Baaghi TV

Category: شوبز

  • عالیہ بھٹ بالی وڈ سے نکل کر اپنے انٹرنیشنل کیریئرمیں آگے بڑھنے کے لیے تیار

    عالیہ بھٹ بالی وڈ سے نکل کر اپنے انٹرنیشنل کیریئرمیں آگے بڑھنے کے لیے تیار

    بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ہالی ووڈ ٹیلنٹ ایجنسی کے ساتھ معاہدہ کر لیا-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں کئی پراجیکٹس میں کام کرچکی ہیں جن میں ڈراما ’’کوانٹیکو‘‘، فلم ’’بے واچ‘‘ اور ’’دی وہائٹ ٹائیگر‘‘ شامل ہیں۔

    تاہم اب عالیہ بھٹ نے بھی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اپنے ہالی ووڈ کے خوابوں کی طرف پہلا قدم بڑھاتے ہوئے ایک ہالی ووڈ ٹیلنٹ ایجنسی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع حاصل کرنے کے لیے ایک امریکی ٹیلنٹ ایجنسی ڈبلیو ایم ای کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

    دوسری جانب عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنے ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’ڈارلنگ‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ بہت جلد سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

    عالیہ بھٹ نے’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ میں کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اس فلم کی شوٹنگ 8 دسمبر 2019 کو شروع کی تھی اور فلم کی شوٹنگ ختم ہونے میں 2 سال لگ گئے۔

    اس فلم کے سیٹ نے دو بار لاک ڈاؤن اور دو طوفان دیکھے، فلم کے ہدایت کار اور فنکاروں کو کورونا ہوا جس کی وجہ سے شوٹنگ کئی بار روکنی پڑی لیکن اس کے باوجود میں نے اس فلم سے بہت کچھ سیکھا۔

  • دیویکا رانی کو دیا گیا وہ انٹرویو جس نے "یوسف خان” کو "دلیپ کمار” بنا دیا

    دیویکا رانی کو دیا گیا وہ انٹرویو جس نے "یوسف خان” کو "دلیپ کمار” بنا دیا

    بالی ووڈ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار نے 1940ء میں ایک فلم کے سیٹ پر دیویکا رانی کو اپنا پہلا انٹرویو دیا جس نے انہیں یوسف خان سے دلیپ کمار بنا دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوسف خان فلم کی شُوٹنگ دیکھنے کیلئے گئے وہاں پر ان سے دیویکا رانی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو اردو آتی ہے؟

    یوسف خان کے اثبات میں سر ہلانے کے ساتھ پُراعتماد طریقے سے جواب دیا یوسف خان کے جواب دینے کے پُراعتماد انداز سے دیویکا خوب متاثر ہوئیں۔

    اُس وقت فلمی دنیا کا بڑا نام دیویکا رانی نے دوسرا سوال کیا کہ کیا تم اداکاری کرو گے؟

    اس سوال پر یوسف خان کی ہاں پر انہوں نے فوری طور پر ہی یہ ذہن بنا لیا کہ ایک رومانوی اداکار کے طور پر یہ لڑکا ایک بڑا نام کمائے گا۔

    تاہم یوسف خان اپنے اصل نام کے ساتھ شوبز میں نہیں آنا چاہتے تھے کیونکہ وہ اپنے والد سے چھپ کر یہ کام کر رہے تھے۔

    اس مسئلے کے حل کیلئے دیویکا رانی نے ہی اس وقت بمبئی ٹاکیز میں کام کرنے والے نریندر شرما جو بعد میں ہندی کے ایک بڑے شاعر ہوئے سے یوسف خان کیلئے کوئی رومانوی سا نام تجویز کرنے کیلئے کہا انھوں نے تین نام تجویز کیے۔ جہانگیر، واسودیو اور دلیپ کمار۔ یوسف خان نے اپنا نیا نام دلیپ کمار کے طور پر منتخب کیا۔

    اس کے پس پشت ایک وجہ یہ بھی تھی کہ اس نام کی وجہ سے ان کے پرانے خيالات کے حامل والد کو ان کے حقیقی پیشے کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکتا تھا۔ فلم اور اس سے منسلک لوگوں کے بارے میں ان کے والد کی رائے اچھی نہیں تھی اور وہ انھیں نوٹنکی والا کہہ کر مذاق اڑاتے تھے۔

    چھ دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں دلیپ کمار نے مجموعی طور پر 63 فلموں میں کام کیا اور ہر کردار میں انھوں نے خود کو مکمل طور پر غرق کر دیا۔

    فلم ’کوہ نور‘ کے ایک گیت میں ستار بجانے کا کردار ادار کرنے کے لیے دلیپ کمار نے برسوں تک استاد عبدالحلیم جعفر خان سے ستار بجانا سیکھا۔ اسی طرح فلم ’نیا دور‘ کی شوٹنگ کے لیے انھوں نے تانگہ چلانے والوں سے تانگہ چلانے کی باقاعدہ ٹریننگ لی۔ یہی وجہ تھی کہ معروف فلم ہدایتکار ستیجیت رے نے انھیں عظیم ترین ’میتھڈ ایکٹر‘ کا خطاب دیا تھا۔

    خیال رہے کہ یوسف خان المعرف ’دلیپ کمار‘ نے اپنے کامیاب فلمی کیریئر کا آغاز 1944 میں ’جوار بھاٹا‘ کے ساتھ کیا تھا تاہم ان کی مشہور فلموں میں آن، دیو داس، آزاد، مغل اعظم، گنگا جمنا، انقلاب، شکتی، کرما، نیا دور، مسافر، مدھومتی، دل دیا درد لیا، مزدور، لیڈر، جوار بھاٹا، جگنو، شہید، ندیا کے پار، میلا، داغ، دیدار، آگ کا دریا، عزت دار، داستان، دنیا، کرانتی، قانون اپنا اپنا، سوداگر جیسی مایہ ناز فلمیں شامل ہیں جو ان کی مقبولیت کا سبب بنیں۔

    انہوں نے 1998ء میں اپنی آخری فلم ’قلعہ‘ میں اداکاری کی۔ مرحوم اداکار دلیپ کمار نے اپنے کیرئیر میں 65 سے زائد فلمیں کی ہیں لیکن اُن کی فلم "مغل اعظم”اداکار کی شہرت کی وجہ بنی 1960ء میں دلیپ کمار کی بلاک بسٹر فلم ’مغلِ اعظم‘ ریلیز ہوئی جس میں اُنہوں نے شہزادہ سلیم کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    ان کی خدمات کے پیشِ نظر حکومت ہندوستان کی طرف سے انہیں پدما بھوشن ایوارڈ، دادا صاحب پھالکے سمیت کئی اعزازات دئیے گئے جبکہ 1998 کو انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سویلین اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا –

  • دلیپ کمار کے حوالے سے  گوہر رشید کی خیبرپختونخوا حکومت سے عاجزانہ اپیل

    دلیپ کمار کے حوالے سے گوہر رشید کی خیبرپختونخوا حکومت سے عاجزانہ اپیل

    پاکستانی اداکار گوہر رشید کی خیبرپختونخوا حکومت سے پشاور میں مرحوم دلیپ کمار کی رہائش گاہ کو بحال کرنے کی عاجزانہ اپیل-

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو پاکستان کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے اداکار گوہر رشید نے خیبرپختونخوا حکومت کو مشورہ دے دیا۔


    انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت سے میری عاجزانہ اپیل ہے کہ وہ پشاور میں مرحوم دلیپ کمار کی رہائش گاہ کو بحال کریں حکومت ایسا کر کے لیجنڈ اداکار کو پاکستان کی طرف سے خاص خراج عقیدت پیش کرسکتی ہے۔

    گوہر رشید نے لکھا کہ پاکستان میں اداکار کو بہت پسند کیا جاتا تھا۔


    ایک اور ٹوئٹ میں گوہر رشید نے لکھا کہ ’ایک عہد کا نام ایک حقیقی لیجنڈ دلیپ کمار ہے، آپ جیسا نہ کوئی ، نہ ہے اور نہ کوئی ہوسکتا ہے۔ اداکار نے مرحوم دلیپ کمار کے لئے مغفعرت اور اگلے جہاں کے سفر میں آسانی کی دعا کی-

    واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار گزشتہ روز 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے تھے-

    پاکستانی سیاسی شوبز اور معروف شخصیات کا دلیپ کمار کے انتقال پر شدید غم کا اظہار

  • فیس بک انسٹاگرام میں ٹک ٹاک جیسے فیچر پیش کرنے کے لیے کوشاں

    فیس بک انسٹاگرام میں ٹک ٹاک جیسے فیچر پیش کرنے کے لیے کوشاں

    فیس بک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاک جیسی ویڈیو شیئر کرنے کے تجربات کئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اس بات کا اعلان انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسیری نے کیا انہوں نے بتایا کہ انسٹا گرام پر لوگوں یا ادارے کی تجویز کردہ فل اسکرین ویڈیو دیکھی جاسکیں گی۔ یہ ویڈیوز یوزر فیڈ میں ظاہر ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ’ہم تجرباتی طور پر یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں جس میں ویڈیو کو فل اسکرین پر تفریحی انداز سے دیکھا جاسکتا ہے لیکن اگلے چند ماہ میں انسٹاگرام پر بہت سے انقلابی تبدیلیاں بھی سامنے آئیں گی-

    ایڈم موسیری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فیس بک ٹک ٹاک کی غیرمعمولی مقبولیت کو سمجھتا ہے دنیا کی پانچ مقبول ترین ایپ میں سے ٹک ٹاک اب بھی پہلے ڈاؤن ہونے والی پہلی ایپ ہے اور یہی وہ ایپ ہے جو فیس بک کی ملکیت نہیں۔

    ایڈم موسری نے کہا کہ اسی بنا پر فیس بک انسٹاگرام میں ٹک ٹاک جیسے فیچر پیش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ صرف مئی میں ہی ٹک ٹاک ایپ 8 کروڑ مرتبہ انسٹال ہوئی ہے جبکہ اسی ماہ میں پانچ کروڑ 30 لاکھ افراد نے فیس بک انسٹال کیا۔

    ٹک ٹاک کی طرح انسٹاگرام پربھی عین اسی طرح ویڈیوز ظاہر ہوں گی جسے وہ فالو نہیں کرتے۔ اگرچہ اس کا ریل فیچر ٹک ٹاک سے ملتا جلتا ہے لیکن انسٹاگرام نے یوٹیوب اور ٹک ٹاک کو اپنا حریف قرار دیا ہے کیونکہ انسٹاگرام میں ویڈیو آپشن کی کمی تھی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح سنجیدہ مقابلہ جنم لے گا دوسری جانب خود مارک زکربرگ بھی بار بار کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے تمام پلیٹ فارمز کو ویڈیو پلیٹ فارم میں بطورِ خاص تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

  • شہروز سبز واری نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتا دی

    شہروز سبز واری نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتا دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئیر اداکار بہروز سبزواری اداکار شہروز سبزواری نے دوسری شادی کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔

    باغی ٹی وی :نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اداکار شہروز سبزواری بطور مہمان شریک ہوئے شو کے دوران اداکار سے دوسری شادی کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو اداکار نے کہا کہ وہ طلاق کے بعد غیر شادی شدہ نہیں رہنا چاہتے تھے کیونکہ ہمارے کام میں غیر شادی شدہ رہنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

    شہروز سبزواری نے کہا کہ میری شادی کرنے کی نیت تھی اس لیے میں نے صدف کنول کو سب کچھ بتا دیا، میں زندگی کے جس دور سے گزر رہا تھا اس کے بعد اکیلا نہیں رہنا چاہتا تھا۔

    اداکار نے کہا کہ جب صدف کنول سے ملا تو مجھے وہ بہت اچھی اور خالص لڑکی لگی، میں بہت مذہبی ہوں، ہمارا مذہب جن باتوں کی اجازت نہیں دیتا ان سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل سائرہ یوسف میں طلاق ہوگئی تھی۔ طلاق کے ایک ماہ بعد ہی شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔

  • مالک دلیپ کمار کو جنت نصیب کرے    دھرمنیدر

    مالک دلیپ کمار کو جنت نصیب کرے دھرمنیدر

    اداکار دھرمیندر دلیپ کمار کو آخری بار دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کا چہرہ ہاتھوں میں لیے روتے رہے۔

    باغی ٹی وی : دلیپ کمار گزشتہ روز دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کو اداس چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ دلیپ کمار کے انتقال کی خبر سنتے ہی شاہ رخ خان، دھرمیندر، انیل کپور،شگفتہ اعظمی، ودیا بالن اور کرن جوہر سمیت بالی ووڈ کی مشہور شخصیات ان کے گھر پہنچیں –

    جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت دونوں جانب کی مشہور شخصیات نے ان کے انتقال کی خبر سن کر افسوس کا اظہار کیا بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر بھی دلیپ کمار کو آخری بار دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کا چہرہ ہاتھوں میں لے کر روتے رہے۔
    https://twitter.com/aapkadharam/status/1412823480706473989?s=20
    دھرمیندر نے دلیپ کمار کے ساتھ اپنی آخری تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سائرہ نے جب کہا دھرم دیکھو صاحب نے پلک جھپکی ہے جان نکل گئی میری۔ مالک میرے پیارے بھائی کو جنت نصیب کرے۔


    دھرمیندر نے اپنی اور دلیپ کمار کی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی اور لکھا دوستوں مجھے دکھاوا نہیں آتا لیکن میں اپنے جذبات پر قابو بھی نہیں پاتا اپنے سمجھ کے کہہ جاتا ہوں۔

    دوسری جانب بالی ووڈ اداکار عامر خان نے دلیپ کمار کو خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے دلیپ کمار کے لیے ایک جذباتی پیغام تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے دلیپ کمار کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا یوسف صاحب اپنے کام کے ذریعے ہمیں انمول اور انوکھا تحفہ دینے کا شکریہ۔ میرے لیے آپ ہمیشہ عظیم رہے ہیں اور ہمیشہ عظیم رہیں گے۔ سلام پیار عامر۔

  • سائرہ بانو وزیراعظم نریندر مودی کی شُکر گزار

    سائرہ بانو وزیراعظم نریندر مودی کی شُکر گزار

    بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرنے پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ں دلیپ کمار کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سائرہ بانو کی جانب سے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1412796254958940160?s=20
    سائرہ بانو نے اپنے پیغام میں نریندر مودی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ صبح سویرے فون پر آپ کی تعزیت کے لیے بہت شکریہ۔
    https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1412798689815326728?s=20
    اُنہوں نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دلیپ کمار کے نمازِ جنازہ پر ملنے والے پروٹوکول کے لیے نریندر مودی کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

    واضح رہے کہ دلیپ کمار کو گزشتہ روز ممبئی کے جوہو قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا جبکہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر ان کی تدفین میں صرف 20 لوگوں کو آنے کی اجازت تھی۔

    پاکستانی سیاسی شوبز اور معروف شخصیات کا دلیپ کمار کے انتقال پر شدید غم کا اظہار

    گزشتہ روز دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہی ان کی موت کی خبر سامنے آئی تھی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے جاری کیئے گئے افسوس ناک پیغام میں بتایا گیا تھا کہ ’انتہائی گہرے رنج و غم کے ساتھ، میں یہ اعلان کر رہا ہوں کہ ہمارے دلیپ کمار صاحب کچھ دیر قبل انتقال کر گئے-

    دلیپ کمار کا انتقال ہماری ثقافتی دنیا کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے بھارتی…

  • دلیپ کمار کی موت کے بعد سائرہ بانو کے پہلے الفاظ: ‘خدا نے میری زندگی کی وجہ چھین لی’

    دلیپ کمار کی موت کے بعد سائرہ بانو کے پہلے الفاظ: ‘خدا نے میری زندگی کی وجہ چھین لی’

    گزشتہ روز اس دُنیا سے کوچ کر جانے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے کہا ہے کہ خُدا نے مجھ سے میرے جینے کی وجہ چھین لی دلیپ طویل علالت کے بعد 98 سال کی عمر میں ممبئی کے پی ڈی ہندوجا اسپتال میں بدھ کی صبح انتقال کر گئے۔ اس جوڑے کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

    باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کے ڈاکٹر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ جب اُنہوں نے سائرہ بانو کو اُن کے شوہر کے انتقال کی خبر دی تو وہ زور زور سے رونے لگیں۔

    ان کی موت کی خبر کی تصدیق سب سے پہلے پلمونولوجسٹ ڈاکٹر جلیل پارکر نے کی ، جواداکار کا علاج کر رہے تھےڈاکٹر کے مطابق اس افسوس ناک اور دل دہلا دینے والے موقع پر سائرہ بانو نے کہا کہ ’خُدا نے میری زندگی کی وجہ چھین لی۔

    دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی محبت کی انوکھی داستان

    سائرہ بانو نے کہا کہ ’دلیپ کمار صاحب کے بغیر میں کسی بھی چیز کے بارے میں سوچنے کے قابل نہیں ہوں گی۔‘

    اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’اس مشکل گھڑی میں سب اُن کے لیے دُعا کریں۔‘

    یاد رہے کہ دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی محبت نے مثال قائم کی ہے، سائرہ بانو نے ہر حال میں اپنے شوہر کا ساتھ دیا اور کبھی اُنہیں تنہا نہیں چھوڑا اب دلیپ کمار کے انتقال کے بعد سائرہ بانو تنہا ہوگئی ہیں جبکہ اُن کے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بالی ووڈ لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ڈاکٹر جلیل پارکر نے بتایا ، "ان کا صبح 7:30 بجے طویل علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔” "صبح 8.01 بجے اداکار کے ٹویٹر ہینڈل سے خاندانی دوست فیصل فاروقی نے پوسٹ کیا ،” بہت ہی دل اور گہرے رنج و غم کے ساتھ ، میں کچھ منٹ قبل اپنے پیارے دلیپ صاحب کی وفات کا اعلان کرتا ہوں۔

    دلیپ کمار کینسر کی چوتھی اسٹیج پر تھے جس کا علاج ممکن نہیں تھا ڈاکٹرز کا انکشاف

  • شاہ رخ خان سمیت متعدد بالی وڈ شخصیات کی دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر آمد

    شاہ رخ خان سمیت متعدد بالی وڈ شخصیات کی دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر آمد

    لیجنڈری بالی ووڈ اسٹار دلیپ کمار کے انتقال پر ان کی اہلیہ سائرہ بانو سے تعزیت کرنے معروف شخصیات نے ان کے گھر کا رُخ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ‌ خان سائرہ دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر سائرہ بانو سے اظہار تعزیت کے لئے پہنچے بھارتی میڈیا میں تصویر گردش کر رہی ہے جس میں شاہ رخ خان صدمے سے چور سائرہ بانو کے پاس بیٹھے انہیں حوصلہ دے رہے ہیں-


    دلیپ کمار کے ہمراہ بے شمار فلموں میں ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والے دھرمندر بھی سائرہ بانو سے تعزیت کرنے ان کے گھر پہنچے شبانہ اعظمی کرن جوہر ، ودیابالن شوہر کے ہمراہ ،انیل کپور اور انوپم کھیر سمیت دیگر بالی ووڈ شخصیات سائرہ بانو سے اظہار تعزیت کرنے ان کی رہائش گاہ کر پہنچیں-


    فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا:انیل کپور سائرہ بانو کے سے تعزیتکے لئے جاتے ہوئے –

    فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا: دھرمیندر دلیپ کمار کے ہاں آتے ہوئے-

    فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا:انوپم کھیر دلیپ کمار کی رہائش گاہ کے باہر-

    فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا: شبانہ اعظمی سائرہ بانو سے ملاقات کے لئے آتے ہوئے-

    فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا: ودا بالن شوہر کے ہمرا ہ سائرہ بانو کو حوصلہ دینے جاتے ہوئے-

    فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا: کرن جوہر سائرہ بانو کو حوصلہ دینے جاتے ہوئے-

    واضح رہے کہ بالی ووڈ لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

  • جب دلیپ کمار نے چھپ کر دوسری شادی کی تھی

    جب دلیپ کمار نے چھپ کر دوسری شادی کی تھی

    مرحوم اداکار دلیپ کمار نے سائرہ بانو سے شادی کے 14 برس بعد اولاد کیلئے اسما رحمان نامی خاتون سے چُھپ کر شادی کی تھی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والی خاتون اسما صاحبہ سے دلیپ کمار نے 1981 میں شادی کی تھی۔

    سماجی کارکن کے طور پر کام کرنے والی اسما رحمان اور دلیپ کمار کی ملاقات حیدرآباد میں ایک کرکٹ میچ کے دوران ہوئی دلیپ کمار نے اولاد کیلئے یہ شادی کی تھی تاہم یہ دوسری شادی زیادہ دیر تک نہیں چل سکی اور 1983 میں طلاق ہو گئی۔

    دلیپ کمار کو ان کی دونوں بیویوں سے کوئی اولاد نصیب نہیں ہوئی اپنی سوانح عمری ’دلیپ کمار: سبسٹنس اینڈ دی شیڈو‘ میں د اسما سے شادی کو اپنی زندگی کی سنگین غلطی بھی قرار دیتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ سن 1972 میں، ’سائرہ بانو امید سے تھیں، حمل کے آٹھویں ماہ میں سائرہ کا بلڈ پریشر ہو گیا اور ڈاکٹر بچے کو بچا نہ سکے، اور ہم اس کے بعد سے ہی خدا کی رضا میں راضی ہوگئے –

    دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی محبت کی انوکھی داستان