Baaghi TV

Category: شوبز

  • فیروز خان کے شادیوں کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

    فیروز خان کے شادیوں کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیروز خان کے ایک سے زائد شادیوں کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہو گئے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں اداکار فیروز خان نے اپنی بہین اور اداکارہ حمائمہ ملک کے ساتھ کا احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بیان دیا جس کا مختصر کلپ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے-

    وائرل ویڈیو میں شو میں میزبان احسن خان نے فیروز خان سے سوال کیا کہ کیا کبھی وہ پچھتائے کہ وہ ابھی بچے تھے اور انہوں نے بہت جلدی شادی کرلی؟-

    اس سوال کے جواب میں فیروز خان نے کہا نہیں بلکہ مجھے اور ینگ ایج میں جلدی شادی کرنی چاہئے تھی۔ فیروز خان نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے اور ایک سے زائد شادیوں کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے شادی سے انسان بہت کچھ سیکھتا ہے اورہمیں میں بھی نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ایک زیادہ زیادہ شادیاں کرنی چاہئیں۔

    حالانکہ یہ شو ابھی تک نشر نہیں ہوا ہے لیکن شو کا یہ مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین فیروز خان کے اس بیان پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

    کچھ لوگ فیروز خان کے اس بیان پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں نبی پاک ﷺ نے اور بھی بہت سی باتیں کہی ہیں ان پر بھی عمل کرلیں، سوائے چار شادیوں کے۔ ایک اور صارف نے ایک مفتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا مسلمان مرد اور کسی فرض کو اتنا فالو نہیں کرتے لیکن ایک سنت ہے چار بیویوں کی اسے ضرور فالو کرتے ہیں-

    صارفین نے کہا کہ مطلب کہ شادیوں والی بات پر عمل کرنا چاہیئے یہ اسلام ہے باقی جو بھی گناہ شوبز میں بے غیرتیاں پھیلاؤ بہت اچھے-صارف نے کہا کہ ہمارے پیارے پیغمبر نے ایسے ہی زیادہ شادیاں نہیں کیں انہوں نے بیواؤں اور مطلقہ عورتوں سے شادی کی وہ اپنی قوم کو پیغام دینا چاہتے تھے بیواؤں اور طلاق یافتوں عورتوں کا سہارا بننے کا-

    ہمیں نبی اکرم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیے فیروز خان

  • خلیل الرحمٰن قمر کا نام سن کر غصہ آتا ہے ،سونیا حسین نے ایسا کیوں کہا؟

    خلیل الرحمٰن قمر کا نام سن کر غصہ آتا ہے ،سونیا حسین نے ایسا کیوں کہا؟

    کراچی: اداکارہ سونیا حسین کی معروف مصنف اور ہدایت کار خلیل الرحمان پر تنقید کہا ایسے لوگ پسند نہیں جو عورتوں کو بدنام کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نجی ٹی وی چینل کے پروگرام جشن کرکٹ میں شریک ہوئیں۔ جہاں انہوں نے فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل کے معاملے اور خلیل الرحمان قمر کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    سونیا حسین نے حال ہی میں فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل کے معاملے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ٹی وی پر لائیو شو میں آکر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

    اداکارہ نے خلیل الرحمان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اب جیسے خلیل الرحمان قمر صاحب ہیں وہ لائیو ٹی وی پر آکر عورتوں کے بارے میں کس طرح کی باتیں کرتے ہیں مجھے ایسا لگتا ہے جب آپ ٹی وی پر ہوں تو آپ لوگوں کے بارے میں اپنے نظریات خود تک محدود رکھیں۔

    اداکارہ سونیا حسین نے کہا خلیل الرحمان قمر ٹی وی پر آکر عورتوں کے بارے میں جو باتیں کرتے ہیں وہ بہت غلط ہیں اور مجھے بالکل پسند نہیں۔

    سونیا حسین نے کہا کہ میرے خیال میں خلیل الرحمان قمر کی پڑھائی ٹھیک ہے لیکن انہیں اس بارے میں بھی پڑھنے کی ضرورت ہے کہ عورتوں کے کیا حقوق ہیں اور عورتوں کے اتنے ہی حقوق ہیں جتنے آپ مردوں کے لیے لکھتے ہیں۔

    میزبان نے سونیا حسین سے کہا کہ خلیل الرحمان قمر نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انہوں نے ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں سونیا حسین کو کام کرنے کی پیشکش نہیں کی تھی کیونکہ ان کے نزدیک سونیا کا وہ کیلیبر ہی نہیں کہ وہ میرے لکھے گئے ڈرامے میں کام کرسکیں۔

    خلیل الرحٰمن قمر کی بیٹی کے نکاح کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل

    اس بات پر سونیا حسین نے کہا کہ میں خلیل الرحمان قمر کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ جو انسان اپنے الفاظ کے ساتھ سچا نہیں اس کے بارے میں بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ یہ تو آپ کو خلیل الرحمان بتائیں گے کہ انہوں نے مجھے کتنی بار اپنے پروجیکٹ میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے اور ابھی تک کررہے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر ایک مصنف ہیں اور ان کے پاس کرداروں کو کاسٹ کرنے کا اختیار ہی نہیں۔ مجھے تو خلیل الرحمان قمر کا نام سن کر غصہ آنے لگتا ہے مجھے اس طرح کے لوگ پسند نہیں ہیں جو عورتوں کو بدنام کریں۔

    واضح رہے کہ یہ سونیا حسین کا معروف مصنف کیساتھ تنازع تب شروع ہوا جب گزشتہ برس سونیا حسین نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا پاکستان میں کئی ریکارڈ توڑنے اور بنانے والے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘میں عائزہ خان والا کردار پہلے انہیں آفر ہوا تھا لیکن انہوں نے اس ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    بعدا زاں خلیل الرحمان قمر کا اس بارے میں کہنا تھا کہ جب ڈرامہ ہٹ ہوگیا تو کوئی بھی اس کے بارے میں کچھ بھی کہہ سکتا ہے میں کہتا ہوں کہ مجھے امریکا کا صدر بننے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے منع کردیا اور کہا کہ ٹرمپ کو موقع دیں، کہنے کو تو کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ ابھی سونیا حسین کو مزید محنت کی ضرورت ہے ابھی وہ اس قابلیت پر نہیں پہنچیں کہ میرا اسکرپٹ کر سکیں۔

    خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے جیسے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے ایمان علی

  • ٹک ٹاک پر پنجاب پولیس کے نوجوان اہلکار کے چرچے

    ٹک ٹاک پر پنجاب پولیس کے نوجوان اہلکار کے چرچے

    پنجاب پولیس کے نوجوان اہلکار فیصل کے چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر چرچے ہیں-

    باغی ٹی وی :گزشتہ کچھ دنوں سے ٹک ٹاک پر پنجاب پولیس اہلکار کے نوجوان اور پُرکشش اہلکار فیصل کے خوب چرچے ہورہے ہیں جنہوں نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز سے لاکھوں صارفین کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے-

    فیصل نامی پنجاب پولیس اہلکار نے ٹک ٹاک پر حنان چیمپئین کے نام سے اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے جس پر نہ صرف وہ اپنی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں بلکہ وہ اکثر مستحق افراد کی مدد کرتے ہوئے ویڈیوز بھی اپنے اکاؤنٹ پر اپلوڈ کرتے ہیں اور اُن کی یہ نیک نیتی دیکھ کر ٹک ٹاک صارفین اُن کی خوب تعریف بھی کرتے ہیں۔

    پنجاب پولیس کے نوجوان اہلکار نے اب تک اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر کئی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے اُنہیں محبت بھرے پیغامات بھی موصول ہوتے ہیں اور اب تک کی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز پر اب تک 6 اعشاریہ 3 ملین لائکس آچکے ہیں۔

    نوجوان نے رواں سال کی شروعات میں ہی ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے اور انتہائی کم عرصے میں اُنہیں ٹک ٹاک پر 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے اور ہر گزرتے دن کے بعد پنجاب پولیس کے نوجوان اہلکار کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

    دوسری جانب حنان نے ٹک ٹاک پر خود محض 18 لوگوں کو ہی فالو کیا ہوا ہے-

    ٹک ٹاک ہم جنس پرستی کوپروموٹ کررہا ہے حکومت اس شیطانی ایپ پر پابندی لگائے ،…

    ٹک ٹاک ماڈل بنانے کاجھانسہ دے کر نوجوان لڑکیوں کو اسمگل کر کے جسم فروشی کرانے والا…

  • احد رضا اور سجل علی کی ویب سیریز”دھوپ کی دیوار” کا ٹریلر ریلیز

    احد رضا اور سجل علی کی ویب سیریز”دھوپ کی دیوار” کا ٹریلر ریلیز

    اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : معروف ڈراما اور ناول نگار عمیرہ احمد کی تحریر کردہ کہانی پر بنی ویب سیریز ‘ دھوپ کی دیوار’ کی ہدایات حسیب حسن نے دی ہیں جو محبت، خاندان اور نقصان کی داستان سناتی ہے اس میں احد رضامیر اور سجل علی نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں-

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور وہاں 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملے کے تناظر میں بنائی جانے والی اس ویب سیریز کو یوں تو سرحد پار محبت کی کہانی کے طور پر پیش کیا جارہا ہے لیکن یہ سیریز اس سے کہیں زیادہ ہے۔

    ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویشال (احد رضا میر) اور سارہ (سجل علی) جب جنگ میں اپنے والد کو کھودیتے ہیں تو اپنی زندگیوں کو ایک دوسرے سے جڑا ہوا پاتے ہیں اور ان کا مشترکہ دکھ ان کی دوستی کی بنیاد بن جاتا ہے جس سے ان کے خاندان ناخوش ہوتے ہیں۔

    جنگ، دکھ اور ایک دوسرے کے دکھ سے واقفیت کی اس کہانی پر مبنی ٹریلر نے مداحوں کو بہت متاثر کیا ہے اور وہ جلد ویب سیریز ریلیز ہونے کے منتظر ہیں۔
    https://twitter.com/ahadrazamir/status/1404721213444968449?s=20
    https://twitter.com/ahadrazamir/status/1404721213444968449?s=20


    اسما نام صارف نے لکھا کہ میں اس ویب سیریز کا بے صبری سے انتظار کررہی ہوں۔


    ایک اور صارف نے کہا کہ احد اور سجل کے علاوہ میں منظرصہبائی کی پرفارمنس کا منتظر ہوں، مجھے الف میں ان کی پرفارمنس بہت پسند آئی تھی۔

  • عتیقہ اوڈھوایکٹرزکلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب

    عتیقہ اوڈھوایکٹرزکلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھوایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : عتیقہ اوڈھوکو اداکاروں کے حقوق کے تحفظ اور پاکستانی انٹرٹینمینٹ انڈسٹری کے بہتر مستقبل کے لیے کام کرنے کے لیے ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ ادارے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس حوالے سے اپنے بیان میں لکھا کہ ہم اے سی ٹی میں، اپنی نو منتخب چیئرپرسن، نمایاں اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا استقبال کرتے ہیں۔

    ادارے نے اداکارہ کی انڈسٹری کے لیے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ عتیقہ پہلے ہی ہماری انڈسٹری کی بہتری کے لیے پردے کے پیچھے بہت سارے کام کر چکی ہے، ان کا حالیہ کارنامہ اے سی ٹی کے تمام ممبروں کے لیے کم لاگت والا میڈیکل اور ہیلتھ انشورنس کا حصول ہے۔

    دوسری جانب اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب ہوکر اپنے آپ کو خوش قسمت محسوس کررہی ہیں۔

    ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ کی چیئرپرسن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرنے پر انہوں نے ادارے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جسے میں وقار اور عزم کے ساتھ ادا کروں گی۔

    موسیقارزلفی کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کے نئے پروڈیوسر مقرر

    سجل علی گلوکار عاطف اسلم کی میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی؟

  • اداکار سعد قریشی کی والدہ کا کورونا سے انتقال

    اداکار سعد قریشی کی والدہ کا کورونا سے انتقال

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سعد قریشی کی والدہ کورونا وائرس سے انتقال کرگئیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارسعد قریشی نے انسٹاگرام اسٹوریکے ذریعے مداحوں اور دوستوں کو اپنی والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر دی اداکار نے بتایا کہ اُن کی والدہ انتقال کرگئی ہیں اور وہ گزشتہ 56 روز کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھیں جہاں انتہائی نگہداشت وارڈ میں اُن کا علاج جاری تھا۔

    سعد قریشی نے کہا کہ اگرچہ میری والدہ نے مجھے بہت سی چیزیں سکھائیں لیکن اپنے آخری دنوں میں جس طرح سے اُنہوں نے اپنی بیماری کا مقابلہ کیا اس سے مجھے طاقت اور ہمت ملی۔

    سعد قریشی نے مداحوں اور دوستوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپنے اِن انمول رشتوں کی قدر کیجیے۔

    اداکار نے کہا کہ ’میں آئی سی یو میں اپنی والدہ کے ساتھ ہر وقت ہوتا تھا، وہاں روزانہ موت دیکھ کر میرے اندر کافی بدلاؤ آیا ہے۔

    سعد قریشی نے کہا کہ میری امّی میری جان جاتے جاتے بھی کچھ دے کر گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ سعد قریشی نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 2‘ سے کیا تھا –

  • پاکستان کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے حکومت کا ساتھ دوں گی       اداکارہ میرا

    پاکستان کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے حکومت کا ساتھ دوں گی اداکارہ میرا

    لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میراکا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے ساتھ ملک کر قبضہ مافیا کے خلاف لڑیں گی-

    باغی ٹی وی : لاہور پریس کلب میں اداکارہ میرا نے والدہ اور بھائی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی،جس میں انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا نے کروڑوں کی پراپرٹی ہتھیانے کے لیے میری والدہ کو قتل کرنے کی کوشش کی پولیس کی برقت کارروائی سے میری ماں کی جان بچ گئی۔

    پریس کانفرنس میں انہوں نے سی سی پی او لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں کی پراپرٹی پر قبضہ ہونے والا تھا، جسے پولیس نے ناکام بنایا اگر پولیس بروقت کارروائی نہ کرتی تو ان کی ماں کو قتل کردیا جاتا۔

    پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ نے زاروقطار روتے ہوئے کہا کہ پانچ ایف آئی آر درج ہونےکے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، وزیر داخلہ شیخ رشید سے درخواست ہے کہ ملزم شاہد محمود کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور میرے گھر والوں کو تحفظ دیا جائے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ’میرا‘ ہیں اس لئے ان کی پراپرٹی پر قبضہ نہیں ہوسکا، لیکن اب وہ وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ مل پاکستان میں موجود قبضہ مافیا کے خلاف لڑیں گی اب میں پاکستان کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے حکومت کا ساتھ دوں گی۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ میرا کے بھائی نے والدہ شفقت زہراپر حملے اورغالب مارکیٹ میں پلازے پر قبضہ کی کوشش کرنے والے ملزمان کيخلاف تھانے میںمقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد اداکارہ میرا نے سی سی پی او لاہور سے ملاقات کی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا-

  • بھارتی حکام نے کنگنا رناوت کے پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کیوں کیا؟

    بھارتی حکام نے کنگنا رناوت کے پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کیوں کیا؟

    بھارتی حکام نے بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کو پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اپنے بے باک اور متنازع بیانات کی وجہ سے آئے دن مختلف تنازعات میں گھری رہتی ہیں جبکہ ان کو کئی ایک مقدمات کا بھی سامنا ہے نہ صرف متنازع بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں بلکہ دوسروں پر بے وجہ اور بے باک تنقید کی وجہ سے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی خارج کر دی گئیں ہیں اور آج کل ایک نئے مسئلہ کا شکار ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے بمبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر کو ان کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہورہی ہے-

    ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے پر کنگنا رناوت کا ردعمل سامنے آ گیا

    جب اداکارہ نے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے درخواست جمع کرائی تو انتظامیہ نے باندرا پولیس اسٹیشن میں متنازع ٹوئٹس کیس میں ایف آئی آر پر اعتراض اٹھاتے ہوئے تجدید سے انکار کردیا۔

    کنگنا نے عدالت سے درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور کام کے سلسلے میں انہیں ملک سے باہر جانا پڑتا ہے، پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لہذا عدالت انتظامیہ کو پاسپورٹ کی تجدید کے لیے احکامات جاری کرے۔

    کنگنا رناوت کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے 22 جون کو سماعت مقرر کردی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 4 مئی کو ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر رولز کی خلاف ورزی کے باعث بالی ووڈ متنازع کوئین کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہمیشہ کے لئے بلاک کر دیا گیا تھا-

    بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

  • ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی:محکمہ ایکسائز نے شان کی گاڑی روک لی

    ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی:محکمہ ایکسائز نے شان کی گاڑی روک لی

    لالی ووڈ کے معروف اداکار شان بھی گاڑی کے ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلے،لاہور میں محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ادکار شان کی گاڑی کو روک لیا، شان نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس جمع کرا دیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق لاہور کے لبرٹی چوک میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران فلم اسٹار شان کی گاڑی کو بھی روک لیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق فلمسٹار شان اپنی اہلیہ آمنہ کے ہمراہ گاڑی نمبر ایل ای سی 936 پر جا رہے تھے، ٹیکس حکام نے جب فلم اسٹار شان کی گاڑی کے نمبر کو سسٹم میں فیڈ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ شان نے دو سال سے گاڑی کے ٹوکن جمع نہیں کرائے جس کی رقم 29 ہزار 200 روپے بنتی ہے تاہم فلم اسٹارشان نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس ادا کرکے گاڑی چھڑالی۔

    واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف لاہور سمیت پنجاب بھر میں کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹررجسٹریشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر قمرالحسن سجاد کا کہنا ہے کہ پورے پنجاب میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، صرف لاہور میں ہی دو لاکھ کے قریب ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز ہیں، جن سے ایک ارب روپے سے زائد کے واجبات وصول کرنے ہیں جو کہ ہم تیس جون تک وصول کر لیں گے۔

  • فیصل قریشی کا ملالہ یوسفزئی کو شادی کے بیان پر اہم مشورہ

    فیصل قریشی کا ملالہ یوسفزئی کو شادی کے بیان پر اہم مشورہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نےنوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو شادی سے متعلق بیان پر ایک اہم مشورہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں فیصل قریشی نے اداکار اعجاز اسلم کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جواب دیئے۔

    پروگرام کے ایک سیشن میں میزبان نے فیصل قریشی کو مختلف معروف شخصیات کی تصویریں دِکھائیں اور اداکار سے پوچھا کہ آپ ان کو کونسا مشورہ دینا چاہیں گے-

    اس سیشن کے دوران اسکرین پر جب ملالہ یوسفزئی کی تصویر آئی تو فیصل قریشی نے اُنہیں اُن کے حالیہ بیان پر ایک اہم مشورہ دے دیا۔

    فیصل قریشی نے کہا کہ ’جب ہم اداکار اور کوئی معروف شخصیت پوری دُنیا کے سامنے اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہوتے ہیں تو ہمیں ہر بات سوچ سمجھ کر کہنی چاہیے۔

    اداکار نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک یا مذہب سے متعلق بیان دینے سے پہلے یہ سوچنا چاہیے کہ کہیں اس بیان سے لوگوں کی دل آزاری نہ ہوجائے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ملالہ کو بھی یہی مشورہ دوں گا کہ اپنا ہر بیان دینے سے پہلے محتاط رہیں اور سوچ سمجھ کر بولیں۔

    خیال رہے کہ اسی پروگرام میزبان کی جانب سے ارطغرل غازی دیکھنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکار فیصل قریشی نے بتایا تھا کہ میں نے تو یہ ڈارمہ دیکھا ہی نہیں-

    ڈرامہ نہ دیکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے اداکار نے بتایا تھا کہ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے اس طرح کے کوئی بھی ڈرامے یا فلمیں پسند نہیں آتی جن کی دوسری زبان میں ڈبنگ کی گئی ہو یا پھر ڈرامے یا فلم کے ساتھ سب ٹائٹل چل رہے ہوتے ہیں، تو میرے لیے اس طرح کے پروگرامز دیکھنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

    واضح رہے کہ برطانوی فیشن میگزین ووگ کی ویب سائٹ پر ملالہ یوسفزئی کا انٹرویو شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی تھی ملالہ یوسفزئی نے کہا تھا کہ مجھے اب بھی سمجھ نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں؟

    ملالہ یوسفزئی نے کہا تھا کہ اگر آپ اپنی زندگی میں کسی شخص کا ساتھ چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کے کاغذات (نکاح کے کاغذات)پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے، کیا یہ ساتھ صرف پارٹنرشپ پر مشتمل نہیں ہوسکتا؟ –

    فیصل قریشی نے ترک ڈرامہ "ارطغرل غازی” کیوں نہیں دیکھا؟