  • دلیپ کمار کی رشتہ دار ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون

    دلیپ کمار کی رشتہ دار ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون

    گزشتہ روز انتقال کر جانے والے با لی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی رشتہ دار ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون سامنے آگئیں۔

    باغی ٹی وی : دلیپ کمار طویل عرصے تک علیل رہنے کے بعد 7 جولائی کو 98 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے تھے، انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن، گردوں کے مسائل اور مثانے کا کینسر بھی لاحق تھا۔

    اداکار کے انتقال پر جہاں پاکستان اور بھارت میں ان کے مداح آبدیدہ دکھائی دیے، وہیں ان کی رحلت کے بعد گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر ایک عمر رسیدہ خاتون کو روتے ہوئے دیکھا گیا، جنہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ دلیپ کمار کی رشتہ دار ہیں۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق دلیپ کمار کے انتقال کے بعد ان کی رہائش گاہ پر سیاہ لباس میں ملبوس ایک خاتون روتی ہوئی آئیں اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ لیجنڈری اداکار کی رشتے دار ہیں عمر رسیدہ خاتون نے زبردستی دلیپ کمار کے گھر میں اندر داخل ہونے کی کوشش کی جب کہ کسی بھی عام فرد کو لیجنڈری اداکار کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔

    لیجنڈری اداکار کے انتقال کے بعد ممبئی کی مقامی انتظامیہ نے ان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی کے انتظامات کے تحت اضافی پولیس نفری تعینات کر رکھی تھی۔

    دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ہی مذکورہ خاتون کو اندر جانے نہیں دیا لیکن خاتون نے روتے ہوئے جذباتی انداز میں تمام حربے استعمال کرکے خود کو دلیپ کمار کی رشتے دار ثابت کرنے کی کوشش کی۔

    خاتون نے دلیپ کمار کی رہائش گاہ کے باہر روتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ وہ جلدی میں اداکار کے موت کی خبر سن کر دوڑی چلی آئیں اور وہ تصویر لانا بھول گئیں، جس سے ثابت ہوسکتا تھا کہ وہ دلیپ کمار کی رشتے دار ہی ہیں۔

    موجودوہاں پر دلیپ کمار اور سائرہ بانو کے رشتے داروں نے بھی خاتون کو دلیپ کمار کے رشتے داروں نے پہنچاننے سے انکار کردیا اور تصدیق کی کہ وہ ان کے خاندان سے تعلق نہیں رکھتیں۔

    مذکورہ خاتون نے میڈیا کے سامنے روتے ہوئے دلیپ کمار کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ وہ ایک اچھے اور پیارے انسان تھے۔